کارکنانِ جلسہ اور احباب قادیان کو نصیحت

81
کارکنانے جلسہ اور احباب قادیان کو نصیحت
(فرموده ۲۲ دسمبر ۱۹۲۲ء)
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔
میری طبعیت علیل ہے اور موسم بھی ایسا نہیں کہ لوگ آرام سے بیٹھ کر سن سکیں (کیونکہ
بارش ہو رہی تھی اور مسقف جگہ کی تنگی تھی اس لئے اختصار سے اپنے دوستوں کو اس طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے۔ دعاؤں پر زور دیں۔ بے شک ہماری جماعت کو حضرت صاحب نے
دعاؤں کی طرف بہت توجہ دلائی ہے۔ اور ہماری جماعت کے لوگ قرآن کریم پڑھنے کے زیادہ عادی
ہیں۔ انہوں نے قرآن کریم میں دعا کے متعلق دیکھا ہے اور بحیثیت مسلمان ہماری جماعت کو دعا پر
یقین بھی ہے۔ پھر بھی جس بات پر زور دیا جاتا ہے اور بار بار بیان کی جاتی ہے۔ اس پر زیادہ عمل کیا
جاتا ہے۔ دیکھو قرآن مجید تھا مگر جب قرآن کریم کے واعظ نہ رہے اور وعظ کے طریق بدل گئے تو
با وجود قرآن مجید کے موجود ہونے کے مسلمانوں نے دعاؤں کو چھوڑ دیا۔ اس لئے میں توجہ دلاتا ہوں
کہ یہ دن دعاؤں کے ہیں خدا کے فرستادہ نے یہ اجتماع جو مقرر کیا ہے یہ بھی اپنے اندر حج کا رنگ
رکھتا ہے۔ گو یہ شریعت والا حج نہیں۔ مگر اس میں فوائد دہی مد نظر رکھے گئے ہیں جو حج میں ہیں۔
لیکن جس طرح مسلمانوں کی سستی سے حج برکت کا موجب نہ رہا اور اب وہاں سے کتنے ہی ایمان کھو
کر آتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہماری غفلت سے یہ موقع بھی کھویا جائے اس لئے یہ خشیت کے دن ہیں
انہیں دعاؤں میں صرف کرنا چاہئیے آنے والوں کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں۔ ادھر میری طبیعت
بھی دس بارہ روز سے خراب ہے۔ یہ حالت دیکھ کر ڈر ہی آتا ہے کہ میں بول بھی سکوں گا یا نہیں
اس موقع پر ہماری جماعت کے ہزاروں افراد آتے ہیں اگر وہ خدانخواستہ اپنے امام کی باتوں کو نہ من
سکیں تو یہ بھی ایک محرومی ہے۔ اور اس سے بہت سے روحانی فوائد رک جاتے ہیں۔ اگر
خدا نخواستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ موسم کی صفائی نہ ہو۔ تو جلسہ کا ہونا ہی مشکل ہے۔
ان سب باتوں کو مد نظر رکھ کر میں تحریک کرتا ہوں کہ خاص طور پر دعائیں کی جائیں تاکہ کہیں

سل مريم
ہماری کمزوری کے باعث خدا کے فضل نہ ہم سے چھن جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے قصور معاف کر کے
اپنے فضل سے اس اجتماع کو برکات کا موجب بنائے۔ ہمیں کام کی توفیق ملے۔ اور اس میں اپنی
برائی قی کا دخل نہ ہو۔ بلکہ ہم اسلام کے مدعا کو پورا کرنے والے ہوں۔
میں نے مکانات کے متعلق تحریک کی تھی۔ مگر افسر جلسہ کی طرف سے اطلاع ملی ہے۔ کہ
دوستوں نے اس دفعہ پہلے کی نسبت کم مکان دئے ہیں دوستوں کو چاہیے کہ اس کمی کو پورا کریں۔ جو
احباب مکان خالی کر سکتے ہیں فارغ کر کے دیں۔ اگر مہمانوں کے بھرنے کے لئے جگہ نہ ہو تو پھر
مکانات کس کام کے۔ پس جس سے جتنا ہو سکے اپنے مکان کو خالی کر کے کارکنوں کے حوالے کر
دے۔ اس طرح جس قدر مکانوں کی ضرورت ہے۔ پوری ہو سکے گی۔
میں نے دیکھا ہے کہ ابھی شائد کارکنوں نے بھی پوری توجہ نہیں کی۔ ہمارے مکان میں
مستورات ٹھرا کرتی ہیں۔ مکان فارغ ہیں۔ مگر میں نے کارکنوں کو اس کے متعلق کچھ کرتے نہیں
دیکھا۔ کارکنوں کو چاہیے کہ تندہی سے کام کریں یہ خواہش کہ ہمارا نام و نمود ہو ایسا خیال ہے جو
خراب کرتا ہے۔ اس خیال کے ماتحت بہت لوگ خراب ہو گئے ہیں ہوتے ہیں ہوتے رہیں گے۔ تم
ورو اور اس سے خوف کرو اور اس بات کو مد نظر رکھو کہ اس کا کام کرکے اس سے انعام کے
اور لوگوں سے مدح اور تعریف نہ چاہو۔ اللہ تعالٰی ہمارے کاموں میں
الله ت دروا
طالب
۔۔۔۔۔۔۔
علمیت پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے اور مجھ پر بھی رحم کرے۔ آمین۔
الفضل یکم جنوری ۱۹۲۳ء )
***

آج 10 میں سے 10 باقی