فتنوں کے دن اور دعاؤں کی ضرورت
۲۸
7
فتنوں کے دن اور دعاؤں کی ضرورت
(فرموده ۱۴ مارچ ۱۹۲۱ء)
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
مجھے ایک ضروری کام کے لئے لاہور جاتا ہے جہاں ایک مقدمہ میں شہادت طلب کی گئی ہے
اللہ تعالیٰ چاہے تو کل ہی اس سے فراغت ہو جائے گی۔ ادھر نواب صاحب کے مالیر کو ٹلہ سے خط
آرہے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو تبلیغ کی جائے اس لئے لاہور سے ہو کر وہاں دو تین روز کے لئے
جاؤں گا۔ میرے بعد قادیان کی جماعت کے امیر مولوی شیر علی صاحب ہیں۔ وہ سب کام جو مقامی
پر لوگ مجھ سے یو مجھ سے پوچھ کر کرتے ہیں۔ ان سے پوچھیں۔ اور باہر ۔ باہر کے کام مجھ سے دریافت کئے
طور پر
جائیں۔
اس کے بعد میں مختصر نصیحت کرتا ہوں کہ بعض ایام دعاؤں کی قبولیت کے ہوتے ہیں اور بعض
دعاؤں کی ضرورت کے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایام دعاؤں کی ضرورت کے ہیں۔ مجھے اس بارے میں
کئی رویا ہوتی ہیں۔ اور یہاں کے دوستوں کو بھی۔ اور باہر کے دوستوں کو بھی ہوئی ہیں گو مجھے ان
فتن کا انجام اچھا نظر آیا ہے مگر بعض دوستوں کی خواہیں صرف منذر ہیں۔ اور مبشر رویا کو منذر پر
فضیلت ہوتی ہے۔ اللہ کی ذات غنی ہے بہت دفعہ ترقی آنے والی ہوتی ہے مگر لوگوں کی غفلت سے وہ
ترقی منزل سے بدل جاتی ہے۔ اور کامیابی ناکامی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
اس لئے میں دوستوں کو تاکید کرتا ہوں۔ اور گو یہ مختصر بات ہے مگر اس کو مختصر نہ خیال کرو۔
اور خصوصیت سے اللہ تعالی کے حضور دعاؤں کے لئے جھک جاؤ۔ کتنے ہی فتنوں کا ذکر تاریخ کے
صفحات میں موجود ہے۔ مگر تاریخ بتاتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالی کے ایک اشارے سے وہ فتنے مٹ
گئے۔
پس مصائب کی آمد سے مومن کو گھبرانا اور کرب میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ مومن
مطمئن ہوتا ہے اور وہ ان ایام فتن میں خدا کے حضور رو تا اور زاری کرتا اور انابت الی اللہ سے کام
۲۹
لیتا ہے۔ جب کہ کافران ایام کو ہنسی میں گزار دیتے ہیں۔ مومن کے لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں
ہوتی۔ کیونکہ اس کے یوم ولادت سے اس کی گھٹی میں الحمد کا دور ہوتا رہتا ہے۔ اور اس کا انجام بھی
آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین پر ہوتا ہے۔ پس مومن کو ان ایام بلا و ابتلا
وفتن میں خصوصیت سے خدا کے حضور دعا کرنی چاہئیے۔
میں خاص نصیحت کرتا ہوں۔ ان لوگوں کو بھی جو یہاں ہیں اور ان کو بھی جو باہر ہیں کہ وہ ان
فتنوں کے دور ہونے کے لئے دعائیں کریں۔ کہ خدا تعالیٰ ان فتنوں کو ٹلا دے اور اگر یہ فتنے اس
کے علم میں ایسے ہوں جو ٹل نہ سکتے ہوں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا انجام ہمارے لئے بہتر
کرے۔ اور ان کے ضرر سے بچائے۔ آمین۔
الفضل ۱۰ مارچ ۱۹۲۱ء)