عیدالاضحیٰ اس عزم کا اظہار ہے کہ رضائے الٰہی کے حصول کے لئے جان و مال حتّٰی کہ اولاد تک کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

119
14
۳۰۰ امتی ء بمقام باغ حق مسیح موعود علیہ السلام قادیا )
فرموده ۳۰
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت تھی اور آپ کا یہ طریق تھا کہ اس عید کے موقعہ
پہ آپ نماز جلدی پڑھایا کرتے تھے اور خطبہ بھی مختصر فرماتے تھے سنی تا کہ جن لوگوں نے قربانی کرنی ہو
وہ نماز سے فارغ ہو کر یا اگر خطبہ سننا چاہیں تو خطبه سنگر قربانی کر سکیں ۔ ہمارے ملک میں چونکہ
اسلامی عادات اور طریق کی بہت کمی ہے اس لئے عام طور پر اس عید اور اس سے پہلی عید کی
نمازوں کے وقت میں زیادہ فرق نہیں کیا جاتا ۔ میرا منشاء ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی سنت کو جاری کیا جائے لیکن اگر میدم تغیر کیا جائے تو خطرہ ہے کہ بہت سے لوگ نماز سے
محروم رہ جائیں اس لئے آہستہ آہستہ اس سنت کو جاری کیا جائے اور لوگوں کو عادت ڈالی جاے رہ
که اس عید کی تیاری صبح ہی سے شروع کر دیا کریں ۔ اور دقت پر نماز کے لئے پہنچ جایا کریں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانہ میں اس لئے عید کی نمازوں کے متعلق انتظار کیا جاتا
تھا کہ یہاں جماعت کم تھی اور باہر سے بہت سے دوست آیا کرتے تھے ۔ ان کے آنے پر عید کی نماز
ہوتی تھی۔ لیکن اب حالات متغیر ہو رہے ہیں باہر سے آنے والے دوستوں کی تعدا د نسبتاً کم
ہوتی جا رہی ہے۔ اور مقامی دوستوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ارد گرد کے گاؤں کے لوگوں
کو شامل کر کے جو عید کی نماز کے لئے قادیان میں آتے ہیں میرے نزدیک یہاں کی تعداد ڈیڑھ
دو ہزار کے قریب ہو جاتی ہے۔ اور باہر سے آنے آنے والے دوست ۲۰۱۰ سے زیادہ نہیں ہوئے۔ ہوتے
اس طرح یہاں کے اور باہر سے آنیوالے دوستوں میں اس قدر فرق ہو گیا ہے کہ باہر سے آنے
والوں کی خاطر ہم اس حکم سے ہمیشہ کے لئے دستبردار نہیں ہوسکتے جس کے لئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد موجود ہے ۔ باہر کے جو دوست نما ز میں شامل ہو سکیں اور خدا تعالے
نے اس مقام کو برکت دی ہے اس لئے جس قدر بھی آسکیں آئیں۔ ان کو آئندہ یا تو شام کو یہی
یا زیادہ سے زیادہ صبح سویرے یہاں پہنچ جانا چاہیئے ۔ بہر حال اس عید کی نماز کو سنت کے مطابق ادا
کرنے کی ہیں آہستہ آہستہ کوشش کرنی چاہیے ۔
اس کے بعد میں اس عید کے ہی ایک حکم کے متعلق مختصرا ایک بات کہنی چاہتا ہوں ۔ یہ عید
قربانی کی عید ہے۔ اس موقعہ پر قربانیاں کی جاتی ہیں اور یہ عید یاد گار ہے حضرت ابراہیم خلیل اللہ
کے ایک فعل کی ۔ جب انہوں نے خدا کے حکم کے ماتحت اپنے بچے کو قربان کر دیا۔ میں نے جیسا کہ

الم
پہلے کئی دفعہ بیان کیا ہے۔ میرے نزدیک حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کا یہ فعل کہ انہوں نے
اپنے بچے کو چھری لے کر ذبح کرنا چاہا ، یہ عید در حقیقت اس کی یاد گار نہیں ہے۔ اگر یہ اس کی
یادگار ہوتی تو یہ واقعہ چونکہ شام کا م کا ہے اس کی یادگار کے طور پر حج شام میں پر حج شام میں ہوتا کیسی فعل کی
یادگار قائم رکھنے کا بہترین ذریعہ نہیں ہوتا ہے کہ اس جگہ جہاں واقعہ ہوا ہو یادگار بنائی جائے
باقی علاقوں میں بھی بے شک ہو مگر اصل اور بڑا مقام وہی ہو جہاں واقعہ ہوا ہے۔
پس اگر یہ عید اس عملی طور پر چھری پھیرنے کے لیے تیار ہو جانے کے نتیجہ میں ہوتی جو حضرت
ابراہیم علیہ الصلوٰة والسلام نے اپنے بچہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن پر شام کے علاقہ
میں رکھی تھی تو اس عید کا اصل مقام اورج کا مقام شام ہوتا نہ کہ حجاز ۔ لوگ اکنان عالم سے
وہاں جمع ہو تھے اور اس اور اس جگہ جہاں یہ واقعہ ہوا تھا اکٹھے ہو کر خدا کی یاد کرتے اور کہتے ابراہیم
عليه الصلوة و السلام نے کس قدر عظیم الشان قربانی کی۔ لیکن خدا تعالے نے حج کے لئے مکہ لے
اسلام سے
قرار دیا نہ ملی ہے کو قرار دیا۔ مزدلفہ اور عرفات کو قرار دیا۔ لیکن شام کے کسی مقام کو قرار نہیں دیا۔
پس میرے نزدیک اس کا تعلق اس قربانی سے نہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن پر عملی طور پر چھری پھیر نے پر آمادگی سے کی۔ پھر چھری پھیر نے
کے لئے بیٹھ جانا۔ اور چھری پھیر دنیا ان دونوں باتوں میں بھی بڑا فرق ہے جس وقت تک انسان
عملی قربانی کر نہیں دیتا اس کے دل کا حال اور ہوتا ہے ۔ ممکن ہے آج بھی کوئی انسان اپنے
بیٹے کی گردن پر چھری پھیرنے کے لئے آمادہ ہو۔ اور چھری پھیرنے کے لئے اسے لٹا بھی دے۔
پھر چھری اس کی گردن تک بھی لے جائے ۔ مگر ممکن ہے اس کا ہاتھ کانپ جائے اور وہ رو کر
بہٹ جائے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے چھری لی ، حضرت اسمعیل علیہ السلام کو لٹایا مگر الہام ہوا کہ
تیرا خواب پورا ہو گیا، جانے دے ۔ چونکہ آپ ۔ آپ نے چھری پھیری نہ پھیری نہیں اس لئے اس لئے اس مقام کو عملی
قربانی کے مقام سے نسبت نہیں ہو سکتی ۔ پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بیان کیا ہے ۔
اس عید اور رڈیا کا تعلق اس واقعہ سے نہیں بلکہ اس سے ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو ایسی دادی غیر ذی زرع میں پھینک دیا ہے جہاں
نہ پانی ہے نہ کھانا اور چھری پھیرنے سے مراد ایسی وادی غیر ذی زرع میں ہی پھینکنا ہے ۔
ان کی رؤیا کے یہی معنی تھے۔ لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا تعالے کی محبت کے جوش میں واقعی
پھری پھیرنے پر آمادہ ہو گئے ۔ اگر خدا تعالیٰ کے ارشاد ارشاد کا یہ مطلب ہوتا کہ چھری پھیر وا
روک دیتا تو اس کے تو یہ معنے ہوتے کہ وہ خود ہی اپنے حکم کی نافرمانی سکھاتا ہے وہ ایک کام کا حکم
ری پھیرو اور پھر

۱۲۱
دیتا ہے مگر اس کا منشاء وہ نہیں ہوتا ۔ اور خدا تھا۔ ہوتا ۔ اور خدا تعالے جیسی عظیم ہستی کے متعلق یہ خیال کرنا کہ وہ وہ
200
ایک ایسا حکم دے جس کے متعلق وہ خود جانتا ہو کہ اسے پورا نہیں کراؤں کا منشاء احکام خدا وندی
کے خلاف ہے ۔ در اصل بات یہ تھی کہ حضرت رت ابراہیم ابراہیم علیہ علیہ السلام السلام کی کی بعثت کے ابتدائی ایام میں جا جب دین
دنیا سے مت جا مت چکا تھا اس وقت انسانی قربانی ہوتی تھی ۔ اور انبیاء کا یہ طر ام کا یہ طریق ہے کہ جب تک کسی امر
کے متعلق خدا تعالے کی طرف سے حکم نہ آئے وہ قومی دستور کو جاری رکھتے ہیں اور چونکہ اس دقت سے نہ
کثرت انسانی قربانی ہوتی تھی اس لئے آپ نے اپنی ڈ یا کا یہی مفہوم سمجھا کہ اسمعیل کو ذبح کر کے
قربان کرنا چاہیئے۔ مگر منشاء الہی یہ نہ تھا بلکہ کچھ اور تھا ۔ اور وہ یہ کہ آپ ان کو ایک دن ایک ایسی
جگہ چھوڑ آئیں گے جہاں چھوڑ نا موت کے منہ میں دینے کے برابہ ہو گا ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم کا یہ خواب
اس وقت پورا جب وہ حضرت اسمعیل اور ان کی والدہ کو اس جگہ چھوڑ آئے جہاں مکہ آباد
ہوا ۔ اور جہاں آج لوگ اس واقعہ کی یاد تازہ کر رہے ہیں ۔ یہ حضرت ابراہیم کے خواب کا اصل
منشاء تھا اور یہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کو ذبح کرنا تھا کہ انہیں ایسی جگہ چھوڑ آئے جہاں ایک
مشکیزہ پانی اور تھوڑی سی کھجوروں کے سوا کھانے پینے کا کوئی سامان نہ تھا۔ کئی کئی میل تک
کوئی آبادی نہ تھی ۔ ایسی حالت میں چھوڑ آنا سو فیصدی موت کے منہ میں پھینک آنا تھا۔ کون
کر سکتا تھا کہ تھوڑا سا کھانا اور پانی ختم ہونے پر کچھ اور میسر آسکے گا۔ پس حضرت ابراهیم
علیہ السلام نے انہیں ذبح کرنے میں کوئی دریغ نہیں کیا ۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ خدا نے انہیں پھر
زندہ کر دیا ۔
اور
واقعہ اس طرح ہوا کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فیصلہ کر لیا کہ حضرت اسمعیل اور
ان کی والدہ کو وادی غیر ذی زرع میں چھوڑ آئیں تو وہ ایک مشکیزہ پانی کا اور کچھ بھجوریں ساتھ
لے کر حضرت اسمعیل اور ان کی والدہ کو خدا کے حکم کے ماتحت وہاں چھوڑ گئے لیکن محبت پڑی
ر خاوند بیوی کی محبت تو نہیں چھوڑی جا سکتی تھی۔ جب آپ واپس چلے تو مرد مرا کر پیچھے دیکھتے
جاتے تھے۔ کیونکہ آپ بخوبی جانتے تھے کہ اس پانی اور ان کھجوروں کے ختم ہونے کے بعد ان کی
بیوی اور ان کے بچہ کے لئے کھانے پینے کا کوئی سامان نہ ہو گا۔ حضرت ہاجرہ نے جب یہ دیکھا
تو خیال کیا ضرور کوئی بات ہے انہوں نے پوچھا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں اور ہمیں کہاں چھوڑ
جاتے ہیں۔ چونکہ یہ ایک دردناک موقعہ تھا ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے منہ سے بات نہ نکل سکی
اور آپ نے تیز تیز چلنا شروع کیا ۔ آخر حضرت ہاجرہ نے دریافت کیا آپ ہمیں نہاں کسی کے
حکم سے چھوڑے جاتے ہیں ؟ تب انہوں نے کہا ۔ خدا تعالے کے حکم سے۔ اس پر حضرت ہاجرہ نے
کہا۔ اگر خدا کے حکم سے چھوڑے جاتے ہیں تو وہ نہیں صنائع نہیں کرے گا اور خدا تعالے کی راہ

۱۲۲
میں اپنی اور اپنے بچہ کی قربانی کو قبول کیا ۔ اللہ تعالے ان کی آزمائش کرنا چاہتا تھا ۔ پانی اور
کھجوریں ختم ہو گئیں ۔ نزدیک نہ کوئی بستی تھی اور نہ ہی ادھر سے کسی قافلے کے گزرنے کا امکان
تھا۔ حضرت اسمعیل بچے تھے ، کوئی آٹھ برس کی عمر ہو گی ، پیاس کے مارے تڑپنے لگے ۔ حضرت
باجرہ سے اپنے لخت جگر کی یہ حالت نہ دیکھی گئی اور بیقرار ہو کر صفا و مروہ پہاڑیوں پر دوڑ نے
لگیں کبھی ایک پر چڑھ جاتیں اور کبھی دوسری پہ چڑھ کر دیکھنے لگتیں کہ شائد کوئی قافلہ آرہا ہو
لیکن کوئی نظر نہ آتا ۔ ایک پہاڑی سے اُتر کر دوسری پہ جانے تک چونکہ راستہ میں نیچی جگہ
تھی ۔ اور وہاں حضرت اسمعیل نظر نہ آسکتے تھے ۔ اس لئے وہ فاصلہ دوڑ کر طے کر لیتیں ۔ تاکہ
اونچی جگہ پر جا کہ بچہ کو بھی دیکھ سکیں ۔ کئی بار متواتر انہوں نے اسی طرح کیا مگر کوئی صورت
پانی ملنے کی نظر نہ آئی ۔ آخر جب بہت بے قرار ہو گئیں تو آواز آئی ہاجرہ ! جا اسمعیل کے پاس
جا۔ جب وہ حضرت اسمعیل کے پاس آئیں تو دیکھا کہ چشمہ پھوٹا ہوا ہے۔ اس سے انہوں نے پانی
پلایا ۔ پانی ملنے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے سامان پیدا ہو گئے کہ عرب کا ایک
قافله - استہ بھول کر وہاں آگیا ۔ اس نے پانی پاکر آرام پایا تو حضرت ہاجرہ کو کچھ تحائف دیئے
اور پھر اجازت لے کر وہاں ڈیرے ڈال دیئے اور معاہدہ کیا کہ آپ کی رعایا ہو کر یہاں ہینگے لیے
اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت اسمعیل علیہ السلامہ کو گویا وہاں کا بادشاہ بنا دیا ۔ یہ ہے اصلی
واقعہ اور یہ تھا قربانی اور عملی طور پر چھری پھیرنے کا مفہوم ! اور اسی واقعہ کی یادگار میں آج
کی عید ہے اور لوگ وہاں جاتے ہیں۔ باقی رہا یہ سوال کہ خدا تعالے نے مزدلفہ ، مئی اور عرفات
کو کیوں اس شرف کے لئے چنا ۔ میرا خیال ہے کہ عرفات ساحل سمندر کی طرف ہے اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام اس راستہ سے ان کے سے ان کو چھوڑنے کے لئے شام سے آئے ۔ اور لئے شام سے آئے ۔ اور عرفات وہ مقام
وعدہ کیا گیا
ہے جہاں اللہ تعالیٰ کی تجلی ظاہر ہوئی ۔ اور مزدلفہ وہ مقام ہے جہاں آپ سے وعدہ کے
کہ اس قربانی کے بدلہ میں بہت بلند درجات خطا ہوں گے ۔ مزد گفہ قرب پر دلالت کرتا ہے ۔ اور
عرفات عرفان پر ۔ منی وہ مقام ہے جہاں حضرت ہاجرہ گھبرائی ہوئی پہنچیں ، اس جگہ شیطان وہ
کو روڑے مارے جاتے ہیں چونکہ آپ گھبرائی ہوئی تھیں ۔ مگر جب حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے کہا کہ خدا کے حکم سے تم کو یہاں چھوڑے جاتا ہوں اور انہوں نے کہا ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کبھی
منافع نہیں کرے گا تو گو یا شیطان ہمیشہ کے لئے مار دیا گیا ۔ یہ ساری جگہیں قربانی سے تعلق
رکھتی ہیں پس آج کے دن در حقیقت ہم اس بات کی یاد تازہ کرتے ہیں کہ حضرت ابراهیم
علیہ السلام نے خدا کے لئے اپنے بیٹے کو ذبح کر دیا ۔ لیکن خدا نے اس کو زندہ کیا اور ہمیشہ کیلئے
اسے زندہ کر دیا اور دنیا میں اس کا نام روشن کر دیا ۔ اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دنیا میں

۱۲۳
وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جو عملاً قربانی کرنے کی عادی ہوں ۔ حضرت ابراہیمہ
براہیم
علیہ السلام
نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو قربان کیا ۔ خدا تعالٰے نے ان سے وعدہ کیا کہ میں ہمیشہ کے
لئے تیری ذریت کو قائم رکھوں گا۔ اور جس طرح آسمان کے ستارے گئے نہیں جا سکتے ، اسی طرح
تیری اولاد بھی گئی نہیں جائے گی۔ پھر جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو
سبزی
لله
اولادی
اس وادی غیر ذی زرت میں پھینک دیا ، خدا تعالے نے اس کے بدلہ میں ان کی اولا
ال
سے ایک شخص کو جنت کا آخری وارث بنایا۔ وادی غیر ذی زرع اس کو کہتے ہیں جہاں
نہ ہو۔ اور جنت اس مقامہ کا نام ہے جہاں سبزی ہی سبزی ہوتی ؟ ہوا گویا مکہ اور جنت و متضاد
مقام ہیں۔ مکہ کی زمین ایسی شور ہے کہ بعض لوگوں نے وہاں باغ لگانے کی کوششیں کی ہیں
اور اس کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں اور دوسرے ملکوں سے میٹی لا کر ڈالی ہے۔ مگر
کامیابی نہیں ہوئی ۔ یہ تو مکہ کی حالت ہے اور جنت وہ جگہ ہے جہاں سایہ کی اتنی کثرت
ہو کہ کبھی دھوپ نہ ہو۔ جب حضرت ابرا ہو ۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام - نے ان کو ایسی جگہ ڈال دیا جہاں سایہ
تک نہ تھا تو خدا تعالے نے کہا کہ میں تیری اولاد کو ایسی جگہ کا وارث کرونگا جہاں کبھی
دھوپ نہ ہو گی ۔ اور اب کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک حضرت سمعیل
علیہ السلام کی اولاد کی غلامی نہ کرے اور ان سے سے جنت کی چابی نہ مانگے حضرت اسمعیل
علیہ السلام کو وادی غیر ذی زرع میں رہنے کے نتیجہ میں اس جگہ کی وراثت عطا ہوئی جہاں
کبھی دھوپ ہوتی ہے نہ خشکی ۔ اور یہ قربانی ہے جس کی یاد نہیں دلائی گئی ہے اور جین کی
یاد تازہ رکھنے کے لیئے ہم بجرے قربان کرتے ہیں۔ یہ قربانیاں عظیم الشان نشان ہیں جن
کے اندر بڑی بڑی حقیقتیں مخفی ہیں۔ جب تک ان کو پیش نظر نہ لکھا جائے کوئی فائدہ نہیں
ہو سکتا ۔ دیکھو جس شخص سے محبت ہو اس سے مصافحہ کیا جاتا ہے جو محبت کے اظہار کا
نشان ہے اور اس کے معنی ہیں کہ دلوں میں باہمی کوئی کدورت نہیں ۔ یہ سچی محبت کا اقرار
ہوتا ہے لیکن اگر کوئی شخص ہاتھ تو ملا ہے مگر دل میں کدورت رکھے تو اس سے مصافحہ
کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے ۔ جو شخص محبت کے جذبات تو اپنے اندر پیدا نہ کرے لیکن مصافحہ
کرے وہ بیہودہ حرکت کرتا ہے۔ پس جس طرح محبت اور عفو کی علامت مصافحہ ہے۔ اسی طرح
خدا تعالے سے محبت اور حقیقی قربانی کی ظاہری نشانی یہ بکرے کی قربانی ہے ۔ یاد رکھنا چاہیے
کہ قربانی بھی اسی شخص کی نفی ہو سکتی ہے جو خدا کے لئے اور اس کی رضا کے حصول کے
لئے اپنے جان ومال اور اولاد کی قربانی کرنے پر بھی آمادہ ہو۔ اور جو خدا تعالے کے لئے
اس قربانی پر آمادہ نہیں ہوتا اس کے لئے کوئی عید نہیں وہ محض ظاہری شکل اختیار کئے ہوس ہے۔

۱۲۴
حضرت اسمعیل علیہ السلام نے جو قربانی کی یہ عید اس قربانی کی یادگار ہے ۔ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی ایک بیوی نے کہا کہ اسمعیل کے یہاں رہنے سے فساد کا خطرہ ہے یہ اور ح اور حضرت
اسمعین نے اس کو مٹانے کے لئے قربانی کو قبول کیا تو اللہ تعالے نے ہمیشہ کے لئے اس کو
۔
سے
امن قائم کرنے والا بنایا۔ اور اس کی اولاد کے ذریعہ دنیا میں مذہب اسلام نازل کر کے اس
کو ہمیشہ کے لئے امن قائم کرنے والا قرار دیا ہی اسلام اسلام - کے معنے ہیں سلامتی ۔ اور اسلام سے
تعلق
رکھنے کا نام ایمان ہے جس کے معنے امن کے ہیں کہ چونکہ حضرت اسمعیل علیہ السلام نے ایک گھر کا فسا
دور کرنے کے لئے لئے قربانی کی اللہ تعالیٰ نے انہیں ساری دنیا کا امن قائم کرنیوالا بنا دیا ۔
حقیقت ہے اس قربانی کی اور جب تک اس کو نہیں سمجھا جاتا اس سے کوئی فائدہ نہیں
ہو سکتا۔ تعجب ہے کہ بعض لوگ قربانی پر اعتراض کرتے ہیں اور اس کو اسراف قرار دیتے ہیں۔
اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ کیوں نہ یہ روپیہ خدمت دین اور اشاعت اسلام کے لئے خرچ
کیا جائے۔ ایسے لوگوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ خواہ یہ سوال نیک نیتی سے ہی کیوں کہا جائے یہ سے ہی کا نہ کی
پھر بھی یہ وسوسہ شیطانی ہے اور شیطان بعض اوقات دین کے معاملہ میں اچھی صورت سے
بھی وسو سے ڈالتا ہے۔
ایک جگہ ایک بزرگ کی دعوت تھی ۔ جب کھانا پینا گیا تو انہوں نے ہاتھ کھینچ لیا اور کھانے
سے انکار کر دیا ۔ جب وجہ دریافت کی گئی تو کہا کہ چونکہ اس کھانے کی طرف بہت زیادہ رغبت کردیا
ہو رہی ہے اس لئے میں نے اسے کھانا پسند نہیں کیا۔ اب گو دعوت قبول کرنا سنت ہے مگر
انہوں نے کہا کہ نفس کی اس قدر رغبت شک ڈالتی ہے کہ ضرور اس کھانے میں کوئی نقص
ہے۔ میزبان نے کہا۔ اس میں کوئی نقص تو نہیں ، یہ حلال مال ہے ۔ مگر انہوں نے کہا ۔ ضرور
کوئی نقص ہوگا۔ تحقیق کی جائے ۔ غرض قصائی سے پوچھا گیا تھا اس نے کہا کہ میرا اونٹ مرگیا تھا
میں نے سمجھا بہت نقصان ہوگا ۔ اس لئے اسے کاٹ کر بیچے ڈالا ۔ تو شیطان بعض اوقات
کسی کام کی زیادہ رغبت دلا کر بھی وسوسہ پیدا کرتا ہے۔ بظاہر تو دین کے رستہ میں مال خرچ
کرنا بہت اچھی بات ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہیں
میں دین زیادہ غریب تھا۔ صحابہ کئی کئی وقت تک بھوک کی وجہ سے پیٹوں پر پتھر باندھ رکھتے ہیں
مگر با وجود اس غربت و افلاس کے وہ قربانی کرتے تھے تو اب اسلام کی خدمت کے
خیال سے قربانی چھوڑنا کیونکر جائزہ ہو سکتا ہے ۔ اسلام اور روحانیت کسی ایک چیز کا نام نہیں
بلکہ کئی چیزوں کا نام ہے۔ جس طرح آنکھ ، کان ، ناک غرض کہ تمام اعضاء مل کر ایک خوبصورت
اور مکمل انسان بنتا ہے اسی طرح روحانیت کے لئے کئی ایک چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

۱۲۵
اب اگر کوئی شخص کہے کہ کسی کے تھوڑے تھوڑے کان کاٹ ڈالے جائیں تو کیا ہرج ہے۔ اس
کی سماعت میں تو بے شک بہت تھوڑا فرق آئے گا ۔ مگر اس کی زینت میں فرق ضرور آجائے گا۔
پس کسی چیز کو کامل بنانے کے لئے بعض باتیں اس کی زینیت کے لئے ہوتی ہیں اور یہ قربانی ایسی
حکمتوں کے علاوہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی بھی نہیں یاد دلاتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے اس عید کو کھانے پینے کا دن کہا ہے ۔ یہ بظاہر اسراف ہے لیکن حقیقت میں
ایسا نہیں۔ ملکہ قوموں میں زندگی کا احساس اور امنگ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تحفہ تحائف
تقسیم کرنے کے لئے دن مقرر کئے جائیں اور عید کے دن بھی گوشت بانٹا جاتا ہے ۔
مکہ میں آج کے دن اس قدر بکرے ذبح کئے جاتے ہیں کہ گوشت کھانے والا کوئی نہیں ملتا مگر
پھر بھی قربانیاں کی جاتی ہیں ۔ گوشت سکھایا بھی جاسکتا ہے۔ سکھانا بھی جائز رکھا گیا ہے اس
لئے سکھا کر اپنے لئے رکھنا بھی جائز ہے اور غربار میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے ہے لیکن اگر ضائع بھی
ہو جائے تو بھی قربانی ضروری ہے روحانی امور سے تعلق رکھنے والے اس بات کو اچھی طرح سمجھ سکتے
ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بعض صحابی دن رات مسجد میں بیٹھے رہتے
تھے کہ شاید حضور باہر تشریف لے آئیں اور وہ کسی اور وہ کسی بات کے سننے سے محر سے محروم رہ جائیں کے لوگ
سمجھتے ہوں گے کہ وہ وقت ضائع کرتے تھے لیکن نہیں و میں وہ بہت بڑی خدمت کر رہے تھے ۔ حضرت
ابو ہریرہ کے بھائی ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی حضور
ابو ہریرہ مقام دن مسجد میں بیٹھا رہتا ہے اور کوئی کام نہیں کرتا مجھے تمام دن محنت کرنی پڑتی ہے
آپ اسے بجھائیں کہ کام کیا کرے ۔ آپ نے فرمایا کہ تمھیں کیا معلوم خدا اسی کے طفیل تھیں بھی
رزق دے رہا ہے ہے تو
تو اصل میں وہ لوگ وقت ضائع نہیں کرتے تھے بلکہ بہت بڑے ثواب کا
کام کرتے تھے۔ پھر رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جوش نے فرمایا ہے کہ جو شخص مسجد میں آکرا ہم
کے انتظار میں بیٹھا رہتا ہے تو وہ بھی گویا عبادت میں ہی ہوتا ہے لیے اصل میں خدا تعالی دیکھتا
ہے کہ انسان میری راہ میں کسی قدر قربانی کے لئے آمادہ ہے ۔ اگر معمولی قربانی کے لئے تیار ہے
تو بڑی کے لئے بھی تیار ہو سکے گا ۔
لوگو
اگر تمام بکرے ذبح کر کے گوشت پھینک دیا جائے تو بھی ثواب ہے۔ مگر یہ گوشت تو غرباء
میں تقسیم کیا جاتا ہے اور اگر بچ رہے تو پرندوں کو ڈال دیا جائے جن کا حق قرآن کریم نے
بھی رکھا ہے کے یعنی جانوروں کا ۔ پس اگر گوشت پھینک دیا جائے اور کتے اور چلیں اُسے
جائیں تو بھی یہ ثواب کا موجب ہے ۔
کھا
اس قدر فوائد قربانی کے اندر ہیں کہ خواہ اسلام پر کس قدر بھی مصیبت کے دن آئیں تو بھی

174
قربانی جائزہ اور ضروری ہوگی ہاں اگر انسان پر خود کوئی مصیبت ہو تو وہ نہ کرے لیکن اگر توفیق ہو
تو ضروری ہے۔
راستہ میں
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ایک شخص ۰۰ ۳ دن گوشت کھاتا ہے یا کھانے کی کوشش کرتا ہے
مگر اسے اسلام کی حالت اور غربت اور خدمت دین اور اس روپیہ کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے
کا خیال پیدا نہیں ہوتا لیکن ایک دن خدا کے لئے اسے کھانا پڑتا ہے تو اسے دین کے رہا
خرچ کرنے کا خیالی آتا ہے۔ جب اپنی خواہش سے کھاتا تھا سے کھاتا تھا اس وقت تو اسلام کی مصیبت کے نہ تو اسلام کی مصیبت بھولے
ہوئے تھا لیکن خدا کے حکم سے کھانا پڑا تو خدمت اسلام یاد آ گئی ۔ جب اپنا نفس کہتا ہے
گوشت کھاؤ تو یہ ضرور کھاتا ہے لیکن جب خدا تعالے حکم دیتا ہے تو کہتا ہے یہ اسراف ہے اسے
کسی طرح نیک خیال کیا جا سکتا ہے۔ یقینا یہ وسوسہ شیطانی ہے ۔
کہ
پس جس کو توفیق ہو وہ قربانی ضرور کرے اور لوگ عید کے دن کھائیں نہیں تاکہ ان کے
مایوسیاں دور ہوں اور امنگیں پیدا ہوں اور خیال ہو کہ خدا تعالے نے ان ۔ دلوں سے
کے
کھانے پینے کے دن بھی مقرر کئے ہیں۔ خدا تعالے ہمیں توفیق دے کہ ہم اس عید کی حقیقت کو
سمجھیں اور ہمیں ایسی قربانیاں کرنے کی توفیق دے جس کے نتیجہ میں یہ عید حضرت ابراهیم
علیہ الصلوۃ والسلام کی قربانی کی یادگار ہے ۔ والفضل 5 ارجون شملہ معا ،
ه به سنن نسائی کتاب صلاة العيدين باب القصد في الخطبة ۔
ہے ۔ یہ جزیرہ نمائے عرب کا قدیمی شہر ہے جو بیت اللہ شریف کی وجہ مرجع خلائق ہے ۔ ۷۸ درجے طول عبد
اور ۲۳ درجے عرض بلد پر واقع یہی وہ مقدس ہستی ہے جہاں فخر موجودات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے کہتے ہیں کثرت ازدحام کی وجہ سے مکہ کا نام بتہ بھی ہے مسجم البلدان )
اسے ام القریٰ بھی کیا گیا ہے والا نعام و ۶ : ۹۳) اس کا ایک نام البلد الامین الستین ۹۵ : ۴ بھی
رکھا گیا ہے ۔ اس میں خانہ کعبہ وہ پہلا گھر ہے جو عبادت حج کے لئے تعمیر کیا گیا ہے وآل عمران ۳ : ۱۹۷
د مائده ۵ : ۹۸) اور ۴ - بیت المعمور
سوی ۳ ۳۰ بریت برت
اسے ۲ بیت العب العقيق رابح
والطور (۵۲ : ۵) بھی کہا گیا ہے ۔
ت الحرام ما
سے ۔ مکہ سے عرفات کی جانب قریبا سو میل کے فاصلہ پر پہاڑیوں میں گھری ہوئی ایک سستی ہے، جہاں
حاجی قربانیاں کرتے اور جمرات پر کن پر کنکریاں پھینکتے ہیں ۔
ہے۔ ایک کشادہ میدان جو مٹی سے شرقی جانب تین میل کے فاصلہ پر واقع ہے اس میں بطن مستر ایک خاص مقام ہے جہاں
اصحاب فیل ہلاک ہوئے تھے ۔ ورز والحجہ غروب آفتاب کے بعد حاجی یہاں مشعر الحرام میں قیام کرتے اور صبح کی نماز کے بعد
منی چلے جاتے ہیں ۔

۱۲۷
ہے ۔ ایک وسیع میدان ہے جہاں حاجی اور ذوالحجہ زوال آفتاب سے پہلے پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ ا
عرفه یا عرفات کے میدان میں وقوف کے میں وقوف کرنا کہتے ہیں اور یہ ارکان حج میں سے اہم رکن ہے۔
اسے یوم
ہے۔ یہاں حاجی ظہر
اور عصر کی نمازیں ادا کر تے ، امام کا خطبہ سنتے اور گریہ و زاری سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔
ن - صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب بيزنون النسلان في المشي
شه - محمد
معجم البلدان جلد ، ص ۲
شبه المنجد زير لفظ عرف
2 - معجم البلدان جلده 100 رستمى منى لان الكبش مُني به اي ذبح )
ے ۔ صحیح بخاری کتاب المناسك باب التلبية والتكبير غداة التحر حين يوفى
S
جمرة العقبة
- مسیحی بنا ری کتاب الانبسيار باب يزنون النسلان في المشي۔ له المنجد زير لفظ حديقة
پیداش باپ ۲۱ آیت ۱۰۰۹
ه - المنجد زیر لفظ امن ۔
س سے ملتا جلتا واقعہ حضرت واقعہ حضرت شیخ عبداللہ حفیف کے بارہ میں خیر المجالس مرتبہ حمید شاعر انقلندرم پر
ے اس سے
بیان کیا گیا ہے ۔
- جامع ترمذی ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة اصحاب النبي صلى الله علیہ وسلم
حدیث کے الفاظ یہ ہیں:۔ عن ابی طلحہ قالی شکونا إلى رسول الله الجوع ورفعنا
عن بطوننا عن حجر حجر حجر حجر فرفع رسول الله صلی اللہ علیہ وس وسلم حجرين
۔ صحیح بخاری کتاب الاضاحي باب ما يؤكل من لحوم الاضاحي - صحیح مسلم کتاب الصيام
باب تحريم صوم ايام التشريق۔
ه - صحیح بخاری کتاب الامناحي باب ما يؤكل من لحوم الاضاحي وما يتزود منها ۔
ال جامع ترمذی ابواب الاهد باب ما جاء في معيشة اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم ۔
(۲) مجمع بحار الانوار جلد ۲ ص ۲۵ زیر لفظ صفف۔
- جامع زندی ابواب اللہ ہر باب ما جاء في الزهادة في الدنيا۔
صحیح بخاری کتاب الاذان باب من جلس في المسجد ينتظر الصلوة

آج 10 میں سے 10 باقی