لیلة القدر کی تلاش

128
14
لیلتہ القدر کی تلاش
(فرموده ۹ اپریل ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
یہ رمضان کا آخری عشرہ ہے ۔ اور اس آخری عشرہ کے متعلق رسول کریم ﷺ فرماتے
ہیں۔ اس کے اندر ایک ایسی رات ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں خاص طور پر سنتا
ہے۔ اس رات میں اس کے بندے جو کچھ طلب کرتے ہیں۔ وہ دیتا ہے۔ اور جو چاہتے ہیں۔ وہ پورا
کرتا ہے۔ اور آپ نے اس کے متعلق فرمایا ہے۔ رمضان کے آخری عشرہ میں اسے تلاش کرو اے گو
جیسا کہ میں پہلے کئی دفعہ بتا چکا ہوں۔ یہ ضروری نہیں کہ آخری عشرہ میں ہی وہ رات آئے۔ لیکن
رسول کریم کے کلام سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ اور بعد میں آنے والے صلحاء اور اولیاء اللہ
کے تجربہ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ رات بالعموم آخری عشرہ رمضان میں آتی ہے۔ اس رات
کے برکات بہت سے اولیاء نے خود مشاہدہ کئے ہیں۔ اور اپنی روحانی آنکھوں سے انوار کو آسمان سے
اترتے دیکھا ہے۔ جو انوار ایک دم میں تاریک دن کو نورانی بنا دیتے ہیں۔ اور متفکر انسان کو تمام دنیا
میں سب سے زیادہ خوش کر دیتے ہیں۔ یہ تو ایک منٹ کے لئے بھی کبھی خیال نہیں کیا جا سکتا کہ
رسول کریم اس کا منشاء یہ ہے کہ اس گھڑی میں جو رمضان کے آخری عشرہ کی کسی رات میں آتی
ہے جو آدمی جو کچھ بھی مانگے وہ اسے مل جاتا ہے۔ کیونکہ اگر یہ تسلیم کر لیا جائے۔ تو پھر دین کے
معاملہ میں امن و امان اٹھ جاتا ہے۔ اور لیلتہ القدر اس دعائے گنج العرش کی طرح رہ جاتی ہے۔ جس
کے متعلق جاہلوں میں یہ خیال پھیلا ہوا ہے کہ وہ ایسی دعا ہے۔ جس سے انسان جو چاہے حاصل کر سکتا
اور ہر قسم کی تکلیف سے بچ سکتا ہے۔ اور پھر ایسی دعا کا پتہ بھی چور کے ذریعہ لگا ہے نہ کسی ولی اور
بزرگ کے ذریعہ کہتے ہیں ایک چور تھا جس نے کئی خون کئے بادشاہ نے اس کے قتل کا حکم دیا لیکن

129
جب جلاد اسے قتل کرنے لگے۔ اور اس کی گردن پر کئی تلواروں کے وار کئے تو اسے ذرا بھی گزند نہ
پہنچی۔ اور ذرا بھی گردن نہ کئی۔ اس پر بادشاہ کو اطلاع دی گئی کہ تلواریں اس کی گردن نہیں کاٹ
سکتیں بادشاہ نے کہا اگر اس کی گردن ایسی ہی ہے کہ تلواروں سے نہیں کٹ سکتی تو اسے پھانسی دے
دو۔ لیکن جب پھانسی پر چڑھایا گیا تو پھانسی بھی اس پر کوئی اثر نہ کر سکی۔ اس کی اطلاع بادشاہ کو دی
گئی۔ تو اس نے کہا کہ اچھا آگ میں ڈال دو مگر آگ نے بھی اس کا کچھ نہ بگاڑا پھر کہا گیا اسے اونچے
پہاڑ سے گرادو۔ لیکن پہاڑ سے گرانے پر وہ اس طرح لڑھکتا ہوا نیچے آپہنچا گویا کھیل رہا ہے۔ پھر کہا گیا
اسے وزنی پتھر باندھ کر پانی میں پھینک دو۔ لیکن جب پھینکا گیا تو وہ پانی پر اس طرح تیرنے لگا جس طرح
کارک تیرتا ہے۔ آخر بادشاہ نے اسے اپنے پاس بلا کر کہا کہ ہم سے غلطی ہو گئی کہ ہم نے تمہیں چور
سمجھ کر سزا دینی چاہی۔ تم تو بڑے باکرامت انسان ہو۔ اس نے کہا ہوں تو میں چور ہی مگر بات یہ ہے
کہ میں ایک ایسی دعا جانتا ہوں کہ جتنے انبیاء گذر چکے ہیں ان کی نیکیوں کے برابر نیکیاں ایک دفعہ اس
کے پڑھنے سے حاصل ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح خواہ کوئی کتنے گناہ کرے۔ ایک دفعہ پڑھ لینے سے سب
دور ہو جاتے ہیں اور کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ میں وہ دعا پڑھا کرتا ہوں۔
تو نادانوں کی یہ دعا نکالی ہوئی ہے اگر لیلتہ القدر بھی اسی کی طرح ہو کہ خواہ کوئی ڈاکہ ڈالے،
چوری کرے، قتل کرے ، انبیاء کو گالیاں دے ، شریعت کے کسی حکم پر عمل نہ کرے۔ لیکن اس رات
دعا مانگ لے تو انبیاء کی دعائیں رد ہو جائیں مگر اس کی دعا رد نہ ہو گی۔ تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ پھر
کسی کو نیک اعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مثلاً ایک شخص اس رات یہ دعا مانگ لے کہ
میں جو چاہوں کروں لیکن جاؤں جنت کے سب سے اعلیٰ مقام میں اور اعلیٰ درجہ میں اور یہ دعا ضرور
قبول ہوتی ہے۔ تو پھر خواہ وہ کچھ کرے جنت میں ہی جائے گا۔ مگر یہ بات اسلام کی تعلیم اور اسلام کے
مغز کے قطعاً خلاف ہے۔ پس رسول کریم اللہ نے جو یہ فرمایا ہے کہ اس رات میں ایک خاص
گھڑی ہوتی ہے جب کہ برکات نازل ہوتی ہیں۔ اور خصوصا " جمعہ کی رات کو اس سے بڑا تعلق ہے تو
اس کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ اس گھڑی میں خواہ کوئی دعا کی جائے خدا تعالیٰ کو ضرور منظور کرنی پڑتی
ہے۔ اور وہ اسے رد نہیں کر سکتا۔ بلکہ اس کے لئے کچھ حد بندی کرنی پڑے گی۔ جس کے ماتحت اس
وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اب یہ دیکھنا چاہئے کہ وہ حد بندیاں کیا ہیں۔ وہی ہیں جو شفاعت کے
متعلق ہیں۔ یعنی ایک ایسا شخص جو کوئی ایسی چیز مانگتا ہے جو خدا تعالی کے قانون کے ماتحت دی جا سکتی
ہے لیکن بعض عارضی روکیں پیدا ہو گئی ہیں جو امکان قدرت سے تعلق نہیں رکھتیں یا اس انسان

130
کے درجہ سے تعلق نہیں رکھتیں۔ وہ ایسے موقعہ پر مانگے گا تو اسے مل جائے گی۔ ورنہ اگر اس کا یہ
مطلب ہو کہ خواہ کوئی کچھ کرے جو دعا بھی اس وقت مانگے۔ وہی قبول ہو جائے گی۔ تو ہو سکتا ہے
کہ ایک شخص رمضان کے پہلے میں روزے نہ رکھے۔ نہ نمازیں پڑھے۔ نہ کوئی اور نیک کام
کرے۔ لیکن جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو تو مغرب کی نماز کے بعد سے لے کر صبح کی نماز
تک دعا مانگتا رہے۔ اور دن کو سو جائے نہ ظہر کی نماز پڑھے نہ عصر کی۔ پھر رات کو یہ دعا مانگنا شروع کر
دے کہ میں جو چاہوں کرتا رہوں مجھ سے کوئی باز پرس نہ ہو اور میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام پر جنت میں
رکھا جاؤں یہ ہرگز مفہوم نہیں ہو سکتا ان حدیثوں کا جو لیلتہ القدر کے متعلق آتی ہیں۔ دعا وہی سنی
جاتی ہے جو خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت قبول ہونی ممکن ہو مگر عارضی روکوں کی وجہ سے قبول نہ ہو
سکتی ہو اور یہ درست ہے کہ انبیاء کی ایسی دعائیں کبھی رد نہیں ہوتیں۔ ان کی وہی دعائیں نا منظور
ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے قانون یا خاص تقدیر کے مقابلہ میں آپڑتی ہیں اور انبیاء کو اس کا پتہ نہیں
ہوتا۔ ورنہ جو ایسی نہیں ہوتیں وہ قبول کی جاتی ہیں۔ اور کبھی رد نہیں کی جاتیں۔ یہی وجہ ہے کہ
بعض اوقات انبیاء کے منہ سے نکلے ہوئے فقرے اس صفائی کے ساتھ پورے ہو جاتے ہیں کہ لوگ
خیال کر لیتے ہیں انہیں بھی قانون قدرت پر تصرف حاصل ہے۔ لیکن وہ اہم امور جو خاص قدرتوں
کے ماتحت ہوتے ہیں اور جن کے متعلق خدا تعالیٰ کا قانون اور رنگ میں جاری ہوتا ہے۔ ان کے
متعلق نہ صرف یہ کہ انبیاء کے منہ سے نکلی ہوئی دعائیں قبول نہیں ہوتیں بلکہ مہینوں اور سالوں اس
کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔ تو بھی منظور نہیں ہوتیں۔ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ انبیاء اور اپنے
مقربین کی دعائیں ان کی محبت اور پیار کی وجہ سے سنتا ہے۔ مگر محبت اور پیار کی وجہ سے خدائی
چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دعائیں جو اس کے قانون قدرت یا خاص تقدیر
کے خلاف ہوں انہیں قبول نہیں کرتا۔
پس رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی بعض حد بندیوں کے ماتحت آئے گا۔ اور جب یہ
بات تسلیم کی جائے گی۔ تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس عشرہ میں آنے والی خاص گھڑی سے وہی فائدہ
اٹھائے گا جس کے دوسرے اعمال بھی اچھے ہوں گے۔ اور جو دوسرے ایام میں بھی اپنے اندر
صلاحیت رکھتا ہو گا۔ یعنی وہی اس - سے فائدہ اٹھائے گا جو اپنے اعمال کی رو سے اس کا مستحق ہو گا۔ پھر
یہ حد بندی لگانے پر یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ لیلتہ القدر ہر انسان ۔ ہر انسان کے لئے نہیں ہے۔ بلکہ اس
کے لئے ہے جو خود اسے اپنے لئے پیدا کرتا ۔ یہ نہیں کہ اس عشرہ میں وہ خاص گھڑی اس لئے رکھ

131
دی گئی ہے کہ جو چاہے اس سے فائدہ اٹھا لے۔ بلکہ یہ کہ جو لوگ اپنے اعمال کے لحاظ سے اس
کے مستحق ہوتے ہیں ان کے لئے یہ بنائی جاتی ہے۔ پس یہ بات خوب اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے۔ کے لئے یہ یہ
کہ لیلتہ القدر اس رات میں پیدا نہیں کی جاتی جس کی طرف منسوب ہوتی ہے۔ بلکہ پچھلے سال اور
وقت
پچھلے مہینے اسے بناتے ہیں۔ جس کے پچھلے اعمال اعلیٰ ہوں گے۔ اسی کے لئے لیلتہ القدر ہو گی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لیلتہ القدر میں یہ اشارہ ہے کہ جس کے ابتدائی ایام نیکی میں
گزرتے ہیں۔ اس کے انتہائی ایام میں بھی خدا تعالیٰ کی تائید اس کے شامل حال ہو جاتی ہے۔ جیسا
کہ رمضان کے ابتدائی ایام میں جو خدا تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے۔ اس کے لئے آخری ایام میں ایسا
آتا ہے کہ خدا اس کے لئے فضل نازل کرنے کا خاص موقعہ رکھتا ہے۔ پس! پس لیلتہ القدر میں اس
طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر انسان اپنی زندگی کی ابتدائی گھڑیوں کو خدا تعالیٰ کی رضا میں صرف
کرے۔ تو اس کی انتہائی گھڑیاں خدا تعالیٰ خود اپنی رضا میں صرف کرا لے گا۔ اگر کوئی شخص اپنے
طاقت کے ایام میں خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تو اس وقت جب کہ بڑھاپے
کی وجہ سے اور کمزور ہو جانے کے باعث خدا تعالیٰ کی خاطر جسمانی اور مالی قربانی نہ کر سکے گا۔ خدا
تعالی خود اس سے کرا لے گا۔
پس رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جس لیلتہ القدر کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہ دراصل
انسان کے انجام کی طرف اشارہ ہے۔ اگر ایک انسان نے متواتر خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کی ۔
اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تو جب اس پر ایسا زمانہ آئے گا۔ جب وہ اپنی نا طاقتی کی وجہ
سے خدمت دین میں حصہ نہ لے سکے گا۔ تو خدا تعالیٰ خاص طور پر اس کی مدد فرمائے گا۔ اور اس کی
باتوں میں وہ اثر اثر پیدا کر دے گا۔ جو جو دوسروں کے کاموں میں بھی نہیں ہو گا۔ کیونکہ اس نے اپنی
ساری عمر خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول میں خرچ کر دی۔ اور دوسرے ابھی امتحان میں ہیں۔ نہ معلوم
ان کا کیا نتیجہ ہو۔ پس لیلتہ القدر اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ ایک انسان جس نے اپنی ساری عمر
خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے دین کی خدمت میں صرف کر دی وہ کمزور ہو جانے کی وجہ سے جب
جہاد کے لئے نہیں جا سکے گا۔ یا مالی قربانی نہیں کر سکے گا۔ اس وقت اس کے دل میں جو نیک
ارادے پیدا ہوں گے۔ ان کا ہی اس کو اتنا ثواب ملے گا۔ جو جوانوں کو ان کے کاموں کا نہیں ملے
گا۔ کیونکہ ان کی زندگی کی تو ابھی ابتدا ہوتی ہے۔ اور وہ اپنی زندگی اور قومی خرچ کر کے انتہا کو پہنچ
چکا ہے۔
پس لیلتہ القدر پیدا کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں کام کرنے والوں کے انجام کی خوبی کی

132
طرف متوجہ کرتی ہے۔ مگر دوسری طرف اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر کسی کا انجام اچھا
نہیں ہو گا تو معلوم ہوا۔ اس کی ابتدا بھی اچھی نہ تھی۔ اور اس کی ابتدائی خدمات نیک نیتی اور خلوص
پر مبنی نہ تھیں۔
پس لیلتہ القدر سے یہ سبق مل سکتے ہیں۔ اول یہ کہ جو انسان خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ
ابتدا سے کام کرے گا۔ اس کا انتہا اچھا ہو گا۔ اور دوم یہ کہ اگر کسی کے لئے لیلتہ القدر کی حالت پیدا
نہیں ہوتی۔ تو معلوم ہوا۔ گو اس کا پہلا زمانہ بظاہر اچھا معلوم ہوتا تھا۔ اور وہ اچھے کام کرتا نظر آتا
تھا۔ مگر اس میں کچھ ایسے نقص تھے کہ جن کی وجہ سے اس کی خدمات قبول نہ ہوئیں۔ اور خدا تعالیٰ
نے اس کے اعمال کے تسلسل کو جاری نہ رہنے دیا۔
ان دو سبقوں کے ماتحت دوستوں کو صرف رمضان میں ہی نہیں اور رمضان کے آخری عشرہ
میں ہی نہیں بلکہ بعد میں بھی لیا تہ القدر کو تلاش کرنا چاہئے۔ اور اپنی زندگی کے آخری عشرہ کے لئے
ایسے سامان مہیا کرنے چاہیئیں کہ انہیں لیلتہ القدر کے فیوض حاصل ہو سکیں۔ اور ایسا نہ ہو کہ وہ
اپنی زندگی کے پہلے ایام میں تو کام کریں۔ لیکن انجام کے وقت جب ان میں کام کرنے کی طاقت نہ
رہے۔ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے وہ مدد حاصل نہ ہو جو اپنے محبوب بندوں کو دیتا اور جو پنشن کے طور
پر اس کی طرف سے ملتی ہے۔ اس وقت وہ اپنا خاص فضل نازل کرے۔ اور اپنے برکات کا وارث
بنائے
میں سبق ہے جو خدا تعالیٰ لیلتہ القدر سے مومنوں کو دیتا ہے۔ اور اس کے حاصل کرنے
کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم رمضان کی لیلتہ القدر سے بھی
فائدہ اٹھائیں۔ اور انسان کی زندگی کی جو لیلتہ القدر ہوتی ہے۔ اس سے بھی مستفیض ہوں۔ ہم خدا
تعالی کی گود میں ہوں اور ہمارا آخری انجام اسی طرح ہو جس طرح لیلتہ القدر کے متعلق وعدہ کیا گیا
ہے۔
الفضل ۱۳ اپریل ۱۹۲۶ء)

آج 10 میں سے 10 باقی