آپ میں صُلح رکھو اور صُلح کراؤ
شه
آپس میں صلح رکھو اور صلح کراؤ
فرموده ۱۵ اکتوبر ته )
(
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
دینی اور دنیاوی دونوں قسم کے کاموں کو چلانے کے لیے امن کی نہایت ہی ضرورت ہوتی ہے
بغیر اس کے دونوں قسم کے کام نہیں چل سکتے۔ پھر امن ملکی ہی نہیں ہوتا ۔ بلکہ تمدنی امن کے بغیر بھی کسی کام
کا سر انجام پانا مشکل ہے یہ ضروری نہیں کہ ملک آپس میں نہ لڑیں۔ بلکہ کاموں کے امن کے ساتھ چلانے کے
لیے ضروری ہے کہ افراد میں بھی لڑائی نہ ہو۔ خاندانوں میں لڑائی نہ ہو ۔ اہل محلہ آپس میں نہ لڑیں ملکوں کی لڑائی
کا اثر ملکوں پر پڑتا ہے اور حکومتوں کی لڑائی کا اثر حکومتوں پر ہاں ملکوں اور حکومتوں کی جنگ کا اثر بعض دفعہ
ساری دنیا پر بھی ہوتا ہے اور اس لڑائی کو زیادہ خراب اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کا اثر وسیع ہوتا ہے درینہ
ڑائی کے لحاظ سے افراد کی لڑائی بھی اس کے برابر ہے۔ مثلاً فرانس اور جرمن کی جنگ کا نتیجہ خونریزی ہوئی
مال لوٹا گیا۔ عورتیں بیوہ اور بچے قیم ہوئے ۔ کھانے پینے کی چیزیں کم دستیاب ہونے لگیں۔ علوم کا
نقصان ہوا، لیکن اگر دو آدمی آپس میں لڑیں تو نتیجہ وہی ہو گا کسی کی جان جائے گی۔ کسی کی بیوی بیوہ اور بچے
تیم ہونگے کسی کا مال لوٹا جائے گا کسی کی عزت کو نقصان پہنچے گا۔ دشمنی کے باعث کسی کی اولاد علوم سے
محروم رہے گی۔ غرض جو نتیجہ جرمن اور فرانس یا انگریزوں اور روس کی لڑائی کا ہوتا ہے۔ وہی نتیجہ دو آدمیوں
کے آپس میں لڑنے کا نکلے گا۔ فرق یہ ہے کہ پہلی قسم کی بڑائیوں کا اثر ہزاروں لاکھوں انسانوں پر ہوتا ہے
اور دوسری قسم کی لڑائی کا اثر محدود ہوتا ہے ۔ ورنہ اثران دونوں پر بھی وہی ہوتا ہے جو ان لاکھوں یا
کروڑوں پر۔ بلکہ اگر غور کیا جادے ۔ تو معلوم ہوگا کہ بعض اوقات افراد کی جنگ ملکوں کی جنگ کی نسبت
زیادہ خطر ناک ہوتی ہے۔ یہ لڑائی جو یورپ میں ہوتی ۔ اس کے باعث ہزاروں آدمی ہیں جنہوں نے فائدہ
اُٹھایا ۔ مثلاً جن کے پاس غلہ تھا۔ انھوں نے نفع اٹھایا ۔ روٹی والوں نے نفع اٹھایا ۔ اسی طرح اور اشیاء میں
ہوا، لیکن افراد کی جنگ میں دونوں جانب کا نقصان ہوتا ہے ۔
96
والد
۵۱۵
پھر بعض دفعہ زمیندار مقدموں میں بہت ساروپیہ لگاتے ہیں۔ اور نقصان اُٹھاتے ہیں بعض دفعہ لوگ
شوقیہ بھی مقدمہ بازی کرتے ہیں حضرت خلیفہ اول نے سنایا کہ ایک دفعہ ایک زمیندار کو آٹھ سوروپیہ بیچ
گیا ۔ اس نے دوستوں سے مشورہ لیا کہ کیا کرنا چاہیئے انھوں نے مشورہ دیا کہ تم اس سے اور زمین خریدیو
اس نے کہا کہ اس دفعہ تو مقدمہ کرنے کو دل چاہتا ہے۔ بتاؤ۔ گاؤں میں کون ایسا ہے جس پر مقدمہ
کریں ۔ تو بعض دفعہ لوگ شوق سے مقدمہ کرتے ہیں۔ اور بعض دفعہ مجبوریاں ہوتی ہیں۔ اور اس وقت
ایک چیز کے بچانے کے لیے بہت سی چیزوں کا نقصان کرنا پڑتا ہے ۔
تو فساد ملکوں ہی کا نہیں۔ افراد کا بھی بڑا ہوتا ہے، لیکن نا بہت بہت لوگ لوگ ہوتے ہو۔ ہیں۔ جو فسادات پیدا
کرتے ہیں۔ حالانکہ فساد ایسی بری چیز ہوتی ہے کہ اس سے انسان دین و دنیا دونوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔
لوگ فساد کے باعث علوم سے محروم ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ بچے بوجہ مخالفت کے گھر سے نہیں نکل سکتے
خیال ہوتا ہے کہ اگر گھر سے نکلیں۔ تو دشمن کہیں ان کی جان نہ لے لے ۔ دین سے بھی محروم ہو جاتے ہیں
مثلاً نماز پڑھنا چھوڑ دیگے کیوں ؟ اس لیے کہ فلاں امام سے پرخاش ہے۔ یا امام سے تو نہیں۔ مگر
امام ان کے دشمن کا دوست ہے یا ان کا دشمن بھی مسجد میں آتا ہے ۔ اس طرح اپنی دشمنیوں کا اثر دین پر
ڈال دیتے ہیں۔ اور انسانوں سے ناراض ہو کر خدا سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ پھر فساد کا ایک اور نتیجہ ہوا
کرتا ہے کہ وہ کام جو ملکر ہوا کرتے ہیں۔ مثلاً انجمنیں وغیرہ وہ باطل ہو جاتی ہیں۔ بلکہ یہاں تک ہوتا ہے
کہ دشمن کو نقصان پہنچانے کے لیے بعض لوگ اپنا ہی نقصان کر لیا کرتے ہیں۔ مثلاً اپنے بچہ کو قتل
کرتے ہیں۔ اور لاش کو دشمن کے گھروں میں ڈال دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ اس شخص نے ہمارے بچھہ
کو قتل کر دیا ۔ اور اسی طرح بعض لوگ صداقت کو دشمنی کے باعث نہیں قبول کرتے۔ حضرت صاحب تھے
وقت میں ایک معز نہ سرکاری افسر نے حضرت صاحب کو کہلا بھیجا کہ اگر آپ فلاں شخص کو جماعت سے
نکال دیں۔ تو میں آپ کی بیعت کرلوں ۔ اس کے جواب میں ہمیشہ حضرت صاحب یہ فرمایا کرتے تھے کہ میں اس
کی خاطر جو صداقت کے حلقے میں نہیں آیا کیسے اس شخص کو صداقت کے حلقے سے نکال سکتا ہوں جس کو
خدا اس حلقے میں لے آیا ہے اور واقعہ میں جو شخص صداقت سے اب تک الگ ہے۔ اس کی خاطر کیسے
اس شخص کو الگ کیا جا سکتا ہے جس کو خدا اس کی کسی نیکی کے باعث حق کی طرف لے آیا ہے ۔ یہ کتیا
عذر ہوتا ہے کہ فلاں کو نکال دو تو ہم مانیں گے کیا اگر یہ سلسلہ سچا ہے تو اس شخص کے اس میں ہونے
سے یہ جھوٹا ہو جائے گا ۔ اگر یہ سچا ہے۔ تب تو بہر حال سچا ہے اور اگر سچا نہیں تو ہر حال سچا نہیں ۔
پس چونکہ ملکوں کی لڑائی کی طرح ہی لڑائی کی طرح ہی افراد کی لڑائی بھی مضر ہوتی ہے ۔ اس لیے شریعت اسلام نے
۵۱۶
ایمان کی تکمیل کے لیے ضروری قرار دیا ہے کہ انسان خود بھی لڑائی سے بچے ، اور دوسروں کو بھی لڑائی سے بچائے
خود لڑنے والا ایک حد تک معذور کہا جا سکتا ہے ۔ مثلا کسی نے اس کو گالی دی ۔ اس کو غصہ آیا، لیکن جو
شخص گلی میں سے گزرتا ہوا اس لڑائی کو دیکھتا ہے اور کہتا ہے اور لگا دو چار اس خبیث کو یہ ہے ہی الیا"
وہ زیادہ مجرم ہے حالانکہ یہ موقع تھا کہ وہ خیال کرتا کہ مجھے اس موقع سے ثواب لینا چاہیئے ۔ اور اس لڑائی
کو بند کرا دینا چاہتے چا۔ لیکن جو بند کرانے کی بجائے لڑائی کو اور بھڑکاتے ہیں اور اور فریقین میں میں سے سے جس کی کی طرف
ہونے میں اپنا فائدہ دیکھتے ہیں۔ اُدھر ہو جاتے ہیں۔ اور دوسرے کو گالیاں دینے یا اس کو اور مارنے کی تحریک
کرتے ہیں ۔ یا کہتے ہیں اسے اج دی گل اے " اے تاں پچھوں بھی تینوں گالیاں دیندا ہے ۔ اور خود
تماشہ دیکھتے ہیں۔ وہ سخت گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں اور ان کا فعل امن کو درہم برہم کر نیوالا ہوتا ہے۔
بعض لوگ ایک اور طریق اختیار کرتے ہیں ۔ مثلاً دو شخصوں میں لڑاتی ہے۔ ایک سے بات سنکر دوسرے
کے پاس جا لگاتے ہیں اور دو چار اپنی طرف سے اس پر حاشیہ بھی چڑھا دیتے ہیں۔ فرض کئی طریق سے
لوگ فتنہ کراتے ہیں، لیکن اسلام فتنوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ۔ بلکہ قرآن مومنوں کو بھائی بھائی بتاتا ہے
جس طرح بھائیوں کی حالت ہوتی ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کی ہونی چاہیتے۔ اگر کہیں لڑائی کے سامان ہوں۔
تو ان کو دور کرا دینا چاہیئے ۔ تمہارے ہاتھوں میں مٹی کے تیل کے برتنوں کی بجائے پانی کے برتن ہونے
چاہئیں ۔ جن سے آگ بجھے ۔ آگ سے کھیلنے والے نادان ہوتے ہیں۔ اس سے بچنے میں سلامتی اور کھیلنے
میں جان کا خطرہ ہے۔ شیر کے پنجرے کو اس لیے کھولنا کہ وہ سامنے کھڑے ہوئے دشمن کو کھا لیگا۔ نادانی
ہے۔ کیونکہ اس کو تو کھا ہی لیگا۔ مگر کھولنے والا شیر سے کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔
یاد وکیل
یاد رکھو۔ دو کی
لڑائی دو کی نہیں ہوتی بلکہ اپنے تعلقات کے لحاظ سے بہت سے لوگوں کی لڑائی
ہوتی ہے ۔ مثلاً دو شخصوں میں لڑاتی ہے۔ دونوں کے جسقدر رشتہ دار اور رشتہ داروں کے رشتہ دار ہونگے
جو سینکڑوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان سب میں لڑائی ہوگی اور اس طرح افراد کی لڑائی خاندانوں محلوں شہروں
اور ملکوں تک پہنچ جائیگی ۔ تو چھوٹے فساد بڑے نتائج پیدا کرتے ہیں۔
اس لیے اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے فساد اور فتنوں سے منع کیا ہے اور قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ
مومنوں کو چاہیے کہ انجمنیں بنا بنا کر فساد اور فتنوں کو دور کریں فرمایا۔ لا خَيْرَ فِي كَثير من بخواهم
إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاح بَيْنَ النَّاسِ ( النساء ( ١١٥)
ار النساء
رسوائے اس قسم کی انجمنوں کے اور کوئی انجمن ٹھیک نہیں کہ مشورے ہوں ۔ نیکی کے کاموں کے
لیے یا غرباء میں صدقہ بانٹنے کے لیے۔ غرباء کی مدد کے لیے۔ یا لوگوں کی اصلاح اور ان میں آپس میں با
۵۱۷
صلح کرانے کے لیے۔ ایسے مشورے کرنا مفید ہے پس یہ ایک ایسی ضروری بات ہے کہ اس کے لیے قرآن
ریم میں اللہ تعالیٰ نے حکم نازل فرمایا ہے ۔ اس لیے میں خاص طور جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے
ایمان کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ ہم جہانتک ہو سکے۔ لڑائی سے بچیں نہ صرف خود بچیں، بلکہ ہم
دوسروں کو بچائیں اور لڑائی کا موجب نہ بنیں۔ رسول کریم صلی اللہ علہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک شخص
نی پھینکتا ہے اور وہ تیر رستہ میں ہی گر جاتا ہے، لیکن دوسرا شخص اٹھا کر اس شخص کے سینے میں
چھو دیتا ہے۔ جس کی طرف تیر مارا گیا تھا۔ ایک شخص گالی دیتا ہے۔ اور وہ اس تک نہیں پہنچتی ۔
جس کو دی گئی تھی۔ مگر ایک دوسرا شخص اس کو اس تک پہنچا دیتا ہے اور فساد کا موجب بنتا ہے۔
پس یاد رکھو کہ اگر تم فساد کے موقع پر کبھی گئے ہو۔ تو یہ مت سمجھو کہ تم اتفاقاً پہنچے ہو۔ بلکہ
قدرت نے تم کو اس لیے پہنچایا ہے کہ تمہارا امتحان لیا جائے۔ اور یاکم عذاب اور غضب الہی میں پھینسو
یاتم خدا کی رحمت کے انعام پاؤ۔ اگر تم فساد کے بھڑ کانے کا موجب بنتے ہو۔ تو تم عذاب اور غضب اللی
کے مستحق بنو گے۔ اور اگر اس فساد کو رفع کراتے ہو۔ تو تم اللہ تعالیٰ کے انعام کے مستحق بنتے ہو اور یاد
رکھو ۔ خدا کے فضل اور انعام سے کوئی مستعفی نہیں ہوسکتا حضرت موسی کتے ہی کہ خدایا ہر ایک خی جو
تیری طرف سے ہو ۔ میں اس کا محتاج ہوں پس تم موسیٰ تو نہیں ہو۔ اس لیے بہت زیادہ محتاج ہو ۔
موسیٰ تو موسیٰ خدا کے فضل کے محتاج آنحضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں۔
پس ہمیشہ فتنہ کے موقع پر ایسی بات کرو جس سے فتنہ دور ہو۔ فتنہ کی آگ مت بھڑ کا وہ فتنہ بھڑکانا
ایک گناہ بے لذت ہے۔ چور اور ڈاکو اپنی شرارت سے مال پاتے ہیں۔ مگر فتنہ انگیزی کا کچھ بھی فائدہ
نہیں ۔ فتنہ انگیز کے لیے لعنت کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا ۔ ایسے موقع پر جو جذبہ پیدا ہو۔ اس کو جانا
چاہتے ۔ کیونکہ فساد کا اثر دور تک پہنچتا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سالہا سال کی محنت کے بعد عرب میں اسلام پھیلایا اور عرب کے
جنگجوؤں میں صلح کرائی مگر فساد ڈلوانے والے فساد ڈلوانے کی تاک میں رہتے تھے۔ ایک جنگ کے
موقع پر مسلمانوں کا شکر ایک مقام پر اترا۔ ہر ایک شخص کی کوشش تھی کہ وہ پانی پہلے تھے۔ اس پر دو
شخصوں میں کچھ بات بڑھ گئی۔ عبد اللہ بن ابی ابن سلول منافقین کے سردار کو پتہ لگا۔ لگا۔ دوڑتا ہوا آیا ۔ اور
کہا کہ یہ مکہ سے بھوکے مرنے آتے تھے۔ ہم نے جگہ دی۔ آج نہیں کو آنکھیں دکھاتے ہیں۔ اچھا
مدینه مل کر زیادہ عزت والا ذلیل کو نکال دیا ۔ زیادہ عزت والا خود بنا ۔ اور ذلیل نعوذ باشد آنحضرت عزت کو ۔ عزت والا بنا اور بالشد
لی الہ علیہ سلم کو نیا کسی شخص نے آنحضرت کو اس فساد کی اطلاع دی ۔ آپ کے پاس عبد اللہ کا بیٹا
۵۱۸
جو مومن تھا ، گیا اور کہا کہ میرے باپ کی بڑی غلطی ہے ۔ اور اس کو شاید آپ قتل کی سزا دیں جو ٹھیک ہے
اس لیے میں عرض کرتا ہوں کہ آپ مجھ کو حکم دیں کہ میں اس کو قتل کروں کیونکہ اگر آپ نے کسی اور شخص کو
حکم دیا اور اس نے قتل کیا تو مجھ کو مکن ہے کسی وقت ضعف ایمانی سے ابتلا ۔ آئے۔ اور میں اس کو
باپ کا قاتل سمجھ کر اس کے خلاف ہاتھ اُٹھا بیٹھوں ہے تو دیکھیں وہ کیسے لوگ تھے اور فتنہ سے بچنے
کے لیے کتنی احتیاط سے کام لیتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ جو کام ان کے سپر د کیا گیا تھا۔ وہ انھوں نے
بہت جلد سرانجام دیا۔ ہماری جماعت کے ذمہ بھی ایک کام ہے اس لیے اسے بھی ہر قسم کے فتنہ سے
ڈرنا چاہیئے۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ فتنہ کو مٹانے والے بنو۔ فتنہ بھڑ کانے والے نہ بنو۔ تم پانی کا کام
کر در خیل کا کام نہ کرو تاکہ آپس میں محبت و پیار بڑھے اور تم ثواب کے مسن واب کے مستحق بنو۔ یہاں انعام کام پر
ملتا ہے ۔ اگر تمہارے کام کا نتیجہ اچھا ہوا۔ تو انعام کے وارث ہو جاؤ گے ۔
۔
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین ۔
الفضل اور اکتوبر ة )
ه جامع ترمذی ابواب التفسير، تفسير سورة المنافقون