روزے سے تقویٰ کس طرح حاصل ہوتا ہے
٨٦٨
(51)
روزے سے تقوی کس طرح حاصل ہوتا ہے
(فرموده ۱۹ ر مئی ۱۹۲۲ء)
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ اور آیت شریفہ یا ایها الذین امنوا كتب عليكم الصيام
كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون (البقره (۱۸۴) کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
میں نے پچھلے جمعہ یہ مضمون بیان کیا تھا کہ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ روزے کا اس لئے
حکم دیا گیا ہے کہ تم متقی بنو۔ اور اس کو سمجھنے کے لئے ضروری تھا کہ معلوم ہو تقوی کس کو کہتے
ہیں۔ اور تقویٰ کا روزے سے جوڑ کیا ہے۔ اگر تقوی کو نہ سمجھیں تو بھی نقصان اور اگر روزے اور
تقویٰ کا جوڑ نہ معلوم ہونا معلوم ہو تو بھی روزے کی طرف رغبت نہیں پیدا ہو سکتی۔
میں نے مختصر طور پر تقویٰ کے معنی بتائے تھے اور موٹے طور پر تعلق بھی بتایا تھا کہ اس ذریعہ
سے خدا کے لئے مشقت اور تکلیف اٹھانے کی عادت ہو جائے گی۔ اور جب ضرورت ہوگی تو
روزوں کا عادی خدا کے لئے تکلیف اٹھا لے گا۔ کیونکہ روزے کے ذریعہ انسان مشقت کا عادی ہو
جاتا ہے۔ اور جس وقت خدا کی طرف سے آواز آئے فوراً لبیک کہتا ہے۔ یہ ایک عام وجہ تھی۔
اب میں چند خاص باتیں بیان کرتا ہوں جن سے روزے اور تقویٰ کا تعلق معلوم ہوتا ہے۔
ہر ایک ملک میں گنتی کی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں بھی گنتی ہوتی ہے۔ اور وہ درجن کا حساب
ہے۔ میں مختصراً ایک درجن وہ تعلق جو روزے اور تقویٰ میں ہے بیان کرتا ہوں اور چونکہ یہ
رمضان کا آخری عشرہ ہے اس لئے میں اس مضمون کو آج ہی ختم کرتا ہوں۔
روزہ سے تقویٰ کا عام تعلق تو میں نے یہ بتایا تھا کہ اس سے فرمانبرداری کی عادت پیدا کرنا مراد
ہے۔ اور اس کے ذریعہ خدا کے لئے کام کرنے کی عادت ہوتی ہے جو وقت ضرورت انسان کے کام
آتی ہے۔ اور خدا تعالی کی اطاعت اور فرمانبرداری کا ہی نام تقویٰ ہے۔
دوسرا تعلق وہ بیان کرتا ہوں۔ جو حضرت خلیفہ اول بیان کیا کرتے تھے۔ اور انہیں بہت پسند
تھا۔ اور وہ یہ کہ انسان قدر تا " بدی سے نفرت کرتا ہے۔ اگر جائز طور پر کوئی چیز ملے تو انسان نا جائز
طور پر اس کو لینے کی کوشش نہیں کرتا۔ مثلاً اگر کسی کو عمدہ لباس ملے تو وہ دوسرے کے لباس پر ہاتھ
۲۷۷
نہیں ڈالتا۔ اگر روپیہ پاس ہو تو دوسرے کے مال پر اس کی نظر نہیں پڑتی۔ جو لوگ عادی ہو جاتے
ہیں ان کی حالت اور ہوتی ہے۔ مگر ابتداء ان کی بھی احتیاج ہی سے ہوتی بچہ چوری تب کرتا ہے
جب اس کے پاس پیسے نہ ہوں اور اگر اس کو کھانے کی چیز ملے تو خود بخود نہیں اٹھائے گا جب
احتیاج ہوگی اس وقت اٹھائے گا۔ اور جب وہ متواتر اٹھائے گا تو اس کو عادت ہو جائے گی۔ پس جتنے
ایسے کام ہی جو عیب سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ضرورت کے وقت کئے جاتے ہیں۔ اب ضرورتیں دو طرح
پوری ہوتی ہیں۔ اول تو اس طرح کہ ضرورت کی چیز مہیا ہو جائے دوم اس طرح کہ اس چیز کا خیال
چھوڑ دیا جائے اور انسان کو اس چیز کی ضرورت نہ رہے۔ مثلاً ایک شخص کوٹ کا عادی ہو۔ یا اس کو
جوتی کی ضرورت ہو۔ اس کی ضرورت دو طرح پوری ہو سکتی ہے۔ یا تو اس کو کوٹ یا جو تا مل جائے۔
یا وہ ان چیزوں کا خیال ہی چھوڑ دے اور ان کے بغیر گزارہ کرے۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ
جو انسان روزہ میں اپنی چیزیں خدا کے لئے چھوڑتا ہے جن کا استعمال کرنا اس کے لئے کوئی قانونی یا
اخلاقی جرم نہیں تو اس سے اسے عادت ہوتی ہے کہ غیروں کی چیزوں کو ناجائز طریق سے استعمال نہ
کرے۔ اور ان کی طرف نہ دیکھے اور جب وہ خدا کے لئے جائز چیزوں کو چھوڑتا ہے تو اس کی نظر
نا جائز چیز پر پڑی نہیں سکتی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ حرام و حلال تو واضح ہیں۔ مگر ان کے
درمیان مشتبہات ہیں جو مشتبہات کو چھوڑتا ہے وہ حرام سے بچ جاتا ہے۔ لیکن جو انہیں استعمال
کرتا ہے۔ وہ خطرہ میں ہوتا ہے کیونکہ شاہی رکھ کے قریب جانوروں کو اگر کوئی چرائے گا تو ممکن ہے
جانور رکھ کے اندر بھی چلے جائیں۔ یہ دو باتیں ہو گئیں۔ اب تیسری بیان کرتا ہوں۔
جس قدر بدیاں پیدا ہوتی ہیں ان کا منبع چار چیزیں ہیں۔ باقی آگے متفرع ہیں وہ چار یہ ہیں۔
اول کھانا۔ دوم پینا سوم شهوت چوتھے حرکت سے بچنے کی خواہش۔ سب عیوب ان چاروں باتوں سے
تعلق رکھتے ہیں۔ ان چاروں منیعوں کو بدی سے روکنے کے لئے روزہ رکھا گیا ہے۔ مثلاً ایک شخص
خیانت اس لئے کرتا ہے۔ کہ محنت سے بچنا چاہتا ہے۔ یعنی محنت کرکے کھانا نہیں چاہتا۔ اور
دوسرے رے کا کا مال کھاتا تا ہے لیکن روزہ دار کو رات کے زیادہ حصہ میں اٹھ کر عبادت کرنی پڑتی ہے۔
سحری کے لئے اٹھتا ہے۔ سارا دن منہ بند رکھتا ہے۔ سو تا کم ہے۔ ایک ماہ تک روزے دار انسان کو
یہ تکلیف اٹھانا پڑتی ہے۔ جس سے اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ اور اس سے غفلت کی عادت کو دھکا
لگتا ہے پھر کھانے پینے اور شہوات سے بدیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کے لئے بھی روزہ رکھا گیا ہے۔
انسان کھانا پینا ترک کرتا ہے۔ ضروریات زندگی اور تعیش کی زندگی کو چھوڑتا ہے پس جن ضرورتوں
کے باعث انسان گناہ میں پڑتا ہے۔ انہیں عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے۔ اسی طرح کھانے کی وجہ
۲۷۸
سے لوگ گناہ میں مبتلا ہوتے ہیں اچھے کھانے پینے کے لئے۔ اور زیادہ کھانے کے لئے روپیہ نہیں
ہوتا۔ اس لئے ناجائز مال پر قبضہ جماتے ہیں۔ کئی لوگ ہر وقت کھاتے رہتے ہیں۔ یا انگریزوں کا
ملک سرد ہے اور وہ لوگ کام کرتے ہیں اس لئے پانچ پانچ دفعہ کھاتے ہیں۔ بعض لوگ کھانے کے
یہاں تک عادی ہوتے ہیں کے کھانے کی چیزیں ان کے ڈیسک پر پڑی رہتی ہیں۔ کام کرتے جاتے
ہیں اور کھاتے جاتے ہیں۔ شہروں کے لوگ زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ پھیری والے پھرتے
رہتے ہیں۔ کوئی مٹھائی بیچتا ہے۔ کوئی برف کوئی مونگ پھلی وغیرہ جب کوئی پھیری والا آتا ہے فوراً
بچوں کے بہانہ سے کچھ خرید لیتے ہیں۔ خود بھی کھاتے ہیں ان کو بھی کھلاتے ہیں اس طرح ان کو
کھانے کی عادت پڑی ہوتی ہے۔ جس کے لئے روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور وہ ناجائز طریق سے
حاصل کرنے میں دریغ نہیں کرتے۔ لیکن روزے میں کھانے پینے کی عادت چھوڑنا پڑتی ہے۔ اور
جب جائز خواہش کو دباتے ہیں تو غیر طبعی اور ناجائز خواہشیں مٹ جاتی ہیں۔
چوتھی بات روزے اور تقوی میں تعلق کی ہے اور اس پر میں نے پچھلے سال بھی زور دیا تھا کہ
بعض باتیں ذاتی ہوتی ہیں۔ اور بعض باہر سے آتی ہیں۔ بعض قسم کی نیکیوں کا علم احساسات اور علم
کے ذریعہ ہوتا ہے۔ اور جب تک علم نہ ہو انسان ان نیکیوں سے محروم رہ جاتا ہے۔ امرا کا طبقہ عام
لوگوں کی حالت سے ناواقف ہوتا ہے۔ لطیفہ مشہور ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے نائی کو ۱۵۰۰ اشرفی
دی اس نے پہلے چونکہ اتنی بڑی رقم دیکھی نہ تھی اس لئے ان کو لئے لئے پھرا کرتا تھا۔ اس کی آمدو
رفت چونکہ دوسرے امراء کے ہاں بھی تھی امراء نے اس سے تمسخر شروع کیا جب وہ کسی امیر کے
ہاں جاتا تو وہ پوچھتے میاں شہر کی کیا حالت ہے۔ وہ کہتا بڑی اچھی حالت ہے سارا شہر امن و خوشی میں
ہے کوئی ہی ایسا بد قسمت ہوگا جس کے پاس ۱۵۰۰ اشرفی نہ ہو۔ زیادہ کی تو کوئی حد نہیں۔ ایک دن
ایک امیر نے اس کی وہ تھیلی ہنسی کے طور پر پوشیدہ رکھ دی۔ اس نے تلاش کی مگر نہ ملی جب وہ
تزئین کرنے کے لئے پھر اس امیر کے ہاں گیا تو اس نے پوچھا بتاؤ شہر کا کیا حال ہے اس نے کہا شہر
بھوکا مر رہا ہے۔ امیر نے کہا یہ لو اپنی تھیلی شہر بھوکا نہ مرے۔ بات یہ ہے کہ جسے کوئی تکلیف نہ
پہنچی ہو اسے اس کا احساس نہیں ہوتا۔ امرا چونکہ ان حالات میں سے نہیں گذرتے جن سے غربا کو
گذرنا پڑتا ہے اس لئے انہیں ان کی تکالیف کا احساس نہیں ہوتا۔ مثلاً امیروں کو بھوک کی شکایت
نہیں ہوتی۔ ان کو اگر شکایت ہوتی ہے تو بد ہضمی کی ہوتی ہے۔ اور ان کو معدہ کی طاقت کی دوائیں
استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ اگر نوکر سے ایک منٹ کھانا لانے میں دیر ہو تو خفا ہوتے
ہیں۔ اور اگر کہا جائے کہ وہ روٹی کھا رہا ہے تو کہتے ہیں کہ کیا وہ مرنے لگا تھا۔ پھر کھا لیتا۔ وہ سارا
سارا پھر کھا سارا دن کام کراتے ہیں۔ اور روٹی کے لئے کہتے ہیں پھر کھا لینا۔ کیونکہ ان کو بھوک کا احساس نہیں
۲۷۹
ہوتا۔ ان کو غریبوں کے احساسات کا پتہ نہیں ہوتا۔ غریبوں کو رات رات جگاتے ہیں۔ مگر ان کو اس
تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔ ان کو کوئی خبر نہیں ہوتی کہ ایسے لوگ بھی ہیں۔ جن کو کھانا نہیں ملتا
مگر جب امرا کو رمضان میں کہا جاتا ہے کہ رات کو جاگیں اور ان کو سحری کے لئے جاگنا پڑتا ہے اور
ان کے آرام میں خلل آتا ہے تب ان کو دوسرے کے جاگنے کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ وہ کھانا
کھاتے ہیں۔ مگر ان کے کھانے کو دو وقت میں مقید کر دیا جاتا ہے۔ کہ صبح سحری کے وقت اور بعد
افطار وہ اس وقت کو اس خیال سے کاٹتے ہیں کہ کھانے کے لئے تیار چیزیں ملیں گے۔ اور وہ صبح کو
پر اٹھے کھاتے ہیں۔ لیکن غریب جس کو کوئی توقع نہیں ہوتی کہ آج اس کو ملے گا بھی یا نہیں اس کو
تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ کیونکہ امیر سمجھتا ہے کہ ہم گھڑیاں گنتے ہیں کہ کب موذن اذان کے اور
ہم کھانا کھائیں۔ لیکن غریب کی حالت یہ ہے کہ اس کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ابھی کتنی راتیں اور کتنے
دن اسی طرح گزارتے ہیں پھر اگر کوئی بیمار ہو تو روزہ نہیں رکھتا۔ مگر غریب کو اپنی بیماری یا بچوں کی
بیماری میں جہاں فاقہ کشی کی تکلیف ہوتی ہے وہاں دوائی کے لئے بھی پاس کچھ نہیں ہوتا۔ اگر غریب
بیمار ہو اور ڈاکٹر اپنے فرض کے مطابق اس کو کہے کہ دودھ پیو۔ تو وہ شرمندہ ہو کر گردن جھکا لے گا
کہ مجھے تو روٹی بھی نہیں ملتی دودھ کہاں سے لاؤں۔ ڈاکٹر اس کو چاول بتائے گا مگر اس کے گھر تو آٹا
بھی نہیں ہو گا۔ پھر امیر کا روزہ اس کا روزہ ہے مگر غریب کی بھوک میں اس کے بال بچے بھی شامل
ہوتے ہیں۔ امیر خود نہیں کھاتا۔ لیکن اس کے بال بچے کھاتے پیتے ہیں۔ اس لئے امیر کی تکلیف
اس کے اپنے جسم تک محدود ہے مگر غریب کی تکلیف اس کے جسم سے گزر کر اس کی روح تک اثر
کرتی ہے۔ کیونکہ وہ اپنے ساتھ اپنے ننھے بچوں کو بھی بھوکا دیکھ کر ایک اور تکلیف اٹھاتا ہے پھر
امیر کے لئے بھوک کے مٹانے کا ہر لمحہ قریب آرہا ہوتا ہے۔ لیکن غریب کے لئے کھانا ملنے کا وقت
قریب آنے کی امید نہیں ہوتی۔ لیکن جب امیر خدا کے لئے روزے رکھتا ہے تو اسے غریبوں کی
تکلیف کا احساس ہوتا ہے اور سخاوت کرتا ہے اور یہ سخاوت اس کو تقوی کی طرف لے جاتی ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ آپ روزوں میں بہت زیادہ
سخاوت کرتے اور غرباء و مساکین کی خبر گیری فرماتے تھے۔ ۲۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ
رمضان کے علاوہ سخاوت نہ کرتے تھے۔ آپ ہمیشہ سخاوت کرتے تھے مگر رمضان کے دنوں میں آپ
کو اور زیادہ احساس غرباء کے حال کا ہو جاتا تھا۔ تو روزہ سے ہر شخص میں اس کی حالت کے مطابق
غرباء سے ہمدردی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ کیونکہ انسان سمجھتا ہے کہ جب میں ایک مہینہ میں اس
قدر تکلیف اٹھاتا ہوں اور مجھ کو اس قدر تکلیف ہوتی ہے تو جن لوگوں پر بارہ مہینہ یہی کیفیت
گزرتی ہے ان پر کیا حالت گذرتی ہوگی۔ اور ان کی تکلیف کا کیا اندازہ ہو گا۔ پس رمضان میں بخیل
۳۸۰
کا بخل کم ہو جاتا اور جو بخیل نہ ہو اسے سخاوت کی عادت پڑتی ہے اور سخی خدا کی مخلوق سے اور زیادہ
ہمدردی کرتا ہے اور اس طرح سخاوت اور ہمدردی جو جزو ایمان ہے اس سے کام لینے کا انسان خوگر
ہوتا ہے۔
۔ انسان کے جسم میں دو چیزیں ہیں جسم اور روح روح ایک تو روحانی ترقی سے خوش ہوتی ہے۔ ۔ تو ترقی
دوسرے جسم کی طرح کھانے پینے سے موٹی نہیں ہوتی۔ بلکہ ان چیزوں سے الگ ہونے سے خوش
ہوتی ہے۔ اور اپنے اصل کی طرف ترقی کرتی ہے۔ برخلاف اس کے جسم کی راحت کھانے پینے میں
ہے۔ گویا ان دونوں میں اختلاف ہے اور ایسا اختلاف جیسے ایک مشرقی اور ایک مغربی ہو۔ روح کا
ظهور جسم کے ذریعہ ہوتا ہے یا جسم روح کے لئے بطور سواری اور گھوڑے کے ہے۔ گھوڑا منہ زور
ہے۔ اس لئے اپنی بات منواتا ہے اور جدھر چاہتا ہے لے جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں قوت عملیہ
ہے۔ اور وہ کھانے پینے کی چیزوں سے خوش ہوتا ہے۔ لیکن رمضان کے مہینہ میں کھانا پینا کم ہوتا
ہے۔ اور دنیاوی تعلقات میں کمی آتی ہے اس لئے روح کو جسم سے آزادی ملتی ہے اور یہ اپنی کمی کو
دور کرتی اور تقویٰ کی طرف جاتی ہے۔ اس کی موٹی مثال کہ روح جب جسم سے آزادی پاتی ہے تو وہ
بلندی کی طرف جاکر روحانیت پاتی ہے یہ ہے کہ پاگل بعض اوقات ایسی بات کہہ دیتے ہیں کہ جو
کبھی پوری ہو جاتی ہے اسی وجہ سے بعض نادان ان کو ولی سمجھ لیتے ہیں۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ
پاگل کی روح کا اس کے جسم سے تعلق کمزور ہو گیا ہوتا ہے کیونکہ دماغ میں نقص آنے سے جسم
سے دماغ کا تعلق کمزور ہو جاتا ہے۔ اور دماغ کی حکومت جسم پر نہیں رہتی۔ اس سے اس کی روح
آزاد ہو جاتی ہے اور باریک باتوں کو معلوم کر لیتی ہے۔
حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ لاہور میں ایک مجذوب تھا جو لوگوں کو گالیاں دیا کرتا تھا اور جو
بعض دفعہ ایسی باتیں بھی کہتا۔ جو پوری ہو جاتیں۔ آپ سے ایک شخص نے باصرار کیا کہ آپ اس نے
سے ۔ سے ملنے چلیں۔ آپ نے خیال کیا کہ وہ پاگل ہے۔ گالی دے دے تو عجب نہیں اور اس کی اس
حرکت سے یہ شخص میرے متعلق فیصلہ کر کے ٹھوکر کھائے۔ چلنے سے انکار کیا۔ لیکن جب اس نے
اصرار کیا اور آپ نے دیکھا کہ جانا ہی بہتر ہے تو آپ گئے مگر یا تو وہ لوگوں کو گالیاں دے رہا تھا لیکن
جب آپ گئے تو وہ مئودب ہو کر بیٹھ گیا۔ اور ایک خربوزہ جو اس کے پاس تھا۔ حضرت صاحب کے
پیش کر کے کہا کہ یہ آپ کی نذر ہے یہ اللی تصرف تھا۔ ورنہ ممکن تھا کہ وہ گالیاں دے دیتا۔ تو پاگل
کی بھی بوجہ جسمانی نظرات سے آزاد ہونے کے روح کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ کبھی کوئی اعلیٰ درجہ
کی بات کہہ سکتا ہے پس جسم کی صحت اور عقل کی سلامتی میں خدا سے تعلق کے لئے کھانا پینا کم کیا
جائے۔ تو روحانیت پیدا ہوتی ہے۔ اور جسم بیلون (Balloon) کا کام دیتا ہے۔ جس کے ذریعہ
۲۸۱
روح اوپر کو اپنے ہم جنس فرشتوں کی طرف اڑتی ہے۔ پس زیادہ کھانے سے جسمانی حالت میں ترقی
آتی ہے۔ اس لئے جب رمضان میں جسم کھانا پینا کم کرتا ہے تو روح ملا کہ کی طرف جاتی ہے گو
پہلے روح ان کو بھولی ہوئی ہو۔ لیکن جب ان کو دیکھتی ہے تو اس طرف جانے کی کوشش کرتی ہے۔
جیسے کوئی شخص اپنے رشتہ داروں کو بھولا ہوا ہو لیکن جب ان کو ملتا ہے یا خواب میں دیکھ لیتا ہے تو
پھر ان کی محبت غالب آجاتی ہے اسی طرح جب رمضان میں روح کو اوپر جانے کا موقع ملتا ہے تو یہ
باقی سال میں بھی اوپر جانے کے لئے جدوجہد کرتی رہتی ہے۔ اور اس طرح روزے صفات الہیہ کے
پیدا کرنے میں محمد ہوتے ہیں۔
-۶- انسان کو روزوں میں جو تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ ان سے اپنی کمزوری کا علم ہو جاتا ہے
ایک تو غریبوں کی حالت معلوم ہوتی ہے۔ دوسرے اپنی کمزوری کا بھی پتہ لگتا ہے۔ گرمی کی شدت
میں جب پانی نہیں ملتا۔ اور موت کی سی حالت ہونے لگتی ہے تو اس کو فنا کا خیال آتا ہے۔ اور یہ
خیال گیارہ مہینہ تک اس کے پیش نظر رہتا ہے۔ پس روزوں کے مقرر کرنے میں یہ بھی فائدہ ہے کہ
انسان روزے کی تکلیف سے موت کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے کیونکہ جب انسان کو اپنی کمزوری کا
احساس ہوتا ہے تو وہ خدا کی طرف توجہ کرتا ہے۔
۔ مشہور ہے کند ہم جنس باہم جنس پرواز جسم چونکہ مادی ہے اس لئے مادیت کی طرف جھک جاتا
ہے لیکن جب انسان مادی چیزوں سے بچتا ہے تو ملا مکہ کو اس کی طرف توجہ ہوتی ہے پہلے تو یہ تھا کہ
ملائکہ کی طرف روح روزوں میں متوجہ ہوتی ہے۔ اب یہ ہوتا ہے کہ ملا ئکہ اس سے تعلق پیدا کرنا
چاہتے ہیں اور اس کو نیک تحریکیں کرتے ہیں اس کی مثال میں واقعات موجود ہیں۔ مثلاً یہی کہ
احادیث میں آتا ہے۔ رمضان شریف میں جبریل نبی کریم کے ساتھ قرآن کریم کا دورہ کرنے کے لئے
آیا کرتے تھے۔ دیکھو جبرئیل تو آپ کے پاس بغیر رمضان کے بھی آیا کرتے تھے لیکن رمضان میں ان
کا آنا اور حیثیت کا تھا پہلے دنوں میں بطور فرض کے آتے تھے مگر رمضان میں دوست کی حیثیت سے
آتے تھے۔ پس رمضان میں انسان کو ملا مکہ سے ایک نسبت پیدا ہو جاتی ہے۔
- رمضان کے دنوں میں انسان سحری کے لئے اٹھتا ہے اور اس طرح عبادت کا موقع ملتا ہے اور
اس وقت تہجد پڑھتا ہے اور تہجد نفس کی اصلاح کے لئے ضروری ہے اگرچہ رمضان میں اٹھتا تو کھانا
کھانے کے لئے ہے لیکن اس کو شرم آجاتی ہے کہ جب اٹھا ہوں اور وقت بھی ہے تو کیوں تہجد نہ
پڑھوں۔ اور جب پڑھتا ہے تو اسے روحانیت حاصل ہوتی ہے کیونکہ تجد نفسانیت کے توڑنے اور
اس کی اصلاح کے لئے ضروری ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان ناشئة الليل هي اشد
وطأ (المنزل : (۷) رات کا اٹھنا بہت سخت ہے اور نفس کے کچلنے اور اصلاح کرنے کے لئے
۲۸۲
بڑا ہتھیار ہے پس جب انسان کھانا کھانے کے لئے اٹھتا ہے تو تجد بھی پڑھتا ہے جو اشد وطا" ہے
اور نفس کی اصلاح کے لئے ہتھیار ہے۔ اور یہ ایک مہینہ کی مشق سارے سال میں کام آتی ہے۔
جیسا کہ پہاڑ پر ایک دو مہینہ رہنا باقی سال کے لئے مفید ہوتا ہے۔ یا کمزوری صحت کو دور کر دیتا ہے
اور اس ایک مہینہ میں جسم کو بہت فائدہ پہنچ جاتا ہے۔ اسی طرح رمضان میں ایک مہینہ تہجد پڑھنا
مفید ہو جاتا ہے۔
پھر رمضان کے دنوں میں دعائیں خاص طور پر قبول ہوتی ہیں۔ ایک تو تہجد کے ذریعہ عبادت
زیادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اور تسبیح اور تجد زیادہ کی جاتی ہے علاوہ اس کے زیادہ دعاؤں کا موقع ملتا
ہے۔ اور رمضان کو قبولیت دعا سے خاص تعلق بھی ہے جیسا کہ خدا تعالی رمضان کے ذکر کے ساتھ
فرماتا ہے وانا سالک عبادی علی فانی قریب اجيب دعوة الداع اذا دعان
(البقرہ ۱۸۷) میرے بندے جب میرے بارے میں سوال کریں تو ان سے کہو کہ میں قریب ہوں۔
اور پکارنے والے کی دعا سنتا ہوں۔ چونکہ ان دنوں تمام عالم اسلامی دعاؤں میں مصروف ہوتا ہے۔
اس لیئے دعائیں زیادہ سنی جاتی ہیں۔ کیونکہ قاعدہ ہے کہ جس کام کو زیادہ لوگ مل کر کریں وہ عمدگی
اور اچھی طرح ہو جاتا ہے۔ پس ایک تو روزوں میں عبادت زیادہ کی جاتی ہے۔ دوسرے دعائیں
زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ اور اس سے روحانیت کے سلسلہ میں ترقی ہوتی ہے۔
دسواں تعلق روزوں اور تقویٰ میں یہ ہے کہ گناہ کی عادت چھوٹ جاتی ہے۔ جو انسان چوری
کرتا ہے۔ اور اس کو اس کی عادت ہے یا جھوٹ بولنے کی عادت ہے جب وہ رمضان کے مہینہ میں
خدا کا علم سمجھ کو روزے رکھتا ہے تو اس کو برے کام کرنے سے شرم آتی ہے۔ کیونکہ خیال کرتا ہے
کہ اگر ان سے نہ بچا تو روزہ رکھ کر کر خواہ مخواہ بھوکا مرنا ہو گا۔ کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ اس طرح وہ وہ جھوٹ
اور چوری سے بچتا ہے اور اس ایک مہینہ کی مشق سے بدی سے بچنے میں مدد مل جاتی ہے۔
پھر
رجب روزه دار خدا اتعالی تعالی کے لئے اپنے رزق کو چھوڑتا ہے تو خداز خدا تعالی اس کا متکفل ہو جاتا
ہے۔ اور یہ اس کا فرض ہے۔ خدا تعالی کے لئے فرض کا لفظ تو نہیں بولا جا سکتا۔ مگر فرض اس لئے
کہتے ہیں کہ خود اس نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ کہ وہ اس کو رزق دیتا ہے۔ اور اس سے بہتر دیتا ہے جو
کہ انسان اس کی خاطر چھوڑتا ہے۔ کیونکہ جیسا کہ آتا ہے۔ وانا حبيتم بتحية فحيوا
باحسن منها اوردوها (النساء ۸۷) انسان جب خدا کے لئے جسمانی رزق ترک کرتا ہے۔ تو
خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں اس کے لئے روحانی رزق مہیا فرماتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روحانیت میں
ترقی کرنے اور خدا سے شرف مکالمہ پانے کے لئے روزے ضروری ہوتے ہیں۔ اور آنحضرت صلی
علیہ وسلم نے نزول وحی سے پہلے روزے رکھتے ہیں، اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اللہ
سام الرسام
نے بھی چھ ماہ تک رکھے۔ پس اس طرح روزے سے روحانیت اور تقویٰ میں ترقی ہوتی ہے۔
بارھویں وجہ یا بارھواں تعلق روزے اور تقویٰ میں یہ ہے کہ انسان کا روزوں میں سحری کھانا
بھی ثواب میں داخل ہوتا ہے۔ کیونکہ سحری کا وقت اصل میں کھانے کا نہیں۔ نفس نہیں چاہتا کہ
اس وقت اٹھے اور کھانا کھائے۔ وجہ یہ کہ کھانا کھانے کے وہ وقت نہیں ہوتا۔ لیکن انسان خدا کے
حکم کے مطابق اٹھتا ہے اور کھانا کھاتا ہے۔ اس لئے اس کو اس کا ثواب ملتا ہے۔ پھر اس کا دل
چاہتا ہے کہ دن میں کھائے۔ مگر اس کو کہا جاتا ہے کہ اس وقت مت کھاؤ۔ اور شام کے وقت
کھانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ اس کا بھی اس کو ثواب ملتا ہے۔ کیونکہ اگر شام کا کھانا وہ اپنی مرضی سے
کھاتا تو وہ اس وقت سے پہلے بھوک لگنے پر کسی وقت کھا لیتا۔ مگر اس نے خدا کے حکم کے مطابق
اس کھانے کے وقت کو پیچھے کر دیا اس لئے اس کو ثواب ملتا ہے۔ پس روزوں میں دونوں وقت کے
کھانوں میں ثواب ملتا ہے۔ کیونکہ جس وقت یہ کھانا نہیں چاہتا اس کو کھانے کا حکم دیا جاتا ہے اور
جس وقت سے پہلے کھانے کی خواہش اس کے دل میں ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے ابھی نہیں۔ اس کے
بعد کھانا۔ پھر جماع چونکہ دن کے وقت روزے کی حالت میں اس پر حرام ہوتا ہے اور رات کو اس کو
اجازت ملتی ہے۔ وہ بھی عبادت ہو جاتا ہے گویا ان دنوں میں انسان کا ہر فعل عبادت ہو جاتا ہے۔
قرآن شریف میں آتا ہے کلوا من الطيبات واعملوا صالحاً (المؤمنون (۵۲) طیبات کھاؤ تاکہ
صالح اعمال بجالاؤ سٹور کا کھانا کیوں حرام ہے اس لئے کہ سور کے کھانے سے سور کے سے اعمال کی عادت
ہوتی ہے۔ اور پاک چیزیں کھانے سے پاک جسم تیار ہوتا ہے رمضان میں چونکہ جسم عبادت سے
تیار ہو گا اس لئے جو اعمال صادر ہونگے وہ بھی مظہر اور پاک ہونگے پہلے تو جسم سے روح بنتی تھی مگر
اب روح سے جسم تیار ہوتا ہے جو بقیہ گیارہ مہینہ کام آتا ہے در حقیقت ایسا انسان اس حد میں
آجاتا ہے جس کا کھانا پینا خدا کے حکم سے ہوتا ہے اس کی شہوت بھی جو جسم کا حصہ ہے عبادت بن
جاتی ہے اس کا کھانا پینا بھی عبادت ہو جاتا ہے۔ اس وقت اس کا جسم عبادت سے تیار ہوتا ہے اور
اس جسم سے عبادت ہی صادر ہوگی۔ جیسا کہ کہا کیا ہے
گندم از گندم بروید جوزجو
یہ خاص طریق روزے سے تقویٰ حاصل کرنے کا ہے۔
اگر اس مضمون کو پھیلایا جائے تو بہت پھیل سکتا ہے لیکن میں نے مختصر طور پر روزے کی
فضیلت کے متعلق یہ باتیں بیان کر دی ہیں۔ روزوں کی فضیلت کے بارہ میں ایک اور بھی بات ہے
کہ اس ماہ کے آخری عشرہ میں ایک شب ہوتی ہے۔ جس کو لیلتہ القدر کہتے ہیں۔ وہ اس عشرہ کے
و تر دنوں میں خصوصاً ہوتی ہے۔ یہ رات بڑی برکت والی ہے۔ ان ایام میں اس شب کی تلاش کریں
۳۸۴
اور اس میں برکت حاصل کریں۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے لئے دعائیں کرو۔ اور اپنی ذمہ واریوں کو
سمجھو۔ تم لوگوں نے عہد کیا ہے کہ تم خدا کے نام کو پھیلاؤ گے۔ مگر اس کے رستہ میں بعض روکیں
ہیں اور افسوس ہے کہ ان میں سے بعض خود تمہاری پیدا کردہ ہیں۔ مثلاً آپس کا لڑائی جھگڑا بھی بہت
بڑی روک ہے۔ آپس کے لڑائی جھگڑے کو لیلتہ القدر سے ایک تعلق ہے اور وہ یہ کہ اس کی وجہ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لیلتہ القدر کا وقت بھول گیا۔ چنانچہ آتا ہے ایک دفعہ رسول کریم
باہر تشریف لائے۔ اور آپ نے دیکھا کہ دو شخص آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ
نے مجھے لیلتہ القدر کے وقت کے متعلق علم دیا تھا۔ مگر تمہارا جھگڑا دیکھ کر میں بھول گیا ۔۵۔ پس
لیلتہ القدر کے علم ۔ سے جو فائدہ امت محمدیہ کو ہونا تھا اس سے تمام امت دو شخصوں کے جھگڑے کے
خدا سے
باعث محروم ہو گئی یہ وہ رات ہے کہ اس میں جو نیک دعا کی جائے قبول ہوتی ہے۔ لیکن خدا
کچھ لینے کے لئے قربانی کی ضرورت ہے اور وہ قوم کہاں قربانی کر سکتی ہے جو ایک دوسرے کے خون
کی پیاسی ہو۔ تم میں سے بعض لڑتے ہیں اور اس لڑائی سے جماعتی اور ملی فوائد کو ذاتی فوائد یا
جھگڑے پر قربان کر دیتے ہیں مگر ایسے لوگوں کو معلوم نہیں کہ ذاتی عزت بھی جماعت ہی کی عزت
ہوتی ہے اور اگر جماعت کی عزت نہ رہے تو اس کے افراد بھی ذلیل ہو جائیں۔
ایک شخص نے کہا کہ اب سکول کی حالت بہت خراب ہے۔ لڑکے کم ہو رہے ہیں لیکن پتہ
لگایا گیا۔ تو معلوم ہوا جس جماعت کے متعلق یہ کہا گیا تھا اس میں پہلے کی نسبت زیادہ لڑکے تھے اور
نتیجہ بھی اچھا تھا۔ پھر بات کیا تھی جو اس شخص نے یہ کہا۔ یہ کہ اس کی قاضی عبداللہ صاحب سے
ناراضگی تھی اس وجہ سے اس نے ایک قومی کام کو بدنام کرنے سے دریغ نہ کیا۔ ہم تو دیکھتے ہیں
حیوان بھی اپنے عیب کو چھپاتے ہیں۔ بلی اپنے پاخانہ کو چھپاتی ہے۔ پھر وہ لوگ جو اپنے کسی بھائی کا
عیب نہیں چھپاتے وہ بلیوں سے بدت بدتر ہوئے یا نہیں۔ اگر کسی میں عیب ہو تو اس تو اس کو چھپاؤ۔ اور دور
کرو۔ نہ یہ کہ اس کو شہرت دو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو اس حال میں کس طرح خدا کے انعام حاصل کر
سکتے ہو۔ اگر جماعت بدنام ہوگی تو لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کریں گے وہ کہیں گے ہمیں کیا
ضرورت ہے کہ بد نام جماعت میں داخل ہونے کے لئے گھر بار چھوڑیں عزیزوں رشتہ داروں سے
علیحدہ ہوں لوگوں سے تکلیفیں اٹھائیں گالیاں سنیں۔ تم یہ نہ سمجھو کہ کسی شخص کو بدنام کرنا اس
یا ماسٹر محمد
شخص کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ اس کا اثر ساری جماعت پر پڑتا ہے۔ پڑتا ہے۔ قاضی عبداللہ ہوں یا ما
الدین، مولوی شیر علی ہوں یا مولوی سید سرور شاہ حافظ روشن علی یا میاں بشیر احمد یا میر محمد اسحاق
اگر یہ لوگ بدنام ہونگے۔ تو یاد رکھو۔ ساری جماعت بدنام ہوگی۔ پس تمہاری ترقی میں سب سے
۲۸۵
بڑی روک تمہارے آپس کے جھگڑے ہیں۔ ان کو دور کرو۔ اگر کسی بھائی میں عیب دیکھتے ہو تو اس
کی پردہ پوشی کرو جو شخص اپنے بھائی کے عیب چھپاتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کے عیب چھپاتا ہے۔ کیونکہ
جو شخص زید کا عیب چھپاتا ہے وہ زید کا عیب نہیں چھپاتا بلکہ اسلام کا چھپاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ زید
کی حرف گیری کا اثر اسلام پر پڑتا ہے۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور
اس بدی کو مٹاؤ۔ ذاتی عداوت اور بغض کی وجہ سے ملت کو نقصان نہ پہنچاؤ۔ جو شخص ایسا کرتا ہے
اس کی خدا کے کے ہاں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ نفسانیت پر مذہب کو قربان کرتا ہے۔ اور اعلیٰ کو ادنیٰ
کے لئے قربانی کرتا ہے۔ لیکن کیا جو شخص بکرے کے لئے انسان کو ذبح کرے اسے انسان سمجھا جاتا
ہے۔ جو لوگ ذاتی لڑائیوں سے ملت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں وہ جب مریں گے
اور ضرور مریں گے تو اس وقت پچتائیں گے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ ان باتوں کو چھوٹا مت
سمجھو۔ اور ابدالاباد کی زندگی کے لئے یہاں کی ستر اسی سالہ عمر کی تکلیف کو کچھ مت خیال کرو۔
کیونکہ وہاں جو تکلیف ہوگی وہ بہت زیادہ ہوگی۔ کیونکہ وہاں کی زندگی روحانی زندگی ہوگی اور روحانی
زندگی میں احساس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ اس لئے تکلیف زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اور میں تو
کہتا ہوں اس دنیا میں اگر کوئی ساری عمر بھی صلیب پر لٹکا رہے تو یہ تکلیف کم ہوگی یہ نسبت اس
تکلیف کے جو وہاں چند لمحوں میں محسوس ہوگی۔ پس اس رمضان سے فائدہ اٹھاؤ اور ذاتی فوائد کے
لئے ملت کو بدنام مت کرو۔ اگر تم ان دنوں میں کوشش کرو گے تو تمہیں ایسے گناہوں سے بچنے کی
طاقت حاصل ہو جائے گی۔
اه بخاری کتاب الایمان باب فضل من استبرأ لدينه
بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبي يكون في رمضان
بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبي يكون في رمضان
بخارى كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم
بخاری کتاب الصوم باب رفع ليلة القدر لتلامي الناس
الفضل ۲۵ مئی ۱۹۲۲ء)