احباب قادیان کو ہدایات جلسہ کے لئے
۱۸۳
34
احباب قادیان کو ہدایات
جلسہ کے لئے
(فرموده ۲۳ دسمبر ۱۹۲۱ء)
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
چونکہ نیا آنے والا ہفتہ ہمارے سالانہ اجتماع کا ہفتہ ہے اس لئے میں آج اس اجتماع کے متعلق
دوستوں کو کچھ ہدایات دینا چاہتا ہوں۔
اول تمام احباب کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ہدایات
ہماری زندگی کی درستی اور نفع اور فائدہ کے لئے دی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہر ایک مومن ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہر ایک
کا فرض ہے کہ اپنے مہمان کا اکرام کرے۔ اکرام ضیف آج کل ذلیل بات سمجھی جاتی ہے لیکن یہ ض ہے کہ اپنے مہمان کا اکرام کرے۔ اکرام میت آن
ایسے اعلیٰ درجہ کے رکنوں میں سے ہے کہ اس کے پابند کو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں ضائع نہیں
کرتا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی ہوئی تو آپ کو طبعا " گھبراہٹ ہوئی کہ الہام کبھی
انعام کے طور پر ہوتا ہے کبھی ابتلاء کے طور پر ۔ اسلئے آپ نے گھبرا کر اپنی بیوی سے ذکر کیا کہ ایسے
نظارے دیکھتے ہیں۔ اور اس قسم کی آوازیں سنی ہیں۔ مجھے ڈر آتا ہے۔ حضرت خدیجہ نے کہا کہ
میرے نزدیک یہ خیر ہے۔ کلا والله لا يخزيك الله ممکن نہیں کہ اللہ تعالیٰ تجھے ضائع
کرے۔ اب سوال ہوتا ہے کہ کیوں نہ کرے۔ ان باتوں میں سے ایک بات کے متعلق حضرت
خدیجہ فرماتی ہیں۔ آپ میں مہمان نوازی اور غرباء کی ہمدردی کی صفت پائی جاتی ہے۔ حضرت خدیجہ
کی یہ بات کیسی بچی تھی۔ دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں آئی۔ لیکن ہر حالت میں
حضرت خدیجہ کا یہ فقره سنہری حرفوں میں آسمانوں پر لکھا ہوا نظر آتا ہے کلا والله لا يخزیک
الله
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور آپ کی خوبیاں جتنی انواع و اقسام کی تھیں۔ ان
۱۸۴
کا اندازہ نہ تھا۔ پھر بھی حضرت خدیجہ کا ان چند کو لینا جن میں اکرام ضیف بھی ہے۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے۔ کہ یہ ان باتوں میں سے ہے کہ جن کا آپ کو بہت خیال رہتا تھا۔ اس بات کو اس طرح
بھی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کا محبوب اور مقرب بنانے میں مہمان نوازی بھی دخل رکھتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو فیضان اترے۔ وہ پہلی زندگی کا نتیجہ تھے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے
ظلما " وحی نہیں اتاری گئی۔ کہ خدا نے یونہی بغیر کسی وجہ کے اپنی وحی سے آپ کو عزت بخشی۔
بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا آئینہ ایسا تھا۔ کہ اس میں خدا کا چہرہ نظر آتا تھا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو اس درجہ پر پہنچانے والی بات مهمان نوازی بھی تھی۔ گویا دنیا پر جو یہ احسان ختم نبوت کا ہوا۔
اس میں ایک ہاتھ مہمان نوازی کا بھی ہے۔ اس لئے قادیان والوں کو یاد رکھنا چاہئیے۔ کہ یہاں بھی
مہمان آنے والے ہیں۔ اس لئے ان کا فرض ہے۔ کہ وہ ان کی خدمت بجالائیں۔
مشہور ہے کہ اگلے زمانہ کے لوگ مہمانوں کو ڈھونڈا کرتے تھے۔ مگر یہاں خدا تعالیٰ مہمانوں کو
خود لاتا ہے۔ بعض لوگ مہمان کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ مگر ان کو غور کرنا چاہئیے۔ کہ کیا وجہ ہے۔ کہ
مہمان حضرت اقدس مسیح موعود کے پاس آتے تھے۔ کیوں محمد حسین بٹالوی اور شاء اللہ یا ابراہیم کے
پاس نہیں جاتے تھے۔ کیا وہ روٹی نہیں دے سکتے تھے۔ میرے نزدیک شاید دنیا میں کوئی ایسا شخص نہ
ہو گا کہ جب اس کے گھر میں مہمان آئے۔ اور وہ شام کے وقت اس کو روٹی نہ دے۔ اور اس کو گھر
سے نکال دے پس یہ خدا کا فضل ہے کہ کسی کے گھر مہمان آئے۔ مہمان چٹی نہیں بلکہ احسان الہی
ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ جب کسی پر فضل کرتا ہے تو اس کے گھر مہمان لاتا ہے۔ کیونکہ گویا لوگوں نے
محسوس کر لیا ہے۔ کہ وہ اس قابل ہے کہ اس کے پاس جائیں۔ اور اس سے کچھ حاصل کریں۔ اور
وہ زمین پر خدا کی ربوبیت کا مظہر ہوتا ہے۔ ڈاکوؤں اور چوروں کے پاس شریف لوگ مہمان نہیں
جایا کرتے۔ حالانکہ اگر کوئی ڈاکو کے پاس جائے۔ تو وہ بھی روٹی دے گا۔ پس سوال روٹی دینے کا
نہیں۔ بلکہ یہ ہے کہ کوئی اس کے پاس سے کھا بھی سکتا ہے کہ نہیں۔ پس مہمانوں کو کسی کے گھر لانا
خدا کے فضل ہے اس لئے اس کی قدر کرنی چاہئیے۔ اس کو ضائع نہیں کرنا چاہئیے۔
میں نے بتایا ہے کہ مہمان نوازی کے اصول میں یہ بھی ہے۔ کہ میزبان دیتا ہے۔ بعض دفعہ
نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ لیکن یہ نقصان مضر نہیں۔ لوگ ہمارے پاس آتے ہیں۔ جب باہر
جائیں۔ تو وہاں ملتے ہیں۔ اور باہر جہاں ٹھرتے ہیں۔ وہ بھی ہمارے ہی گھر ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہماری
جماعت کے ہوتے ہیں یا کرائے کے مکان پر ٹھرتے ہیں۔ تو وہ بھی اپنے ہی مکان ہوتے ہیں۔ تو
جب وہ لوگ آتے ہیں تو بہت دفعہ سختی اور سخت کلامی بھی کرتے ہیں۔ مگر جب وہ جاتے ہیں۔ تو وہ
دل میں محسوس کرتے ہیں۔ کہ یہ لوگ کس قسم کے ہوتے ہیں۔
۱۸۵
پس بعض دفعہ مہمان کے سامنے دینا پڑتا ہے۔ لیکن وہ دینا ذلت نہیں۔ کیونکہ نیچا اور اونچا ہوتا
نسبتی امر ہے دیکھو چھت ہمارے سر پر ہے۔ اور اونچی ہے۔ مگر ایک چیونٹی جو چھت پر چل رہی ہو۔
اس کے لئے زمین اونچی ہے۔ اور چھت نیچی۔ مقابلہ کرنا جرأت کا کام ہے۔ لیکن ماں باپ سے
مقابلہ بری بات ہے۔ اور ذلت ہے۔ دشمن کے مقابلہ میں بعض اوقات اڑنا عزت کی بات ہے۔ تو
ایک تو یہ ہدایت ہے کہ مہمانوں کے ساتھ نرمی کا سلوک ہونا چاہئیے۔ علاوہ ہمارے بھائیوں کے
سینکڑوں غیر احمدی ہوتے ہیں۔ تم ہزار تقریر کرو۔ اگر تمہارا سلوک سخت ہو تو وہ تمہاری تقریروں پر
یہی کہیں گے کہ یہ مکار لوگ ہیں۔ اوپر سے کچھ ہیں اور اندر سے کچھ۔ تمہاری میٹھی باتوں کو وہ
برے سلوک سے کڑوی سمجھیں گے۔ پس مہمان سے اچھا سلوک کیا بلحاظ خدا کا قرب حاصل کرنے
کے اور کیا بلحاظ اس کے کہ سینکڑوں غیر احمدیوں کو جو ہمارے جلسہ پر آتے ہیں۔ اس کی وجہ سے
ہمارے متعلق فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اگر سلوک اچھا ہو تو وہ لوگ ہماری دلیلوں کے محتاج نہ ہوں
گے۔ اور حضرت اقدس کی صداقت کو ثابت شدہ حقیقت سمجھیں گے۔
دوسری نصیحت یہ ہے کہ ہزاروں قسم کے خطرات ہوتے ہیں۔ کئی لوگ جوش میں بیماروں کو
چھوڑ کر آتے ہیں۔ کئی حفاظت صحت کا خیال نہیں کرتے۔ اور بھی کئی قسم کے ابتلاء ہوتے ہیں۔
جہاں انعام ہوتے ہیں۔ وہاں ابتلاء بھی ہوتے ہیں۔ ممکن ہے رستہ میں تکلیف ہو یا یہاں مہمان
داری میں بوجہ انبوہ اور کثرت کے تکلیف ہو۔ کیونکہ جیسے ایک آدھ آدمی کی خدمت ہو سکتی ہے
ویسی اتنے احباب کی نہیں ہو سکتی۔ اس لئے ممکن ہے جسمانی یا روحانی رنگ میں صحت روحانی یا
جسمانی کو تکلیفات ہوں۔
اس لئے میں احباب کو نصیحت کرتا ہوں کہ مخلصانہ طور پر دعا کریں کہ اللہ تعالی انعامات سے
متمتع کرے۔ اور نقصانات کے پاس جانے سے بھی بچائے۔ آمین۔
بخاری باب بدء الوحی الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
الفضل ۲۶ جنوری ۱۹۲۲ء)