اسلام میں عورت کا مقام
خطبات محمود
٢٣٣
۶۴
جلد موم
اسلام میں عورت کا مقام
فرموده ۲۴ دسمبر۱۹۲۷ء)
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خان نعمت خان صاحب سب حج امر تسر کی لڑکی اقبال بیگم کا
نکاح ایک ہزار روپیہ مہر پر اوصاف علی خاں صاحب سے پڑھا۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
ان آیات میں نکاح کرنے والے مردوں اور عورتوں کی ذمہ داریاں بیان کی گئی ہیں لیکن
نہایت ہی تعجب کی بات ہے کہ مسلمان جن کے نکاحوں کے موقع پر بہترین تدابیر اور زریں
ارشاد اور روشن راہنمائیاں کی گئی ہیں وہ اس وقت نکاح کے بارے میں سب قوموں سے زیادہ
خرابیاں پیدا کرنے والے ہیں۔ مرد عورت کے تعلقات جن مصلحتوں پر مبنی ہیں اور ان تعلقات
میں جو اغراض اور مقاصد پوشیدہ ہیں انہیں وہ قومیں جن کو یہ زریں ہدایات نہیں دی گئیں جو
مسلمانوں کو دی گئی ہیں اپنے تجربہ اور مشاہدہ کی بناء پر حاصل کر رہی ہیں مگر مسلمان جن کے لئے
صاف اور کھلے الفاظ میں مرد و عورت کے تعلقات کی اغراض، ان کی ذمہ داریاں اور ان کی
زندگی کے مقاصد بیان کئے گئے تھے ان کی حالت نہایت گری ہوئی ہے۔ عورتوں کی جو بری
حالت مسلمانوں میں ہے میں سمجھتا ہوں دنیا کی اور کسی قوم میں نہیں ہوگی۔ مسلمان اپنے ملک
کے دوسرے لوگوں کو ہی دیکھ لیں ہندو عورتوں کی حالت مسلمان عورتوں سے بہتر ہے۔ عیسائی
عورتوں کی حالت مسلمان عورتوں سے بدرجہا بہتر ہے، وہ اس مقام پر پہنچی ہوتی ہیں کہ ان کو
انسان کہا جا سکتا ہے۔ مگر مسلمان عورتوں کی حالت الا ماشاء اللہ اس سے بہتر نہیں کہ ان کا کثیر
خطبات محمود
۲۳
جلد سوم
حصہ کھانے پینے اور بچے پیدا کر کے پالنے سے زیادہ کچھ وقعت نہیں رکھتا۔
وہ قطعا اس بات کو نہیں سمجھتیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرنے کے ت کو
لئے پیدا کی گئی ہیں۔ وہ صرف یہ سمجھتی ہیں کہ خاوندوں کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔ حالانکہ یہ
تھیوری بائیبل کی تھی جس میں لکھا ہے کہ خدا نے آدم کو اداس دیکھ کر جوا کو اس کی دلداری
کے لئے پیدا کیا ہے یا پھر ہندوؤں کی یہ تھیوری ہے کہ عورتوں کو محض مردوں کے آرام اور
ان کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے مگر یہ قومیں جن کی بنیاد ان باتوں پر تھی وہ تو ان کو ترک
کر چکی ہیں اور ان میں احساس پیدا ہو گیا ہے کہ اگر عورتیں خدا کے قرب کے لئے نہیں تو اپنی
قوم کی ترقی کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔ چونکہ ان اقوام کے سب لوگ خدا تعالیٰ کی ہستی کے قائل
نہیں۔ اس لئے یہ نہیں کہتے کہ عورتیں خدا کا قرب حاصل کرنے کے لئے پیدا کی گئی ہیں مگر یہ
ضرور کہتے ہیں کہ دنیا کی ترقی میں ان کا ویسا ہی حصہ ہے جیسا مردوں کا ہے مگر مسلمانوں میں ابھی
یہ احساس بھی پیدا نہیں ہوا۔ اور جب تک تمام کے تمام مسلمان عورتوں کی حالت کو بہتر
بنانے کی طرف توجہ نہ کریں گے اس وقت تک کچھ کامیابی حاصل نہ ہو سکے گی۔ کتابیں لکھنے
سے یہ بات حاصل نہ ہو گی کتابوں سے لفظ تو سیکھے جاسکتے ہیں لیکن مغز نہیں سیکھا جاسکتا۔ مغز
صحبت اور عمل سے حاصل ہوتا ہے جو عورتیں تعلیم پا جاتی ہیں وہ دوسری عورتوں کو اپنے میں
جذب نہیں کر سکتیں۔ اس وجہ سے ان کے تعلیم پانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ جب تک ایسا نہ
ہو کہ ہر تعلیم یافتہ عورت دوسری عورتوں کو اپنی مائیں اور بہنیں سمجھے اور ان کی حالت درست
کرنے کی کوشش کرے اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی ۔
تک براد
ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ عورتوں میں بیداری اور احساس پیدا کرنے کی
کوشش کرے اور انہیں بتائے کہ ان کی زندگی صرف خاوندوں کے لئے نہیں بلکہ ان کی غرض
یہ ہے کہ وہ اپنے خاوندوں سے مل کر خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کی کوشش کریں۔ مجھے
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ باوجو د بار بار اس طرف توجہ دلانے کے اس وقت تک بہت کم
توجہ کی گئی ہے اور ابھی تک عورتوں کی حالت بہت گری ہوئی ہے۔ اگرچہ ہماری جماعت کی
عورتوں اور دوسری عورتوں کی حالت میں فرق ہے اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ جس رفتار سے وہ
ترقی کر رہی ہیں وہ بہت امید افزا ہے۔ ایک عورت کے متعلق کئی عورتوں اور مردوں کی طرف
سے بار بار مجھے یہ بات پہنچی کہ وہ خود مضمون نہیں لکھتی مگر کوئی مرد لکھ کر دیتا ہے مگر اس خاتون
خطبات محمود
۲۳۵
جلد سوم
کا آج ہی میرے نام خط آیا ہے جس کی وہی طرز تحریر ہے جو اس کے مضامین کی ہے۔ وہی
جوش، وہی اظہار مطلب کا طریق ہے۔ خدا کے فضل سے ہماری جماعت میں ایسے سامان ہیں کہ جماعت میں اپنے
عورتیں ترقی کی طرف مائل ہو رہی ہیں اور یہ اس ترقی کا نتیجہ ہے کہ اپنے آپ کو مذہب کا عمود
سمجھنے لگ گئی ہیں اگر یہ کو جاری رہی تو ہماری جماعت کی عورتیں بہت جلد ترقی کرلیں گی۔ مگر
ضرورت یہ ہے کہ مردان کی مدد کریں۔ ہر باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنی کہ وہ اپنی بیٹی کو ترقی کرنے میں مدد
ہر خاوند کا کا فرض ہے کہ اپنی بیوی کی ترقی کا انتظام کرے ۔ ہر بھائی کا فرض ہے کہ اپنی بہن
کو امداد دے ۔ حتی کہ ہر بیٹے کا فرض ہے کہ اپنی ماں کو اوپر اٹھائے اگر اس طرز پر ساری
جماعت کے لوگ عورتوں کو ابدار دینے لگ جائیں تو بہت جلد ترقی ہو سکتی ہے۔
دے۔ ہر
i
کار
اللہ تعالٰی نے ان آیات میں جو نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں ترقی کا گر بتایا ہے بہت
انسان جب کام کرنے لگتے ہیں تو باوجود اپنی طرف سے پوری کوشش کرنے کے پھر بھی وہ بعض
اوقات اسے درست طور پر نہ کر سکنے میں مجبور ہوتے ہیں۔ اگر ہم سچے طور پر اس کے متعلق
غور کریں اور محلی بالطبع ہو کر اس کے متعلق سوچیں تو صحیح نتیجہ پر پہنچ جاتے ہیں۔ جیسے ایک
مجسٹریٹ جو فریقین میں سے کسی سے تعلق نہیں رکھتا اس کا فیصلہ بسا اوقات صحیح ہوتا ہے۔
مسلمان قاضیوں میں سے ایک کے متعلق لکھا ہے کہ جب بادشاہ نے انہیں قاضی مقرر کیا تو ان
کے دوست مبارک دینے آئے مگر انہوں نے دیکھا کہ لہ وہ رو رہے ہیں۔ پوچھا یہ کون سا رونے کا
مقام ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر رونے کا اور کیا مقام ہے کہ میرے پاس ایک مدعی
آئے گا جو کہے گا مجھے فلاں سے یہ لینا ہے مگر مجھے معلوم نہیں ہو گا کہ اس نے لینا ہے یا نہیں۔
اسی طرح مدعا علیہ آئے گا اور کہے گا مجھے کچھ نہیں دیتا۔ مجھے پتہ نہ ہو گا کہ اس نے کچھ دیتا ہے
یا نہیں باوجود اس کے میں ان کا فیصلہ کروں گا۔ نہ معلوم کس کا حق ماروں گا۔ یہ ان کا رنگ تھا
مگر جیسا کہ تجربہ بتاتا ہے اکثر اوقات مجسٹریٹ صحیح نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے۔ وجہ یہ کہ نہ اسے لینا
ہوتا ہے نہ دینا۔ پس اگر ہم محلی بالطبع ہو کر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بعض اوقات کوئی شخص
جو اپنی مجبوری کا اظہار کرتا ہے وہ درست ہوتا اور کئی موقعوں پر فی الواقع مجبور ہوتا ہے۔ کئی
دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی کو کوئی نامناسب بات چھوڑنے کے لئے کہا جائے تو وہ کہتا ہے کہ کہاں
کروں چھٹتی نہیں اسی طرح ایک شخص کسی بات کو خود چھوڑنا چاہتا ہے لیکن جب موقع آتا ہے
تو وہ کر گزرتا ہے۔ کئی جرائم ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے ارتکاب سے بچنا انسان کے اختیار میں
خطبات محمود
نہیں رہتا۔
۲۳۶
جلد سوم
پس اعمال دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جن میں انسان کا اختیار ہوتا ہے اور ایک وہ جن
میں کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ قرآن کریم کے سوا دنیا کی کسی اور مذہبی کتاب نے یہ فرق بیان نہیں
کیا۔ میں انعام دے سکتا ہوں کہ اگر کوئی الہامی کتاب سے یہ فرق دکھائے کہ اعمال دو قسم کے
ہوتے ہیں ایک اختیاری اور دوسرے غیر اختیاری۔ اور وہ اعمال جو اختیاری نظر آتے ہیں ان
میں بھی ایک حصہ بے اختیاری ہوتا ہے۔ نکاح کے موقع پر جو ایک آیت پڑھی جاتی ہے اس
میں اس کا ذکر موجود ہے ۔ چنانچہ خدا تعالی فرماتا ہے - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ
قُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا ، يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبُكُمْ ہے اے مومنو! کی
اور پکی بات کہہ دیا کرو جو دل میں ہو وہ کہہ دیا کرو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے
اعمال درست کر دے گا۔
سچ بات کہنا خود ایک عمل ہے۔ مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے اس سے تمہارے اعمال درست
کر دیئے جائیں گے۔ مطلب یہ ہے کہ بعض اعمال ایسے ہیں جن کو تم درست نہیں کر سکتے وہ
اعمال ایسے ہیں جو تمہارے اختیار میں نہیں ہیں اور تم معذور ہو۔ پھر تمہیں کیا کرنا چاہئے یہ کہ
اوه
جو اعمال تمہارے اختیار میں ہیں وہ کر لو اور جو بے اختیاری والے ہیں ان کو ہم کر دیں گے۔
کئی لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آکر کہتے ہیں ہمیں نماز میں لذت
نہیں آتی ہم کیا کریں۔ آپ فرماتے تم نماز پڑھ لیا کرو ۔ نماز پڑھنا تو تمہارے اختیار کی بات ہے۔
تمہارے حصہ میں جو کام ہے اسے تم کر لو خدا اپنے حصہ کا کام آپ کرلے گا۔ تو فرمایا کیا تھا
الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا، يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ۔ تمہارے کام دو
قسم کے ہیں ایک وہ جو تم کر سکتے ہو اور دوسرے وہ جو تم نہیں کر سکتے۔ مثلاً خیالات کا انتشار یا
ایسے اعمال جن کی انسان کو عادت پڑ جائے ۔ تو فرمایا تم ایک حصہ کی جو تمہارے اختیار میں ہے
درستی کر لو دوسرے حصہ کی جو تمہارے اختیار میں نہیں ہے ہم خود اصلاح کر دیں گے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن نے دو قسم کے اعمال تسلیم کئے ہیں اور پھر یہ گر بتایا ہے
کہ جو اعمال کر سکتے ہو کر لو اور جو نہیں کر سکتے ان کے متعلق آسمان سے ایسی طاقتیں نازل ہوں
گی کہ وہ درست ہو جائیں گے۔
نکاح میں بیسیوں ، باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں انسان دیکھ کر درست کر سکتا ہے مگر بعض ایسی
خطبات محمود
۲۳۷
جلد سوم
ہوتی ہیں جو انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں اور ان کی وجہ سے برا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ عام طور
پر ظاہری شکل و شباہت دیکھی جاسکتی ہے اور اس کی رسول کریم ال نے اجازت بھی دی
ہے۔ اسی طرح انسانی عادات بھی عورتوں کے ذریعہ معلوم کر سکتا ہے مگر باوجود اس کے کئی ج و
باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ بسا اوقات میرے پاس مقدمے آتے
ہیں اور جب میں پوچھتا ہوں کہ نا اتفاقی کی کیا وجہ ہے تو کہتے ہیں پتہ نہیں کیا وجہ ہے مگر دل نہیں
چاہتا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جذبات اور خیالات کے باریک احساسات کا بھی تعلق ہوتا ہے
جنہیں انسان محسوس تو کر سکتا ہے مگر ان کے تو کر سکتا ہے مگر ان کو بیان نہیں کر سکتا۔ یہ احساسات تعلقات پر ا اثر ڈالتے
ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم نکاح کرتے وقت کھلے طور پر باتیں کرلو۔ تمہاری باتوں میں کوئی
پیچیدگی نہ ہو ۔ کوئی لپٹ نہ رکھو ۔ کوئی بدلہ لینے کے لئے یا ناجائز فوائد کے لئے نکاح کا ارادہ نہ
ہو ۔ بلکہ تقویٰ مد نظر ہو ۔ خدا کی رضا کے لئے نکاح کا ارادہ ہو۔ پھر جو باتیں تمہارے اختیار میں
نہ ہوں گی ان کو خدا درست کر دے گا۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے
ہیں کہ جو لوگ تقویٰ کو مد نظر رکھ کر نکاح کرتے ہیں خدا تعالیٰ ان کے لئے ایسے سامان کر دیتا ہے
کہ ان میں باوجود بعض نقائص کے ایسی محبت ہوتی ہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
رسول کریم الل کے نکاحوں کے متعلق جب ہم دیکھتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے۔ ایک
وقت میں آپ کی 9 نو بیویاں تھیں ادھر ساری دنیا کا بوجھ آپ کے کندھوں پر تھا اور آپ کو
ایک لمحہ کے لئے بھی فرصت نہ ملتی تھی مگر آپ کی شادیاں چونکہ تقوی کے لئے تھیں اس لئے
ایمان اور اخلاص کے لحاظ سے نہیں جو بحیثیت نبی رسول کریم اللہ آپ کے ساتھ آ۔ آپ کی
بیویوں کو تھا بلکہ بشری محبت کے لحاظ سے بھی رسول کریم ال سے ان کو بے حد محبت تھی۔
ذرا غور تو کرو وہ کیا چیز تھی جس نے رسول کریم اے کی اس قدر محبت آپ کی بیویوں کے
دلوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ خدا تعالیٰ کا تقویٰ ہی تھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی بارہ تیرہ سال کی عمر میں ہوئی تھی اور اکیس بائیں
سال کی عمر میں بیوہ ہو گئیں۔ اس صورت میں دنیوی لحاظ سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کی زندگی
بے مقصد و بے مدعا رہی ۔ مگر آپ کے مذہبی اخلاص کو جانے دیں تو میاں بیوی کے لحاظ سے جو
اخلاص نظر آتا ہے وہ بھی بے نظیر ہے۔ ایک عورت بیان کرتی ہے کہ ایک دفعہ میں حضرت
خطبات محمود
۲۳۸
جلد سوم
عائشہ کے پاس گئی تو وہ کھانا کھا رہی تھیں اور ساتھ ہی روتی جاتی تھیں۔ میں نے پوچھا کیا بات
ہے تو انہوں نے کہا مجھے ایسے اچھے آٹے کی روٹی دیکھ کر یہ خیال آرہا ہے کہ رسول کریم
کے زمانہ میں چکی اچھی طرح کی نہ ہوتی تھی اور آٹا موٹا بنتا تھا۔ سے اس وقت اگر
رسول کریم اے ہوتے تو میں اس آٹے کی روٹی پکا کر ان کو کھلاتی ۔
عام طور پر عورتیں خاوندوں کی وفات پر اس قسم کے خیالات پر روتی ہیں کہ فلاں نے یہ
دکھ دیا ہے اگر خاوند زندہ ہو تا تو یہ رکھ نہ پہنچا۔ یا کھانے پینے کی تکلیف ہوتی ہے خاوند ہوتا تو
نہ ہوتی۔ مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا خوشی کے وقت روتی ہیں اس لئے نہیں کہ رسول کریم
اگر ہوتے تو کھانے پینے کی چیزیں لا کر دیتے یا کپڑے بنوا کر لاتے۔ بلکہ اس لئے کہ یہ
آرام جو مجھے پہنچ رہا ہے یہ مجھ اکیلی کو حاصل نہ ہوتا بلکہ آپ کو بھی پہنچتا۔ اس طرح وہ کھانا جو
لطف و سرور کا باعث ہو سکتا تھا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے رکھ اور تکلیف کا موجب
ہوتا۔ کیونکہ اس میں ان کا محبوب شامل نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ جب قلوب پر تصرف کرتا ہے تو یہیں
حالت ہوتی ہے۔ پس تقویٰ کو مد نظر رکھ کر شادی کرنی چاہئے ۔ جب ایسا کیا جائے تو خدا تعالٰی
اپنے فضل سے ان مخفی نقائص کو جن تک انسان کی نگاہ نہیں پہنچ سکتی یا جن کی اصلاح اس کے
اختیار سے باہر ہوتی ہے خیر میں بدل دیتا ہے ۔
اس وقت میں خان نعمت خاں صاحب سب حج امر تسر کی لڑکی اقبال بیگم کا نکاح ایک ہزار
روپیہ مہر پر اوصاف علی خان صاحب سے پڑھے جانے کا اعلان کرتا ہوں۔
اخبار الفضل ۱۷۔ جنوری ۱۹۲۸ء صفحہ ۷۶)
لے اور خداوند نے کہا کہ آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں میں اس کے لئے ایک مدد گار اس کی مانند بناؤں گا۔
( پیدائش باب ۲ آیت ۱۸ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء)
له الاحزاب : ۷۲۷۱
له ترمذی ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة النبي واهله