زندگی کا فیشن

خطبات محمود
۱۴۷
لده
جلد سوم
1
زندگی کا فیشن
فرموده ۲۵- اپریل ۱۹۲۲ء) که
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا :
انسانی نفس اپنے گردو پیش کی چیزوں سے متأثر ہو کر ایسے طریق اختیار کرتا رہتا ہے جن پر
چلنے سے اصل راستہ سے بھٹک جاتا ہے جیسے کوئی شخص کسی ضروری کام کے لئے گھر سے نکلتا
ہے مگر کوئی دوسرا اس کو راستہ میں بہکاتا ہے اور وہ اس کے پیچھے چل پڑتا ہے اور اپنے اصل ہے مگر کوئی دوسرا اس کو راستہ میں
۔
مقصد سے محروم ہو جاتا ہے اسی طرح بعض لوگ زندگی کے راستہ سے دور ہو جاتے ہیں۔
حضرت صاحب کا الہام ہے " زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے" سے فیشن کے معنے ہیں۔
طریق اور زندگی بسر کرنے کا راستہ ۔ ظاہر ہے کہ راستہ مقرر کرنے والے خاص لوگ ہوتے
ہیں۔ یورپ کے مرد اور ان کی عورتیں فیشن کی دلدادہ ہوتی ہیں۔ خصوصاً پیرس فیشن پرستی کا
مرکز ہے۔ ایک اخبار میں میں نے پڑھا تھا کہ ایک عورت کسی دکان پر گئی اور دکاندار سے کہا کہ
مجھے تازہ ترین فیشن کی ٹوپی درکار ہے۔ وہاں ٹوپیوں پر ہی زیادہ فیشن کا اثر پڑتا ہے ۔ عورت نے
ٹوپی خریدی اور پہن کر باہر نکلی۔ جونہی کہ باہر نکلی کچھ عورتیں اس نے دیکھیں جن میں سے
ایک عورت وہ بھی تھی جو فیشن اختیار کراتی ہیں اور نمونہ اور سند کے طور پر مانی جاتی ہیں۔ اس
عورت نے فورا ٹوپی اپنے سر سے اتار لی اور دوڑ کر دوکان میں گھس گئی اور دکاندار سے کہا تو
نے مجھے سخت ذلیل کیا اگر وہ عورت مجھے دیکھ لیتی تو کیا کہتی۔
گو فیشن کے معنے عام طریق کے کئے جاتے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ چند آدمیوں کے

خطبات محمود
۱۴۸
جلد سوم
متعلق یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ ان کے طریق پر عمل کیا جانا چاہئے اور ایسے لوگ پانچ چھ سے زیادہ
نہیں ہوتے ۔ ان کے متعلق پڑھا ہے کہ سارا سال پرانی پرانی تاریخیں پڑھتے ہیں اور دیکھتے ہیں
کہ ان زمانوں میں کسی قسم کا لباس پہنا جاتا تھا۔ اور مختلف لباسوں کے ٹکڑے لے کر ایک چیز
تیار کرتے ہیں اور تجویز کرتے ہیں کہ ایسی ٹوپی ہو سکتی ہے یا ایسی عجیب گاؤن (GOWN) ہو سکتی
ہے ایسے لوگ جو کچھ مقرر کرتے ہیں۔ لوگ ان کی اتباع کرتے ہیں۔ مگر عجیب بات ہے کہ جن
لوگوں کی زندگیوں کو خراب کر دیا کہ وہ تمام عمر اسی نیشن کی ایجاد و تلاش میں رہیں ان کی تو مانی
جاتی ہے ان لوگوں کی طرف توجہ نہیں کی جاتی جو مستحق ہیں کہ ان کی بات پر عمل کیا جائے ۔
میں نے بتایا ہے کہ جس طرح اس ظاہری لباس کے فیشن کی ایجاد کے لئے چند لوگ ہوتے
ہیں روحانی زندگی کے فیشن کے لئے بھی چند لوگ ہوتے ہیں۔ یہ غلط خیال ہے کہ فیشن عام
لوگوں کے رواج کا نام ہے ۔ بلکہ فیشن کے موجد عام لوگ نہیں ہوتے ۔ اسی طرح روحانی زندگی
میں بہت سے لوگوں کی پیروی نہیں کی جاتی بلکہ چند کی اور وہ انبیاء ورسل اور اولیاء ہوتے
ہیں۔
حیرت ہے کہ لباس میں تو فیشن کی پیروی کی جاتی ہے۔ مثلاً ایک زمانہ میں غرارہ عورتیں
پہنتی تھیں لیکن اگر اب کوئی پہن لے تو دوسری عورتیں اس کا ناک میں دم کر دیں۔ یا
ہندوستان میں کئی ٹوپیاں مروج ہیں پنجاب میں ان کا رواج نہیں ہے۔ اگر کوئی پہنے تو لوگ اس
پر پھبتیاں اڑائیں۔ غرض لباس میں تو فیشن مقرر کرنے والوں کی طرف دیکھا جاتا ہے مگر
روحانیت میں ایسا نہیں کیا جاتا بلکہ الٹی جہلاء کی پیروی کی جاتی ہے ۔ مثلاً شادی کا معاملہ ہے اگر
یہ دیکھا جائے کہ خدا اور اس کے رسول اور اولیاء نے کیا طریق مقرر کیا ہے۔ تو ان کو زندگی کی
مصیبتوں سے نجات ہو جائے۔ مگر لوگ اس کی پابندی نہیں کرتے۔ قرآن کریم میں اس کے
متعلق آتا ہے - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرُ نَفَسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ، له
مومن کو چاہئے کہ وہ آج جو کچھ لوگ اس کو کہتے ہیں اس بارے میں اس کی فکر نہ کرے۔ اگر
لوگ آج اعتراض کرتے ہیں کہ اس نے شادی میں یہ نہیں کیا اور وہ نہیں کیا تو اس کی پرواہ نہ
کرے بلکہ اپنی کل کو محفوظ کرے۔ اگر کوئی آج ہنتا ہے اور کل اس کو رونا پڑے گا تو ایسے
ہننے کو اس پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا نہ اس کا کچھ نقصان ہے۔
پس مومن کو چاہئے کہ زندگی کا فیشن مقرر کرنے کے لئے ان لوگوں پر نظر کرے جو اس

خطبات محمود
۱۴۹
جلد سوم
فن کے ماہر اور واقف ہیں اور وہ انبیاء، رسل اور اولیاء و صلحاء ہوتے ہیں جو شخص اہل فنون
کو چھوڑ کر نا واقفوں کے پیچھے چلتا ہے دکھ اٹھاتا ہے۔ زندگی مبارک اور بآرام کرنے کے لئے
ان کی ضرورت ہے ورنہ ان سے علیحدگی میں جھگڑے ہیں۔
ے فریقین کا الفضل سے تعین نہیں ہو سکا۔
ه تذکره صفحه ۵۰۹- ایڈیشن چهارم
ه الحشر آیت : 19
الفضل ۲۴۔ جولائی ۱۹۲۲ء صفحہ ۷)

آج 10 میں سے 10 باقی