رمضان المبارک کی برکات

خطبات محمود
۲۷۱
سال ۱۹۳۰ء
تشهد
رمضان المبارک کی برکات
فرموده ۳۱- جنوری ۱۹۳۰ء )
تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
میں کھانسی کی وجہ سے زیادہ بول تو نہیں سکتا لیکن اللہ تعالی کے فضل سے کل سے رمضان
شروع ہونے والا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس کے متعلق کچھ بیان کردوں ۔
میں نے اپنے تجربہ کی بناء بناء پر یہ بات دیکھی ہے کہ رمضان کے بارے میں، میں مسلمانوں میں
افراط و تفریط سے کام لیا جاتا ہے۔ کئی تعلیم یافتہ لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رمضان کی برکات کے
قائل ہی نہیں اور بغیر کسی بیماری، بڑھاپے یا اور عذر شرعی کے روزہ کے تارک ہیں اور دوسرے وہ
لوگ ہیں جو سارا اسلام روزہ میں ہی محدود سمجھتے ہیں اور ہر بیمار کمزور بوڑھے بچے حاملہ اور
دودھ پلانے والی عورت سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ روزہ ضرور رکھے خواہ بیماری بڑھ جائے یا
صحت کو نقصان پہنچ جائے یہ دونوں افراط و تفریط میں مبتلاء ہیں ۔
اسلام کا منشاء یہ نہیں کہ انسان کو اس راستہ سے ہٹنے دے جو اُس کی کامیابی کا ہے۔ اگر تو
شریعت چھٹی ہوتی یا جرمانہ ہوتا تو پھر بے شک ہر شخص پر خواہ وہ کوئی بوجھ اُٹھا سکتا یا نہ اُٹھا سکتا اسے
اُٹھانا ضروری ہوتا ۔ جیسے حکومت کی طرف سے مجرمانہ کر دیا جاتا ہے اُس وقت یہ نہیں دیکھا جاتا
کہ جس پر کیا گیا ہے اُس میں ادا کرنے کی استطاعت بھی ہے یا نہیں اور جس پر مجرمانہ ہو اُسے
خواہ گھر بار بیچنا پڑے بھوکا رہنا پڑئے پڑے بھوکا رہنا پڑے، غرضیکہ وہ رہے یا مرے مجرمانہ کی رقم ادا کرنا اس کے لئے
ضروری ہے۔ مگر قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کے احکام چٹی نہیں بلکہ وہ انسان کے

خطبات محمود
۲۷۲
سال ۱۹۳۰ء
اپنے فائدہ کے لئے ہیں اور ان پر عمل کرنے سے خود انسان کو ہی آرام ملتا اور اُس کی ترقی کے
رستے کھلتے ہیں ۔ جن مذاہب نے شریعت کو چٹی قرار دیا ہے ان کے ماننے والوں کے لئے
ضروری ہے کہ خواہ کچھ ہو اپنے مذہبی احکام کو ضرور پورا کریں۔ لیکن جس مذہب کے احکام کی
غرض محض انسانی فائدہ ہو اس میں نفع اور نقصان کا مواز نہ ہوتا ہے اور جو صورت زیادہ مفید ہو
اسے اختیار کر لیا جاتا ہے ۔ اسلام نے بعض شرائط مقرر کر دی ہیں اگر وہ کسی میں پائی جائیں تو وہ
ایک حکم پر عمل کرے اور اگر نہ پائی جائیں تو نہ کرے۔ یہ شرائط صرف جسمانی عبادت کے لئے ہی
نہیں بلکہ مالی عبادت کے لئے جیسے زکوۃ ہے وطنی قربانی اور اتصال و اتحاد کی کوشش کے لئے جیسے
حج ہے سب کے لئے ہیں اور جتنے مسائل اسلام سے تعلق رکھتے ہیں اور جتنے احکام واجب و فرض
ہیں ان سب کے لئے یہ شرط ہے کہ جب انسان کو طاقت ہوا نہیں ضرور ادا کرے۔ لیکن جب اس
کی طاقت سے بات بڑھ جائے تو وہ معذور ہے۔ اگر حج انسان کے مالدار ہونے اور امن و صحت
سے مشروط ہے اور اسی طرح اگر زکوۃ کے لئے یہ شرط ہے کہ ایک خاص مقدار میں کسی کے پاس
ایسا مال ہو جو اس کی ضروریات سے ایک سال تک بڑھا رہے اور اگر نماز کے لئے یہ شرط ہے کہ
جو کھڑا نہ ہو سکے بیٹھ کر اور جو بیٹھ نہ سکے لیٹ کر ادا کرے تو رمضان کے لئے بھی یہ شرط ہے اگر
انسان مریض ہو خواہ وہ مرض لاحق ہو یا ایسی حالت ہو جس میں روزہ رکھنا یقیناً مریض بنا دے گا
جیسے حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت یا ایسا بوڑھا شخص جس کے قومی میں انحطاط شروع ہو چکا ہے
یا پھر اتنا چھوٹا بچہ کہ جس کے قومی نشو و نما پا رہے ہیں تو اسے روزہ نہیں رکھنا چاہئے ۔ اور ایسے شخص
کو اگر آسودگی حاصل ہو تو ایک آدمی کا کھانا کسی کو دے دینا چاہئے اور اگر یہ طاقت نہ ہو تو نہ سہی
ایسے شخص کی نیت ہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے روزہ کے برابر ہے۔ اگر روک عارضی ہو اور
بعد میں وہ دور ہو جائے تو خواہ خواہ فدیہ دیا یہ دیا ہو یا نہ دیا ہو روزہ بہرحا ہ بہر حال رکھنا ہوگا ۔ فدیہ د- ا فدیہ دے دینے
سے روزہ اپنی ذات میں ساقط نہیں ہو جاتا بلکہ یہ تو محض اس بات کا بدلہ ہے کہ ان دنوں میں باقی
مسلمانوں کے ساتھ مل کر میں اس عبادت کو ادا نہیں کر سکتا یا اس بات کا شکرانہ کہ اللہ تعالیٰ نے
مجھے یہ عبادت کرنے کی توفیق بخشی ہے کیونکہ روزہ رکھ کر بھی فدیہ دینا افدیہ دینا مسنون ہے اور نہ رکھ کر
بھی۔ روزہ رکھ کر جو فدیہ دیتا ہے وہ زیادہ ثواب کا مستحق ہوتا ہے کیونکہ روزہ رکھنے کی توفیق پانے
پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے اور جو روزہ رکھنے سے سے معذور ہو وہ ا۔ ہ اپنے - اس عذر کی وجہ سے دیتا

خطبات محمود
۲۷۳
سال ۱۹۳۰ء
ہے۔ آگے یہ عذر دو قسم کے ہوتے ہیں عام عارضی اور مستقل ۔ ان دونوں حالتوں میں فدیہ دینا
چاہئے پھر جب غذر دور ہو جائے تو روزہ بھی رکھنا چاہئے ۔ غرضیکہ خواہ کوئی فدیہ بھی دے دے
لیکن سال دو سال تین سال جب بھی صحت اجازت دے اسے پھر روزہ رکھنا ہو گا سوائے اس
صورت کے کہ پہلے مرض عارضی تھا اور صحت ہونے کے بعد وہ ارادہ ہی کرتا رہا کہ آج رکھتا ہوں
کل رکھتا ہوں کہ اس دوران میں اس کی صحت پھر مستقل طور پر خراب ہو جائے ۔ باقی جو بھی
طاقت رکھتا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ دوسرے ایام میں روزے رکھے ۔
روزه خود انسان کی اپنی نجات کا موجب اور خود اس کے اپنے فائدہ کے لئے تہے۔ یہی نہیں
کہ اس سے انسان اللہ تعالیٰ کا حکم ماننے کی وجہ سے اس کے فضلوں کا وراث ہوتا ہے بلکہ اس کے
علاوہ اس کے اندر ایسی قابلیتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو اسے خدا تعالیٰ کے قریب کر دیتی ہیں ۔ پھر
جسمانی طور پر بھی اس میں فوائد ہیں انسان کو دنیوی لذائذ سے بچنے کا موقع ملتا ہے گویا یہ ایک قسم
کی چلہ کشی ہوتی ہے ۔ انسان عموماً تمیں دن چلہ کشی کرتا ہے اور اپنے آپ کو ایک حد تک لذائذ
روکتا ہے اس سے اس میں روحانی قابلیت پیدا ہو جاتی ہے۔ انسان کے لئے حکم ہے کہ وہ
اخلاق الہیہ اپنے اندر پیدا کرے اور روزہ رکھنے سے ایک رنگ میں خدا تعالیٰ سے مشابہت پیدا
جاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کھانے پینے سے گلی طور ہے طور پر منزہ ہے لیکن انسان چونکہ گلی طور پر
کھانا پینا ترک نہیں کر سکتا اس لئے روزہ سے اسے اس حد تک اللہ تعالیٰ سے مشابہت پیدا کرنے
کا موقع دیا گیا ہے جس حد تک اس کے لئے ممکن ہے ۔ گویا ان دنوں میں انسان ایک رنگ میں
ملائکہ سے مشابہ ہوتا ہے جو مادی غذاؤں سے پاک ہیں اور ایک رنگ میں خدا تعالیٰ سے جو
کھانے پینے سے بھلی پاک ہے۔ !
سے رو
ہو
وہاں غذا
یا د رکھنا چاہئے کہ روحانی وجود بھی غذا کے ایسے ہی محتاج ہوتے ہیں جیسے جسمانی کیونکہ اگر
غذا ضروری نہ ہوئی تو جنت میں غذاؤں کا ذا غذاؤں کا ذکر کیوں آتا جہاں صرف روحیں ہی جائیں گی ۔
ملائکہ بھی غذا کھاتے ہیں مگر اور قسم کی ۔ غرضیکہ دنیا کا ہر چھوٹے سے چھوٹا ذرہ اور مرکب سے
مرکب چیز بھی اپنے رنگ کی غذا کی محتاج ہے اور تمام مادی اور روحانی اشیاء کے لئے خوراک
ضروی ہے لیکن دونوں کی غذا میں فرق ہے۔ غذا سے بالکل پاک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے باقی
چیزیں جن فرشتے آسمان زمین، زندے کر دے سب غذاؤں کے محتاج ہیں لیکن ہر ایک کی غذا

خطبات محمود
۲۷۴
سال ۱۹۳۰ء
الگ الگ ہے۔ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو غذا کی محتاج نہیں کیونکہ اسے فنا نہیں ۔ ہر فنا
ہونے والے کے لئے بدل مَا يَتَحَلَّل ضروری ہے۔ تو روزہ کے دنوں میں غذا سے ایک حد تک
اجتناب اللہ تعالیٰ سے مشابہت پیدا کر دیتا ہے۔ غذا کم ہونے سے انسان کی روحانی بصیرت تیز
ہوتی ہے۔ روحانی وجودوں کی غذا ئیں چونکہ لطیف تر ہوتی ہیں اس لئے وہ رؤیتِ الہی کر سکتے
ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رؤیتِ الہی کا کمال مرنے کے بعد ہی حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں غذا لطیف
ہو گی جس سے روحانی بصیرت بڑھ جاتی ہے۔ ملائکہ کی جسمانی آنکھیں نہیں ہوتیں لیکن ان کی
روحانی بینائی انسان کی نسبت بہت تیز ہوتی ہے۔ تو رمضان سے انسان کی روحانی تربیت مکمل
ہوتی ہے جس سے اس کی روحانی بصیرت تیز ہو جاتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے ایسے فیوض جذب
کرنے کے قابل ہو جاتا ہے جن کو وہ رمضان کے بغیر نہیں کر سکتا تھا۔ رمضان ہی کے متعلق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر میرے بندے سوال کریں خدا کہاں ہے تو تو کہہ دے میں قریب ہی
لے یوں تو ہمیشہ ہی خدا تعالیٰ قریب : ریب ہوتا ہے اور پھر جو بندہ اسے پکارتا ہے وہ تو اسے پہلے ہی
مانتا ہے پھر یہاں سالک کا کیا مطلب ہوا ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جب میرا بندہ رمضان
کے متعلق سوال کرتا ہے کہ روزے سے خدا کی رضاء کس طرح حاصل ہو سکتی ہے تو اس کا جواب یہ
دے کہ روزہ سے انسان خدا تعالیٰ کے قریب ہو جاتا ہے جس کی ظاہری صورت یہ ہے کہ روزہ
دار کی دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں أُجِيبُ دَعْوَةِ الدَّاعِينَ نہیں فرمایا
بلکہ صرف الدَّاعِ فرمایا جس کے معنے ہیں کہ ہر پکارنے والے کی نہیں بلکہ روزہ دار پکار نے
والے کی دُعاسنی جاتی ہے۔
ہوں
پس رمضان کی ایک برکت تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اور ملائکہ سے مشابہت پیدا ہوتی ہے
دوسرے خدا تعالیٰ کی قربت حاصل ہو جاتی ہے اور تیسرے یہ کہ دعا ئیں زیادہ قبول ہوتی ہیں ۔
یہ تو روحانی فوائد ہیں اور جسمانی طور پر یہ فائدہ ہوتا ہے کہ انسان تکالیف اور شدائد کا عادی ہو
جاتا ہے۔ جسمانی ترقیات بھی روحانی ترقیات کی طرح مجاہدات پر مبنی ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ
مہذب حکومتیں جو فوجیں رکھتی ہیں ان کے سپاہیوں سے باقاعدہ پریڈ کراتی رہتی ہیں جس سے ان
کے اندر شدت پیدا ہو جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے گہرے تعلقات رکھنے والے لوگوں کی غذا ئیں ہمیشہ کم ہوتی ہیں یعنی وہ اپنے

خطبات محمود
۲۷۵
سال ۱۹۳۰ء
صلى الله
صلى الله
ہی جیسے سامان حالات، صحت اور معدے رکھنے والے انسانوں سے کم خوراک کھاتے ہیں ۔ یہ
نہیں کہ اگر ایک انسان کا معدہ خراب ہو اور وہ زیادہ نہ کھا سکے تو کہا جائے اس میں روحانیت
زیادہ ہے کیونکہ شرط یہ ہے کہ دوسرے سامان بھی ایک ہی جیسے ہوں ایک ہی حالت میں وہ انسان
جس میں روحانیت ہو ہو گی دوسرے سے کم کھائے گا۔ اسی لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے
مومن ایک انتری سے کھاتا ہے تو کافر دس انتڑیوں سے سے کے خود رسول کریم ﷺ کے حالات کے
مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی غذا بہت کم تھی۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو ہم نے
اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے آپ بمشکل ایک پھل کا کھاتے تھے۔ یہ نہیں کہ بھوکے رہ کر ایسا کرتے
تھے بلکہ آہستہ آہستہ رغبت سے استغناء پیدا ہوتے ہوتے یہ عادت ہو گئی تھی اور توجہ اور خیالات
کی رو کے اس طرف سے ہٹ جانے سے آہستہ آہستہ کھانا بہت قلیل رہ گیا تھا ۔ لیکن جو لوگ
روحانیت کے اعلیٰ مقام پر نہیں ہوتے اور جن پر اللہ تعالی کا تصرف غالب نہیں ہوتا ان کو کبھی کبھی
اس کی مشق کرائی جاتی ہے جیسے ایک باقاعدہ فوج ہوتی ہے اور ایک ٹیریٹوریل
(TERRITORIAL) جسے سال میں صرف ایک مہینہ کی مشق کرائی جاتی ہے ۔ پاک رمضان
میریٹوریل فوج کی ٹریننگ کی طرح ہے وگر نہ عام طور پر روحانی لوگوں کی غذا کم ہوتی ہے اور وہ
اتنا کم کھاتے ہیں کہ نفس موٹا نہ ہو جائے اور جسم پر چربی چھا کر روحانیت میں روک نہ پیدا کر
سکے ۔ لیکن جو لوگ اس مقام پر نہیں ہوتے وہ بھی چونکہ اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اور ان کی اصلاح
بھی اس کے ذمہ ہے اس لئے ان کو ٹیریٹوریل (TERRITORIAL) کی طرح رمضان میں
مشق کرائی جاتی ہے تا وہ بھی روحانی ترقی کر سکیں ۔
روزه اگر چه روحانی مجاہدہ ہے مگر ساتھ ہی جسمانی فوائد بھی رکھتا ہے کیونکہ کئی ایک زہر اس
سے انسانی جسم سے خارج ہو جاتے ہیں اور کئی بیماریاں موٹاپے وغیرہ کی دُور ہو جاتی ہیں اور اب
تو ڈاکٹروں نے تحقیقات سے معلوم کیا ہے کہ روزہ ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید
ہے۔ اور ذیا بیطس کے مریضوں کو قریباً چالیس یوم کے روزے رکھوائے جاتے ہیں ۔ کئی ایک
مریضوں نے خود مجھے بتایا ہے کہ اس طرح ان کا مرض دور ہو گیا حتی کہ زخم بھی جو اس مرض کی
آخری حالت میں پیدا ہو جایا کرتے ہیں اچھے ہو گئے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ روزہ میں
جسمانی طور پر بھی فوائد ہیں۔ روحانی اور جسمانی دونوں مجاہدات کے علاوہ پھر ایک اور مجاہدہ ہوتا

خطبات محمود
۲۷۶
سال ۱۹۳۰ء
ہے جو روحانی اور جسمانی کے درمیان ہوتا ہے جس کے لئے روزہ تیار کر دیتا ہے اور وہ شدائد کی
برداشت اور وقت پڑنے پر محنت کی عادت ہے۔ بعض اوقات قومی یا ملکی کاموں کے لئے ایسی
حالت بھی آ جاتی ہے اور یہ دنیا وی بھی ہوتی ہے جیسے ملک یا وطن کی خدمت ۔ اور دینی بھی ہوتی
ہے جیسے جہاد۔ اور روزہ سے یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ انسان اس مجاہدہ کے قابل ہو جاتا ہے۔
پھر رمضان کے اندر یہ فائدہ بھی رکھا ہے کہ انسان معلوم کر سکے کہ اس کے دوسرے فاقہ زدہ
بھائیوں کی حالت کیا ہے اور فاقہ میں انسان پر کیا گزرتی ہے۔ اس سے وہ غرباء کی حالت کا اندازہ کر
سکتا ہے۔ اور یہ بات اسلام کی سب عبادتوں میں ہے کہ دوسروں کی حالت کا پتہ لگتار ہے۔
نماز میں ادھر اُدھر دیکھنے اور باتیں کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ یہ ایک غلامی کی حالت ہے
جس سے انسان اندازہ کر سکتا ہے کہ غلاموں کی حالت کیا ہو گی ۔ میں حیران ہوتا ہوں جب بعض
لوگ کہتے ہیں کہ نماز میں توجہ نہیں قائم رہ سکتی حالانکہ نماز دس پندرہ منٹ کا کام ہوتا ہے۔ ایسے
لوگ غور کریں وہ لوگ جن کو چومیں گھنٹہ ہی غلامی میں گزارنے ہوتے ہیں اور گھنٹوں گھٹنے ٹیک کر
مؤدب ایک ہی پوزیشن میں رہنا پڑتا ہے ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔ تو نماز انسان کو لوگوں کی حالت
سے آگاہ کر دیتی ہے۔ حج میں اپنا وطن اور گھر بار چھوڑنا پڑتا ہے جس سے ان لوگوں کی حالت کا
پتہ لگتا ہے جو جلا وطن کر دیئے جاتے ہیں ۔ صدقہ و خیرات غربت کی حالت کا اندازہ کراتی ہے۔
روزہ سے فاقہ زدہ بھائیوں کا پتہ لگتا ہے۔ اسی طرح جب انسان حج کیلئے جاتا ہے تو اسے ان
لوگوں کی حالت کا بھی علم ہوتا ہے جن کے پاس کپڑے نہیں ہوتے ۔ انسان کئی کپڑوں کا عادی
ہوتا ہے لیکن وہاں صرف ایک ہی چادر باندھنی پڑتی ہے جس میں ادھر اُدھر سے ٹھنڈی ہوا لگتی اور
ان لوگوں کی حالت بتاتی ہے جن کے پاس کپڑے نہیں ہوتے یا کم ہوتے ہیں۔ حضرت خلیفہ المسیح
الاول کسی شخص کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ میرا اُن سے تعارف اس طرح ہوا کہ میں نے حج
نے
کے موقع پر انہیں دیکھا۔ ہوا کی وجہ سے باقی لوگوں نے اپنے سر ڈھانپ لئے لیکن انہوں ۔
ادھر اُدھر اپنی چیزیں رکھ لیں جس سے میں نے سمجھا کہ ان میں زیادہ احساس ہے ۔ اور جس وقت
جہاز میں سرد ہوا چلتی ہے تو جسم پر نا کافی کپڑا ہمیشہ ننگے رہنے والوں کی طرف بخوبی متوجہ کر دیتا
ہے۔ اس وجہ سے حج امراء کے لئے رکھا گیا ہے تا وہ غریبوں کی حالت سے آگاہ رہ سکیں ۔ تو
اسلام کی تمام عبادتوں میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ایک دوسرے کی حالت سے آگاہی

خطبات محمود
۲۷۷
سال ۱۹۳۰ء
حاصل ہوتی رہے کیونکہ اس علم سے واسطہ اور رابطہ بڑھتا ہے جس سے ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔
پھر رمضان کا یہ بھی فائدہ ہے کہ جن کو راتوں کو جاگنا پڑتا ہے ان کی حالت کا علم ہو جاتا ہے ۔ اسی
طرح یہ بھی مشق ہوتی ہے کہ حلال چیزوں کو خدا کی خاطر ترک کر دیا جائے اور جب حلال چھوڑ
سکتا ہے تو پھر حرام کو چھوڑ نا آسان ہو جاتا ہے ۔ غرض اس سے کئی قسم کے سبق حاصل ہوتے ہیں
لیکن فائدہ وہی اُٹھا سکتا ہے جو استعمال کرے۔ جو استعمال نہ کرنے اسے کوئی فائدہ نہ ہو گا ۔
خالی رمضان میں فائدہ نہیں بلکہ رمضان کی حالت پیدا کرنا فائدہ کا موجب ہے۔ جس طرح
کو نین کو استعمال کرنے سے ہی بخار کو آرام ہو سکتا ہے جو اسے استعمال نہیں کرتا اس کے ارد گرد
کے گھروں میں خواہ کتنی استعمال ہوتی ہو اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ پس خدا تعالیٰ جن کو توفیق
دے انہیں ضرور روزے رکھنے چاہئیں ۔
ہماری جماعت کے تعلیم یافتہ لوگوں کو چاہئے کہ تعلیم یافتوں کیلئے نمونہ بنیں اور عوام کو عوام
کیلئے نمونہ بننا چاہئے ۔ پھر عورتیں روزہ کے معاملہ میں بلا وجہ تنگی پیدا کرتی ہیں اس لئے انہیں یہ
نمونہ دکھانا چاہئے کہ جہاں روزہ جائز نہیں وہاں اعتراض سے ڈر کر یا رسم و رواج کی پابندی کی وجہ
سے روزہ نہ رکھیں ۔ غرضیکہ جو کمی کرنے والے ہیں ان کیلئے روزہ رکھ کر اور جو سختی کرنے والے ہیں
ان کیلئے اس حالت میں جس کی شریعت نے تشریح کر دی ہے روزہ چھوڑ کر نمونہ بننا چاہئے۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح رستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
البقرة: ١٨٧
( الفضل ۷۔ فروری ۱۹۳۰ء )
ترمذی ابواب الاطعمة باب ان المؤمن يا كل في معى واحد

آج 10 میں سے 10 باقی