غیبت کی تعریف اور اس سے بچنے کی تاکید
۵۲۵
98
غیبت کی تعریف اور اس سے بچنے کی تاکید
ه
فرموده ۲۹ اکتوبر ته )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
"میں نے جیسا کہ چند جمعے گزرے ہیں ۔ بیان کیا تھا۔ تکمیل ایمان کے لیے جن امور کی ضرورت ہے
ان کے متعلق ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف خطبات میں بیان کرونگا۔ اور یہ بھی میں نے ذکر کیا تھا کہ میں
زیادہ تران امور کے متعلق بیان کروں گا۔ جو آپس کے معاملات سے تعلق رکھتے ہیں۔ معاملات سے میری
مراد خرید و فروخت اور لین دین نہیں ۔ بلکہ ایک انسان کے دوسرے انسان کے ساتھ تعلقات ہیں۔
ان کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ وہ دو حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔ ایک وہ باتیں ہیں جن کے کرنیکا
شریعت نے حکم دیا ہے ۔ اور دوسری وہ جن کے نہ کرنے کا حکم دیا ہے یعنی بعض ایسی باتیں ہیں کہ جن
سے یہ کرنے سے ایمان ناقص رہتا ہے ۔ اور بعض ایسی ہیں جن کے کرنے سے ناقص رہتا ہے ۔ ان ے نہ سے
دونوں قسم کی باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے ۔
آج بھی میں اسی سلسلہ میں سے ایک کڑی کو لیکر اس کے متعلق بیان کرتا ہوں ۔
یاد رکھنا چاہتے کہ دنیا میں اعمال کے دوھتے ہوتے ہیں ۔ ایک وہ اعمال حسنہ ہوتے ہیں کہ جن کے
کرنے میں انسان کو لطف اور فائدہ عامل حاصل ہوتا ہے۔ اور ایک وہ جن کا نقد یہ نقد نفع اور فائدہ
معلوم نہیں ہوتا ۔ اور ان کو بظاہر چھٹی سمجھتے ہیں۔ سوائے ان لوگوں کے جو سمجھدار اور واقف ہوں ۔
اسی طرح وہ اعمال جو نہ کرنے کے ہوتے ہیں ۔ وہ بھی دو طرز کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کو نہ کرنا
چاہیتے اور نہ انسان کو ان کے کرنے میں کوئی فائدہ نظر آتا ہے اور ایک وہ جن کو نہ کرنا چاہیتے، لیکن
ان میں یا تو انسانوں کو فائدہ نظر آتا ہے یا مزہ آتا ہے ۔
۔
جس طرح کرنے والے اعمال میں سے وہ زیادہ گراں اور بو معمل نظر آتے ہیں۔ جن کو کرنا چاہیتے مگر ان
میں لطف نہیں آتا ۔ یا عامل فائدہ نہیں ہوتا ۔ اسی طرح نہ کرنے والے اعمال میں سے ان کا چھوڑنا ۔
۵۲۶
مشکل ہوتا ہے جن کے کرنے میں لطف حاصل ہو۔ اور فائدہ نظر آتا ہو۔ بہ نسبت ان کے جن کے کرنے میں
کوئی فائدہ اور لطف نہ آتا ہو۔
آج میں ان میں سے ایک ایسے امر کے متعلق بیان کروں گا جس میں بظاہر یہ نفع ہوتا ہے اور
نہ لطف ، لیکن عادتا کہو یا بعض ایسے مخفی احساسات کی وجہ سے جن کو ابھی تک کم از کم میںمحسوس
نہیں کر سکا۔ انسان کو لطف معلوم ہوتا ہے۔ گو بظاہر لطف کی کوئی وجہ نہیں ہوتی ۔ اور بہت کام
ایسے ہیں جن میں لطف کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہوتی مگر لوگوں کو مزا آتا ہے ۔ یا کم از کم ہے ایسے لوگوں
کو مزا آتا ہے۔ جن کی روحانیت درست نہ ہو۔ مثلاً اگر کوئی شخص راستہ چلتے چلتے گر جائے تو بہت اُسے
دیکھ کر ہنس پڑینگے۔ اور ان کی ہنسی رک نہیں سکے گی۔ حتی کہ اگر وہ کسی ایسے کام مشغول ہوں جس میں ہنسنا
جائزہ نہ ہو ۔ مثلاً نماز پڑھ رہے ہوں تو اس وقت بھی انہیں مہنسی آجاتے گی۔ اس کی وجہ کیا ہے۔ یہ ایک
بہت باریک اور مخفی مسئلہ ہے اور جب تک انسانی خیال کالمبا مطالعہ نہ کیا جائے ۔ اس کی وجہ معلوم کرنا
مشکل ہے اور پھر وہ وجہ بھی ایسی باریک ہوگی کہ اس کے متعلق یقینی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ درست
ہوگی۔
اسی طرح لوگ پاگل اور مجنون پر ہنستے ہیں۔ حالانکہ وہ قابل رحم ہوتا ہے نہ کہ منی کے قابل ، لیکن
س کی حرکات کودیکھ کر اور بتوں کو شکر اچھے اچھے سنجیدہ لوگ ہنسنے لگ جاتے ہیں۔ ان کو کیوں نہیں آتی
ہے ؟ اس کی کوئی معقول وجہ نہیں ہوتی ۔ پاگل کی دیوانگی کی حرکات کو دنا۔ بھاگنا ننگا ہونا۔ بکواس کرنا کیا
لطف رکھتی ہیں۔ اور ان سے لوگوں کو کیا مزا آتا ہے ۔ اس کی کوئی وجہ وہ بیان نہیں کر سکتے ۔ یاء
یا
عام طور پر
ہر انسان بیان نہیں کر سکتا۔ سوائے اس کے جس نے انسانی خیالات کا ایک لمبا تبع کیا ہو۔ لیکن وہ بھی یقین
سے نہیں کہ سکتا کہ یہ وجہ سمیع ہے۔ ابھی یہ تحقیقاتیں بچپن کی حالت میں ہیں ۔ اور ان کے متعلق کوئی فیصلہ
نہیں کیا گیا ۔
مگر اس میں شک نہیں۔ لوگوں کو مزا آتا ہے۔ پاگلوں کی حرکات پر اور گرنے والوں پر ۔ اسی طرح
اور کئی باتیں ہیں۔ جن میں لوگوں کو مزا آتا ہے ۔ حالانکہ مزے کی کوئی وجہ نہیں ہوتی ۔ وہ بات جو میں اس
وقت بیان کرنے لگا ہوں ۔ وہ بھی ایسی ہی ہے۔ اس میں بھی لوگ مزا پاتے ہیں۔ مگر اس کی انہیں کوئی وجہ
معلوم نہیں ہوتی ۔ وہ کیا ہے وہ غیبت ہے ۔ اس کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی لطف کی وجہ نہیں ہوتی
مگر ایک شخص دوسرے شخص کے عیب بیان کرتا ہے اور دیکھنے والا دیکھتا ہے کہ سننے والے کو بڑا
مزا آرہا ہے۔ اسی طرح بیان کرنے والے کو بھی اور جوں جوں زیادہ تشریح کرتا جاتا ہے ۔ ان کے چہروں سے
۵۲۷
خوشی کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں بعض دفعہ جسکے عیب بیان کئے جا رہے ہوں۔ وہ انکا دوست ہوتا ہے بعض دفعہ محسن
ہوتا ہے اور بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اسکے عیوب کے اظہار پر انکو نقصان بھی پہنچتا ہے مگر باوجود اس کے ان کو مزا
آتا ہے۔ کیوں ؟ دنیا میں قلیل ہی ایسے اشخاص ہونگے جو اس کی وجہ بیان کر سکیں۔ اور جو مزا اٹھانے
والے ہیں۔ وہ تو قریباً تمام کے تمام ایسے ہونگے کہ کوئی وجہ بیان نہیں کر سکیں گے مگر باوجود اس
کے گھنٹہ گھنٹہ ایک شخص غیبت کرتا جائیگا۔ اور اس کے چہرہ سے ایسے آثار ظاہر ہونگے۔ کہ گویا اسے
کوئی عظیم الشان کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ اور سننے والے بھی اتنے مشغول ہوتے ہیں کہ اگر کوئی
ضروری کام کے لیے بھی بلاتے تو ناراض ہوتے ہیں۔ اور کہتے ہیں۔ ٹھرو بھی آتے ہیں کام کر رہے
ہیں۔ اور ان کے بشروں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کوئی ایسی خوشی کی بات معلوم ہوتی ہے جیسے
کسی کے ہاں بیٹا پیدا ہو۔ یا کوئی جائیداد مل جائے یا حکومت اور عزت حاصل ہو گویا ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ دنیاوی انعام کی بڑی سے چیز ان کو مل گئی ہے ۔ جس پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
کبھی ہاتھ مارینگے کبھی سر ہلا تینگے کبھی مسکرائیں گے کبھی نہیں گے اور ایسے لطف کا اظہار کرینگے کہ انکی
زیست کا مدار وہی بات ہے ، لیکن اگر پوچھو کہ کیوں مزا آرہا ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہے ۔ تو قطعاً نہیں بتا
سکیں گے۔ نہ بیان کرنے والا اور نہ سننے والے ۔
مگر کہیں چلے جاؤ کسی لک میں جو کسی علاقہ میں جا کسی قوم میں جاؤ۔ ہرجگہ اور ہر قوم کےلوگوں
میں یہ بات پاؤ گے ۔ سب سے زیادہ حقیقت پر روشنی ڈالنے والا مذہب اسلام ہے۔ اس کی طرف منسوب
ہونے والے لوگوں میں بھی ایسے نظر آئیں گے۔ جو ایک دوسرے کی غیبت کر رہے ہونگے۔ ایک بہت
قدیم تہذیب کے مالک ہندو ہیں۔ جن کے اس دعوی کو ہم قبول کریں یا نہ کریں کہ ان کی تہذیب دنیا
کے ابتداء سے چلی آتی ہے۔ مگر اتنا تو ماننا پڑیگا کہ ان کی روایات نہایت قدیم ہیں۔ اور ان کے
تمدنی قواعد بہت لیے عرصہ سے چلے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان کے نیچے ایسے دیے ہوتے ہیں
که گویا ان کی فطرت میں داخل ہو گئے ہیں ۔ اس قوم میں بھی یہ بات پاؤ گے کہ غیبت کرنے والے کو بھی
مزا آتا ہو گا اور سننے والے کو بھی۔
پھر ان لوگوں میں چلے جاؤ ۔ جو کہتے ہیں کہ ہم نے علم اخلاق کے ابواب کو کھول کھول کر پڑھ لیا ہے
او جو کہتے ہیں کہ رکھتے ہیں کہ ہم اخلاق کے اس اعلیٰ درجہ پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمارا حق ہے تمام دنیا پر حکومت کریں
اور لوگوں کو تہذیب ۔ تمدن اور اخلاق سکھائیں ۔ ان میں تبھی یہی بات نظر آئیگی۔ اور عام لوگوں : میں ہی
ہے"
نہیں۔ بلکہ ان کے اعلیٰ طبقہ کے لوگوں ۔ فلاسفروں ۔ سیاست دانوں محققوں میں بھی پائی جائے گی۔
۵۲۸
تو سب لوگوں کو اس میں لطف آتا دیکھو گے۔ مگر کیوں ؟ اس پر وہ بھی خاموش رہ جائیں گے۔
پس تمام دنیا پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ کوئی وجہ ہو یا نہ ہو۔ لوگ عادت یا ایسی باریک ہو تات
کی بناء پر جن کا بیان کرنا ایک زائد تفصیل ہو جائے گی۔ اور جن کے بیان کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
مزا اٹھاتے ہیں۔ مگر باوجود اس کے لطف کے اور اس کے عام اور وسیع الاثر ہونے کے شریعت
اسلام نے اور قریباً باقی تمام مذاہب نے اس سے منع کیا ہے۔
اگر ذرا غور سے دیکھا جائے۔ تو معلوم ہو جاتا ہے کہ وقتی مزے کے سوا جو غیبت کرنے کے
وقت حاصل ہوتا ہے بعد میں اس کے بڑے بڑے خطرناک نتائج نکلتے ہیں۔ بڑی بڑی قومیں تباہ
برباد ہوجاتی ہیں۔ لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔ دوستیاں اور رفاقتیں ٹوٹ جاتی ہیں محسنوں اور
ہمدردوں سے تعلقات ٹوٹ جاتے ہیں۔ رشتہ داریاں خراب ہو جاتی ہیں۔ گورنمنٹ اور رعایا میں فساد اور
پیدا ہو جاتے ہیں۔ غرض بہت خطرناک نتائج نکلتے اور لوگ بہت دکھ اُٹھاتے ہیں مگر پھر بھی کرتے
ہیں۔
سے ہے۔
نیبت کرنے میں انھیں مزا تو خیر آتا ہی ہے۔ مگر اس کی بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ خیال کرتے
ہیں۔ زبان سے بات کہنے کا کیا ہے ۔ چنانچہ ایسے لوگوں سے جب پوچھیں کہ تم نے فلاں کے متعلق یہ
کہا ہے تو کہتے ہیں۔ ہم نے تو کچھ نہیں کہا۔ بات تھی ۔ جو کہدی۔ تو وہ سمجھتے ہیں۔ زبان کچھ کرتی ہی نہیں۔
جو چاہیں کہدیں۔ اس کا کچھ نتیجہ نہیں ہو گا ۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ زبان ان
چیزوں میں سے ہے جو انسان کو دوزخ میں گرانے میں بہت دخل رکھتی ہیں۔ چنانچہ ایک دفعہ آپ نے اس
کو حفاظت میں رکھنے پر زور دیا۔ ایک صحابی نے کہا زبان کا کیا ہے۔ فرمایا زبان کی باتوں کا جنم کو پیر
کرنے میں بہت بڑا حصہ ہے یہ تو عام طور پر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ زبان کی بات کا کیا ہے۔ ہم نے تو
بات کہی تھی ۔ کیا کچھ نہیں ۔ حالانکہ کہنا بھی ایک ایسی بات ہے جو ایمانیات میں داخل ہے چنانچہ ایمان میں
یہ بات شامل ہے کہ انسان دل سے مانے اور زبان سے کیے۔ تو زبان کو ایمان کا جزو قرار دیا گیا ہے
اگر ایک شخص خدا کو مانتا ہے۔ رسول کریم کو مانتا ہے ۔ مگر منہ سے نہ کیے تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے، ایسا شخص
کا فر ہے پس جب بڑے بڑے خطرہ میں انسان زبان کی وجہ سے پڑ سکتا ہے۔ تو چھوٹے میں کیوں نہیں
پڑ سکتا ۔ لوگوں کو یہ بہت بڑی غلطی لگی ہے کہ وہ زبان کی حقیقت کو نہیں سمجھتے ۔ حالانکہ اس کی بہت بڑی
حقیقت ہے۔
ه بخاری بروایت مشکواة کتاب الادب باب حفظ اللسان والغيبة والشقم
۵۲۹
اس تمہید کے بعد میں بتاتا ہوں کہ غیبت کیا ہے۔ اکثر اس کو سمجھتے نہیں اور کرتے ہیں۔ بالعموم
لوگ کہتے ہیں کہ پیٹھ پیچھے جھوٹی بات بیان کرنا غیبت ہوتی ہے۔ مگر اصل میں غیبت اس کو نہیں کہتے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی یہ تعریف کی ہے کہ ایسی بات جو کسی بھائی کی پیٹھ پیچھے گے ۔ اور وہ
اُسے بُری لگے۔ اور وہ چی ہو۔ ہر ایک بات پیٹھ پیچھے کرنا غیبت نہیں۔ مثلاً اگر کوئی کسے فلاں آدمی
بڑا نیک ہے تو یہ غیبت نہیں ہو گی۔ اور نہ ہی غیبت یہ ہے کہ کسی کے متعلق پیٹھ پیچھے جھوٹی بات
کیے۔ یہ تو افتراء ہے ۔ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ کیا سچی بات کہنی بھی غیبت
ہے ۔ آپ نے فرمایا یہی تو غیبت ہے۔ اگر کوئی جھوٹ بولتا ہے تو وہ افتراء کرتا ہے لیے پس غیبت کے معنی
ہیں کہ کسی کے پیچھے وہ بات بیان کرنا کہ جے اگر وہ کتنے تو اُسے بُری لگے اور تم سمجھتے ہو کہ اس میںپائی جاتی ہے تی
خواہ فی الواقع اس میں ہو یا نہ ہو۔
مو
یہاں میں نے سمجھنے کی شرط اس لیے لگا دی ہے کہ اگر کوئی غیبت کرتا ہے تو اس کے یہ معنے نہیں
ہیں کہ جو کچھ وہ کہتا ہے ۔ وہ فی الواقعہ صحیح بھی ہے ۔ ہاں یہ ہوتا ہے کہ بیان کرنے والا اس کے متعلق الیسا
سمجھتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں۔ غیبت کی یہ تعریف معلوم کر کے بہت لوگ اس سے بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ اکثر اس لیے
اس کے مرتکب ہوتے ہیں کہ سمجھتے نہیں غیبت کیا ہے اور اچھے اچھے پڑھے لکھنے کہدیا کرتے ہیں کہ سچی
بات کو بیان کرنا غیبت نہیں۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جھوٹی بات غیبت نہیں۔ بلکہ بیان کرنا نہیں، رسول مایا علی کا ہیں ٹی این
بہتان اور افترار ہے۔ تو ایک بات کو سچا سمجھ کر بیان کرنا غیبت ہے ۔
پھر اکثر لوگ سمجھ کر غیبت کرتے ہیں کہ یہ اپنی ذات میں کوئی بری بات نہیں۔ حالانکہ غیبت کی
برائی اول تو یہی ہے کہ اس کے ذریعہ جس پر کوئی الزام لگایا جاتا ہے۔ وہ دور نہیں کر سکتا ۔ مثلاً اگر کوئی
ایک بھائی کے متعلق کہے کہ نماز نہیں پڑھتا ۔ یا چوری کرتا ہے۔ مگر اُسے پتہ بھی نہ ہو۔ تو اس سے زیادہ اور کیا
ظلم ہوگا۔ دیکھو خطر ناک سے خطرناک مجرموں کو بھی عدالتیں اپنی بریت کا موقع دیتی ہیں۔ پھر کسقدر ظلم ہے
کہ ایک بھائی پر الزام لگا کر اس کو بریت کا موقع نہ دیا جائے ۔ قرآن کریم نے اس کو الیا بتایا ہے جیسے مردہ
بھائی کا گوشت کھانا چنانچہ فرماتا ہے۔ ايُحِبُّ أَحَدُكُمُ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا -
را الحجرات : ۱۳ ، کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے جس طرح اگر کوئی
ه مسلم بروایت مشکواة كتاب الادب باب حفظ اللسان
۵۳۰
مردہ شخص کا گوشت کھاتے ۔ تو مردہ مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ اسی طرح جس کی غیبت کی جائے وہ بھی تردید نہیں
کر سکتا۔
پھر غیبت کرناہی برا نہیں، بلکہ غیبت سننا بھی برا ہے۔ کیونکہ جو غیبت سنتے ہیں۔ وہ غیبت کراتے
ہیں ہیں اول تو چونکہ یہ خود عیب ہے ۔ اس لیے جس طرح کسی کو غیبت کرنے میں گناہ ہے۔ اسی طرح
غیبت سننے میں بھی گناہ ہے، لیکن جو سنتا ہے وہ چونکہ بیان کرنے والے کو تحریک کرتا اور جرات دلاتا
ہے ۔ اس لیے بھی گنہگار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیبت سننے سے
بھی منع فرمایا ہے اور ساتھ ہی یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی کسی بھائی کا عیب بیان کرتا ہے اور سننے والا
اس کو رد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی قیامت کو اس کے گناہوں کو رد کریگا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف غیبت کھنے کو گناہ بتایا ہے بلکہ اس کے رد کرنے کو نیکی ٹھرایا
ہے۔ پس مومن کو چاہیئے کہ اگر کوئی اس کے سامنے کسی بھائی کی غیبت کرے تو وہ اس کا رد کرے یعنی جو بات
بیان کی جائے ۔ اس کے رد کرنے کی اس کے پاس وجوہات ہوں ۔ تو ان کو پیش کرے اور اگر اسے رد
کرنے کے کوئی بات معلوم نہ ہو۔ اور سمجھ میں نہ آئے تو غیبت کرنے والے کو روکے ۔ اور اگر وہ نہ رکھے۔
تو اس کے پاس اُٹھ کر چلا آئے۔ یہ تین باتیں مومن کا فرض ہیں۔ اول یہ کہ اگر کوئی اس کے سامنے کسی
بھائی کا عیب بیان کرے تو اُسے کے جو نتیجہ تم نکالتے ہو یہ صحیح نہیں۔ اصل بات یہ ہے ۔ دوم اسے سمجھاتے
کہ ایسا نہ کرو اور سوم یہ کہ اگر وہ نہ مانے تو وہاں سے اُٹھ کر چلا جاتے۔
یہ تو غیبت کے متعلق احکام ہیں مگر یاد رکھنا چاہتے کہ ہر موقع پرکسی کا عیب بیان کرنا برانہیں ہوتا ۔
بلکہ بعض جگہ ضروری ہوتا ہے۔ اس وقت اس کو غیبت نہیں کہا جائیگا۔ غیبت ایک اصطلاح ہے۔ اور یہ
اسی وقت استعمال کی جائے گی جبکہ خواہ مخواہ کسی کے عیب بیان کئے جائیں، لیکن اگر کوئی شخص کسی کا عیب
بیان کرنے پر مجبور ہے یا اوروں کو اس کے بیان کرنے سے فائدہ پہنچتا ہے تو اس کا بیان کرنا نیکی اور تواب
کا کام ہو گا ۔ مثلاً ایک ایسا شخص ہے جو جماعت یا قوم کے خلاف کوئی سازش کرتا ہے یا بُری باتیں
پھیلاتا ہے تو اس کے متعلق اطلاع دینا اور اس کی شرارتوں سے ذمہ وار لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
اسی طرح کسی کو پتہ لگے کہ زید بکر کو قتل کرنا چاہتا ہے اگر وہ بکر کونہیں بتاتا یا گورنمنٹ کو اس کی اطلاع
نہیں دیتا ۔ تو گناہ کرتا ہے۔ یہ غیبت نہیں ہوگی اور اسکا بیان کرنا ضروری ہوگا۔ تو کسی بات کے بیان کرنے اور
بتانے میں یہ دیکھنا چاہیئے کہ اس کے بیان کرنے میں نفع ہے یا نقصان ۔ اگر اس سے کوئی اچھا نتیجہ نکلتا
ہو ۔ کسی برائی کا سدباب ہوتا ہو کسی کو فائدہ پہنچتا ہو تو اس کا نہ بیان کرنا گناہ ہو گا جس طرح غیبت کرنا
۵۳۱
گناہ ہے ۔
لا اگر سیکو معلوم ہو کہ فلا شخص مفیداور فائدہ رساں چیز کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے یا گونٹ
کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے یا جماعت کے خلاف کسی شرارت سے کام لے رہا ہے یا کسی کے
خاندان کو تباہ کرنے میں لگا ہوا ہے یا کسی فرد واحد کو نقصان پہنچانے لگا ہے تو اس کا چھپانا گناہ
ہو گا۔ اور اس کا ظاہر کرنا غیبت نہیں کہلاتے گا۔ بلکہ یہ جائز اور ضروری ہوگا۔ اور کرنا نہیں گا بلکہ یہ جائز اور
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں۔ جو جماعت کے خلاف سازش کرتے۔ بد گوئیاں کر کے جماع کیسے
انتظام کو بگاڑتے، خرابیاں بیان کر کے لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرتے ہیں۔ ان کی باتیں سننے
والا اگر خاموش رہے اور یہ سمجھے کہ میں نے ثواب کا کام کیا ہے۔ تو یہ صحیح نہیں۔ ایسی باتوں کے متعلق
خاموش رہنا تو اب نہیں، بلکہ گناہ ہوگا۔ کیونکہ جو شخص ایک جماعت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے
اُسے اگر قتل بھی کرنا پڑے تو ضروری ہے ۔ اسی طرح وہ شخص جو جماعت کا قائم مقام ہو۔ اس کا قتل کرنا
جماعت کا قتل کرنا ہو گا اور یاد رکھنا چاہیئے۔ قتل کرنا تلوار سے ہی نہیں ہوتا۔ بلکہ اس کے درجہ اس کی
حیثیت کو کم کرنا یا اس کے خلاف برائی اور بد دل پھیلانا بھی قتل کرنا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک ایسے شخص کو جس نے ایک دوسرے شخص کی اس کے منہ پر تعریف کی۔ فرمایا تو نے اس کو قتل
کر دیا ہے تو قتل کئی طرح سے کیا جاتا ہے۔ پس اگر کوئی ایسی بات کو چھپاتا ہے۔ جو جماعت کے خلاف ہے
جماعت کے قائم مقام کے خلاف ہے تو وہ گناہ کرتا ہے۔ کیونکہ جس طرح کسی کا عیب بلا وجہ بیان کرنا
گناہ ہے اسی طرح اگر کوئی جرم کا ارتکاب کر رہا ہو۔ تو اس کا چھپا نا منع ہے ایسے فعل چار قسم کے
ہوتے ہیں۔
(1) اگر کوئی حکومت یا امام کے خلاف شرارت کر رہا ہو۔ تو اس کا چھپا نا منع ہے (۴) اگر کوئی ایسا
فعل کر رہا ہو کہ اس کی ذات کو اس سے نقصان پہنچنے والا ہوں۔مثلاً کوئی شخص زہر کھانے لگا ہو۔ اس کو
اگر کوئی شخص ایسا ہے جو روک سکتا ہے تو اُسے نہ بتانا گناہ ہے (۳) یہ کہ ایک ایسا عیب ہے
جس کے بیان نہ کرنے سے اس کی ذات کو نقصان پہنچتا ہو۔ مثلاً کسی نے اس کا مال دیا لیا ہو۔ اور وہ
قاضی کے پاس عدالت میں جا کر اس بات کو بیان نہ کرے ۔ تو اُسے مال کسی طرح مل سکے گا۔ تو ایسی باتوں کا
بیان کرنا بھی جائز ہے۔ ہاں اگر بیان نہ کرے۔ تو گناہ نہیں ہے ۔ یا مثلاً کسی نے اس کو مارا ۔ اس کے
له بخاری و مسلم بروایت مشکوة کتاب الادب باب حفظ اللسان والغيبة والشتم
۵۳۲
لیے جائز ہے کہ عدالت میں جاتے اور اس واقعہ کو بیان کرے لیکن اگر نہ جاتے اور نہ بیان کرے تو یہ
اس کیلئے نا جائز نہیں ہوگا ۔ پہلی دو باتیں جو میں نے بیان کی ہیں۔ اُن کا نہ بیان کرنا گناہ کرنا ہے اور بیان
کرنا ثواب کا کام ہے، لیکن یہ ایسی ہے کہ نہ بیان کرنا گناہ نہیں اور بیان کرنا جائز ہے ۔
اس میں میں نے ایک شرط لگاتی ہے۔ اس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے اور وہ یہ کہ اس عیب کو
بیان کرنا چاہیئے۔ جو اس کی ذات کے لیے فائدہ مند ہو یعنی جو عیب بیان کرے ۔ اسی میں اس کا فائدہ
ہو۔ مثلاً کسی نے مارا ہے اور اس بات کو بیان کر کے بدلہ لینے میں اس کا فائدہ ہے لیکن اگر کسی نے
تھپڑ مارا ہو اور اس کا جھوٹ بیان کرتا پھرے۔ تو یہ ناجائز ہوگا۔ اس کا مجسٹریٹ کے پاس جا کر کہا کہ
فلاں نے مجھے تھپڑ مارا ہے یہ تو جائز ہے ، لیکن اگر وہ جا کر یہ کہے کہ فلاں جھوٹ بولتا ہے یا اس کا
کوئی اور عیب بیان کرے۔ تو یہ نا جائز ہے۔
(۴) یہ کہ ایسا عیب جس سے دوسروں کو نقصان پہنچتا ہو۔ اس کا بیان کرنا بھی ضروری ہوگا لیکن یہ
یا د رکھنا چاہیئے کہ جب اس کی اپنی ذات کے متعلق ہو تو جائز ہوگا اور اسے حق ہو گا کہ بیان کرے یا نہ کرے کیونکہ
اپنی ذات کے متعلق عفوا اور درگزر کرنے کا وہ حق رکھتا ہے ، لیکن دوسروں کے متعلق یہ حق نہیں رکھتا اس
لیے دوسروں کو اگر نقصان پہنچتا ہو تو اس کا بیان کرنا اس کے لیے ضروری ہے۔
ان چار اصول کے ماتحت عیب بیان کرنا جائز ہوگا اسی کے ماتحت یہ بھی جائز ہوگا کہ ملا کسی
نے مشورہ کرنا ہے ۔ ایک جگہ شادی کرنا چاہتا ہے اور پوچھتا ہے کہ فلاں لڑکی میں کوئی عیب ہو تو بتاؤ
اس کے جواب میں اگر کوئی عیب بیان کرتا ہے تو یہ بھی جائزہ ہوگا ۔
اسی طرح سب باتیں ان چار قسموں میں داخل ہیں ۔ مذہب ، سیاست حکومت کے خلاف کوئی
بات ہو یا (۲) ایسی بات ہو کہ اس کی ذات کو اس سے نقصان پہنچتا ہو۔ جیسا کہ زہر کی مثال سے ہیں
نے سمجھایا ہے۔ ایسا ہی اعتقادات میں خرابی ہو۔ اگر اس کے متعلق نہ بتایا جائیگا تو اسے نقصان پہنچیگا۔
غرض جتنے عیوب بیان کرنے جائز ہیں وہ سب ان چاروں قسموں کے اندر آجائیں گے۔ لوگوں نے
ان کی بہت سی قسمیں مقرر کی ہیں مگر اصل میں یہ چارہی ہیں۔ ان کے اندر سارے آجاتے ہیں۔ ان سب
کی ایک قسم یہ ہے کہ وہ عیب بیان کرنے جائز ہیں جن سے کسی نہ کسی کو نقصان پہنچتا ہو۔ یہ بڑی قسم ہے
اس کے نیچے چاروں قسمیں آجائیں گی۔
پھر یاد رکھو وہی عیب بیان کرنا چاہیئے جو حقیقی طور پر ہوا اور جس کا تدارک کیا جا سکتا ہو۔ اگر الیا
نہیں تو پھر اس کا بیان کرنا جائز ہے ۔ یا لبعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے بیان کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
۵۳۳
اور نہ بیان کرنے سے نقصان یا بعض ایسے کہ چن کے بیان کرنے سے فائدہ ہوتا ہے اور نہ بیان کرنے سے
نقصان نہیں ہوتا ۔ حاکموں اور ذمہ والے لوگوں کے پاس عیب بیان کرنے پر قرآن نے اور رسول کریم صلی
للہ علیہ وسلم نے بہت زور دیا ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی رکھا ہے کہ ایسے عیب کہ جن کے بیان کرنے سے
کوئی فائدہ نہ ہو یا جن کی وجہ سے کوئی نقصان نہ ہوتا ہو۔ بلکہ ذاتی عیوب ہوں۔ ان کو بیان نہیں کرنا
چاہیئے۔ ان کے بیان کرنے سے خاص طور پر روکا گیا ہے۔ چنانچہ رسول کریم صل اللہعلیہ سلم نے فرماے
کہ لوگوں کے عیب میرے سامنے اس رنگ میں بیان نہ کرو کہ میرے دل میں ان سے نے ان سے نفرت پیدا ہو رہی
اچھا ہے کہ میں جب جب گھر گھر سے سے نکلوں تو سب کی محبت میرے دل میں ہوئے تو حاکم یا قاضی یا خیف یا امام
کے پاس کسی کے ذاتی عیب اس لیے بیان کرنے کہ اس کے دل میں نفرت پیدا ہو۔ منع ہیں۔ صرف
ایسے عیب بیان کرنے جائز ہونگے کہ جن کی اصلاح کی طرف توجہ دی جا سکے یا ایسے کہ اگر نہ بیان گئے
جائیں تو دوسروں کو نقصان پہنچے، لیکن اگر یہ نہ ہو تو امام یا خلیفہ کے پاس ان کا بیان کرنا نا جائز ہوگا۔
غیبت کے یہ پہلو ہیں۔ ان کو مد نظر رکھنا ہر ایک مومن کے لیے ضروری ۔ ری ہے اور چونکہ یہ ایک
عام عیب ہے۔ اس لیے جب تک اس کی طرف خاص توجہ نہ رکھی جائیگی ۔ اس سے بچنا مشکل ہوگا ۔
کیونکہ جو باتیں انسان سے عادتا سرزد ہو جاتی ہیں۔ اُن پر جب تک ایک لمبے عرصہ تک خیال نہ رکھا
جائے ۔ انسان بیچ نہیں سکتا ۔ غیبت چونکہ عادت کے طور پر کی جاتی ہے ۔ اس لیے اس کے متعلق بھی
سوچنا چاہیئے ۔ اور ایک لیے عرصہ کے بعد انسان اس سے بیچ سکے گا۔
پیس چونکہ یہ ایک عام مرض ہے ۔ اس لیے اسے خاص طور پر مد نظر رکھو۔ یوں خواہ عہد کر لوکہ
غیبت نہیں کرینگے، لیکن اس طرح نہیں بچ سکو گے اور مکن ہے یہاں سے اُٹھتے ہی کوئی کرنے
لگ جائے۔ کیونکہ اسے اس بات کا احساس ہی نہیں ہو گا کہ میں غیبت کر رہا ہوں ۔ بلکہ وہ عادتا کریگا
پس اسی وقت یہ عہد بھی کر لوکہ اپنے نفس کا مطالعہ کرتے رہیں گے اور دیکھتے رہیں گے کہ نیبت سے
آلودہ نہ ہوئی۔ اس طرح اگر کرو گے تو چار پانچ چھ ماہ یا جتنی جتنی کسی کی استعداد ہوگی ۔ اس کے مطابق وہ
جلدی بیچ سکے گا اور پھر اس کی یہ حالت ہو جائیگی کہ پہلے جس طرح بغیر احساس کے غیبت کرتا تھا اسی
طرح بغیر کوشش اور سعی کے غیبت سے بچتا
بیچتا رہے گا۔
خدا تعالی ہماری جماعت کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے ۔ آمین
الفضل ر نو میره )
له ابو داود بروایت مشکوه کتاب الادب باب حفظ اللسان والغيبة والشقم