آزادی سے قبل تصفیہ حقوق ضروری ہے

خطبات محمود
۲۸۶
(۳۸)
١٩٣٠ء
آزادی سے قبل تصفیہ حقوق ضروری ہے
فرموده ۱۴- فروری ۱۹۳۰ء)
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
گورمضان کے لحاظ سے اس مضمون کو چنداں اہمیت حاصل نہیں جس کے متعلق آج میں کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن چونکہ ہماری جماعت دوسروں سے مل کر رہتی ہے، مل کر کام کرتی ہے
دوسروں کے خیالات سنتی ہے۔ اپنے گردو پیش کے حالات سے متاثر ہوتی ہے اس لئے میں سمجھتا
ہوں کہ اس سوال کے متعلق جس قدر جلدی ہو سکے مجھے اپنی رائے کا اظہار کر دینا چاہئے تا وہ
احباب جو اس معاملہ میں میری راہنمائی کے منتظر یا محتاج ہیں میرے خیالات سن کر کوئی رائے قائم
کر سکیں ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس سوال کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہدایات
کافی موجود ہیں لیکن ہر انسان میں اتنی قوت و طاقت نہیں ہوتی کہ وہ تحقیقات سے کوئی صحیح نتیجہ اخذ
کر کے اپنے لئے اسوہ قرار دے سکے یا رستہ تجویز کرے اس لئے میں سمجھتا ہوں ضروری ہے کہ
ایسی طبائع کے لئے جو مزید تشریح کی محتاج ہیں یا جو قوت استدلال نہیں رکھتیں یا جذبہ اخلاص کی
وجہ سے ہر معاملہ میں خلیفہ کی طرف نگاہ اُٹھاتی ہیں کہ کیا آواز آتی ہے اپنے خیالات کا اظہار کر
دوں ۔ وہ معاملہ سیاسی سوال ہے جو اس وقت ہمارے ملک کے سامنے پیش ہے۔ مجھے اس بارہ
میں جلدی اظہار خیالات کی ضرورت اس وجہ سے بھی پیش آئی ہے کہ بعض دوستوں کی طرف سے
سوال ہوا ہے کہ اس معاملہ میں اپنے خیالات ظاہر کر دوں ۔
ہمارے اخبار میں حضرات اس امر سے واقف ہیں کہ اس وقت ہندوستان میں زور سے یہ

خطبات محمود
۲۸۷
سال ۱۹۳۰ء
سوال پیدا ہو رہا ہے کہ اب ہندوستان کو انگریزی اثر سے آزاد کرانا چاہئے ۔ یہ خیال ایسا
قدرتی خیال ہے کہ کوئی بھی انسان اس سے آزاد نہیں ہو سکتا۔ حب الوطنی ایسی چیز ہے جس سے
کوئی انسان محروم نہیں گو بعض لوگ لالچ اور حرص و ہوا کی وجہ سے اسے دبا لیتے ہیں اور بعض اس
کے صحیح معنی نہ سمجھنے کی وجہ سے غلط راستہ اختیار کر لیتے ہیں ۔ میں ایک منٹ کے لئے بھی یہ باور نہیں
کر سکتا کہ جو پولیس حکومت کے اقتدار کو مضبوط کرنے یا وہ C۔I۔D (خفیہ پولیس ) جو اس لئے
مقرر ہے کہ حکومت کے خلاف خیالات کی اشاعت کرنے والوں کی سرگرمیوں سے ارکانِ
حکومت کو مطلع کرتی رہے وہ بھی آزادی کے خیال سے عاری ہو ۔ دل میں وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ
ہر قوم کو حق ہے کہ آزادی حاصل کرے لیکن چند پیسوں کے لئے وہ خیالات کو چھپانے پر مجبور
ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ یہی لوگ جب پنشن پانے کے بعد گھروں میں جاتے ہیں تو وہ بھی
آزادی کا شور مچانے لگ جاتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں پہلے بھی آزادی کا
خیال تھا لیکن ملازمت کی وجہ سے وہ اسے ظاہر نہیں کرتے تھے۔
غرضیکہ آزادی ایک ایسا جذبہ ہے کہ میں باور ہی نہیں کر سکتا کہ کوئی انسان اس سے خالی
ہو۔ فرق صرف ذریعہ حصول آزادی اور آزادی کی صورت کا ہے۔ بعض لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ
ہندوستان کو ایسے رنگ میں آزادی حاصل کرنی چاہئے کہ وہ انگلستان سے وابستہ بھی رہے لیکن
اندرونی معاملات میں آزاد ہو بلکہ انگلستان جو بیرونی معاملات طے کرے ان میں بھی ہندوستان
کو مساویانہ رائے دینے کا حق ہو جیسے آسٹریلیا اور کینیڈا وغیرہ کو ہے۔ بعض لوگ اس کے خلاف
ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انگریزوں کا ہندوستان سے کسی قسم کا بھی تعلق نہیں ہونا چاہئے اور ہندوستان
جسے مناسب سمجھے بادشاہ یا صدر منتخب کر کے اپنا انتظام کرے جیسے جرمنی یا فرانس کی آزاد حکومتیں
ہیں ۔ یہ نقطہ نگاہ کانگریس کی طرف سے پیش کیا گیا ہے اور اب اس روکو سارے ملک میں چلانے
کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کانگریس کی طرف سے اس نظریہ کے پیش ہونے سے قبل پنڈت
موتی لال نہرو نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر جو بخیال خود ملک کے نمائندے بن گئے تھے
کیونکہ انہیں کسی نے منتخب نہیں کیا تھا ایک طریق حکومت تجویز کیا تھا جس سے مسلمانوں کو عموماً اور
جماعت احمد یہ کو خصوصاً شدید اختلاف تھا کیونکہ اس کے ذریعہ حکومت ہندوؤں کے ہاتھ میں
دے دینے اور مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ سکھوں کو بھی اس سے شدید
XXXXXXX

خطبات محمود
۲۸۸
سال ۱۹۳۰ء
مخالفت تھی اور اس کے خلاف نہایت زور و شور سے پروپیگنڈا کیا گیا۔ اب جبکہ کانگریس نے
مکمل آزادی کا اعلان کیا ساتھ ہی شہرور پورٹ کی موقوفی کا بھی اعلان کر دیا اور قرار دے دیا کہ
آئندہ جب کوئی حکومت قائم ہو جائے گی تو کوئی ایسا نظام حکومت قائم نہیں کیا جائے گا جس سے
مسلمان اور دیگر اقلیتیں رضا مند نہ ہوں ۔ گو پہلا فرض یہ ہے کہ سب مل کر آزادی حاصل کر لیں،
آزادی حاصل ہونے تک تمام اختلافات کو دبائے رکھا جائے آزادی حاصل ہونے کے بعد
مسلمانوں کے مشورہ اور ان کے مطالبات کو پیش نظر رکھ کر نظام حکومت تجویز کیا جائے گا اس پر
بعض مسلمان رضا مند ہو گئے ہیں ۔
۔
اس سوال کا ایک مذہبی پہلو بھی ہے۔ یہ بات ہے۔ یہ بات ہمیشہ مد نظر رکھ مد نظر رکھنی چاہئے کہ آزاد حکومت محبت
سے تو مل نہیں سکتی ۔ کسی سے یہ کہنا کہ اپنا بوریا باندھو اور یہاں سے اٹھا اٹھا کر چلے جاؤ ایسی بات ہے جو
بغیر لڑائی جھگڑے کے طے نہیں ہو سکتی اور قائم شد۔ شدہ حکومت سے جنگ احمدی نقطہ نگاہ سے مذہب
کے خلاف ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے ماتحت یہ طریق بہر حال نا جائز اور
نا پسندیدہ ہے اور یہ خیال کہ انگریز اپنی مرضی سے چلے جائیں گے انسانی فطرت کی ہنسی اُڑانا ہے۔
بادشاہت تو بڑی چیز ہے کوئی چپہ بھر زمین بھی بغیر لڑائی کے نہیں چھوڑتا ۔ پھر یہ خیال کہ اتنا بڑا ملک
جو انگلستان سے ہیں پچیس گنا بڑا ہے اور جس کی آبادی وہاں سے آٹھ نو گنا زیادہ ہے اور
جس سے وہ اتنے عظیم الشان فوائد حاصل کر رہے ہیں ہمارے ریزولیوشنوں اور قراردادوں سے
ڈر کر انگریز چھوڑ جائیں گے احمقانہ خیال ہے۔ ہندوستان چھوڑنے سے انگلستان کے وقار کو سخت
نقصان پہنچتا ہے۔ اس ۔ اگر انگریزوں کو ہندوستان بالکل چھوڑ نا پڑا تو وہ یقینا جنگ کریں گے جیسا کہ
امریکہ سے کی تھی۔ لیکن اگر ہندوستان والے ایسی آزادی پر رضا مند ہو جائیں جس میں انگلستان کا
بھی تعلق ہندوستان سے قائم قائم رہے تو اس سے چونکہ انگلستان کا وقار بھی قائم رہے گا اور اسے کوئی
زیادہ نقصان بھی برداشت نہیں کرنا پڑے گا اس لئے اسے وہ منظور کر سکتا ہے۔ اس وقت بھی بعض
حکومتیں ایسی ہیں جنہیں انگلستان اس شرط پر آزادی دے چکا ہے کہ تم یہ اقرار کرو کہ ہمارا بادشاہ
شاہ انگلستان ہے جیسے کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا ہیں لیکن کامل آزادی خونریزی کے بغیر
حاصل نہیں ہو سکتی۔ پھر اگر جنگ ہوئی تو کسے فتح ہوگی اور کسے شکست یہ سوال مذہب سے تعلق نہی نہیں
رکھتا بلکہ سیاسیات سے متعلق ہے۔ مذہب جس بات کا حکم دے اس میں فتح یا شکست کو نہیں دیکھا
XXXXXXXXXXX

خطبات محمود
۲۸۹
سال ۱۹۳۰ء
جاتا اور اگر کوئی امر مذہبا نا جائز ہو تو اس میں خواہ فائدہ یا فتح ہی ہو اسے ہم نہیں کر سکتے مثلا ایک
شخص کا مکان بالکل جنگل میں واقع ہے وہ وہاں موجود نہیں اور بھی کوئی دیکھنے والا نہیں تو اگر چہ ہم
نہایت آسانی سے اس کا مال نکال کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ مذہب نے
اس کی اجازت نہیں دی۔ لیکن باقی جہاد کا سوال ہے تو جب اس کا حکم ہو اُس وقت یہ نہیں دیکھا
جائے گا کہ ہمیں فتح ہو گی یا شکست ہر مسلمان کا فرض ہوگا کہ جنگ کے لئے اُٹھ کھڑا ہو خواہ ایک
ایک کر کے سب مارے جائیں ۔ پس جائز یا ناجائز مذہبی لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اس میں
فتح و شکست يا نفع و نقصان کا کوئی سوال نہیں ہوتا ۔ اور مذہبی لحاظ سے اس سوال کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے حل فرما دیا ہے اور اسے نا جائز قرار دیا ہے۔ اب اگر ہماری فتح یقینی ہو جب بھی ہم
جنگ نہیں کر سکتے اور اس بات کو کوئی عقلمند نہیں مان سکتا کہ انگریز بغیر لڑائی جھگڑے کے ہندوستان
چھوڑ دیں گے ۔ اب اس کا سیاسی پہلو باقی رہ جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کانگریس کی پالیسی سے
زیادہ دھوکا اور فریب کی پالیسی اور کوئی نہیں ہو سکتی اور مسلمانوں سے زیادہ کوئی احمق نہ ہو گا اگر
انہوں نے اسے تسلیم کر لیا ۔ یہ کہنا کہ حقوق کا تصفیہ بعد میں ہو جائے گا نہایت مضحکہ خیز بات ہے۔
مذہب اگر کسی کام کے کرنے کی اجازت دیتا ہو تو بھی ہمیں عقل سے کام لیکر دیکھنا چاہئے کہ
ہمارا فائدہ اس کے کرنے میں ہے یا نہ کرنے ہیں ۔ جیسے بینگن اور کڈ وکھانا جائز ہیں لیکن جسے بواسیر
ہوا سے بینگن نہیں کھانا چاہئے۔ تو شریعت نے جس امر میں اجازت دی ہے اس میں ہمیں یہ دیکھنا
چاہیئے کہ ہمارا فائدہ اس کے کرنے میں ہے یا نہ کرنے میں اور اس امر میں اگر شریعت نے اجازت
بھی دی ہو کہ ہم دخل دیں تو بھی میں کہوں گا کہ سیاسی لحاظ سے یہ خودکشی کا معاملہ ہے ۔
میں نے بتایا ہے انگریز بغیر لڑائی اس ملک کو چھوڑنے کے نہیں ۔ فرض کرولڑائی ہوئی اور
انگریز ملک کو چھوڑ کر بھی چلے گئے تو کوئی عقلمند یہ نہیں مان سکتا کہ کوئی ملک کسی وقت بھی بغیر حکومت
کے رہ سکتا ہے۔ پھر اگر تمام انگریزوں کو قتل کر کے یا سمندر میں غرق کر کے ایک دن میں ختم بھی کر
دیا جائے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اُس دن ہندوستان پر کون قابض ہوگا مسلمان یا ہند و یا مشتر کہ
طور پر دونوں ۔ اگر مشترکہ طور پر تو پھر ان کا اشتراک کسی نسبت سے ہوگا ۔ اگر کہا جائے کہ حکومت
مسلمانوں کے ہاتھ میں ہوگی تو یہ بالبداہت غلط ہے کیونکہ ہندو مسلمانوں کو کچھ بھی دینے کے لئے
تیار نہیں اس لئے فیصلہ ہو جانا چاہئے کہ جب تک با قاعدہ کوئی حکومت قائم نہ ہوگی نظام مسلمانوں
XXXXXXΧΧΧΧΧΧΧXXXXXXXX

سال ۱۹۳۰ء
۲۹۰
خطبات محمود
کے ہاتھ میں رہے گا تا وہ مطمئن رہیں کہ ان کے حقوق پامال نہیں ہوں گے۔ لیکن اگر کہا جائے کہ
ہندوؤں کے ہاتھ میں ہو گا تو وہ ہندو جو آج جب کہ انگریزوں سے جنگ کرنے کے لئے انہیں
مسلمانوں کی مدد کی ضرورت ہے مسلمانوں کے مطالبات نہیں مانتے تو برسر حکومت آ جانے پر وہ
کب سنیں گے ۔ پہلے کسی ہندو ریاست سے ہمیں حقوق لیکر بتاؤ پھر ہم مان لیں گے کہ اُس وقت
بھی ہندو ہمارے حقوق دے دیں گے۔ اگر کہا جائے مشترک طور پر انتظام کیا جائے گا تو پھر وہی
سوال باقی رہ جاتا ہے کہ اشتراک کسی نسبت سے ہو گا اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کا کیا
انتظام ہوگا ۔ بعض مسلمان کہہ دیتے ہیں یہ سوال ابھی مت اُٹھاؤ پہلے انگریزوں کو ملک سے نکال لو
اس کے بعد ہندوؤں سے مسلمان زبردستی اپنے حقوق لے لیں گے۔ لیکن یہ خیال انہیں مسلمانوں
کا ہے جن کے دلوں میں غداری اور بد دیانتی ہے۔ یہ خیال کہ انگریزوں کے بعد ہندوؤں سے لڑ
کر ان کو نکال دیا جائے گا اول تو بد دیانتی ہونے کی وجہ سے مذہباً نا جائز ہے خواہ ہندو ہو یا کوئی اور
غیر مسلم اس سے ایسا دھوکا کرنا کسی طرح جائز نہیں ۔ لیکن یوں بھی یہ خیال باطل ہے ۔ یہ خیال عام
طور پر پنجاب میں پایا جاتا ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے اور زیادہ تر فوجی خدمات
سرانجام دیتے ہیں باقی اب تک جہاں کہیں بھی لڑائی ہوئی ہے مسلمان ہی زیادہ مارے گئے ہیں ۔
پنجاب میں چونکہ ہندوؤں کی تعداد کم ہے اور جو ہیں وہ بنیا لوگ ہیں اس لئے پنجاب کے بعض
کوتاہ فہم مسلمانوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا ہے۔ حالانکہ یہ بالکل غلط ہے کہ مسلمان لڑائی میں
سارے ہندوستان کے ہندوؤں ! نان کے ہندوؤں کو شکست دے سکتے ہیں ۔ ذرا اوپر حصار گوڑے گا ہیں ۔ ذرا اوپر حصار گوڑ گانواں کرنال
انبالہ کی طرف چلے جاؤ تمام ہندو جاٹ اور راجپوت آباد ہیں ۔ پھر پہاڑوں میں ڈوگرے بستے
ہیں اور ان تمام باتوں کو فراموش کر کے کنویں کے مینڈک کی طرح یہ خیال کر لینا کہ ہم ہندؤں کو
مار کر نکال دیں گے بیہودہ بات ہے۔ ابھی ڈھا کہ میں فساد ہوا ہے جس میں دو مسلمان مارے گئے
اور ہندو کوئی بھی نہیں مرا۔ بہار میں جب ہندو مسلم فساد ہوا تو ہندوؤں نے مسلمانوں کو ہی قتل کیا
تھا۔ پھر کٹار پور اور آرہ وغیرہ مقامات پر پر مسلمانوں کو بے دریغ تہہ تیغ تیغ کیا گیا ۔ غرض ہندو جہاں
بھی بیدار ہیں وہاں مسلمان لڑائی میں ان سے ہرگز نہیں جیت سکتے ۔ پھر تعداد تنظیم اور روپیہ میں
بھی وہ زیادہ ہیں ۔ لاہور میں میں نے گلیوں کے اندر انہیں گنکا کھیلتے دیکھا ہے۔ دو تین روز
ہوئے میں ایک گاؤں سے واپس آ رہا تھا کہ ایک گاؤں میں رسہ کشی ہوتے دیکھی ۔ چند سال
XXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

خطبات محمود
۲۹۱
سال ۱۹۳۰ء
جاٹ یا
پہلے گاؤں میں یہ تحریک نہ تھی لیکن اب دیہاتوں میں بھی تنظیم کی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی
ہے کہ بنیوں کو بھی جنگجو قوم بنا دیا جائے ۔ ہندوؤں کی باقی قو میں پہلے ہی جنگجو ہیں ۔ ہی جن جو ہیں ۔ ہندوستان میں
چھوٹے چھوٹے ہندو راجے مسلمان بادشاہوں کے ساتھ کئی کئی سال تک متواتر جنگ کرتے رہے
ہیں اور دراصل مسلمانوں میں جوج جو جنگجو اقوام ہیں وہ بھی ہندوؤں میں سے ہی آ ہی آئی ہیں ۔ جار
راجپوت عرب سے نہیں آئے یہیں کے باشندے ہیں اور ان کے بہت سے بھائی بند ا بھی ہندو
ہیں۔ مدراس کے ہندو ہمیشہ فوجوں میں بھرتی کئے جاتے ہیں پھر مرہٹے ہیں غرضیکہ ہندوؤں کی
لڑنے والی قو میں بہت ہیں اور تعداد میں مسلمانوں سے بہت زیادہ ہیں ۔ پس جو لوگ یہ سمجھتے ہیں
کہ ہم لڑ کر ہندوؤں کو یہاں سے نکال دیں گے وہ بہت بیوقوف ہیں ۔
ہندوستان میں عربی النسل مسلمان تو چند ہزار ہی ہوں گے۔ جن مسلمان قوموں پر جنگ
کے وقت انحصار کیا جا سکتا ہے وہ سب ہندوؤں سے ہی آئی ہیں اور ان کے ہندو بھائی ابھی تک
اسی طرح بہادر نہیں جیسے یہ مسلمان ۔ اگر مسلمان جاٹ اور راجپوت لڑنے والے ہیں تو ان سے
بہت زیادہ تعداد میں ہندو جاٹ اور راجپوت موجود ہیں ۔ پس چند ایک بٹیوں کو دیکھ کر ہندوؤں کو
کمزور سمجھ لینا ایک خلاف عقل بات ہے۔ حالانکہ اسی قسم کی قو میں مسلمانوں میں بھی ہیں مثلاً مثلاً
لوگ ہیں ذرا سی ہشت کرو تو بھاگ جائیں گے ۔ تو بز دل دونوں میں ہیں اور بہادر بھی دونوں
میں ہیں ۔ لیکن تعداد کے لحاظ سے ہندو مسلمانوں سے تین گنا زیادہ ہیں اس لئے ایسا خیال نہ
صرف یہ کہ بد دیانتی اور غداری ہے بلکہ خلاف عقل اور صریحاً غلط بھی ہے۔ تھوڑے سے مرہٹوں
نے شاہان مغلیہ کا ناک میں دم کر دیا تھا۔ ایک طرف وہ میسور کو تنگ کر رہے تھے اور دوسری طرف
حیدر آباد کوشتی کہ انہوں نے دہلی میں آکر بادشاہ کو قید کر لیا اور تخت پر قابض ہو گئے ۔ آخر یہ وہی
مسلمان ہیں نا جن پر تھوڑے سے سکھوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ پس غور کرنا چاہئے کہ کیا اب وہ ہندو
موجود نہیں ہیں ۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ مسلمان لڑنے والے نہیں بے شک مسلمان جنگجو ہیں اور
بہادر بھی ہیں مگر کہتے ہیں جنگ دو سر دارد ۔ اول تو ہندو ان کے مقابل میں ویسے ہی بہادر ہیں پھر
ان کی تعداد زیادہ ہے اور : یادہ ہے اور جنگ میں اپنی فتح پر کون یقین کر سکتا ہے ۔ پس یہ خیال کے یہ خیال کہ لڑ کر ہندوؤں
کو نکال دیا جائے گا بالکل غلط ہے۔ بلکہ برعکس پچھتر فیصدی یہ امید ہے کہ ہندومہ ہے کہ ہندو مسلمانوں کو کچل
ڈالیں گے ۔ کہا جاتا ہے کہ گاندھی جی نے مسلمانوں کی حفاظت کا وعدہ کر لیا ہے مگر جب حکومت

سال ۱۹۳۰ء
۲۹۲
خطبات محمود
ہوئے وہ
آئے گی، گاندھی جی کو کون پوچھے گا ۔ فیصلہ تو ملک کی عام رائے کے مطابق ہوگا ۔ گاندھی جی کے
متعلق کب گاؤں گاؤں اور شہر شہر سے رائے لی گئی اور کب اور کب وہ ہندوؤں کے لیڈر منتخب
آپ ہی آپ لیڈر بن گئے ہیں ۔ اگر حکومت ملنے پر عوام نے کہہ دیا کہ ہمیں گاندھی جی کا فیصلہ
منظور نہیں تو اُس وقت کیا کیا جائے گا اور یہ جواب صحیح بھی ہے۔ کس نے انہیں اپنی لیڈری کے
لئے چنا ہے؟ ان کے فیصلہ کی پابندی کے لئے اخلاقی طور پر بھی ہندو قوم ذمہ دار نہیں ۔ یہ تو ایسی
ہی بات ہے جیسے کوئی انگریز آ کر ہندوستان سے معاہدہ کر جائے کہ ہندوستان کو آزاد کیا جاتا
ہے۔ جنگ عظیم کے دوران میں حجاز نے انگریزوں سے معاہدہ کیا جس پر ایک انگریزی جرنیل
نے دستخط کر دیئے لیکن بعد میں انگریزوں نے کہہ دیا ہم نے کب اُس جرنیل کو معاہدہ کرنے کا
اختیار دیا تھا چنانچہ وہ مستر د ہو گیا ۔ تو جب ملک آزاد ہو جائے گا اُس وقت اگر ہندو کہہ دیں کہ
گاندھی ہے کون؟ ہم نے کب رائے عامہ سے اسے ا ، اسے اپنا لیڈر تسلیم کیا ۔ وہ ایک کا ہ ایک کام کرنے نے والا
آدمی تھا جس کی وجہ سے ہم اس کی عزت کرتے تھے۔ وہ ہمارا قائم مقام ہرگز نہیں ہو سکتا تو کیا
بنے گا ؟ سوائے اس کے کہ مسلمان بیوقوف سمجھے جائیں گے اور تمام دنیا ان پر ہنسے گی کہ پیش بندی
کے بغیر وہ جنگ میں کود پڑے۔
۔
پھر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سالہا سال اسے سے ہندو ہندوم مسلمان تصفیہ حقوق کے لئے جھگڑ رہے
ہیں لیکن آج تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا پھر کون کہہ سکتا ہے کہ آزادی ملتے ہی ایک دم سارے فیصلے ہو
جائیں گے ۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ اسی طرح دس پندرہ سال اور لگ جائیں اور پھر بھی فیصلہ نہ ہو۔
ایسی صورت میں اتنا عرصہ ملک پر کس کی حکومت ہو گی اگر کہا جائے کہ عارضی طور پر انتظام کر لیا
جائے گا تو پھر وہی سوال آئے گا کہ اس میں مسلمانوں کی نگہداشت کا کیا انتظام ہوگا اور پھر اگر
فیصلہ کے بعد اس عارضی حکومت نے حکومت سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا تو پھر کیا ہو گا ۔
غرض ایه یہ بات بات که تصفیه بہ حقوق حقوق ! بعد میں ہو گا سراسر عقل کے خلاف بات ہے۔ تجربہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ ممکن ہے کئی سال تک کہ تک کوئی فیصلہ نہ ہو ۔ کیا اتنا اتنا عرصہ ہندوستان بغیر کسی حکومت کے ر حکومت کے رہے گا مگر
حکومت کے بغیر کوئی ملک رہ نہیں سکتا۔ کچھ عرصہ کے لئے ہی اگر یہاں کوئی حکومت نہ ہو تو نیپال
اور افغانستان جیسی چھوٹی چھوٹی سلطنتیں ہی ملک کو لوٹ کر کھا جائیں ۔ انگریز ہندوستان پرا
پر
اسی لئے
قابض ہو گئے تھے کہ ملک میں کوئی بادشاہ نہ تھا۔ مگر اُس وقت تو پھر بھی چھوٹے چھوٹے
XXX XX XX
XXXXXXXXXXX

سال ۱۹۳۰ء
۲۹۳
خطبات محمود
راجے مہاراجے تھے جنہوں نے کچھ نہ کچھ مقابلہ کیا ۔ اب جبکہ کوئی بھی حکمران نہ ہو گا اُس وقت کیا
حالت ہوگی ۔ یہ جھگڑا دنوں میں نہیں بلکہ سالوں میں طے ہونے والا ہے۔ اس لئے جب تک کوئی
فیصلہ نہ ہو اُس وقت تک کون حکومت کرے گا لہذا حکومت کی تشکیل پہلے ہو جانا ضروری ہے اور اگر
نیت نیک ہو اور مسلمانوں کو کچھ دینے کا ارادہ ہو تو پیچھے ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ بعض لوگ
نادانی سے کہہ دیتے ہیں کہ ابھی کچھ ہے ہی نہیں تو دیں کیا ؟ لیکن ہم کب کہتے ہیں کہ عملاً کچھ دے
دو ہم بھی تو یہی کہتے ہیں کہ فیصلہ کر لو کہ ہاتھ میں آنے کے بعد کیا دو گے ۔ تصفیہ بہر حال ضروری
ہے تا معلوم ہو سکے کہ مسلمانوں کو ایسی پوزیشن حاصل نہیں ہوگی جس سے اسلام ہی ہندوستان سے
مٹ جائے ۔ یہ سوال خلاف عقل ہے اور جب تک پہلے حقوق طے نہ کر لئے جائیں مسلمانوں کو
کبھی مطمئن نہ ہونا چاہئے ۔
نہرورپورٹ کی تنسیخ بھی کانگریس کی طرف سے سخت دھوکا ہے اور جو مسلمان اس سے مطمئن
ہو گئے ہیں ان کی عقل پر افسوس ہے۔ پہلے تو ڈومینین سٹیٹس (Dominion Status) کا
مطالبہ تھا اور اس صورت میں کچھ نہ کچھ تسلی اس طرح ہو سکتی تھی اگر ہندوؤں نے ہمارے حقوق ہمیں
نہ دیئے تو انگریزوں سے مدد لی جاسکتی ہے اور وہ دلا دیں گے لیکن جب انگریزوں کو نکال ہی دیا
جائے گا تو پھر مسلمان کا پُرسانِ حال کون ہوگا ۔ وہ ہندوؤں کے رحم پر ہوں گے اگر چاہیں تو کچھ
دے دیں وگرنہ ان کی مرضی ۔ پس میں کہوں گا جو مسلمان کانگریس کی رو میں بہے چلے جا رہے ہیں
وہ اسلامی نقطۂ نگاہ سے خود کشی کر رہے ہیں۔ اگر کہا جائے کہ ہم فرقہ وارانہ جذبات سے نہیں بلکہ
نیشنلٹی کے خیال سے کانگریس کے ساتھ ملے ہیں اور یہ ایک نیشنل سوال ہے تو میں کہوں گا اگر بعد
میں جوتے کھا کر ہندو بننا ہے تو پہلے ہی اپنی مرضی سے کیوں نہ بن جاؤ۔ اُس وقت تو بنا مجبوری کے
ما تحت سمجھا جائے گا مجبور ہو کر کوئی کام کرنے والے کو کوئی کریڈٹ نہیں ملا کرتا ۔ پس اگر قومی سپرٹ
کے ماتحت مذہب کو قربان ہی کرنا ہے تو پہلے ہی کر دو۔
غرض اس وقت اگر اپنی پوزیشن کو محفوظ نہ کر لیا گیا تو مسلمانوں کی ہندوستان میں وہی
حالت ہوگی جو سپین میں ہوئی ۔ سپین کے مسلمان ہندوستان کے مسلمانوں سے زیادہ تازہ دم تھے
ان کی تعداد بھی عیسائیوں سے کم نہ تھی مگر جب وہ تباہ کر دیئے گئے تو یہاں کے مسلمانوں کی کیا
حالت ہوگی ۔ پس یہ رو اسلامی حقوق کے خلاف ہے اور مذہبی نقطہ نگاہ سے اگر دیکھا جائے تو جس
XXXXXXXXXXXXXXXXX
XXX

خطبات محمود
۲۹۴
سال ۱۹۳۰ء
رنگ میں یہ مل سکتی ہے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ناجائز قرار دیا ہے اور سیاسی لحاظ
سے بھی یہ سخت نقصان رساں ہے اس لئے بہترین طریق یہ ہے کہ ڈومینین سٹیٹس کے حصول کی
کوشش کی جائے اور دنیا کی رو بھی اسی طرف ہے۔ پہلے ہی کچھ حکومتوں نے مل کر ایک لیگ بنا
رکھی ہے جو لیگ آف نیشنز کہلاتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس طریق کے بغیر امن قائم بھنی نہیں ہو
سکتا ۔ اگر تمام سلطنتیں اپنی اپنی جگہ آزاد ہو کر بھی ایک نقطہ پر جمع ہوں تو ایک دوسرے کے حق کو دبا
نہیں سکتیں ۔ اور انگریزی حکومت اس لحاظ سے بے نظیر ہے اس میں پہلے ہی کئی ملک ہیں جو آزاد
ہو کر پھر بھی مل کر کام کرتے ہیں جیسے کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا یہ اپنی اپنی جگہ آزاد ہیں مگر
پھر بھی ایک دوسرے سے مل کر کام کرتے ہیں اور یہ بہترین طریق ہے جس کے بغیر امن قائم نہیں
ہو سکتا ۔ دنیا میں جب بھی امن قائم ہوگا اسی طرح ہوگا کہ سب حکومتیں آزاد ہونے کے باوجود
ایک نقطہ پر جمع ہو جائیں تا ایک ملک دوسرے ملک پر ظلم نہ کر سکے اور اس طریق کا ایک چھوٹا سا
نمونہ حکومت انگریزی میں ہے۔ اگر ہندوستان بھی اس نظام میں شامل ہو جائے تو یہ زیادہ وسیع
ہو جائے گا ۔
پس ہندوستان کے لئے یہی ذریعہ بہتر ہے کہ پہلے ہی اس طرف آ جائے بجائے اس کے
کہ دھکے اور ٹھوکریں کھا کر آئے ۔ تمام دنیا اب اس طرف آ رہی ہے کہ سب اقوام میں اشتراک
ہو۔ یہ طریق ہندوستان کے لئے نہ صرف آسان ہے بلکہ اس میں فساد کا بھی خطرہ نہیں اور دنیا
کے امن کے لئے بھی یہی مفید ہے کہ ہندوستان آزاد بھی ہو اور انگلستان کے مساوی حیثیت بھی
رکھتا ہو مگر اس کے بادشاہ کو اپنا بادشاہ بھی تسلیم کرے۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر رحم کرے اور انہیں توفیق دے کہ وہ اپنے حقوق کی نگہداشت کریں
اور ایسا طریق اختیار نہ کریں کہ مٹ جائیں ۔ موجودہ رو ہندوستان میں سپین کا نقشہ قائم کرنے
والی ہے اور اس کے کامیاب ہونے پر مسلمانوں کی وہی حالت ہو گی جو ہندو ریاستوں میں ہے۔
ور اس سے کوئی فائدہ نہ ہے فائدہ نہ ہو گا سوائے اس کے کہ جو مسلمان مذہب سے دور ہوں وہ ہندو بن
جائیں گے اور جو مذہب کے دلدادہ ہوں گے وہ تباہ کر دیئے جائیں گے ۔
( الفضل ۲۵ فروری ۱۹۳۰ء )

آج 10 میں سے 10 باقی