سال حال کے پروگرام کی بعض اہم باتیں اور دُرود کی حکمت

خطبات محمود
۲۷۱
۳۶
سال ۶۱۹۲۸
سال حال کے پروگرام کی بعض اہم باتیں اور درود کی حکمت
(فرموده ۶ / جنوری ۱۹۲۸ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
میں پہلے اس خطبہ کے ذریعہ تمام دوستوں کو ان امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں جن کو میں
نے اس سال کے پروگرام میں شامل کیا ہے۔ پروگرام میں تو اور بھی باتیں ہیں لیکن خصوصیت
سے تین باتیں ایسی ہیں جن کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ پہلی بات جس کا اس سال کے
پروگرام میں ذکر تھا یہ تھی کہ اس سال ۲۰ / جون کو تمام ہندوستان میں رسول کریم ال کی
عزت کی حفاظت کے لئے جلسے کئے جائیں۔ یعنی رسول کریم ال کی زندگی کے تین اہم
مسائل پر تمام ہندوستان میں ہر جگہ اس تاریخ کو یا اس تاریخ سے شروع کر کے چند دنوں میں
خاص طور پر روشنی ڈالی جائے وہ تین اہم پہلو یہ ہیں۔
رسول کریم کی بنی نوع انسان کے لئے قربانیاں
رسول کریم ال کی پاکیزہ زندگی
رسول کریم اللہ کے دنیا پر احسانات
چونکہ لوگوں کو آپ پر حملہ کرنے کی جرأت اس لئے ہوتی ہے کہ وہ آپ کی زندگی کے
صحیح حالات سے ناواقف ہیں ۔ یا اس لئے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے لوگ ناواقف ہیں۔ اور
اس کا ایک ہی علاج ہے جو یہ ہے کہ رسول کریم کی سوانح پر اس کثرت سے اور اس
قدر زور کے ساتھ لیکچر دیئے جائیں کہ ہندوستان کا بچہ بچہ آپ کے حالات زندگی اور آپ کی
پاکیزگی سے آگاہ ہو جائے اور کسی کو آپ کے متعلق زبان درازی کرنے کی جرأت نہ رہے۔

خطبات محمود
۲۷۲
سال ۱۹۲۸ء
جب کوئی حملہ کرتا ہے تو یہی سمجھ کر کہ دفاع کرنے والا کوئی نہ ہو گا۔ واقف کے سامنے اس لئے
کوئی حملہ نہیں کرتا کہ وہ دفاع کر دے گا۔ پس سارے ہندوستان کے مسلمانوں اور غیر مسلموں ہے
کو رسول کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی سے واقف کرنا ہمارا فرض ہے۔ اور اس کے لئے بہترین سے کرنا ہمارا ہے
طریقہ یہی ہے کہ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے اہم شعبوں کو لے لیا جائے اور ہر سال
خاص انتظام کے ماتحت سارے ہندوستان میں ایک ہی دن ان پر روشنی ڈالی جائے تاکہ سارے
ملک میں شور مچ جائے اور غافل لوگ بیدار ہو جائیں۔
اس غرض کے لئے میں نے جماعت کے دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ کم از کم ایک ہزار
آدمی ایسا ہونا چاہئے جو ان مضامین پر لیکچر دینے کے لئے تیاری کر سکے تاکہ ۲۰/ جون کو جلسہ کر
کے لیکچر دیئے جائیں اور میں نے خواہش کی تھی کہ دوست جنوری کے اندر اندر اس بات کی
اطلاع دیں تاکہ ابھی سے ان کو مضامین کی تیاری کے لئے ہدایات دی جاسکیں اور لیکچروں کے
لئے تیار کیا جا سکے۔ ان لیکچروں سے جو نتیجہ نکلے گا اسے اگر الگ رہنے دیا جائے تو ایک ہزار
آدمی کو اس بات کے لئے تیار کر لینا کہ وہ رسول کریم ﷺ کی سیرت کے اہم پہلوؤں پر
عمدگی سے لیکچر دے سکیں یہی بہت بڑا اور غیر معمولی کام ہے اور اگر ہم صرف یہی کر سکیں کہ
ایک ہزار آدمی ایسا تیار کر لیں تو یہی بہت بڑی دین کی خدمت ہوگی۔ اور اس طرح ہم اگلے
سال دو ہزار پھر تین ہزار پھر چار ہزار ایسے لوگ تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو رسول
کریم ﷺ کی زندگی پر نہایت قابلیت سے لیکچر دے سکیں گے۔
ایک ہزار آدمی جو ایسے تیار ہوں گے ان میں سے ہر ایک کا لیکچر سننے والے ایک ایک ہزار
آدمی بھی سمجھے جائیں گو کئی مقامات پر دس بارہ ہزار تک بھی جمع ہو سکتے ہیں تو دس لاکھ آدمیوں
کو سنا سکتے ہیں۔ اور وہ آگے اگر دس دس آدمیوں سے لیکچر کی باتیں کریں تو ایک کروڑ تک وہ
باتیں پہنچ سکتی ہیں۔ اور چند سال کے اندر ہندوستان میں کوئی بشر ایسا نہیں رہ سکتا جس کے کانوں
تک رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی کے صحیح حالات نہ پہنچ چکے ہوں۔ یہ ایسا شاندار اور
عظیم الشان کام ہے جس کا خیال ہی کر کے طبیعت میں جوش اور روح میں لذت پیدا ہوتی ہے۔
پس جو دوست یہ کام کرنا چاہیں وہ جنوری کے اندر اندر اپنے ارادہ سے مجھے اطلاع دیں تاکہ
ضروری ہدایات ان کو دی جاسکیں۔ چونکہ ممکن ہے جلسہ کے شور و شعب کی وجہ سے احباب
اس بات کو بھول گئے ہوں اس لئے خطبہ کے ذریعہ پھر اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔

خطبات محمود
۲۷۳
سال ۶۱۹۳۸
اس کے لئے ضروری نہیں کہ ہماری جماعت کے ہی لوگ ہوں جو شخص بھی رسول کریم
سے محبت رکھنا آپ کی عزت کی حفاظت کرنا اپنا فرض سمجھتا اور اس کام کو کار ثواب
سمجھتا ہے اس سے میں خواہش کروں گا کہ اگر وہ اس کام کے لئے اپنا وقت قربان کر سکتا ہے،
اگر اس کام کو مفید سمجھتا اور اسے خدمت اسلام قرار دیتا ہے تو اپنا نام پیش کرے۔ ہم اسے
لیکچروں کی تیاری میں ہر طرح سے مدد دینے کے لئے تیار بلکہ اس کے ممنون بھی ہوں گے۔
مگر میں کہتا ہوں ایسے آدمیوں کے لئے مسلمان کہلانے والوں کی بھی خصوصیت نہیں۔
رسول کریم ﷺ کے احسانات سب دنیا پر ہیں اس لئے مسلمانوں کے علاوہ وہ لوگ جن کو
ابھی تک یہ توفیق تو نہیں ملی کہ وہ رسول کریم ﷺ کے اس تعلق کو محسوس کر سکیں جو آپ
کو خدا تعالی کے ساتھ تھا مگر وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی قربانیوں سے بنی نوع
انسان پر بہت احسان کئے ہیں وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں۔ ان کی زبانی رسول کریم
کے احسانات کا ذکر زیادہ دلچسپ اور زیادہ پیارا معلوم ہوگا۔ پس اگر غیر مسلموں میں
سے بھی کوئی اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کریں گے تو انہیں شکریہ کے ساتھ قبول کیا جائیگا
اور ان کی اس خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
چونکہ رسول کریم ان کے حالات زندگی لوگوں نے ایسے طریق پر لکھے ہیں جو صحیح
لائف لکھنے کا طریق نہ تھا۔ وہ آپ کا حلیہ اور معجزات لکھتے رہے جو زمانہ گزر جانے کے بعد قصے
رہ گئے اور اب صحیح حالات بیان کرنے کے لئے تیاری اور محنت کی ضرورت ہے اس لئے جس
قدر جلد ہو سکے نام پیش کر دیئے جائیں تاکہ تیاری شروع کرادی جائے۔
دوسری بات یہ ہے کہ میں نے اعلان کیا تھا اس سال دس پاروں کا درس گیارہویں پارہ
سے لیکر بیسویں تک جولائی کے مہینہ میں دوں گا۔ پہلے دیس پاروں کا درس ۱۹۲۲ء میں ہو چکا
ہے۔
اس کے متعلق میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر پچاس آدمی باہر سے درس میں شامل ہونے
کے لئے اپنے نام پیش کریں تو میں درس دینے کے متعلق اعلان کر دوں گا۔ چار پانچ کی طرف
سے تو درخواستیں آبھی چکی ہیں لیکن کم از کم پچاس کی ضرورت ہے جو باہر کے ہوں۔ اگر اتنے
آدمی ہو گئے تو خدا کے فضل سے توفیق ملنے ، صحت کے اچھے ہونے اور موافق حالات کے پیدا
ہونے پر درس دینے کا اعلان کر دوں گا اس کے لئے بھی دوستوں کی جلد درخواستیں آجانی

خطبات محمود
۲۷۴
سال ۶۱۹۲۸
چاہئیں۔
تیسری بات ریز روننڈ ہے اس سال جو پروگرام رکھا گیا ہے اس پر بہت کچھ خرچ ہو گا۔ تمام
ہندوستان میں جلسہ کرنے کے لئے لوگوں کو تیار کرنے کی خاطر کم از کم سات آٹھ پوسٹروں کی
ضرورت ہوگی۔ اور چونکہ اس کام کے لئے ہر فرقہ اور علاقہ کے مسلمانوں کو تیار کرنا ہے اس
لئے بنگالی میں بھی پوسٹر شائع کرنے کی ضرورت ہے ، تامل میں بھی، ہندی میں بھی، مرہٹی میں بھی
اور دوسرے علاقوں کی زبانوں میں بھی۔ اس قسم کا پہلا پوسٹر جو تمام مسلمانوں میں اس کام کی
تحریک کرنے کے لئے ضروری ہے جنوری یا زیادہ سے زیادہ فروری میں شائع ہو جانا چاہئے اور
کم از کم ساٹھ ستر ہزار کی تعداد میں شائع ہونا چاہئے جس کے لئے بہت بڑے اخراجات کی
ضرورت ہے۔ اس کے بعد خط و کتابت اور دوسری ہدایات بھیجنے کے لئے اور سارے ہندوستان
میں بھیجنے کے لئے بڑے خرچ کی ضرورت ہے۔ پس جب تک بہت جلد بلکہ جنوری میں ہی ایک
بڑی رقم نہ آجائے اس کام میں ہاتھ ڈالنا نہایت خطرناک ہو گا۔ وہ دوست جنہوں نے سالانہ
جلسہ پر ریز رونڈ جمع کرنے کا وعدہ کیا ہے وہ کچھ نہ کچھ جنوری میں پھر فروری میں اور مارچ میں
جمع کر کے بھیج دیں تاکہ سہولت کے ساتھ اس کام میں ہاتھ ڈالا جا سکے۔
اس کے بعد ایک سوال کے متعلق جو پچھلے ہفتہ میرے سامنے پیش ہوا میں اس وقت
روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔ ایک دوست نے لکھا کہ ۱۹۲۵ء کے خطبہ میں میں نے درود کے متعلق
روشنی ڈالی تھی جس سے بہت لوگوں نے فائدہ اٹھایا تھا۔ مگر وہ کہتے ہیں ایک سوال ہے جس پر
روشنی نہ ڈالی گئی تھی جو کہ ضروری ہے وہ سوال یہ ہے کہ درود میں یہ دعا سکھائی گئی ہے۔
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى إِلى إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔ اسی طرح یہ دعا ہے - اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى إِلى مُحَمَّدٍ كَمَا
بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔ حالانکہ رسول کریم
کا درجہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بڑا ہے۔ ایک بڑے درجہ والے کے لئے یہ دعا کرنا کہ
اسے وہ کچھ ملے جو اس سے چھوٹے درجہ والے کو ملا اور نہ صرف ایک دفعہ بلکہ یہ دعا کرتے
ہی چلے جانا اور قیامت تک کرتے چلے جانا یہ ایک معمہ اور چیستان ہے جس کا حل ضروری ہے۔
واقعہ میں اگر اس بات کی حقیقت پر غور نہ کریں تو یہ بات ایسی ہی معلوم ہوتی ہے جیسے کہتے
ہیں کوئی فقیر تھا ایسے لوگ چونکہ ادھر ادھر پھرتے رہتے اور کوئی مستقل ٹھکانا نہیں رکھتے اس

خطبات محمود
۲۷۵
سال ۶۱۹۲۸
لئے علی العموم پولیس کی دست برد میں آتے رہتے ہیں اور تھانیدار کو سب سے زیادہ
اختیارات کا مالک سمجھتے ہیں کہتے ہیں اس نے ایک ای۔ اے۔ سی سے کچھ مانگا مگر اس نے مانگنے
سے زیادہ اسے دے دیا۔ اس فقیر کا دل دعا کی طرف مائل ہوا۔ اور اس نے اس کے لئے یہ دعا
کی کہ خدا تمہیں تھانیدار بنا دے چونکہ اس کے نزدیک یہی درجہ سب سے بڑا تھا کیونکہ جہاں
وہ جاتا تھا سپاہی اس کے پیچھے پڑ جاتے اور تھانیدار کے سامنے پیش کر دیتے۔
:
*
پس رسول کریم ال کے لئے یہ دعا کرنا کہ آپ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام والا درجہ
دیا جائے ایسی ہی دعا ہے جیسے ای اے سی کے لئے یہ کہا گیا تھا کہ خدا تمہیں تھانیدار بنادے
اور حقیقت یہ ہے کہ اس طرح یہ دعا نہیں بلکہ بد دعا معلوم ہوتی ہے۔
میرا خیال ہے میں نے کئی دفعہ اس کے متعلق بیان کیا ہے مگر سوال کرنے والے ایسے
دوست ہیں جو اخباروں سے تعلق رکھتے ہیں اور تحریریں پڑھنے والے ہیں۔ ممکن ہے ان کے
حافظہ کی غلطی ہو اور ان کو میری بیان کردہ باتیں یاد نہ رہی ہوں یا ممکن ہے میں نے ایسی
وضاحت نہ کی ہو جس کی ضرورت ہو اس لئے پھر بیان کرتا ہوں۔
بات یہ کہ اعتراض دو جگہ پڑا کرتے ہیں۔ ایک تو وہاں جو محل اعتراض ہو اور دوسرے
ایسی جگہ جو محل اعتراض نہ ہو۔ جو محل اعتراض جگہ ہوتی ہے وہاں بھی دو صورتیں ہوتی
ہیں۔ اول یہ کہ اعتراض غلط ہو اور دوسری یہ کہ اعتراض صحیح ہو مگر وہ بات نادرست ہو جس پر
اعتراض پڑتا ہے۔ مگر ورود تو رسول کریم نے سکھایا ہے اور آپ نے ہی نہیں سکھایا
بلکہ خدا تعالی نے قرآن کریم میں اس کا ذکر کیا ہے۔ اب ہم یہ تو کہہ نہیں سکتے کہ درود میں غلطی
ہے اس وجہ سے دوسرا پہلو ہی اختیار کرنا پڑے گا کہ ایسی جگہ پر اعتراض کیا جاتا ہے جو محل
اعتراض نہیں ہے۔ اس کے بھی دو پہلو ہیں ایک یہ کہ جن معنوں کے لحاظ سے اعتراض کیا جاتا
ہے وہ غلط ہیں یا یہ کہ وہ معنی تو صحیح ہیں مگر جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ غلط ہے۔ مگر ہم جتنا بھی غور
کرتے ہیں یہ اعتراض غلط معلوم نہیں ہوتا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے افضل ہیں اور اللہ تعالی نے کھلے لفظوں میں سب انبیاء سے
افضل آپ کو بتایا ہے کیونکہ اکمل اور اتم دین آپ کو ہی دیا گیا۔ اور ممکن نہیں کہ بڑا کام
چھوٹے کے سپرد کیا جائے اور چھوٹا کام بڑے آدمی کے۔ بڑا کام بڑے کو ہی دیا جاتا ہے اور چھوٹا
چھوٹے کو۔ کبھی کوئی عقلمند یہ نہ کرے گا کہ گھیارے کا کام تو ایک تعلیم یافتہ آدمی کے سپرد کر

خطبات محمود
۲۷۶
سال ۶۱۹۲۸
دے اور دفتر کا کام گھیارے کے سپرد کوئی بادشاہ یہ نہیں کرے گا کہ وزیر کا کام ایک معمولی
آدمی کے سپرد کر دے اور وزیر کو کسی اوٹی سے کام پر لگا دے حتی کہ وہ یہ بھی نہ کرے گا کہ
وزیر اعظم بننے کے لائق انسان کو وزیر بنا لے اور وزیر کو وزیر اعظم بنا دے جب کوئی انسان اس
طرح نہیں کر سکتا تو اللہ تعالی سے کس طرح ممکن ہے کہ جو نبی خاتم النبین ہونے کی قابلیت کر تو اللہ
رکھتا تھا اسے نبی بنادے اور جو نبی ہونے کی قابلیت رکھتا تھا اسے خاتم النبین کا درجہ دے دے۔
اگر یہ مانا جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کا کام سب انبیاء سے بڑا تھا، آپ کو کامل شریعت دی
گئی، آپ کو وہ مقام شفاعت عطا ہوا جو کسی اور نبی کو نہیں دیا گیا تو پھر یہ سمجھنا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام یا کسی اور نبی کو آپ پر فضیلت حاصل تھی یہ رسول کریم پر ہی
اعتراض نہیں بلکہ خدا تعالی پر اعتراض ہے کہ اس نے رسول کریم کو کام تو سب انبیاء
نے پڑھ کر سپرد کیا مگر سب سے بڑا اور چہ نہ دیا۔
پس میں یہ مانتا ہوں کہ اعتراض غلط نہیں ہے۔ مگر اس صورت میں ہمارے لئے یہی پہلورہ
جاتا ہے کہ جو معنی سمجھے جاتے ہیں وہ غلط ہیں اور اصل معنی و مفہوم کچھ اور ہے
اس کے لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ اعتراض کسی لحاظ سے پڑتا ہے۔ اعتراض پڑنے کی وجہ
یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ اور حضرت ابراہیم کی ذاتی فضیلت کا مقابلہ کیا جاتا ہے اور سمجھا
جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی ذات چونکہ اعلیٰ ہے اس لئے درود میں یہ دعا کرنے سے کہ
آپ کی ذات کو وہ کچھ دیا جائے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیا گیا اس سے آپ کی ہنگ
ہے۔
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ذاتی فضیلت کے علاوہ اور بھی کئی باتیں ہوا کرتی ہیں جو درجہ کی بلندی
کا ثبوت ہوتی ہیں اور جب کہ ذاتی فضیلت کے لحاظ سے اعتراض پڑتا ہے اور ادھر قرآن کریم
میں درود پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اور رسول کریم ال نے درود پڑھنے کا طریق بھی بتایا ہے تو کا دیا گیا اور رسول
پھر دیکھنا یہ چاہئے کہ کسی طرح اور کسی لحاظ سے رسول کریم ﷺ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے
اور درود پر اعتراض نہیں پڑتا۔
قرآن کریم کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق
دو قسم کی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک تو ذاتی ہیں مثلا یہ کہ ابراہیم علیم ہے، اواب ہے
صدیق ہے خدا کا مقرب ہے ان فضیلتوں کے لحاظ سے لازما ما نا پڑے گا کہ رسول کریم

خطبات محمود
۲۷۷
سال ۶۱۹۲۸
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بڑھ کر تھے ورنہ آپ خاتم البین اور سید ولد آدم نہیں ہو سکتے۔
مگر ایک چیز حضرت ابراہیم میں ایسی پائی جاتی ہے جو ان کی ذاتی خوبی نہیں بلکہ ان کی قوم کی جوان کی ذاتی خوبی نہیں بلکہ ان کی
فضیلت ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالی فرماتا ہے۔ وَ جَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوا کہ ہم نے ابراہیم
کو ہی نبوت نہیں دی تھی بلکہ اس کی ذریت کو بھی بڑا درجہ دیا تھا اس میں نبوت رکھ دی تھی۔
یہ وہ فضیلت ہے جو حضرت ابراہیم کی نسل کو خاص طور پر حاصل ہوئی کہ اس میں نبوت رکھی
گئی اس کے ساتھ ہی ہم ایک اور بات دیکھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
خدا تعالی سے دعا مانگی ہے کہ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةٌ لَّكَ
(البقرہ : ۱۲۹) کہ میرے اور اسمعیل کی اولاد سے امت مسلمہ پیدا کر دے۔ اب دیکھو حضرت
ابراہیم تو یہ دعا مانگتے ہیں کہ ان کو امت مسلمہ ملے مگر خدا تعالٰی اس دعا کو اس رنگ میں قبول
کرتا ہے کہ ہم عیوں کی جماعت پیدا کریں گے۔ گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالی سے
جو مانگا اس سے بڑھ کر خدا تعالٰی نے دیا۔ اس سے کیا معلوم ہوتا ہے یہ کہ خدا تعالی کا حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے یہ سلوک تھا کہ آپ نے جو مانگا خدا تعالٰی نے اس سے بڑھ کر دیا۔ سوائے
اس کے جو اس کی سنت اور قضاء کے مقابلہ میں آکر ٹکرانے والا تھا ایسے موقع پر بے شک انکار
کر دیا۔ ورنہ ان سے یہ معاملہ ہوا کہ انہوں نے مانگے مسلم اور خدا تعالی نے دیئے ہیں۔ اب ہیں
بات رسول کریم کے متعلق سمجھو اور درود کے یہ معنی کرو کہ خدایا جو معاملہ تو نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیا وہی محمد سے کرنا۔ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
جو مانگا اس سے بڑھ کر ان کو دیا اسی طرح محمد رسول اللہ ﷺ نے جو مانگا اس سے بڑھ کر
دینا۔ اب درجہ کے لحاظ سے فرق یہ ہوا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے عرفان کے مطابق
اللہ تعالٰی سے دعائیں کیں اور رسول کریم ﷺ نے اپنے عرفان کے مطابق کیونکہ جتنی جتنی
معرفت ہوتی ہے اس کے مطابق مطالبہ کیا جاتا ہے۔ ایک چھوٹا بچہ ” چھیجی " مانگتا ہے لیکن جب
ذرا بڑا ہوتا ہے تو مٹھائی مانگنے لگتا ہے۔ جب جوان ہونے پر آتا ہے تو اچھے کپڑے طلب کرتا ہے
جوان ہو کر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ماں باپ اس کی کسی اچھی جگہ شادی کریں۔ پھر یہ مطالبہ کرتا
ہے کہ اسے جاندار کا حصہ دے دیا جائے ۔ غرض جوں جوں عرفان بڑھتا ہے مطالبہ بھی بڑھتا جاتا
ہے۔ اسی طرح جتنا کسی کا خدا تعالیٰ کے متعلق عرفان ہوتا ہے اس کے مطابق وہ دعا کرتا ہے۔
جب رسول کریم عرفان میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بڑھے ہوئے تھے تو یقینی بات

:
خطبات محمود
۲۷۸
سال : ۱۹۲۸ء
ہے کہ آپ کی دعا ئیں بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعاؤں سے بڑھی ہوئی ہوگی اور درود
میں جو دعا مانگی جاتی ہے اس کا صحیح مطلب یہ ہوا۔ الہی حضرت ابراہیم نے آپ سے جو مانگا انہیں می و دعا مانگی جاتی ہے اس کا صحیح
آپ نے اس سے بڑھ بڑھ کر دیا اب محمد ال نے جو مانگا انہیں بھی مانگنے سے بڑھ کر عطا کیجئے۔
دوسرے لفظوں میں اس کے یہ معنی ہوئے کہ جو کچھ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ملا محمدالی
کو اس سے بڑھ کر دیا جائے۔ اور وہ چیز جس کے لئے حضرت ابراہیم سے بڑھ کر رسول کریم
کو دینے کی دعا کی گئی ہے یہی ہے کہ حضرت ابراہیم نے امت مسلمہ مانگی ان کی نسل
میں نبوت قائم کر دی گئی۔ رسول کریم ﷺ نے اپنی امت کے لئے ان سے بڑھ کر دعا کی اس
لئے آپ کی امت کو ان کی امت سے بڑھ کر نعمت دی جائے۔
اس نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے درود کو دیکھو تو معلوم ہو سکتا ہے کہ کتنے عظیم الشان مدارج
کے حصول کے لئے اس میں دعا سکھائی گئی ہے۔ اور جب ہم درود پڑھتے ہیں تو رسول کریم
پر احسان نہیں کر رہے ہوتے بلکہ اپنے لئے دعا کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ اس میں
رسول کریم ﷺ کی امت کی ترقی کی دعا ہے۔ اور اتنی جامع دعا ہے کہ اس سے بڑھ کر خیال
میں بھی نہیں آسکتی۔ اس میں یہ سکھایا گیا کہ وہ رحمتیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ
نازل ہو ئیں ان سے بڑھ کر رسول کریم ال کے ذریعہ نازل کی جائیں۔ یعنی جس طرح ان
کو مانگنے سے بڑھ کر دیا گیا۔ اسی طرح رسول کریم ﷺ نے جو کچھ مانگا اس سے بڑھ کر دیا
جائے۔ چونکہ وسعتِ فیض کے لحاظ سے رسول کریم ﷺ کی دعا ئیں بڑھی ہوئی تھیں اس
لئے ان سے بڑھ کر دینے کا یہ مطلب ہوا کہ آپ کی شان سب سے بڑھی ہوئی تھی۔ دیکھو
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خواہش کی کہ ایک بچہ ملے جو نسل چلائے مگر خدا تعالیٰ نے اس
کے مقابلہ میں فرمایا میں تیری نسل کو اتنا بڑھاؤں گا کہ جس طرح آسمان کے ستارے گئے نہیں
جاتے اسی طرح وہ بھی گئی نہ جائے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا رسول کریم ﷺ نے ایک بچہ نہ مانگا
بلکہ یہ فرمایا اني مُكَاثِرُ بِكُمُ الْأُمَمَ کہ میں اپنی امت کی کثرت پر فخر کرونگا اس وجہ سے
خدا تعالٰی نے آپ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی زیادہ امت دی۔
پس درود کی دعا کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم کی دعا ئیں ان کی امت کے
متعلق اس سے بڑھ کر قبول ہوئیں جس قدر کہ کی گئی تھیں اسی طرح امت محمدیہ کو کیفیت اور
کمیت کے لحاظ ۔ سے ان دعاؤں سے بڑھ بڑھ کر دیا جائے جو رسول کریم ال نے کی ہیں۔

خطبات محمود
۲۷۹
سال ۱۹۲۸ء
اب یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اس کے لئے درود کیوں رکھا مسلمان یہ دعا ئیں کر سکتے تھے کہ
جو کچھ پہلی امتوں کو ملا اس سے بڑھ کر انہیں دیا جائے۔ میرے نزدیک درود کے ذریعہ دعا
سکھانے میں بہت بڑی حکمت ہے اور وہ یہ کہ مسلمانوں کو یہ دھوکا لگنے والا تھا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی امت کو جو کچھ ملا وہ محمد ﷺ کی ذریت کو نہیں مل سکتا۔ حضرت ابراہیم
کے متعلق تو خدا تعالی نے فرمایا تھا کہ ہم تمہاری ذریت میں نبوت رکھتے ہیں مگر مسلمانوں نے یہ
دھوکا کھانا تھا کہ امت محمدیہ اس نعمت سے محروم کر دی گئی ہے اور اس طرح رسول کریم
کی جنگ ہوتی تھی اس لئے یہ دعا سکھائی گئی کہ جو کچھ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی امت
کو ملا اس سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ کی امت کو ملے اور اس میں نبوت بھی آگئی پس جب
النبوة كاجو وعده
کوئی مسلمان درود کی دعا پڑھتا ہے تو گویا یہ کہتا ہے کہ وَ جَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تھا وہ محمد ﷺ کی امت میں بھی پورا ہو۔ حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی چونکہ جسمانی ذریت بھی تھی اور رسول کریم ﷺ کا کوئی جسمانی بیٹا نہ تھا اس لئے
خیال کیا جا سکتا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے جو وعدہ کیا گیا وہ یہاں پورا نہ ہو گا اس خیال
کو دور کرنے کے لئے درود کے ذریعہ یہ بتایا گیا کہ اے مسلمانو! تم ہی محمد ا کی ذریت ہو
تمہیں یہ انعام دیا جا سکتا ہے۔
پس درود میں یہ دعا کی جاتی ہے کہ جو کچھ حضرت ابراہیم کی امت کو دیا گیا اس سے بڑھ کر
ہمیں دے۔ اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی امت میں جو نبی آئے وہ
ابراہیمی سلسلہ کے نبیوں سے بڑھ کر ہو۔ ہاں ان میں یہ بھی فرق ہو گا کہ رسول کریم ﷺ کی
روحانی ذریت میں نبوت رکھی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جسمانی ذریت میں۔ اس میں بھی
رسول کریم کا کمال ظاہر ہوتا ہے کیونکہ خدا تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ اگر
مؤمن سے کسی کو جسمانی رشتہ ہو تو اس کا بھی لحاظ رکھا جاتا ہے اس وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ
الصلوٰۃ والسلام کی نسل کو جو نبوت ملی اس میں جسمانی رشتہ کا بھی لحاظ رکھا گیا تھا مگر رسول کریم
کی امت پر جو فیض ہوا وہ صرف روحانی تعلق کی وجہ سے اور روحانیت میں کمال
حاصل کرنے کے باعث ہوا۔
پس ورود مسلمانوں کو یہ بتانے کے لئے ہے کہ تمہارے اندران فیوض سے بڑھ کر جو
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی امت پر جاری ہوئے جاری رہیں گے۔ اور یہ دعا مسلمانوں

خطبات محمود
۲۸۰
سال ۶۱۹۲۸
کی حوصلہ افزائی کے لئے تھی کہ تمہیں وہ کچھ ملنا ہے جو مانگنے سے بڑھ کر ہو گا کیونکہ حضرت
ابراہیم علیہ الصلواۃ والسلام کے متعلق ایسا ہی ہوا۔
رسول کریم اس سے بڑھ کر عرفان کس کو ہو سکتا ہے۔ اور آپ نے اپنی امت کے لئے
کیا کیا دعا ئیں نہ کی ہوں گی۔ مگر باوجود اس کے خدا تعالٰی آپ کی امت سے یہ دعا کراتا ہے کہ
جس طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے مانگنے سے بڑھ کر دیا اسی طرح رسول
کریم نے جو دعائیں کیں ان سے بڑھ کر دیا جائے۔ یہ کیسی جامع دعا ہے۔ اس سے بڑھ
کر کوئی کیا مانگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوفیا کہتے چلے آئے ہیں کہ روحانی ترقی کا گر ورود
ہے۔ یہ سن کر نادان کہتے ہیں کہ محمد ا کے لئے رحمت اور برکت درود میں مانگی جاتی ہے اپنے
لئے اس میں کیا ہے کہ اس کے ذریعہ روحانی ترقی ہو سکتی ہے۔ مگر د رود دراصل اپنے ہی لئے دعا
ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نسبت دے کر اس دعا کی وسعت اور جامعیت کو اور
زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔ پس ورود بهترین دعا ہے اور اس پر جتنا زور دیا جائے اتنا ہی تھوڑا ہے۔
میں سمجھتا ہوں اس نکتہ کو یاد رکھ کر اگر کوئی درود پڑھے گا تو اسے دعاؤں میں خاص لطف اور
مزا آئے گا کیونکہ اب پڑھنے والے کے لئے اس کے الفاظ کوئی چیستاں اور معمہ نہیں بلکہ خدا
تعالی تک پہنچانے کے لئے کھلا ہوا راستہ ہے۔
غور و فکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ خدا اور رسول کی طرف سے جتنی باتیں سکھائی
گئی ہیں ان میں بڑی حکمتیں ہیں۔ انسان اپنی اپنی نادانی سے انہیں قابل اعتراض سمجھتا ہے مگروہ مگر وہ بڑی
بڑی برکتیں اپنے اندر رکھتی ہیں۔
له العنكبوت : ۲۸
کو مسند احمد بن مقبل جلد ۳۵۵۳
الفضل ۱۰-۱۳ / جنوری ۱۹۲۸ء)

آج 10 میں سے 10 باقی