آپس میں سگے بھائیوں سے بھی زیادہ محبت رکھو
خطبات محمود
(۳۲)
سال ۱۹۲۹ء
آپس میں سگے بھائیوں سے بھی زیادہ محبت رکھو
فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۲۹ء )
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
میں وقت سے دیر کر کے اس لئے آیا ہوں کہ مجھے بٹالہ سے جماعت کے بعض دوستوں نے
تار دیا تھا کہ گاڑی لیٹ ہوگئی ہے ہمارا کسی قدر انتظار کیا جائے میں اس انتظار کے بعد اس فکر میں
پڑ گیا کہ اول تو جلسہ کی وجہ سے ہی ضرورت تھی کہ نہایت مختصر خطبہ پڑھا جائے اور اب تو اس
انتظار کی وجہ سے اور بھی اختصار ضروری ہو گیا ہے پھر میں خطبہ میں کہوں کیا ؟
جب یہ خیال میرے دل میں آیا تو ساتھ ہی یہ خیال بھی آیا کہ یہی انتظار ہمارے لئے
نصیحت کا موجب ہو سکتا ہے پھر کیوں نہ اس سے فائدہ اُٹھایا جائے ۔ میں نے دل میں خیال کیا
کہ جمعہ کی نماز ایک الہی فرض ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے متعلق حکم ہے کہ جب اذان کہی
جائے تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے لئے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے مگر باوجود اس حکم کے ہم نے
بعض ایسے دوستوں کی دلدہی کے لئے جن کا جمعہ میں شامل ہو جانا یقینی نہ تھا اس فرض کی ادائیگی
میں تاخیر کی اگر چہ یہ تأخیر اور تعویق خدا تعالیٰ کی مرضی کے خلاف نہیں بلکہ مطابق ہے کیونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ہر نماز کے لئے دو اوقات ہیں ایک ابتدائی اور
ایک انتہائی ۔ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور دریافت کیا یا رسول اللہ ! نمازوں کے اوقات کیا
ہیں آپ نے فرمایا یہاں ٹھہرو اور اس کے سامنے پانچ نمازیں آپ نے ابتدائی اوقات میں ادا
کیں اور فرمایا یہ تو ابتدائی اوقات ہیں پھر دوسرے دن پانچ انتہائی اوقات میں ادا کیں اور فرمایا تو
خطبات محمود
۲۳۹
سال ۱۹۲۹ء
یہ انتہائی میں ہے اللہ تعالیٰ نے ایسی ہی حکمتوں کے ماتحت کہ انسان اپنے اندازوں میں غلطی کمر
سکتا ہے اس کے راستے میں روکیں ہو سکتی ہیں نماز کے ایسے اوقات مقرر کر دیئے ۔ بعض نمازوں
کا وقت چار پانچ گھنٹے تک رہتا ہے مثلا عشاء کی نماز کا وقت مغرب کے ایک گھنٹہ ! گھنٹہ بعد سے شروع
ہو کر رات کے بارہ بجے تک رہتا ہے پھر ظہر میں تین گھنٹہ کا وقت ہے یعنی نہایت خفیف سے زوال
سے شروع ہو کر قریباً دو سائے ڈھلنے تک رہتا ہے تو ان اوقات میں اجازت ہے کہ نماز ادا کر لی
جائے ۔ گویا خدا تعالیٰ نے ایک نہایت اہم فرض میں بھی رعایت رکھ دی ہے جس سے مجبوری کی
حالت میں فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ میرے دل میں خیال آیا کہ جب خدا تعالیٰ کے عائد کردہ
فرائض بھی بندوں کے لحاظ سے آگے پیچھے ہو سکتے ہیں تو بندوں کو خیال کرنا چاہئے کہ وہ اپنے
حقوق کی ادائیگی کے لئے کیوں سخت گیر بنیں ۔ جب اللہ تعالیٰ نے فرض کی ادائیگی میں ڈھیل دی
ہوتا ہے۔
ہو ادا کر لو۔
ب ہے
ہے اگر چہ بعض حدیں قائم کی ہیں لیکن درمیان میں کا کافی وقفہ دیا ہے کہ جس وقت چاہو ادا
سردیوں میں عشاء کی نماز کے لئے قریباً ساڑھے پانچ گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے تو پھر انسان کو سوچنا
چاہئے کہ آپس میں معاملات کرتے وقت وقت خیال رکھیں کہ دوسروں کے احساسات کو بلا وجہ کا بلا وجہ تھیں نہ
لگے ۔ جس طرح نماز جمعہ ایک ظاہری اجتماع ہے اسی طرح انبیاء کی بعثت سے ایک باطنی اجتماع
سے ہوتے ہیں جیسے شادی ہے یا دوستوں کا انتخاب ۔ ہے بعض اجتماع انسان کی اپنی مرضی سے
انسان سوچ لیتا ہے کہ میں کس قسم کی عورت سے شادی کروں یا کس قسم کے لوگوں کو دوستی کے لئے
منتخب کروں ۔ اسی طرح محلہ داروں کے متعلق انسان سوچ لیتا ہے کہ مجھے کن لوگوں میں رہنا
چاہئے لیکن نبی کے ذریعہ اجتماع ایسا اجتماع ہوتا ہے جس میں شمولیت انسان کی مرضی کی بات نہیں
یہ اجتماع نہایت ہی نازک ہوتا ہے اس میں بندے کی مرضی کا کوئی دخل نہیں ہوتا بلکہ خدا کی اپنی
مرضی سے ہی یہ قائم ہوتا ہے اس لئے اس میں مختلف طبائع کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے
شادی کے معاملہ میں میاں بیوی ایک دوسرے کی طبائع یا ایک دوسرے کے رشتہ داروں کی طبائع
کا کچھ نہ کچھ اندازہ کر لیتے ہیں اسی طرح دوستی پیدا کرتے وقت بھی طبائع کا پوری طرح خیال کر
لیا جاتا ہے لیکن انبیاء کی جماعت میں چونکہ رنگا رنگا رنگ کے لوگ ہوتے ہیں اس لئے اس میں طبا
طبائع
کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اور جب تک انسان یہ نہ سمجھ لے کہ یہ دوستی اللہ تعالیٰ نے کرائی ہے
اسے قائم نہیں رکھ سکتا۔ اس دوستی میں کسی کی مرضی کا دخل نہیں ہوتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
خطبات محمود ۔
لد۔
سال ۱۹۲۹ء
وسلم کی زبردست خواہش تھی کہ ابو طالب ایمان لے آئیں مگر یہ خواہش پوری نہ ہوئی اور
ابو طالب یہ الفاظ کہتے ہوئے ہی مر گئے کہ اگر میں ایمان لے آیا تو لوگ کہیں گے ڈر گیا ہے لیکن
اس کے مقابلہ میں ابو جہل اشد ترین معاند تھا اس کا بیٹا عکرمہ جو ہر لڑائی میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کا سخت مقابلہ کرتا تھا اسلام میں داخل ہوا اور خدمتِ اسلام میں ہی اس نے جان
دے دی ۔ تو دیکھو ایک طرف تو وہ شخص ہے جس سے رسول کریم صلی ا اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس قدر
تعلق تھا کہ آپ نے ان انتہائی کوشش کی کہ وہ ایمان لے آئے لیکن وہ ایمان نہ لا نہ لایا اور دوسری طرف ایسا اشتد ترین دشمن ہے جس کے متعلق جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رویا
چلتے
دیکھا کہ ایک انگور کا خوشہ ہے ۔ آپ نے دریافت فرمایا یہ کس کے لئے ہے؟ اور جب بتایا گیا کہ
ابو جہل کے لئے ہے تو آپ گھبرا گئے اور فرمایا کیا ابو جہل میرے ساتھ ہو گا ؟ یہ رویا عکرمہ کے
مسلمان ہو جانے سے پورا ہوا ۔ کیونکہ بعض اوقات رؤیا میں باپ سے مراد بیٹا ر بیٹا بھی لیا جاتا ہے پس
ایسے مخالف کے بیٹے کا خدمت اسلام میں اس طرح جان دینا کہ سر سے پیر تک تمام جسم زخموں
سے چور تھا اور ادھر ایسے شخص کا جس نے آپ کی مدد کرنے کے لئے خطرناک مصائر مصائب برداشت
کئے محروم رہنا بتاتا ہے کہ اس انتخاب میں بندے کا کوئی دخل نہیں ہوتا ۔ پس اپنی مرضی کے خلاف
ہوئے دوستوں کے متعلق زیادہ ضرور زیادہ ضروری ہے کہ احتیاط سے کام لیا جائے تا کہ کسی قسم کا فساد
پیدا نہ ہو۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کی رضا یہی ہے اور اُس نے ہی ہمیں ایک دوسرے کا بھائی بنایا ہے اس
لئے اس کی مرضی کے خلاف چلنے کی کوشش کرنا کبھی بھی موجب فلاح نہیں ہو سکتا ۔ بہت سے نادان
جماعت میں اس لئے فتنہ پیدا کر دیتے ہیں کہ ان کے کسی رشتہ دار سے کسی احمدی کا کوئی جھگڑا ہوتا
ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ اگر چہ وہ اُن کا بھائی ہے ۔ لیکن احمدی کو خدا تعالیٰ نے ان کا بھائی بنایا
ہے اور خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے بھائی پر ماں باپ یا رشتہ کے بھائی کو مقدم کرنا ایسی نا معقول
بات ہے جسے ایک مؤمن ایک منٹ کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ پس اپنے معاملات اور
سلوک میں ہمیشہ اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے فضل نے ہمیں آپس میں بھائی بھائی
بنایا ہے اس لئے آپس میں اس قدر محبت رکھنی چاہئے کہ سب کے دل میں اسی طرح جمع ہوں جس
طرح ظاہری طور پر تمام جمعہ کی نماز میں جمع ہوتے ہیں ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ
ہمارے قلوب صاف ہوں اور ہمارے دل ان لوگوں کی محبت سے بھر پور ہوں جن کو خدا تعالیٰ نے
خطبات محمود
ہمارا بھائی بنایا ۔ آمین
لا الجمعة : ١٠
لدا
سال ۱۹۲۹ء
( الفضل ۳۔ جنوری ۱۹۳۰ء )
ترمذی ابواب الصلواة باب ماجاء في مواقيت الصلواة
اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۴ صفحه ۴ تا ۶ مطبوعہ بیروت ۱۳۷۷ھ