بِلا تحقیق مخالفت کرنے والے اخبارات اور مولویوں سے خطاب۔ بٹالہ کے احمدیوں پر حملہ۔ منافقین کے متعلق اعلان
سال ۱۹۳۰ء
۳۵۷
(۴۶)
خطبات محمود
بلا تحقیق مخالفت کرنے والے اخبارات اور
مولویوں سے خطاب
بٹالہ کے احمدیوں پر حملہ ۔ منافقین کے متعلق اعلان
(فرمودہ ۱۱۔ اپریل ۱۹۳۰ء)
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
اللہ تعالیٰ نے انسان کو سوچنے اور سمجھنے کے لئے عقل دی ہے لیکن باوجود اس کے بہت کم اس کم
لوگ ہوتے ہیں جو اس کی دی ہوئی عقل کو کام میں لا کر کسی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دنیا میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو صرف اسی رو میں بہتے چلے جاتے ہیں جس کی
طرف وہ ایک دفعہ ہاتھ مار چکے ہوتے ہیں جیسے ایک تیراک جب منجدھار میں آ جاتا ہے تو پھر
پانی کی رو میں بہتا چلا جاتا ہے اسی طرح بعض آدمی بھی ایک رو میں بہتے چلے جاتے ہیں اور عقل
سے کام لینے کا موقع کبھی بھی انہیں نہیں ملتا۔ یہ لوگ بعض دفعہ اتنے معذور ہو جاتے ہیں کہ کتنی بھی
معقول بات ان کے سامنے پیش کی جائے وہ اسے سمجھ ہی نہیں سکتے اور وہ بات جو دوسروں کے
نزدیک احمقانہ ہو وہ اسے بہت ہی معقول سمجھتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں ایک پٹھان مولوی یہاں آئے اور نبوت کفر و اسلام اور دیگر مختلف مسائل کے متعلق
مختلف اوقات میں حضور سے گفتگو کرتے رہے آخر ایک مجلس میں کہنے لگے میں اور تو ساری باتیں
XXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۳۵۷
سال ۱۹۳۰ء
سمجھ گیا ہوں لیکن ایک اعتراض جو سب سے بڑا ہے وہ میں نے آج تک چھپائے رکھا تھا اسے
اب پیش کرتا ہوں اور وہ اعتراض یہ ہے کہ آپ کی جماعت رسول کریم ﷺ کی عزت نہیں کرتی
صلى الله
اور جماعت کے لوگ آپ کے سامنے ایسا فعل کرتے ہیں کہ جس سے آنحضرت ا کی ہتک
ہوتی ہے لیکن آپ انہیں روکتے نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دریافت فرمایا وہ کونسی
ایسی بات ہے؟ انہوں نے کہا آپ کی جماعت آپ کو حضرت“ کہتی ہے جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ رسول کریم ﷺ کی عزت ان کے دل میں نہیں ۔ حضرت رت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بہتیر اسمجھایا کہ ہمارے ملک میں تو حضرت معمولی لوگوں کو بھی کہہ دیا جاتا ہے اور میری جماعت
کے لوگ تو مجھے ما مور من اللہ سمجھتے اور میری اطاعت کا اقرار کرتے ہیں ۔ پھر میں تو ان کو نہیں کہتا
کہ مجھے وہ حضرت کہیں لیکن اگر وہ خود کہتے ہیں تو اس میں قباحت ہی کیا ہے ۔ اس ملک میں تو
"حضرت بُرے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن مولوی صاحب نے کہا میں سمجھ ہی نہیں
سکتا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک مامور آئے اور لوگ اسے ”حضرت کہیں ۔ نبوت
وفات مسیح اور دیگر تمام اختلافی مسائل تو ان کی سمجھ میں آ گئے لیکن اس معمولی سی بات کو وہ نہ سمجھ
سکے اور اُٹھ کر چلے گئے۔ تو انسان کے دل میں جب کوئی گرہ پڑ جائے تو اس کا سلجھانا بہت مشکل
ہو جاتا ہے۔ عقل سے کام لینا اس کے لئے ایک امر محال ہو جاتا ہے۔
یہی حال ہمارے بعض دشمنوں کا ہے۔ وہ عقل کو اس طرح کھو بیٹھے ہیں کہ گویا اس سے
انہیں کبھی کوئی حصہ ملا ہی نہ تھا۔ اور انہیں دیکھ کر یہ خیال ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مخلوق پیدا کرتے
وقت دو طرح کے انسان پیدا کئے تھے ایک کو عقل دی اور دوسرے کو بالکل نہیں دی اور یہ لوگ وہ
ہیں جنہیں عقل سے کوئی حصہ نہیں ملا۔ ایک بالکل گھلی اور موٹی بات ہوتی ہے لیکن ان کی سمجھ میں
نہیں آتی مثلاً یہی فتنہ ہے اس کے متعلق بعض ہندو اور مسلمان اخبارات مضامین لکھ رہے ہیں کہ
یہ مستری مظلوم اور احمدی ظالم ہیں جو مستریوں پر بہت مظالم کر رہے ہیں ۔ اور ایک اخبار نے تو
فورا ہی ان سب کو مولا نا بنا دیا ہے حالانکہ یہ سب جاہلِ مطلق ہیں سوائے عبد الکریم کے جس نے
مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا ۔ باقی سب اُس کا باپ اور بھائی اور دیگر ساتھی محض جاہل ہیں اور
دینی علوم سے انہیں کوئی مس ہی نہیں لیکن ہماری مخالفت سے وہ ایک دم ” مولانا‘ بنا دیئے گئے
ہیں۔ ان کی مولویت کا خاکہ تو مولوی محمد یا ر صاحب نے ضلع سیالکوٹ میں بہت اچھی طرح کھینچا
خطبات محمود
۳۵۸
سال ۱۹۳۰ء
تھا۔ یہ لوگ وہاں بحث کرنے کیلئے گئے ۔ کئی ایک مسائل پر بحث قرار پا چکی تھی لیکن مستری
عبدالکریم نے وفات مسیح و صداقت مسیح موعود پر مناظرہ کر کے باقی مسائل پر بحث کرنے سے
انکار کر دیا۔ اس پر سیالکوٹ کے مولویوں نے کہا باقی مسائل پر ہم بحث کرتے ہیں لیکن مولوی
محمد یار صاحب نے کہا نہیں جو علماء قادیان سے آئے ہوئے ہیں انہیں پہلے پیش کرو۔ مستری
عبد الكريم مهرالدین آتشباز اور رحمت اللہ کمہار کو بھی مولوی بنا کر یہ اپنے ساتھ لے گیا ہوا تھا ۔
یہ لوگ بالکل عقل کے دشمن ہیں اور ہماری مخالفت میں سب کچھ کر گزرتے ہیں۔ ایک شخص
مسلمانوں میں سے آیا اور اس نے رسول کریم ع کی کامل اطاعت کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل کیا، اس نے ساری عمر اشاعت اسلام اور اس کے استحکام میں گزار دی اور اسلام کے مخالفین
کے مقابلہ میں ہمیشہ سینہ سپر رہا لیکن ان لوگوں نے اس پر کفر کے فتوے لگائے اور کہا رسول کریم
کے بعد نبی کہاں آ سکتا ہے لیکن ایک کافر جو رسول پاک سے ظاہراً نسبت بھی نہیں رکھتا وہ
ناجائز نمک سازی یا کسی اور قانون شکنی کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو یہ لوگ اس کو نبوت کا مقام دینے کے
لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔ گویا مسلمانوں میں سے تو نبی نہیں آ سکتا لیکن کفار میں سے آ سکتا ہے۔ یہ ہے
رسول کریم کا فیضان ان لوگوں کے نزدیک کسی نے کہا تھا کہ خدا مجھے نادان دوستوں سے
صلى الله
عروسة
بچائے اور اسلام بھی اس وقت یہی کہہ رہا ہوگا کہ خدا مجھے ایسے دوستوں سے بچائے۔
یہ لوگ محض جھوٹے اور مفتر یا نہ واقعات کی بناء پر غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ احمدی ظالم
اور مستری مظلوم ہیں حالانکہ انہوں نے کوئی تحقیقات اس کے متعلق نہیں کی اور یہ بھی معلوم کرنے
کی کوشش نہیں کی کہ کیا یہاں ایسی ایسی کیفیت ممکن ہے۔ اگر ہمارے ظلم و تشدد کے تمام واقعات بھی جو
وہ ہماری طرف منسوب کرتے ہیں صحیح تسلیم کر لئے جائیں تو بھی دنیا کا کوئی شریف آدمی اس
خباثت سے جس کا اظہار ان لوگوں نے کیا ہے ان کا موازنہ کر کے ہمیں ظالم نہیں کہہ سکتا۔ اگر
ہر مار جو وہ ہماری طرف منسوب کرتے ہیں اور اگر ہر آگ جو وہ ہمارے ذمہ لگاتے ہیں اور ہر
گالی جو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انہیں دی سچ ہو اور پھر کسی شریف آدمی کے سامنے یہ سارا معاملہ رکھ
دیا جائے کہ انہوں نے یہ کیا اور ہماری طرف سے اس کے مقابلہ میں یہ ہوا ۔ اور یہ بھی کئی سالوں
کے صبر اور انتظار کے بعد تو کوئی انسان کا بچہ انہیں مظلوم اور ہمیں ظالم قرار نہیں دے سکتا بلکہ وہ
یہی کہنے پر مجبور ہوگا کہ ان لوگوں کے افعال ان کو دائرہ انسانیت سے خارج کرتے ہیں ۔ ہاں
خطبات محمود
۳۵۹
سال ۱۹۳۰ء
جس کی عقل ماری جائے اور جو تہذیب اور شائستگی سے عاری ہو جائے وہ جو چاہے کرے۔ اور
اس کی مثال یہی ہوگی کہ بے حیا باش ہر چہ خواہی کن ۔ اس قسم کے دعوے کرنے والے عام طور
پر گاندھی جی کے مؤید ہیں ۔ لیکن وہی گاندھی جی جو NON-VIOLENCE (عدم تشدد ) کے
زبردست حامی اور عدم تشدد پر کامل اعتماد رکھنے کے مدعی ہیں، ہم تو عدم تشدد کو اس طرح نہیں
مانتے بلکہ اسلام کی تو یہ تعلیم ہے اگر مخالف سے مقابلہ کی نوبت آ ہی جائے تو ایسا ڈٹ کر مقابلہ کرو
کہ اس کے دانت کٹھے کر دو لیکن گاندھی جی کا یہی ایمان ہے کہ کسی صورت میں تشدد سے کام نہیں
لینا چاہئے مگر انہوں نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ اگر کسی عورت کو ہاتھ لگایا گیا تو ” تمام ہندوستان
میں آگ لگ جائے گی بشرطیکہ ہندوستانی نامرد نہ ہو گئے ہوں مجھے دشواش ہے کہ ہندوستان ایک
دیوی کی بھی تو ہین برداشت نہیں کرے گا ہے اگر ایک عدم تشدد کا حامی اور مؤید کسی ایک عورت
کے جسم کو محض چھو دینے کی وجہ سے ملک سے اس قدر شدید انتقام کی امید رکھتا ہے تو وہ لوگ جو
عورتوں کے ننگ و ناموس پر نا پاک اور گندے حملے کرنے والوں کو مظلوم قرار دیتے ہیں اگر یہ نہ
سمجھ لیا جائے کہ انہیں دھوکا دیا گیا ہے تو کیا یہ کہنا صحیح نہ ہوگا کہ وہ دنیا کے بے حیا ترین لوگ ہیں ۔
لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان لوگوں کی فطرتیں ایسی گندی ہو سکتی ہیں وہ محض اس رو میں بہہ گئے
ہیں وگرنہ انسانی فطرت کا میں نے جو مطالعہ کیا ہے اس کی بناء پر میں انسان سے بہت زیادہ شرافت
کی امید رکھتا ہوں ۔ اس میں شک نہیں کہ دنیا کے اندر کامل وجود کا ملنا مشکل ہے لیکن ناقص لوگوں
میں بھی اکثر ایسے ہوتے ہیں جن کی فطرت میں نیکی زیادہ اور بدی کم ہوتی ہے اور ایسے خبیث الطبع
لوگ بہت ہی کم ملتے ہیں جن کے اندر شرافت کا مادہ بالکل موجود نہ ہو۔ میں ان لوگوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ ان کی انسانیت کا تقاضا یہ تھا ہندوستانیت کا نہیں اسلام کا نہیں بلکہ ان تمام مدارج سے
علیحدہ ہو کر انسانیت کا تقاضا یہ ہونا چاہئے تھا کہ وہ اس کا بالکل الٹ کرتے جو وہ کر رہے ہیں ۔
-
بعض نادان کہتے ہیں کہ مباہلہ یا مقدمہ کیوں نہیں کرتے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ان کی بیویوں
بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کے متعلق یہی کچھ لکھا جائے تو کیا وہ ان سے مقدمات دائر کرائیں گے؟
میں اخبار انصاف“ ۔ ملاپ اور دیگر ان اخبارات کے جو مجھے مقدمہ کرنے کے لئے کہتے ہیں
ایڈیٹروں اور مینجروں سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہی کچھ ان کے متعلق لکھا جائے تو کیا وہ عدالت میں
مقدمہ دائر کرنے کے لئے تیار ہیں؟ اگر تیار ہیں تو وہ صرف اس کا اعلان کر دیں اس کے بعد ہم
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۳۶۰
سال ۱۹۳۰ء
سمجھ لیں گے کہ وہ جو کچھ لکھ رہے ہیں جائز اور درست لکھ رہے ہیں ۔ اسی طرح جو لوگ مباہلہ کرنے
کو کہتے ہیں ان سے میں پوچھتا ہوں کہ کیا اس قسم کا مباہلہ اسلام میں جائز ہے اور کیا ہند و مباہلہ کو صحیح
مانتے ہیں ۔ ویدوں کی سچائی کے متعلق مباہلہ کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تمام عمران کو دعوت دیتے رہے۔ اگر وہ مباہلہ کو درست سمجھتے تھے تو کیوں ان میں سے کوئی سامنے
نہ آیا اور جب بعض آریہ لیڈروں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعائے مباہلہ
شائع کی تو انہوں نے کیوں یہ جواب دیا کہ ہمارے ہاں مباہلہ جائز نہیں۔ اور اب مباہلہ کے لئے
مستریوں کی تائید کر رہے ہیں۔ تو کیا وہ اسے جائز سمجھنے لگ گئے ہیں اور کیا اس وقت وہ ویدوں کی
سچائی پر مباہلہ کے لئے تیار ہیں؟ اگر ہیں تو ان کی یہ تحریریں مبنی بہ صداقت سمجھی جاسکتی ہیں۔ لیکن
اگر نہیں تو ان کی یہ تائید جھوٹی ، فریب اور محض ہماری دشمنی کی وجہ سے ہے۔ اور جو مہ وجہ سے ہے۔ اور جو مسلمان مستریوں
کے مطالبہ مباہلہ کے مؤید ہیں ان سے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب پھر کہتا ہوں کہ وہ اپنے
علماء سے دلیل کے ساتھ فتوے شائع کرائیں کہ فلاں امام یا اس کے متبع کے قول سے ثابت ہوتا ہے
کہ اگر کوئی کسی پر حدود کے متعلق الزام لگائے تو الزام لگانے والے کو جائز ہے کہ مباہلہ کا چیلنج بھی
دے سکے۔ اس پر میں ہر ایک ایسی مثال کے لئے جو وہ پیش کریں گے سو روپیہ انعام دوں گا۔ پھر
یہ بھی شرط نہیں کہ حنفی حنفی کا ہی قول پیش کریں بلکہ حنفی بے شک مالکیوں، حنبلیوں بلکہ شیعوں کا ہی
جس
پیش کر دیں وہ چاروں اماموں ہے روں اماموں یا ان کے شاگردوں اور اہل بیت یا ان کے شاگردوں میں سے؟
کا چاہیں حوالہ اس بارہ میں پیش کر دیں کہ حدود والے گناہوں کا الزام لگانے والا مباہلہ کا چیلنج
دے سکتا ہے اور ہر مثال کے لئے میں سو روپیہ انعام دوں گا۔ میرا اپنا جو مذہب ہے وہ تو قرآن
کریم کی بناء پر ہے اور میں کسی کی رائے کی وجہ سے اسے بدل نہیں سکتا۔ لیکن میر اعلم یہی کہتا ہے کہ
پہلوں نے بھی اسے جائز نہیں بتایا۔ پس میں ہر ایک عالم کو چیلنج دیتا ہوں کہ کسی امام یا اہل بیعت یا
نے
ان کے کسی بڑے شاگرد یا شاگردوں کے کسی بڑے شاگ ے شاگر دیا مشہور فقیہہ کا نام پیش کرے جس ۔
اس صورت مباہلہ کو جائز قرار دیا ہو اور میں ہر نام جو پیش کیا جائے گا اس پر سو روپیہ دونگا۔ اور اگر
اس تیرہ سو سال کے عرصہ کے اندر کسی ایک بھی ایسے شخص کا نام وہ پیش نہ کر سکیں اور آئمہ و فقہاء ان
کے شاگردوں اور ان کے شاگردوں پھر ان کے بھی شاگردوں کے شاگردوں میں سے کسی ایک کا
بھی وہ فتوی نہ شائع کر سکیں تو انہیں ڈوب مرنا چاہئے کہ میری دشمنی کی وجہ سے وہ تیرہ سو سال کے
خطبات محمود
۳۶۱
سال ۱۹۳۰ء
تمام علماء کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔ اگر وہ یہ عذر کریں کہ ایسے حوالے تلاش کرنے کے لئے
وقت نہیں تو یہ بھی قابل پذیرائی نہیں ۔ مولوی ان دنوں چالیس چالیس اور پچاس پچاس روپیہ کی
نوکریوں کے لئے خاک چھانتے پھر رہے ہیں اور میں تو ہر ایک نام کے لئے سو روپیہ دینے کا وعدہ
کرتا ہوں اگر وہ سو نام بھی پیش کر دیں تو دس ہزار روپیہ لے سکتے ہیں اور اگر دس بھی مل جائیں تو
ہزار رو پیدل سکتا ہے۔ وہ مولوی جو پیسے پیسے کے لئے مر رہے ہیں ان کے لئے کتنا آسان ہے کہ
میرے اس چلینج کو قبول کر لیں ۔
در حقیقت ان لوگوں کا ایک ایسی بات کی تصدیق کرنا جو ان کی فقہ میں کہیں بھی نہیں لکھی نہ
صرف یہ کہ لکھی نہیں بلکہ اس کے خلاف لکھا ہے ۔ مثال کے طور پر حنفیوں کے ایک بڑے امام کی
كتاب المبسُوط کو ہی دیکھ لیں کہ اس میں صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ ایسی صورت میں قسم
دینی بھی جائز نہیں ہے پس یا تو یہ لوگ اس بات کا اقرار کر لیں کہ تیرہ سو سال میں جتنے علماء
گزرے ہیں وہ سب نالائق تھے اور لائق صرف یہی لوگ پیدا ہوئے ہیں جو مجھ سے مباہلہ کا
مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ امام ابو حنیفہ امام مالک اور دیگر آئمہ کو ماننے
والے سب کے سب جاہل ہیں کیونکہ حق نَعُوذُ بِاللهِ ان چاروں کو نصیب نہیں ہوا بلکہ تمام صحابہ
اور اہل بیت کو بھی حق نصیب نہ ہوا اور صرف ان آتشبازوں کمہاروں اور مستریوں کو آج یہ
توفیق ملی کہ اس حقیقت کو معلوم کر سکیں ۔ پھر اس کے بعد انہیں حق حاصل ہوگا کہ ان لوگوں کی تائید
کریں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج نہیں تو کل دنیا یہ ضرور کہے گی کہ ان لوگوں نے میری
مخالفت میں اندھے ہو کر اسلام پر تیر چلایا اور میرا نہیں بلکہ اسلام کا نقصان کیا ۔
اس وقت ہزاروں علماء کہلانے والے ہندوستان میں موجود ہیں وہ ایسے حوالہ کی تلاش میں
ایک ایک کتاب پڑھنے کیلئے آپس میں تقسیم کر لیں اور اگر ان کو کوئی حوالہ نہ بھی ملا تو بھی ان کے علم
میں اضافہ ضرور ہو جائے گا جو بذات خود ایک انعام ہے اور اگر کوئی ایسا حوالہ مل گیا تو نقد انعام
بھی میری طرف سے حاصل کر سکیں گے۔ لیکن میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ یہ لوگ ایسا کرنے کی
ہرگز ہرگز جرات نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ایک آتشباز ایک کمہار اور ان
مستریوں کے سوا آج تک کسی کو نہیں سوجھا۔ میرے اس طرح پیشوں سے ان کا نام لینے سے کوئی
یہ نہ سمجھے کہ کوئی پیشہ بُرا ہے بلکہ ہم تو یہ مانتے ہیں اور قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود
XXXXXXXXXXXXXXXXX
سال ۱۹۳۰ء
۳۶۲
خطبات محمود
علیہ السلام کی بعثت کی ایک غرض یہ بھی تھی کہ پیشہ وروں کو ترقی دیں لیکن جو شخص اپنے پیشہ سے خود
شرماتا ہو اُس کا پیشہ اس کے لئے ضرور ذلت کا موجب ہے۔ رسول کریم ﷺ سے دریافت کیا
گیا کہ ہم میں سے کون زیادہ معزز ہے آپ نے فرمایا وہی جو پہلے معزز تھا بشر طیکہ اس میں تقویٰ
بھی ہوئے مسلمانوں میں بہت سے ایسے بزرگ ہوئے ہیں جن کے نام کے ساتھ ساتھ نمده روز یا
روز یا
جوتی
بنانے والا کے القاب ہیں۔ اور ہم انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے تقوی سے
۔
اپنے پیشہ کو معزز کیا۔ انہوں نے اپنے پیشہ یا ذات کو چھپانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے نام کے
ساتھ اس کا اظہار بھی کرتے رہے۔ تے رہے۔ لیکن جو شخص ا جو شخص اپنی ذات بدلتا ۔ بدلتا ہے اور اپنے لئے اور لقب تجویز
کرتا ہے وہ خود اپنے پیشہ کو ذلیل سمجھتا ہے۔ اس لئے ہم بھی اسے ذلیل ہی سمجھیں گے ۔ صوفیا نے
اپنے نام کے ساتھ ہمیشہ ایسے الفاظ کا استعمال کیا اور کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ کیونکہ وہ
جانتے تھے کہ کوئی پیشہ اختیار کرنا عیب نہیں لیکن ایک ایسا انسان جو دوسروں کے پر چھین کر اپنے
بازو پر لگانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی اصلیت کو چھپاتا ہے وہ خود اپنے آپ کو ذلیل سمجھتا ہے اور
اس لئے وہ فی الواقعہ ہی ذلیل ہے ۔
تیرہ سو سال کے اندر وہ باتیں آج تک کسی کو نہیں سو جھیں جو ان جاہل اور ذلیل لوگوں کو
سو بھی ہیں ہیں۔ ۔ اپنی جہالت اور نادانی ادانی کی وجہ سے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی ایک حوالہ اپنی
تائید میں پیش کرتے ہیں حالانکہ اس میں صرف یہ لکھا ہے کہ جس شخص پر الزام لگایا جائے وہ اگر
مناسب سمجھے تو مباہلہ کرے یہ حق اسے دیا گیا ہے جس پر الزام لگایا جائے ۔ اور اگر اسے یہ حق نہ
دیا جائے بلکہ الزام لگانے والے کو حاصل ہو تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ چوہڑے چمار روز
اُٹھ کر شریف زادیوں پر حملے کریں اور پھر مباہلہ کا مطالبہ شروع کر دیں اس لئے یہ حق صرف اسی
کو دیا گیا ہے جس پر الزام لگے تا اگر وہ دیکھے کہ الزام لگانے والا کوئی معقول آدمی ہے اور مباہلہ
کرنے سے کچھ فائدہ ہے تو وہ ایسا کرے۔ اور اگر دیکھے کہ الزام لگانے والا کمینہ ذلیل اور بالکل
لچر آدمی ہے تو نہ کرے۔ پس ہندوستان کے تمام ان لوگوں سے جو اس ا مطالبہ مطالبہ کے مؤید
مطالبہ ہے کہ وہ اماموں یا ان کے شاگردوں اور اہل بیت یا ان کے شاگردوں میں سے کسی کے
قول سے ثابت کر دیں کہ حدود کے متعلق الزام لگانے والے کو اختیار ہے کہ مباہلہ کا چیلنج دے اور
میں ہر اس حوالہ کے لئے جو وہ پیش کریں گے سو روپیہ انعام دوں گا ۔ یہ مستری وغیرہ کہتے ہیں
ید ہیں میرا
XXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۳۶۳
سال ۱۹۳۰ء
ہمیں احمدیوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے اس لئے وہ اور ان کے تمام مؤیدین میرے اس مطالبہ
کو پورا کر کے مجھ سے انعام لے سکتے اور اس نقصان کو پورا کر سکتے ہیں اور اگر دو سو حوالے تلاش
کر لیں تو انہیں دس ہزار روپیہ مل سکتا ہے جسے بعد میں وہ پھر میری مخالفت میں ہی خرچ کر سکتے
ہیں۔ لیکن اگر باوجود کوئی سند پیش نہ کر سکنے کے وہ اس نا معقول مطالبہ کو دہراتے ہیں اور وہ لوگ
بھی جن کو میں نے خلاف دیانت پرو پیگنڈا نہ کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے باز نہ آئیں تو خود ہی
سوچ لیں کہ وہ کس طرح انسانیت کو داغدار کر رہے ہیں۔ اگر اس عجز کے بعد وہ خاموش ہو
جائیں تو یہ ان کی شرافت کی دلیل ہوگی لیکن اگر پھر بھی باز نہ آئیں تو ان کا معاملہ خدا کے ساتھ ہو
گا لیکن وہ یہ ضرور یقین رکھیں کہ وہ الہی سزا سے بچ نہیں سکیں گے اور ضرور عذاب الہی میں گرفتار
ہو کر رہیں گے اور اگر چہ اُس وقت ہم شرم سے انہیں یہ باتیں یاد نہ دلا سکیں لیکن اس میں کوئی شک
نہیں کہ وہ پکڑے ضرور جائیں گے ۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ اپنی فطرت پر غور کریں اور اپنی
ماؤں، بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں کی طرف نگاہیں دوڑائیں اور ان کی جو عزت ان کے دلوں میں
ہے اس پر غور کریں تو ہمارے متعلق صحیح اندازہ لگا۔ لگا سکتے ہیں اور پھر ہم ان سے پوچھتے ہیں کیا ان
کے ساتھ بھی یہی کھیل کھیلنا ان کے نزدیک جائز ہے؟ اگر وہ اعلان کر دیں کہ جائز ہے تو پھر میری
طرف سے وہ معذور ہیں جتنی گالیاں چاہیں دے لیں ۔ وہ مباہلہ کا آخری ا پرچہ پرچہ اُٹھا اُٹھا کر دیکھ لیں
اور فرض کر لیں کہ یہ باتیں ان کے متعلق لکھی گئی ہیں اور میرے نام کی بجائے اپنا نام بدل کر اسے
پڑھیں اور بتائیں اسے پڑھنے کے بعد وہ کیا یہ خیال کریں گے کہ ابھی جا کر اماں سے کہتا ہوں کہ
مباہلہ کرو یا بیوی سے مقدمہ دائر کراتا ہوں ۔ اگر یہ خیال کریں گے تو یقینا وہ انسانیت سے نکلے
ہوئے وجود ہیں ان سے میں شرافت کی کوئی امید نہیں رکھتا ۔ کیونکہ میں انسان سے ہی شرافت کی
امید کر سکتا ہوں کسی دوسرے سے نہیں۔ لیکن اگر اسے پڑھ کر میری طرح صبر کرنے اور خاموش ہو
جانے کی بجائے لٹھ لے کر انہیں مارنے یا قلم لیکر انکے خلاف پُر جوش مضامین لکھنے پر تیار ہو جائیں
تو میں ان سے کہوں گا کہ اس بات کو سوچ لیں کہ آخر ایک دن خدا تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے اور
انسانیت کے متعلق وہاں جواب دینا ہے۔ اس کے بعد میں ایک اور امر کی طرف دوستوں کو متوجہ
کرنا چاہتا ہوں ۔ اس شورش کے سلسلہ میں یہ لوگ جنہیں مظلوم کہنا ایسا ہی ہے جیسے قرآن کریم
میں کافر کے متعلق ہے ۔ دُقَ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيم کے یعنی یہ جہنم کا عذاب چکھ کیونکہ تو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۰ء
بہت شریف آدمی ہے۔ ان نام نہاد مظلوموں نے قسم قسم کے ظالمانہ طریق اختیار کر رکھے ہیں اور
انہوں نے ہماری جماعت کے لوگوں پر حملے کرنے بھی شروع کر دیتے ہیں۔ چنانچہ بٹالہ سے
اطلاع آئی ہے کہ ان لوگوں کے بعض حامی شیخ عبدالرشید صاحب پریذیڈنٹ : رنٹ جماعت احمد یہ کے
مکان میں زبردستی ٹھس گئے ان کا اسباب توڑ پھوڑ دیا اور انہیں اور ان کے لڑکے کو زدوکوب کیا۔
اس واقعہ سے جماعت میں بہت جوش پیدا ہوا ہے اور بعض دوستوں نے مجھے لکھا ہے کہ سُنا ہے
اس طرح ہمارے بھائیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے بلکہ یہاں بھی وہ جتھے لانے کا ارادہ کرتے ہیں پھر
ہم یہاں کیوں بیٹھے رہیں، کیوں نہ خود ہی ان کے گھر چلے جائیں اور کہیں لو جو کرنا ہے کر کے دیکھ
لو۔ میں ان دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ بے شک مؤمنا نہ غیرت کا تقاضا یہی ہے جس کا انہوں
نے اظہار کیا ہے لیکن اسلام کی تعلیم یہ بھی ہے کہ اُس وقت تک خاموش رہو جب تک دوسرا ہاتھ نہ
اُٹھائے ۔ رسول کریم اللہ جب جنگ کے لئے جاتے تو پہلے حملہ نہیں کیا کرتے تھے بلکہ مخفی حملہ
بھی نہیں کرتے تھے اور حملہ سے پیشتر اذان دیتے تھے سے یہاں تک کہ شاید حضرت عمر یا کسی اور
خلیفہ کے زمانہ میں مسلمانوں اور عیسا عیسائیوں میں جنگ کے موقع پر دو تین دن تک فوجیں
چُپ چاپ آمنے سامنے پڑی رہیں ۔ مسلمان تو پہلے حملہ کرتے ہی نہ تھے اور عیسائی ان کی طرف
سے حملہ کے منتظر تھے ۔ آخر عیسائی سپہ سالار نے کسی سے دریافت کیا یہ لوگ کیوں حملہ نہیں
کرتے ۔ اس پر اُسے بتایا گیا کہ ان کے نبی کی یہ سنت ہے کہ پہلے مخالف کے حملہ کا انتظار کرواس
پر اُس نے اپنی فوج کو حملے کا حکم دیا۔ تو ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہے کی سنت ہے کہ پہلے حملہ نہ کیا جائے
اس لئے خواہ کتنا جوش ہوا سے دباؤ اور ابتداء نہ کرو۔ لیکن جب دشمن حملہ کرے تو پھر میں ہر احمدی
سے یہی توقع رکھوں گا کہ وہ پیٹھ نہ دکھائے بلکہ ایسا جواب دے جس کے متعلق قرآن کریم میں آتا
ہے فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ ، یعنی نہ صرف وہ مخالف بلکہ ان کے وہ لوگ
بھی جو گھروں میں بیٹھے ہوں ڈر سے کانپ اُٹھیں ۔ لیکن میں نہیں سمجھتا کہ سارا بٹالہ ہی شرافت
سے خالی ہے وہاں بھی ایسے شرفاء آباد ہیں جیسے یہاں ہیں ۔ صرف چند ایک بدمعاش اور شریر
لوگ ہیں باقی اکثر شریف ہی ہیں مگر وہ شرافت اسی کو سمجھتے ہیں کہ بد معاشوں کے آگے نہ بولیں ۔
اگر چه شرافت کا یہ معیار غلط ہے لیکن عام طور پر ایسا سمجھا جاتا ہے ۔ باقی یہ غلط ہے کہ بٹالہ میں تمام
کے تمام بد معاش آباد ہیں ۔ ہر شہر میں اسی طرح شریف لوگ رہتے ہیں جس طرح قادیان میں
صلى الله
خطبات محمود
۳۶۵
سال ۱۹۳۰ء
سے
ہیں اور ہر شہر میں شرفاء کی تعداد زیادہ ہوتی ہے بلکہ اگر چوہڑوں کی بستی میں بھی چلے جاؤ اور ان
کے سامنے کوئی بات ان کی شرافت کے امتحان کے لئے پیش کرو تو میں پورے وثوق سے کہتا ہوں
اور یہ کوئی دینی مسئلہ نہیں ورنہ میں اس کے لئے انعام دینے کو بھی تیار تھا کہ ان میں سے بھی اکثر
معیار شرافت پر پورے اُتریں گے ۔ اس لئے اوّل تو یہ خیال ہی غلط ہے کہ سارا بٹالہ مخالف ہے یہ
ہو ہی نہیں سکتا اور انسانیت اتنی گندی نہیں ہو سکتی کہ سارا شہر ہی ذلیل کام پر اتر آئے ۔ چند لوگوں
سارے شہر پر قیاس کر لینا درست نہیں ۔ بٹالہ کے شرفاء بھی ہمارے بھائی اور انسانیت میں
ہمارے شریک ہیں اور ہم ان کے لئے بھی ویسے ہی مبعوث ہیں جیسے باقی دنیا کے لئے ۔ اس لئے
میں ان پر ایسی بدظنی کرنے کو تیار نہیں ۔ شریر لوگ رُعب ڈالنے کے لئے ہمیشہ ایسی باتیں کیا
کرتے ہیں کہ ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے۔ کیا یہی پلید فطرت مستری یہ نہیں کہا کرتے تھے کہ
سارا قادیان ہمارے ساتھ ہے خلیفہ کے مؤید صرف ان کے چند تنخواہ دار نوکر ہی ہیں ۔ لیکن اگر
اندر سے سارے ہی قادیان کے لوگ ان کے ساتھ تھے تو پھر قادیان کے لوگوں سے آج وہ چھپتے
کیوں پھرتے ہیں۔ ان کے خلاف لوگوں کی طبائع میں جوش اور ہیجان بتاتا ہے کہ وہ جھوٹے
تھے۔ صرف چند ایک منافق ان کے ساتھ ہوں گے جن کی تعداد چالیس سے زیادہ کسی صورت
میں بھی نہیں ہو سکتی حالانکہ یہاں احمدی آبادی قریباً تین ہزار ہے اور پھر ان چند ایک منافقین میں
سے بھی کسی کو ان کا ساتھ دینے کی جرات نہیں ہوئی ۔ ہاں آج ان میں سے بعض کا نام لیکر میں
انہیں ان کے ساتھ شامل کر دوں گا لیکن ان کو ہمت نہ ہوئی کہ کسی ایک کو بھی ساتھ لے جاسکیں یہ
ہماری مہربانی ہوگی کہ چند ایک کو خود ان کے ساتھ ملا دیں گے۔ تو یہ بالکل جھوٹ ہے کہ سارا بٹالہ
مخالف ہے ۔ فسادی لوگ ہمیشہ اسی طرح ڈرایا کرتے ہیں ۔ ڈاکو اپنا جتھہ بہت ظاہر کیا کرتے
ہیں لیکن جب پکڑے جائیں تو ان کی تعداد پانچ سات یا دس پندرہ ہی ہوا کرتی ہے ۔ پس یہ جو
مشہور کیا جا رہا ہے کہ سار سارا بٹالہ قا قادیان پر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے غلط ہے۔ بٹالہ بھی قادیان
اور دوسرے شہروں کی طرح شرفاء سے بھرا پڑا ہے ۔ گو یہ علیحدہ بات ہے کہ شرفاء بد معاشوں کا
مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن میں اس بدظنی کے لئے بھی تیار نہیں کہ وہ ان کے مؤید ہیں اور آپ لوگوں
کو بھی اس بدظنی سے روکتا ہوں۔ لیکن جو شریر آنا چاہتے ہیں ان کو آنے دو اور پہلے حملہ کرنے دو
پھر بے شک تم بھی ان کے گھر پر جاؤ اُس وقت میں نہیں روکوں گا لیکن اس سے پہلے ایک اور قدم
XXXXXXXXXXX
خطبات محمود
h
سال ۱۹۳۰ء
بھی ہے۔ پہلا موقع گورنمنٹ کو دیا جائے گا کہ امن قائم کرنے اگر حکام کہیں گے کہ قیام امن میں
ہماری مدد کرو تو ہم بخوشی کریں گے اور اگر وہ کہہ دیں گے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تم خود انتظام کر لو
خود کر کے دکھائیں گے ۔
مؤمن جس وقت کھڑا ہوتا ہے تو وہ اکیلا نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ فرشتے ہوا کرتے ہیں ۔
لوگوں کو وہ ایک ہاتھ نظر آتا ہے لیکن اس کے ساتھ کم از کم 9 فرشتوں کے ہاتھ اور ہوتے ہیں۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مؤمن دس پر بھاری ہوتا ہے۔ کے مگر ایک تو دس پر بھاری
نہیں ہو سکتا اس کے یہی معنی ہیں کہ ایک مؤمن کے ساتھ 9 فرشتے ہوتے ہیں۔ تو مؤمن کی تائید
میں ملائکہ بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور جس وقت یہ میدان میں آتا ہے تو دنیا حیران رہ جاتی
ہے کہ یہ صوفی لوگ جنہیں بات بھی کرنی نہ آتی تھی اور لڑائی کا نام بھی نہ جانتے تھے کس طرح دنیا
کو آگے بھگائے لئے جا رہے ہیں۔ اس لئے جتھوں کو زیادہ اہمیت نہ دو کیونکہ اس سے بھی
گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے اور بہادر کو گھبرانا نہیں چاہئے اپنے نفس میں تیاری کرنی چاہئے پھر جو آتا
ہے اسے آنے دو۔ ہم تو اللہ تعالیٰ سے یہی دعا مانگتے ہیں کہ وہ ہمیں فتنوں دن سے بچائے بچائے لیکن اگر اسی
طرح وہ ہمارا امتحان لینا چاہتا ہے تو ہم کہتے ہیں راضی ہیں ہم اُسی میں جس میں تیری رضا ہو ۔
اول تو یہ افواہ ہی غلط ہے جو شرفاء ہیں وہ رذیلوں اور کمینوں کے ساتھ کبھی نہیں مل سکتے اور
کمینہ لوگ نہایت بزدل ہوتے ہیں اور بہادری ان میں قطعاً نہیں ہوتی لیکن اگر وہ آئیں اور
انہیں عواقب کی کوئی پرواہ نہ ہو تو انہیں آنے دو بلکہ پہلے حملہ کرنے دو اس صورت میں سلسلہ کی
عظمت کے لئے میں بھی تمہارے ساتھ ہوں گا۔ مگر میں ایسے لوگوں کو خوب جانتا ہوں ان کی تو یہ
حالت ہے کہ اگر دس سپاہی بھی آگے ہوں تو فوراً کہہ دیں گے ہم تو محض اللہ اکبر کے نعرے
لگانے کے لئے آئے ہیں بلکہ ایک بھی سپاہی ہو تو اس قسم کے لوگ ڈر جاتے ہیں ۔ ان کی قربانیوں
کے دعوؤں کی مثال اس عورت کی طرح ہوتی ہے جو ہمیشہ دعا کرتی تھی کہ میں مر جاؤں لیکن میری
بیٹی نہ مرے۔ ایک دن گائے کی گردن میں گھڑا پھنس گیا اور وہ اندھیرے میں ادھر اُدھر بھاگی اس
عورت نے چونکہ ایسی عجیب چیز پہلے نہ دیکھی تھی اس لئے اس نے خیال کیا کہ شاید میری دعا قبول
ہو گئی اور یہ ملک الموت ہے۔ اسی خیال سے وہ چلا اٹھی کہ ملک الموت میری جان نہ نکالو بیمار وہ
پڑی ہے اس کی جان نکال لو ۔ تو اس قسم کے لوگ جب حکام اور پبلک کو اپنے مقابلہ میں دیکھ لیتے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۰ء
ہیں تو کہہ دیتے ہیں ہم تو صلح کے لئے آئے تھے ۔ پس آپ لوگ ان باتوں کا خیال ترک کر دیں
اور ان افواہوں کو بالکل اہمیت نہ دیں ۔ دلیر آدمی اپنے اندر برداشت کی قوت رکھتا ہے وہ سمجھتا
ہے کہ اگر دوسرے نے ایک دو تھپڑ پہلے مار لئے تو بھی میرا کوئی نقصان نہیں آخری ضرب میری ہی
ہو ہوگی گی جو جوا اس کا فیصلہ کر دے گی ۔ پس اگر وہ آتے ہیں تو ان کے آنے کا انتظار کرو اور آنے کے
بعد
ہوں
پہلا موقع گورنمنٹ کو دو اور جب اپنی باری آئے تو میں ہر احمدی سے یہی امید کرتا ۔ ید کرتا ہوں کہ
پیٹھ نہ دکھائے ۔
تیسری بات میں منافقین کے متعلق کہنی چاہتی ہوں ۔ بعض منافقین کے متعلق میں نے
تحقیقات کرائی ہے ان میں سے بعض کے کاغذات تو مکمل ہو چکے ہیں اور بعض کے ہو رہے ہیں۔
ایک شخص شیخ فتح محمد منیجر سٹور پر الزام تھا کہ وہ مستریوں سے بھی تعلق رکھتا ہے اور سلسلہ کے خلاف
بھی باتیں کرتا رہتا ہے اور یہ الزام گواہیوں سے بھی پایہ ثبوت کو پہنچ چکا ہے اگر چہ انہوں نے اس
تعلق کی تشریح یہ کی ہے کہ میں ان سے سٹور کا قرضہ لینے کے لئے ملتا تھا۔ لیکن یہاں کے لوگ
جانتے ہیں کہ مباہلہ میں سنور کے حسابات وغیرہ پر اعتراضات ہوتے رہے ہیں اور یہ قیاس نہیں
کیا جا سکتا کہ جو کوئی ان سے روپیہ لینے جاتا ہو اور ان کے خلاف دعوئی رکھتا ہو وہ ایسی باتیں ان
سے کرتا ہو۔ پس یقیناً ان سے ان کا تعلق تھا خصوصاً جبکہ گواہیوں سے ثابت ہے کہ وہ مباہلہ کے
مضامین کی تائید کرتے رہے ہیں اور اس کے پڑھنے کا لوگوں کو مشورہ دیتے رہے ہیں ۔ پس میں
ان صاحب کے اپنی بیعت سے خارج اور جماعت سے قطع تعلق کا اعلان کرتا ہوں ۔
دوسرا شخص عبدالعزیز ہے جو یہاں دفتر بیت المال میں کلرک اور منشی عبد الکریم بٹالوی جو
اب نابینا ہیں ان کا لڑکا ہے اس کے متعلق بھی قطعی طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ اس کا تعلق ان لوگوں
کے ساتھ رہا ہے اگر چہ اس نے غذرات بھی پیش کئے ہیں لیکن وہ ایسے ہی ہیں جیسے ہر ایک مجرم جو
گرفت ہونے پر پیش کیا کرتا ہے اس لئے میں اسے اسے بھی بھی ، بیعت سے خارج اور جماعت سے علحده
کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ تیسری ایک لڑکی ہے جو اسی منشی عبدالکریم کی بیٹی اور عبدالعزیز کی
ہمشیرہ ہے اس کے متعلق بھی یہ الزام ثابت ہو چکا ہے اس کے بعض خطوط پکڑے گئے ہیں جن میں
مستریوں کی تائید کی گئی ہے۔ میں نے جب پچھلے دنوں عورتوں کے درس میں بعض عورتوں کے
متعلق اعلان کیا تو اس نے خود ہی گھبرا کر مجھے خط لکھا کہ میرے متعلق جس نے آپ سے کچھ کہا
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXY
خطبات محمود
۳۶۸
سال ۱۹۳۰ء
ہے وہ جھوٹا ہے لیکن اس کا خط بعینہ ان خطوط کی تحریر سے ملتا تھا جو پکڑے گئے تھے ۔ چنانچہ ان
خطوط میں خلیفہ کی بجائے خیلفہ لکھا تھا اور اس میں بھی اسی طرح تھا اور بھی تمام غلط الفاظ اسی طرح
لکھے تھے جس طرح ان خطوط میں تھے اس لئے میں اس کے بھی اخراج کا اعلان کرتا ہوں۔
باقیوں کے متعلق بھی تحقیقات یقات ہو رہی ہے ان میں سے دو کے متعلق ا سے دو کے متعلق اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہو تو
وہ پیش کرے۔ ایک تو یہی منشی عبد الکریم اور دوسرا میاں عبد اللہ جلد ساز ان دونوں کا ان سے تعلق
یا کوئی اور بات اگر کسی نے دیکھی ہو تو وہ پیش کرے وگرنہ ان کو بری قرار دیا جائے گا اور وہ ا وہ الزام
کے نیچے نہیں ہوں گے۔ لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ جھوٹی گواہی دینا سخت مجرم ہے جس کے متعلق جھوٹی
گواہی دی
ہی
دی جائے وہ تو بے شک پکڑا جائے گا جائے گا لیکن اسے تو دنیوی سزا ملے سزا ملے گی لیکن گواہی لواہی دینے
والے کی سزا اُخروی اور بہت زیادہ خطرناک ہوگی اور اس طرح اگر کوئی بچی گواہی کو چھپاتا ہے تو
اس کے متعلق قرآن کے آن کریم کا یہ ارشاد ہے کہ فَإِنَّهُ ائِم قَلبه شے یعنی اس کے دل پر زنگ لگ جاتا
ہے اور وہ نیکی سے محروم رہ جاتا۔ ے محروم رہ جاتا ہے اس لئے اگر گواہی کو چھپاؤ گے جیسا کہ بعض نے چھپائی ہے۔
انہوں نے پہلے تو اطلاع دی لیکن عدالت میں انکار کر دیا اور اگر چہ ان پر ہم نے اُس وقت مقدمہ
تو نہیں چلا یا لیکن ان کا نام منافقوں میں ضرور لکھ لیا گیا ہے اور اگر اب بھی کسی نے چھپائی اور بعد
اس کے کسی دوست نے جس سے وہ پہلے بات کر چکا ہو اس کا اظہار کر دیا تو اُس کو بھی ساتھ
ہی شامل کر لیا جائے گا اس لئے جو کسی کو کسی مرد یا عورت کے متعلق کوئی بات ایسی معلوم ہو وہ
رپورٹ کرے خصوصیت سے عبداللہ جلد ساز اور منشی عبدالکریم کے متعلق۔ لیکن یہ بھی یاد رکھے کہ
اگر کسی پر جھوٹا الزام لگائے گا تو خود گنہگار ہوگا ۔ ( الفضل ۱۶ ۔ اپریل ۱۹۳۰ء )
میں
ے ملاپ ۱۰۔ اپریل
المبسوط الشمس الدين السرخسي جلد ۹ صفحه ۱۰۵ مطبوعہ مصر ۱۳۲۴ھ
بخاری کتاب المناقب باب المناقب وقول الله تعالى يايهالناس انا
خلقنكم من ذكر وانثى
الدخان: ۵۰
بخارى كتاب الاذان باب ما يُحْقَنُ بالاذان من الدماء
الانفال: ۵۸ ك الانفال : ٦٦
البقرة : ۲۸۴
XXXXXX