احمدی خواتین اور مضمون نویسی
خطبات محمود
۲۲۰
۶۰
جلد سوم
احمدی خواتین اور مضمون نویسی
(فرموده ۱۹۲۵ء) له
بشارت خاتون بنت شیخ مولا بخش صاحب کا نکاح بابو عبد العزیز صاحب او ورسٹر گوجرانوالہ
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے پڑھا اور حسب ذیل خطبہ ارشاد فرمایا : اے
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
اس وقت جس نکاح کے خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں اس سے مجھے ذاتی طور پر بھی
خوشی ہے۔ سال کے قریب عرصہ ہوا میں نے عورتوں کے اخبار ”تہذیب نسواں“ لاہور میں
ایک مضمون پڑھا جو کسی احمدی عورت کا لکھا ہوا معلوم ہوا۔ اس کے نیچے عورت کا نام نہ تھا
لیکن اس مضمون میں میرا حوالہ دیا گیا تھا اس سے میں نے سمجھا کہ کسی احمدی عورت کا ہو گا۔
اس کے بعد میں نے ایک مضمون اس اخبار میں پڑھا جس میں میرے ایک مضمون کو اپنے الفاظ
میں لکھا گیا تھا۔ اس سے مجھے اور خیال پیدا ہوا کہ مضمون لکھنے والی خاتون احمدی ہے۔ مردوں
کے چونکہ اپنے اخبار ہیں اس لئے وہ ان میں مضامین لکھتے رہتے ہیں لیکن عورتوں کے اخبار نہ
ہونے کی وجہ سے یا ایک آدھ ہونے کی وجہ سے بہت کم عورتیں ہیں جو مضمون لکھتی ہیں اس
وجہ سے مجھے خوشی ہوئی کہ ایک احمدی عورت نے مضمون لکھنے شروع کئے ہیں۔ میں نے لاہور
سے آنے والے کئی دوستوں سے پوچھا کہ "تہذیب نسواں" میں مضمون لکھنے والی کون احمدی
عورت ہے؟ مگر انہوں نے لاعلمی ظاہر کی اب مجھے اس تقریب پر معلوم ہوا کہ وہ یہی احمدی
عورت تھیں جن کا میں اب نکاح پڑھنے لگا ہوں۔
خطبات محمود
۲۲۱
جلد سوم
عورتوں کے لئے مضامین لکھنا رسم و رواج کی وجہ سے اور ان میں جرأت نہ ہونے کے
باعث بہت مشکل ہے۔ ایسی حالت میں اگر کوئی عورت اس طرف توجہ کرتی ہے تو معلوم ہوا
اس میں زیادہ دلیری اور جرأت ہے اور اپنے طبقہ سے زیادہ اخلاص اور محبت ہے۔ میرے
نزدیک یہ بھی بزدلی ہے کہ رسم و رواج پر انسان غالب نہ آسکے اور جو کوئی رسم و رواج کو دبا کر
کوئی کام کرتا ہے اس کو میں دوسروں کی نسبت زیادہ دلیر اور باہمت سمجھتا ہوں۔ میرے نزدیک
ان خاوندوں کا یہ فرض ہونا چاہئے جن کی بیویاں مضمون نویسی کا شوق رکھتی ہوں اور اس کے
متعلق جرأت کر سکتی ہوں کہ ان کے اس علمی مذاق کو دبائیں نہیں بلکہ ابھارنے کی کوشش
کریں۔ اس وقت ہماری عورتوں کے مضامین نہ لکھنے میں جس چیز کی کمی ہے وہ علم نہیں بلکہ
جرأت ہے ۔ مردوں میں سے کئی ایسے ہیں جو بعض عورتوں سے بہت کم علمی قابلیت رکھتے ہیں
مگر وہ مضامین لکھتے ہیں اور کئی عورتیں ہیں جو ہزاروں مردوں سے زیادہ علم رکھتی ہیں۔ قرآن
اور حدیث پڑھی ہوئی ہیں اور سمجھ کر پڑھی ہوئی ہیں ان کی دینی قابلیت بھی مکمل ہے مگر باوجود
اس کے وہ کوئی مضمون نہیں لکھتیں حالانکہ کئی ایسے مرد ہیں جو قرآن کریم کا صحیح ترجمہ بھی
نہیں جانتے وہ اچھے اچھے مضامین لکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مردوں میں ایک دوسرے کو
دیکھ کر جرات پیدا ہو جاتی ہے اور کوشش کرتے کرتے اچھا لکھنے لگ جاتے ہیں کیونکہ عورتیں
اپنے سامنے کوئی نظیر نہ ہونے کی وجہ سے اور جرات کی کمی کے باعث اس کام کے کرنے کی
جرات نہیں رکھتیں۔ اگر کچھ عورتیں ایسی نکلیں جو مثال قائم کر دیں تو اور بھی کئی عورتیں
مضامین لکھنے لگ جائیں ۔ اس لئے وہ عورتیں جن میں مضمون نویسی کا ملکہ ہو ان کی ہمت بڑھانی
چاہئے اور ان کو مدد دینی چاہئے۔
اس وقت میں بشارت خاتون بنت شیخ مولا بخش صاحب کے نکاح کا بابو عبد العزیز صاحب
او در سیر گوجرانوالہ کے ساتھ اعلان کرتا ہوں۔ شیخ مولا بخش صاحب پرانے اور مخلص احمدی
ہیں ان کی طرف سے ان کے بڑے لڑکے میاں مبارک اسماعیل صاحب موجود ہیں۔ شیخ صاحب
نے مہرو غیرہ کے متعلق مجھے لکھ دیا ہے چونکہ بعد میں باتیں پیدا ہو جاتی ہیں اس لئے میں اعلان
کرتا ہوں کہ پونے دو ہزار کے قریب زیور کے علاوہ ایک ہزار روپیہ مہر ہو گا۔
الفضل ۲۳۔ اپریل ۱۹۲۶ء صفحہ (۸)
لے تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔