دل اور زبان کی اصلاح کی اہمیت

خطبات محمود
۸۸
۲۴
جلد سوم
دل اور زبان کی اصلاح کی اہمیت
(فرموده ۲۸- جنوری ۱۹۲۱ء)
۲۸ جنوری ۱۹۲۱ء له ۱۹۲۱ء بعد نماز عصر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ڈاکٹر محمد عالم صاحب وٹرنری
اسٹنٹ کا نکاح فیروزہ بیگم بنت بابو محمد عمر حیات صاحب سے ایک ہزار روپیہ مہر پر پڑھا اور
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا ۔
اللہ تعالی نے قرآن شریف میں مومن کو اس بات کا ارشاد فرمایا ہے کہ وہ ہر ایک معاملہ
میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرے گا اور بقیہ اللہ تعالٰی خود کر دے گا۔ در حقیقت انسانی اعمال کا
دائرہ اتنا وسیع ہے اور اس کا علم اتنا کمزور ہے کہ ہر پہلو کو مد نظر رکھنا ناممکن ہے اور انسان کو
اپنے اعمال کے نہایت قلیل حصہ میں دخل ہوتا ہے۔ مثلاً انسان کو ہم دیکھتے ہیں اس کی زندگی کا
ایک حصہ تو ایسا ہے کہ اس کے وجود کے قیام کے لئے اس کو خود کوئی اختیار ہی نہیں ہوتا۔ مثلاً
نہ نطفہ کی حالت میں اس کو دخل ہوتا ہے نہ اس سے پہلے۔ اس کو کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ میں
بن رہا ہوں۔ نہ کوئی بات اس کے قبضہ میں ہوتی ہے اور اس وقت اس کی حالت مردہ بدست
زندہ کی سی ہوتی ہے۔ پیدا ہو کر چند سال تک وہی حالت ناتوانی و کمزوری کی رہتی ہے دو تین
سال تک یہ بالکل ماں باپ کے رحم پر ہوتا ہے اور اس کے بعد یہ اپنے مطالبات ؛ ت بہت مختصر طور
پر پیش کر سکتا ہے۔ مثلاً بھوک ہے، پیاس ہے اس سے زیادہ نہیں اس سے پھر اور ترقی کرتا ہے
تو انتظام میں کچھ دخل دینا شروع کرتا ہے گو اس کے دخل کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اور پھر اس سے
ترقی کرتا ہے تو بعض باتیں منواتا ہے اور اکثر اس کو دوسروں کی مانی پڑتی ہیں اور اس کو

خطبات محمود
۸۹
جلد سوم
دوسروں کے رنگ میں ڈھلنا پڑتا ہے۔
اور
A
تو اگر انسانی عمر کی اوسط ساٹھ سال مانی جائے تو اس میں سے پندرہ سال تو اس کی کمزوری
ناتوانی میں گئے اور باقی ۴۵ رہے۔ ان میں سے بھی پندرہ سونے میں گئے کیونکہ عموماً لوگ ۸
گھنٹے سوتے ہیں۔ باقی تمیں سال رہے ۔ یہ تمیں سال کی زندگی جو بقیہ کا ہے جب ہم اس پر غور
کرتے ہیں کہ اس میں اس کا کتنا دخل ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے اثرات ارضی و سماوی
ہیں جو اس پر اپنا اثر ڈال رہے ہیں۔ بہت سے تغیرات دنیا کے خواہ کسی حصہ میں ہوں ان کا اثر
ہم تک پہنچتا ہے اور ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا۔ مثلاً یہی انفلوئنزا اس کو سپینش انفلوئنزا کہتے
تھے کہ یہ چین میں پیدا ہوا مگر ہمارے ملک میں آیا اور اس سے ساٹھ لاکھ اموات ہو
ئیں۔
ابتداء میں ہندوستان کا اس میں کوئی دخل نہ تھا لیکن جو دنیا میں تغیر ہوا اس کا اثر یہاں اننا ظاہر
ہوا۔
پس بہت سی مجبوریاں اور بہت سے اثرات ہوتے ہیں جن کے ماتحت اس کو اپنی زندگی کو
چلانا پڑتا ہے۔ کہیں قوم و ملک کے حالات ہوتے ہیں، کہیں ماں باپ کے اثرات ہوتے ہیں،
کہیں دوستوں کا اثر ہوتا ہے، کوئی نوکری پیشہ ہوتا ہے تو ان کا اثر ہوتا ہے، بعض دفعہ یہ خیال
کرتا ہے کہ میں اپنے منشاء سے کوئی کام کرتا ہوں مگر دراصل اس میں بھی اس کے منشاء کا دخل
نہیں ہوتا دوسروں کے اثرات کے ماتحت اس نے اس کو اپنا منشاء بنالیا ہوتا ہے اور یہ اس پر
خوش ہو جاتا ہے۔ پس بہت دفعہ اس پر ان لوگوں کا بھی اثر پڑتا ہے جن سے اس نے مشورہ
نہیں لیا ہوتا۔ جب ہم اس حصہ پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کا ایک قلیل
حصہ جو چھ ماہ سے زیادہ نہیں بنتا اس کے اختیار میں ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے بعض نے کہا ہے کہ انسان کا ایک فعل بھی اپنے اختیار سے نہیں۔ وہ کہتے ہیں
کہ بظاہر اس کو معلوم ہوتا ہے کہ اپنے اختیارات سے کرتا ہے مگر دوسروں کے دباؤ کے نیچے
جس کا اس کو علم بھی نہیں ہو تا کام کرتا ہے ۔ ان لوگوں نے بالکل اختیار کا انکار کر دیا مگر یہ حد
سے بڑھ گئے اور یہ ان کی غلطی ہے۔ ہاں اس میں شک نہیں کہ بہت سے حصہ عمر میں انسان
کے اپنے ارادہ کا دخل نہیں اور جس میں اس کا ارادہ ہے وہ چھ ماہ سے زیادہ نہیں۔ لیکن اس
کی ترقی کی خواہشات اور اس کے ارادے بہت زیادہ ہیں اور ادھر اس کی اس قدر بے چارگی
ہے۔ پھر یہ امنگ انسان کی کسی طرح پوری ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے اللہ تعالی فرماتا ہے۔

خطبات محمود
۹۰
جلد سوم
1
رو
وَيَغْفِرُ لَكُم
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَ
ذُنُوبَكُمْ وَمَنْيا مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - نے فرمایا کہ انسان کے اعمال کا
بہت حصہ انسان کے دخل و قبضہ میں نہیں ۔ بہت سی مجبوریوں میں گھرا ہوا ہے لیکن اس کے
قبضہ میں ایک چیز ہے وہ اس کا دل ہے۔ یہ اپنے دل کو صاف کرنے اور اللہ کا تقویٰ اختیار
کرے۔ دل وہ ہے جس پر کوئی جبریہ قابو نہیں پاسکتا، کوئی زبر دستی کسی کے دل میں داخل نہیں
ہو سکتا اور نہ زبردستی کسی کے دل میں کوئی بات ڈال سکتا ہے، نہ مجبور کر سکتا ہے کہ جس طرح
وہ جو سوچ سکتا ہے وہ نہ سوچے، دل کو کوئی جھکا نہیں سکتا۔ اس لئے فرمایا کہ دل تمہارے قبضہ
میں ہے تم اس کی اصلاح کرو کیونکہ نہ کوئی زبردستی دل پر قبضہ کر سکتا ہے نہ بت پرستی کو دل میں
داخل کر سکتا ہے نہ باطل کے آگے جھکا سکتا ہے ۔ حکومت کو اس پر قبضہ نہیں، طاقت کو اس پر
قبضہ نہیں، حکومت یہ کر سکتی ہے کہ پھانسی دے دے ۔ چند لوگ مل کر ایک شخص کو بت کے
آگے جھکا سکتے ہیں لیکن جب اس کی گردن جھکی ہوئی ہو گی اس کا دل اس کا مخالف ہو گا۔ پس پہلا
فرض دل کی اصلاح ہے۔
دوسری اصلاح زبان کی ہے۔ دل کے بعد زبان پر بہت حد تک قبضہ ہوتا ہے۔ منہ پر پٹی
باندھی جاسکتی ہے لیکن زبردستی کوئی بات کہلائی نہیں جاسکتی۔ اس کے لئے فرمایا سچی بات کہو۔
پہلے دل کی اصلاح کرو۔ دوسرے زبان کو قابو میں رکھو اور ہمیشہ حق بات کہو جب تم یہ باتیں
کر لو گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمُ الله تعالی تمہارے اعمال کو درست
کر دے گا۔
یہ وہ گر ہے جس سے از انسان اپنی قسمت آپ بنا سکتا ہے ۔ یہ گر انسان کے دینی اور دنیاوی
کاموں پر چلتا ۔ م پر چلتا ہے کہ پہلے خود دل کی اصلاح کرے اور پھر زبان کو قبضہ : قبضہ میں لائے اور اس کوشش
کے بعد خدا اس کے کام درست ک بست کر دے گا۔ مثلاً نماز ہے جتنی انسان درست کر سکتا ہے کرے
باقی اللہ تعالی کر دے گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس رنگ میں کامیاب کر دے گا۔
یہ اس قدر وسیع مضمون ہے کہ ہر ایک معاملہ پر حاوی ہے ۔ جب تک انسان اس اصول پر
کار بند نہ ہو کامیابی ناممکن ہے ۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جو تم کر سکتے ہو کرو اس کے کرنے میں کمی
نہ کرو باقی ہم کر دیں گے۔
یہی گر ہے جو نکاح کے معاملہ میں پر نظر رکھنے کے لئے رسول کریم ﷺ نے اس آیت کو

خطبات محمود
۹۱
جلد سوم
خطبہ میں رکھا ہے۔ نکاح کا معاملہ بھی اس قسم کا ہے کہ اس کی بہت سی باتیں انسان کے دخل
اور قبضہ سے باہر ہیں اس لئے فرمایا کہ جو تم کر سکتے ہو اپنی طرف سے ٹھیک کرو باقی ہم کردیں
گے ۔ جن جن پیشوں اور کاموں میں انسان اس گر کو مد نظر رکھے گا۔ یعنی جو کام اس کے اختیار کو مد جو
میں ہے وہ کرے اور باقی خدا پر چھوڑ دے خدا اس کو ضرور کامیاب کر دے گا۔
الفضل ۳۔ فروری ۱۹۲۱ء صفحہ ۷۶)
له الاحزاب : ۷۲۰۷۱

آج 10 میں سے 10 باقی