ایمان و اسلام کی حقیقت۔ ابتلاء کیا ہے
νιστώ
۵۱۹
97
ایمان و اسلام کی حقیقت
ابتلاء کیا هے
د فرموده ۲۲ اکتوبر ۱۹ )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں اس جمعہ اس مضمون کے متعلق ناغہ کرتا ہوں جوئیں مسلسل بیان کر رہا ہوں کیونکہ اور نہایت
ضروری مضمون پیش آگیا ہے جس کی طرف جماعت کی توجہ پھیرتا ہوں ۔ یہ مضمون تو اس قابل ہے کہ
اس کو وسعت سے بیان کیا جائے ۔ مگر دیر ہو جانے اور حلق میں تکلیف ہونے کے باعث زیادہ
نہ بول سکوں گا۔ مگر میں امید رکھتا ہوں کہ جسقدر بھی اس وقت بیان ہو گا ۔ آپ لوگ اس کو سمجھنے اور
اس پر عمل کرنے کی کوشش کرینگے ۔
میں دیکھتا ہوں کہ بالعموم لوگ الفاظ پر کفایت کر لیتے ہیں اور معنے جو لفظوں کے نیچے ہوتے ہیں
ان میں جانے کی کم کوشش کرتے ہیں۔ بیسیوں لفظ ہیں جو لوگ سنتے ہیں۔ بولتے ہیں لکھتے ہیں، مگر
ان کی حقیقت کی طرف کم توجہ کرتے ہیں۔ بلکہ جتنا کسی لفظ کو زیادہ بولتے ہیں۔ اتنا ہی اس کی حقیقت
پر کم توجہ کرتے ہیں اور اس سے کم واقف ہوتے ہیں۔
انہی الفاظ میں سے ایمان اور اسلام کے الفاظ بھی ہیں۔ جن کے معنوں سے کم لوگ قاف
ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بچپن سے سنتے سنتے اس قدر یہ الفاظ عام ہو گئے کہ ان کے معنوں کی
طرف کبھی توجہ پیدا ہی نہیں ہوتی جس طرح ایک شخص ایسے جنگل سے آتے ۔ جہاں اس نے کبھی اسلام و
ایمان کے الفاظ نہ تنے ہوں۔ وہ جب سنے گا۔ تو اس کے لیے یہ لفظ ایسے لیے اثر نہ ہونگے جیسے اُس
شخص کے لیے ہیں، جو بچپن سے ان کو سنتا رہا ہے جنگل سے آنے والے شخص کی عجیب کیفیت ہوگی سے
اگر ہم اس کو کہیں گے کہ تم ایمان لے آؤ اور مسلمان ہو جاؤ۔ تو وہ ہم سے پوچھے گا کہ ایمان کیا ہے۔ وہ ہم سے کیا
جو سے
که
۵۲۰
اسلام سے کیا مطلب ہے ہے ہم کیوں ایمان ایمان لائیں ۔ اسلام کیوں قبول کریں۔ جب اُس کی حقیقت اس پر پر کا گھل
جائیگی
ایکی تب وہ اس کو بن جو بچہ مسلمان کے گھر پیدا ہوا اور ہمیشہ سنتا رہا کہ ہم
مسلمان ہیں ۔ اس کو کبھی ضرورت ہی معلوم نہیں ہوتی کہ مسلمان ہونا ہے کیا چیز ۔ لیکن ایمان اپنے اندر
ایک بڑی حقیقت رکھتا ہے ۔ اور وہ حقیقت نہیں کھل سکتی جب تک ایک شخص اس کے اندر داخل
نہ ہو۔ ایمان یہ ہے کہ انسان کے اندر وہ صداقت جو خدا کی طرف سے ہو۔ بیٹھ جاتے اور وہ اس کے
اندر سے کبھی نکل نہ سکے ۔
لیکن ضد سے اور ہٹ سے نہیں، بلکہ یقین کے ساتھ اس میں سے نہ نکل سکے۔ بہت لوگ
ہوتے ہیں۔ جو ضد کی وجہ سے کوئی بات مانتے ہیں۔ مثلاً کوئی بچہ چوری کرتا ہے یا جھوٹ بولتا ہے یا
گالی دیتا ہے۔ ماں باپ مارتے ہیں اور کہتے ہیں پھر تو نہیں ایسا کریگا ۔ وہ کہتا ہے کروں گا۔ پھر
مارتے ہیں اور پوچھتے ہیں۔ اب تو نہیں گالی دیگا ۔ وہ کہتا ہے دوں گا۔ تو یہ ضد ہے ۔ جو مار سے بڑھتی
چلی جاتی ہے۔ اس کا یہ اصرار یقین کی بناء پر نہیں ہوتا ، لیکن ایمان کے معنے یہ ہیں کہ صداقت کو یقین
کی بناء پر انسان نہ چھوڑے اور وہ جس بات پر اپنے ایمان کی رو سے قائم ہے۔ اس کے اپنے پاس
دلائل بھی ہوں اور ان دلائل کی وجہ سے ترک نہ کرے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم فرماتے ہیں جس شخص کے دل میں بشاشت ایمان داخل ہو جائے ۔ اس کو اگر اگ
میں بھی ڈالدیا جائے تو وہ مرتد نہیں ہو سکتا ہے غور کرو کہ جب بشاشت ایمان کا یہ حال ہے تو علی ایمان کا
کیا حال ہو گا ۔ بشاشت ایمان کا یہ مطلب ہے کہ ایمان سے لگاؤ اور مناسبت پیدا ہو جائے۔ جو
لوگ ایمان کے اعلیٰ ترین مقام پر ہوتے ہیں۔ وہ بھی یہ نہیں کہیں گے کہ ہم اس لیے آزمات لیے آزمائش اور ابتلاء میں
ڈالے گئے ہیں۔ تاکہ ہمارے ایمان کا پتہ لگایا جائے ۔ وہ تو اس قدر بلند درجہ پر ہوتے ہیں کہ انکی اس
طرح آزمائیش ہورہی نہیں سکتی ۔ ہاں جو لوگ بشاشت ایمان جو ایمان کا ادنی درجہ ہے رکھتے ہیں۔ ان
کی یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر ان کو زندہ آگ میں ڈالا جائے ۔ تو وہ ایمان سے برگشتہ نہیں ہو سکتے ۔
ادنی ایمان کا تجربہ آگ میں ڈالنے سے ہوگا تو اعلیٰ ایمان کا درجہ تو بہت بلند ہوتا ہے۔ مومن ہے۔ پر جو
ابتلاء آتے ہیں ان کی ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو پتہ لگے کہ وہ ایمان میں کیسا مضبوط ہے ۔
خدا کی طرف سے جو ابتلاء آتے ہیں۔ وہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ اول یہ کہ خود اس شخص کو بتایا
جب
له بخاری کتاب الایمان باب علاوة الایمان
۵۲۱
جائے کہ وہ کیسے درجہ ایمانی پر پہنچا ہوا ہے۔ دوسرا یہ کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ دیکھو ہمارا مومن کیسا مضبوط
ایمان والا ہے تو چھوٹے درجہ کے ایمان والوں کو جو ابتلاء آتے ہیں ۔ وہ آگ میں ڈالنا تک ہوتے
ہیں اور اس وقت بھی وہ حقیقت سے منہ پھیر نہیں سکتے اور دوسرے درجہ میں خود اس شخص کو یقین ہوتا
ہے اور اسکے ایمان کا ذرہ خطرہ نہیں ہوتا، لیکن دوسروں کو یقین دلانا ہوتا ہے کہ یہ شخص ایمان کے اس انا اس
درجہ میں ہے کہ تمہارا تکلیفیں دینا اس شخص کو ڈگمگا نہیں سکتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بدر اور احمد وغیرہ مقامات پر جو تکلیف پہنچی تھیں۔ وہ اس لیے
نہ تھیں کہ منافقین اور کفار پر انحضرت کے ایمان کی پختگی ظاہر کی جاتی یا خود آنحضرت کو آپ کے ایمان
ا پتہ بتایا جاتا ۔ کیونکہ آپ کے ایمان کا پتہ تو غار حرا میں ہی لگ گیا تھا، بلکہ ان کی غرض یہ تھی کہ دشمنوں
و آگاہ کردیا جاتا کرم صلی الہ علیہ سلم ہمارا لیا مقبول اور پیارا بندہ ہے کہ تمہارا اس کو تکلیف دینا
اور تمہارا اس کو شانا کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔ تمہاری ہر قسم کی شرارتوں اور مظالم کے مقابلہ میں یہ
بڑھے گا۔ اور تم اس کے مقابلہ میں ناکام رہو گے ۔ گویا اس طرح تین طرح کے ابتلا ۔ ہوتے ہیں
(1) کسی شخص کو خود اس کی ایمانی حالت سے آگاہ کرنے کے لیے (۲) دوسروں کوکسی کی ایمانی حالت کی
عمدگی بتانے کے لیے (۳) تعمیری قسم کے ابتلاء جو انبیاء اور ماموروں اور ان کے نائبوں کے لیے
ہوتے ہیں۔ ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ تا لوگوں پر ظاہر ہو جاتے کہ وہ خدا کے مقبولوں کا کچھ نہیں بگاڑ
سکتے ۔ خدا کے پیارے ہر میدان میں بڑھیں گے۔ اور تمام مخالفتوں کے باوجود کامیاب ہو نگے ۔ کے
پس یہ یہ تین تین قسم کے ابتلاء ہوتے ہیں اور چھوٹا اور بہت ہی کم درجہ ایمان کا جو بشاشت ایمان
لیکن اب
میں اب یہ
کہلاتا ہے اس کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ آگ میں پڑ کر بھی ایمان سے علیحدگی نہ کی جائے ،
حالت ہے کہ بعض لوگوں کو اگر محلہ والے ذرا ستائیں۔ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ابتلاء میں پڑ گئے ۔ حالانکہ اس
کو ابتلا قرار دینا درست ہی نہیں۔ لوگوں کو یہ فلمی لگی ہوتی ہے کہ مثلاً قرآن میں آتا ہے کہ ہم نے مومنوں
کو آزمایا ۔ وہ کہتے ہیں جب خدا اس قسم کی تکالیف کو ابتلاء قرار دیتا ہے۔ تو ہم کیوں نہ کہیں لیکن یہ
ایسی ہی بات ہے کہ کوئی شخص کہے کہ فلاں شخص کا مجھ پر احسان ہے اور جس شخص کے متعلق کہا گیا ہے
وہ بھی کہے کہ میرا فلاں پر احسان ہے تو یہ اس کی بے شرعی ہو گی پس خدا تو کہ سکتا ہے کہ ہم نے بتلا۔
میں ڈالا ۔ مگر بندہ کا یہ حق نہیں کہ ان تکالیف کو ابتلاء کے نام سے موسوم کرے۔ دوسرا تعریف کر سکتا
ہے۔ اپنی تعریف آپ کرنا کبھی جائز نہیں ہو سکتا۔ یا اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص کسی کے متعلق کیے
کہ زید صاحب تشریف لاتے ہیں اور زید بھی کہے کہ میں تشریف لایا ہوں۔ تو یہ درست نہیں ہو سکتا۔
:
۵۲۲
جو لوگ ایسا کہتے ہیں۔ وہ شاہی کلام کے آداب کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کہ سکتا ہے۔ مگر ہم نہیں
کہہ سکتے تم کبھی نبیوں کی زبان سے نہیں سنو گے کہ وہ کہیں گے کہ ہمارا امتحان لیا گیا۔ عربی زبان میں
بتلاء کے دو معنی ہوتے ہیں۔ پہنچنا یا ہو جانا۔ مثلاً ایک عرب کو اگر بخار ہو جاتے تو وہ بخار کے لفظ
کے ساتھ ابتلاء کا لفظ استعمال کرے گا۔ یعنی اس کو بخار ہو گیا۔ وہاں ابتلاء کے معنے آزمائش کے
نہیں ہونگے۔
(۲) فضل اور انعام اور امتحان کے معنے ہوتے ہیں۔ یہ تعریف کا کلمہ ہوگا ۔ جو انسان اپنے لیے
خود استعمال نہیں کر سکتا۔ دوسروں کی طرف سے ہو سکتا ہے ۔
تو بہت لوگ ہیں جو چھوٹی چھوٹی باتوں کو ابتلاء کہ دیتے ہیں۔ مثلاً کوئی کہیں ملازم ہو۔ اس کے
افسر ناراض ہو جائیں۔ یا کوئی احمدی ہو اور اس کا بیٹا بیمار ہو جائے تو وہ کہ دیگا کہ بڑا ابتلا آیا تھا مگر میں
قائم رہا ۔ یا محلہ والے مخالفت پر آمادہ ہیں اور نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ جائیداد خطرے میں ہے۔
یہ اقتلامہ ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ایمان کے ادنی درجہ کے مقابلہ میں بھی ان تکالیف کی کوئی وقعت
نہیں ہوتی۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے ایک مولوی کا قصہ سنایا
کہ اس نے ایک عورت کا نکاح پر نکاح پڑھا دیا تھا ۔ جب اس کو حضرت مولوی صاحب نے کہا کہ
مولوی صاحب آپ نے یہ کیا گیا۔ تو اس نے جواب دیا کہ مولوی صاحب مجھ پر بہت ظلم ؟ پر بہت ظلم ہوا ہے اگر
میں نکاح نہ پڑھاتا تو کیا کرتا ۔ مولوی صاحب کو خیال آیا کہ واقعی زمیندار لوگوں نے سختی کی ہوگی مجبوراً
نکاح پڑھانا پڑا ہو گا۔ آپ نے پوچھا ، ہاں مولوی صاحب بتاؤ تو سہی ہوا کیا ۔ اس نے کہا کہ 'چڑے
جڑا روپیہ میرے ہتھ تے رکھ دیتا ۔ نہ نکاح پڑھدا تاں کی کردا " یعنی چڑے کے برابر روپیہ میرے
ہاتھ پر رکھ دیا۔ اگر نکاح نہ پڑھتا تو کیا کرتا ۔
تم میں سے بہت سے اس مولوی پر ہنستے ہیں، لیکن تم میں بھی ہیں جو ایسی باتوں پر ابتلاء پکار اٹھتے
ہیں اور ایسے خدا کے بندے ہیں۔ جو تمہاری ان باتوں پر ہنستے ہیں۔
بعض لوگ ہیں جو ذرا محکمہ والے جن کے ہاں ملازم ہوں ، ناراض ہوں ۔ تو کہتے ہیں۔ ہم ابتلاء
میں پڑ گئے۔ محلہ داروں نے ذرا تکلیف دی تو ابتلاء ابتلاء پکار اُٹھتے ہیں۔ شہر والوں نے سختی کی۔
تو ابتلا پکارتے ہیں۔ بیٹا یا کوئی اور بیمار ہوا تو ابتلاء کا نام لیتے ہیں۔ حالانکہ خدا کے فضل کے
مقابلہ میں جو وہ دمبدم تم پر کر رہا ہے یہ معمولی تکالیف کہاں ابتلاء ہوسکتی ہیں۔
اور مومن کب ان کو خاطر میں لا سکتا ہے ۔ جب کہ آگ میں پڑنا بھی اس کو اس کی جگہ سے حرکت
۵۲۳
نہیں دے سکتا۔ کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ خدا میرے ساتھ ہے۔ لوگوں کا مومن کو تکلیف دنیا تو ایسا ہی ہے جیسا
ساتھ
کر کوئی پیٹھ کے پیچھے کسی کے مکہ مارے، لوگوں کا شور بجاتے اس کی حالت کو قابل رحم بنانے کے خود شور
کرنے والوں کی حالت کو قابل رحم بناتا ہے کیونکہ جو شخص قطب صاحب کی لاٹھ پر بیٹھا ہے یا قلعہ میں
بیٹھا ہے ۔ اس پر کسی کا تھوک پھینکنا یا کنکر مارنا کچھ بھی مؤثر نہیں ہو سکتا۔ ہاں تھوک پھینکنے اور کنکر
مارنے والے کی حالت البتہ قابل رحم ہے۔ پس جو شخص خدا کی گود میں ہو، جیسا کہ مومن ہوتا ہے ۔ اس کے
لیے یہ عمولی تکالیف کہاں ابتلاء ہو سکتی ہیں۔ تم دیکھو کہ کبھی قطب صاحب کی لاٹھے پر بیٹھنے والا اور
قلعه نشین کسی کے تھوک پھینکنے یا گرد ڈالنے کو اپنے لیے ابتلاء نہیں کہے گا۔ تو جو شخص خدا کی گود میں ہو
وہ کب کر سکتا ہے کہ میں ابتلاء میں ہوں یا تو اس کو اقرار کرنا چاہیے کہ وہ خدا سے بے تعلق ہے اور اس کی
گود میں نہیں ۔ یا اس قسم کی باتوں کو ابتلاء نہیں کہنا چاہیئے ۔
پس جو شخص خدا کو ماننے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ اور کسی بڑے سے بڑے حادثہ پر بھی کہتا ہے کہ میں ابتلاء
میں ہوں۔ تو اس نے دراصل خدا کو نہیں مانا۔ اس نے اسلام اور احمدیت کو نہیں سمجھا اُس کا دعوی درست
نہیں کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مرزا صاحب کو سچا مانتا ہے معمول معمولی تکلیفوں اور دشمنوں کی
شرارتوں کی فکر اس کو تب ہو سکتی ہے۔ جبکہ اس میں ایمان کی کمی ہو۔ یا خدا کو مانتا تو ہو۔ مگر یہ خیال ہو کہ
وہ بیمار اور کمزور ہے ۔ میری مدد نہیں کر سکتا ۔ ورنہ جو خدا جو خدا پر پورا پورا یقین رکھتا ہے۔ اس کی قدرت اور
طاقت کا قائل ہے ۔ وہ کبھی ایسا نہیں کر سکتا۔ پس یقین کامل ہونا چاہتے کہ ایمان کیا ہے اور ایسا ایمان
ہونا چاہتے کہ کوئی بڑی سے بڑی مصیبت ابتلاء نہ کہلاتے۔ کیونکہ اگر کوئی کسی تکلیف کو ابتلاء سمجھتا
ہے تو وہ ایمان کے اعلیٰ درجہ پر نہیں پہنچا۔ پہلی منازل ہی لے کر رہا ہے ۔
ہاں خدا سے دُعا ہونی چاہیے کہ وہ ہمیں ڈگمگانے سے بچائے۔ بندے سے سوال نہیں ہونا چاہیئے
کہ وہ بچائے۔ انسان یہ کسے خدا یا تیری مدد کا محتاج ہوں ۔ تیرے استغناء سے ڈرتا ہوں۔ اس لیے
تجھی سے کہتا ہوں کہ میری مدد کر ۔
بی نکتہ ہے جو سورۃ فاتحہ میں بیان کیا گیا ہے۔ وہاں مومن دعا کرتا ہے۔ اياك نعبد خدایا
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ایاک نستعین بھی سے مدد مانگتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے
والے کو اپنی طرح کے عابد تو نظر آتے ہیں۔ مگر وہ جن سے خدا کے سوا مدد مانگے ۔ کوئی نہیں نظر آتا۔
اس لیے مدد کے لیے مومن کی نظر میں خدا کے غیر کچھ ہے ہی نہیں ۔ صرف خدا ہی خُدا ہے جس سے
مانگتا ہے پھر اهدنا الصراط میں کہتا ہے کہ میں حسیں رستہ پر ہوں اس پر سب چلنے والے ہی نظر
۵۲۴
آتے ہیں۔ کوئی مدد دینے والا نہیں ۔ آپ ہی اس رستے میں مدد فرماتے چلنے والے سب بندے ہیں۔ اور
جو غیر ہیں وہ مغضوب اور ضالین ہیں۔ گویا مردے ہیں۔ ان پر کیسے نظر پڑسکتی ہے یا ان سے
کوئی کیا ڈر سکتا ہے۔ پس دنیا تمام رعبوں اور قوتوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ مومن سے دور ہو جاتی ہے
خدا ہی خدا اس کے سامنے ہوتا ہے اس لیے وہ بی دریوک اور بزدل نہیں ہوتا۔ کوئی بڑی سے بڑی
تکلیف اس کو خدا کے فضل سے متزلزل نہیں کر سکتی۔ مومن اپنے آپ کو خدا کے ہاتھ میں دیدیتا ہے کہ
وہ جس طرح چاہتے کرے ۔
اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ آپ لوگ سمجھیں اور مصائب و تکالیف و آلام آپ کے لیے تزلزل کا باش
نہ ہوں بلکہ آپ کا ایمان استقدر بلند درجہ پر ہو کہ دنیا کے تمام کا فر آپ کے سامنے مردہ ہوں۔ ان کی
پہنچائی ہوئی تکالیف کچھ نہ کر سکیں۔ تمہاری نظر خدا پر ہو۔ اور اس کے غیر تمہاری نظر میں ایک پیشہ کے
برابر حقیر بلکہ اس سے بھی زیادہ حقیر ہوں۔
الفضل ۲۸ اکتوبر نه )