السَّلام

(94)
السلام
) فرموده تیم اکتوبر ۱۹۲۰ ته)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
قریباً دو اڑھائی سال کا عرصہ ہوا کہ یں نے جمعوں کے خطبوں میں ایک سلسلہ مضامین بیان کرنا شرع
کیا تھا۔ ان مضامین کا مقصد یہ تھا کہ ایمان کی عمارت کی تکمیل کیونکر ہو سکتی ہے۔ اور یہ کہ بغیر تکمیل ایمان
کے اعلیٰ درجہ کے نتائج کی امید ایک جھوٹی اور عبث بات ہے۔ مکان کی ایک دیوار نہ ہو اور انسان
سمجھے آندھی کی گرد اور بارش کے پانی سے محفوظ رہے تو نادانی ہے۔ یا مکان کی چھت نہ ہو۔ اور خیال
کر ہے کہ دھوپ اور شبنم سے بچا ر ہے۔ تو بے وقوفی ہے۔ یا مکان میں پانی کے نکاس کا رستہ نہ ہو ور سیم سے بچار
اور یہ کیسے کہ مکان گرے نہ ۔ تو کم عقلی ہے ۔ یا مکان میں ہوا کے آنے جانے کے منفذ نہ رکھے اور
سمجھے کہ صحت درست اور اچھی رہے گی۔ تو جہالت ہے۔ بارش وغیرہ سے محفوظ رہنے کے لیے چھت
اور دیواریں پانی کے نکلنے کے لیے رستہ ہوا کے لیے کھڑکیاں ۔ اور روشنی کے لیے روشندان بھی ہوں۔
پھر دروازے بھی ہوں۔ دروازوں کی زنجیریں بھی ہوں، تب جا کر مکان مکمل ہو سکتا ہے اگر کوئی شخص
ایک چیز پر تو سارا زور خرچ کر دے اور باقیوں کو چھوڑ دے تو مکان مکمل نہیں کہلا سکتا۔ مثلاً دیواریں
اٹھاتا چلا جاتے آسمان تک اور چھت نہ ڈالے۔ یا دیواریں بنا کر اوپر چھت بھی ڈالر سے مگر پانی
کے نکاس کا انتظام نہ کرے یا نہایت اعلیٰ درجہ کی سفید اور مصفی عمارت بناتے مگر ہوا کے منفذ
نہ رکھے تو مکان مکمل اور مفید نہیں ہوگا اور کوئی یہ نہیں کہے گا کہ چونکہ بہت روپے خرچ کئے ۔ اور
بڑی محنت کی گئی ہے۔ اس لیے یہ مکان بہت اعلی درجہ کا ہے ۔ بلکہ یہی کہیں گے کہ مکان کو نامکمل
چھوڑ دیا گیا ہے۔
تمام قانون قدرت اسی بات پر شاہد ہے کہ بے ہودہ اور فضول محنت اور فضول محنت و مشقت کا بدلہ نہیں
ملا کر تا بر خلاف اس کے تھوڑی مگر صحیح محنت کا بدلہ مل جاتا ہے اگر کوئی شخص سالہا سال محنت

۵۰۲
کر کے پہاڑ کی چٹان میں سوراخ کرے اور اس میں بیج ڈال ہے۔ تو اس وجہ سے کہ اس نے کئی سال کی مخت
کی ہے۔ وہاں اچھی کھیتی نہیں ہوگی، لیکن اس کی نسبت نرم زمین میں بہت کم محنت کرنے سے اچھی کھیتی
ہوجائیں۔ کیونکہ خداتعالی نہیں دیکھے گا کہ تھر پر بہت محنت کی گئی ہے۔ اور نرم زمین پرتھوڑی بلکہ یہ اور
دیکھے گا کہ اس کے بناتے ہوئے قواعد کے ماتحت کسی نے محنت کی ہے اور ان کے خلاف کس نے لیں
نتیجه همیشہ خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قواعد کے مطابق محنت کرنے سے ہی ملتا ہے ۔ ان کو چھوڑ کر خواہ
کتنی ہی زیادہ محنت کیوں نہ کی جائے۔ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
اس ضمن میں میرا منشاء تھا کہ میں تفصیلی طور پر بیان کروں مگر چار پانچ ہی خطبوں کے بعد ایسے
واقعات پیش آئے کہ میں تفصیل سے بیان نہ کر سکا۔ اور تمہید میں ہی انہیں چھوڑنا پڑا۔ پھر گزشتہ سال
سے پہلے جلسہ پر میں نے عرفان الہی کے اکھول بیان کئے تھے اور بتایا تھا کہ عرفان اللی حاصل کرنے
کے لیے اُصولی طور پر کیا قواعد ہیں۔ فروعات کے بیان کرنے کا نہ وہ موقع تھا اور نہ میں بیان کر سکا۔
اب اس کی فروع میں سے فروع میں سے ایک حصہ کے متعلق میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دیگا۔ تو وقتاً فوقتاً
بیان کرتا رہوں ۔ مگر مصلحت وقت کے لحاظ سے اس ترتیب کو جوئیں نے رکھی تھی۔ چھوڑتا ہوں اور
ضرورت وقت کے لحاظ سے کھڑے ٹکڑے کر کے بیان کرونگا ۔
شریعت کے احکام کتنے اقسام کے ہیں۔ ان کے کیا اثرات انسان کی عقل فہم قوت طاقت تعلق
باللہ جماعت اور قوم کی ترقی پر پڑتے ہیں ۔ اس کا پہلے بیان ہونا ضروری ہے لیکن چونکہ اصلی ترتیب
کو میں چھوڑتا ہوں ۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں ۔ اس حصہ کو بھی چھوڑ سکتا ہوں۔ اور فی الحال میں اس ٹکڑھ کو
لیتا ہوں جس میں بنی نوع کے آپس کے تعلقات کے احکام دیئے گئے ہیں۔ اور جن کی نگہداشت کئے
بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے ۔ اس حصہ میں سے بعض احکام بیان کروں گا اور آج کے لیے جو حکم چنا
ہے وہ ایسا ہے کہ اس سے ہر سلم واقف ہے یا اسے واقف ہونا چاہیے ۔
لیکن چونکہ کثرت سے اس کے استعمال کے مواقع پیش آتے ہیں۔ اس لیے لوگ اسے معمولی خیال
کرتے ہیں اور یہ عام بات ہے کہ جو چیز کثرت کے ساتھ استعمال میں یا دیکھنے سننے میں آئے ۔ اس کو
معمولی سمجھ لیا جاتا ہے۔ دیکھو سورج کو چونکہ لوگ ہر روز دیکھتے ہیں۔ اس لیے اسے دیکھ کر انہیں خُدا
کی صنعت کا خیال نہیں آتا۔ حالانکہ یہ اتنی بڑی چیز ہے کہ اگر اس کا انہیں اندازہ بتایا جائے۔ تو حیران
ہو جائیں۔ مگر ایک غبارہ اگر پچاس ساٹھ گز کا دیکھ لیں۔ تو شور مچا دیتے ہیں۔ تو جوچیز روز نظر
آتی ہو۔ اس کا اثر آہستہ آہستہ دنوں سے مٹ جاتا ہے۔ اور اسے معمولی سمجھا جاتا ہے اور جو بھی کبھی

۵۰۳
آئے ۔ اس کا زیادہ اثر رہتا ہے۔ دیکھو مسلمان نماز نہیں پڑھتے ۔ روزانہ نماز کے تارک ہونگے مگر عید کی نماز
پڑھنے چلے جائیں گے ۔ حالانکہ روزانہ نماز ایمان کی تکمیل کے لیے اس کی نسبت نہایت ضروری ہے ۔
پھر عید کی نماز تو ایسی ہے کہ اگر انسان اکیلا ہو ۔ تو رہ جاتی ہے۔ مگر روزانہ نماز کسی صورت میں بھی
چھوڑی نہیں جا سکتی۔ حتی کہ بیماری میں بھی پڑھنی ضروری ہے تو یہ نماز بہت زیادہ افضل اور اعلیٰ ہے
مگر لاکھوں آدمی اس کو تو چھوڑ دیتے ہیں اور عید کی نماز کو نہیں چھوڑتے ۔ وجہ یہ کہ وہ سال میں ایک
دو دفعہ آتی ہے۔ اور یہ ہر روز پڑھنے کا حکم ہے ۔ حالانکہ یہ اس سے افضل اور اعلی ہے۔ اُس دن
کی فضیلت کی اور وجوہات ہیں۔ اور و چھٹی نمازہ ہے۔ جو اس دن کو افضل بناتی ہے۔ اکیلی عید کی نماز
اسکی فضیلت کا باعث نہیں ۔ اسکی ایسی ہی مثال ہے کہ کسی کے پاس پانچ روپے اور کسی کے پاس پانچ روپے اور ایک چھوٹی
ہو۔ دوسرے کا مال پہلے کی نسبت زیادہ ہوگا، لیکن اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ چونی روپیہ سے بڑھکر
ہے۔ مگر لوگ نادانی سے چوٹی کو بڑا سمجھتے ہیں۔ حالانکہ اصل میں روزانہ نماز روپیہ کی طرح ہوتی ہے
اسی طرح لوگ نمازوں کے تارک ہوتے ہیں۔ مگر روز سے آنے پر شور پڑ جاتا ہے ۔ حالانکہ گو روزے
فرض ہیں۔ مگر نماز کی نسبت کم ہیں۔ اور یہ اس درجہ پر نہیں جس درجہ پر نماز ہے وہ بھی دین کے ارکان
میں سے ایک رکن ہے ۔ مگر نماز زیادہ ضروری ۔
ہے۔
تو جو چیز دیر کو آتی ہے۔ اس کو عزت سے دیکھتے ہیں اور جو روزانہ کی ہے۔ اسے معمولی سمجھا جاتا
ہے ۔ اسی طرح جو چیز آسانی سے حاصل ہو جاتے ۔ اسے معمولی سمجھا جاتا ہے اور جس پر محنت صرف
ہو۔ اس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ حالانکہ بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں ۔ وہ بعض
اوقات کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہیں۔ اور بعض اوقات بڑی بڑی کچھ نتیجہ نہیں ۔ کچھ نتیجہ نہیں پیدا کرتیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے پیشاب اور پاخانہ کے وقت ابن عباس لوٹا رکھ دیتے
تھے ۔ اتنی سی بات کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے وہ دُعا کی۔ جو جنگوں پر جانے
والوں کے لیے بھی نہیں فرمائی ۔ چنانچہ ان کے لیے تو فرمایا۔ اللهم فقهه في الدین مگر لڑائی پر
جانے والوں کے لیے یہ نہیں فرمایا۔ تو کاموں کے لیے بڑائی اور چھوٹائی صرف محنت سے نہیں دیکھی جاتی
بلکہ اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔
اس وقت میں جو حکم بیان کرنے لگا ہوں۔ وہ بھی ایسا ہی ہے اور وہ سلام کا حکم ہے اسلام
ه بخاری و مسلم بروایت مشکوة كتاب المناقب اہل البیت

۵۰۴
نے تاکید کی ہے اور قرآن میں بھی آیا ہے۔ فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةٌ
مِنْ عِندِ اللَّهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً ( النور (۶۲) کہ جب گھروں میں داخل ہو۔ تو سلام کرو۔ اس میں
خوبی یہ ہے کہ یہ نہیں فرمایا : فسلموا على اخوانكم - بلکہ یہ فرمایا علی انفسکم کہ اس کا
فائدہ تمہارے اپنے ہی نفسوں پر ہوگا۔
یہ ایک ایسا حکم ہے کہ رسول کریم کے ارشاد کے ماتحت ہر مسلمان کو دوسرے مسلمان سے ملتے
وقت بجالانا چاہتے ۔ چونکہ اس کا موقع ہر وقت ملتا رہتا ہے۔ اس لیے عام طور پر لوگ اسے معمولی
سمجھتے ہیں۔ حالانکہ یہ الی ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ یہ جنت میں جانے
کا ذریعہ ہے اور فرمایا ہے مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد کی بنیاد اسی پر قائم ہے چنانچہ فرمایا۔ آپس میں سلام
کرو۔ سلام سے محبت پیدا ہوتی ہے اور محبت کے ذریعہ ہی جنت میں داخل ہونا ہے ہے مگر افسوس
اب بہت سے ایسے لوگ مسلمانوں میں موجود ہیں۔ جو سلام کو ترک کر بیٹھے ہیں۔ اور ایسے لوگ غیر احمدیوں میں
ہی نہیں کسی قدر قلیل تعداد احمدیوں میں بھی ہے۔ ایسے لوگ بجائے سلام کے ایک دوسرے کو آداب غیرہ
الفاظ سے مخاطب کرتے ہیں۔ اور جو السلام علیکم کہیے۔ اسے کہتے ہیں۔ پتھر مار دیا۔ حالانکہ وہ خود
اسلام کے ایک حکم اور رسول کریم کے ارشاد کا انکار کر کے اپنے اوپر تپھر گراتے ہیں۔ اور جو مرہم ہے ۔ اور
اسے پتھر سمجھتے ہیں۔ اسلام علیکم کے معنے ہیں کہ زخم بھر جائیں۔ مگر نا دان کہتے ہیں۔ یہ پتھر مار دیا ۔
اور اس شخص سے زیادہ احمق اور کون ہو سکتا ہے ۔ جو مرہم کا نام پتھر رکھے تو مسلمانوں کا ایک حصہ تو
الیسا ہے۔ جو سلام کہنے کا بالکل تارک ہے۔ اور دوسرا ایسا ہے جو تارک تو نہیں، لیکن اس کی حقیقت سے
نا واقف ہے۔ ایسے لوگ مجلس میں آئیں گے۔ اور چپ کر کے بیٹھ جائیں گے۔ گھروں میں داخل ہونگے
اور خاموش ہو کر بیٹھے رہیں گے اور انہیں خیال بھی نہ آئے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس
موقع کے لیے کوئی حکم ہے ۔
بعض کہ دینگے معمولی بات ہے اگر سلام نہ کیا۔ تو کیا ہوا بعض کہیں گے۔ حیا کی وجہ سے نہیں
کہا بعض کہیں گے عادت نہیں۔ مگر یہ تینوں قسم کے لوگ نادان ہیں۔ حیا کے معنے ہیں رکنا اور
رکھنا ایسی باتوں سے چاہیتے۔ جو مضر ہوں نہ کہ ان سے جو فائدہ مند ہوں اور پھر وہ جن کا فائدہ کوحانی
ہو۔ اسی طرح اسے معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ کیونکہ اس کا فائدہ مرنے کے بعد قیامت تک ملتا رہیگا۔ پھر یہ
لة مسلم بر روایت مشکوة کتاب الاداب باب السلام ۔

۵۰۵
اس لیے معمولی نہیں کہ قرآن میں اس کے متعلق حکم دیا گیا ہے اور بیسیوں ایسے احکام ہیں۔ جن کا قرآن
میں ذکر نہیں۔ مگر اس کا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرمایا ہے ۔ فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى
الْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو تحفہ ہو۔ اس کو کون
معمولی کہ سکتا ہے ۔ سکتا ۔
قرآن کریم میں اور کسی چیز کو اس رنگ میں تحفہ نہیں کہاگیا ۔ جیسے سلام کو کہا گیا ہے۔ حتی کہ مرنے
کے بعد جو تحفہ خدا کی طرف سے انسان کے لیے آتا ہے ۔ وہ بھی یہی ہے کہ فرشتے آکر خدا تعالیٰ کی طرف سے
سلام پہنچاتے ہیں۔ کوئی بڑے سے بڑا آدمی ہو۔ جو کسے مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں کسی کو سلام کہوں ہم کہیں
گے۔ خدا تعالیٰ نے بھی جب اپنے اوپر واجب کر دیا کہ سلام کیے۔ تو اور کون ہے۔ جو اپنے آپ کو بڑا
سمجھ کر اس کی ضرورت نہ رکھتا ہو۔ سب سے پہلی چیز جو بندہ کو خدا تعالیٰ کی ملاقات کے وقت دیجاتی
ہے۔ وہ یہی سلام ہے ۔ جبرئیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے ۔ تو آپ کو سلام کہا۔ اور رسول
کریم ان کو دکھ کر سلام کہتے ہیں۔ ان سے بڑا کونسا انسان ہے جسے سلام کہنے کی ضرورت نہ ہو۔ مگر بہت لوگ
ہیں۔ خصوصاً انگریزی تعلیم یافتہ جو سلام کو بہت حقیر چیز سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے عمل سے رسول کریم ۔ جبریل
حتی کہ خدا تعالیٰ سے بھی اپنے آپ کو بڑا قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ جس حکم کو بہت سی حکمتوں کے ماتحت خدا تعالیٰ
نے فرض قرار دیا ہے۔ بلکہ اپنی ذات کے لیے بھی رکھا ہے اور جس کی تاکید رسول کریم نے کی ہے اور خود
جبرئیل کو کہا ہے۔ اس سے یہ لوگ اپنے آپ کو مستغنی سمجھتے ہیں۔ اول تو صرف ہاتھ سے اشارہ کر دیتے ہیں
یا اتنا بھی نہیں کرتے۔ یا ایک دوسرے سے یوں ملیں گے۔ مولوی صاحب۔ اور اس کے جواب میں کہہ دیا
جائیگا۔ بھائی صاحب ۔ یا یہ کہ سناؤ جی کیا حال ہے ۔ اسی قسم کے فقروں کو انہوں نے سلام سمجھ لیا ہے اور
زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ تین انگلیاں ملا دینگے اور یہ مصافحہ ہو جا تیگا لیکن شریعت کا یہ
حکم نہیں۔ شریعت نے السلام علیکم کہنا ضروری قرار دیا ہے اور رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نے اس کو
اتفاق و اتحاد کی جڑ ٹھرایا ہے۔ اور نجات کا ستون بنایا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک
دفعہ دریافت کیا گیا کہ بہتر سلام کیا ہے۔ تو آپ نے خاص حکموں میں سے بتایا کہ غریبوں اور
مسکینوں کو کھانا کھلانا اور کسی کو جانو با نہ جانو۔ سلام کہنا یہ دونوں باتیں اتفاق و اتحاد کی جڑ ہیں۔
آج میں خطبہ کو ہیں بند کرتا ہوں کیونکہ وقت زیادہ ہو چکا ہے مگر تاکید کرتا ہوں کہ یہ ایک
لے مشکوة کتاب الفتن باب فی اخلاقہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بخاری ومسلم بروایت مشکوة کتاب الاداب باب السلام

۵۰۶
خاص حکم ہے جو اسلام نے دیا ہے اور جس کے متعلق رسول کریم نے تاکید فرماتی ہے۔ صحابہ اس کے اس
قدر پابند تھے کہ ایک دن عبداللہ ایک صحابی کے پاس آئے اور کہا آؤ ۔ بازار چلیں۔ صحابی نے سمجھا
کوئی کام ہوگا ۔ چل پڑا ، لیکن وہ بازار میں سے گھوم کر یونی چلے آئے نہ کوئی کام کیا اور نہ کوئی
چیز خریدی۔ دو تین دن کے بعد پھر آئے اور کہا آو بازار چلیں ۔ اس صحابی نے کہا۔ اس دن آپ نے
کچھ خریدا اور نہ کام کیا ۔ آج کوئی کام ہے ۔ انہوں نے کہا میں بازار اس لیے جاتا ہوں کہ بھائی ملتے یں ہم کوسم کے یہ کام کے اب بازار میں اسلام با ہیں۔ وہ ہم کو سلام کہتے ہیں ہم ان کو سلام کہتے ہیں ۔ تو صحابہ بازاروں میں صرف سلام کہنے کے لیے بھی
جاتے تھے تمہیں بھی چاہیئے کہ بازاروں میں محلوں میں مجلسوں میں گھروں میں جہاں کسی سے طو سلام
کہو۔ کو جانے والوں کو سلام کو۔ نہ جانے والوں کو سلام ہو۔ اگر دیا کوئی چیز ہے اور مسلمان مانتا
ہے کہ بہت بڑی چیز ہے اور اسلام کے رکنوں میں سے ایک رکن ہے۔ اور سلام اس کے سوا
کچھ بھی نہیں۔ تو سب اولیا۔ اور خدا کے پیاروں کا یہ بھی متفقہ مسئلہ ہے۔ اگر کوئی دعا زیادہ قبول
ہونے والی ہوتی ہے تو وہی ہوتی ہے۔ جو خدا تعالیٰ کی سکھائی ہوتی ہو۔ اور وہ یہی دعا ہے پھر
کیسا نادان ہے وہ انسان جو سجدہ میں ناک رگڑتا اور دعائیں کرتا ہے۔ مگر اللہ تعالی کی بتائی ہوئی اس
دعا کو استعمال نہیں کرتا۔ جو شخص خدا تعالیٰ کی سکھائی ہوئی دعا کو نہیں لیتا۔ خدا تعالیٰ اس کی سجدہ میں کی
ہوتی دکھا کو کب سنتا ہے۔ پہلے خدا کی سکھائی دعا کو رستوں میں گھروں میں ملنے والوں سے جدا ہونے
والوں سے اپنوں سے بیگانوں سے واقفوں سے ۔ نا واقفوں سے کر لیا۔ اور پھر جاکر خدا تعالیٰ
سے دعا مانگے گا تو لینے گا کہ میں نے میں دُعا کا حکم دیا تھا وہ کر آیا ہے ۔ اب میں اس کی دعا سنوں
پھر اس کے محبت اور اتفاق کے لیے بہت اثمرات ہیں۔ اور اگر ضرورت ہوئی ۔ تو ان کو پھر بیان
دوں گا۔
الفضل ، اکتوبر ۱۹ته )
کر
له مشكوة كتاب الاداب باب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی