حسن ظنی میں ترقی کا راز

253
43
جو
حسن ظنی میں ترقی کا راز
فرموده ۳۰ ، نومبر ۱۹۲۳ء)
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔
دنیا میں بعض باتیں بہت چھوٹی سمجھی جاتی ہیں لیکن عمل میں وہ بڑی ہوتی ہیں۔ بعض بہت
چھوٹے اصل ہیں ان کو جب بیان کیا جاتا ہے تو سننے والے کے دل پر بوجہ ان کی اہمیت کا خیال نہ
ہونے کے یا روز سننے کے ذہن سے ان کی وقعت نکل جاتی ہے یا سننے والا اس سے واقف نہیں ہوتا
اس لئے اس کا ایسا چھوٹا اور خفیف اثر ہوتا ہے گویا ایک ادنی بات سنائی گئی۔ لوگوں کے قلوب اس
کے تاثر سے انکار کر دیتے ہیں اور دراں حالیکہ اگر غور سے دیکھیں تو دنیا کے کارخانے ہی اس پر چل
رہے ہوتے ہیں۔ اگر ان کو چھوڑ دیا جائے تو دنیا میں ہلاکت آجاتی ہے۔ ان چھوٹے اصول میں سے
دراصل بڑے ہیں ایک اصل پر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں، جس پر گو پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکا
ہوں۔ مگر میں افسوس سے کہتا ہوں کہ اسے سستی یا غفلت یا امور محمد میں غور نہ کرنے کی عادت
کہنا چاہئیے جس کی وجہ سے اس پر غور نہیں کی گئی۔ دنیا کا امن اس پر منحصر ہے اس کو مد نظر رکھنے
سے دنیا میں امن ہوتا ہے لیکن بوجہ اس کے کہ اس بات کو لوگوں نے اخلاق میں داخل کیا ہوا ہے۔
اس لئے لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ بلکہ الٹا اس مخلق کو تباہی کا موجب سمجھتے ہیں۔ حالانکہ
یہ بات تباہی کا موجب نہیں ترقی کا موجب ہے۔ دنیا کے امن کا کارخانہ اس سے چلتا ہے وہ کونسی
بات ہے جو اس قدر اہم ہے وہ حسن ظن ہے جس قدر حس ظن سے تمسخر کیا جاتا ہے۔ کسی اور بات
سے میں لیا۔ سے نہیں کیا جاتا۔ دنیا میں کوئی شخص نہیں جو قتل و غارت کو ترجیح دیتا ہو۔ قاتلوں کو بھی یہ کہتا سن
سکتے ہو کہ قتل بری چیز ہے۔ دوسروں کا مال کھانا برا سمجھا جاتا ہے۔ مگر کئی ہوں گے جو خود خائن ہوں
گے مگر خیانت کی مذمت کریں گے۔ بہت ہوں گے جو جھوٹ بولنے کو برا کہیں گے مگر ان میں سے کئی
جھوٹ بولتے ہوں گے۔ لیکن اس کے مقابلہ میں حسن ظنی ایک ایسی چیز ہے جو اچھی ہے مگر اکثر
لوگوں کو اس کے خلاف کہتے سنو گے حالانکہ ان میں سے اکثر ہوں گے جو حسن ظن پر عمل کر رہے

254
ہوں گے اور ان کے لئے بدظنی کرنے کی کوئی وجہ نہ ہو گی مگر باوجود اس کے وہ حسن ظنی کی شکایت
کریں گے۔ اور اسی وقت کسی نہ کسی وقت میں وہ مجبور ہوں گے کہ حسن ظن کریں۔
تو جس قدر بے دردی سے اس خلق کو پامال کیا گیا ہے اور کوئی نہیں۔ حالانکہ میں سمجھتا ہوں کہ
قوموں کے نظام تمام قسم کے آپس کے تعلقات اس ایک خلق پر چلتے ہیں۔ عدالتیں عدالت نہیں رہ
سکتیں اگر اس کو چھوڑ دیں۔ دوستی اور رشتہ داری نہیں رہ سکتی۔ ایک خاوند اپنی بیوی کے سپر د گھر کا
سب کام کرتا ہے۔ اگر وہ خاوند خیال کرے کہ اس کی بیوی خائن اور بے وفا ہے تو اس کے گھر کا
انتظام نہیں چل سکتا۔ یا اگر ایک شخص کسی سے دوستی کرتا ہے اور وہ سمجھ لے کہ یہ میرا دوست یا سے وہ یہ
دراصل دوست نہیں دشمن ہے تو ایسے شخص کو سچا دوست نہیں مل سکتا۔ اگر کسی آقا میں یہ مرض
ہو کہ وہ سمجھے کہ اس کے نوکر وفادار اور کارکن نہیں تو اس کا کارخانہ درہم برہم ہو جائے گا۔ اسی
طرح اگر نوکر یہ سمجھے کہ میں جس شخص کی نوکری کرنے لگا ہوں وہ مجھے تنخواہ نہ دے گا تو پھر وہ کسی
کی ملازمت نہ کر سکے گا۔ غرض بدظنی ہر ایک کام کو برباد کرنے والی ہے۔ اگر مزدور مزدوری کرتا ہے
تو حسن ظنی کرتا ہے کہ یہ مجھے میری اجرت دے دے گا لیکن اگر وہ بدظنی کرے تو وہ شام کو محروم
گھر کو جائے گا۔ وہی مزدور کام مہیا کر سکتا ہے جو یہ حسن ظن رکھتا ہے کہ میری مزدوری مل جائے
گی۔ کئی دفعہ اس کے پیسے مارے بھی جائیں گے مگر زیادہ تر اس کا خیال یہی ہوگا کہ نہیں مارے
جائیں گے۔ اور اس کے مطابق وہ عمل بھی کرے گا۔ اسی طرح جو شخص کسی مزدور کو اپنے کام پر
لگاتا ہے اس کو بھی اگر یہی خیال ہو کہ ممکن ہے یہ مزدور غدار ہو تو اس کو مزدور نہیں مل سکتا۔ اگر
مجسٹریٹ یہ بدظنی کرے کہ جو بھی ملزم اس کے پاس آتا ہے وہ ضرور مجرم ہی ہے۔ اس نے ضرور کچھ
نہ کچھ کیا ہی ہو گا۔ کسی نے جھوٹا الزام تھوڑا ہی لگایا ہے اس سے سینکڑوں ہزاروں بے گناہ پھانسی پر
لٹک جائیں۔ یا اسی طرح اگر مجسٹریٹ یہ بدظنی کرے کہ تمام الزام لگانے والے جھوٹے ہیں۔ تو بہت
سے چور، ڈاکو، قاتل، غاصب تو آزاد ہو جائیں اور وہ لوگ جن کو در حقیقت نقصان پہنچا ہے تباہ ہو
جائیں۔ اور ان کی کسی قسم کی داد رسی نہ ہو سکے۔ مجسٹریٹ تبھی انصاف کر سکتا ہے اگر وہ دونوں
طرف سے حسن ظن لیکر بیٹھے۔ پھر وہ دونوں کے بیانات پر غور کرے تب وہ حق کو پا سکتا ہے۔
گورنمنٹ نے شک کا فائدہ ملزم کو دیا ہے اور عدالتیں اس اصول کے ماتحت کام نہ کریں تو وہ
انصاف کو نہیں پاسکتیں۔ عدالتیں بدظنی کریں تو کئی جھوٹے بیچ جائیں اور بچے سزا پا جائیں۔
غرض جماعتوں اور حکومتوں اور عدالتوں اور دوستیوں اور رشتہ داریوں اور کاروبار کے دیگر
شعبوں میں جتنا حسن ظنی کا دخل ہے بد ظنی کا نہیں ہے۔ اور حسن ظنی پر ہی یہ تمام کام چل رہے
ہیں۔ ان امور میں جتنا حسن ظنی سے کام لیا جاتا ہے اگر اس کے بجائے بد ظنی ہو تو تمام کار خانے ہی

255
آیا
درہم برہم ہو جائیں۔ شریعت اسلام نے ایسے مواقع پر بھی جہاں بدظنی کے کچھ وجوہ موجود ہوں
حسن ظن کرنے پر اپنے امور کی بنیاد رکھی ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ ایک جنگ کے موقع پر
ایک مسلمان نے ایک کافر پر حملہ کیا۔ وہ اس حملہ سے بچنے کے لئے کسی درخت کی اوٹ میں ہو گیا۔
مسلمان نے اس کو مجبور کیا کہ وہ درخت سے ہٹ جائے۔ آخر جب کافر نے اپنی جان بچتی نہ دیکھی
تو لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھ لیا۔ بعض نے لکھا ہے کہ چونکہ کفار مسلمانوں
کو صابی کہا کرتے تھے اس لئے اس نے کہا کہ میں صابی ہوتا ہوں۔ جس کے دوسرے لفظوں میں یہ
معنے ہیں کہ اس نے کہا کہ میں مسلمان ہوتا ہوں۔ اس صحابی نے اس کو نہ سمجھا اور مار دیا۔ جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ خبر ہوئی تو آپ اس قدر ناراض ہوئے کہ احادیث میں آتا
ہے کہ ایسے کبھی ناراض نہ ہوئے تھے۔ صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ چھوٹا تھا اور بچنے کے لئے
مسلمان بنتا تھا۔ اور آپ نے فرمایا هل شققت قلبه هل شققت قلبه هل شققت قلبه
اے کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھا۔ کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا۔ چاہے وہ کتنا بڑا قاتل تھا اور
اس نے مسلمانوں کو کتنا ہی نقصان پہنچایا تھا۔ بہر حال جب اس نے کہا کہ میں مسلمان ہوتا ہوں تو
تمہیں کیسے پتہ لگا کہ وہ جھوٹ بولتا تھا۔
بظاہر حالات دیکھئے کہ اس شخص کے خلاف کس قدر حالات موجود ہیں اور اس کے مقابلہ میں
اس صحابی کی بات درست معلوم ہوتی ہے لیکن جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ عقل اور اخلاق کو نظر انداز
کرتے ہیں۔ اور جو لوگ عمیق مطالعہ کرنے والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کس طرح بعض دفعہ بجلی کی
طرح حالات کھل جاتے ہیں۔ حضرت عمرؓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مارنے کے لئے نکلے تھے مگر
راستہ میں کس طرح مسلمان ہو گئے تھے۔ کیا ایک شخص جو بہت بڑا بہادر ہو اور اس کے مقابلہ میں
اٹھارہ سالہ نوجوان نکلے وہ تلوار لے کر اس کے مقابلہ میں آئے اور ایسا حملہ کرے کہ وہ بہادر اپنی
حفاظت نہ کر سکے تو کیا یہ نا ممکن ہے کہ اس کے دل میں یہ بات پڑ جائے کہ یہ انسانی طاقت نہیں بلکہ
کوئی اور طاقت ہے جو ان کے ساتھ ہے اور اس خیال کے ساتھ ہی وہ مسلمان ہو جائے۔ اگر بدظنی
نہ ہو تو کیا ایسی استثنائی صورتیں نہیں جن سے اس شخص کے حق میں فیصلہ ہوتا ہے۔ حضرت عمر کے
واقعات یہ ہیں کہ وہ تلوار لے کر گھر سے چلے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کریں۔ ایک
شخص نے راستہ میں پوچھا تو انہوں نے اپنا ارادہ بتایا۔ اس نے کہا کہ پہلے گھر کی تو خبر لو تمہاری بہن
اور بہنوئی مسلمان ہو چکے ہیں۔ چنانچہ وہ گئے اور دروازہ کھٹکھٹایا ۔ اتفاق سے وہاں ایک صحابی تھے اور
وہ قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے۔ وہ ڈر گئے۔ جب یہ اندر آگئے تو انہوں نے اصرار کیا کہ دکھاؤ
کیا پڑھتے تھے۔ پہلے تو وہ ٹالتے رہے آخر انہوں نے سختی کی۔ یہاں تک کہ بہن کو مارا اور اس کے

256
جسم سے خون بہنے لگا۔ تب انہوں نے کہا کہ جو چاہو سو کرو ہم مسلمان ہو گئے ہیں۔ انہوں نے
قرآن کریم دیکھنے کے لئے کہا مگر انہوں نے کہا کہ تم نا پاک ہو تم اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ ان کو
نہلایا اور پھر قرآن کریم کا ان پر ایسا اثر ہوا کہ آنکھوں میں آنسو آگئے اور مسلمان ہو گئے ۲۔ کیا عمر
جو مکہ کے اشد ترین مخالفین میں سے تھے اور گھر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے
لئے ہی نکلے تھے ان کے لئے راستہ میں ہی ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے کہ جن سے وہ ایک دفعہ
مسلمان ہو جاتے ہیں۔ پھر کیا وہ بات جو عمر کے لئے ہو سکتی ہے ایک اور کافر کے لئے نہیں ہو سکتی۔
پس اس تعلیم پر عمل کئے بغیر کوئی انتظام نہیں ہو سکتا۔ کوئی جماعت اتفاق سے کام نہیں کر
سکتی۔ علاوہ ازیں رشتہ داری، محبت، دوستی، تجارت و حکومت کوئی کام نہیں جو حسن ظن کے بغیر چل
سکے۔
الحسوس ہے کہ بہت سے سے لوگ ہیں جو حسن ظن سے کام نہیں لیتے اور اسلامی احکام کے
ماتحت اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔ بہت ہیں جو بدظنی خود کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر ڈالتے
ہیں۔ یہ بات میں نے آج تمہیر کے طور پر کسی ہے۔ آج میں صرف اسی قدر تفصیل پر توجہ دلاتا ہوں
اگر توفیق ملی تو اگلے جمعہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دلاؤں گا۔ یہ ایک بڑی عظیم الشان بات ہے اگر
اس کی طرف غور کیا جائے تو اس سے بہت سے فوائد مترتب ہو سکتے ہیں۔ اگر تم چاہتے ہو کہ
تمہاری جماعت ترقی کرے تو بد ظنی چھوڑ دو۔ اور حسن ظن سے کام لینا شروع کر دو۔ خواہ تم بظاہر
کسی قدر مخالف حالات بھی دیکھو تو بھی بدظنی نہ کرو۔ دیکھو اس صحابی نے بد ظنی کی اس شخص پر جس
نے مسلمانوں کو قتل کیا تھا اور جو اس کی تلوار سے بچنے کی حتی الوسع کوشش کر رہا تھا مگر باوجود اس
کے اس نے آخر میں اپنے اسلام کا اظہار کیا۔ صحابی نے اس پر بد ظنی کی مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اس صحابی پر کس قدر ناراض ہوئے تھے۔ تمہارے پاس کس شخص پر بدظنی کرنے کے اتنے
اسباب نہیں ہوتے مگر تم کرتے ہو۔ اگر تم سمجھو تو یہ بدظنی ایسی بلا ہے کہ اس سے خدا اور رسول
کی ناراضگی ہوتی ہے۔ اپنے اندر حسن ظن کی عادت ڈالو۔ اگر تم حسن ظنی کو نظر انداز کرو گے تو
تمہاری جماعت میں ترقی نہ ہوگی۔
اللہ تعالی توفیق دے کہ آپ لوگ اس خلق عظیم کو سمجھیں اور اس کے مطابق آپ کی
زندگیاں ہو جائیں۔
اه مسلم کتاب الایمان باب من ما من لا یشرک بالله دخل الجنته
۲۔ سیرت ابن ہشام جزء اول حالات اسلام عمر بن الخطاب رضی اللہ
والفضل ۴ دسمبر ۳۳)

آج 10 میں سے 10 باقی