خدا تعالیٰ کی قدرت کا عظیم الشان کرشمہ

خطبات محمود
۱۳۵
۴۱
جلد سوم
خدا تعالیٰ کی قدرت کا عظیم الشان کرشمہ
فرموده ۲۵ - جنوری ۱۹۲۲ء)
۲۵- جنوری ۱۹۲۲ء سید صادق علی ولد سید امداد علی صاحب ساکن امبیٹھا ضلع سہارنپور کا
نکاح سلمی بنت سید محبوب عالم ساکن موضع لر سا ضلع گیا ملازم کینال آفس آرہ سے ایک ہزار
روپیہ مصر پر اور سید احمد نور صاحب کا نکاح سعیدن سے دو سو روپیہ مہر پر حضرت خلیفہ المسیح
الثانی نے پڑھا۔ لے
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
انسان روزانہ اللہ تعالی کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتا ہے لیکن پھر بھی گھبرا جاتا ہے۔ ایک زندہ
خدا کا کام کرنے والا طاقت والا ہاتھ دیکھتا ہے مگر دل میں یہ بات نہیں جمتی کہ اس کی مشکلات
بھی دور ہو سکتی ہیں اور وہ گھبرا کر کہتا ہے کہ کیا ہو گا اور اس طرح وہ اس نصرت الہی کو کاٹ دیتا
ہے جو خدا سے اس کو ملتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی قدرت کا کیا کرشمہ ہے اس کے لئے ہم انبیاء کی
ہی مثال لیتے ہیں۔ وہ کس حال میں آئے اور ان کو کیا طاقت اور قدرت تھی مگر انجام کار کیا
ہوا۔ آنحضرت ا جب پیدا ہوئے تو والد فوت ہو چکے تھے اور ورثہ میں جو کچھ آپ کے
لئے چھوڑا اس میں اختلاف ہے۔ کوئی ایک اونٹ لکھتا ہے، کوئی ایک بکری ۔ اگر بکری ہے تو
زیادہ سے زیادہ آٹھ دن کی خوراک ہے اور اگر اونٹ ہے تو ایسے علاقہ میں جو متمدن نہ ہو
کوئی زیادہ فائدہ کی چیز نہیں۔ آج کل کے زمانہ میں اونٹ کا مالک گورنمنٹ کی ملازمت کرنا
چاہے تو اس کو مل سکتی ہے مگر جہاں نہ تجارت ہو نہ زراعت، نہ صنعت و حرفت اگر کوئی کام

خطبات محمود
١٣٩
جلد سوم
شاذ و نادر مل جائے تو مل جائے ورنہ نہیں۔ اور اونٹ کی اتنی قیمت تھی کہ جب کوئی مہمان آتا
تو ذبح کر لیا جاتا یا لاٹری ڈالی جاتی اور آپس میں بیٹھ کر کھائی لیتے ۔ تجارت معمولی تھی سال میں
ایک دو دفعہ قافلے چلتے تھے اور اونٹ کی قیمت معمولی تھی اور گزارے بھی لوگوں کے معمولی
تھے۔ آنحضرت ا کو اعلیٰ خاندان کے فرد تھے مگر دیکھنا یہ ہے کہ خود اس خاندان میں آپ
کی کیا حیثیت تھی۔ مراتب محض خاندان سے ہی نہیں ہوتے بلکہ خاندان میں کوئی خاص بڑائی
رکھنے سے ہو سکتے ہیں۔ مثلاً سادات کی مسلمانوں میں عزت ہے اس لئے کہ وہ رسول کریم
کی نسل سے ہیں مگر محض سادات سے ہونا کوئی عزت نہیں۔ جیسے برہمن ہندوؤں میں
ہیں ان کا کام صرف باورچی گری رہ گیا ہے ہاں اگر کھشتری عالم ہو اور ایک پنڈت عالم، تو
پنڈت عالم کی عزت زیادہ ہوگی ۔ اسی طرح اگر ایک سید عالم ہو تو اس کی عزت زیادہ ہوگی تو گو
رسول کریم ال بڑے خاندان سے تھے مگر اس خاندان میں آپ بڑے نہ تھے بلکہ نوجوانوں
میں آپ کا شمار تھا۔ اگر اس خاندان میں عزت تھی تو ابو طالب کی تھی کہ وہ اس خاندان میں
بڑے تھے۔ پھر اس خاندان کو کوئی سیاسی عظمت حاصل نہ تھی آپ اپنے خاندان میں عمر میں
چھوٹے تھے۔ ایک زمانہ زمانہ میں آپ کے چچا سے پوچھا گیا تھا کہ آ۔ آپ بڑے ہیں یا محمد رسول اللہ
؟ تو انہوں نے کہا کہ بڑے تو محمد رسول الله الل ہی ہیں مگر پیدا پہلے میں ہوا تھا۔ تو عمر
میں آپ چھوٹے تھے ۔ مگر خدا نے عزت میں آپ کو سب سے بڑا کر دیا ۔ آپ کے خاندان
کو دینی حیثیت - حیثیت سے رتبہ حاصل تھا۔ حاصل تھا۔ مگر وہ بھی یہ کہ کعبہ کے بتوں پر جو چڑھاوا چڑھتا تھا وہ آپ "
کے خاندان کو مل جاتا تھا۔ مگر لڑائی اور جنگ کے زمانہ میں آپ کے خاندان کا کوئی عہدہ نہ
تھا۔ بلکہ یہ ابو سفیان اور ابو جہل کے خاندانوں کو حاصل تھا۔ جب لوگ آتے تھے تو عرب کے
معزز طبقہ کے خطاب کے قاعدے کے مطابق آپ کو اے چا! اے باپ کہہ کے نہ پکارتے
تھے بلکہ آپ کو اے بچہ کہ کر پکارتے تھے کیونکہ آپ حدیث السن تھے ۔ پھر پڑھنے لکھنے کی
وجہ سے عزت ہوتی ہے۔ اس ملک میں پڑھنے لکھنے کا رواج نہ تھا۔ اگر تھوڑا بہت بھی آپ"
جانتے تو آپ کو بڑا سمجھا جاتا مگر آپ اللہ کو پڑھنا لکھنا بھی نہ آتا تھا۔ پس آپ کو نہ سیاسی
عزت حاصل تھی نہ خاندان میں بڑا مرتبہ حاصل تھا نہ مال آپ کے پاس تھا ایسی حالت میں
آپ نے دعوی کیا اور کتنا بڑا دعویٰ کیا۔
قاعدہ ہے کہ جب کوئی شخص ایک دو دن کے سفر پر جاتا ہے تو اس کے مطابق تیاری کرتا

خطبات محمود
۱۳۷
جلد سوم
ہے اگر زیادہ لمبا سفر ہوتا ہے تو اس کے مطابق کھانے اور سواری وغیرہ کی تیاری کرتا ہے پس
آپ نے جو دعوی کیا وہ چونکہ عظیم الشان تھا اس لئے اس کے متعلق اتنی ہی زیادہ احتیاج کی
ضرورت تھی مگر عزت حاصل کرنے کے جو یہ چار ذرائع ہیں۔ ۱۔ مال ۲۔ علم ۳۔ عہدہ
خاندانی اعزاز - یعنی معزز خاندان کا ہو اور اس خاندان میں بڑا بھی ہو یہ آپ کو حاصل نہ
تھے۔
خاندان
حضرت مسیح موعود بھی معزز خاندان کے تھے مگر خاندان میں چھوٹے تھے ۔) ایسی حالت
میں آنحضرت نے دعوی کیا کہ میں ساری دنیا کو فتح کرنے آیا ہوں۔ حالت یہ ہے کہ
بڑائی کی کوئی بھی ظاہری چیز حاصل نہیں اور دعوئی اتنا بڑا کہ جس میں دنیا کی سب احتیاجیں
آجا ئیں۔ گویا میں کچھ نہیں اور دعوی یہ کہ سب کچھ حاصل کرنا ہے ۔ اس وقت کیا خیال ہو سکتا
تھا کہ کامیابی ہوگی ہرگز نہیں۔ اس لئے بعض نے مجنوں کہا، بعض نے مکار، بعض لوگوں نے کہا
کہ اس کے کسی عمل کی وجہ سے اس پر کوئی وبال نازل ہوا ہے یہ تین فیصلے تھے جو ظاہرداری
کے مطابق لوگ کر سکتے تھے اور انہوں نے کئے مگر ایک اور نقطہ نظر بھی تھا اور وہ روحانی تھا۔
اول یہ کہ اس کے چال چلن کو دیکھا جائے ۔ کیا اس کا پہلا چال چلن ایسا تھا کہ اس کی وجہ سے
اس پر کوئی وبال نازل ہوتا۔ پھر اب تم پاگل کہتے ہو مگر کیا اس کے کام بے نتیجہ اور بے قرینہ
ہیں۔ تیسرے مدعی کی پہلی زندگی کو دیکھنا چاہئے کیا اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ جھوٹ بول سکتا ہے
پھر موجودہ زندگی کے افعال کو دیکھنا چاہئے۔ کیا پاگلوں کی سی بات اس میں ہے۔ جب یہ تینوں
نتیجے غلط ہیں تو اس کے متعلق نقطہ نگاہ بدلنا پڑے گا۔ جب ہم اس کے پہلے اعمال کو دیکھتے ہیں تو
ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اعمال بہترین اعمال تھے اس لئے ان سے برا نتیجہ کیسے پیدا
ہو سکتا ہے گندم از گندم بروید جوز جو ۔ پس معلوم ہوا کہ جو کچھ یہ کہتا ہے اپنی طرف سے نہیں
کہتا بلکہ اور طاقتور ہستی ہے جو اس سے کہلوا رہی ہے چنانچہ آپ نے اس بے سرو سامانی کی
حالت میں جو کچھ فرمایا وہ صحیح ثابت ہوا اور دنیا کو آپ کی بات ماننی پڑی۔ کتنی نا ممکن بات نظر
آتی تھی جو ممکن ہو گئی۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ ایک زمانہ میں مجھے آنحضرت ا سے اتنی
نفرت تھی کہ میں آپ کی طرف دیکھنا بھی نہیں چاہتا تھا مگر پھر وہ زمانہ آیا کہ مجھے آنحضرت
سے خوبصورت کوئی نہ معلوم ہوتا تھا۔ اور پھر رُعب محبت سے میں آپ کی طرف نہ
دیکھ سکتا تھا۔ ہے چنانچہ اب یہ حالت ہے کہ اگر کوئی مجھ سے آپ کا حلیہ پوچھے تو میں نہیں بتا

خطبات محمود
جلد سوم
پھر آپ کو اتنا علم دیا گیا کہ اس زمانہ میں شاعر کو سب سے بڑا سمجھا جاتا تھا۔ ایک لطیفہ ہے
کہ زیادہ طاقتور جادو گر ہوتا ہے۔ اس سے بڑھ بڑھ کر پریاں اور اس سے بڑھ کر شاعر ہوتا ہے۔
کیونکہ یہ جادو گروں اور پریوں کو بھی متاثر کر لیتا ہے ۔ پس اس زمانہ میں شاعر کا درجہ بڑا سمجھا
جاتا تھا اور اس زمانہ میں سب سے بڑا شاعر لبید تھا اور جو متقدمین اور متاخرین میں بڑا مانا گیا۔
سبعہ معلقات میں ساتواں معلقہ ان کا تھا۔ وہ مسلمان ہو گئے تھے اور حضرت عمرؓ کے زمانہ تک
زندہ رہے۔ حضرت عمرؓ کو شعر سے محبت تھی۔ آپ نے ایک گورنر کو کہلا بھیجا کہ قصائد بھجواؤ
ان کے ہاں دو شاعر تھے ایک لبید اور ایک اور گورنر نے دونوں کو بلوا کر کہا۔ دوسرا شاعر تو
قصیدہ لے آیا مگر جب لبید سے کہا گیا کہ ایک قصیدہ پیش کرو تو انہوں نے الم ذَلِكَ الْكِتَابُ
لا رَيْبَ فِيهِ الخ پڑھ دیا اسی طرح ایک دو دفعہ ہوا۔ گورنر نے ناراضگی سے ان کے وظیفہ میں
کمی کردی اور حضرت عمر کو کہلا بھیجا کہ لبید نے ایسا کیا اور میں نے سزا کے طور پر ان کا وظیفہ
کم کر دیا ہے۔ حضرت عمرؓ ناراض ہوئے اور کہا کہ وہ سچ کہتا ہے سے اس کا مطلب یہ ہے کہ
قرآن کے آجانے کے بعد کیا قصیدہ کہوں۔ پس آپ پر جو کلام نازل ہوا وہ اس شان کا تھا کہ
بڑے بڑے زبان دان اپنی زبان بھول گئے اور اپنے علم کو اس کے سامنے جہالت قرار دینے
لگے۔ پھر یا تو آپ کی جائداد زیادہ سے زیادہ ایک اونٹ تھی یا وہ زمانہ آیا کہ ہزاروں نے
سامنے گردنیں رکھ دیں رکھ دیں کہ ان پر بے شک آپ کے لئے چھری چل جائے ۔ آپ خاندان میں
چھوٹے تھے مگر پھر روہ وہ زمانہ زمانہ آیا کہ خاندان نے آپ آر کو اپنا بڑا کیا اور بڑوں میں سے ایک نے کہا کہ
بڑے تو آر
تو
آپ ہی ہیں ہاں پیدا پہلے میں ہوا؟ میں ہوا تھا گویا نقشہ ہی الٹ گیا۔ اس نظارے کو دیکھ کر ہر
شخص محسوس کرے گا کہ یہ خدا کا فضل تھا اور یہ فضل وہیں تک محدود نہیں۔ حضرت صاحب
کے زمانہ میں بھی ایسا ہی ہوا اور ہر شخص اس کا نظارہ دیکھ سکتا ہے۔
نکاح کے معاملہ میں بھی لوگ گھبرا جاتے ہیں چونکہ نکاح کا موقع ہے اس لئے میں اسی مثال
کو لیتا ہوں۔ نکاح ہونے میں دیر ہو تو لوگ گھبراتے ہیں کہ نکاح کیسے ہو گا۔ اور ہو جائے تو فکر
لگ جاتی ہے اولاد کب ہوگی ۔ پھر اولاد ہو جائے تو اس کی پرورش کے لئے گھبراتے ہیں۔ خدا
تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ آیا يُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ
وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِى

خطبات محمود
۱۳۹
جلد سوم
کے
تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبا۔ کہ اے مسلمانو! گھبراتے کیوں
ہو کیا اس لئے کہ رشتہ نہیں ملتا۔ اگر تقویٰ مد نظر ہو تو دیکھو آدم کے لئے خدا نے بیوی پیدا
کر دی تھی۔ تمہار ا دا دا اکیلا تھا اس کے لئے عورت کی ضرورت تھی۔ خدا نے پیدا کر دی۔ تو جو
خدا آدم کو نئی عورت بنا کر دے سکتا ہے۔ اگر تم متقی ہو تو تمہیں پیدا شدہ عورتوں میں سے
انتخاب کر کے کیوں نہیں دے سکتا۔ پس تم اپنے اندر تقوی پیدا کرو اور گھبراؤ مت خدا پر نظر
رکھو۔ اگر تم متقی بنو تو خدا تمہارے لئے عورتیں مہیا کر سکتا ہے۔ یہ بالکل درست بات ہے
کیونکہ ایسی حالت میں خدا ایسے طریق پر مدد اور نصرت فرماتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔
اس وقت میں جن دو دوستوں کے نکاح کے اعلان کے متعلق کھڑا ہوا ہوں۔ ان میں سے ایک
سید احمد نور صاحب ہیں وہ چونکہ مخلص اور سید عبد اللطیف مرحوم کے ہموطن اور ہم قوم ہیں
اس لئے بھی پیارے ہیں اور حضرت صاحب کے وقت میں فدائیت کے لئے حاضر رہتے تھے اس
لئے بھی بعض بیماریوں کے باعث ان کے رشتہ میں مشکل تھی۔ دوسرا رشتہ بھی ایک سید کا ہے
وہ بھی مخلص ہیں وہ بھی گھبرا گئے تھے کہ جہاں وہ کوشش کرتے تھے رہ جاتے تھے اور رخصت
بڑھاتے بڑھاتے تنگ آگئے مگر خدا نے دونوں کا سامان کر دیا ۔
الفضل ۲۹۔ مئی و یکم جون ۱۹۲۲ء صفحه ۹۰۸)
له الفضل ۲- فروری ۱۹۳۲ء صفحه ۲
لله الاستيعاب في معرفه الاصحاب باب حرف العين جلد ۳ صفحه ۲۶۶ تا ۲۷۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء
له الاستيعاب في معرفه الاصحاب باب حرف اسلام جلد ۳ صفحه ۳۹۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء
و النساء : ٢

آج 10 میں سے 10 باقی