احمدیوں اور غیروں کے نکاحوں میں فرق
خطبات محمود
۹۹
۲۸
جلد سوم
احمدیوں اور غیروں کے نکاحوں میں فرق
فرموده ۱۹۲۱ء) که
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا :
دنیا میں اجتماع ہوتے ہیں ان کے نتیجہ میں ایک تیسری چیز پیدا ہوتی ہے۔ خواہ کیسی ہی اشیاء
ملیں ان کے ملنے کا نتیجہ تیسری چیز ہوگی۔ خواہ وہ تیسری چیز نیا اور مستقل وجود رکھتی ہو ۔ خواہ
ظاہر میں نہ ہو۔ مثلاً ہم در آموں کو ملا کر رکھ دیں تو تیسری نئی چیز تو پیدا نہ ہوگی البتہ شکل ضرور
تیسری پیدا ہو گی جو دونوں کے الگ الگ رکھے ہونے سے نہیں ہو سکتی تھی۔
غرض اجتماع اپنے اندر ایک اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کوئی اجتماع نہیں جس کا نتیجہ تیسری بات
یا تیسری چیز نہ ہو اس لئے شریعت نے اس طرف توجہ کو پھیرا ہے کہ خطبہ عید ہو یا خطبہ جمعہ یا
کوئی اور خطبہ یا یا جہاں اجتماع ہو وہاں ایسی باتوں کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے کہ جن میں نے خدا کی
حمد بیان ہو۔ نماز میں حمد رکھی اور خطبہ بھی الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُ، وَ نَسْتَعِينُه سے شروع ہوتا
ہے۔ خواہ کوئی خطبہ ہو اس میں حمد کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے کیونکہ جب مخزن کی طرف نگاہ حمد توجہ
کی جائے تو انسان اپنی احتیاج کے مطابق اس میں سے لے سکے گا۔ اگر مخزن سامنے نہ ہو تو
احتیاج کے باوجود لینے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھا سکتا بلکہ یونہی ٹکراتا پھرے گا۔ کسی کو جنگل میں
پیاس لگے اول وہ پیاس کو دبائے گا جب نا قابل برداشت ہوگی تو ادھر ادھر دوڑتا پھرے گا۔ لیکن
اگر پانی کا خزانہ معلوم ہو تو تھوڑی سی پیاس پر بھی سیر ہو کر پانی پئے گا۔ پر
جب انسان کو خیال ہو کہ اس کی ضرورت پوری ہو جائے گی تو اس وقت وہ اس کے لینے کی و
کوشش بھی کرتا ہے۔ اس لئے شریعت نے حمد الہی کو بیان کیا اور بتایا کہ تمام تعریفوں کا خزانہ تو
اللہ تعالیٰ ہے اور چونکہ اجتماع کا نتیجہ ضرور ہوتا ہے اس لئے جس مفید چیز کی ضرورت ہو وہ اس
خطبات محمود
۱۰۰
جلد سوم
خزانے سے ہی مل سکتی ہے۔ جب موقع میسر ہے مفید چیز ہاتھ آتی ہے کسی کی عقل ماری گئی ہے
کہ اس کو چھوڑ دے ۔
نکاح کے موقع پر بھی حمد کی طرف توجہ دلائی ہے جس میں بتایا ہے کہ اللہ تعالٰی محمد والا ہے
اور دوسرے کچی حمد اس سے آسکتی ہے جو بچی تعریف ہو گی وہ خدا کی طرف سے آئے گی۔ جو حمد
خدا سے نہیں وہ جھوٹی ہے۔ بندے کو آگاہ کیا کہ نکاح کے معاملہ میں توجہ سے کام لے اور اللہ
تعالٰی سے حمد مانگے اور یہ تمہارے اختیار میں ہے کیونکہ حمدوں کا خزانہ تمہارے ساتھ ہے لیکن
یہ بات اور یہ غرض بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ خطبہ کو رسم سمجھتے ہیں حالانکہ نکاح میں جتنی
آیتیں پڑھی جاتی ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسی نہیں جن کا براہ راست نکاح سے تعلق ہو۔
نکاح صرف اعلان سے ہو جاتا ہے اگر جانبین قبول کر کے اعلان کر دیتے ہیں تو نکاح ہو جاتا ہے۔
ایجاب و قبول ہی نکاح ہے۔ اگر یہ آیات نہ پڑھی جائیں صرف ایجاب و قبول کرالیا جائے تو
نکاح ہو سکتا ہے۔ ان آیتوں کے پڑھنے سے کوئی ٹوٹا نہیں ہو جاتا بلکہ ان آیتوں کے پڑھنے کی
غرض نصیحت ہے ورنہ ان آیتوں اور خطبوں اور دعا عظوں سے نکاح نہیں پڑھا جاتا۔ اس خطبہ
میں محض نکاح کی فریقین کو غرض بتائی جاتی ہے کہ نکاح کے بعد مرد کے عورت پر اور عورت
کے مرد پر اور دونوں کے رشتہ داروں پر کیا حقوق عائد ہوتے ہیں اگر کوئی کمی ہو تو اس کو کیسے
پورا کیا جا سکتا ہے۔
ہمارے نکاحوں اور غیر احمدیوں کے نکاحوں میں فرق ہے۔ عموماً ان کے نکاح بطور رسم کے
ہوتے ہیں اور ہمارے نکاحوں میں ایک حقیقت ہوتی ہے۔ مسلمانوں نے نکاح کے خطبے کو ٹوٹا
سمجھا ہوا ہے۔ لیکن ہم اس کو ٹوٹا نہیں سمجھتے بلکہ جو اس کی غرض ہے وہ پوری کرتے ہیں۔
چونکہ وہ ٹونا سمجھتے ہیں اس لئے حمد کے خزانے سے غافل رہتے ہیں اور ہم بتا دیتے ہیں کہ اس
میں تمہیں حمدوں کے خزانے کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے اور تمہیں جس نعمت کی ضرورت ہو
وہ اس سے مل سکتی ہے۔ افسوس ہے کہ لوگوں نے ادھر سے توجہ ہٹالی ۔ ہماری جماعت کا فرض
ہے کہ ان اغراض کو پورا کرے اس کا مجمل خلاصہ یہ ہے کہ خد احمد کا خزانہ ہے تم اس سے مانگو
جس نعمت کی ضرورت ہے۔ پھر نتیجہ کبھی برا نہیں ہو سکتا۔
له تاریخ نکاح و فریقین کا علم نہیں ہو سکا
الفضل ۲۷- جون ۱۹۲۱ء صفحہ ۶)