خدا سے محبت کا دعویٰ
93
り
خدا سے محبت کا دعویٰ
فرموده ۲۴ ستمبر ۱۹ته
حضور انور نے تشد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
بہت لوگ اس دنیا میں ایسے ہیں ۔ جو بڑے زور شور سے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ان کو اس
ہستی پر ایمان ہے۔ جو اس دنیا کی خالق و مالک اس دنیا کے امور کی منتظم رحیم۔ کریم میمن اور محافظ ہے
اور بہت لوگ اس دنیا میں ایسے پاتے جاتے ہیں۔ جو اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں۔ کہ ان کو اس سہستی ۔
پیار اور محبت ہے۔ مگر بہت کم ایسے ہوتے ہیں۔ جو اپنے افعال اور اپنے اعمال سے ثابت کر سکتے ہیں
کہ واقع میں ان میں خدا تعالیٰ سے محبت ہے ۔
خدا تعالیٰ پر ایمان اور محبت و پیار چھپی ہوئی چیز نہیں، کوئی ایسا راز نہیں کہ انسان اسے پوشیدہ کھر
سکے ۔ یہ مال وزر کی طرح پوشید کونوں میں گاڑی نہیں جاسکتی ۔ بلوں میں جمع نہیں کرائی جاسکتی بلکہ یہ ایک
یدیویوں
ہیں
آگ کی طرح ہوتی ہے اور جس جگہ آگ لگی ہو۔ وہاں سے دُھواں اُٹھے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ بھی نہیں ہو سکتا
کہ کسی گھر کو یا کھلیان کو آگ لگا دو اور پھر اسے لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رکھ سکو۔ یہ تو الگ رہا چونے
میں آگ جلا کر بھی مخفی نہیں رکھی جا سکتی اس کو بھی چھوڑ کر دینے کی کو کتنی چھوٹی ہوتی ہے مگر اس سے
بھی دھواں نکلتا ہی ہے ۔ اور چھت تک پہنچتا ہے۔ پھر موم کی بھی کتنی پتلی ہوتی ہے لیکن اگر متواتر
جلاؤ ۔ تو گو ظاہر میں دھواں نظر نہ آئیگا۔ مگر تھوڑے ہی دنوں کے بعد دیکھو گے کہ دیواریں کالی ہو
جائیں گی۔ تو جس طرح جہاں آگ لگی ہو۔ وہاں سے دُھواں نہ اُٹھے ناممکن ہے ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ
سے عشق ہو۔ اس خدا سے پیار و محبت ہو جو سب سے زیادہ حسین ہے۔ اور پھر کوئی اسے پوشیدہ رکھ
سکے۔ ظاہر نہ ہونے دے۔ یہ بھی بالکل ناممکن ہے ۔
دلوں کے جذبات کو دبانا بہت زبردست قوت ہے۔ بہت زیادہ طاقت اور بہت زیادہ -
وسعت حوصلہ چاہتا ہے ۔ اور ہر ایک کا کام نہیں ہے کہ جذبات کو دبا سکے۔ ہم تو دیکھتے ہیں کسی
۴۹۷
کو ایک گالی کوئی دے تو وہ پلیش میں آجاتا ہے کسی کے ذرا سے اعتراض کرنے پر جسم جھکنے لگ جاتا ہے معمولی
محبت اور پایہ پر انسان آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔ پھر کیونکر ممکن ہے کہ اس ہستی سے محبت ہو جو تمام خوبیوں کی جامع
ہے جو تمام صفات حسنہ رکھتی ہے اور پھر دینی رہے اور کس کو پتہ نہ لگے۔ ایک ملک ایک شہر ایک عورت
ایک بچہ کی محبت تو ظاہر ہو جائے اور انسان کے اعمال میں اس کے آثار پائے جائیں ۔ مکان کی محبت تو
پوشیدہ نہ رہے۔ عہدہ کی محبت تو دباتی نہ جا سکے۔ خطاب کی محبت کا تو پتہ لگ جاتے۔ سیاست اور
قوم کی محبت تو اپنے آپ کو ظاہر کر دے مگر نہ کرے تو خدا کی محبت ظاہر نہ کرے۔ اور دنی کی دبی
ہی رہے۔
میرے نزدیک یہ دعویٰ کرنا کہ خدا تعالیٰ سے محبت ہے۔ مگر اس کے آثار کا ظاہر نہ ہونا ایک مجنوناً
دعویٰ ہے۔ اور جو شخص اس طرح دعوی کرتا ہے ۔ وہ یا تو خود مجنون ہے یا دوسروں کو مجنون سمجھتا ہے ۔ یا
پھر اس کی عقل پر الیسا پردہ پڑ گیا ہے کہ اتنی بڑی غلطی کرتا ہے اور سمجھتا نہیں۔ یا وہ ایک بڑا شر پر اور باش
آدمی ہے کہ اتنا بڑا جھوٹا دعویٰ کر کے خیال کرتا ہے کہ تمام لوگ پاگل اور معنون ہیں۔ جو اس کے دعوی کو صحیح مجھے
میں گے کیونکہ میں طرح سر پر آئے ہوئے سورج کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے بھی واضح طور پر اس کے
دعویٰ کا جھوٹا ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ اور اس سے زیادہ پاگل اور مجنون کوئی نہیں ہو سکتا ۔ مگر دنیا میں ایسے
لوگ ہیں اور ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں نہیں ہزاروں نہیں ، لاکھوں نہیں کروڑوں پائے جاتے ہیں جس سے
یقیناً یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ یا تو دنیا میں عقل کا معیار ایسا گر گیا ہے کہ اب جو کچھ بھی بے وقوفی کی بات اس کی
طرف منسوب کی جاتے وہ جائز اور صحیح ہو جاتی ہے ۔ یا یہ کہ شرارت اور بدی عجیب اور نمبر اس قدر ترقی
ر گیا ہے کہ ہر ایک انسان خیال کرتا ہےکہ میرے بسا عقلمند اور کون نہیں ہوسکتا ہیں جو چاہونگا۔ دارو
سے منوا لونگا۔ ان دو نتائج کے سوا اور کوئی نتیجہ نہیں جو نکلے۔ کیونکہ ہم روزانہ دیکھتے ہیں صبح و شام دیکھتے
ہیں۔ ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں اور ہزاروں آدمی جو ہمارے سامنے آتے ہیں مختلف پیشے کرتے ہیں۔
اور
مختلف طرز عمل رکھتے ہیں ۔ ان کی زندگیوں میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت کا دعوای
کرتے ہیں۔ جو بالکل جھوٹا اور باطل دعوی ہوتا ہے ۔
پس تم خوب یاد رکھو اور اچھی طرح سمجھ لو کہ محبت پیار اور عشق کوئی ایسی چیز نہیں ۔ جو چھپ سکے
س کا چھپانا ممکن ہے اور قطعاً نا مکن ہے بعض لوگ کہا کرتے ہیں۔ ہمیں محبت تو ہے تحریم ای
کا اظہار نہیں کرنا چاہتے، لیکن یہ جھوٹ اور غریب ہے۔ حضرت صاحب کے زمانہ میں بعض ایسے
لوگ تھے جو آپ کی مجلس میں نہ آتے تھے۔ جب ان پر اعتراض ہوا تو کہ دیا ہمیں حضرت صاحب سے
۴۹۸
محبت تو ہے مگر ہم اسے ظاہر نہیں کرتے۔ آخر ایسے ہی لوگوں کو ٹھوکر لگی۔ تو کبھی مکن ہی نہیں کہ محبت ہو
اور پوشیدہ رہے۔
محبت سب سے غالب ترین جذبہ ہے اور دنیا میں یہ ایک ہی چیز ہے۔ جو باقی سب طاقتوں کو توڑ
کر رکھ دیتی ہے۔ انبیاء جس چیز کو لے کر آئے۔ وہ محبت ہی ہے وہ اسی ہتھیار کو لے کر کھڑے ہوئے۔
اور اسی سے تمام جذبات فاسدہ بغض، حسد، کینہ شہوت شکست کھا جاتے ہیں۔ کیونکہ محبت وہ جذبہ
ہے کہ خدا تعالی بھی فرماتا ہے میری تمام صفات پر یہ غالب ہے ۔ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
الأعراف : (۱۵۷) یہی وجہ ہے کہ اسلامی تعلیم کے مطابق دوزخ کے متعلق بھی یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس میں
بھی غیر محدود عذاب نہیں ہوگا۔ کچھ عرصہ کے بعد دوزخیوں کو بھی نکال لیا جا ئیگا۔ تو محبت بہت زبردست
جذبہ ہے۔ حتی کہ خدا تعالیٰ کی وہ صفات جو مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں سے محبت کے متعلقی
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب سے غالب ہے۔ اور انسانوں میں بھی یہ جذبہ باقی تمام جذبات سے زیادہ زبر دست
ہوتا ہے۔ بڑے بڑے زبر دست اور سرکش انسان ہوتے ہیں، لیکن محبت کے پھندے میں پھنس کر چور چور
ہو جاتے ہیں۔ اور وہ جو سرکشی اور غرور کی وجہ سے کسی کے آگے جھکنے کا خیال تک بھی دل میں نہیں لاتے۔
محبت سے مجبور ہو کر غلامی کو فخر سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ حضرت عمرو بن العاص کا واقعہ ہے وہ کہتے
کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وآلہ سل کا مجھ جیسا کوئی دمن نہ تھا۔ میں عداوت اور بغض کی وجہ سے آپ کے چہرہ پر
نظر نہ ڈال سکتا تھا۔ اور ہر وقت مجھے اس کی وجہ سے آگ سی لگی رہتی تھی کیر پیر و زمان آیا کہ رسول کیم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وہی محبت وہی اخلاص اور وہی ہمدردی ہمدردی جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے تعلك
بَاخِعَ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِين الشعرآء : ۴ ) کیا تو اس بات پر اپنے آپ کو بلاک کر لیگا
کہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ۔ یہ محبت اور الفت کا جذبہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کو دکھ کی
طرح لگا ہوا تھا۔ غالب آیا۔ اور پھر اسی عمرو نے کہا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رعب کی وجہ سے
آپ کے چہرہ پر نظر نہ ڈال سکا۔ اور اگر آج کوئی مجھ سے پوچھے کہ رسول کریم کی کیا شکل تھی تو میں نہیں
بتا سکتا۔ دیکھو محبت کی وجہ سے کیا تبدیلی ہوتی تو چونکہ محبت سب سے زیادہ زبردست جذبہ ہے اس
لیے اس کو پوشیدہ رکھنے کا دعوی باطل ہے۔
هو
پس جو شخص خیال کرتا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ سے محبت ہے، لیکن محبت کے آثار اس سے ظاہر
۱۵۲
کے صابرین حصہ دوم مصنفه شاه معین الدین ندوی صدا
۴۹۹
نہیں ہوتے وہ یقین کرلے کہ اس کا نفس اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ اور جو دیکھے کہ دوسرے کو دھوئی
تو محبت اللی کا ہے، لیکن اس میں آثار نہیں پائے جاتے تو یقین کرلے کہ یا تو وہ خود دھوکہ خوردہ ہے
یا دوسروں کو دھوکہ دینے والا ہے۔
اس بات کو سوچتے ہوئے میں اپنی جماعت کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے
نفسوں کو دیکھیں اور پتہ لگائیں کہ خدا تعالیٰ کی محبت کا ان کے سونے جاگنے اُٹھنے بیٹھنے ۔ چلنے
پھرنے کھانے پینے ۔ بولنے چاہئے لین دین نماز روزہ حج زکوۃ پر کیا اثر ہے۔ یا یہ نہایت ہی گزرد
اور بو دا دعوی ہے کہ اس کا کچھ اثر ہی نہیں۔ یا کم سے کم انسان اتنا تو سوچے کہ اگر میرے اعمال اور
افعال میں خدا تعالیٰ کی محبت کے آثار مجھے نمایاں نظر نہیں آتے۔ تو وہ ہستی جو باریک در باریک باتوں
کو جاننے والی ہے ۔ اس پر میرے دعوئی کا کیا اثر ہے ۔ وہ خیال کرے کہ میں جاہل ہوں۔ میں موٹی عقل
کا آدمی ہوں ۔ اس لیے میرے دعوئی کا اثر مجھے محسوس نہیں ہوتا لیکن وہ ہستی جو باریک سے باریک بات کو
جانے نہیں دیتی۔ اس کا مجھ سے کیا سلوک ہے ۔ آیا خدا تعالیٰ کے صفات میں میرے دعوی کے بعد کوئی
تغیر معلوم ہوتا ہے یا نہیں۔ اگر اس کا دعوی سچا ہوگا۔ تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کو اس سے
محبت ہو گی پس انسان کو چاہتے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کو دیکھے۔ کہ خدا اس کے لیے غیرت دکھاتا۔ اس
سے اپنے پیاروں جیسا سلوک کرتا۔ اس سے پیار کی باتیں کرتا۔ اس کے کام کو اپنا کام سمجھتا ہے ۔ اگر الیا
نہیں تو سمجھے کہ خدا کی محبت کا وہ جو دعویٰ کرتا ہے۔ جھوٹا اور بالکل باطل ہے۔ کیونکہ اگر وہ اپنے
دعوی کے آثار محسوس نہیں کرتا۔ تو خدا تعالیٰ کو تو اس کی حقیقت معلوم ہے ۔ خدا اس سے اپنی محبت
کا اظہار کرتا۔ لیکن جبکہ خدا تعالیٰ کی صفات سے بھی اس کا اظہار نہیں ہوتا۔ تو معلوم ہوا کہ دعوی
ہی باطل ہے ۔
میں نے ایک دفعہ رویا ۔ میں دیکھا۔ اسی بات کے متعلق کہ محبت کا کیا اثر ہوتا ہے۔ میں نے دیکھا
ایک نہایت خوبصورت چبوترہ ہے ۔ اس پر ایک بچہ کھڑا ہے۔ جو محبت سے آسمان کی طرف ہاتھ
پھیلاتے دیکھ رہا ہے کہ اتنے میں آسمان پھٹا ہے۔ اور ایک پروں والا انسان اُترا ہے اور قریب
آنے پر جب میں نے دیکھا۔ تو معلوم ہوا کہ عورت ہے اور خیال ہوا کہ حضرت مریم ہیں۔ انہوں نے بچہ
کے اوپر پر پھیلا دیتے اور چھک کر اس طرح پیار کیا ہے جس طرح ماں اپنے بچہ کو کرتی ہے۔ اس
وقت میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ۔
LOVE CREATES LOVE
۵۰۰
کہ محبت محبت سے پیدا ہوتی ہے۔
تو یہ ممکن ہی نہیں کہ انسان کو خدا تعالیٰ سے محبت ہو ۔ خواہ وہ کتنی ہی پوشیدہ کیوں نہ ہو۔ اور
خدا کو اس سے محبت نہ ہو۔ اور اللہ تعالیٰ کے سلوک سے اس کے آثار ظاہر نہ ہوں۔ ہم تو دیکھتے ہیں۔ دنیا
میں کوئی انسان محبت جیسی چیز کو ضائع نہیں کرتا ۔ تو کیا خدا تعالیٰ جو چھوٹے سے چھوٹے عمل کو بھی ضائع نہیں
کرتا۔ وہ محبت جیسی چیز کی کوئی پروا نہ کریگا۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ پس ان لوگوں کو جو خدا تعالیٰ کی محبت کا دعویٰ
کرتے ہیں۔ اول اپنی ذات کے متعلق غور کرنا چاہتے کہ اس سے محبت کے کیا آثار ظاہر ہوتے ہیں۔
اور پھر خدا تعالیٰ کی صفات کو دیکھنا چاہتے کہ وہ ان کے لیے کسی طرح جلوہ فگن ہوتی ہیں۔ اگر خدا تعالیٰ
کی بے تو جی ہو۔ یا اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہلاکت اور تباہی میں گرفتار ہو۔ تو سمجھ لینا چاہتے
کہ ان کا خدا کی محبت کا دعویٰ غلط ہے۔ قریب ہے۔ اور ممکن ہے کہ اسی حالت میں مرکز نہ ادھر کے
رہے نہ ادھر کے رہے کے مصداق بن جائیں۔ کیس پیشتر اس کے کہ وہ وقت آتے ہمیں اپنے اس
دعویٰ پر غور کرنا چاہیتے ۔
الفضل تمر )
(