بجٹ پورا کرنے، 2 جون کے جلسوں کو کامیاب بنانے اور الفضل کے خاتم النّبیّٖن نمبر کو توسیعِ اشاعت کیلئے پوری کوشش کی جائے
خطبات محمود
(۱۳)
سال ۱۹۲۹ء
بجٹ پورا کرنے ۲ جون کے جلسوں کو کامیاب بنانے اور
الفضل کے خاتم التین نمبر کی توسیع اشاعت کیلئے پوری
کوشش کی جائے
(فرموده ۲۶۔ اپریل ۱۹۲۹ء)
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
آج میرا منشا ایک اور مضمون کے متعلق بیان کرنے کا تھا لیکن بعض دوستوں نے خواہش ظاہر
کی ہے کہ مالی سال چونکہ ختم ہونے والا ہے اس لئے میں بجٹ پورا کرنے کے متعلق جماعت کو
ہدایت کر دوں ۔ ان دوستوں نے یہ بھی خواہش کی ہے کہ بجائے اس کے کہ مالی سال اپریل کے
آخر میں ختم کر دیا جائے اسے مئی کے کچھ دنوں تک جاری رکھا جائے ۔ باوجود اس کے کہ ایسی
خواہش کرنے والوں میں سے بعض مجلس شوری کے ممبر ہیں شاید انہیں یاد نہیں رہا کہ تجربہ کار اور
واقف کار اصحاب کے مشورہ کی بناء پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ مالی سال اُسی دن ختم ہو جانا چاہئے جس
دن اسے دراصل ہونا ہے۔ اگلے سال کے کچھ دن اس میں داخل کرنا اصولی طور پر ناقص ہے اور
اس سے بجائے فائدہ کے نقصان ہوتا ہے۔ پس جس امر کے متعلق ان لوگوں کے مشورہ کے بعد جو
محکمہ مال اور بنکوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور گورنمنٹ کے مختلف مالی صیغوں میں کام کرتے ہیں فیصلہ ہو
چکا ہے اُس کو محض اس لئے کہ لوگوں کے دلوں میں بجٹ کے پورا کرنے کی مزید خواہش پیدا ہو اور
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
سال ۱۹۲۹ء
۱۰۲
خطبات محمود
وہ زیادہ کوشش کریں میں رد نہیں کر سکتا ۔ بجٹ کا سال ۳۰ ۔ اپریل کو پورا ہوگا اور یکم مئی سے جو رقوم
آئیں گی وہ نئے سال میں محسوب ہونگی۔ لیکن میں اس کے سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اگر ہمارے
دوست بقائے اپریل میں ادا نہیں کر سکے اور مٹی کے کچھ دن لینے ان کے لئے ضروری ہیں تو سال
ختم کرنے سے کونسی روک ان کے راستہ میں حائل ہو جائے گی کہ مئی کے ابتدائی ایام میں وہ اپنے
بقائے پورے نہ کر سکیں ۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے یکم مئی سے ۳۰۔ اپریل تک کا بل نہیں پیش ہو گا ۔ ہم
اللہ تعالیٰ کے لئے ہی کام کرتے ہیں کسی پر زبردستی نہیں کر سکتے ۔ جو شخص دین کے کام میں حصہ لیتا
ہے وہ اسی خیال سے لیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جائے اور وفات کے بعد وہ ایسے راستہ
پر چل سکے جو اسے خدا تعالیٰ کے قریب کر دے۔ یہ خواہش اور تڑپ ہے جو دین کے لئے قربانی پر
مجبور کر سکتی ہے اسے نکال دو تو نہ ہمارے پاس کوئی حکومت ہے نہ طاقت اور نہ رُعب جس سے ہم
کسی سے کچھ لے سکیں ۔ گورنمنٹ تو پوں، بندوقوں، فوجوں، قوانین اور جیل خانوں کے ذریعہ ٹیکس
وصول کرتی ہے لیکن ہمارے پاس دباؤ کے یہ سامان نہیں مگر کوئی شخص ہماری آواز کو سنتا ہے اور
سلسلہ کی خدمت کی طرف توجہ کرتا ہے تو وہ در حقیقت اسی حالت میں سنتا ہے کہ جب اس کے اپنے
دل سے بھی ایسی ہی آواز اُٹھ رہی ہوتی ہے۔ اگر اس کے اپنے دل سے ایسی آواز نہیں اُٹھتی تو
ہمارا کہنا اس پر کچھ اثر نہیں کر سکتا۔ اس میں کیا شبہ ہے کہ ہم دنیا میں کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اور
مؤمن کا تو کوئی بھی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ لیکن بعض کمزور ایمان والوں کا دنیا میں ایک گروہ ایسا بھی
ہوتا ہے جو طاقت کو ہی سب کچھ سمجھتا ہے اس کے نزدیک دنیا کا تمام کارخانہ اسی شخص کے گرد چکر
لگاتا ہے جو کسی کا کچھ کر سکے یعنی بگاڑ سکے ۔ پس ایسے لوگوں پر جو طاقت اور قوت کو ہی مانتے ہیں
ہماری آواز کچھ اثر نہیں رکھتی ۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ ہم کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے لیکن جو لوگ خدا
تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں اور جن کے سارے کام اسی کو راضی کرنے کے لئے ہوتے ہیں ان کیلئے نہ
اپریل کچھ ہستی رکھتا ہے نہ مئی ۔ ان کے لئے سب کچھ خدا ہی ہے اور وہ اسی کی پرواہ کرتے ہیں۔
جذبات سے تعلق رکھنے والے یعنی SENTIMENTAL لوگوں کے جذبات کا خیال رکھنا
ایک حد تک بے شک ضروری ہوتا ہے۔ دس دن اور زیادہ کر دیئے جائیں تو ممکن ہے ایسے لوگ اور
زیادہ کوشش کریں اور ایسا کرنا مالی لحاظ سے بے شک فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن اخلاقی لحاظ سے اس
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
سال ۱۹۲۹ء
۱۰۳
خطبات محمود
سے نقصان ہوگا کیونکہ اس سے ایک اپنا ہی بنایا ہوا قانون توڑنا پڑے گا اور جس قوم میں قانون کا
احترام نہ رہے وہ کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے قانون تو توڑا نہیں جاسکتا لیکن مخلص کے لئے رستہ
کھلا ہے جس نے خدا کے لئے دینا ہے اس کے لئے اپریل اور مئی مساوی ہیں ۔
اگر کوئی شخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شائع ہو جائے جنہوں
نے بجٹ وقت پر پورا کر دیا ہے یا اخبار میں اس کا نام شائع ہو جائے اور اس ۔ ہو جائے اور اس خیال سے کسی مزید
مہلت کا خواہاں ہے تو میں کہوں گا اس نے بہت گھاٹے والا سودا کیا کیونکہ اس نے لوگوں کی خوشی
کو خدا کی رضا پر مقدم کیا۔ لیکن اگر کوئی شخص ایسی مجبوریوں کی وجہ سے جو اس کے تصرف سے باہر
ہیں مقررہ وقت میں بجٹ پورا نہیں کر سکا تو بعد میں جس قدر جلد ممکن ہو کر سکتا ہے۔ پس میں سمجھتا
ہوں اگر میعاد نہ بھی بڑھائی جائے تو بھی مخلص ضرور بجٹ کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ہر
بجٹ جماعتوں کے مشورہ سے پاس ہوتا ہے اور سب جماعتوں کے نمائندے مل کر اسے پاس
کرتے ہیں اگر کوئی جماعت اپنا نمائندہ مجلس مشاورت میں نہیں بھیجتی تو یہ اس کا اپنا قصور ہے
ہماری طرف سے تو متواتر اور بار بار اعلان کئے جاتے ہیں اور یاد دہانیاں کرائی جاتی ہیں کہ
نمائندے آ
ے
آئیں اور معاملات پر غور کریں ۔ پھر جومو ہیں۔ پھر جو موجود ہوتے ہیں ان سب کے غور و فکر کے بعد
بجٹ تیار ہوتا ہے اور جماعت کے نمائندوں کی کثرت رائے اسے پاس کرتی ہے۔ اگر چہ ایسا ہو
سکتا ہے کہ جماعت کے نمائندوں کی کثرت رائے ایک فیصلہ کرے اور میں اسے رو کر دوں لیکن
آج تک ایسا ہوا نہیں اور میں نے نمائندوں کا پاس کردہ بجٹ کبھی نا منظور نہیں کیا اور ہمیشہ اسی
سے اتفاق کیا ہے جس پر کثرت متفق ہو گئی تا لوگوں میں بشاشت ایمان پیدا ہو اور خدمتِ دینا کا
شوق تازہ رہے اور وہ کسی قسم کا جبر محسوس کا جبر محسوس نہ کریں ۔ تو وہ بجٹ جسے جماعت کے نمائندے تسلیم
کرتے ہیں وہ جماعت اور خدا تعالیٰ کے درمیان معاہدہ ہوتا ہے جسے ہر جماعت تسلیم کرتی ہے کہ
پورا کرے گی ۔ ہمارے سب کام خدا تعالی کے لئے ہیں اس لئے خواہ پچاس سال بھی گزر جائیں
وہ معاہدہ بدستور قائم رہے گا۔ اگر کوئی جماء جماعت اس معاہدہ یعنی بجٹ کو بجٹ کو اس سال پوری طرح ادا
نہیں کر سکتی تو بقیہ اسے اگلے سال ادا کرنا چاہئے اگر ہم کسی شخص کو دس دن کے بعد کوئی چیز دینے کا
وعدہ کریں لیکن کسی وجہ سے دس دن تک نہ دے سکیں تو اس کے یہ معنی نہیں ہونگے کہ اب اس کا
دینا ہم پر واجب نہیں رہا۔ ہم نے جو وعدہ کیا ہے وہ بہر حال قائم ہے اور اس کا پورا کرنا واجب
XXXXXX
XXX
خطبات محمود
۱۰
سال ۱۹۲۹ء
ہے خواہ اس پر پچاس سال بھی کیوں نہ گذر جائیں ۔ پس بجٹ بھی وعدہ ہے جس کا پورا کرنا ہر
جماعت کے لئے ضروری ہے۔ اگر وہ اس سال ادا نہیں ہوتا تو اس کے کھاتے میں ضرور درج
رہے گا خواہ کتنی مدت گزر جائے اس کے ذمہ وہ واجب الاداء ہی ہوگا۔
پس جو لوگ خدا تعالیٰ سے معاملہ صاف رکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے تو نہ اپریل کی قید ہے
نہ مئی کی بلکہ انہوں نے خواہ کتنی مدت بھی کیوں نہ گزر جائے آخر اسے ادا کرنا ہے اور اس کے
لئے وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں کیونکہ ان کے ذمہ یہ ایک فرض ہے۔
فرض بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو جیسے زکوۃ ہے یا ہماری جماعت کے لئے وصیت
ہے۔ اس میں حد بندی ہے کہ کم از کم دسواں حصہ ادا کیا جائے یہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی مقرر
ہیں ۔ کچھ و اور کچھ فرض وہ ہوتے ہیں جو ان ہیں جو انسان اپنے پر خود مقرر کر لیتا ہے اور پھر وہ بھی ایسے ہی ضروری
ہو جاتے ہیں جیسے خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ فرائض ۔ فقہاء نے اس پر بحث کی ہے کہ نفل
ضروری نہیں لیکن اگر کوئی شخص ارادہ کر لے تو وہ بھی اس کے لئے فرض ہو جاتے ہیں ۔ جب کوئی
شخص نذر نذر مان لے تو پھر اس کا ادا کرنا اس کے لئے فرض ہی ہو جاتا ہے کیونکہ قرآن کریم سے
معلوم
ہوتا ہے کہ نذر کا پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہر وہ چیز جونفل ہے جب اپنے اوپر واجب کر لی جائے
تو وہ بھی فرائض و واجبات میں شامل ہو جاتی ہے اور اس کا پورا کرنا ایسا ہی ضروری ہو جاتا ہے جیسے
خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ فرائض کا ۔ سو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ ۳۰۔ اپریل کے بعد بھی بقیہ
رقوم کی ادائیگی اسی طرح ضروری رہے گی ۔ اس وعدہ کی بناء پر جو جماعت کرتی ہے اخراجات تو ہو
جاتے ہیں لیکن اگر وہ پورے نہ ہو سکیں تو اس کا اثر اگلے سالوں پر پڑتا ہے اور اس صورت میں
مالی حالت اُس وقت تک درست نہیں ہو سکتی جب تک بقائے ادا نہ ہوں ۔ پس گو یہ میری آواز
جماعتوں کو اُس وقت پہنچے گی جب اپریل میں وعدے پورے کرنے کا کوئی وقت نہیں ہوگا ۔ لیکن
میں نے بتا دیا ہے کہ خدا کے ساتھ جو وعدہ کیا جائے اس میں اپریل یا مئی کا کوئی ذکر نہیں ہوتا بلکہ وہ
زندگی سے لے کر موت تک کا وعدہ ہوتا ہے۔ جس نے اسے اس سال پورا نہیں کیا اس نے اگر ستی
کی ہے تو اسے چاہئے کہ اگلے سال کے ساتھ ملا کر ادا کرنے کے علاوہ استغفار بھی کرے۔ اگلے
سال کے لئے بھی نمائندے جو وعدہ کر گئے ہیں اسے بھی پورا کریں اور پچھلا بھی ادا کریں کیونکہ وہ
عہد ہے اور عہد مسئول ہے یہ نہیں کہ وہ مرضی سے اپنے ذمہ لیا تھا اور جب چاہا چھوڑ دیا۔ اللہ تعالیٰ
XXXYYXXXXXXXXXXXXXX
سال ۱۹۲۹ء
۱۰۵
خطبات محمود
اس کے متعلق سوال کرے گا اور توڑنے والے سے مواخذہ ہوگا۔ پس بہر حال پچھلا بقایا پورا کرنا
ضروری ہے۔ سال بے شک ختم ہے لیکن اس کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں ہو جاتا کیونکہ یہ سال اور
مہینے ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہیں خدا تعالیٰ کا زمانہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ پس جن دوستوں نے
کسی عارضی مجبوری کی وجہ سے جیسے پچھلے سال قحط تھا بجٹ پورا نہیں کیا تو اگر خدا تعالیٰ نے ان کی
روکوں کو دور کر دیا ہے تو انہیں چاہئے کہ اگلے سال کا بجٹ بھی پورا کریں اور بقایا بھی ادا کریں لیکن
جن کی روکیں ابھی چلی جارہی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے حضور معذور ہیں تا ہم انہیں چاہئے کہ یہ ثابت
کرنے کے لئے کہ وہ سست نہیں، اپنی معذوریاں اپنے بھائیوں کے پیش کر دیں ۔ اور اگر کوئی
مستقل مصیبت میں ہے تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کے نزدیک معذور ہے۔ لیکن اسے بھی چاہئے کہ اپنے
مائیوں پر یہ ثابت کر دے کہ وہ سستی سے ایسا نہیں کرتا سے ایسا نہیں کرتا بلکہ وہ فی الواقعہ تکلیف میں ہے۔ اور میں
سمجھتا ہوں اگر اس میں خواہش ہے کہ خدا تعالیٰ توفیق دے تو میں بھی خدمت دین کے لئے قربانی
کروں تو خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ ایسا ہی ہے جیسے باقاعدہ ادا کرنے والے۔ میں اپنے دوستوں
سے خواہ وہ قادیان کے ہوں یا باہر کے اگر چہ درخواست تو قادیان والوں نے ہی کی تھی نصیحت کرتا
ہوں کہ ۳۰۔ اپریل کے ختم ہونے کے بعد بھی وہ بقائے صاف کرنے کی طرف خاص دھیان دیں۔
ہمارا سال بے شک ختم ہو جائے گا لیکن خدا کا سال ختم نہیں ہو گا خدا تعالیٰ کے سال اور ہیں خدا
تعالٰی کا سال انسان کی پیدائش سے موت تک ہے۔ امید ہے کہ دوست مالی ذمہ داریوں کو پوری
طرح محسوس کرتے ہیں بقائے جلد صاف کریں گے۔ چندہ دیتے ہوئے ہمیں صرف مالی پہلو کو ہی
مد نظر نہیں رکھنا چاہئے اور یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم چندہ دے رہے ہیں کیونکہ جو چندہ دیا جاتا ہے وہ
صرف چندہ چنده؟ نہیں بلکہ اسلام کی ہر قسم کی خدمت ہے۔ وہی سونا یا چاندی یا کاغذ جو ہم دیتے ہیں وہ
در اصل تبلیغ، تربیت اور تعا رتعلیم ہوتی ہے۔ وہ اس کا کام کو جو حضرت مسیح موعود اور جماعت احمد یہ
پر
خدا تعالیٰ کی طرف سے ڈالا گیا ہے پورا کرنے کا نشان اور علامت ہیں ۔ لہذا ہمیں چاندی یا سونے
کو چاندی یا سونے کی شکل میں نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ان روحانی معارف کی صورت میں دیکھنا چاہئے
جو اس کے نتیجہ میں حاصل ہوتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نادانوں نے اعتراض
کئے اور اب بھی اخباروں میں ایسے اعتراضات ہوتے رہتے ہیں کہ آپ وصیت کے ذریعہ روپیہ
وصول کرتے ہیں لیکن انہوں نے سمجھا نہیں کہ یہ روپیہ دراصل روپیہ نہیں بلکہ دین کی اشاعت ہے۔
XXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
トリ
سال ۱۹۲۹ء
وہ دراصل متمثل ہے اور تمثیلی رنگ میں خدمتِ قرآن جو خدا تعالی کا کلام اور اخلاق ہے۔ کیونکہ
اس سے ان امور کی اشاعت ہوتی ہے اور جس حد تک کوئی اس میں حصہ لے سکے اُسی حد تک وہ
ثواب کا مستحق ہوتا ہے۔ یہ ایک بات ہے جو آج کے خطبہ کے ذریعہ میں دوستوں کو کہنا چاہتا ہوں ۔
دوسری بات یہ ہے کہ کہ ۲ جون ۱۹۲۹ء کے جلسے قریب آ رہے ہیں۔ اس کے متعلق اخباروں
میں جو اعلان وغیرہ ہوئے ہیں ان پر قریب ایک ہزار جلسوں کے انعقاد کی درخواستیں آئی ہیں
میں امید کرتا ہوں کہ احباب قلت وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعداد بڑھانے کے لئے زیادہ سے
زیادہ کوشش کریں گے ۔ اس سال میں نے قریباً چار ہزار جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے لیکن اگر
اتنے نہ ہو سکیں تو اس سے زیادہ سے زیادہ قریب تعداد میں کرنے کی کوشش ہونی چاہئے ۔ پچھلے
سال ایک ہزار کے قریب جلسوں کا اعلان کیا گیا تھا اور وعدے صرف چار پانچ سو کے درمیان
آئے تھے۔ لیکن جو رپورٹیں آئیں ان سے معلوم ہوا کہ آٹھ نوسو کے قریب جلسے ہوئے ہیں۔ بعض
مقامات سے رپورٹیں نہیں بھی آئیں اس لئے خیال کیا جا سکتا ہے کہ ہزار کے قریب جلسے ضرور ہو
گئے ہوں گے ۔ اس سال ہزار کے وعدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ دو ہزار جلسے انشاء اللہ
ہو جائیں گے۔ لیکن جو چیز حساب میں آ جائے اس پر جتنی تسلی ہو سکتی ہے اتنی اس پر نہیں ہو سکتی جو
صرف اندازہ میں ہو اس لئے میں احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان جلسوں کو کامیاب اور پر رونق
بنانے کے لئے پوری پوری جدو جہد کریں ۔ پچھلے سال بھی میں نے توجہ دلائی تھی کہ مختلف لوگوں پر
یہ ثابت کیا جائے کہ یہ جلسے ملک میں بلکہ دنیا میں امن قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ دنیا میں
تمام لڑائیاں مذہبی اختلاف کی بناء پر ہیں۔ عیسائیت آج اگر چہ سیاست کے پیچھے چل رہی معلوم
ہوتی ہے لیکن وہ بھی مذہبی اختلاف کے اثرات سے بچی ہوئی نہیں ۔ عیسائی آپس میں اختلاف کے
با وجو دل بیٹھتے ہیں لیکن مسلمانوں کے ساتھ وہ نہیں مل سکتے اور اسلام سے انہیں دشمنی بدستور ہے۔
یہ خیال غلط ہے کہ یورپ میں تعصب نہیں۔ ان میں تعصب ہے اور ضرور ہے لیکن بات صرف یہ
ہے کہ اب یورپ مہذب ہو گیا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ہمارے ملک میں بعض امراض کے
لئے پریتا پلایا جاتا ہے جو بہت کڑوی دوائی ہے لیکن یورپ والے چریتا نہیں پلاتے بلکہ اس کا
ایسنس(ESSENCE) اے دیتے ہیں ۔ یا جیسے کونین پر چینی چڑھا کر دیدی جاتی ہے۔ وہ
کو نین تو ہوتی ہے لیکن SUGAR COATED ہوتی ہے۔ اس کی اصلیت کو بناوٹ سے
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۱۰۷
سال ۱۹۲۹ء
صلى الله
چھپا دیا جاتا ہے۔ یہی حال آج یورپ کا ہے۔ ان میں تعصب ہے اور اس میں وہ افریقہ کے جنگلیوں
یا افغانستان کے پٹھانوں سے کسی طرح بھی کم نہیں بلکہ ممکن ہے اپنے بڑھے ہوئے جذبات کے
باعث پہلے سے بھی زیادہ تعصب ان میں پیدا ہو گیا ہو لیکن وہ چونکہ تعلیم میں بھی بڑھ گئے ہیں اس
لئے وہ اسے عام طور پر ظاہر نہیں ہونے دیتے۔ اور یہ ایسا ہی ہے جیسے کونین پر میٹھا چڑھا دیا
جائے ۔ لوگ سمجھتے ہیں یہ میٹھا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ کونین ہوتی ہے اس تمام تعصب کی جڑ
مذہبی اختلاف ہے۔ پادر ہے۔ پادریوں نے کتابیں لکھ کر یورپ کو اسلام سے ایسا بد با ابدظن کر رکھا ہے کہ وہ رسول
کریم ﷺ کو ( نَعُوذُ بِاللهِ ( ایک نہایت بھیانک ہستی ہستی سمجھتے ہیں۔ عیسائی مذہب سے صاف طور
پر ثابت ہے کہ عورت کی روح نہیں لیکن پادری کئی سو سال انہیں یہی بتاتے چلے آ رہے ہیں کہ
اسلام کے نزدیک عورت میں روح نہیں ہوتی حالانکہ قرآن میں صاف طور پر موجود ہے کہ عورت
بھی ایسی ہی ثواب کی مستحق ہے جیسا مرد ۔ سینکڑوں عیسائی اب بھی ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ مسلمان
کا بت بنا کر اس کی پرستش کرتے تے ہیں اور جب اسلامی عبادت کا عبادت کا سوال ہوگا فوراً ان
کے ذہن میں یہی عبادت آجائے گی بلکہ میں نے بڑے بڑے مصنفوں کی کتابوں میں یہی بات
لکھی دیکھی ہے اور اسی تعصب کی وجہ سے عیسائی مسلمانوں سے الگ ہیں اور ان سے نہیں ملتے۔
اسی طرح اور قوموں میں بھی سخت اختلاف ہے۔ ہندو پارسیوں اور چینیوں کو گندے اور نجس سمجھتے
ہیں اور وہ ہندوؤں کو۔ غرضیکہ ہر قوم دوسری سے متنفر اور بدظن ہے۔
صلى الله
()
علی
ان حالات میں ایسے جلسے جن کا مقصد یہ ہو کہ مختلف بانیان مذاہب کی خوبیاں لوگوں کو معلوم
ہوں اتحاد و اتفاق کا موجب ہونگے اور اگر یہ تحریک دنیا میں کامیاب ہو جائے تو امن قائم ہو
جائے اور تعصب دور ہو ہو جائے جائے ۔ ۔ ہم چونکہ رسول کریم ﷺ کو کو ما مانتے ہیں اس لئے ہمارا یہی کام
ہے کہ آپ کی شان کے اظہار کے لئے جلسوں کا انتظام کریں لیکن اگر ہند و حضرت کرشن، رام اور
بدھ کی لائف دنیا کے آگے پیش کرنے کے لئے جلسوں کا انتظام کریں تو ہمیں ان میں شمولیت
سے انکار نہیں ۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر مختلف مقامات پر ایسے جلسے منعقد ہوتے رہیں تو دنیا میں
بہت جلد امن قائم ہو جائے ۔ لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ یہ جلسے محض رسول کریم ﷺ کے لئے ہی
نہیں ، ہم چونکہ انہیں مانتے ہیں اس لئے انہیں ہی پیش کرتے ہیں ۔ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی
اپنے اپنے بزرگوں کے لئے ایسا انتظام کریں ہم بھی ان میں ضرور شامل ہونگے ۔ بشرطیکہ ان کا
XXXXXXXXXXXX
:
سال ۱۹۲۹ء
١٠٨
خطبات محمود
مقصد بھی یہی ہو جو ہم نے رکھا ہے اور کوئی سیاسی غرض ان کے مد نظر نہ ہو۔ ان کے بزرگوں کے
متعلق بھی بہت سی غلط فہمیاں ہیں ۔ مثلاً اگر گاؤں کے کسی جاہل مسلمان سے پوچھو کہ کرشن اور رام
کون تھے تو وہ یہی کہے گا کہ ہندو تھے اور ہندو ہونے کے باعث انہیں کا فر خیال کرتا ہو گا لیکن وہ
ان قربانیوں سے قطعاً نا واقف ہو گا جو انہوں نے بنی نوع انسان کی خاطر کیں ۔ ان کی خدمات ملکی
کا اسے کوئی علم نہیں اور وہ اس عشق کی آگ سے بالکل بے خبر ہے جو خدا تعالیٰ کے لئے ان کے
اندر موجود تھی ۔ پس اگر وہ بھی ایسے جلسوں کا انتظام کر کے رام کرشن بدھ نو تشت، کنفیوشس کی
لائف تاریخی طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں کتھا کے طور پر نہیں بلکہ تاریخی واقعات سے ان کی
خوبیاں لوگوں کے سامنے رکھیں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر اخبار الفضل کا خاتم النین نمبر بھی شائع ہوتا ہے۔ افسوس ہے کہ دوستوں نے اس
کی توسیع اشاعت کے لئے پوری توجہ نہیں کی۔ میرا خیال تھا کہ اس سال یہ پرچہ کم از کم پندرہ ہزار
شائع کیا جائے لیکن اخبار والے گذشتہ سال کے تجربہ کی بناء پر اس قدر شائع کرنے کی جرات نہیں
کر سکتے اس لئے ان کا ارادہ دس ہزار شائع کرنے کا ہے۔ اب چونکہ وقت بہت کم ہے اور چھپائی
شروع ہونے والی ہے اگر آرڈر زیادہ نہ آئے تو ممکن ہے اس سے بھی کم چھٹے اور پھر دوستوں کو
محروم رہنا پڑے کیونکہ دوسرا ایڈیشن شائع نہیں ہوگا۔ اس لئے میں تمام جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں
کہ اپنے اپنے علاقوں میں اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شائع کرنے کی کوشش کریں تا اگر زیادہ
نہیں تو کم از کم دس ہزار ہی شائع ہو سکے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش تھی، کہ
ریویو دس ہزار چھپے۔ کیا ہماری جماعت میں اتنی بھی غیرت نہیں کہ اس خواہش کو سال کے ایک
پرچہ کے متعلق ہی پورا کر سکے اور میں سمجھتا ہوں اگر ہم حضرت مسیح موعود کی خواہش کو اس ایک پرچہ
کے متعلق ہی پورا کر دیں تو ممکن ہے خدا تعالیٰ ہماری اس قربانی کو دیکھ کر ہمیں سب کی اشاعت ہی
دس ہزار کرنے کی توفیق عطا کر دے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس خواہش کو پورا کرنے
کے خیال سے اس پر چہ کی اشاعت کم از کم دس ہزار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
تعجب ہے کہ بڑی بڑی جماعتوں نے اس طرف توجہ نہیں کی مثلاً لاہور میں ہزار دو ہزار
پر چہ کا لگ جانا کوئی بڑی بات نہیں اگر سو والنٹیئر بھی ایسے ہو جائیں جن میں سے ہر ایک تہیہ کر
لے کہ میں ۲۰ پرچے فروخت کروں گا تو بھی دو ہزار پرچے پک سکتے ہیں ۔ اسی طرح کلکتہ
xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۱۰۹
سال ۱۹۲۹ء
مدراس، لکھنو، دہلی اور دوسرے ایسے شہروں میں جہاں آبادی ایک لاکھ سے زائد ہو اگر کوشش کی
جائے تو بہت کامیابی ہو سکتی ہے۔ ان مقامات پر ہماری جماعتیں اگر چہ کم ہیں لیکن احباب
جماعت اپنے دوسرے مسلم یا غیر مسلم دوستوں سے مدد لے سکتے ہیں ۔ پس اگر کوشش کی جائے تو
دس ہزار پر چہ ان بڑے بڑے شہروں میں ہی فروخت ہو سکتا ہے۔ اس طرح اگر ہر جماعت اس
کے لئے کوشش کرنا اپنے لئے فرض کر لے تو تیس ہزار پرچہ کا نکل جانا بھی بڑی بات نہیں لیکن اس
کے لئے ولی کوشش کی ضرورت ہے ۔ تو راشنان موراشنان‘ والی بات نہ ہونی چاہئے ۔ کہتے
ہیں کوئی برہمن نہانے کے لئے گیا سردی بہت شدت کی تھی اور ٹھنڈے پانی میں نہانے کی اُسے
جرات نہ ہوتی تھی۔ راستہ میں اسے ایک دوسرا برہمن ملا جس سے اس نے پوچھا کہ تم نے ایسی
سردی میں کس طرح اشنان کیا؟ اس کے جواب میں اس نے کہا میں تو کپڑے اُتار کر پانی میں
داخل ہونے لگا تھا لیکن سردی سے ڈر گیا اور تو راشنان موراشنان کہہ کر ایک کنکر پانی میں
پھینک دیا۔ اس پر دوسرے برہمن نے کہا اچھا تو پھر تو راشنان سومورا شنان ۔ پس اگر یہ
تو را شنان موراشنان والا معاملہ نہ ہو اور دوست یہ بات نہ کریں کہ اگر ایک نے کہدیا کہ اچھا
میں کوشش کروں گا تو باقی سارا کام اس کے سپرد کر کے چپ چاپ بیٹھ جائیں بلکہ ہر ایک
جماعت کا ہر فرد اس کے لئے کوشش کرے جہاں سو افراد کی جماعت ہو وہاں ہزار اور جہاں دوسو
ہو وہاں دو ہزار اور ہر جگہ جماعت کی تعداد کے لحاظ سے سو پچاس، دس، پانچ ، جتنے ممکن ہوں پرچے
فروخت کرنے کی کوشش کی جائے تو بہت بڑی تعداد میں اس کی اشاعت ہو سکتی ہے۔ لاہور میں
ہماری جماعت کے تین چار سو افراد ہیں اور عورتیں بچے ملا کر پانچ سو سے بھی زیادہ تعداد ہو جاتی
ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ میں پانچ چھ سو اور عورتوں بچوں سمیت اس سے بہت زیادہ ہے یہ اپنی
اپنی حیثیت کے مطابق پرچے فروخت کرنے کا ذمہ لیں اور اسی طرح ہر شہر اپنی حیثیت کے مطابق
اس میں کوشش کرے تو اس پرچہ کا بہت بڑی تعداد میں نکل جانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ ضرورت
صرف ارادہ اور نظام کی ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں تمام کاموں کو خواہ مالی ہوں یا نشر و اشاعت یا اور
کسی قسم کے کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ( الفضل ۳ - مئی ۱۹۲۹ء )
عطر۔ جو ہر۔ عرق : ESSENCE L