عیدالاضحیٰ ایک عظیم الشان قربانی کی یادگار ہے۔

4۔
A
ر فرموده ۲۶ اگست ۲ء بمقام ڈلہوزی ) 19
یہ عید قربانی کی عید کہلاتی ہے کیونکہ ایک عظیم الشان قربانی کی یاد میں قائم کی گئی ہے
لوگ بحث کرتے ہیں کہ یہ قربانی حضرت اسحق کی تھی یا حضرت اسمعیل کی لیکن اصل بات یہی ہے ، کہ
حضرت اسمعیل علیہ السلام ہی اس قربانی میں پیش کئے گئے تھے یا
تو رات کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم ہوا تھا کہ اپنا اکلوتا
بیٹا قربانی میں پیش کریں ۔ اس نے کہار اللہ تعالے نے تو اپنے بیٹے ہاں اکلوتے بیٹے کو جسے
تو پیار کرتا ہے - اضحاق کو لے اور زمین صوریاہ میں جا اور اسے وہاں پہاڑوں میں سے ایک
پہاڑ پر جو میں مجھے بتاؤں گا سوختنی قربانی کے لئے چڑھا رہے مگر چونکہ حضرت اسحق حضرت اسمعیل
سے چھوٹے تھے۔ اس وجہ سے اکلوتے بیٹے کے لفظ کا اطلاق ان پر نہیں ہو سکتا تھا ۔ لیکن
بڑے بیٹے پر اکلوتے کا لفظ عائد ہو سکتا ہے کیونکہ جب تک حضرت اسحق پیدا نہیں ہوئے تھے
حضرت اسمعیل ہی اکلوتے تھے ۔
یہود کو یا تو دھوکا لگا ہے یا انہوں نے عمدا حق پوشی کر کے لوگوں کو دھوکا دیا ہے اور اس
خواب میں اضحق کا لفظ بڑھا دیا ہے تاکہ قربانی کے فوائد اور وعدوں کا وارث اپنی قوم کو ثابت
کر کے حق اپنی طرف منسوب کریں ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو رویا میں دکھایا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرتے ہیں۔ یہ ایک
خواب بھی جس کی تعبیر تھی اور یہ ظاہر اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا تھا ۔ اور یہ رویا کچھ معنی رکھتی
تھی مگر چونکہ اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی قانون نازل نہ ہوا تھا کہ رویا پر
کیونکر عمل کیا جائے اور خواب کی حقیقت اور معانی سمجھ کر کیونکر اسے عملی جامہ پہنایا جائے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رویا کو اپنے ظاہر پر محمول کیا اور واقعہ میں اپنے جگر گوشہ کو خدا کے
حکم کے ماتحت اور اس کی رضاء کے حصول کے لئے قربان کرنے کو تیار ہو گئے اور حضرت ہمیں
علیہ السلام کو جن کی رضا بھی اس میں شامل تھی ۔ زمین پر کٹا دیا۔ مگر انت تعالئے نے عین اس وقت
کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یا اپنی طرف سے حضرت اسمعیل کو قربان ہی کو چکے تھے۔ اس
راڈیا کی حقیقت بتائی اور اس خواب کو ظاہری طور پر پورا کرنے کے لئے حکم دیا کہ اللہ کی راہ میں ایک
بکرا قربان کیا جائے لیک

در اصل یہ رویا ایک بنیاد تھی جس کا دامن قیامت تک کے لئے وسیع تھا اور اس
رڈیا کے دونوں پہلو تھے مندر بھی اور مبشر بھی ۔ اللہ تعالے نے بتایا کہ رڈیا کے مندر حصہ کی سی ایف
اور دکھ سے بچنے کے لئے بکرے کی قربانی ادا کرو۔
چنانچہ اسی ابراہیمی سنت کے ماتحت مسلمانوں کو بھی قربانی کا حکم ہے ۔ اور اس پر مسلمان
ہمیشہ سے عمل کرتے چلے آئے ہیں۔ مگر چونکہ اس رڈیا کے اس رویا کے دونوں پہلو میں مندر بھی اور معشر بھی اسی
وجہ سے اس قربانی اور صدقہ میں فرق ہے ۔ صدقہ کی قربانی کا گوشت انسان کو خود کھانا جائز نہیں
مگر اس قربانی کا گوشت انسان خود بھی استعمال کر سکتا ہے اور اپنے دوستوں اور غرباء و مساکین
میں بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہے
در اصل یہ ر و یا حضرت اسمعیل علیہ اسلام کی ہجرت کی پیشگوئی تھی جو حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو قبل از وقت اشارہ بتائی گئی کہ اپنے نتھلے بچے کو ایک ایسے بے آب و دانہ جیل میں
جہاں سینکڑوں میل تک نہ پانی نہ کھانے کا سامان کچھ بھی میسر نہ ہو گا، وہاں چھوڑنا پڑے گا ۔
جو در اصل ان حالات کے ماتحت ذبح کرنے سے بھی زیادہ سخت ہو گا۔ اور یہی وہ قربانی تھی جس کی
طرف رویا میں اشارہ تھا۔ ورنہ یہ خیال کہ بچے کو ذبح کر دو اور پھر ہیں۔ اس کے بعد اس کا
کوئی نتیجہ نہیں، یہ تو ایک تسخر بن جاتا ہے جو اللہ تعالئے اور انبیاء کی نشان سے بعید ہے گو حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے وہی سمجھا جس کے مطابق اپنے اخلاص اور علم کی بناء پر عمل در آمد کیا مگر در ماسل
منشاء الہی وہی تھا جو واقعات سے ثابت ہوا۔
غور کا مقام ہے کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی عمر اس وقت گیارہ یا بارہ برس کی ہے حکم ہوتا
ہے کہ اس کو لق و دق جنگل میں چھوڑ آؤ۔ جہاں سینکڑوں میل تک پانی ہے نہ دانہ، حفتر رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس واقعہ کو یوں بیان فرماتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایک
تھیلے میں تھوڑی کھجوریں اور ایک مشکیزہ میں کچھ پانی لیا۔ اور حضرت ہاجرہ اور اسمعیل کو لے کر ایک
جنگل کی طرف روانہ ہوئے ۔ حضرت ہاجرہ پوچھتی ہیں کہ آپ کہاں جاتے ہیں اور ہمیں کدھر لے جاتے
ہیں۔ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کوئی جواب نہ دیا اور جنگل کی طرف چلے گئے ۔ حضرت
ہاجرہ بار بار پوچھتی تھیں مگر کوئی جواب نہ ملتا تھا۔ حتی کہ اس خاص مقام پر پہنچے جہاں کا مکر یہ
تھا۔ اور جس جگہ ان کو پہنچانے کا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم ہوا تھا۔ وہاں پہنچ کر کھجور کا تھیلہ
اور پانی کا مشکیزہ ماں بچے کے پاس رکھ کر آپ واپس روانہ ہوئے۔ حضرت ہاجرہ نے جب دیکھا
که حضرت ابراہیم علیہ السلام ان کو اس جنگل میں یکہ و تنہا چھوڑ کر خود واپس جا رہے ہیں تو وہ
ان کے پیچھے پولیس اور عرض کیا کہ نہیں اس جنگل میں چھوڑ کر آپ کہاں تشریف لے جاتے ہیں۔ مگر

۶۲
کوئی جواب حضرت ابراہیم ابراہیم علیہ السلام نے ان کو نہ دیا ! کو نہ دیا اور چپکے چلتے گئے ۔ حضرت ہاجرہ نے پھر عرض کیا
دوبارہ سہ بارہ پوچھا کہ حضور ہمیں اس بے گیاہ، بے آب و دانہ خوفناک اور بھیانک جنگل میں جہاں
نه انسان ہے او نہ کوئی مونس و غمخوار نے تنہائی اور جُدائی ڈراتی ہیں، ایسے لق و دق سنسان بیابان
میں بے سرو سامان چھوڑ کر کہاں تشریف لے جاتے ہیں ؟ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف سے
پھر بھی کوئی جواب نہ ملا۔ تو حضرت ہاجرہ رضی الله عنها عرض کرتی ہیں کہ کیا اللہ تعالے نے آپ کو الیسا
کرنے کا حکم دیا ہے اب اور کیا آپ اللہ کے حکم سے ہمیں یہاں چھوڑتے ہیں ۔ اس پر حضرت ابراہیم السلام
نے صرف اتنا جواب دیا ہم رہاں ) ۔
حضرت ہاجرہ کا ایمان بھی کیسا کامل ایمیان ہے اور کیس پایہ کی مطیع اور متوکلہ عورت ہیں کہ
جب اللہ کا نام آیا ، دل قوی ہو گیا ۔ تمام خطر سے جاتے رہے ۔ ساری تنہائی اور بے سروسامانی بھوں
گئی ۔ نہایت انشراح صدر اور کمال اطمینان سے کہتی ہیں - اذن لا يُضَيعُنَا ۔ یہ کہکر حضرت
ابراہیم کی طرف سے اپنے لخت جگر ، نور بصر کی طرف لوٹ آتی ہیں اور رضاء الہی پریشا کر اور اس
کے حکم کی نجا آوری کے لئے صابر ہیں ۔
ادھر حضرت ابراہیم علیہ السلام جب راستہ کے موڑ پر پہنچے اور دیکھا کہ آپ اب ان کی نظریں
سے اوجھل ہیں ۔ منہ قبلہ کی طرف پھیر لیا اور کھڑے ہو کر اپنی پیاری بیوی اور عزیز بچے کو اللہ کے
سپرد کرتے اور دعا کرتے ہیں بناتي اسكنتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِهِي زَرْعٍ عِنْدَ
بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي
إِلَيْهِمْ وَارْزُقَهُمْ مِّنَ الثَّمَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ یا اس دعا کے بعد گویا حضرت اس دعا
ابراہیم علیہ السلام مطمئن ہو گئے اور ان کو اللہ کے وعدوں پر کامل یقین اور پورا بھروسہ تھا
کہ وہ ان کو ضائع نہ ہونے دے گا ۔ اور ایسا بڑھائے گا کہ دنیا کی ریت کے ذرات کا گنا جانا ممکن
مگر یہ کمی نہ گئے جا سکیں گے ۔ دُعا بھی کسی کامل دعا کی ہے کہ ان کی روحانی جسمانی ضروریات
کو مد نظر رکھ کر جامع دعا کی ہے۔
حضرت ہاجرہ اور ان کے بچے کے پاس تھوڑی سی کھجور اور تھوڑا پانی تھا۔ جلدی ختم ہو گیا۔ اور
بچے بھوک پیاس کی زیادہ برداشت نہیں کر سکتے ۔ پیاس سے تنگ آکر حضرت اسمعیل نے رونا اور
چلانا شروع کیا۔ ماں کی مامتا مشہور ہے ان کے جناب اور لوٹ پوٹ ہونے کو دیکھ نہ سکیں اور ادھر کے جناب اور ہونے کو دیکھ نہ اور ادھر
ادھر پانی کی تلاش میں دوڑنے لگیں ۔ ایک طرف صفا کی پہاڑی اور دوسری جانب مروہ کی بلندیاں
تھیں۔ اُدھر سے ادھر اور ادھر سے اُدھر سات مرتبہ دوڑی تھیں کہ کہیں کوئی پانی کا نشان مل
جائے۔ گھبراہٹ میں تھیں، بچہ جاں بلب تھا ۔ اس درد کا کون اندازہ کر سکتا ہے آخر ایک آواز

۶۳
کان میں آئی جو محض آواز ہی تھی۔ سننے کے لئے کان لگائے ۔ پھر آواز آئی اس کو امداد کے لئے پکارا۔
مگر وہ فرشتہ تھا جس نے اپنے پاؤں کی ایڑی سے یا اپنے پر سے ایک پتھر کو ٹھوکر لگائی ۔ اور
وہاں سے چشمہ صافی رواں ہو گیا ۔ جس سے اپنے بچے کو پلایا در خود بھی پیا۔ وہی چشمہ اب دنیا میں
زمزم کے نام سے موسوم ہے ہیں
صفا اور مروہ کی سعی ایام حج میں اسی عظیم الشان قربانی کی یاد میں قائم ہوئی ہے۔ یہ قربانی
کیا پھل لائی اور کیسی بار آور ہوئی ۔ دنیا جانتی ہے۔
یہ قربانی تھی جسکی طرف اشارہ تھا اور یہی وہ قربانی ہے جو حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد
کو بھی کرنا تھی پہلی کتابوں میں یونہی لکھا تھا کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام اور ان کی اولاد کے خلاف
تمام دنیا کا ہاتھ اٹھے گا اور حضرت اسمعیل علیہ السلام اور ان کی اولاد کا ہاتھ تمام دنیا کے خلاف
ہوگا ۔ چنانچہ پیدائش باب میں یوں بیان ہوا ہے ۔
اس کا ہاتھے سب کے خلاف اور سب کے ہاتھ اس کے خلاف ہوں گے۔ اور وہ اپنے
سب بھائیوں کے سامنے بود و باش کرے گا۔
اور حسین کا یہ حال ہو کہ تمام دنیا اس کے خلاف جمع ہو جائے اسے قربانی بھی بہت کرنی پڑتی ہے
حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے آپ کے حقیقی وارث حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کو بھی سب سے بڑی قربانی کرنی پڑی چنانچہ اسی مقام پر جہاں حضرت اسمبیل
علیہ سلام کو ہجرت کرنی پڑی تھی ۔ - اسی اسی مقام مقام پر پر آپ آپ کا دانہ اور پانی روک دیا گیا ۔ حضرت اسمعیل
علیہ السلام تو ایسے وقت میں وہاں پہنچائے گئے تھے کہ وہاں دانہ پانی تھا نہیں مگر یہاں یہ حالت
ہے کہ دانہ اور پانی تو موجود ہے مگر پہرہ مقرر کر دیا جاتا ہے کہ ان کو نہ دانہ پہنچے اور نہ پانی ۔ اور
متواتر چھ سال تک یہی حالت رہتی ہے حتی کہ فاقوں کی وجہ سے لوگوں سے چہرے پہچاننے مشکل
ہو گئے اور پھر یہ وہی قربانی کے ایام ہیں جن میں آپ کی نہایت پیاری بیوی حضرت خد تیجہ صلی اللہ
تعالی عنہا انہی مشکلات مصائب اور مشقتوں میں فوت ہوئیں لیے
حضرت اسمعیل علیہ السلام کے واسطے تو وہ مشکل چند روزہ تھی مگر یہاں متواتر چھ سال کا عرصہ
انہی مشکلات میں بسر کرنا پڑتا ہے۔ اور یہ بڑی قربانی آپ کو اس لئے کرنی پڑی کہ آپ ہی وہ نبی
تھے کہ جن کا ہا تھ تمام دنیا کے خلاف اور جن کے خلاف تمام جہان کھڑا ہونے والا تھا ۔
۱۵
عیسائی کہتے ہیں کہ ان الفاظ تورات سے مراد ڈاکو ہیں مگر یہ ٹھیک نہیں۔ ڈاکو بھی پھیلا
کوئی حیثیت رکھتے ہیں جن کے خلاف تمام دنیا اور سارے جہان کو جمع ہونے کی ضرورت پیش آوے
بڑے بڑے ڈاکو دنیا میں پیدا ہوئے اور پھر دنیا نے دیکھ لیا کہ آخر ان کا کیا انجام ہوا۔ تھوڑے

۶۲
ہی دنوں میں باندھکر ان کو سزائیں مل گئیں مگر حضرت اسمعیل علیہ السلام اور اس کی اولاد کی نسبت
تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ باوجود سب دنیا کی مخالفت کے وہ اپنے سب بھائیوں کے سا بود و باش
کرے گا یعنی ان کی مخالفت ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گی ۔
در اصل یہ ایک بہت بڑے انقلاب اور عظیم الشان تغیرات کی طرف اشارہ تھا جو ہمیشہ
ہمیش کے لئے حضرت اسمعیل علیہ السلام اور انکی اولاد کے خلاف دنیا میں بپا ہونے والا تھا اور جسے اب
دنیا آئے دن مشاہدہ کر رہی ہے جس دن سے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو مکہ کے پاک اور متبرک مقام
پر کھڑا کیا گیا تھا اسی دن سے دنیا میں اس عظیم الشان تفسیر کی بنیاد رکھی گئی تھی آپ کو نہ مٹنے
اور نہ بدلنے والے مقام پر کھڑا کیا گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دنیا کو اس کی اور اس کی اولاد کی
طرف سے کھا جانیوالا خطرہ پیدا ہو گیا تھا ۔ قاعدہ کی بات ہے کہ بدلتی رہنے والی چیز اور مٹ
جانیوالی ہستی کا لوگوں کو زیادہ خوف نہیں ہوتا ۔ اصل خوف اور زیادہ ڈر اسی چیز کا ہوتا ہے
جس کے متعلق خیال ہو کہ یہ نہ بدلے گی اور نہ مٹے گی ۔ کیونکہ بدلنے اور مٹ جانے والی چیز کے
متعلق وہ دلوں کو تسلی دے لیتے ہیں کہ چند روز بعد بدل جائے گی یا مٹ جائے گی مگر حضرت
اسمعیل علیہ السلام کو جس مقام پر کھڑا کیا گیا تھا اس کے متعلق وعدہ تھا کہ وہ ہمیشہ ہمیش قائم
رہے گا نہ مٹے گا اور نہ بدلے گا۔ اور یہی امر دنیا کی زیادہ مخالفت کا باعث ہوا ۔ غرض یہ رویا
اور حق کی تبلیغ و
کی
اس قربانی پر دلالت کرتی تھی کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد کو صداقت اور حق کا
اشاعت کے لئے تھا، لئے تمام دنیا کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو جو مذہب دیا گیا وہ اس حقیقت کا پورا ثبوت اور بین دلیل ہے۔
اسلام کا اصل الاصول قربانی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسمعیل کو قربان
کر کے آئندہ نسلوں کے لئے ترقیات اور وصول الی اللہ کی سنت قائم کر دی اور کمال فرمانبرداری
کا نمونہ دکھا کر اپنا مذہب کھول کر بنا دیا ہے ۔ جس کی حقیقت یہ ہے کہ انسان جب تک خدا کے
لئے اپنے اوپر ایک موت وارد نہیں کرتا اور اللہ تعالے کی رضا کے لئے ہر قسم کی ذلت اور بڑائی
کو اپنے اوپر لینے کے لئے تیار نہیں ہو جاتا اور مشکلات اور مصائب کے خاردار کوہ و دشت
میں نہیں پھینکا جاتا۔ اور دنیا سے بالکل منقطع ہو کر کاٹا نہیں جاتا اس وقت تک قبول بھی
نہیں کیا جاتا ۔
ابراهیمی سنت اور امینی ایثار و فرمانبرداری کا رنگ جب تک انسان اپنے اندر پیدا
نہیں کرتا جس کا کامل نمونہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مکی زندگی میں کمال صبر نے کی
اور کمالی استقلال سے دکھا کر حقیقی قربانی کی مثال ہمیشہ ہمیش کے واسطے بطور نمونہ اور اسوہ حسنہ

۶۵
قائم کر دی ۔ اور جو بعد کو مدنی زندگی کے زمانہ میں رنگ لائی ، بارہ آور ہوئی اور اس قربانی کی قبولیت
کا ثبوت اور منظوری کی شہادت اللہ تعالے نے اپنے فعل سے دی) اس وقت تک انسان کو خدا
تمام تر
تعالیٰ کے حضور نہ قبولیت کا شرف بخشا جاتا ہے اور نہ ہی وہ منظور نظر ہو سکتا ہے ۔
مگر لوگ بالعموم قربانی کی حقیقت کو نہیں سمجھتے۔ میں دیکھتا ہوں طبائع میں عام طور پر کامل
فرمانبرداری اور اطاعت کا مادہ بہت کم پایا جاتا ہے۔ نفس کا مارنا اور خدا تعالے کے احکام کے
مقابلہ میں اپنی تمامہ خواہشات اور امنگوں کو قربان کر کے گردن ڈال دیا، اپنا آپ کُھلا کر یا ۔
خدا کے لئے ہو جانا اور ابار و استکبار کو ترک کر دینا نہایت ہی مشکل اور موت سے بھی سخت تر ہے۔
بہت ہیں کہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ کے پابند ہوں گے مالوں کی قربانی میں دلیری اور سوتے
سے کام لیں گے۔ نفسانی خواہشات کو قربان کر کے ایثار کا ثبوت دیں گے۔ بدنی اور رحمانی خدمات
کے لئے کمر بستہ ہوں گے اپنے اوقات گرامی کی قربانی کے لئے آمادہ نظر آئیں گئے مگر تعمیل فرمانبرداری
اور ترک آباد و استکبار کے امتحان میں کچھے نکلیں گے اور پیچھے رہ جائیں گے کیونکہ وہ اعمال کو ایسے
ہیں کہ کرتے کرتے ان کی عادت پختہ ہو جاتی ہے ۔ اور وہ انسان کے ایسے عادت ثانی ہو جاتے
ہیں کہ پھر ان کا ترک کرنا انسان کے واسطے مشکل ہو جاتا ہے۔
ام
مگر فرمانبرداری اس بات کا نام ہے کہ انسان کے اندر ایک ایسی روح اور اس کے قلب میں
ایک ایسا احساس پیدا ہو جائے کہ وہ ان تمام احکام کی فرمانبرداری اور تعمیل کے لئے ایسا کر بستہ
ہو جائے کہ جب جب بھی کوئی حکم اللہ تعالے کی طرف سے ، اس کے رسولوں اور انبیاء کی طرف سے
یا اُن کے نواب اور خلفاء کی طرف سے صادر ہو۔ سو یہ اس کے ماننے اور فرمانبرداری کے لئے اپنے
دل میں کوئی خلش نہ پائے۔ اور تعمیل کے لئے بالکل تیار ہو ۔ ابار و استکبار اور نافرمانی کا خیال
دہم تک بھی اس کے قلب میں نہ گذرے۔ پس انسان ہزار نمازیں پڑھے، صدقات دے اور
ظاہری قربانیاں ادا کرے مگر جب تک وہ قلب سلیم نہیں جس میں یہ یقینی عوام ہو کہ خدا تعالے کا مقابلہ میں ہو
نہیں کرنا ، ابا و استکبار نہیں کرنا اور خدا کے لئے ہر موت اپنے اوپر وارد کرنا منظور ہے تب تک
کچھ بھی نہیں۔
ایک شخص تھوڑی نمازیں پڑھنے والا اور کم تسبیح و تحمید کرنے والا اور ظاہری احکام کی پانیدی
میں بظاہر دوسروں سے کم ہے۔ مگر اس کے اندر وہ سعید روح موجود ہے اور دل میں سچا جونش اور
تڑپ ہے کہ جب بھی کوئی حکم خدا تعالے کی طرف سے اسے ملتا ہے وہ اس کی تعمیل و فرمانبرداری
کے لئے حتی الوسع تیار ہوتا ہے اور ا بارد استکبار نہیں کرتا بلکہ خوش ہوتا ہے اور اپنی خوش قسمتی
سمجھتا ہے کہ اسے بھی کسی حکم کی تعمیل کا موقع و توفیق ملی اور شکر کرتا ہے۔ کہ وہ بھی اس قابل ہوتا

५५
وہ باد
ریر
کہ اسے کوئی موقع خدمت کا دیا گیا، ہزار درجہ بہتر اور لاکھ درجہ افضل ہے اس انسان سے جو سارا
دن مسازوں اور تسبیح و تحمید میں گزار دیتا ہے ۔ اور سارے مال کو اللہ کی راہ میں تف میں تقسیم کر دیتا
ہے میلہ
مگر
بھی اس کے اندر و
ہ مادہ پیدا نہیں ہوتا جس کے ذریعہ سے وہ ہر ہر ایک ایک حکم ا کے لئے اپنے
آپ کو بشرح صدر تیار پاتا ہے یا اس کا نفس بعض احکام پر برا مانتا اور ان کی اطاعت میں اپنی
حق تلفی سمجھ لیتا ہے۔ در حقیقت وہ مسلم نہیں ۱۰ نہیں ، اس کے نفس نے اس کو دھوکا دے رکھا ہے۔
اور اس میں وہ رگ باقی ہے جس کی وجہ سے ابلیس راندہ درگاہ ہوا ۔
قربانی کے معنے ہیں کہ انسان ایک مردہ کی طرح ہو جائے جو بدست زندہ ہو وہ اسے جدھر
چاہے پھیر دے اور جہاں چاہے رکھ دے۔ نہ کوئی اس کی خواہش ہو اور نہ اس کا اپنا کوئی جند یہ
ہو۔ وہ اپنے ارادے اور نیت کو بالکل کھو چکا ہو۔ ایسا مردہ انسان بلکہ بے حس و حرکت پتھر بھی
لاکھ درجہ بہتر ہے اس انسان سے جو اپنے ظاہری اعمال سے ا اعمال سے اپنے اسلام و فرمانبرداری کا دعونی
کرے مگر امتحان کے وقت جھوٹا ثابت ہوں اور ابارہ استکبار کرے ۔
کہتے ہیں کہ ابلیس بڑا عابد و زاہد تھا ۔ یہ مان لیا کوئی بعید از قیاس بات نہیں بلکہ قرین قیامت
ہے کیونکہ ہمیشہ انبیاء و صادقین کی آمد سے پہلے بھی ایک ایسا گروہ موجود ہوتا ہے جو مدعی اسلام
و فرمانبرداری ہوتا ہے۔ دور کی بات نہیں ہمارے اسی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
سب سے بڑے دشمن مولوی محمد حسین بٹالوی ہی کی نسبت ہم نے تحقیقات کرائی ہے۔ وہ شریعیت کے
ظاہری احکامہ کا بڑا پابند تھا۔ تہجد گزار تھا اور سوائے خاص مجبوری کے تہجد ترک نہ کرتا تھا۔ انبیا رو
راستبازوں کی آمد سے پہلے ایک گروہ ایسا بھی ہوا کرتا ہے۔ اور ایک گروہ ایسا بھی ہوا کرتا ہے
جیسے مولوی ثناء اللہ عین
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ بعثت سے پہلے بھی ایک شخص زید نامی مشہور زاہد
تھا اور وہ شرک کے خلاف وعظ بھی کیا کرتا تھا اور ایسی غیرت کا اظہار کیا کرتا تھا کہ ایک دفعہ انحضرت
صلہ اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اسے کھانے کے لئے بلوایا تو اس نے جواب دیا کہ میں تمہارا کھانا نہیں
کھا سکتا کیونکہ تم لوگ مشرک ہو مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے یقین دلایا کہ ہم لوگ
ہرگز مشترک نہیں ہیں ۔ مگر آخر ایسا ندھی بھی جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مبعوث
ہوئے اور آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت نبوت کا اعلان کیا تو شاکی ہوا اور اس نے اپنی
حق تلفی فی بھی کہ خدمات تو میں نے کی ہیں اور نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مل گئی۔ اباد
کیا، استکبار دکھایا، مرود ہوا اور محروم رہ گیا ۔ رہ ۔
عرض ، باد استکبا۔ ایک ایسی آگ ہے جو ایک دم میں سالہا سال کی محنت، ریاضت، زن و
تعد
ده

کو جلا کر راکھ بنا دیتی ہے اور عمروں کے اعمال کو حبط کر کے خالی ہاتھ کر دیتی ہے۔
محض گناه یا مخفی نا فرمانی تو حضرت آدم علیہ السلام کی طرف بھی منسوب ہوتی ہے ۔ کیوانی
نا فرمانی کہتے ہیں حکم کے نہ ماننے کو۔ سو وہ تو حضرت آدم علیہ السلام سے بھی ہوتی ہے اور ابلیس کی
تان بھی نافرمانی منسوب ہوئی ۔ میرا فرق کیا ہے ؟ جس سے حضرت آدم علیہ السلام تو باوجود نا فرمانی
کے مقرب او محبوب ہے اور ابلیس ہمیشہ ہمیش کے لئے مردود اور متروک ہو گیا۔ فرق صرف ہیں ؟
که حضرت آدم علیہ السلام سے نافرمانی سرزد ہوئی مگر نسیان سے اعمد ا نہیں، ابا سے نہیں،
استکبار سے نہیں۔ اور ابلیس سے نافرمانی ہوئی اباء سے اور استکبار سے نہیں
اٹھ
ایک مسلمان اگر نماز نہیں پڑھتا مگر اندر ہی اندر نادم ہوتا ہے اور نماز کا انکار تو نہیں کرتا
بلکہ اپنی سستی اور غفلت کا اقبال کرتا ہے ۔ اور کسی کے پوچھنے پر شرمندگی سے سر نیچا کر لیتا ہے
گردن ڈال دیتا ہے اور خاموش ہو جاتا ہے تو وہ مومن ہے اور مسلمان ہے لیکن اگرا باد کرتا
استکبار دکھاتا اور اپنے گناہ پر مصر ہے اور اسے مستحسن سمجھتا ہے تو وہ امیان سے خارج
ہو جائے گا۔ محض گناہ انسان کو امیان سے خارج نہیں کرتا خواہ انسان اعمال ظاہری میں
سست ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن بظاہر پابند شریعت ہو کہ بارد استکبار کرنے والا کبھی بھی مومن
نہیں رہ سکتا ۔ یہ ایک محتہ ہے کہ جس نے نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگ دھوکا کھاتے ہیں۔ اکثر سوال ہوتا
ہے کہ فلاں شخص تو بڑا نیک پارسا تھا ۔ عاہد تھا ۔ ن ا بد تھا۔ خادم دین تھا تبلیغ میں حصہ و اخر
لیتا تھا ، وہ کیسے مرتد ہو گیا ۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ ایسے بڑے کہلانے والے۔ ایسے قربانیاں
کرنے والے لوگ ، لوگوں کے نفسوں کا تو محاسبہ کرتے ہیں۔ مگر اپنے نفس کے محاسبہ کا انہیں
کبھی خیال تک بھی نہیں آتا ۔ وہ عبادت کرتے ہیں مگر اس لئے کہ عبادت کرتے کرتے ان کے
اندر ایک ذوق پیدا ہو جاتا ہے ۔ وہ زہد کرتے ہیں مگر اسی ذوق کی بناء پر ۔ ان کے قلب کا
انجن ٹھیک نہیں ہوتا ۔ ان کے دل میں وہ الیان اور وہ روح پیدا نہیں ہوئی ہوتی ہو
حقیقت ایسی ہو۔ اس کی مثال بعینہ کلاک کے پنڈولم ( PENDOLUM کی ہے جو موازنہ سے
حرکت کرتا ہے ۔ ذراسی روک آ راسی روک آئی اور تھم گیا ۔ اس روک کے مقابلہ کرنے والی قوت ان کے لوں
میں پیدا نہیں ہوئی ہوتی ۔
میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں بھی شاذ ہیں جو اس نکتہ کو سمجھے ہیں اور اس
پر عمل کرتے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ اگر وہ ظاہر کے ساتھ اپنے باطن کی صفائی پر بھی زور دیتے ۔ اور ان
کے اندر یہ روح پیدا ہو جاتی کہ جب جب کوئی حکم اللہ تعالے کی طرف سے ، اس کے رسولوں کی ب جب کوئی حکم سے ، رسولوں
طرف سے یا ان کے خواب و خلفاء کی طرف سے آتا ، وہ اس کے قبول کرنے اور بسر و چشم ماننے

५٨
کو تیار ہو جاتے ۔ اگر اس نکتہ کو لوگ سمجھ لیں اور اس پر عمل پیرا ہو جائیں تو بہت جلد ایک
ایسی مضبوط جماعت تیار ہو سکتی ہے جو بجائے ذرا : اسی بات پر ا دیبیٹھنے اور معمولی باتوں
کو مہتک سمجھ کر الگ ہو جانے کے ایسی مضبوط ہو کہ اگر اسے آروں سے بھی چیر دیا جائے تو بھی اس
کے اندر کمزوری نہ پیدا ہو اور اسے ابتلا نہ آوے ۔ بلکہ وہ بڑے بڑے ابتلاؤں کو بھی امتلاء
قرار دینے سے پر ہیز کرے اور پوری صادق اور صابر اور فرمانبردار ہو۔
اللہ تعالے ہماری جماعت کو اس کے سمجھنے کی توفیق دے اور بارو استکبار کا مادہ جو
ابتداء سے دنیا میں چلا آیا ہے اس سے بچائے اور جس فرمانبرداری اور مہربانی کی بناء حضرت
نے درجہ
ابراہیم اور حضرت اسمعیل نے رکھی تھی اور جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے
تکمیل تک پہنچایا تھا ، اس پر کار بند ہونے کی توفیق عطا فرما دے ۔ آمین ثم آمین یہ
والفضل و ستمبر ه ص ۹)
(
ه - تاریخ طبری جلد است تا صنت - ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام مصنفہ علامہ عباس
محمود العقاد المصری ترجمہ مولانا راغب رحمانی حالت ا تا به ۱۳
باب ۲۲ آیت ۲
ته - پیدائش
تو الصفت
۱۰۳ : ۳۷
شه - پیدائیش باب ۲۲ آیت ۱۲ - -
ت - صحیح بخاری کتاب الزکوة باب اذا تحولت الصدقة -
فت
ہے صحیح مسلم کتاب الاضاحی باب عن ا عن اكل لحوم الاضاء لحوم الاضاحی - سنن كبرى الجزء الخامس فه ۲
سنن الدارمي الجزء الاول ٣٩
صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزنون النسلان في المتى
شه - ابراهیم ۱۴ : ۳۸
2 - صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزنون النسلان في المشى
نور
ہے ۔ پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۲
"
4
۱۲ - شعب ابی طالب کی طرف اشارہ ہے جو ایک پہاڑی درہ تھا۔ جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے متبعین اڑھائی تین سال تک محصور رہے۔ رطبقات ابن سعد الجزء الأول فدا

49
تاریخ طبری جلد اص ۱۱۹۹ مطبوعہ بیروت
ے ۔ نامبا سو کتابت ہے۔ اصل مدت اڑھائی تین سال ہے (تاریخ طبری جلد ۲ متر
شه - زرقانی شرح المواهب اللدنيه جلد ا ح
تور
تاریخ
Commentary on the old Testament, sew york۔ 1893۔
۱۵۲۰
ا زیره پیدانش باب ۱۶- آیت (۱۲)
یخ الخمیس مرد اول مشهد
ے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی رشاد ١٨٣ء - ١٥٣٠ ، المحدد
شه - مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری دانه - ۱۹۳۰ء مشهور معاند احمدیت امیر الحدیث -
19 - صحیح بخاری کتاب المناقب باب حدیث زید بن عمر و بن نفیل
دی مشہور عالم اشاعت سند کے مرید در جوری باشد اشترین ترین ماشفت
الله - البقره ۲: ۳۵

آج 10 میں سے 10 باقی