اپنے معاملات صاف کرو

۴۷
101
اپنے معاملات صاف کرو
فرموده ۱۹ نومبر له )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے بتایا تھا کہ ایمان کی تکمیل کے لیے بہت ہی تفصیلات ہیں جن کا لحاظ ضروری ہے۔ ان
کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا اور انسان وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتا۔ جو مذہب کے ذریعہ خدا نیا کو پہنچانا
چاہتا ہے۔ اس مضمون کے کچھ حصے بیان کئے تھے اور ایک بات میں اس میں سے آج بیان
کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ نے خود بنی نوع کے نفع کی غرض سے شریعت کے قوانین مقرر فرماتے ہیں۔ اگر کوئی چوری نہیں
کرتا ہے تو اس میں خدا کا فائدہ نہیں۔ اگر کرتا ہے تو اس کا نقصان نہیں۔ کوئی قتل کرتا ہے تو اللہ کا
نقصان نہیں۔ نہیں کرتا تو فائدہ نہیں۔ وہ اپنی ذات میں کامل ہے۔ انسان پیدا ہوتا یا نہ ہوتا تو اس کی
حکومت پر اس کا کچھ اثر نہیں پس جسقدر احکام شرعیہ ہیں ان سب میں انسان کا فائدہ ہے مگر بعض احکام
میں انسان کو نفع نظر آتا ہے بعض میں نہیں۔ جب انسانوں کے علم و تجربہ میں فرق ہوتا ہے تو اس وقت
بھی بعض باتوں کے فرق بعض کو نظر آتے ہیں۔ بعض کو نہیں ۔
مثلاً بچے ہیں اور ماں باپ میں فرق ہوتا ہے ۔ بچہ کا فرض ہوتا ہے کہ ماں باپ کی بات ہے چون وپیرا
مانے ۔ کیونکہ ماں باپ کے احکام تجربہ کی بنا پر ہیں اور بچہ ان حالتوں سے واقف نہیں۔ اگر
بچہ انکار کرے۔ تب لوگ اس کو ملامت کرینگے۔ جب بچہ جوان ہوتا ہے تو ماں باپ بھی اس کو پہلے کی طرح
احکام نہیں دیتے اور نہ وہ تفصیلات میں اس طرح ماں باپ کے احکام ماننے کے لیے تیار ہوتا ہے
تاہم بچہ پر ماں باپ کی اطاعت فرض ہوتی ہے، لیکن ماں باپ کا تجربہ محدود ہے خدا کا محدود نہیں۔
کیونکہ خدا انسان کو پیدا کرنے والا ہے۔ پیدا کرنے والے سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہو سکتی بعض اوقات
ماں باپ کا تجربہ غلط بھی ہوتا ہے۔ مثلاً جب چیچک کا ٹیکا نکلا۔ اس وقت عام طور پر لوگوں میں میاں

۵۴۸
تھا کہ سرکار بچوں کو مارنا چاہتی ہے ۔ اس لیے جب ٹیکا لگانے والے آتے۔ تو بچوں کو چھپا دیتے اور اس کا د
نتیجہ یہ ہوتا کہ محض اس ماں باپ کی بدگمانی کی وجہ سے ہزاروں لاکھوں بچے ہلاک ہو جاتے اور ان کی
صورتیں بگڑ جائیں ۔ تو یہ ماں باپ کے غلط تجربے اور محض بدگمانی کا نتیجہ تھا۔ جو بچوں کو بھگتنا پڑتا تھا
لیکن خدا تعالیٰ کے احکام کی یہ حالت نہیں کیونکہ وہ جانتا ہے ۔ اور اس کا علم اند لی اور حکمت ازلی ہے۔
بعض لوگ ہوتے ہیں جو پوچھا کرتے ہیں کہ عصر کی چار رکعتیں کیوں ہیں ؟ اور مغرب کی تین کیوں؟
لیکن ان ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ڈاکٹر جب دوا دیتا ہے تو وہ نسخہ میں بعض دواوں کے تین قطرے لکھتا
ہے ۔ بعض کے چارہ بعض کے زیادہ بعض کے کم مریض کا حق نہیں کہ پوچھے کہ دوائیں کم ہیں کیوں
ڈالتا ہے۔ اگر کوئی پوچھنے پر مصر ہوتو ڈاکٹر نسخہ کو پھاڑ دیگا۔ پس ڈاکٹر جو لکھتا ہے مریض کو قبول کرنا
پڑتا ہے۔ اور بعض دفعہ ڈاکٹر بھی تفصیل نہیں بتا سکتا ۔ اس کے پاس الفاظ نہیں ہوتے یا الفاظ تو
ہوتے ہیں۔ مگر وہ نتیجہ حسب منشار نہیں نکال سکتا ، مگر اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ اگر وہ کسی چیز کی تفصیل
بیان نہ کرے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ انسان اس مطلب کو نہیں سمجھ سکتا۔ اور اس فرق کو معلوم نہیں
کر سکتا۔ اگر ڈاکٹر نہیں جانتا۔ تو اس پر اعتبار کیا جاتا ہے خدا جانتا ہے اس کے جاننے پر اعتبار
نہیں کیا جاتا۔
ہر چیز کا سبب ہوتا ہے مگر بہت دفعہ بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ نماز کی مختلف اوقات کی رکعتوں
میں کمی بیشی کا سبب ہے۔ مگر قدرت نے اس لیے بیان نہیں کیا کہ انسان نہیں سمجھ سکتا، ڈاکٹر لبعض
اوقات دواؤں کے فرق نہیں بتا سکتا ۔ مگر وہ یہ کہتا ہے کہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ دوا اس مقدار
میں دینا مفید ہو گا۔ اسی طرح بعض لوگ نیچا کرتا پہنتے ہیں۔ بعض اونچا۔ اگر پوچھا۔ اونچا۔ اگر پوچھا جائے تو عام طور
پر نہیں بتا سکیں گے ہاں یہ کہیں گے کہ ہمارے دل کو یہ اچھا معلوم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے
کہ اس کے وجوہ ہیں۔ مگر وہ بیان نہیں کر سکتے ۔
پس اللہ تعالیٰ نے اگر بیان نہیں فرمایا ۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بندہ کی اہلیت نہیں کہ اس
فرق کو محسوس کر سکے۔ مثلاً بعض کیڑے ہیں کہ ہم آنکھ سے ان کو نہیں دیکھ سکتے۔ ہاں اگر خوردبین ہو
تو وہ دیکھے جاسکتے ہیں۔ اگر خوردبین والا دوسرے کو کہے کہ وہ کیڑا جاتا ہے تم کو نظر نہیں آتا ہے تو لوگ
اس کو پاگل کہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کوئی لغو کام نہیں کرتا۔ چونکہ بندہ ان فرقوں کو محسوس نہیں کر سکتا ہں
لیے بعض تفصیلات اللہ تعالیٰ بیان نہیں فرماتا ۔ اس لیے مومن کو چاہیے کہ ان باتوں پر قیاس کر کے
خُدا کے ہر ایک حکم پر بلا چون و چرا عمل کر لیا کرے ۔

۵۴۹
میں آج ایک حکم بیان کرتا ہوں ۔ اس کے لیے اسقدر تمہید کی ضرورت تونہ تھی مگر بعض لوگ بعض
خاص اعمال میں کچھے ہوتے ہیں۔ مثلاً اموال کا معاملہ ہے ۔ لوگ قدر تا بال کی طرف میں رکھتے ہیں کیونکہ
وہ جانتے ہیں کہ مال سے ہم آرام حاصل کر ینگے۔ اور اس سے ہماری حفاظت ہوگی ۔ مال کو چاہنا اس لیے
نہیں ہوتا کہ مال سے ان کو محبت ہوتی ہے بلکہ اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ مال سے وہ آرام کی اشیار جنتیا ہے
کرتے ہیں۔ بخیل بھی اسی لیے مال جمع کرتا ہے کہ اس کو اپنے آرام کا خیال ہوتا ہے مگر وہ ہر دفعہ یہ خیال
کرتا ہے کہ شاید اس سے بڑی ضرورت پڑ جاتے اس لیے وہ مال خرچ نہیں کرتا ورنہ مال کی ذات سے
اس کو محبت نہیں ہوتی ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ کوئی شخص روٹی لیکر سفر کو چلے اور جب بھوک لگے
تو کے شاید اس سے زیادہ ضرورت ہو۔ روٹی نہیں کھانی چاہتے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی
مجھوک سے جان نکل جاتی ہے۔ کسی حال بخیل کا ہوتا ہے۔ وہ آئندہ زیادہ ضرورت کے خیال سے
کچھ بھی کسی ضرورت پر خرچ نہیں کرتا ،نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی جان نکل جاتی ہے۔ مال دوسروں
کے قبضہ میں جاتا ہے۔
پس مال کا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس میں کمزوری دکھاتے ہیں۔ مثلاً چوریاں ہوتی ہیں۔ جو لوگ
چوریاں کرتے ہیں۔ اگر وہ خیال کریں کہ اگر ان کے ہاں چوری ہو تو ان کو کتنا صدمہ ہو تو وہ چوری سے
باز آئیں ۔ جو لوگ چوری کرتے ہیں جب تک ان کے جواب میں چوری نہیں ہوتی۔ وہ چوری کرتے ہیں۔
پنجاب کے بعض علاقوں میں جانوروں کی چوریاں ہوتی ہیں جن کی چوری ہوتی ہے ۔ وہ چوروں کے
جانور چرا لیتے ہیں۔ پھر وہ جاکر ان کے جانور دیدیتے ہیں اور اپنے منتوں کے ساتھ لے لیتے ہیں۔ اس
طرح بعض لوگ رات کو کھیتوں میں فصلیں کاٹ لیتے ہیں۔ اسی طرح لوگ ان کی فصلیں کاٹ لیتے ہیں۔
پھر ان کو معلوم ہوتا ہے کہ فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے ۔
اسی طرح جو لوگ قرض لیتے ہیں اور پھر دینے میں حیل و حجت کرتے یا سستی کرتے یا مکر جاتے ہیں۔
وہ اپنے دشمن ہوتے ہیں نہ صرف اپنے ملک اپنی قوم کے بھی دشمن ہوتے ہیں۔ جب ان کو ضرورت پڑتی
ہے تو گڑ گڑاتے ہیں۔ مگر جب قرض خواہ مطالبہ کرتا ہے تو اس کو آنکھیں دکھاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی
بد معاملگی سے ڈر کر وہ لوگ جن کو سیچی ضرورت ہوتی ہے۔ قرض لینے سے محروم رہتے ہیں کیونکہ جس خبر
شخص کے پاس وہ قرض لینے جاتے ہیں ۔ وہ ان کی بات کا اعتبار نہیں کر سکتا۔ جبکہ پہلے وہ دیکھ چکا
ہوتا ہے کہ فلاں شخص نے اس سے قرض لے کر کیا سلوک کیا ۔ ایسے لوگ دو طرح مضر ہوتے ہیں اور دو
بدمعا
سے ڈر کروہ لوگ
سم کے لوگوں کے لیے مضر ہوتے ہیں۔

۵۵۰
(1) وہ لوگ جو سچی ضرورت رکھتے ہیں ان کو قرض نہیں مل سکتا ۔ (۲) وہ لوگ جن سے قرض لیتے
ہیں آئندہ ان کو نیکی کرنے سے محروم کر دیتے ہیں اور نیز ایسے لوگ دوسرے لوگوں کو بد معاملگی کی تعلیم
کرتے ہیں۔
خوب یا د رکھو جس طرح شریعت یہ کہتی ہے کہ دوسروں سے نیکی کرو۔ اس طرح یہ بھی کہتی ہے
کہ محسن کے احسان کی قدر کرو۔ اور احسان فراموش نہ بنو۔ جو شخص تم کو ضرورت کے وقت قرضن دنیا
ہے وہ تمہارا محسن ہے۔ تم اس کے ساتھ شریفانہ برتاؤ کرو۔ اور جن آنکھوں سے لیا ہے انہی سے
دور بعض لوگ جب قرض لے جاتے ہیں۔ تو بہت الحاح سے کام لیتے ہیں۔ مگر جب وہ مانگنے آتا ہے
تو اس کو کہتے ہیں ۔ لاٹ صاحب بن گیا۔ ہر وقت سر پر چڑھا رہتا ہے۔ حالانکہ لینے والے کا حق تھا کہ
وہ سختی کرے۔ مگر یہاں الٹا معاملہ ہے کہ جب مطالبہ کیا جائے۔ تو اس کو کہتے ہیں کہ یہ ہم پر حکومت
کرنے لگا ہے۔
رسول کریم سے کسی غیرمسم شخص نے کچھ لینا تھاوہ آیا۔ او سختی کرنے لگا بعض صحابہ کو با معلم
ہوا ۔ آپؐ نے فرمایا کہ میں اس کا مقروض ہوں اس کو حقی ہے کہ سختی کرے لیے
تو ضرورت کے وقت جاتے ہیں۔ اور لیتے ہیں لیکن جب ادائیگی کا وقت آتا ہے تو کبھی سامنے نہیں
ہوتے اور ہمیشہ آنکھ بچا کر نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اگر قرض خواہ لوگوں کے پاس کیسے کہ آپ ہی
لے دیں۔ تو کہتے ہیں کہ ہم اب نہیں دینگے کیونکہ اس نے تمہیں بدنام کیا ہے۔ گویا وہ اس کے باپ کی
جائیداد میں سے کچھ اس سے مانگتا تھا ۔ اس کا حق تھا۔ وہ کیوں نہ طلب کرتا جو شخص ایسے کمینہ کو گالی دیتا
ہے وہ حق ہے اگر چہ اخلاق گالی کی اجازت نہیں دیتا۔ کان کو کا نا کہنا ہے مگر اخلاق سے بعید ہے چور کو چور کہنا جائز ہے لیکن
مجسٹریٹ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ شریعت نے منع کیا ہے کہ گانے کو کھانا کہا جائے۔ اسلئے کہ جو کا نا کہتا ہے وہ اسکو چڑانا
چاہتا ہے۔ مگر اس میں شک نہیں کانے کو کان کہنا درست ہے ۔ اس طرح جو شخص کسی کا مال مارتا ہے۔ حقی
ہے کہ وہ اس کو چور یا ڈاکو کھے۔ کیونکہ یہ اس عیب کا مرتکب ہوتا ہے بعض لوگوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہ قرض
لیتے ہیں اور اس سے اپنی جائیداد بناتے ہیں۔ قرض دینے والا اس خیال سے کہ ان کو ضرورت ہے ۔ ان کی
ضرورت کو اپنی ضرورت پر مقدم کر کے دے دیتا ہے ، لیکن جب وہ مطالبہ کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ دس دن کو
آنا ۔ پھر جب جائے تو پھر دس دن توقف کرنے کو کہتے ہیں۔ اس طرح کئی دفعہ ہو چکنے کے بعد انکار کر بیٹھتے
له بیقی بروایت مشکواة کتاب الفتن باب في اخلاقہ صلی اللہ علیہ وسلم

۵۵۱
T:
ہیں۔ یا بعض مردم گنجائش کا بہانہ کر بیٹتے ہیں۔ حالانکہ یہ کہنا ن کو جرم سے نہیں بچاتا کیونکہ جب قرض لینے
گئے تھے۔ ضروری تھا کہ اس وقت حیثیت کو سوچتے ، نہ یہ کہ جب دینے کا وقت آیا۔ اس وقت گنجائش
کا سوال اُٹھا یا کیس جب قرض لینے لگے تھے اس وقت سوچنا تھا کہ ہم ادا بھی کرسکیں گے یا نہیں۔
مجھے قرآن کریم کی اس آیت پر ہمیشہ تعجب ہوا کرتا تھا کہ :
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَا يَنتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ
(البقرہ : ۲۸۳) اس میں مدت کی شرط لگاتی ہے ۔ اور اللہ تعالے نے سمجھایا کہ اس میں دو فائدے ہیں ۔
اول دینے والے کے لیے (۲) لینے والے کے لیے ۔ اول لینے والے کے لیے یہ فائدہ ہے کہ مثلاً
مہینہ کا وعدہ ہے۔ تو مہینہ کے بعد جا کر طلب کریگا۔ یہ نہیں ہوگا کہ اس کو روز روز پوچھنا پڑیگا۔ اور نیز
یہ بھی فائدہ ہوگا کہ جب مہینہ کا وعدہ ہو گا تو یہ حق نہیں ہو گا کہ دوسرے دن ہی مطالبہ شروع کر دے ۔
دوسرا فائدہ ہو گا کہ جب لینے والا لینے لگے گا۔ تو پہلے سوچے گا کہ میں جتنے عرصہ میں ادا کرنے کا وعدہ کرتا
ہوں ۔ اتنے عرصہ میں ادا بھی کر سکوں گا کہ نہیں۔ اگر کوئی شخص اپنی آمدنی پندرہ بیس روپیہ ماہوار رکھتا
ہے۔ اور ایک مہینہ کے وعدہ پر سو روپیہ قرض لیتا ہے۔ تو سوال ہو گا کہ وہ کہاں سے ادا کرے گا ۔
اس لیے قرض دینے والا اس سے متنبہ ہو سکتا ہے ۔ ہاں اگر ایک زمیندار قرض لیتا ہے اور اس کی
فصل اس کے قرض سے زیادہ یا برابر ہے تو وہ لے سکتا ہے ۔ پس اس آیت میں یہ فوائد بتاتے ہیں۔
اور اب شخص کو سوچنا چاہیے کہ وہ جو قرض لیتا ہے وہ اس کو ادا کر سکے گا یا نہیں۔ اگر نہیں ادا
کر سکے گا۔ اور وہ قرض لیتا ہے تو یہ ٹھگی ہے بعض وہ لوگ جو کہتے ہیں، گنجائش نہیں ۔ ان کو ثابت کرنا
چاہیئے کہ جب وہ لینے لگے تھے ۔ اس وقت ان کو امید تھی کہ وہ قرض اتار سکیں گے۔ مگر ناگهانی اسالیے
ان ذرائع کو منقطع کر دیا ۔ اس لیے قرض کا تار نا ممکن نہ رہا ۔ ورنہ گنجائش کا سوال بعد از وقت ہے۔
اگر کوئی شخص قرض لے کر نفع اٹھاتا اور تجارت کرتا ہے ۔ اور قرض خواہ کو قرض نہیں دیتا تو ضروری
ہے کہ اس سے روپیہ لیکر اس کو دیا جائے ۔ اگر وہ کہے کہ میری تجارت تباہ ہوگئی ۔ تو اس کا روپیہ تھا ام
ہی نہیں کہ یہ تجارت کر سکتا ۔ اس نے جو نفع اُٹھایا اسی کو غنیمت سمجھنا چاہتے ۔ جو لوگ اس طرح قرض
لیتے ہیں اور آپ نفع اٹھاتے ہیں اور مرض خواہ کو نہیں دیتے وہ نفع نہیں اٹھاتے
وہ آگ سے اپنا پیٹ بھرتے ہیں ۔ پس جو معاملہ کرو، دیانت سے
کرو۔ اور صفائی اس میں رکھو۔ قرض دینے والے کو چاہیے کہ لکھ لے اور مدت مقرر کرلے اس میں
دونوں کے لیے فائدہ ہے ۔

۵۵۲
بعض لوگ کام کچھ نہیں کرتے اور قرض لے لے کر گزارہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں۔ توکل برگزارہ
کرتے ہیں۔ حالانکہ تو کل انبیاء اور اولیا ء کرتے ہیں۔ اور اس کے معنے ہیں کہ وہ شخص بادشاہ ہو گیا۔
کیونکہ جس طرح بادشاہ جب چاہتے ہیں ٹیکس لگا کر رقم وصول کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ ہو
متوکل ہوتے ہیں۔ ان کی ضرورت خدا پوری کرتا ہے مگر یہ عجیب متوکل ہیں کہ لوگوں سے قرض
لیتے ہیں اور دیتے نہیں۔
ہاں جو لوگ اپاہچ ہوں یا معذور ہوں۔ ان کی مدد حکومت پر فرض ہے ۔ اگر حکومت غیر مذہب
کی ہو اور اس کا ایسا ایسا انتظام نہ نہ ہو، ہو۔ تو پھروہ پھر وہ جس جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ۔ اس جماعت کے کے امام نام
کا اور بیت المال کا فرض ہے کہ ان کی ضروریات پورا کرے ۔
لیکن جس طرح بعض لوگ قرض لینے میں بد معاملگی کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض دو کاندا بھی بڑاگی
کرتے ہیں وہ بچوں یا عورتوں کو یا ایسے لوگوں کو جن کی آمد کی کوئی سبیل نہیں وہ محتاج یا پانچ ہیں۔
اور ان کا بار بیت المال پر ہے۔ قرض دیتے ہیں اور بچوں کے باپ کو اور عورت کے خاوند اور
اپاہجوں کے قرض کے لیے انجمن کو مجبور کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ شور ڈالنے سے مل ہی جاتے
گا۔ حالانکہ ان کا فرض ہے کہ یہ قرض اس کو دیں جس پر ان کو ذاتی اعتماد ہو۔ اور وہ شخص ذاتی آمدنی کا ہے کہ یہ پران کو
رکھتا ہو۔ اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا تو وہ بھی تھگی کرتا ہے۔
یہ جو اپنے کی خرانی سے جماعت کوند پرده یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے معاملات کی خرابی سے جماعت کو بدنام کرتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہو کہ ایسے
لوگ اپنے رویہ کی اصلاح کریں، ورنہ ان اصلاح کریں۔ ورنہ ان کو جماعت سے الگ کر دیا جائے گا۔ مذہب سے الگ سے الگ کر دیا جائے گا تین
کرنا تو اختلاف عقائد سے ہوتا ہے مگر جس شخص کا رویہ جماعت کے لیے مضر ہو۔ اس کو جماعت سے
الگ کیا جا سکتا ہے۔
میں ان اصحاب کو بھی نصیحت کرتا ہوں جو سستی ہے کام لیتے ہیں کہ وہ ہستی کو چھوڑ دیں ۔ یاد
رکھو کہ یہ معاملات کی اچھائی یا برائی ہے جس کی بناء پر فی شخص تمہارے متعلق رائے قائم کرتے ہیں۔ اگر
معاملات اچھے ہیں تو لوگ تمہاری بات سن سکتے ہیں۔ اگر نہیں تو ساری جماعت چند آدمیوں کی خاطر
ٹھگ کہلائے گی۔ اور مثال میں دو چار نام کے دینا ہی کافی خیال کیا جا ئیگا۔
پس جو قرض دیتا ہے وہ محسن ہے پیچی ضرورت کے وقت لو اور میعاد معینہ میں ادا کرو اگر کسی
معقول وجہ سے نہیں اتار سکتے تو نرمی اور خندہ پیشانی سے اس کو یقین دلاؤ کہ میں ان وجوہ سے اب
ادا نہیں کر سکا۔ پھر آئیندہ کر دونگا اور جب روپیہ آئے تو پہلے قرض خواہ کے روپے ادا کر وہ حضرت سول

۵۵۳
للہ لا الہ الہ سلم نے فرمایا کہ دور میں مں نے عورتوں کو زیادہ دیکھا۔ بوجہ ان کے ناشکر گزار ہونے کے
تو ناشکروں کی سزا جہنم ہے۔ لوگ معاملات سے۔ لوگ معاملات سے حالات کا اندازہ کرتے ہیں۔ نمازوں سے نہیں۔ اگر
اس طرح تبلیغ کے رستہ کو بند کر دیا تو پھر کوئی عمدہ رستہ نہیں۔ پس اپنے معاملات کی درستی پر بہت
زور دو
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین :
الفضل ۲۵ نومبر ته )

آج 10 میں سے 10 باقی