جو چیز دین کے راستہ میں روک ہو اُسے دور کردو
خطبات محمود
۱۰
سال ۱۹۲۹ء
جو چیز دین کے راستہ میں روک ہوا سے دور کر دو
فرموده ۲۹ - مارچ ۱۹۲۹ء )
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
انسان اپنی کوششوں اور سعیوں میں مختلف حیثیتیں رکھتا ہے۔ کوئی آدمی تو دنیا میں ایسا ہوتا
ہے کہ اس کی کوشش اور سعی ایک محدود دائرہ میں ہوتی ہے اور کوئی انسان ایسا ہوتا ہے کہ اس کی
کوشش اور سعی اپنے مقصود کے مطابق ہوتی ہے۔ بعض لوگ خواہ کی خواہ کتنا ہی ضروری کام کیوں : نہ ہو
چلتے وقت اس امر کا لحاظ ضرور رکھیں گے کہ پتلون کی سلوٹ خراب نہ ہو یا ان کے کوٹ میں کوئی
بدصورت شکن نہ پڑ جائے ۔ وہ تیز بھی چلیں گے لیکن اپنی وضع اور دستور کا پاس ہر وقت ان کی
کوششوں کو محدود کرتا رہے گا۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ملیں گے جو خواہ وضع قطع کے نہایت پابند اور
فیشن کے دلدادہ ہوں لیکن جس وقت ان کے سامنے کو منے کوئی مقصد ہوگا اس کے حصول کے لئے وہ
فیشن اور پابندی وضع کو قربان کرنے کے لئے تیار ہوں گے ۔ اگر مقصد کے حاصل کرنے کے لئے
دوڑنا پڑے تو وہ دوڑ نے لگ جائیں گئے اگر زمین پر بیٹھنے کا موقع آئے تو بیٹھ جائیں گئے اگر
گرد و غبار میں چلنے کی ضرورت ہو تو بلا تکلف چل پڑیں گے ۔ اصل چیز جو ان کے سامنے ہوتی
ہے وہ ان کا مقصود اور مدعا ہوتا ہے اور اس کے لئے وہ درمیانی چیزوں کو قربان کرنے کے لئے ہر
وقت تیار اور آمادہ رہتے ہیں۔ تاریخ انگلستان کا ایک واقعہ ہے جس سے اس مضمون کی حقیقت پر
بہت کچھ روشنی پڑ سکتی ہے۔ ملکہ الز بتھ انگلستان کی ایک نہایت مشہور ملکہ گزری ہے بلکہ یوں کہنا
چاہئے کہ انگلستان کی موجودہ عظمت اور طاقت کی بنیاد اس کے زمانہ میں ہی پڑی ہے۔ یہ
خطبات محمود
۷۹
سال ۱۹۲۹ء
خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ انگلستان کی طاقت کی ابتداء بھی ایک عورت سے ہوئی اور انتہاء
بھی عورت پر ہوئی ۔ یہ طاقت اور عظمت ملکہ الزبتھ کے زمانہ سے شروع ہوئی اور ملکہ وکٹوریہ کے
زمانہ میں خدا تعالیٰ نے خبر دیدی ۔
سلطنت برطانیه تا هشت سال
بعد ازاں ایام ضعف و اختلال کے
اور یہ آٹھ ٹھ سال سال جا جاکر ملکہ وکٹوریہ کی وفار وفات پر پورے ہو گئے ۔ ۔ ملکہ ملکہ الزبتھ الز بتھا ایک دفعہ کسی کا کام
کے لئے اپنے محل سے باہر نکلی اس کا قاعدہ تھا کہ اپنے ساتھ : ساتھ ہمیشہ بہت سے خوش وضع نو جوان رکھا
کرتی تھی وہ اپنے دربار میں زرق برق اور بھر کیلے لباس والے خوش وضع نو جوانوں کو دیکھنا پسند
کرتی تھی اور جس کا لباس اعلیٰ اور قیمتی نہ ہوا سے اپنے دربار میں نہیں آنے دیتی تھی اس لئے
ہمیشہ اس کے ارد گرد خوش وضع نوجوانوں کا ایک جمگھٹا لگا رہتا تھا۔ راستہ میں جاتے ہوئے ایک
جگہ کچھ کیچڑ آ گیا اگر چہ وہ بہت تھوڑی سی جگہ تھی جہاں کیچڑ تھا لیکن امیر البحر ریلے کے جو ایک مشہور
امیر البحر گذرا ہے اور جو اُن خوش پوش نو جوانوں میں سے ایک تھا اس نے اپنا در باری کوٹ جو
نہایت بیش قیمت تھا فوراً اُتارا اور اس کیچڑ کی جگہ پر ڈال دیا وہ کوٹ چونکہ بیش قیمت تھا اور چونکہ
ملکہ کو یہ بات بالکل اچنبھا معلوم ہوئی اس لئے اس نے حیران ہو کر پوچھا۔ ریلے یہ کیا ؟ ریلے
اب دیا ریلے کے کوٹ کا خراب ہونا اس سے بہتر ہے اخراب ہونا اس سے بہتر ہے کہ ملکہ کا پیر خراب ہو ۔ ملکہ کو یہ بات
بہت پسند آئی اور اُس نے ریلے کو بہت عروج پر پہنچا دیا اگر چہ انجام کا راسی کے ہاتھ سے وہ تباہ
بھی ہو گیا۔ یہ مثال ہے جس سے سبق حاصل ہوتا ہے۔ ریلے تھا تو وضع کا پابند لیکن جب ایک
ت اس کے سامنے پیش آئی تو اس نے اپنے فیشن اور پابندی وضع کو اس پر قربان کر دیا۔ پس اگر
شخص ایک ملکہ کی خوشنودی کے لئے وضع قطع کو چھوڑ سکتا ہے فیشن کی دلدادگی کو قربان کر سکتا
ہے تو سوچنا چاہئے کہ دین کی ترقی کے لئے اسلام کی اشاعت کے لئے مذہب کے ثبات کے لئے
اور اپنے پیدا کرنے والے کی رضا کے لئے کیا کچھ نہیں کیا جاسکتا ہ کیا ایک مسلمان کو یہ مقصد اتنا
بھی پیارا نہیں ہونا چاہئے جتنا ر میلے کو الز بتھ کی خوشنودی تھی ۔
نے جواب دیار
یا د رکھو مقاصد کا اعلیٰ اور عمدہ ہونا کافی نہیں ہوتا جب تک قربانی اور فدائیت بھی اس کے
مطابق نہ کی جائے ۔ دنیا کی کوئی چیز جسے خدا نے حرام نہیں کیا نا جائز نہیں ۔ اعلیٰ لباس پہننا، اعلی قسم
خطبات محمود
سال ۱۹۲۹ء
کے کھانے کھانا سجے ہوئے اور عمدہ مکانوں میں رہنا ان میں سے کوئی چیز بھی نا جائز نہیں لیکن
ان چیزوں کا اسلام کی ترقی کے راستہ میں روک ہو جانا نا جائز ہے۔ شریعت یہ نہیں کہتی کہ
بدصورت عورت تلاش کر کے اس سے شادی کرو لیکن یہ ضرور کہتی ہے کہ عورت تمہاری عبادت کے
راستہ میں روک نہ ہو جائے ۔ اسی لئے جہاں شریعت نے عورتوں کا ذکر کیا ہے وہیں نماز کا ذکر کر
دیا ہے اور فرمایا ہے ایسا نہ ہو تم نماز سے غافل ہو جاؤ۔ اسی طرح لباس ہے یہ ہرگز منع نہیں کہ
عمدہ لباس پہنو لیکن اس سے ضرور روکا ہے کہ اوقات کو اس طرح خرچ کیا جائے کہ دینی کام سے
انسان غافل ہو جائے ۔ اسی طرح اعلیٰ کھانا کھانے سے نہیں روکا لیکن انہیں دین کے رستہ میں
حائل ہونے دینا نا جائز بتایا ہے۔
پس ہمیں اپنے تمام کاموں میں اس بات کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہئے کہ جو چیز دین کے رستہ
میں روک ہو اُ سے دور کر دیا جائے ۔ مسلمانوں میں یہ احساس نہیں ۔ ابھی اپنی جماعت کے متعلق تو
میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ وہ نئی ہے اور اسے ایسے مواقع نہیں ملے کہ اس قسم کی قربانی کا ثبوت پیش
کر سکے لیکن عام مسلمانوں میں یہ مرض بہت ہے۔ بڑے بڑے آدمی نمازوں میں بہت سست
ہوتے ہیں ۔ نواب اور رؤسا کے لئے باجماعت نماز تو شاید ایسی ہو جیسے ایک عام مسلمان کے لئے
سؤ رکھانا۔ بلکہ یہاں تک کہ شعائر اسلام کی بھی انہیں پرواہ نہیں ۔ وہ اسلام کے لئے معمولی قربانی
بھی نہیں کر سکتے ۔ ہمارے ایک احمدی دوست کو بطور ڈیپوٹیشن کے ایک مسلمان نواب کے دربار
میں جانا پڑا۔ انہوں نے وہاں جاکر السّلامُ عَلَيْكُمْ کہا نہ نواب صاحب بہت بگڑے اور کہا
یہ اتنا بد تہذیب انسان ہے کہ اتنا بھی نہ ہے کہ اتنا بھی نہیں جانتا کہ شرفاء کی مجلس میں سلام کس طرح کہنا چاہئے
جب وہ بہت ناراض ہوئے تو انہوں نے آخر جواب دیا کہ میں نے تو صرف وہی بات کہی ہے جو
آپ کے دربار سے ایک بہت بڑے دربار یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کے دربار میں کہی جاتی تھی ۔
تو مسلمان رؤسا السّلامُ عَلَيْكُمْ کے بھی روادار نہیں اور اسے خلاف تہذیب سمجھتے ہیں ۔ جب
تک جھک کر آداب عرض نہ کہا جائے یا اور دوسرے سلام جن کا اسلام سے تو تعلق نہیں نہ کئے جائیں
ان کے نزدیک تہذیب اور شائستگی قائم نہیں رہ سکتی ۔ لیکن وہ نہیں جانتے کہ مؤمن کی تہذیب اور
شائستگی اس کا مذہب ہے جو اس کے خلاف ہے اس کی اسے پرواہ نہیں ۔ کون سمجھ سکتا ہے کہ
خدا تعالی سے بڑھ کر بھی تہذیب و شائستگی کے قواعد کوئی بیان کر سکتا ہے۔ تہذیب وہی ہے جو
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
AL
سال ۱۹۲۹ء
خدا تعالیٰ کی نظروں میں تہذیب ہے جو اس کی نظر میں نہیں وہ کوئی تہذیب نہیں ۔ باقی سب رسم و
رواج ہیں۔ کوئی قوم کسی رواج پر قائم ہے اور کوئی کسی پر ۔ ہم دیکھتے ہیں مختلف قوموں میں آداب
مختلف ہوتے ہیں بعض سجدہ کرتے ہیں بعض جھک کر گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں چنانچہ سلام کی
بجائے دوسرے کے گھٹنوں پر ہاتھ لگانا اب بھی مسلمان زمینداروں میں پایا جاتا ہے۔ مصر والے
جھک کر اپنے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے تھے یعنی جو شریعت نے رکوع کی صورت میں خدا تعالیٰ کے لئے
مقرر کیا ہے۔
سے
صلى الله
پس مسلمانوں کو ہمیشہ اصل مقصد پیش نظر رکھنا چاہئے یعنی یہ کہ دین کی اشاعت اور اسلام کا
قیام ہو ۔ باقی اسلام نہ اچھے کپڑے پہننے سے روکتا ہے نہ اچھے کھانوں سے منع کرتا ہے نہ عمدہ
مکانوں میں رہائش سے روکتا ہے صرف یہ کہتا ہے کہ یہ چیزیں اشاعت دین کے رستہ میں روک
نہ ہوں اور اس صورت میں ادنیٰ سے ادنی چیز کو بھی نا پسند کرتا ہے۔ ایک صحابی کے متعلق لکھا ہے
کہ جنگ اُحد میں جب یہ مشہور ہوا کہ رسول کریم اللہ شہید ہو گئے تو وہ کئی دن سے فاقہ سے
تھے اتفاق کچھ کھجوریں انہیں مل گئیں جو وہ کھا رہے تھے کہ اتنے میں یہ خبر مشہور ہوئی کہ رسول کریم
صلى الله شہید ہو گئے انہوں نے جو نہی یہ خبر سنی کہا یہ بھی کوئی اچھی بات ہے کہ رسول کریم شہید
ہو گئے اور میں کھجوریں کھاؤں ۔ چنانچہ انہوں نے فوراً کھجوریں پھینک دیں اور جنگ میں جا کر
شہید ہو گئے گے اُس وقت وہ صحابی کھجوریں کھانے کے لئے کھا رہے تھے میوہ کے طور پر نہیں ۔ اور
روٹی کے طور پر کھجوریں کھانا بہت مشکل ہے کسی کو دس دن روٹی کی جگہ کھجور میں کھانے کے لئے
دے کر دیکھو اس کی کیا حالت ہوتی ہے لیکن جب ایسی حالت میں کھجوریں کھانا بھی انہوں نے
دین کے کام میں روک ہوتے دیکھا تو اسے بھی گناہ سمجھ کر چھوڑ دیا ۔ تو وہ کام جو دین کے رستہ میں
روک ہو وہ خواہ کتنا اعلیٰ اور عمدہ کیوں نہ ہو بُرا ہے اور جو دین کے رستہ میں روک نہیں اس میں
خواہ کتنا بھی آرام و آسائش کیوں نہ ہو وہ برا نہیں ۔ پس جو اصل چیز ہے وہ یہی ہے کہ کوئی بھی چیز
دین کے رستہ میں روک نہ بنے ۔
ابھی مؤذن نے اذان دی اور اس سے میرے دل میں یہ تحریک ہوئی ہے۔ اس نے کیسے
عمدہ طور پر رسول کریم کا پیغام پہنچایا کہ دور کرنماز کی طرف آؤ۔ اب دوڑ نا عام طور پر وقار
کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔ جو با وضع لوگ ہیں وہ نہایت آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے ہیں اب آہستہ
XXXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۸۲
سال ۱۹۲۹ء
الله
الله
چلنا شریعت نا پسند تو نہیں کرتی لیکن جب دین اور عبادت کا معاملہ ہو اس وقت کو تا ہی سے بھی منع
کرتی ہے۔ دین کے معاملہ میں جلدی کرنے کا حکم دیا اور پھر نتیجہ بھی بتا دیا کہ اگر نماز کی طرف
جلدی آؤ گے تو فلاح بھی جلدی پاؤ گے اور کامیابی بھی جلدی حاصل کرو گے ۔
رسول کریم ﷺ ایک دفعہ خطبہ بیان فرما رہے تھے کہ تین شخص آئے ایک نے دیکھا کہ
جگہ تو نہیں لیکن رسول کریم ﷺ کے قُرب کی محبت سے مجبور ہو کر وہ کودتا ب کی محبت سے مجبور ہو کر وہ کو دتا پھاند تا آگے آ بیٹھا۔
دوسرے شخص نے حیا کی اور جہاں اسے جگہ ملی وہیں بیٹھ گیا۔ تیسرے نے دل میں کہا یہاں تو کوئی
آواز پہنچتی ہے اور کوئی نہیں پہنچتی یہاں بیٹھے رہنے سے کیا فائدہ؟ چنانچہ وہ واپس چلا گیا۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے تین آدمیوں کی حالت کی خبر دی ہے ایک آ آیا اور
جگہ تلاش کر کے آگے آ پہنچا۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا اس کے اخلاص کی برکت میں میں اسے اپنے
قرب میں جگہ دوں گا ۔ ایک اور آیا اس نے کہا آگے تو جگہ نہیں لیکن پیچھے ہٹنا بھی ٹھیک نہیں اور وہ
وہیں بیٹھ گیا ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا میں نے بھی اس کے گناہوں کی حیا کی ۔ تیسرا آیا اور لوٹ گیا۔
خدا نے فرمایا جس طرح وہ اس مجلس سے لوٹ گیا میں نے اس سے منہ پھیر لیا کے بظاہر یہ معمولی
بات ہے۔ ہے لیکن چونکہ یہ افعال قله افعال قلب سے پیدا ہوئے اور اللہ تو اور اللہ تعالیٰ کے انعامات دل کی حالت پر ہی
ہوا کرتے ہیں اس لئے جزاء اور نتیجہ کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں کیونکہ اصل دیکھنے والی بات یہ
ہوتی ہے کہ دین کے معاملہ میں کس نے سستی کی اور کون آگے بڑھا۔
پس مؤمن کے لئے ضروری ہے کہ دیکھ لے اس کے پیش نظر جو مقصد ہے اس کے لئے اس
نے کس حد تک قربانی کی ہے اور اگر وہ جس حد تک کہ ضرورت ہے قربانی کر دے تو پھر وہ خدا
تعالیٰ کی نصرت کا مستحق ہو جاتا ہے۔ پھر یہ سوال نہیں رہتا کہ کتنی قربانی کی ہے پھر خواہ وہ قربانی
پیسہ کا لاکھواں حصہ ہی کیوں نہ ہو جب وہ اس کی اہمیت یا ضرورت کے مطابق پہنچ جائے تو وہ
کامیاب ہو جاتا ہے۔ قربانی ہمیشہ یا تو طاقت کے مطابق ہوتی ہے یا ضرورت کے مطابق یہ
ضروری نہیں کہ ہر کام میں طاقت کے مطابق ہی قربانی کی جائے بعض دفعہ اتنی ہی ضرورت ہوتی
ہے جتنی کہ شریعت قرار دیتی ہے۔ مثلاً شریعت نے حکم دیا ہے کہ اسلامی حکم که اسلامی حکومت ہو تو سب کو کھانا
دینا حکومت کا فرض ہے یہ نہیں کہ سب مالداروں سے روپیہ لے کر سب پر تقسیم کر یا جائے ۔ اس
حد تک مہیا کرنے کے لئے جتنا ضرورت ہو لے لیا جائے گا اس سے زیادہ نہیں تو یہ قربانی
خطبات محمود
۸۳
سال ۱۹۲۹ء
ضرورت کے مطابق ہوگی ۔ پس قربانیاں یا تو ضرورت کے مطابق ہوتی ہیں یا طاقت کے
مطابق ۔ بعض اوقات یہ سوال ہوتا ہے کہ جس قدر تم میں ہمت ہے قربانی کر دو۔ یا پھر ضرورت
کے مطابق مثلاً ایک شخص کو جو مسافر ہے دس روپیہ کی ضرورت ہے اگر کچھ آدمی آنہ ڈیڑھ آنہ
دے دیں تو رقم پوری ہو جائے گی ۔ یا پھر وہ جسے شریعت نے ضروری کیا ہے جیسے حکومت کے لئے
فرض ہے کہ تمام رعایا کے کھانے پینے کا سامان کرے پس جو انسان یا تو اس حد تک قربانی کر دے
کہ جس حد تک کرنا ضروری ہوا اور یا پھر اگر ایسا موقع اور ایسا معاملہ ہو کہ شریعت کہتی ہے جتنی بھی
قربانی تم کر سکو کر دو تو اپنی طاقت کے مطابق کر دے تو وہ اپنے مقصد کو پالیتا ہے۔ خواہ ایسی قربانی
کرنے میں آسائش و آرام بھی حاصل ہو۔ پس قربانیوں میں ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہئے کہ بیشک
اپنے آرام کا سامان بھی ہو لیکن دین کے معاملہ میں کوشش کو اس حد تک پہنچا دیا جائے جس حد تک
ضرورت ہے فلاح اور کامیابی دین کے لئے جلدی کرنے کے نتیجہ میں ہی مل سکتی ہے۔
یا
چونکہ اس موقع پر بہت سے دوست آئے ہیں اس لئے اس خطبہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے
میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مؤمن کا اصل کام باتیں بنانا نہیں ہوتا بلکہ اصل کام کام کرنا ہوتا
ہے۔ جو دوست نمائندہ ہو کر یا شمولیت کے لئے آئے ہیں انہیں نہایت سنجیدگی کے ساتھ اس امر
پر غور کرنا چاہئے کہ کن ذرائع سے دین کو تقویت حاصل ہو سکتی ہے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
اگر ہم تندہی کے ساتھ اس کام کو شروع کر دیں تو چونکہ یہ کام اللہ کا ہی ہے اس لئے یقینا کامیابی
ہو گی ۔ یہ تو اس کا احسان ہے کہ ہم سے وہ یہ کام لیتا ہے ورنہ کون مان سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارا بہ
کسی اور کا محتاج ہے یہ تمام چاندی سونا، زمینیں اور طاقتیں کس نے پیدا کی ہیں؟ اگر وہ چاہتا تو
کیا وہ خود ہی دین کا کام کرنے والوں میں انہیں نہیں بانٹ سکتا تھا اس کے خزانہ میں کوئی کمی
نہیں ۔ اس نے انسان پیدا کئے مگر بچے پیدا کر کے ماں باپ کے حوالے کر دیئے کہ ان پر خرچ کرو
اور ایسی تربیت کرو کہ خدا تعالیٰ کے کام آسکیں ۔ اسی طرح جو بھی چیزیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیں وہ
انسان کے
کے ہاتھ میں دے دی ہیں تا اس کے ایمان کی آزمائش کرے۔ پس اس موقع پر کہ یہ
در اصل ہماری آزمائش کا موقع ہے۔ پارلیمنٹوں میں لوگ جا کر خوش ہوتے ہیں کہ ہماری
عزت افزائی ہوئی لیکن ہمارے لئے خوشی نہیں بلکہ ڈرنے کا مقام ہے۔ دوسرے لوگ پارلیمنٹ
کی ممبری پر پھولے نہیں سماتے کہ ہماری عزت افزائی ہو گی لیکن ہم چونکہ خدا تعالیٰ کے
خطبات محمود
۸۴
سال ۱۹۲۹ء
حضور جوابدہ ہونگے اس لئے ہمارے لئے سخت خطرہ کا مقام ہے۔ ہماری مثال تو ایسی ہے جیسے
کہتے ہیں کسی بزر بزرگ کو کسی بادشاہ نے قاضی القضاۃ یعنی چیف جسٹس بنا دیا۔ دوست احباب جمع ہو
کر ان کے مکان پر مبارکباد کے لئے گئے لیکن انہوں نے جا کر دیکھا کہ وہ بے تابی کے ساتھ رو
رہے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کیا بات ہے ہم تو سمجھتے تھے کہ آپ کے گھر بہت خوشیاں ہو رہی ہوں
گی لیکن آپ رو رہے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا یہ خوشی کا موقع نہیں بلکہ خطر ناک
ابتلاء ہے۔ میں بیٹھا ہونگا دو شخص فیصلہ کے لئے میرے پاس آئیں گے ۔ ایک کہے گا یہ میرا حق
ہے اور دوسرا کہے گا میرا ہے اور ان دونوں کو پتہ ہو گا کہ کس کا ہے لیکن میں جس کے سپرد اس کا
فیصلہ ہو گا نہیں جانتا ہوں گا ۔ وہ دونوں گویا سو جا کھے ہونگے اور میں جس نے فیصلہ کرنا ہے اندھا
ہوں گا۔ میں نہ معلوم کتنے حق داروں کے حق چھین کر دوسروں کو دے دوں گا کتنے مظلوموں کو
ظالم قرار دیکر سزا دیدوں گا اور کتنے ظالموں کو چھوڑ دوں گا ۔ پس بتاؤ یہ میرے لئے رونے کا
مقام ہے یا خوشیاں منانے کا ۔
ہے
پس ہمارا یہ اجتماع بھی بہت نازک اجتماع ہے اور ہم پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی
ہیں۔ اس لئے دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ایسا رویہ اختیار کرنے کی توفیق دے جو اس
کی رضا کے مطابق ہے ۔
صلى الله
اس خطبہ کا آخری حصہ دراصل مجلس مشاورت میں بیان کرنا چاہئے تھا لیکن چونکہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا ہے جمعہ میں ایک ایسی ساعت ہے جب دعا قبول ہو جاتی ہے شہ اس لئے
میں نے جمعہ میں ہی اسے بیان کرنا مناسب سمجھا تا شاید ہماری دعائیں اس گھڑی کو پالیں اور
قبول ہو جائیں ۔
ا تذکرہ صفحہ ۷۶۶ ۔ ایڈیشن چہارم
( الفضل ۵۔ اپریل ۱۹۲۹ء )
انگریز مد بر اور ادیب ۔ نام کا صحیح تلفظ رالی ہے : SIR WALTER RALEIGHI
ملکہ الزبتھ اوّل کا مقرب تھا ۔ امریکہ میں نو آبادیوں کیلئے مہمات کا آغاز کیا۔ انگلستان کو آلو
اور تمباکو سے متعارف کروایا ۔ ۱۵۹۵ء میں دری کروایا ۔ ۱۵۹۵ء میں دریائے اور ی نو کو (ویز و وینزویلا ویلا جنوبی امریکہ ) کے
منبع کی طرف مہم لے کر گیا ۔ جمیز اوّل کی تخت نشینی اس کے زوال کا پیش خیمہ
ثابت ہوئی ۔ نہایت ناکافی شہادت کی بناء پر غداری کے الزام میں سزا دیکر لندن کے
خطبات محمود
۸۵
سال ۱۹۲۹ء
قلعہ ٹاور میں قید کر دیا گیا ۔ ۱۶۱۶ء میں رہا کیا گیا اور دریائے اوری نوکو کی طرف دوسر اسفر
اختیار کیا۔ واپسی پر غداری کے پہلے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ اس کی
تصانیف میں نظمیں نیز سیاسی اور فلسفیانہ تحریریں شامل ہیں ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اوّل صفحہ ۷۰۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء )
بخارى كتاب المغازى باب غزوة أحد
بخاری کتاب العلم باب من قعد حيث ينتهى المجلس ومن راى
فرجة في الحلقة فجلس فيها
بخاری کتاب الجمعة باب الساعة في يوم الجمعة
XXXXXXX