بٹالہ کے حادثہ قتل کے متعلق اظہارِ خیالات۔ اِن دنوں خصوصیت سے دعائیں کی جائیں
سال ۱۹۳۰ء
ولد
(۴۸)
خطبات محمود
بٹالہ کے حادث قتل کے متعلق اظہار خیالات
ان دنوں خصوصیت سے دعائیں کی جائیں
(فرموده ۲۵۔ اپریل ۱۹۳۰ء)
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
کل ایک ایسے واقعہ کا علم ہوا ہے جس کا اثر میری طبیعت پر بہت گہرا ہے۔ لیکن چونکہ ہمیں
اس وقت تک جو کچھ معلوم ہوا ہے وہ سنی سنائی باتیں ہیں کوئی تحقیقی خبر اب تک پہنچ نہیں سکی اس
لئے میں اس واقعہ - واقعہ کے متعلق کچھ کہنا پسند نہیں کرتا ۔ ہاں اپنے احباب کو اس امر کی نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ خصوصیت سے ان دنوں اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں تاکہ ہم لوگوں کی بہتری کی
صورت پیدا را ہو وہ ہم پر اپنا خاص فضل نازل کرے اور اپنے ہی ہاتھ سے ان فتنوں کو دور کر دے
جو جماعت کے خلاف پیدا ہو رہے ہیں ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ واقعات کیا ہیں اور اس وجہ سے ہم
اپنے لئے آپ کوئی طریق عمل تجویز نہیں کر سکتے لیکن ایک بات کر سکتے ہیں اور ہمیں کرنی چاہئے
اور وہ یہ ہے کہ چونکہ جس شخص کی طرف ایک نا پسندیدہ یدہ فعل منسوب کیا جاتا ہے سنا گیا ہے کہ وہ
ہماری ہی جماعت کا ایک فرد ہے اس لئے ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ضرور کر سکتے ہیں کہ وہ اس فعل
۔ اس فعل کی نوعیت کو مد نظر رکھتے متے ہوئے اس کے قلب میں وہ کیفیت پیدا کرے جو حقیقی تو بہ اور
ندامت کی کیفیت ہوتی ہے اور اس کے بعد جس حد تک دوسرے حالات کو مدن ت کو مد نظر رکھتے ہوئے
اور
یہ
زیادہ سے زیادہ رحم اور نم اور فضل ، رحمت اور مغفرت کا سلوک اس سے کر سکتا ہے کرے۔
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۳۷۵
سال ۱۹۳۰ء
دنیا کی ہر چیز خدا تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے انسان کا دل و دماغ اس کے ظاہری اور
باطنی حالات پر وہی قبضہ رکھتا ہے اور حالات کا صحیح ، اور حالات کا صحیح علم بھی اس کو ہو سکتا ہے۔ بسا اوقات فات ہم
ظاہری حالات کو دیکھ کر غلطی کر جاتے ہیں اور ان سے غلط نتیجہ نکال لیتے ہیں ۔ پس ہم اپنے بھائی
کی عدم موجودگی میں اس کا بیان سنے بغیر کوئی رائے قائم نہیں کریں گے لیکن اس میں کیا شبہ ہے کہ
اگر فی الواقعہ ہمارا ایک بھائی ایک غلطی کا مرتکب ہوا ہے تو وہ اور بھی زیادہ ہمارے رحم اور ہماری
ہمدردی کا مستحق ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے ایک مثال بیان کی ہے فرماتے ہیں۔ کسی شخص
کے دو بیٹے تھے اس نے اپنا مال ان میں بانٹ دیا۔ چھوٹا بیٹا اپنا سارا مال لے کر دور دراز چلا گیا
اور وہاں اس نے سارا مال بد چلنی میں ضائع کر دیا ۔ آخر وہ ایک شخص کے ہاں چرواہے کے طور پر
ملازم ہو گیا ۔ اس حالت میں اُس نے خیال کیا میرے باپ کے کتنے ہی مزدوروں کو روٹی افراط
سے ملتی ہے مگر میں یہاں بھوکا مر رہا ہوں ۔ کیوں میں اس کے پاس جا کر یہ نہ کہوں کہ مجھے بھی
اپنے مزدوروں کی طرح رکھ لے ۔ اس پر وہ اپنے باپ کے پاس گیا باپ اسے دیکھ کر بہت خوش
ہوا اور اسے گلے لگا لیا اور نوکروں سے کہا خوب موٹا تازہ بچھڑ ا لا کر ذبح کر دتا کہ ہم کھائیں اور
خوشی منائیں ۔ جب اس کا دوسرا بیٹا آیا تو اسے یہ بات بہت بُری لگی اور اس نے اپنے باپ سے
کہا میں اتنے برس سے تیری خدمت کر رہا ہوں اور کبھی تیری حکم عدولی نہیں کی مگر تو نے کبھی ایک
بکری کا بچہ بھی نہ دیا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی منا تا لیکن جب تیرا یہ بیٹا آیا جس نے تیرا
مال عیش و عشرت میں ضائع کر دیا تو اس کے لئے تو نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا۔ باپ نے کہا تو
ہمیشہ میرے پاس ہے اور جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے لیکن تیرے اس بھائی کے آنے پر اس لئے
خوشی منائی گئی کہ یہ مردہ تھا اب زندہ ہوا کھویا ہوا تھا اب ملا ہے۔ لے
پس جو شخص کسی غلطی کا ارتکاب کرتا ہے جب وہ غلطی کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور جاتا اس
کے آگے جھکتا اور اپنے قصور کا اعتراف کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کرتا ہے تو یقینا اللہ تعالیٰ
اُس کی توبہ قبول کرتا اور پہلے سے زیادہ اس پر زیادہ اس پر رحم کرتا ہے۔ اس اصل کے ماتحت خدا تعالیٰ کے
بندے بھی اپنے بھائیوں سے سلوک کرتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ ان کے کسی بھائی سے غلطی
ہوئی کوئی قصور سرزد ہوا تو اس غلطی کا دلیری سے اعتراف کرتے ہیں ۔ یہ نہیں کہ بھائی کی غلطی کی
وجہ سے اس پر پردہ ڈالتے اور اسے چھپانا شروع کر دیتے ہیں ۔ وہ سچائی کے دلدادہ اور صداقت
سال ۱۹۳۰ء
۳۷۶
خطبات محمود
پر کار بند ہوتے ہیں اور کھلے طور پر قصور کا اعتراف کرتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کے
حضور جھک جاتے اور عرض کرتے ہیں کہ بہت ہیں جو قصور کر کے جب تیرے حضور آگرتے ہیں
تو تو انہیں معاف کر دیتا ہے۔ ہمارے بھائی نے بھی ایک غلطی کی ہے ہم اس کے لئے عرض کرتے
ہیں کہ اس کی غلطی معاف کی جائے ۔
یہ وہ طریق ہے جو ایک مؤمن اختیار کرتا ہے اور یہی وہ طریق ہے جس سے دنیا میں امن
قائم رہ سکتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بھائی کے قصور کا اعتراف کریں مگر ساتھ ہی اس کے
متعلق خدا تعالٰی سے رحم اور فضل طلب کریں ۔ اگر موقع آنے پر ہم دونوں باتیں نہیں کرتے یعنی یا
تو اپنے بھائی کے قصور کا اعتراف نہیں کرتے اور یا خدا تعالیٰ کے حضور اس کی غلطی کی معافی چاہنے
کے لئے نہیں جھکتے جھکتے : تو پھر ہم خدا کی درگاہ میں قبول نہیں کئے جاسکتے ۔ اگر ہم اپنے کسی بھائی بھائی کی غلطی کا
اعتراف نہیں کرتے تو قصور کرتے ہیں اور اگر بھائی کے قصور کی خدا تعالیٰ سے معافی نہیں مانگتے
اور اس کا فضل اور رحم طلب نہیں کرتے تو بھی قصور کرتے ہیں اور یقیناً اس صورت میں خدا تعالٰی
ہم سے بھی منہ پھیر لے گا کہ تم نے اپنے ایک بھائی کے ساتھ ہمدردی نہ کی اب میں بھی تم پر کوئی
رحم نہیں کرتا ۔
پس مؤمن کا راستہ پل صراط کا راستہ ہے اسے تلوار کی دھار پر چلنا ہوتا ہے اس سے ذرا
ادھر ہوا تو بھی گیا اور اگر ذرا اُدھر ہوا تو بھی گیا ۔ میں دوستوں کو اختصار کے ساتھ نصیحت کرتا
ہوں کہ وہ اس موقع پر وہی طریق اختیار کریں جو ایک مؤمن کی شان کے شایان ہے۔ اگر یہ
ثابت ہو جائے کہ ہمارے بھائی سے قصور ہوا تو اس کے اعتراف میں اس وجہ سے کوئی ہچکچاہٹ
نہیں ہونی چاہئے کہ قصور کا مرتکب ہمارا بھائی ہوا ہے اور پھر اس لئے کہ غلطی ہمارے بھائی سے
ہوئی کبر اور نخوت سے کام نہیں لینا چاہئے بلکہ یہ سمجھنا چاہئے کہ اپنے اس بھائی سے حقیقی ہمدردی کا
یہی وقت ہے اور اس کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرنی چاہئیں اور استغفار کرنا چاہئے
اس بھائی کے لئے بھی اور اپنے لئے بھی۔ اور خدا تعالیٰ کا فضل ڈھونڈ نا چاہئے شاید وہ کوئی ایسا
رستہ نکال دے کہ ہماری روحانی زندگی بھی قائم رہے اور جسمانی رشتہ بھی قائم رہے۔
انسان پر کئی وقت ایسے آتے ہیں جب وہ حیران ہوتا ہے کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں ۔
ایسے ہی وقت کے لئے خدا تعالیٰ نے مؤمن کو یہ دعا سکھائی کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
XXXX
XXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXX
خطبات محمود
۳۷۷
سال ۱۹۳۰ء
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے انسان کے سامنے بیسیوں رستے کھلے ہوتے ہیں ایک طرف
جنبہ داری کا رستہ ہوتا ہے، دوسری طرف عدم انصاف کا رستہ تیسری طرف رحم اور شفقت کا رستہ
چوتھی طرف ذاتی تعلقات کا رستہ پھر قومیت اسے ایک طرف بلاتی ہے انصاف دوسری طرف
سے آواز دیتا ہے اُس وقت وہ حیران ہوتا ہے کہ کدھر جائے ۔ تب عالم الغیب خدا ہی اس کی
راہنمائی کر سکتا ہے اس کے آگے جب انسان جھک جاتا اور کہتا ہے ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ اے خدا! اس وقت میرے سامنے بیسیوں قسم کے رستے ہیں ۔ اور مختلف جذبات
مجھے مختلف راہوں کی طرف بلا رہے ہیں مختلف تفکرات جہات دکھا رہے ہیں، میری عقل اور میرا
عرفان، میری دنیوی ضرورتیں اور تعلقات اور رستہ دکھا رہے ہیں ان میں سے کونسا رستہ درست
ہے؟ میں نہیں جانتا اس لئے تیری طرف جھکتا ہوں اور تجھ سے مدد طلب کرتا ہوں ۔ تو مجھے سیدھا
رستہ دکھا اور مستقیم رستہ بتا تب وہ اس کی راہنمائی کرتا ہے۔
اس وقت ہماری بھی یہی حالت ہے ہم ہر وقت ہی خدا کی مدد کے محتاج ہیں ۔ مگر آج ایسی
سے گزر رہے ہیں کہ نہیں جانتے کہ کیا کریں۔ یہ نہیں کہ ہمارے لئے سب کہ
بند نہیں بلکہ اتنے راستے گھلے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ ان میں سے کونسا راستہ اختیار کریں ۔ جہاں
حالت
رے لئے سب رہتے بند ہیں
رستہ بند ہوتا ہے وہاں اتنا خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ وہاں انسان ٹھہر تو جاتا ہے مگر ہمارے لئے بہت
سے راستے گھلے ہیں ایسی حالت میں ہم نہیں جانتے جانتے کیا کریں اور کیا نہ کریں ۔ اس وقت ہمارے
لئے ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ سورۃ فاتحہ جسے ہم روز تمیں پینتیس دفعہ پڑھتے ہیں اس میں
ایسا درد اور سوز پیدا کر دیں کہ وہ ہمارے لئے بالکل نئی چیز بن جائے ۔ اور ہم ایسا عجز اور انکسار
اختیار کریں کہ سورۃ فاتحہ نئی زندگی بخشنے والی دوا ہو جائے جس سے ایک طرف تو ہمارے دل کو
ٹھنڈک حاصل ہو اور دوسری طرف ہم خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں ۔ ہم جانتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں آگاہ کیا ہوا ہے کہ صحیح راستہ کے دونوں طرف خطر ناک گڑھے ہوتے
ہیں اس کے ایک طرف غضب الہی ہوتا ہے اور دوسری طرف گمراہی اور ضلالت ۔ کبھی تو انسان
صرف قشر کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور حقیقت سے بے بہرہ ہو جاتا ہے اور بھی صرف روحانیت
کی طرف جھک جاتا ہے اور قشر کو بالکل نظر انداز کر دیتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں بتایا
ہے کہ یہ راستہ خطر ناک ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے دونوں طرف دو غاریں ہیں
کچھ
خطبات محمود
۳۷۸
سال ۱۹۳۰ء
ایک غار مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور دوسری ضَالِّينَ کی ہے ۔ ایسی صورت میں سوائے خدا تعالیٰ کی
مدد اور نصرت کے کوئی چارہ نہیں ہو سکتا۔ اس وقت میں تمام دوستوں کو اختصار کے ساتھ کیونکہ
بعض ضرورتوں کی وجہ سے میں جمعہ کے لئے وقت پر نہ آسکا خصوصیت کے ساتھ توجہ دلاتا ہوں کہ
ا
دعاؤں پر خاص زور دیں ۔ اپنے لئے جماعت کے لئے اور ہمارے جو بھائی مصیبت میں مبتلا ہیں
ان کے لئے اور خصوصاً اُس بھائی کے لئے جس کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ شدید اشتعال دلائے
جانے پر وہ ایک شخص پر حملہ کر بیٹھا ۔ دعائیں کریں ریں تا تا کہ خدا تعالیٰ ہمارا اخلاقی اور روحانی وقار و قارب بھی
قائم رکھے اور اپنے فضل کو وسیع کر کے اور اپنی رحمت کو جوش میں لا کر کوئی ایسا راستہ نکالے جو
ہر حالت میں ہمارے لئے مفید ہو۔ اور ہمیں اس راہ پر چلائے جس پر چل کر ہم اس کے مقرب
بن سکیں اور اس کے فضلوں کے مورد ہو سکیں ۔ اے خدا تو ایسا ہی فرما۔ آمین
(الفضل ۲۹۔ اپریل ۱۹۳۰ء)
لوقا باب ۱۵ آیات ۱۱ تا ۳۲ پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۶۵ء
الفاتحة : ٧٦