خطبات کی عظمت اُن کے طوالت کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکی اس اخلاص کی وجہ سے ہوتی ہے جس سے سُنانے والا سُنائے اور سُننے والا سُنے۔

11
ا فرموده ۲۵ جولائی ۱۹۲۳ء بمقام مسجد نور قادیا،
کو بوجہ نزلہ اور کھانسی نہیں بول نہیں سکتا تھا مگر میں نے مناسب سمجھا کہ کیونکہ عید کا دن ہے
اس لئے میں اپنی زبان سے ہی چند کلمات کہہ دوں ۔ کیو نے خطبہ کے لئے ضروری نہیں ہوتا کہ بہت
مباسی ہو بلکہ بعض دفعہ نہایت مختصر الفاظ میں خطبہ کردیا جاتا رہا ہے۔ اور اسی سے فائدہ ہوتا رہا
ہے ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق بعض لوگوں نے لکھا ہے گو تاریخی طور پر مجھے معلوم
نہیں مگر صوفیاء کہتے ہیں کہ خلافت کے پہلے دن جب آپ خطبہ پڑھنے کے۔ ھنے کے لئے کھڑے ہوئے ہوئے تو چند
مسنون الفاظ پڑھکر مٹھ گئے ہے صوفیاء کہتے ہیں۔ اس وقت ان کا اس طرح خوشی میچھ جانا ہی
شعبہ تھا۔ گویا ان کی وہ جو خموشی تھی وہی خطبه عقار تو بعض اوقات خوشی بھی خو وقات نموشی بھی خطبہ ہو جاتی ہے
اور اس کا اتنا اثر ہوتا ہے جو بڑے لیکچر کا نہیں ہوتا۔ در اصل خطبات کی بڑائی اور عظمت ان کی
مبانی کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ اس اخلاص کی وجہ سے ہوتی ہے جس سے سنانے والا بنائے
اور سننے والا سنے ۔ اگر سنانے والا اخلاص سے سنائے اور سننے والا قبول کرنے کے لئے سنے
تو چھوٹی بات بھی بہت بڑا اثر کرتی ہے ۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا ہو تو بڑے سے بڑا لی کچھر بھی کچھ فائدہ
نہیں دیتا ۔
چربی
صوفیاء نے لکھا ہے ایک شخص تھا جو کئی قسم کی برائیوں اور بدکاریوں میں مبتلا تھا اسے
بڑی صیحتیں کی گئیں مگر وہ یہی کہے کہ نادان ہیں وہ لوگ جو دنیاوی چیزوں کو عیش و عشر کے لئے
استعمال نہیں کرتے ۔ ایک دن وہ گلی میں سے گزر رہا تھا کہ ایک آدمی قرآن کریم پڑھ رہا تھا اس
وقت اس کے کان میں یہ آیت پڑی ۔ اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ
لذِكْرِ اللہ کی کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ مومنوں میں آیا کہ مومنوں کے قلوب ڈر جائیں۔ ڈر جائیں۔ اس آیت کا ایک سخت
اس پہ اثر ہوا اور اس نے اس کی حالت کو بدل ڈالا ۔ تو لمبے لمبے وعظ ، طول طویل لیکچر ، اور
عجیب عجیب بکتے تو اس کے لئے کچھ بھی مفید نہ ہوئے ۔ مگر ایک شخص جو اپنے طور پر آیت پڑھ
رہا تھا اور ادھر سے یونہی گزر رہا تھا اس کا ایسا اثر ہوا کہ اس میں تاب مقاومت نہ رہی اور
اس کی ایک سخت اصلاح ہو گئی شیشہ
نماز عید بوجہ بارش عید گاہ کی بجائے مسجد نور میں ادا کی گئی ۔ والفضل ۲۱ جولائی سے ۱۹۲۳ شه

८५
ہیں جب سننے والے قبولیت کا مادہ لے کر بیٹھیں اور سنانے والا اخلاص سے سنائے تو یہ
دونوں باتیں مل کر چھوٹی بات کو لمبی اور اہم بنا دیتی ہیں اور اگر یہ نہ ہوں تو لمبی ثابت بھی چھوٹی
ہو جاتی ہے۔ اصل بات یہی ہے کہ انسان اخلاص کو لے کر اور دل کو صاف کر کے بیٹے تو چھوٹی
سے چھوٹی بات کا بھی بڑا اثر ہوتا ہے۔ دیکھئے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چھوٹے
چھوٹے فقروں نے صحابہ میں ایسے تغیرات پیدا کر دیئے کہ وہ ساری دنیا کے استناد بن گئے۔
مگر آج لوگ بڑی لمبی لمبی تقریریں اور لیکچر سنتے ہیں مگر کورے کے کورے ہوتے ہیں ۔ و محظ اور
لیکچر میں واہ وا اور سبحان اللہ کہتے ہیں مگر جب اٹھتے ہیں تو ان کے دل اسی طرح صاف ہوتے
ہیں جس طرح دھوبی میل نکال کر کپڑا صاف کر دیتا ہے ۔ اور لمبے وعظوں اور خطبوں میں سوائے
اس کے کہ لیکچرار کا زور اور وقت خری ہو اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
میں اس وقت دوستوں کو یہی نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو، اگر
اپنی اصلاح کی فکر رکھتے ہو ، اگر خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو تو جو کچھ تمھیں سنایا
جائے کان کھول کر سنو۔ منافقین کے متعلق آتا ہے۔ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی مجلس میں بیٹھتے مگر باہر جا کر ایک دوسرے سے پوچھتے کیا باتیں ہوئی ہیں ۔ کیا وہ باتیں نہیں
سنتے تھے ؟ سنتے تھے مگر بہروں کی طرح اور دیکھتے تھے مگر اندھوں کی طرح ۔ پس اگر کوئی خطبہ
اور وعظ سنتا ہے مگر اس پر اثر نہیں ہوتا یا دائمی اثر نہیں ہوتا تو اس خطبہ اور وعظ سننے
کا کہ ٹی فائدہ نہیں بلکہ وقت ضائع کرنا ہے ۔ تم اگر خدا کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو۔ اگر اسلام
سے فیض حاصل کرنا چاہتے ہو، اگر روحانی ترقی کرنا چاہتے ہو تو میری اس نصیحت کو یاد رکھو
کہ خدا تعالے کی باتوں کو سننے کے لئے کان اور دل کھول کر بیٹھو۔ کیونکہ اگر کانوں اور دل پر
پر وہ ہو، تو خدا تعالے اپنی باتیں نہیں سناتا اور اپنی ہتک سمجھتا ہے کہ وہ اپنی نعمت دے
اور لینے والا درواز سے بند کر کے بیٹھا ہو۔ دیکھو اگر کوئی کسی کو اعلیٰ درجہ کا کھانا دے مگر وہ اسے
پھینک دے تو پھر نہیں دیا ۔ اسی طرح اگر خدا تعالے کی طرف سے نعمت آئے اور انسان کا قلب
بند ہو تو پھر نہیں دیتا ۔
عید میں بھی ہمارے لئے ایسی ہی مثال ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کیا دوسروں سے
زیادہ سنتے تھے پھر وہ کیا چیز تھی جس نے ان پر اثر کیا۔ اور انہیں ابراہیم بنا دیا۔ وہ یہی تھی قالی
لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمَ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ العلمین کے خدا تعالے نے حضرت ابراہیم کو
کیا مسلمان سلمان ہو جا۔ انہوں نے کہا۔ میں مسلمان ہو گیا۔ یہ کتنا چھوٹا سا فقرہ ہے، اور کیا اور لوگ یہ
فقرہ نہیں سنتے۔ یہ فقرہ بھی اور اس سے لاکھوں کروڑوں بڑھ کر بھی سنتے ہیں، پڑھتے ہیں یعنی سارا

८८
قرآن کریم پڑھتے ہیں مگر پھر بھی حضرت ابراہیم علی ابراہیم علیہ السلام کیا اس کے غلام کیا اس کے غلاموں جیسے بھی نہیں بنتے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے غلاموں کا تو بڑا درجہ ہے مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور
اور
ان کے غلاموں جیسے بھی نہیں بنتے۔ اسی و اسی فقرہ سے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا اتقاء
العالے نئے
فرمایا کہ جاؤ ہم نے تمھیں لوگوں کا امام بنا دیا۔ بی لوگوں کا امام بنا دیا ۔ مگر اوروں پر ایسا اثر نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ یہ ہے
که محض حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دل کا اثر اور کیفیت تھی جس نے اس فقرہ سے ایسا اثر قبول
کیا کہ آپ ابراہیم بن گئے اور ایسا درجہ اور رتبہ ملا کہ نہ صرف خود بنی بنے بلکہ نبیوں کے باپ بن گئے
حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی احسان کے طور یہ آپ ہی کی نسل سے ہوئے اور
بیٹا خواہ کتنا بڑا ہو جائے باپ کا ادب ہی کرتا ہے، چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی شان بہت ہی اعلیٰ اور ارفع ہے مگر آپ نے یہی سکھایا کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّد
وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيم يه رسول کریم صلی الله
علیہ و آلہ و سلم عبودیت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بڑھ کر تھے۔ مگر اس لحاظ سے کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام آپ کے باپ تھے یہ اور تھے یہ ادب ملحوظ رکھا ھا تو خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام
کو وہ درجہ دیا کہ سب نبیوں کا بار باپ بنا دیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآ یہ وآلہ وسلم آپ کی نسل سے
ہوئے اور حضرت مسیح موجود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہے ۔
یہ عید کیا ہے اس فقرہ کی یاد ہے کہ خدا تعالے نے کہا۔ اسلام اپنے آپ کو میرے سپرد کردے
اور میرے لئے قربان کر دے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا اسکمت میں نے اپنی جان آپ
کے کردی ۔ سپرد کر دی۔ اسی کی یاد میں یہ عید ہے اعمالی مونہ سکے لیئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہا گیا
قربانی کے لئے بیٹا لاؤ اور انہوں نے وہ بھی پیشیں کر دیا ہے آپ سے وطن کی قربانی مانگی ۔ وہ
بھی آپ نے دے دی۔ غرض کہ ہر ایک پیاری سے پیاری چیز آپ نے خدا کے لئے قربان کر دی۔
اسی کی یاد گار فید ہے ۔
پس غیر یاد گار ہے اس امر کی کہ جو کوئی خدا کی بات کو سنتا اور اس طرح سنتا ہے کہ چھوٹی
سے چھوٹی بات کے لئے قلب کھول کر بیٹھتا ہے وہ گو مر جاتا ہے اور اس پر صدیاں گذر جب تی
ہیں مگر ہذا اسے مرنے نہیں دیتا۔ کیونکہ اس کی زندگی سے خدا تعالیٰ کا کلام زندہ رہتا ہے۔
یہ مختصر سی نصیحت ہے جو میں اس وقت کرنا چاہتا ہوں ۔ اس سے زیادہ میں اس وقت نہیں
بول سکتا کیونکہ سینہ میں درد ہوتی ہے ۔
دوسرا خطبہ پڑھتے ہوئے فرمایا :-
میں اس خطبہ کے طریق کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں جس طرح عید لوٹ لوٹ کر آتی ہے اسی طرح

GA
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسه و آلہ وسلم نے خطبے بھی دور دور رکھتے ہیں ۔ اس ۔ ہیں۔ اس سے بار بار وعظ اور اور خطبہ کی طرف توجہ
دلائی ہے۔ دو دفعہ پڑھ کر تکرار رکھا ہے اور بتایا ہے کہ اگر تم تکرار کروگے تو کامیاب ہو جاؤ گے
اور اگر کوئی کام ایک بار کر کے چھوڑ دو گے تو اس کا اثر نہیں ہوگا۔
د کو مار
ہے تو حد
اڑ کیا میری یہ بڑے بڑے اونچے چبو ترے ہیں مگر یانی نے ان ۔ مگر یانی نے ان پر جہ کو بڑی بڑی گہری
نمازیں بنادی ہیں اور جب پانی میسی زم چیز بھی تجھ جیسی سخت چیز پہ اتنا اثر کر سکتی ہے تو
تعالے کا نظام انسان کے دلی میں کیوں نہ اپنی جگہ بنا لے گا اگر بار بار اس کا تکرار کیا جائیگا
تو خطبہ کے تکرار سے بھی ہیں یہ سبق ملتا ہے کہ نیک کام میں تکرار کرنا چاہئیے ۔
والفضل ۱۳ اگست ۹۲ ست
- كتاب الطبقات الكبير لابن سعد قسم الاول - جزء الثالث مسلام
ہے ۔ مثنوی مولینا رو هم دفتر چهارم مست
ت - الحديد ۱۷:۵۰
ہے - یہ حضرت فضیل بن عیاض کا واقعہ ہے ۔ تذکرہ الاولیاء شیخ فرید الدین عطار مترجمه عبد الرحمن شوق
مطبوعہ لاہور صلاح
- محمد ۱۷۱۴۷
i
ه البقره ۲ : ١٣٢
شه - البقره ۲ : ۱۲۵
شو - حیح بخاری کتاب الدعوات باب الصلوة علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم
لو - الصفت ۳۷: ۱۰۳ تا ۱۰۶
-۷۲:۲۱
العنكبوت ۲۹ : ۲۷
نه - الانبياء
اه - جامع ترمذی ابواب الجمعة باب ما جاء في الجلوس بين الخطبتين ۔

آج 10 میں سے 10 باقی