سرچشمہ ہدایت کی قدر کرو اور فساد کی راہوں سے بچو

۵۶۸
(104)
سرچشمہ ہدایت کی قدر کرو
اور فساد کی راہوں سے بچو
فرموده ۱۰ دسمبر له )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور آیت شریفہ وَلَا تُفْسِدُ وَانِي الْأَرْضِ بَعْدَ
إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف (٥٠)
کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
انسانی اعمال دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کا اثر صرف کرنے والوں تک محدود ہوتا ہے۔ اور تم
ایک وہ عمل ہوتے ہیں جن کا اثر ان دوسروں پربھی پڑتا ہے۔ جواس فعل میں شام نہ ہوں، ان دو تو قیم ایک وہ ہیں اثران بھی پڑتا ہے جو اس فعل میںشامل نہروں ، ان دونو
کے کاموں میں اچھے بھی ہوتے ہیں اور بُرے بھی۔ جو شخص نماز پڑھتا ہے۔ اس کی نماز کا اثر اس شخص کی
ذات تک ہے۔ مگر جو زکوۃ دیتا ہے ۔ اس زکوۃ دینے والے کا اثر اسی کی ذات تک محدود نہیں۔ بلکہ
دوسروں پر بھی پڑتا ہے۔ کیونکہ جب تک لینے والا نہ ہو۔ زکوۃ دی ہی نہیں جاسکتی۔ پھر بدظنی کا اثر محض
بدظنی کرنے والے والے کی ذات تک محدود ہے یا مثلاً کوئی شخص شرک کرتا ہے اگر چہ شرک بڑا گناہ چہ
ہے۔ مگر اس کا اثر دوسروں پر کچھ نہیں پڑتا۔ لیکن اگر کوئی چوری کرے تو چوری کا فعل چور کی ذات
تک ہی نہیں۔ بلکہ جن کے ہاں چوری ہوتی ہے ۔ ان پر بھی اثر ڈالتا ہے یا قتل ہے۔ اس کا اثر
بھی دوسرے پر پڑتا ہے۔
بدینی بھی بڑی ہے اور قتل یا چوری بھی بری ہے ، لیکن فرق ان میں یہ ہے کہ ایک فعل کا اثر صرف
کرنے والے کی ذات تک محدود ہے اور دوسرے کا اثر دوسرے پر بھی پڑتا ہے۔ اس لیے ایسے
اعمال جن کا دوسروں کی ذات پر بھی اثر پڑے ادنی ہو کر خطر ناک ہوتے ہیں انکی مثال ایسی ہے کہ کوئی
شخص اپنا ایک لاکھ روپیہ ضائع کر دے اور ایک دوسرا شخص پچاس شخصوں کا ایک ایک روپیہ کھورے

۵۶۹
تو اگرچہ نقصان تو ایک لاکھ کا بڑا ہے مگر ان پچاس روپیہ سے جو پچاس شخصوں کے تھے۔ بلحاظ اثر کے
تھوڑا ہے۔ کیونکہ لاکھ کا اثر ایک ہی شخص کی ذات پر ہے۔ اور پچاس روپیہ کے نقصان کا اثر پچاس ہوا ہے کیونکہ اشخاص : نی ذات پر پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر ایک شخص اپنے لاکھ روپیہ کے کپڑے کی دکان جلائے
تو اگر چہ لوگوں پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔ مگر زیادہ اثر مالک پر ہی ہوگا، لیکن اگر کوئی پچاس آدمیوں
کا ایک ایک روپیہ کا کپڑا جلاد جلا دے یا پھاڑ دے ۔ تو اس کا اثر زیادہ وسیع ہوگا ۔
ہے
پس ایسے اعمال جو اپنے اثرات کے لحاظ سے لوگوں کے لیے مضر اور خطر ناک ہوں۔ ان میں
انسان کو شامل ہونے سے بچنا چاہتے ۔ اسی قسم کے اعمال میں سے جو دنیا کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔
ایک فساد بھی ہے۔ جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا تُفْسِدُ وَإِفِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا۔
جب اصلاح ہو چکی ہو یا ہو رہی ہو۔ تو اس میں دخل دینا اور رکاوٹ ڈالنا بہت نقصان رساں ہوتا ؟
ہر ایک فعل کا اثر ہوتا ہے۔ اگر برا فعل ہے۔ تو بُرا اثر ہوگا۔ اور اگر نیک ہے تو نیک ۔ پھر اگر صرف اس
کی ذات سے تعلق رکھتا ہے تو اسی پر۔ اور اگر دوسروں سے تعلق رکھتا ہے۔ تو ان پر بھی ہو گا ۔ اس
قسم کے کسی فعل کے کرنے سے کسی کو ہدایت کرنا یا سمجھانا کہ وہ اس سے باز آئے ۔ اسی حد تک جائز ہے جس
سے فساد نہ ہو۔ اگر عملی طور پر سمجھانے اور روکنے کا اثر دوسروں پر پڑتا ہے یعنی ہم تو اپنے خیال میں
اصلاح کرتے ہیں۔ مگر اس سے دوسروں پر برا اثر پڑتا ہے۔ تو یہ فساد ہے دیکھو منافق اپنے فساد
پھیلانے کی کوششوں کا نام اصلاح رکھتے تھے۔ لیکن اصل میں اس اصلاح کا نتیجہ مسلمانوں کے
لیے نقصان رساں تھا۔ کیونکہ اس سے کلمہ اسلام متفرق ہوتا تھا اور منافق اپنی جان بچانا چاہتے
تھے۔ یہ وہ وقت تھا کہ کفار نے اسلام کے مٹانے کے لیے شمشیر اٹھالی تھی۔ اس وقت ان کے دفع
شہر کے لیے ضرورت تھی کہ شمشیر اٹھائی جائے ۔ وہ لوگ اس کو روکتے تھے اور اس کا نام اصلاح
رکھتے تھے ۔ حالانکہ اس طرح وہ فتنہ کو اور بڑھاتے تھے۔ کیونکہ جب وہ سلمانوں کے خلاف کفار کی
تکلیفوں اور شرارتوں کو دیکھتے اور مسلمانوں کو روکتے تھے کہ ان کا جواب نہ دو تو گویا وہ اس طرح
ظالم کی مدد کرتے تھے۔ اس کو اللہ تعالیٰ نے فساد قرار دیا۔ اگر چہ منافق اپنے فعل کو اصلاح ہی کے
نام سے نامزد کرتے تھے مگر در حقیقت یہ فساد تھا۔
پھر ان فتنوں کے کاموں میں میں دیکھتا ہوں کہ سب سے بڑا فتنہ یہ ہے کہ اصلاح کے سرچشمہ
پر حملہ کیا جائے ۔ مثلاً ایک شخص مریض کو دکھ دیتا ہے ۔ دوائی نہیں پہنچا تا۔ یہ برا کام کرتا ہے مگر
جو ہسپتال میں جاتا۔ اور تمام دواؤں میں زہر کا دیتا ہے۔ وہ بہت بڑا مجرم ہے۔ پہلے کے فعل سے ایک

۵۷۰
شخص کی جان خطرے میں تھی۔ مگر دوسرے کے فعل سے بے شمار جانیں بلاک ہوگی۔ کیونکہ پہلے نے ایک مریض
تک روانہ پہنچنے دی۔ مگر دوسرے نے بہت سوں کی ہلاکت کا سامان کر دیا ۔
اس زمانہ میں جو فتنہ ہے لوگ اس سے نا واقف نہیں ۔ ہر جگہ سے آواز اُٹھ رہی ہے کہ ہم فقر میں
ہیں۔ ہم آفت میں ہیں۔ کوئی جماعت اس وقت خوش نظر نہیں آتی۔ بادشاہ نا خوش ہیں کہ رعایا ہم سے خوش
اچھا سلوک نہیں کرتی ۔ اور رعایا نا خوش ہے کہ بادشاہ ہم پر ظلم کرتے ہیں۔ میاں بیوی سے خوش نہیں
بیوی میاں سے ناراض ہے۔ بیٹے والدین سے خوش نہیں ۔ والدین اولاد سے ناخوش ہیں۔ اس وقت
ایسی فتنہ کی روچلی ہے کہ حقیقی امن کہیں نظر نہیں آتا۔ ایسی حالت دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے
فضل ، رحم اور احسان سے یہ سلسلہ تجویز کیا اور اس کے ذریعہ امن قائم کیا۔ اور امن کے قیام کے لیے
ایک رستہ بنا دیا۔ اور اس کے لیے اپنا شہزادہ صلح بھیج دیا۔ امن صلح سے پیدا ہوتا ہے۔ فساد کیا چیز ہے۔
دو شخص آپس میں لڑتے ہیں دو شخص لڑیں یا دو محلے یا دو شہر یا دو ملک یا دو تو میں لڑیں ۔ تو اس لڑائی کا
نتیجہ فساد اور بے امنی ہوگی۔ اور اگر قومیں یا ملک یا شہر یا محلہ یا افراد لڑائی چھوڑ دینگے تو امن ہو
جائیگا پس لڑائی چھوڑ دینے کا ہی نام امن ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحب کا نام صلح کا شہزادہ رکھ کے بتایا کہ اس کے ذریعہ اس قائم ہو اور
لوگ مسیح موعود کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں گے۔ اس وقت یہ بات منسی سبھی جاتی ہے اور اس کی
ایسی ہی مثال ہے جیسا کہ دو فوجوں کے درمیان ایک لڑکا جا کر کہا ہے کہ میرا کہنا مانتو میں صلح
کرا دوں گا ۔ جیسا اس بچے پر دونوں فوجیں نہیں گی ۔ ویسے ہی ہم پر لوگ ہنستے اور ہمیں پاگل بناتے ہیں
مگر آج تک خدا کی طرف سے کونسی امن کی صورت آتی ہے کہ اس کو لوگوں نے ہنسی میں نہیں اُڑایا۔
لیکن جو لوگ مسیح موعود پر ایمان رکھتے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ پر ایمان اور اس کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں
ان کے نزدیک تو یہ بات یقینی ہے کہ امن اگر قائم ہو گا۔ تو اسی ذریعہ ہے ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا کی تدبیر
ناکام رہے۔ اگر ایک دفعہ بھی ایسا ہو کہ بندوں کی تدبیر کے مقابلہ میں خدا کی تدبیر ناکام رہے۔ تو پر خدا کی
ضرورت ہی نہیں رہتی ۔ کیونکہ اس خدا کی کیا ضرورت ہے جس کا بتایا ہوا علاج بندوں کے تجویز کردہ
علاج سے ناقص ہو۔
پس اگر مسیح موعود خدا کی طرف سے ہیں تو دنیا کا امن اور امان آپ ہی کے ماننے میں ہے ۔ اور
اب دنیا میں امن آپ کے ماننے والوں ہی کے ذریعہ قائم ہو سکتا ہے۔ امن کا سر چشمہ احمدیت ہے یہ ہستیاں
ہے اور دنیا کا علاج اسی سے ہوگا ۔

۵۷۱
تکلیف اسی وقت ت تک ہوتی ہے جب تک اصل علاج مہیا اور دریافت نہ ہے نت نہ ہو، لیکن جب علاج دراسات
ہو جاتے۔ تو خواہ کوئی کتنا ہی سرگردان پھرے ۔ آخر علاج کی طرف متوجہ ہونا پڑتا ہے ۔ آج یہ حالت ہے کہ تو وہ کوئی کتناہی سرگردان آخر متوجہ ہونا
جب کوئی بیمار ہو ۔ تو معمولی آدمی بھی کہتے ہیں کہ یونانی طبیبوں سے کیا علاج کراتے ہو۔ شفا خانہ میں جاؤ۔
حالانکہ شفا خانوں کی قدر و قیمت ایک دن میں معلوم نہیں ہوگئی تھی ۔ بلکہ جب شفا خانے نکلے ہیں۔ اس تقرت
عام خیال یہی تھا کہ انگریزی دو اگرم خشک ہوتی ہے ۔ استعمال نہ کی جائے۔
حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ایک مریض کو دیکھنے آ گئے۔ وہاں ایک اور طبیب بھی بیٹھے
تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ تھرما میٹر بھی لگایا ہے۔ طبیب نے کہا کہ اگر تھرما میٹر لگانا ہے تو میں جاتا ہوں
انگریزوں کی دوا گرم خشک ہوتی ہے اور مریض کو پہلے ہی خشکی ہے۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ تھر میٹر
کوئی دوا نہیں ۔ یہ تو ایک آلہ ہے جس کو مریض کے منہ میں یا بغل میں رکھ کر بخار کی کی میشی معلوم کرتے ہیں
اس پر طبیب نے بے اختیار کہا کہ نہیں جی ان کی ہر ایک چیز گرم خشک ہوتی ہے، لیکن اب یہ کیفیت
نہیں رہی ۔ لوگ اس قدر بدین نہیں بلکہ یونانی طب پر ڈاکٹری علاج کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ حالانکہ یونانی
طب بھی بھی اپنے اندر فوائد رکھتی ہے۔ اس کے علاج میں زیادہ ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ اس کے سامان نہیں
اور اس کے کرنے والے خود پورے واقف نہیں ہوتے۔ اپنے وقت میں یہ طلب بڑی مفید چیز تھی، لیکن
جس وقت یہ طلب نکلی ہوگی ۔ اس کو بھی لوگوں نے نہیں مانا ہو گا۔ آج کل بھی عام طور پر عورتیں نہ یونانی
طب کی قائل ہیں نہ ڈاکٹری کی ۔ وہ کہا کرتی ہیں۔ علاج وہ ہیں جو مائیں جانتی ہیں ہیں جو بھی علم ہو۔ وہ ایک
دن میں نہیں مان لیا تھا۔ بلکہ آہستہ آہستہ اس کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح خدا نے جو امن کا ذریعہ احمدیت
تجویز فرمایا ہے۔ لوگ اس کو بھی مانیں گے مگر آہستہ آہستہ ۔ اور اس کو اس وقت مانا جا ئیگا جس وقت انسانی تجویز
کردہ سب دروازے بند نظر آئیں گے۔
پس احمدیت امن کا واحد ذریعہ اور سر چشمہ ہے اور یہی وہ دواخانہ ہے جس سے لوگ شفا پائیں گے
پھر اس سے زیادہ مجرم کون ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ دشمن کون ہے جو سر چشمہ کو گدلا کرنا چاہتا ہے
وہ لوگ جو انگلستان ، ہندوستان - امریکہ یا دیگر ممالک کی حکومتوں کے خلاف ہیں۔ اور ان کو مٹانا چاہتے کے خلاف اور لا
ہیں ۔ ان کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی کسی کی انگلیاں کاٹے۔ مگر جو شخص احمدیت کا دشمن ہے۔ اور اس
سر چشمہ کے بند کرنے کے درپے ہے ۔ اس کی مثال ایسی ہے۔ جیسے کہ کوئی کسی کا سر جدا کرلے یا دل نکال
ہے۔ خدا نے سینکڑوں سال کے بعد یہ آفتاب چڑھایا ہے ۔ جو اس کو اپنے حسد سے چھپاتا ہے ۔ وہ
بڑا خطرناک جرم کرتا ہے اور بڑی سزا کا مستی ہے، لیکن جو شخص اس کو مانتا اور اس علاج کی صحت کا

۵۷۲
قاتل اور حضرت صاحب پر ایمان لانے کا مدعی ہو کر الیا کرے۔ وہ بہت ہی بڑا خطرناک قدم اُٹھاتا ہے۔
میں نے بتایا ہے کہ بعض کام جو لوگ کرتے ہیں اوران کا اثر اپنے نتائج بد کے لحاظ سے بہت وسیع ہوتا
ہے۔ وہ بہت بڑا کام کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کے اس فعل کا اثر یہ ہے کہ اس سے تمام نیکی مٹ جاتے ۔
حضرت عثمان کے وقت میں جو فتنہ ہوا ۔ وہ ایک ملکی جھگڑا تھا۔ مگر اس کا اثر اتنا پھیلا کہ حضرت عثمان شہید ہوئے
اور مسلمانوں میں تلوار چلی گئی ۔ پھر اس کا کتنا خطرناک نتیجہ نکلا۔
لله تعلى فرماتا ہے۔ لا تُفْسِدُو فِي الْأَرْضِ بَعْدَ اصلاحیها و شخص بھی قابل سزا ہے جو اصلاح ہونے نہیں
دیتا۔ اور اصلاح ہونے میں روک ڈالتا ہے، لیکن وہ بہت ہی بڑا مجرم ہے جو اصلاح ہونے کے بعد
فساد کرتا یا اصلاح کے سامان کو خراب کرتا ہے۔ دیکھو اگر طبیب کے ہاتھ سے دوا گرا دی جاتی ہے۔
تو خطرہ نہیں۔ کیونکہ اور دوائی اور طبیب موجود ہے، لیکن اگر دوا کے ذخیرہ کو خراب کر دیا جائے تو گویا
امید کو ہی مٹا دیا گیا ۔
پس احمدیت سر چشمہ امن و صلح ہے اور دو شخص سے بڑا مجرم ہے۔ جو احمدیت کا دم بھرتا اور خلاص ن درس اور وہ
کا دعویٰ کرتا ہوا اپنے فعل سے اس سر چشمہ کو خراب کرنا چاہتا ہے ۔ منافق کہتے تھے کہ ہم اصلاح
کرتے ہیں۔ کیا وہ اصلاح کا نام لے کر فساد کرنے سے مجرم نہ تھے۔ خدا تو ان کو مجرم ہی قرار دیتا ہے
اور شہریر قرار دیکر کہتا ہے کہ وہ سزا سے نہیں بیچ سکتے۔
نیت نیک اگر ہو۔ تو عمل خراب نہیں ہوتا اگر کوئی کسے کہ میری نیت نیک تھی تو اس کا فعل بھی
نیک ہونا چاہیئے ۔ اگر کوئی شخص نماز چھوڑ کر گلیوں میں پھر نا شروع کر دے اور کیسے کہ میری نیت یہ ہے
کہ لوگوں کو نماز پڑھاؤں اور نماز کی طرف لاؤں تو یہ فعل اس کا مستحسن نہیں کہلائیگا۔ اور اس وقت تک
وہ مومن نہیں ہو گا۔ جب تک خود وہ نماز نہیں پڑھتا۔ اسی طرح اگر کوئی ایسی بات یا فعل کرتا ہے جس کا
نتیجہ فساد ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میری نیست اصلاح کی تھی۔ تو یہ نیک نیتی نہیں۔ کیونکہ اصلاح کا نتیجہ
امن ہونا چاہتے تھا نہ کہ فساد انسان خود پہلے اپنے نفس سے اصلاح شروع کرے یہ تب دوسروں کی
اصلاح کر سکتا ہے۔ اور وہی کام مفید ہو سکتا ہے جس کا دین پر اثر نہ پڑے ۔ اگر کوئی شخص ایک جان سکے
بچانے کے لیے لاکھوں روپیہ بھی خرچ کر دے ۔ تو اس کا یہ فعل اچھا ہو گا، لیکن اگر کسی کے خوش کرنے
کے لیے ایک نماز بھی چھوڑے تو گنہگار ہوگا۔ مثلاً اگر سو ہندو کہیں کہ ہم مسلمان ہو جائیں گے۔ تم ظہر کی
نماز نہ پڑھو۔ تو ان کے کہنے پر نمازہ نہ پڑھنا گناہ ہو گا ۔ ایک جان کے لیے لاکھوں روپیہ قربان کرنا جائز
ہے۔ مگر ہزار جانوں کو جہنم سے بچانے کے لیے ایک نمانہ چھوڑنا گناہ ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص

۵۷۳
اس لیے فساد کے افعال کرتا ہے کہ مصلح بن جاتے تو وہ اچھا نہیں کرتا۔ کانٹے بوکر کسی شخص کو امید نہ رکھنا
چاہتے کہ وہ گیہوں کاٹے گا۔ حنظل لگا کر انگور کی توقع رکھنا جہالت ہے۔ پس فساد کے ذریعہ اصلاح کا خیال
خام ہے ۔ کیونکہ فساد سے فساد ہی پیدا ہو گا ۔
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے آدمی اپنے ہر ایک کام میں یہ سوچا کریں کہ ان کے
قول یا فعل کا اثر ان پر ان کے عزیزوں پر ان کے دین پر کیا پڑے گا۔ وہ لوگ جو اپنے افعال و اقوال ہیں ران پیران -
احتیاط سے کام نہیں لیتے اور کسی نہج سے فساد کا باعث ہوتے ہیں۔ وہ بڑی سے بڑی سزا کے مستحق ہیں۔ یہ
غلط اصل ہے کہ دوسروں کو ایماندار بنانے کیلئے اپنے ایمان کو ضائع کر دیا جائے ۔ سب سے پہلا حق اصلاح
کے لیے اپنے نفس کا ہے۔ دیکھو ہم ہمیشہ اس امر کی تردید کیا کرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے ذریعہ نہیں پھیلا ۔
اور ہم سب یقین رکھتے ہیں کہ اسلام علاج ہے تمام خرابیوں کا۔ اس اصل کا پابند کہ اصلاح کے لیے فساد
کرنا چاہتے کہے گا کہ اسلام کوضرور تلوار کے روز سے پھیلانا چاہیتے مگر خداتعالی اس عمدہ علاج کو بھی زبردستی ہیں پھیلانا چاہتا
کیونکہ وہ اصلاح اصلاح ہی نہیں جو فتنہ کی محتاج ہے اور وہ راستی بے حقیقت ہے جو جھوٹ کے سہارے پر قائم ہوتی ہے اگر
کوئی شخص کی قائم کرنے کیلئے تلوار چلاتا ہے ۔ تو وہ برا کام کرتا ہے ۔ کیونکہ خدا نے مذہب کے لیے بھی جائز نہیں رکھا
کہ زور سے پھیلایا جاتے ۔ پس جب خدا بھی اپنے مذہب کو جبر سے پھیلا نا جائز نہیں رکھتا۔ تو پھر تم اپنے
کسی خیال کو جس کے متعلق تمہیں یقین نہیں۔ وہ ضرور ہی درست ہے کیوں زبردستی فساد انگیز طراقی سے
منوانا چاہتے ہو۔
اگر اصلاح مد نظر ہے تو ان جائز طریقوں سے کرو جو کسی اصلاح کے لیے مقرر ہیں۔ اگر کوئی شخص
صحیح ذرائع سے اصلاح کرنے میں بھی ناکام رہے تو سمجھے کہ یہ اس کا خیال صحیح نہ تھا۔ ورنہ اگر اس کا
اصلاح کا خیال درست ہوتا ۔ تو اس کے قبول کرنے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ قلوب کو تیار کر دیتا۔ جو لوگ
اپنے خیالات کو پھیلانے کے لیے غلط طریقوں سے کام لیتے ہیں اور لوگ ان کے خیالات سے متفق نہیں
ہوتے ۔ ان کو فساد کا موجب نہیں ہونا چاہتے بلکہ سمجھ لینا چاہیئے کہ ان کے خیالات درست نہیں ۔ یا وہ
ذرائع ٹھیک نہیں۔ جو انہوں نے استعمال کئے ۔
دیکھو
اسلام نے اپنے خیالات تو الگ رہے ۔ اپنے حقوق کے متعلق بھی کسی قدر ضبط کی تعلیم دی ہے
رسول کریم سے پوچھا گیا کہ اگر ایسے حاکم ہوں جو اپنے حقوق تولیں اور ہمارے نہیں۔ تو ہم کیاکریں۔ اپنے
جو
فرمایا کہ ان کے حقوق دو۔ اور اپنے حقوق خدا پر چھوڑ دو وہ خود لیگا وہ ایسے لوگوں کو تباہ کر دیا۔ جو
اپنے حقوق لیتے اور دوسروں کے غضب کرتے اور اصلاح کی طرف نہیں آتے ۔

۵۷۴
پس ہمیشہ اپنے معاملات پر غور کرو کہ آیا وہ غلط تو نہیں یا ان کے ذرائع تو غلط نہیں۔ اگر کوئی خیال
اپنی ذات میں موجب فساد ہے۔ تو اس کو چھوڑ دو۔ اور اگر خیال صحیح ہے مگر ذرائع ٹھیک نہیں تو انکو درست کرو۔ انکو
اگر کسی کا قصور ہے تو اس کو بتاؤ۔ یہ نہیں کہ قصور زید کا ہو۔ اور بکر کو جس کا کوئی تعلق نہیں بتایا جائے۔
اگر کسی محکمہ میں ہوا اور اس میں تمہارے نزدیک کوئی خرابی ہے۔ تو جائز ذریعہ سے اس کو دور کرنے کی کوشش کرو۔
اور ان لوگوں کو توجہ دلاؤ - جو اس کو دور کر سکتے ہیں۔ اگر وہ توجہ کریں تو فبہا ۔ ورنہ اگر تم کو اس صیغہ کے حکام بالا
سے کہنے کا اختیار ہے۔ تو تحریراً کہو اور اگر کہنے کا حق نہیں ۔ تو خاموش رہو۔ اور اس معاملہ کو خدا پر چھوڑ دو۔
اگر وہ لوگ غلطی کی دانستہ اصلاح نہیں کرتے۔ تو خدا ان کو خود درست کر دیگا۔ مگر تم اپنے افعال سے فساد
کا باعث نہ بنو۔ کیونکہ جب ایسی حالت ہو کہ تمہاری کوئی نہ سنے تواللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَادْعُوهُ خَوْفًا وَ
طمعا اس وقت اللہ کے حضور گر پڑو اور خوف اور طمع سے اس سے دوا کرو۔ اگر ت محسن ہو تو تمہارا کام او خیال
ضائع نہ ہوگا کیونکہ إِنَّ رَحْمَةَ اللهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِين - اللہ کی رحمت محسنوں کے قریب تر ہے ۔
پس قانون کی پوری پابندی کرو۔ اور امن کے ساتھ اصلاح کرو۔ اگر تمہیں حق ہے۔ پھر تم کامیاب ہو جاؤ گے
ور به جو شخص اس سلسلہ کو اپنے کسی رویہ سے فتنہ میں ڈالنا چاہے گا۔ وہ کامیاب نہ ہو گا۔ تم جب اصلاح کرنا چاہو ۔ تو
پہلے نفس کی اصلاح کرو بعد میں دوسروں کی اصلاح کی طرف توجہ کرو۔
اللہ تعالی تمہیں توفیق دے کہ اپنے ذمہ کے کاموں کو سمجھو اور ان کی اہمیت کو معلوم کرو سب سے بڑا کام
اتفاق ہے ۔ اس کو نہ توڑو اور اصلاح محبت سے کرو کیونکہ حقیقی اصلاح محبت سے ہی ہوتی ہے۔ اگر ہم میں
فتنہ ہو تو پھر دنیا کی اصلاح کی امید نہیں۔
(دوسرے خطبہ کیلئے جب کھڑے ہوتے تو فرمایا ، معلوم ہوتا ہے کہ لوگ جمعہ کیلئے کچھ دیر سے آتے ہیں آج
جب میں آیا تو چند آدمی تھے حالانکہ میرے خیال میں آج مجھکو دیر ہوگئی تھی ۔ دو تین جمعوں سے میں ایسا ہی دیکھتا
ہوں حالانکہ جمعہ کر کے وقت ہو چکنا چاہیئے پہلی اذان اس لیے ہوتی ہے کہ لوگ جمع ہو جائیں پھر اس دن خطبہ
بھی ہونا ہوتا ہے۔ اس میں بھی کچھ دیرا بھی ۔ / کچھ دیر لگتی ہے ۔ آیندہ ۱۲ بجے دوستوں کو بیاں پہنچ جانا چاہیے۔ اور اس
میں احتیاط لازم ہے۔
( الفضل ۱۶ دسمبر ته )

آج 10 میں سے 10 باقی