ایمان کی مضبوطی کے ساتھ اعمال کی خوبصورتی ضروری ہے
سال ۱۹۲۹ء
المولد
۱۶
خطبات محمود
ایمان کی مضبوطی کے ساتھ اعمال کی خوبصورتی ضروری ہے
فرموده ۲۱ ۔ جون ۱۹۲۹ء بمقام سرینگر کشمیر )
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کر کے ایک ایسی ذمہ داری عائد کی ہے جو اپنے اندر
بہت سی نوعیتیں رکھتی ہے اور جس کی بہت بڑی طاقت ہے۔ جس طرح ایک درخت کی پہلے جڑھ
ہوتی ہے پھر شاخیں اور اس میں شبہ نہیں کہ جب تک بڑھ مضبوط نہ ہو اُس وقت تک درخت پوری
غذا لے کر بڑھ نہیں سکتا اور جب تک بڑھے نہیں اُس وقت تک شاخیں اور پتے بھی نہیں نکال
سکتا۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ خوبصورتی اور نفع شاخوں میں ہی ہے ایک
نہایت خوبصورت درخت کی شاخیں کاٹ ڈالو تو کوئی بھی اسے دیکھ کر خوش ۔ یکھ کر خوش نہ ہوگا ۔ یوں تو عام
چیزیں اچھی ہی ہوتی ہیں لیکن بعض وہ ہوتی ہیں جو اپنی طرف نظر کو بھینچتی ہیں ۔ ایک خوبصورت
سرسبز گھنے پتوں والا درخت انسان کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے لیکن اگر اس کی ٹہنیاں کاٹ
ڈالیں تو وہی بدصورت ہو جائے گا اور کسی کو بھی اپنی طرف نہ کھینچے گا۔
ہے پتہ
دین میں جڑھ ایمان ہے جب کسی انسان کو ایک خدا کا جو کہ تمام صفات سے متصف
لگ جاتا ہے تو وہ ہر قسم کے شرک سے پاک ہو جاتا ہے اور توحید کا مقام حاصل کر لیتا ہے۔ اس
توحید کی تعلیم زمانہ کے نبی کے ساتھ تعلق پیدا ہونے سے حاصل ہوتی ہے۔
مگر باوجود ایمان کی تجلی کے انسان میں خوبصورتی نہیں آتی جب تک اعمال صالحہ کی
سبز ٹہنیاں اور پتے اسے نہ لگیں اور جب تک ان پتوں اور شاخوں کے ذریعہ خوبصورتی نہ پیدا ہو
XXXXXXXX
سال ۱۹۲۹ء
۱۲۵
خطبات محمود
اُس وقت تک لوگ اُس کی طرف رجوع بھی نہیں کرتے ۔ جڑھ خواہ کیسی ہی مضبوط کیوں نہ ہومگر
شاخوں کے بغیر ایک درخت درخت نہ کہلائے گا ۔ برخلاف اس کے ایک چھوٹا سا درخت جس کی
ایک جڑھ ہو اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق شاخیں بھی رکھتا ہو تو لوگ اُسے درخت کہیں گے اور
گزرنے والے اُس کی طرف مسرت کی نظر بھی ڈالیں گے ۔ اسی طرح وہ شخص جو ایمان کے لحاظ
سے پختہ ہو خوبصورتی اُسی وقت اُسے حاصل ہو گی جبکہ اعمال صالحہ اور اخلاق حسنہ کی شاخیں اور
پتے اسے لگیں گے ۔ اعمال صالحہ اور اخلاق حسنہ صرف رحم کا نام نہیں کہ ایک شخص ہر وقت رحم سے
کام لیتا ہے تو اُسے صالح کہا جائے نہ ہی اعمال صالحہ صرف ذکر اللہ کا نام ہے۔ اس کی مثال ایسے
درخت کی ہوتی ہے جو صرف ایک دوشاخیں رکھتا ہو ہو ہوا ۔ ۔ ایسے درخت کو لو لوگ لوگ ؟ کبھی خوبصورت نہ نہ کہیں
گے اور نہ اس کے سایہ کے نیچے آ کر بیٹھنے کی کوشش کریں گے۔ اس ملک کا نہایت سایہ دار
درخت چنار ہے۔ اب اگر اس درخت کی تمام شاخیں کاٹ دی جائیں تو کون اس کی طرف
رجوع کرے گا اور کون اس کے سایہ کے نیچے بیٹھنے کی خواہش رکھے گا۔ اس کے مقابل پر گلاب
کے ایک چھوٹے سے پودہ کولیس لوگ اس کی خوبصورتی سے فائدہ اُٹھائیں گے۔
پس گو ایمان اور یقین نہایت ضروری اور پہلی چیز ہے لیکن جب تک کوئی شخص اعمال کی
گوناگوں باتیں حاصل نہیں کرتا تب تک لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے اور نفع پہنچانے کا ذریعہ نہیں ہو
سکتا ۔ یہی وجہ ہے باوجود یکہ بعض لوگ اپنے ایمان میں کامل ہوتے ہیں مگر اعمال سے خالی ہونے
کی وجہ سے لوگوں کی ٹھوکر کا موجب ہو جاتے ہیں ۔ ایسا شخص جو کہ اعمال کی کمزوری کی وجہ سے
نافع الناس نہ ہو اور کسی کے کام نہ آنے والا ہو جس جگہ بھی رہتا ہو اس کے محلہ کے لوگ بجائے
اس کے کہ اُس کی طرف رجوع کریں اُسے نفرت کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔ وجہ یہ کہ اُس کے
ایمان کی جڑھ کے ساتھ اعمال کی شاخیں نہ ہونگی ۔ پس خالی جڑھ کی طرف توجہ کرنا کافی
نہیں ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاخیں بغیر جڑھ کے نہ پیدا ہو سکتی ہیں نہ قائم رہ سکتی ہیں لیکن
اعمال کا ہونا ضروری ہے۔
اعمال کے نقص کی وجہ سے انسان بجائے نفع رساں ہونے کے مضرت رساں ہو جاتا ہے۔
مثلاً کسی کو مچغلی کی عادت ہوتی ہے جس سے وہ لوگوں میں فساد ڈلوا دیتا ہے باوجود یکہ اس کے
اندز ایمان کی خوبی موجود ہوتی ہے۔ یا مثلاً بعض کو دوسروں کی تحقیر کرنے کی عادت ہوتی ہے خواہ
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXX
خطبات محمود
۱۲۶
سال ۱۹۲۹ء
ایسا شخص رحم اور احسان بھی کرے مگر ایسے طریق سے کرے کہ احسان کے ساتھ دوسرے شخص کی
تحقیر بھی ہو جائے مثلاً ایسا شخص جب کسی فقیر کو کبھی دیگا تو پیسہ وغیرہ تحقیر کے ساتھ پھینک کر دے گا
تو بسا اوقات ایک شخص احسان کرتے ہوئے ساتھ ہی دوسرے کی تحقیر بھی کر دیتا ہے مگر کوئی
خود دار شخص عزت برباد کر نا نہیں چاہتا۔
پس صحیح طریق یہ ہے کہ انسان ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ اور اخلاق حسنہ حاصل کرنے کی
کوشش کرے اور جس قدر کسی کی طاقت ہو اس قدر کرے ۔ اس سے وہ اپنی حالت میں ایک پورا
درخت ہو جائے گا جو کم و بیش دوسروں کے لئے فائدہ کا موجب ہوگا۔ اس کے اندر حُسنِ سلوک
کی عادت ہو احسان کرنے کا مادہ ہو لوگوں کی مدد کرنے اور بھلائی کرنے کی عادت ہو الغرض
تمام قسم کی نیکیاں کم و بیش اس کے اندر ہوں اور عیوب کو اپنے اندر سے دور کر دے پھر جو کمیاں رہ
جائیں گی ان کی لوگ پرواہ نہیں کرتے ۔ لیکن ہر قسم کی نیکیاں انسان کے اندر ضرور ہونی چاہئیں
تب ہی اس کے اندر سر سبز درخت والی خوبصورتی پیدا ہو گی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان کی مضبوطی کے
ساتھ اعمال کی خوبصورتی عطا فرما کر ایک سرسبز خوبصورت اور نفع رسال درخت بنائے ۔ آمین
الفضل ۹۔ جولائی ۱۹۲۹ء )