انتظام جلسہ سالانہ کے متعلق ہدایات

خطبات محمود
۵۳۴
سال ۱۹۲۸ء
انتظام جلسہ سالانہ کے متعلق ہدایات
فرموده ۷ / دسمبر ۱۹۲۸ء)
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں نے غالبا پچھلے سے پچھلے خطبہ میں دوستوں کو تحریک کی تھی کہ وہ جلسہ سالانہ کے
اخراجات میں کمی کرنے کے لئے مشورے دیں۔ ان مشوروں کو کار کن خواہ منظور کریں یا نہ
کریں ان کو اس کا ثواب ضرور مل جائے گا۔ میرے اس خطبہ کے جواب میں بہت سے دوستوں
نے باہر سے بھی اور قادیان سے بھی ایسی تجاویز بھیجی ہیں اور ممکن ہے بعض نے براہ راست
کارکنان جلسہ کی انجمن کے سامنے بھی ایسی تجاویز پیش کی ہوں مجھے ان تجاویز کو پڑھ کر خوشی
ہوئی۔ اس لحاظ سے بھی کہ دوستوں کو سلسلہ کے معاملات میں کافی دلچسپی معلوم ہوتی ہے اور
اس لحاظ سے بھی کہ جس قدر تجاویز آئی ہیں ان کا بیشتر حصہ معقول اور ایسا ہے جو آپس میں ملا
جلتا ہے۔ گو یہ مختلف شہروں سے آئی ہیں مگر آپس میں ان کا اتحاد ہے۔ نقصان کے ذرائع اور ان
کے علاج میں تقریباً سب متفق ہیں۔ گو اس معاملہ کا تعلق اس کار کن انجمن سے ہے جو جلسہ کا
انتظام کرتی ہے لیکن چونکہ عام اعلان میری طرف سے کیا گیا تھا نیز اس خیال سے کہ شاید ان
میں سے بعض تجاویز پر عمل کرنا بعض دوستوں کے لئے تکلیف دہ ہو یا بعض کے راستہ میں
قانونی مشکلات ہوں۔ قانون سے میری مراد گورنمنٹ کا قانون نہیں بلکہ سلسلہ کا قانون ہے اس
لئے میں ان کا عام اظہار کرنا ہی مناسب سمجھتا ہوں تا اگر باہر سے آنے والوں کے لئے بعض
تبدیلیاں تکلیف دہ ثابت ہو سکتی ہوں تو وہ ان کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو کر آئیں۔
بہت سے دوستوں نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اخراجات میں بہت سی زیادتی پر ہیزی
کھانے سے ہو جاتی ہے اس لئے جس طرح ہو سکے اس پر ہیزی کھانا کا علاج ہونا چاہئے۔ میں تو

خطبات محمود
۵۳۵
سال ۶۱۹۲۸
شروع سے ہی اس نام کا مخالف ہوں کیونکہ یہ نام بہت دھوکا دینے والا ہے۔ اور جس سال یہ
رسم شروع ہوئی تھی میں نے کہا تھا کہ جو بات آپ لوگ چاہتے ہیں اسے بہادری سے پیش
کریں غلط ناموں سے اسے کیوں تعبیر کرتے ہو۔ مگر اس وقت ان کی سمجھ میں یہ بات نہ آئی اور
میں نے حکما اسے بند کرنا اس لئے مناسب خیال نہ کیا کہ یہ کوئی دینی بات نہ تھی اگر چہ یہ رواج
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے وقت میں بھی تھا کہ بعض لوگوں کے لئے خاص کھانے
تیار کئے جاتے تھے مگر ان دنوں لوگ بہت کم آتے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی زندگی کے ایام کے آخری جلسہ پر صرف سات سو آدمی تھے۔ چونکہ اس وقت اتنے زیادہ
لوگ نہ آتے تھے اس لئے اسی نسبت سے خاص کھانا کھانے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہوتی
تھی اس لئے ایسا کھانا گھر سے ہی آجایا کرتا تھا۔ اگر میں اکیس آدمی خاص کھانا کھانے والے
ہوں تو اتنے لوگوں کے لئے گھر میں کھانا تیار کر لینا کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ بہر حال اس زمانہ میں
ایسا انتظام ضرور تھا گو ایسا وسیع نہیں تھا جتنا اب ہے۔ آہستہ آہستہ وہ لوگ جو انتظام میں زیادہ
دخل اور تصرف رکھتے تھے اپنے لئے اور پھر اپنے دوستوں کے لئے ایسے کھانے پکوانے لگے۔
اس پر اعتراض بھی ہوئے اور معترضین نے یہ دلیل پیش کی کہ مسیح موعود کے لنگر میں خاص
کھانے کا کیا ذکر ہے۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے جب یہ اعتراض
پیش ہوا تو آپ نے پ نے فرمایا جو فرق خدا نے رکھا ہے میں ! میں اسے کیسے مٹا دوں۔ بعض لوگ وال کے
نام سے بھی ڈرتے ہیں حالانکہ بعض صورتوں میں وہ گوشت سے بھی زیادہ مقوی ہوتی ہے تو جو
عادت وہ گھر سے لے کر آیا اسے ہم کس طرح بدل سکتے ہیں۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے فیصلہ کے خلاف ہم نہیں کر سکتے۔
جلسہ کے دنوں میں اگر خاص عام اور درمیانہ درجہ کے کھانے کا انتظام کیا جائے تو نہ تو
اتنے کارکن میسر آسکتے ہیں اور نہ ہی اخراجات برداشت کئے جاسکتے ہیں۔ نیز اس طرح عام
لوگوں کو شکایت کا موقع بھی ملتا ہے کہ فلاں کو خاص کھانا دیا گیا مجھے کیوں نہیں دیا گیا اس لئے
کارکنوں نے اس سے بچنے کے لئے یہ بہانہ کیا کہ اس کا نام پر ہیزی کھانا رکھ دیا جائے۔ جس سے
سننے والا یہی سمجھ سکتا ہے کہ یہ بیماروں کا کھانا ہے اور مئولفۃ القلوب کے طور پر بعض احمد یوں
اور غیر احمدیوں کو بھی اس پر ہیزی میں شامل کر لیا گیا ۔ مگر کجا مانند آن رازے کزو سازند محفلها-
ہوتے ہوتے پر ہیزی کافی تعداد تک جا پہنچی۔ پہلے سال تو کار کن بہت خوش ہوئے کہ اس طرح

خطبات محمود
۵۳۶
سال ۱۹۲۸ء
کرنے سے خرچ بہت کم ہو گیا ہے لیکن بعد میں تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ انہیں اس کے
اڑانے کی فکر ہوئی۔ اور یہ مسئلہ پچھلے سے پچھلے سال مجلس شورٹی میں بھی پیش ہوا۔ گو بعض
شدت سے اس کے مخالف تھے مگر کثرت رائے اس کے جاری رکھنے کے حق میں تھی۔ اس پر
میں نے اس کو جاری رکھنے کی منظوری دی۔ اور کہا کہ اس سال تجربہ کر کے اس انتظام کو دیکھ
لیا جائے ۔ اگر آرام رہا تو بہتر ورنہ اگلے سال یہ تجویز پھر پیش ہو جائے گی۔ چنانچہ یہ طریق قائم
رہا۔ اور چونکہ میں ایسے فیصلہ کو توڑنا پسند نہیں کرتا جو جماعت نے کیا ہو سوائے کسی خاص
مجبوری کے اس لئے اسے جاری ہی رہنا چاہئے ۔ جب ہم سینکڑوں ہزاروں میلوں سے جماعت
کے نمائندوں کو بلاتے ہیں تاکہ متحدہ فیصلہ کیا جا سکے تو پھر اگر اس فیصلہ کو بلا وجہ توڑ دیا جائے تو
یہ بات چنداں پسندیدہ نہیں اور اس کا لازمی نتیجہ اس قسم کی استبدادیت ہو گا جو اسلام میں جائز
نہیں۔ اسلام نے مشورہ کا حکم دیا ہے اور اس مشورہ کے احترام کا حکم بھی دیا ہے۔ گو خلیفہ کو
اختیار دیا ہے کہ وہ مفاد سلسلہ کے لئے کثرت کے فیصلہ کو بھی مسترد کر سکتا ہے مگر جہاں تک
ممکن ہو اس کی پابندی اور جماعت کے مشترکہ فیصلہ کے احترام کا حکم دیا ہے۔ پس اس کو اڑانے
کے لئے یہ مشکل درمیان میں ہے۔ مگر اب ایسی شکایات بھی پہنچی ہیں کہ اس سے خرچ زیادہ ہو
گیا ہے اور اگر یہ شکایت صحیح ہے تو اس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ خصوصاً اس سال جب
کہ قحط پڑا ہوا ہے اور ممکن ہے اس سال خرچ بڑھ جائے ۔ پس اس سال اخراجات میں تخفیف
کا سوال اور جماعت کے مشورہ کا احترام میرے مد نظر ہیں اس لئے میرا خیال ہے کہ کوئی ایسی
تدبیر سوچنی چاہئے جس سے کوئی ایسا درمیانی رستہ مل سکے۔ جس سے کثرت رائے کا فیصلہ بھی
مسترد نہ ہو اور خرچ میں بھی کمی ہو سکے۔ اس میں شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے فیصلہ کے مسترد
کرنے کا بھی اختیار دیا ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کوئی ایسی اہم ضرورت در پیش نہیں کہ میں اسے
رو کروں اور اگر ایسی تدابیر اختیار کرلی جائیں جن سے مشورہ کا ام کا احترام بھی قائم رہے اور خرچ
بھی کم ہو تو یہ طریق بہت بہتر ہے۔ چونکہ دوستوں سے مشورہ مانگا گیا تھا اور میں نے اسے قبول
بھی کر لیا تھا۔ اس لئے اسے بدلنے سے پہلے ضرروی ہے کہ اسے دوبارہ شوری میں پیش کیا
جائے ۔ یہ ایک بات ہے جو میں جلسہ کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔
دوسری بات جسے عام طور پر دوستوں نے پیش کیا ہے ایسی ہے کہ مجھے حیرت ہوتی ہے اس
پر پہلے کیوں توجہ نہیں کی گئی جلسہ میں سب سے زیادہ خرچ آئے کا ہوتا ہے کیونکہ یہاں پر کھانا

خطبات محمود
۵۳۷
سال ۶۱۹۲۸
سادہ ہی ہوتا ہے۔ جہاں پر تکلف دعوت ہو وہاں آٹے کا خرچ سب سے کم ہوتا ہے لیکن جہاں
سادہ ہو وہاں آٹا بہت زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ باہر سے بھی اور قادیان کے دوستوں نے بھی لکھا
ہے کہ روٹی کچی ہوتی ہے جس میں پختہ حصہ کھا لیا جاتا ہے اور کنارے کاٹ کر پھینک دیئے
جاتے ہیں۔ غلط بیانی کی تو کسی کو ضرورت ہی نہیں مگر بعض اوقات غلط فہمی ہو جاتی ہے لیکن یہ
بات اس کثرت سے آئی ہے کہ اس کو غلط فہمی پر محمول نہیں کیا جاسکتا۔ معلوم ہوتا ہے ایسا ہی
ہوتا ہے اور مجھے حیرت ہے کہ آج تک اس پر کارکنوں کی نظر کیوں نہیں پڑی۔ اس میں کیا شبہ
ہے کہ کچی روٹی نہیں کھائی جاسکتی اور اس طرح سینکڑوں آدمیوں کا کھانا ٹکڑوں میں چلا جاتا ہے
ضائع ہو جاتا ہے۔ میں پچھلی غلطی پر اظہار افسوس افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں
اور
کہ کارکنوں کے راستہ میں مشکلات بھی ہوتی ہیں۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ دنیا میں کوئی اور جگہ
بھی ایسی ۔ ہو جہاں اتنے آدمیوں کا کھانا ایک انتظام کے ماتحت تیار ہوتا ہو۔ بعض مرسوں پر بے
شک ہجوم زیادہ ہوتا ہے لیکن وہاں صرف ایک روٹی ہی ملتی ہے اور ایک روٹی دے دینا معمولی
بات ہے۔ لیکن چودہ پندرہ ہزار آدمیوں کو کئی دن تک کھانا کھلانا بہت مشکل ہے۔ اور اتنے
بڑے انتظام میں کو تاہیاں ہو سکتی ہیں مگر پھر بھی میں کہوں گا کہ کارکنوں کا اس طرف توجہ نہ کرنا
قابل افسوس ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ اب وہ ضرور اس طرف توجہ کریں گے۔ میں نے
بھی ایک سال لنگر خانہ میں کام کیا ہے مگر میرا تجربہ اتنا قلیل ہے کہ میں انہیں کوئی مشورہ نہیں
دے سکتا۔ میرے وقت میں صرف ستائیس سو آدمی جلسہ میں شامل ہوئے تھے اس لئے میں یہ تو
نہیں کہہ سکتا کہ یوں کر لو ۔ مگر یہ مشورہ ضرور دوں گا کہ وہ کوئی نہ کوئی تجویز ضرور نکالیں۔ کہ کر لو۔ یہ وہ نہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے لِكُلِّ دَاءِ دَوَاء ، یعنی ہر مرض کے لئے اللہ تعالی نے دوا
پیدا کی ہے اور کچی روٹی بھی ایک مرض ہے اس کی دوا بھی ضرور ہو گی اگر چہ مجھے معلوم نہیں۔
ان تجاویز میں جو تخفیف اخراجات کے سلسلہ میں مجھے موصول ہوتی ہیں بعض بہت لطیف
اور کار آما آمد ہیں۔ طالب علموں میں ۔ اسے احمد یہ سکول کے بوائے سکاؤٹس کی تجاویز بہت کار آمد
اور مفید ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس کے متعلق بہت غور و خوض سے کام لیا ہے۔
اگر چہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں مگر نہایت لطیف ہیں اور ان سے بہت بچت ہو سکتی ہے۔ میں ان
لوگوں کے متعلق جنہوں نے مشورے دیتے ہیں خصوصاً احمد یہ سکول کے سکاؤٹس کے متعلق
اظہار خوشنودی کرتا ہوں۔ وہ ایسے لطیف ہیں کہ جب میں نے ان کو پڑھا تو مجھ پر اتنا اثر ہوا کہ

خطبات محمود
۵۳۸
سال ۱۹۲۸ء
میں نے دستخط دیکھے کہ شاید ان میں کوئی بڑا آدمی ہو مگر دستخط بھی ایک لڑکے کے ہی تھے۔
یہ تجاویز نہایت ہی معقول ہیں اور ایسی باریک باتیں نکالی گئی ہیں جس طرح کوئی پولیس
آفیسر تحقیقات کرتا ہے دستخط کرنے والا اگر چہ پولیس انسپکٹر کا لڑکا ہے مگر وہ خود پولیس انسپکٹر
نہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ جتنے مشورے باہر سے یا یہاں سے آئے ہیں ان سب سے زیادہ
لطیف سکاؤٹس کے مشورے ہیں۔ اگر ہمارے طالب علم اس روح سے زندگی بسر کرنے کی
کوشش کریں تو یہ امر ہمارے لئے بہت ٹھنڈک کا موجب ہو گا۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ جس
طرح انہوں نے تدابیر بتائی ہیں ان پر عمل بھی کریں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ کارکن کمیٹی
ان سب کو قبول کرلے مگر ممکن ہے کوئی قبول نہ نہ ہو سکے لیکن ان کا فرض ہے ہے کہ وہ عملی طور پر
ایسا کام کر کے دکھائیں جو مفید ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے باتیں
کرنے سے کام نہیں ہوتے بلکہ کام کام کرنے سے ہی ہوتے ہیں۔ اور ایک مثال دیا کرتے تھے
اور اس پر ہنسا بھی کرتے تھے۔ فرماتے ایک امیر کے باروچی خانہ میں بہت سے کتے گھسے رہتے
تھے۔ وہ ایک دن دیکھنے آیا تو اسے پتہ لگا کہ اس طرح بہت نقصان ہوتا ہے نوکروں نے کہا کہ
جناب کیا کیا جائے دروازہ نہیں اس لئے کتے آجاتے ہیں۔ اس نے کہا یہ تو معمولی بات ہے۔ پہلے
ہی مجھے اس کے متعلق تم لوگوں نے کیوں نہ بتایا۔ آخر اس نے احاطہ بنوا دیا اور دروازہ لگا دیا
کتوں کو جب یہ ماجرا معلوم ہوا ہوا تو وہ رونے لگے ۔ ان کو روتے دیکھ کر ایک بڑھا کتا ان کے پاس
آیا اور دریافت کیا کہ تم پر کونسی ایسی مصیبت آئی ہے کہ رو رہے ہو۔ انہوں نے بتایا کہ
مصیبت ہی مصیبت ہے ہمارا سارا گزارا اس باورچی خانہ پر تھا۔ اب یہاں لگ گیا ہے دروازہ ہم
کہاں سے کھائیں گے۔ اس نے کہا بے شک دروازہ تو لگ گیا ہے مگر اسے بند کون کرے گا۔ تو
اصل بات یہ ہے کہ کام کرنے سے ہی کام چلتا ہے۔ پس میں امید کرتا ہوں کہ سکاؤٹس ان تجاویز
پر عمل بھی کریں گے اور جو کچھ انہوں نے کہا ہے اس سے بہتر کام کر کے دکھائیں گے۔ باقی
دوستوں سے بھی میں یہی کہوں گا کہ جہاں تک ہو سکے کفایت مد نظر رکھیں ۔ بعض دوستوں نے
ایک اور مشورہ بھی دیا ہے۔ میں نے جس سال انتظام کیا تھا اس پر عمل بھی کیا تھا گو اس اس سے غلط
فہمی بھی ہوئی مگر اس پر عمل کرنے سے فائدہ ہوا اور خرچ بھی کم ہوا۔ اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک
انجمن سے کچھ ایسے کارکن لئے جائیں جو اپنی اپنی جماعتوں کا انتظام کریں۔ اس سے بہت فائدہ
ہوتا ہے۔ ایک تو یہ کہ وہ لوگ اپنی ضروریات کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اور اگر کوئی غلطی یا

خطبات محمود
۵۳۹
سال ۶۱۹۲۸
کو تاہی ہو جائے تو دوسروں کو سمجھا بھی سکتے ہیں کہ ایسا ہو ہی جاتا ہے۔ دوسرے یہ فائدہ ہو گا
کہ بعض دفعہ جو بد دیانت لوگ کھانا لے جایا کرتے ہیں وہ نہیں لے جاسکیں گے۔ یہاں تو کوئی
ایسا بد دیانت یا بھیڑ کے لباس میں بھیڑیا ہو سکتا ہے جو دھوکا دہی سے زیادہ کھانا لے جائے مگر
مہمان کو کیا ضرورت ہے کہ وہ اس کی جگہ میں آدمی کا کھانا لے جائے۔
یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ سارا کام کریں۔ کام یہاں کے لوگ ہی کریں لیکن ان کو شامل
ضرور کر لیا جائے۔ اس پر گو اعتراض بھی ہوتے ہیں کہ ہم جلسہ سننے کے لئے آتے ہیں یا کام
کرنے کے لئے لیکن اگر انہیں سمجھایا جائے کہ وہ اتنی قربانی کریں کہ جلسہ سننے کے بعد کام بھی
کریں۔ آخر کچھ وقت وہ ادھر ادھر پھرنے میں بھی تو صرف کرتے ہیں تو وہ آمادہ ہو سکتے ہیں۔
میں نے جس سال ایسا کرنا چاہا پہلے لوگ اس میں شامل نہیں ہوتے تھے لیکن آخر سمجھانے سے
وہ اس پر آمادہ ہو گئے۔ وہ شاید حضرت خلیفہ اول کا آخری یا اس سے پہلا سال تھا۔ اس میں گو
وقت بھی ہو گی لیکن اگر دوست سمجھیں اور قربانی کریں اور ایسے دوست ہر سال بدلتے رہیں تو
انتظام میں بہت سہولت ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یہ خیال کر کے کہ میں
کفایت و اقتصاد پر بہت زور دے رہا ہوں جلسہ پر لوگوں کو لانے کی تحریک کو ہی بند نہ کر دیں۔
کفایت کی تحریک اسی حد تک ہے جہاں تک انتظام کا تعلق ہے۔ لوگوں کے آنے کے لحاظ سے تو
ہمارا فرض ہے کہ اگر ساری دنیا کو لا سکیں تو لے آئیں۔ ہم کو زید یا بکر کے لئے نہیں کھڑا کیا گیا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں کسی مخصوص طبقہ کے لئے
مبعوث کیا گیا ہوں۔ بلکہ یہ کہا کہ
دنیا میں ایک نذیر آیا ۔ الخ
گویا آپ کا پیغام کسی خاص قوم یا ملک سے مخصوص نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے ہے۔ پس
اگر آسکے تو ساری دنیا بھی آجائے ہم اپنے گھروں میں فاقہ کریں گے اور جو کچھ ہو گا ان کو
کھلائیں گے۔ اور ہم اس حد تک مکلف ہیں جہاں تک ہماری وسعت ہے۔ اگر اس کے بعد بھی ا
وہ بھوکے رہیں گے تو ہم جواب دہ نہیں ہوں گے بلکہ ہمارا کسی فعل خدا کو پسند ہو گا۔ پس دوست رہ بھوکے رہیں گے تو ہم جوا
کفایت شعاری کے اعلان سے لوگوں کو لانے کی تحریک میں ست نہ ہو جائیں۔
ضمنا میں یہ بھی ذکر کر دیتا ہوں کہ اس سال ریل آگئی ہے اور شرح کرایہ اور ٹائم ٹیبل بھی

خطبات محمود
۵۴۰
سال ۶۱۹۲۸
ریلوے والوں نے ہمار۔
ہمارے پاس بھیج دیا ہے اس لئے ریل کی وجہ سے جو آسانیاں پیدا ہوتی ہیں
ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پہلے جو لوگ بوڑھے تھے یا وہ غیر احمدی جن کو کوئی خاص دلچسپی نہیں
ہوتی تھی تکلیف کے خیال سے نہیں آتے تھے لیکن اب آسانی ہو گئی ہے اور خرچ میں بھی
کفایت ہو گئی پہلے جہاں ایک روپیہ کرایہ دینا پڑتا تھا۔ اس سال زیادہ سے زیادہ چار آنے خرچ
ہوں گے گویا آنے جانے میں ڈیڑھ روپیہ کی بچت ہو جائے گی۔ تو اس سال سفر میں سہولت اور
اخراجات میں کمی کے باعث اور بھی زیادہ تحریک کرنی چاہئے کہ لوگ جلسہ میں شامل ہوں۔
ممکن ہے کہ اس سال جو غیر احمدی اصحاب آئیں انہیں پہلے سالوں کی طرح سہولت نہ پہنچ
سکے اس لئے ایسے لوگوں کو جو دوست ساتھ لائیں وہ خود ان کا ہر طرح خیال رکھیں۔ کارکن
بھی خیال رکھیں گے مگر انہیں خود زیادہ خیال رکھنا چاہئے اور اگر کوئی کوتاہی ہو جائے تو سمجھایا
جائے کہ ایسے مجمع میں ایسا ہو ہی جاتا ہے۔ ایک برات کے کھانے کا انتظام مشکل ہوتا ہے اور
یہاں تو اس قدر ہجوم ہوتا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کوئی معقول آدمی اس بات کو نہ سمجھ سکے۔ پس
ساتھ لانے والے خود خیال رکھیں اور سب سے زیادہ یہ ہے کہ خاص دعائیں کی جائیں۔ یہ
آیات کے دن ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے نشان کے دن ہوتے ہیں اس لئے دعاؤں پر بہت
زور دینا چاہئے۔ بعض اوقات ذرا سا نقص تمام کام کو تہ و بالا کر دیتا ہے۔ اور اگر غور سے دیکھا
جائے تو یہ تمام کام اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوتا ہیں۔ جو لوگ نرم بستروں پر بھی کروٹیں
بدلتے رہتے ہیں وہ یہاں آکر کسیر پر سوتے ہیں اور پھر سردی کے دنوں میں سارا سارا دن بیٹھ کر
تقریر میں سننا اور پھر ملاقات کے لئے گیارہ بارہ بجے رات تک بیٹھے رہنا اور پھر بعض اوقات
اس پر بھی موقع نہ مل سکنا اور پھر ان کا علی الصباح آجانا یہ سب اتنی کوفت ہے کہ بیماری کا
شدید خطرہ ہوتا ہے۔ کل ہی سردی میں درس دینے کے لئے کھڑے رہنے کی وجہ سے گھنٹہ
ڈیڑھ گھنٹہ تک میری پہلی میں درد رہا۔ جہاں ایسے اجتماع ہوں وہاں کئی لوگ بیماریوں کا شکار
ہوتے ہیں حالانکہ وہاں اتنا بوجھ نہیں پڑتا۔ ہندوؤں کا میلہ ہوتا ہے غوطہ لگایا اور باہر آگئے۔
عرسوں پر بھی قوالی ہی سننا ہوتا ہے۔ مگر یہاں تو ایسی حالت ہوتی ہے کہ جیسے کسی کو پکڑ کر بیمار
کرنے کی کوشش کی جائے ۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی کم بیماری ہوتی ہے کہ انسانی بیان
اس کی حقیقت کو کھول نہیں سکتا۔ پس خدا تعالیٰ سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ اس کا یہ فضل اور
بھی زیادہ ہو اور اس میں رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ بلکہ یہ ہمیشہ بڑھتا چلا جائے کیونکہ اس کے فضل

31
خطبات محمود
ہمیشہ ترقی کرتے ہیں۔
T
مسلم - کتاب السلام باب لكل داء دواء د استحباب التداوی
کے تذکره ما ایڈیشن چهارم
۵۴۱
سال ۱۹۲۸ء
(الفضل ۱۴ / دسمبر ۱۹۲۸ء)

آج 10 میں سے 10 باقی