نکاح سے متعلق اسلامی احکام اور ان کے فوائد

خطبات محمود
۱۷۵
۵۳
جلد سوم
نکاح سے متعلق اسلامی احکام اور ان کے فوائد
( فرموده ۳ جولائی ۱۹۲۳ء)
۳۰۔ جولائی ۱۹۲۳ء کو بعد نماز عصر دولے نکاحوں کا اعلان فرمانے سے قبل حضرت خلیفہ
المسیح الثانی نے حسب ذیل خطبہ نکاح ارشاد فرمایا :
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
نکاح کا معاملہ ایسا اہم معاملہ ہے کہ دنیا کے بہت سے کاروبار کی بناء اسی پر ہے اور
در حقیقت کسی قوم کی ترقی اور تنزلی کا انحصار اسی پر ہے کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی، کوئی قوم
کامیاب نہیں ہو سکتی اور کوئی قوم اپنا مدعا اور مقصد حاصل نہیں کر سکتی جب تک لامتناہی ترقی
کرنے والا سلسلہ اولاد پیچھے نہیں چھوڑتی۔ کیونکہ کوئی انسان خواہ کتنا ہی بڑا ہو جائے اور کتنی
ہی ترقی کرے اگر اس کے بعد اس کے کام کو جاری رکھنے والے نہ ہوں تو اس کی تمام کوششیں
اور تمام محنت ضائع ہو جاتی ہے اور اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہوتا ہے۔ اپنی ذات میں کوئی شخص
خواہ کتنی ہی ترقی کر جائے اگر اس کے بعد اس کی ترقی کو بڑھانے والا کوئی نہ ہو تو دنیا اور قوم کو
اس سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ چونکہ آئندہ کام کو جاری رکھنے والی اولاد ہی ہوتی ہے اس لئے
تمام ترقیات کی جڑ نکاح ہے کیونکہ اس کے ذریعہ آئندہ نسل چلتی ہے جو پہلوں کی قائم مقام بنتی
ہے اور خدا تعالی نے اس کے لئے ایسا سلسلہ رکھا ہے کہ مرد و عورت کے ملنے سے پیدا ہو۔ کبھی
ایسا نہیں ہوا کہ صرف مرد سے اولاد پیدا ہوئی ہو اور اگر بغیر مرد کے کسی عورت کے ہاں بچہ پیدا
ہوا ہے تو بطور معجزہ اور زجر کے ہوا ہے جیسے حضرت مسیح پیدا ہو گئے اور بھی چند مثالیں ملتی ہیں

خطبات محمود
۱۷۶
جلد سوم
مگر ان کو قانون نہیں قرار دیا جا سکتا۔ بعض باتیں استثنائی ہوتی ہیں مگر پھر بھی کثرت سے پائی جاتی جاسکتا۔
ہیں۔ مثلاً لکنت ہے یہ استثنائی امر ہے کیونکہ عام لوگوں کی زبان ایسی نہیں ہوتی لیکن پھر بھی
لاکھوں انسان ہوں گے جن کی زبان میں لکنت ہوگی۔ اسی طرح صرف عورت سے بچہ پیدا ہونا
استثناء ہے مگر استثناء میں سے بھی استثناء ہے کہ بہت کم مثالیں ملتی ہیں اور مرد کو بچہ پیدا ہونے
کی تو کوئی مثال ہی نہیں ملتی ہیں جبکہ اولاد پیدا نہیں ہو سکتی مرد اور عورت کے ملے بغیر تو معلوم
ہوا کہ نکاح پر ہر قوم کی ترقی کا دار ومدار ہے۔
میں نے کئی دفعہ اس امر کے متعلق سوچا ہے کہ اگر لوگوں کا کوئی معاملہ ایسا ہے جس پر قوم
تصرف رکھے تو وہ نکاح ہے۔ شریعت نے طلاق کے متعلق تو رکھا ہے کہ برادری کے لوگ
سمجھائیں اور صلح کرانے کی کوشش کریں کیونکہ طلاق کا اثر قوم پر پڑتا ہے۔ میں نے کئی دفعہ
سوچا اور میرے خیال میں آیا ہے کہ نکاح کے معاملہ میں قوم کو بولنے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔
کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ایسی عورت سے شادی کرلے جس کی وجہ سے قوم تباہ
ہو جائے۔ وہ عورت اولاد کو ایسے رنگ میں اٹھائے کہ جو قوم کی تباہی کا باعث ہو اس لئے قوم کو
بولنے اور رائے دینے کا حق ہونا چاہئے اس کے نہ ہونے سے بڑے بڑے نقصان ہوتے ہیں۔
جیسے مسلمان بادشاہوں نے ایسے لوگوں کے ہاں شادیاں کر لیں جن میں اسلام نہ تھا مگر ان کی
عورتیں خوبصورت تھیں اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی اولاد اسلام سے بے نصیب ہو گئی کیونکہ
مائیں اسلام سے ناواقف تھیں۔
عباسی خاندان اس لئے تباہ ہوا کہ ان بادشاہوں کی اولاد کو اسلام سے اتنا بھی تعلق نہ تھا جتنا
یورپ کے دہریوں کو عیسائیت سے ہے۔ ان کے درباروں میں اسلام پر ہنسی اور تمسخر کیا جاتا تھا
اور اگر اس کے خلاف کوئی بولتا تو اسے بد تہذیب اور گستاخ قرار دے کر دربار سے نکال دیا
جاتا۔ یہ اس بات کا نتیجہ تھا کہ بادشاہوں نے ایسی عورتوں سے شادیاں کیں جو اسلام سے
ناواقف تھیں۔ لیکن اگر یہ رکھا جاتا کہ ان کی شادیوں کے متعلق قوم کو بولنے کا حق ہوتا تو ایسا
نہ ہوتا۔
یورپ میں بادشاہوں کے لئے یہ قانون رکھا گیا ہے اور یہ بہت اچھا قانون ہے۔ مثلاً
انگلستان میں قانون ہے کہ شاہی خاندان یا اس سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کو اجازت نہیں کہ
وہ خود بخود شماری کر لیں یوں تو یورپ والے کہتے ہیں کہ ایشیائیوں کی تباہی کا بڑا سبب یہی ہے کہ

خطبات محمود
1८८
جلد موم
وہ عورت مرد کو آزادانہ طور پر شادی کرنے کی اجازت نہیں دیتے لیکن شاہی خاندان کے لئے
انہوں نے خود یہ پابندی رکھی ہے کہ وہ خود شادی نہیں کر سکتے۔ اسی طرح شاہی خاندان اور ا اور
اس سے قرابت رکھنے والے خاندانوں کی لڑکیاں بھی خود شادی نہیں کر سکتیں۔ پہلے بادشاہ اور
کونسل میں سوال پیش ہو گا اگر اجازت ہو گی تب کریں گے ۔ ورنہ خواہ لڑکی کسی پر عاشق ہی ہو
یا لڑکا کسی پر عاشق ہو اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکیں گے۔ اسی طرح بعض دفعہ میاں بیوی
کی زندگی تلخ ہو جاتی ہے مگر ایسے فسادات بند ہو جاتے ہیں جو قوم کو تباہ کرنے والے ہوتے
ہیں۔ بعض اوقات ایک شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے مگر اس کا اثر قوم پر برا پڑنے
کا خطرہ ہوتا ہے تو اسے شادی کرنے سے روک دیا جاتا ہے اور دوسری جگہ اس کی شادی کردی
جاتی ہے لیکن جہاں وہ کرنا چاہتا ہو اگر اسی جگہ کرلے تو قومی طور پر جو حقوق اور اعزاز اسے
ملے ہوتے ہیں وہ چھین لئے جاتے ہیں اور آئندہ ان حقوق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ تو یورپ
والوں نے شاہی خاندانوں کے لئے یہ قید رکھی ہے۔
میرے نزدیک ہر شادی میں دیکھنا چاہئے کہ اس شادی کا قوم پر کیا اثر پڑتا ہے ۔ ہماری
شریعت نے گو شادی کا معاملہ مرد و عورت کی مرضی پر رکھا ہے مگر اس کے لئے ایسی شرطیں لگا
دی ہیں کہ اگر ان کو مد نظر رکھا جائے تو کوئی مضرت نہیں پیدا ہو سکتی مثلا اول یہ کہ مرد و عورت
اور ان کے رشتہ دار خدا تعالی کی رضاء اور اس کو خوش کرنے کے لئے شادی کریں اور اپنی
کسی نفسانیت کے لئے نہ کریں اور جو ایسا کرے گا وہ قومی فوائد کو بھی مد نظر رکھے گا کیونکہ یہ
بھی خدا کی رضاء کے حصول کے لئے ضروری ہے۔ خطبہ نکاح میں جو آیات پڑھی جاتی ہیں ان
میں ہدایت کی گئی ہے کہ شادی کرتے وقت تم کو چاہئے کہ خدا کا خوف اور قرابت والوں کا لحاظ
مد نظر رکھو۔ جب بیوی آئے گی میاں کے رشتہ داروں سے بھی اس کے تعلقات ہوں گے۔ اور
میاں کے بیوی کے رشتہ داروں سے تعلقات ہوں گے لیکن اگر شادی ایسی ہوگی کہ اس کی وجہ
سے رشتہ داروں کے تعلقات خراب ہو جائیں تو اس کے ذریعہ قوم میں ترقی کہاں ہوگی پس
شادی کرتے وقت یہ دیکھنا ضروری ہے کہ عورت کے لانے سے اس کے رشتہ داروں اور اپنے
رشتہ داروں سے کیسے تعلقات ہوتے ہیں۔ یہی بات لڑکی بھی دیکھے اور لڑکی بیاہنے والے بھی
دیکھیں بعض اوقات لڑکا لڑکی کے خاندان سے دشمنی رکھتا ہے لیکن لڑکی خوبصورت ہوتی ہے
اس لئے شادی پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ اگر اس کے ساتھ لڑکی کی شادی کی جائے گی تو لڑکی کو اپنے

خطبات محمود
۱۷۸
جلد سوم
خاندان سے جدا ہونا پڑے گا اور کئی قسم کی قباحتیں پیدا ہوں گی۔
اسی طرح یہ ہدایت کی گئی ہے کہ استوار قول سے شادی کا معاملہ طے ہو۔ دھوکا، فریب یا
کوئی اور ناجائز خیال نہ ہو ۔ جب اس طرح شادی ہوگی تو کوئی فساد نہ ہو گا۔ فساد کی وجہ یہ ہوتی
ہے کہ بعض لوگ اس لئے لڑکی لے لیتے ہیں کہ اس کے خاندان کو دکھ دیں اور لڑکی کو بیاہ کر اور کو
خراب کریں مگر قرآن کریم کہتا ہے - قُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا لے اس پر عمل کرنے والا کبھی
ایسی بات نہیں کرے گا۔ یا بعض دفعہ جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں مثلا لڑکے والے کہہ دیتے
ہیں اتنا زیور اور اتنے کپڑے دیں گے حالانکہ جب لاتے ہیں تو دوسروں کے مانگ کر لاتے ہیں
اسی طرح لڑکی والے کہتے ہیں اتنا جہیز دیں گے اور یہ اس لئے کہتے ہیں کہ لڑکی اچھی جگہ لگ
جائے مگر جب وقت آتا ہے تو اپنے وعدہ کو پورا نہیں کرتے اس سے فساد شروع ہو جاتے ہیں۔
مگر اسلام کہتا ہے جو بات کہو پکی اور بچی کہو ۔ اس طرح اس قسم کے دھوکوں سے روک دیا۔
یا لڑکے والے کہتے ہیں لڑکا لائق ہے مگر وہ لائق نہیں ہوتا۔ یا لڑکی والے کہتے ہیں لڑکی
خوبصورت اور سلیقہ شعار ہے حالانکہ نہیں ہوتی اس قسم کی باتوں سے بھی روک دیا۔ غرض
اس حکم کے ماتحت فساد کی ساری وجوہات دور ہو جاتی ہے۔
پھر فساد اس وجہ سے ہوتا ہے کہ آئندہ کے متعلق غور نہیں کیا جاتا۔ مرد یہ دیکھتا ہے کہ
عورت خوبصورت ہو آگے خواہ کچھ ہو اس کی پرواہ نہیں کرتا۔ مگر خدا تعالٰی فرماتا ہے۔
وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ سے شادی کرتے وقت آئندہ کے نتیجہ کو سوچ لو اس حکم کو
مد نظر رکھنے والے کبھی عورت کے صرف حسن و جمال کی وجہ سے شادی نہیں کرے گا کیونکہ وہ
سمجھے گا کہ یہ عارضی ہے اور ہمیشہ رہنے اور کام آنے والی چیز تقویٰ اور پر ہیز گاری ہے اس لئے
اس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ غرض ان آیات میں جتنے احکام شریعت نے دیتے ہیں وہ ایسے
ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے فساد پیدا نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح ان آیات میں ان رسوم سے بھی روک دیا گیا ہے جو شادی کے موقع پر کی جاتی
ہے۔ مثلاً لوگ قرض لے کر اسراف کرتے ہیں اور اس طرح تباہ ہو جاتے ہیں۔ خدا تعالی فرماتا
ہے ۔ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ - آج تم روپیہ خرچ کر رہے ہو تم یہ دیکھو کہ کل اس اس کا کیا
اثر ہو گا۔ اس بات کو مد نظر رکھنے والا کبھی سودی روپیہ لے کر شادی پر نہیں لگائے گا کیونکہ
قرآن کریم کہتا ہے یہ نہ دیکھو آج تمہارے ہاں شادی ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کل پر سوں کیا ہو گا۔

خطبات محمود
۱۷۹
جلد موم
کیا آج تم خوشی کر رہے ہو کل ماتم تو نہ کرو گے آج اگر سودی روپیہ لے کر کوئی خوشی مناتا ہے خوشی منانا ہے
تو کل یقینا اسے ماتم کرنا پڑے گا جب کہ سب کچھ قرض خواہ کی نظر ہو جائے گا۔ اور پھر بھی اس
کا قرضہ ادا نہ ہوگا۔
ہماری جماعت میں نکاح ہوتے ہیں جن میں بظاہر خوشی معلوم نہیں ہوتی۔ مثلاً آج ہی دیکھ
لو یہاں نہ لڑکے والے ہیں نہ لڑکی والے دونوں کی طرف سے اجازت آگئی ہے اور یہاں نکاح
پڑھا جا رہا ہے ۔ ہمارے ملک کے لحاظ سے تو گویا یہ شادی نہیں مگر وہ جو خدا کے لئے دنیا داری کی
باتوں کو چھوڑتے ہیں ان کے لئے ایسے نکاح ہمیشہ کے لئے شادی ہو جاتے ہیں اور وہ جو قرض
لیتا اور باجے بجوا تا آتش بازی چھڑاتا اور دعوتیں کرتا ہے اسے شادی کے دن خوشی ہو تو ہو مگر
شادی کے ایک ماہ بعد جب بنیا آکر مانگتا ہے تو اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔ قرض بڑھتا جاتا ہے
زمین اور مکان قرق ہو جاتے ہیں تو قرض لے کر شادی پر خرچ کرنے والا خوشی کے شادیانے
نہیں بجوا تا بلکہ ماتم اور بربادی کا اعلان کر رہا ہوتا ہے۔ لیکن اسلامی احکام پر عمل کرنے سے
انسان ان سب خرابیوں سے بچ سکتا ہے۔
حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ایک دفعہ ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا۔ لڑکی کی
شادی ہے کچھ مدد دیجئے۔ فرماتے تھے مجھے تعجب ہوا کہ اسلامی نکاح کے لئے خرچ کی کون سی
ضرورت ہے جتنا خرچ کر کے یہ شخص یہاں آیا ہے اس میں نکاح ہو سکتا تھا۔ میں نے کہا جتنی
رقم رسول کریم نے فاطمہ کے نکاح پر خرچ کی تھی اتنی میں آپ کو دے دیتا ہوں۔ اس
پر کچھ دیر چپ رہنے کے بعد کہنے لگا کیا آپ میری ناک کاٹنا چاہتے ہیں؟ مولوی صاحب نے فرمایا
رسول کریم کی ناک نہ کئی تو تمہاری کیونکر کٹ جائے گی۔ در حقیقت اس طرح ناک نہیں کٹتی
ہاں جو سوال کر کے خرچ کرتا یا قرض لے کر شادی کرتا ہے اس کی ناک خود کٹ جاتی ہے۔
کیونکہ رسول کریم نے سوال کرنے سے منع فرمایا ہے کہ اور قرض سے انسان پر تباہی
اور بربادی آتی ہے۔ شادی کے دن تو لوگ جمع ہو کر دعوت کھالیں گے لیکن جب بنیا مانگے گا تو
نہ صرف کوئی مدد نہ کریں گے بلکہ الٹا کہیں گے اس نے کیوں ایسی بیوقوفی کی تھی۔ اگر وہ شادی
پر کچھ نہ کرتا تو اس وقت خواہ کچھ کہہ لیتے لیکن اگر جائداد تباہ نہ ہوتی تو سب لوگ بعد میں اس
کی تعریف کرنے لگ جاتے کیونکہ اس کے پاس روپیہ ہوتا۔
تو اسلامی احکام کی خلاف ورزی سے لوگ تباہ ہوتے ہیں۔ حالانکہ رسول کریم ال نے

خطبات محمود
۱۸۰
جلد سوم
اس موقع کے لئے وہ کلمات منتخب فرما دیتے ہیں کہ ان کو مد نظر رکھنے سے کوئی دکھ نہیں ہو سکتا۔
دیکھو ہماری جماعت کے لوگ ان احکام کی پابندی کرتے ہیں تو کیسے آرام میں رہتے ہیں۔ پہلے
کئی روپے ملا کو دیتے تھے اب تو میں یا کوئی اور مولوی صاحب کھڑے ہو کر نکاح پڑھ دیتے ہیں۔
حاضرین میں کچھ چھوہارے تقسیم کئے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی یہ بھی نہیں لا سکتا تو نہ لائے۔ اگر
اپنے پاس کچھ نہ ہونے کی صورت میں چوٹی یا دونی کے بھی چھوہارے لاتا ہے تو وہ مشرف ہے
چونکہ اس طرح یہاں نکاح ہوتے ہیں اس لئے ان کے منہ سے قرض سے دب کر یہ کبھی نہیں
نکلتا کہ کس بے وقت میں شادی کی تھی۔ یہ اسلام کے احکام پر عمل کرنے سے آرام حاصل ہوا
ہے۔ خدا کے رسول محمد ﷺ پر ہزار ہزار درود ہوں کہ لوگ ہمیں ان کی وجہ سے قید میں
سمجھتے ہیں۔ مگر ہم ان کی غلامی میں بھی آزاد ہی ہیں کیونکہ قید میں وہ ہوتا ہے جو رسم و رواج میں
جکڑا ہوا ہو ۔ اور جسے آئندہ کی فکر نہ ہو۔
ے فریقین کا الفضل سے تعین نہیں ہو سکا۔
له الاحزاب : اب
له الحشر : 19
الفضل ۱۷۔ جولائی ۱۹۲۳ء صفحه ۵ تا ۷ )
ه مسلم کتابا اب الزكوة باب بيان بيان ان اليد العليا خير من اليد السفلي۔۔۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی