اھدنا الصراط المستقیم کی دعا

384
43
هدنا الصراط المستقیم کی دعا
(فرموده اا دسمبر ۱۹۲۵ء)
تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
میں آج اس مضمون کی طرف اپنی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں ۔ جو سورہ فاتحہ کے
اہم مضامین میں سے ہے۔ اور وہ اهدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم کا مضمون ہے۔
ہدایت ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے بغیر دنیا میں کوئی کامیاب نہیں ہو سلام۔ کیونکہ انسان
کے سامنے ہر وقت جو سفر در پیش ہے۔ وہ ایک ایسے مقام کا ہے جس کی اسے اطلاع نہیں۔ پس ایک
ایسے شخص کی مثال جو اپنے اس مقام کو نہیں جانتا جس کے لئے وہ سفر کر رہا ہے۔ بالکل اس شخص
بیسی ہے۔ جسے یہ تو معلوم ہے کہ مجھے میدان جنگ میں بھیجا جا رہا ہے۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ کس
جگہ کھڑا کیا جائے گا۔ وہ کسی سے پوچھ بھی نہیں سکتا کہ مجھے کسی جگہ کھڑا کیا جائے گا۔ کیونکہ
دوسرے بھی تو اسی طرح کے ہوتے ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ خود انہیں کہاں کھڑا کیا
جائے گا اس لئے اگر وہ ان سے اس کے متعلق پوچھے بھی تو وہ کچھ نہیں بتا سکتے۔ ہاں وہی اس کو بتا
سکتا ہے۔ جس کے سپرد کام کا مقرر کرتا ہے۔
ہی حال روحانی امور کا ہے۔ روحانی ترقیات کا مقام بالکل پوشیدہ ہوتا ہے۔ روحانی ترقیات کی
عرض خدا تعالیٰ سے قرب اور اس سے وصال ہے اور چونکہ خدا کی ذات غیر محدود ہے اور اس کے غیر
محدود ہونے کے سبب ہم ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ فلاں کا فلاں مقام ہے اور فلاں کا فلاں۔ حتی کہ
مقامات کے لحاظ سے صوفیاء نے لکھا ہے کہ مرید کو پیر کے مقام کا پتہ نہیں ہوتا اور پیر کو یہ پتہ نہیں
ہوتا کہ مرید کا کیا مقام ہے اور یہی نہیں بلکہ خود اس سے آگے بھی کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ حتی کہ ایک
پیر کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ آگے کون سا مقام آنے والا ہے۔ پس جب ایک پیر اپنے متعلق بھی نہیں

385
جانتا کہ آگے کون سا مقام ہے اور جب ایک نبی بھی نہیں جانتا کہ اس کے بعد کون سا مقام آنے والا
ہے۔ جب ایک رہنما بھی نہیں جانتا کہ اس کے بعد میں نے کس مقام پر جانا ہے۔ جب ایک مجدد
بھی نہیں جانتا کہ اب دوسرا کون سا مقام ہے۔ تو وہ کسی دوسرے کو کس طرح کسی اگلے مقام کا پتہ
بتا سکتے ہیں۔ صرف خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جو ان مقامات کو جانتی ہے جو انسان کے آگے آنے
والے ہوتے ہیں اور وہی ان کے لئے ہدایت بھی کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود انبیاء ہونے کے
باوجود مجددین کے سلسلے اور صالحین کی جماعت کے موجود ہونے کے ہر مومن اهدنا الصراط المستقيم
کہتا ہے بلکہ ہر مجدد بلکہ ہر نبی بھی باوجود نبی ہونے کے کہتا ہے۔ أهلنا الصراط المستقیم - کیونکہ نبی
بھی نہیں جانتا کہ میرے آگے کیا مقام ہے اور جب ایک نبی بھی اگلے مقام کو نہیں جانتا۔ تو
دوسرے بالکل ہی اس کو نہیں جان سکتے اور یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں کے سوا صلحاء بلکہ مجددین بلکہ
انبیاء کو بھی ہر قدم پر اھدنا الصراط المستقیم کہنا پڑتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ رہنمائی خدا کی طرف سے آتی ہے اور ایک شخص اس کی رہنمائی سے ہی
ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچتا ہے۔ اس لئے ہر شخص کو خواہ وہ کتنے ہی بڑے مقام پر کیوں
نہ ہو۔ یہی کہنا پڑتا ہے کہ اهدنا الصراط المستقيم - التی تو ہی رہنمائی فرما اور جو مقام ہمارے آگے ہے۔
اس تک تو آپ ہی پہنچا۔ یہ تمام ایسی چیزیں کہ جن کے متعلق بڑے سے بڑے انسان کو بھی پتہ
نہیں ہوتا کہ کیا ہے اور کیسی ہیں۔ مبہم ۔ غیر معین اور غیر محدود شے کی طرح ہیں۔ اور آئندہ ترقی کی
بھی کوئی حد نہیں۔ انسان نہیں جانتا کہ اس قسم کی روحانی ترقیات کی آخری حد کون سی ہے۔
سوائے اس کے کہ جو مقامات اعلیٰ سے اعلیٰ ہیں ان میں سے سب سے بڑا مقام خدا تعالیٰ کے قرب کا
ہے اور کوئی بات نہیں جس سے وہ اگلے مقام کا اندازہ لگا سکے۔ ایسے نازک موقع پر سوائے اس کے
اور کیا ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے آگے جھکا جائے اور اس سے پوچھا جائے کہ اب آگے کہاں
جائیں۔
حق تو یہ ہے کہ اگر انسان کے دوسرے کام نہ ہوتے اور دوسرے واجبات اور فرائض ادا کرنا
اس کے ذمے نہ ہوتے ۔ تو وہ ہر وقت میں کہتا رہتا ۔ اهدنا الصراط المستقیم کیونکہ انسان میں ہر لحظہ
تغیر پیدا ہوتا ہے اور اسے نہیں معلوم کہ اب اس تغیر کے بعد کیا کرنا ہے ۔ اس کام میں شریعت بھی
مدد نہیں کر سکتی ۔ شریعت کی مثال طب کی طرح ہے مگر طب کے موجود ہونے سے بیماری کا علاج تو
نہیں آجاتا۔ دوائیاں خدا نے پیدا کی ہیں۔ لیکن پھر بھی ایک شخص ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ پھر

386
طب یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ فلاں دوائی قطعی اور یقینی طور پر فلاں مرض کے لئے مفید ہے۔ کیونکہ یہ
ہر روز مشاہدہ میں آتا ہے کہ ایک دوائی ایک مریض کو فائدہ دیتی ہے اور دوسرے کو فائدہ نہیں دیتی۔
پس شریعت کی مثال طب کی سی ہے۔ صرف اس کے ہونے سے کوئی شخص ایک مقام سے دوسرے
مقام تک ترقی نہیں کر سکتا۔ شریعت صرف اعمال کے متعلق امرو نہی کرتی ہے اور یہ روحانی حالات
اور روح چونکہ پوشیدہ ہے۔ اس لئے اس نے خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اب یہ مرض ہے اور اب
اس کی دوا کی ضرورت ہے اور یہ وہ بات ہے جو انسانی عقل میں نہیں آسکتی۔ سوائے اس کے کہ خدا
تعالیٰ کشف کے ذریعے یہ بات بتا دے یا کسی کی ذات میں ہی کوئی بات ایسی پیدا ہو جائے ورنہ صرف
شریعت اس معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتی۔
ہیں
بعض لوگ، جو اهدنا الصراط المستقیم کے اس نکتہ کو نہیں سمجھتے۔ ۔ وہ بڑے سے بڑے مقام پر
پہنچ کر بھی گر جاتے ہیں۔ بعض دفعہ ان کا قدم اتفاقی طور پر کسی ایسے مقام پر جا پڑتا ہے۔ جو درست
ہوتا ہے اور وہ ترقی کرنی شروع کر دیتے ہیں۔ اس سے وہ غرور میں آجاتے ہیں کہ ہمیں اس نکتہ کا
پتہ لگ گیا اور پھر وہ دھو کہ میں پڑ جاتے ہیں کہ اب کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ ایسا شخص اهلنا
الصراط راط المستقیم پڑھتا تو ہے لیکن صحیح مفہوم کے ساتھ نہیں پڑھتا۔ اس لئے وہ کسی اچھے مقام پر پہنچ
کر بھی گر پڑتا ہے۔ مومن کو چاہئے کہ ہر مقام پر گریہ وزاری کرے کرے اور ہر منٹ اور ہر لحظہ اور ہر
حالت میں گریہ و زاری کرکے کہے کہ اے خدا تو آپ ہی ہمیں صراط المستقیم رکھا۔ پس ہر ایک کو
چاہئے کہ وہ غرور نہ کرے اور نہ دھوکہ کھائے کہ اب مدد کی ضرورت نہیں بلکہ گریہ وزاری کرے
اور خدا ہی سے مدد طلب کرے اور جب وہ ایسا کرتا ہے۔ تب جا کر خدا اسے ہدایت دیتا ہے۔
بعض لوگ اپنی عقل سے دینی امور کو طے کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہوتا۔ اپنے فہم و
فراست سے قرب خدا کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہاں عقل کچھ نہیں کر سکتی۔ علم کچھ نہیں کر
سکتا۔ فلسفہ کچھ نہیں کر سکتا بلکہ خالی شریعت بھی کچھ نہیں کر سکتی ہے اور نہ ہی ان پر بھروسہ کرنے
سے کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔ ہاں اگر خدا کے آگے انسان گریہ وزاری کرے اور اس کے آگے روئے
کہ تو ہی بتا کہ کس طرح عقل سے کام لوں۔ کس طرح علم سے کام لوں۔ کس طرح شریعت سے
استنباط کروں۔ تب وہ فائدہ اٹھا سکتا ہے اور خدا تعالیٰ ایسے شخص کی رہنمائی فرماتا ہے اور اسے صراط
المستقیم پر چلاتا ہے۔
پس میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ دینی مسائل میں استدلال کرتے ہوئے اس بات

387
کو مد نظر رکھیں کہ خدا کی طرف سے ہی روشنی آتی ہے اور جب تک اس کی طرف سے روشنی نہ
آئے۔ تب تک نہ ہمارا علم کام دے سکتا ہے ۔ نہ ہماری عقل کام دے سکتی ہے اور نہ ہی ہماری کوئی
اور طاقت کسی کام کو سنوار سکتی ہے۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ایسے موقعوں پر خدا کے ہی آگے
گڑ گڑانا چاہئے کہ وہ روشنی عطا فرمائے۔
ہم اس معالمہ میں قرآن پر بھی تو کل نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ صرف قرآن کا ہونا اس بات کے
واسطے کافی نہیں ہو سکتا۔ بیشک وہ ہاری ہے مگر ان کے لئے جو اس سے ہدایت حاصل کرنا چاہتے
ہیں۔ دیا نند جی ساری عمر قرآن پر اعتراض ہی کرتے رہے۔ اور انہیں اس میں ایک بات بھی ایسی
نظر نہ آئی۔ جو ہدایت دے سکتی ہو۔ پس قرآن ہدایت تو کرتا ہے مگر ان کو جو صراط المستقیم پر چلنے کی
کوشش کریں۔ پکڑ کر لوگوں کو اس راہ پر چلانا اس کا کام نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود اس کے کہ
قرآن نازل ہو گیا۔ مگر پھر بھی کہا جاتا ہے کہو اهدنا الصراط المستقیم - باوجود صحبت صالحین میسر ہونے
کے پھر بھی کہا جاتا ہے۔ کہو اهدنا الصراط المستقيم - باوجود سلسله مجددین کے پھر بھی کہا جاتا ہے کہو
اهدنا الصراط المستقيم با وجود ایماندار ہونے کے کہا جاتا ہے۔ کہو اھدنا الصراط المستقيم با وجود حضرت
نبی کریم دنیا میں مبعوث ہو گئے مگر پھر بھی کہا جاتا ہے۔ کہو اھدنا الصراط المستقيم با وجود آنحضرت خاتم
النبیین بن گئے۔ مگر پھر بھی کہا جاتا ہے ۔ کہو ا ھدنا الصراط المستقیم اور جبکہ بڑے سے بڑے مقام پر
پہنچ کر بھی ایک شخص کو معلوم نہیں ہو سکتا کہ آگے کیا ہے اور کس طرح آگے پہنچا جائے تو اس
صورت میں سوائے اس کے چارہ ہی کیا ہے کہ خدا ہی سے مدد مانگی اور اس کے آگے گریہ وزاری کی
جائے کہ تو آپ ہی ہمیں صراط المستقیم کی ہدایت فرما۔ پس جب تک خدا کی طرف سے ہدایت نہ
آئے کوئی شخص خواہ وہ کسی بڑے سے بڑے مقام پر ہی کیوں نہ کھڑا ہو۔ ایک قدم بھی آگے نہیں اٹھا
سکتا اور نہ ہی کوئی اور شے بجز خدا کی ذات کے اس کی مدد اور رہنمائی کر سکتی ہے۔ پس ہر حال میں
انسان کو چاہئے کہ وہ خدا ہی سے رہنمائی طلب کرے اور اسی سے مانگے اور کبھی بھی غرور نہ کرے۔
کہ میں نے فلاں بات کو پا لیا بلکہ جو کچھ ملا اس کو پا کر بھی تذلل و انکساری کو اختیار کرے اور ہر
وقت صراط المستقیم کی ہدایت کے لئے گریہ وزاری کرتا رہے۔
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کو اور خصوصا" علماء اور مبلغین کو چاہئے کہ ہمیشہ
خدا پر سہارا رکھیں اور اس کی مدد چاہتے رہیں اور اس سے صراط المستقیم کی ہدایت طلب کرتے
رہیں۔ کبھی اپنے علم۔ اپنی عقل اور اپنی طاقت پر گھمنڈو غرور نہ کریں۔ کیونکہ نہ علم کچھ کر سکتا ہے

388
اور نہ عقل۔ خدا ہی کی طرف سے ہوتا ہے جو کچھ ہوتا ہے۔ پس ہماری جماعت کے لوگوں کو ہرگز
نہیں چاہئے کہ وہ کبھی خدا تعالیٰ کا دامن چھوڑیں بلکہ مضبوطی سے اسے پکڑ لیں۔ مدد اور صراط
المستقیم کی ہدایت اور روشنی کے واسطے اس کے آگے سرجھکائیں اور ہر خوبی اسی کی طرف منسوب
کریں۔ اسی پر بھروسہ رکھیں اور اسی پر توکل کریں تا روحانی میدان میں ان کی ترقیات بڑھیں اور
وہ صراط المستقیم پر چلتے رہیں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارا تو کل اور بھروسہ صرف اسی کی ذات پر ہو۔ ہم غرور نہ کریں۔ ہم ہر
ٹھوکر سے محفوظ رہیں۔ تاکہ اس کی راہ سے بھٹک نہ جائیں اور ہم نہ صرف خود ہی ٹھوکر سے بچے
رہیں بلکہ دوسروں کو بھی بچا سکیں۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو روشنی عطا فرمائے اور ہر وقت صراط
المستقیم کی ہدایت دیتا رہے۔ آمین
(الفضل ۱۸ دسمبر ۱۹۲۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی