جماعتِ احمدیہ کے قیام کی اصل غرض اور اس کے حصول کے لئے قربانی کی اہمیت۔

۱۸
انر موده ، ارمنی ۱۹۳۰ ه بمقام قادیان)
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا اختراق اس حد تک نمایاں اور ایسا دل شکن ہے کہ اسے دیکھتے
ہوئے اس زمانہ میں کسی کو یہ جرات ہی نہیں ہو سکتی کہ مسلمانوں کے اتحاد کے متعلق امیداور و تون
سے کوئی بات کہہ سکے۔ جس طرح ایک ایسے جنگل میں جہاں سینکڑوں میل تک کوئی آبادی نہ ہو کسی
کو امداد کے لئے پکارنا یا کسی سے جواب کی امید رکھنا ایک فضول اور عبث فعل ہے اور اگر کوئی ایسی
حالت میں پکارے گا بھی تو اس کی آواز یقین اور وثوق سے خالی ہو گی ۔ ایک رسم اور عادت
کے ماتحت ضرورت کے وقت ایک مصیبت زدہ چیخ پڑے گا۔ لیکن حقیقتاً اس کا دل امید سے
خالی ہوگا اور وہ جانتا ہو گا کہ میری آواز بالکل بے اثر اور بے فائدہ ہے ۔ اس کی نگا ہیں اس عادت
کے ماتحت جو بچپن سے اسے پڑچکی ہے او پر کو اٹھیں گی اور وہ اس طرح دیکھے گا جس طرح مصیبت
کے وقت ایک انسان اپنے دوستوں اور پیاروں کی طرف دیکھتا ہے لیکن اس کی نگاہ امید اور تاثیر
انسان اپنے اور کی لیکن اس نگاہ امید اور
تاثیر
سے خالی ہو گی ۔ اسی طرح اس زمانہ میں مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دینا یا ایک بات پر جمع ہوئے
کی تلقین کرنا ایک غیر ممکن فعل اور بے فائدہ کام نظر آتا ہے ۔ ایسا کرنا ایک ایسی آواز سے
مشابہ ہے جو صحرا میں اٹھتی اور وہیں فنا ہو جاتی ہے ۔ اور ایک ایسے شخص کی نگاہ ہے جو جنگل
میں ایسے درختوں پر پڑتی ہے جو اس کی خواہش اور التجا کا جواب نہیں دے سے دے سکتے اور خود اس کے
قلب میں بھی کوئی امید یا یقین نہیں ہوتا ۔ مگر با وجود اس حالت کے جس میں مسلمان اس وقت
مبتلا ہیں اور باوجود اس مایوسی کے جو اس وقت ان کے خیر خواہوں کے دلوں میں پیدا ہو چکی ہے
ہمارا ایمان ہے کہ بعض اوقات ایسے آجاتے ہیں جب خدا تعالے مایوسی کو امید سے اور غم کو خوشی اور ور غم کو
سے تبدیل کر دیتا ہے۔ اگر ہمیشہ کے لئے انسان پر مایوسی ہی مایوسی طاری رہے تو وہ تمام
اعلیٰ کاموں سے محروم رہ جائے ایس ۔ سے محروم رہ جائے اس لئے اللہ تعالے۔ انے نے انسان کے لئے امید کی گھڑیاں بھی پیدا
کی کی ہیں اور خوشی کی ساعتیں بھی رکھی ہیں تا مایوسیوں کی غیر متزلزل اور لمبی کٹڑی اسے ہمیشہ کے
لئے قوت عمل سے محروم نہ کر دے ۔ ہم سے مسلمانوں کو جو مخالفت ہے وہ ظاہر ہے اور بعض تو
ہماری مخالفت میں اس حد تک بڑھے ہوئے ہیں کہ ان - ہوتے ہیں کہ ان کے نزدیک ہماری مخالفت میں وہ جو کچھ بھی
کر سکتے ہیں ، جائز اور صحیح سمجھتے ہیں ۔ اور ان کی ساری طاقت ہماری طاقت کو توڑنے کے لئے صرف
لے
ہو رہی ہے ۔ خدا تعالے انہیں بار بار نا کام کر کے بتاتا ہے کہ وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے لیکن

۱۳
リ
ان کے دل ہماری طرف سے خطرات سے اس قدر پر ہیں کہ با وجود متواتر ناکامیوں کے باز نہیں آتے ۔
ذلت کے بعد ذلت، رسوائی کے بعد رسوائی، شکست کے بعد دعست اور ہنر میت کے بعد برییت
اٹھاتے ہیں حتی کہ خود ان کے ہم خیال ان کے طریق کار کی تدقیت کرتے اور انہیں سمجھاتے ہیں کہ
اس قسم کی شرارت اور دنایت قومی مفاد کے منافی اور اسلامی تعلیم کے مخالف ہے۔ مگر بایں ہمہ
وہ باز نہیں آتے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان ان کو کو ہر ہر میدان سید میں بنا دیا ہے ہے کہ کہ جول جو لوگ ، اس اس کی کی مدد مدد اور اور نصرت
کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، انہیں تباہ کرنا کسی او انسان کا کامہ کا کام نہیں اور احمدیت اسی طرح قائم
کی گئی ہے بلکہ ہر نبوت اور ماموریت اس طرح قائم کی جاتی ہے جس طرح اسماعیلی درخت کو خدا
تعالے نئے مکہ کی سرزمین میں لگایا تھا۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ کوئی صداقت اور راستبازی ایسے
حالات میں کبھی دنیا میں نہیں آتی کہ اس کے نشو و نما پانے کے لئے میدان خالی ہو ۔ صداقت ہمیشہ اسی است
آتی ہے جب اس کے پہنچنے اور نشو و نما پانے کے لئے میدان خالی نہیں ہوتا۔
صداقت کا بیج خدا تعالے لئے اپنے ہاتھ سے ویران مقام پر ان مقام یہ ڈالتا ہے تا وہ تا وہ دوسرے بڑے درختوں
کے سایہ سے محفوظ رہ کر ترقی کر سکے ۔ اور اس وجہ سے انبیاء کی جماعتیں الگ قائم کی جاتی ہیں ۔
نادان خیال کرتے ہیں کہ خلال مدعی نبوت نے آکر لوگوں میں شقاق اور تفرقہ ڈال دیا۔ باپ کو بیٹے
سے ، بھائی کو بھائی سے جدا کر دیا ۔ حالانکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک ہوشیار ہانی نئے
پودے کو ہمیشہ الگ لگاتا ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا بیوہ قوت مالی نہیں ہو گا جو کسی نئے اور قیمتی
پودے کو کسی بڑے درخت کی جڑ کے پاس لگا دے کیونکہ وہ جانتا ہے اس طرح پور اضائع
ہو جائے گا ۔ وہ ہمیشہ اسے ایسی جگہ لگائے گا ۔ جہاں طاقت پکر سکے اور جہاں اسے اسے پوری نوری غذا
مل سکے۔ اور اگر اور اگر نئی جماعتوں کا الگ قائم کرنا الگ قائم کرنا بری چیز ہے تو اس کی بنیاد نمایاں طور پر حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے نام نے رکھی جنہوں نے اپنے بیٹے کو تمام رشتہ دا رشتہ داروں ، عزیز و اقارب اور ملک
د وطن سے علیحدہ کر کے وادی غیر ذی ورع میں چھوڑ دیا ۔ کیا اس کے یہ معنے لئے جائیں گے کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام عرب و شام اور عبرانیوں و شامیوں میں جدائی ڈال کر شقاق پیدا کرنا
چاہتے تھے بانہیں ہرگز نہیں ، وہ جانتے تھے کہ اس ہونہار پودے کے نشو و نما اور ارتقاد کے لئے
دادی غیر ذی زرع ہی کی ضرورت ہے ۔ خدا تعالیٰ کی مشیت یہی تھی کہ حضرت اسحق علیہ السلام
کو اور دور پر میں جائے کو پہلے ترقی دی جائے اور اسماعیلی پودا ایک دور مقام پر چھوٹی حالت میں رکھا جائے کیونکہ
وہ جانتا تھا کہ چھوٹے پورے بڑے درخت کے زیر سایہ نہیں بڑھ سکتے اور ہمیشہ ضائع ہو جایا
کرتے ہیں ۔ اور چونکہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد کو بعد میں خدا تعالے نے ترقی دینی تھی ،
اس لئے اس کا پودا ایک سنسان جگہ میں لگایا ۔ حضرت اسحاق علیہ السّلام کی اولاد نے ترقی کی میگو
اسے کبھی یہ خیال بھی نہ آیا کہ مکہ فتح کرے کیونکہ وہ لوگ جانتے تھے اسے فتح کرنا کسی فائدہ کا موجب

۱۳۵
نہیں ہو سکتا بلکہ الٹا اس پر خرچ ہی آئے گا ۔ مکہ نہ مکه نه صرف متمدن دنیا سے الگ تھلگ مقام تھا۔ بلکہ
غیر ذی زرع بھی تھا اور اسی مقام کو خدا تعالیٰ نے اسماعیلی پودے کے لئے اس لئے منتخب کیا۔
تا دوسرے لالچ کی نظر سے اسے نہ دیکھیں ۔
پس یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ نیا پودا ہمیشہ علیحدہ لگایا جاتا ہے۔ نادان اسے شقاق اور تفرقہ
قرار دیا ہے، حالانکہ یہ قانون قدرت کے عین مطابق ہے۔ اگر نئے پودے پرانے درختوں کے نیچے
لگانے شروع کر دیئے جائیں تو دنیا بہت جلد باغوں سے محروم ہو جائے کیونکہ میرا نا درخت تو اپنی عمر
کو پہنچکر ضائع ہو جائے گا اور نیا پودا اس کی وجہ سے غذا حاصل نہ کر سکے گا اور اس وجہ سے ہ
بھی ضائع ہو جائے گا دنیا میں ہر ایک جو غذا کھاتا ہے ترقی نہیں کرتا ۔ بوڑھے آدمی کو خواہ کتنی
انعلی غذا کیوں نہ دی جائے پھر بھی وہ انحطاط کی طرف ہی جائے گا۔ لیکن ایک بچہ کو اس سے
چوتھائی حصہ بھی دی جائے تو وہ جلد جلد بڑھے گا پس محصن غذا کھانا ترقی کی علامت نہیں ہوا
کرتی بلکہ ترقی میں عمر کا بھی دخل ہوتا ہے ۔ یہی حال قوموں کا ہے جو قومیں اپنی عمر کو پہنچ جاتی ہیں
اور جن کی اجبل آجاتی ہے اور جو اس بات کی انتظار میں ہوتی ہیں کہ خدا تعالے کا ہاتھ بڑھے اور
ان کو جڑھ سے کاٹ دے ان۔ ان کے لئے خواہ کتنی غذا کے خواہ کتنی غذا کیوں نہ مہیا کی جائے وہ پیچ نہیں سکتیں۔
بوڑھے آدمی کو مغزیات اور مقویات وغیرہ دینے سے ممکن ہے اس کی موت میں چند روز کا
التوا ہو جائے لیکن وہ کسی کام کا نہیں بن سکتا ۔ ایک نوے سالہ بوڑھے کو کتنی غذائیں کھلاؤ
اور مالشیں کرو۔ اگر اس میں کوئی تغیر ہو گا تو وہ نہ یادہ سے زیادہ ہیں کہ اگر لیٹا ہی رہتا ہو گا تو کسی
وقت بیٹھنے لگ جائے گا لیکن دوبارہ پہلوان نہیں بن سکے گا۔ لیکن ایک بچے سے یہ امید کی جاسکتی
ہے کہ اگر اسے مقویات کھلائی جائیں تو وہ ترقی کر جائے۔ جو گھی اور مغزیات بوڑھے کو کھلائی
جاتی ہیں وہ صنائع جاتی ہیں لیکن جو سوکھی روٹی بچہ کو دی جائے وہ کام آتی ہے کیونکہ بچہ
اس سے بھی طاقت حاصل کرتا ہے۔ جو غذائیں بوڑھے کو دی جائیں وہ زیادہ سے زیادہ ایک
دیوار بن سکتی ہیں جس سے وہ سہارا لے سکے۔ لیکن جو کچھ بچہ کو کھلایا جائے وہ ایک گھوڑا ہوتا
ہے جو اسے ترقی کی منزل پر پہنچاتا ہے ۔ یہی حال قوموں کا ہے ۔ جب قومیں اپنی عمر گزار لیتی ہیں
اس وقت ان میں اتحاد اور ان کی ترقی کے لئے خواہ کتنی کوشش کرو ، وہ زیادہ سے زیادہ
ایک سہار کی دیوار ثابت ہوگی۔ لیکن جو نئی جماعت خدا تعالے کی طرف سے قائم کی گئی ہو اس
کی ترقی کی کوشش سواریاں ہوں گی جو اسے لے کر دور دورے جائیں گی اور دنیا پر سلطا کر دیگی
پس یاد رکھو کہ جب کوئی قوم اپنی اصل کو پہنچ جاتی ہے تو اسے قائم اور زندہ رکھنے کے لئے
کوشش کرنا اپنے زور اور طاقت کو ضائع کرنا ہوتا ہے۔ اور وہ شخص نادان ہے جو یہ کہتا ہے

کہ ایسی قوم کی موجودگی میں نئی بنیاد ڈالنا فضول ہے۔ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قوم کے
متعلق فیصلہ ہو گیا کہ وہ اپنی عمر کو پہنچ گئی تو اس پر قوت کو ضائع نہیں کیا جا سکتا ۔ دیکھو اگر ایک
بچہ اور بوڑھا ہو اور دونوں کے لئے غذا میسر نہ آتی ہو لیکن اتفاقاً کوئی چیز کھانے کو مل جاتے
اور یہ سوال پیدا ہو کہ کسے دی جائے تو ضرور پہلے بچہ کو ہی دی جائے گی تا کہ اس کی زندگی قائم
رہے اور یہ ایک فطری احساس ہے جو ہر ماں باپ میں پایا جاتا ہے ۔ ماں باپ خود قربان ہو جائیں
گے لیکن بچہ کو تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ اور یہ بات کسی عقل کے ماتحت نہیں بلکہ فطرت
کے ماتحت ہے۔ لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ در اصل عقل کے عین مطابق ہے۔ ماں باپ
اپنی عمر کا بہترین حصہ گزار چکے ہوتے ہیں لیکن بچہ کے لئے ابھی کام کرنے کا میدان کھلا ہوتا ہے ۔
اس وجہ سے ماں باپ اپنے آپ کو اپنی اولاد پر قربان کر دیتے ہیں۔ تو خدا تعالے جب کوئی نئی
جماعت نامه ، قائم کرتا ہے، اسے دوسروں سے الگ کر دیتا ہے تا اسے ترقی کرنے کے لئے کافی غذا
مل سکے، بلکہ اگر دوسروں کی غذا بند کر کے بھی اسے دینی پڑے تو دیتا ہے۔
ہماری جماعت بھی وہ نیا پودا ہے جسے خدا تعالے نے اس زمانہ میں لگایا۔ خدا تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام کیا ۔ غرست لَكَ بِيَدِي دَرْحَةَ اسْمُعِيلَ اس
کے یہی معنے ہیں کہ جس طرح اسماعیل کو علیحدہ کر کے بسایا تھا ۔ اسی طرح احمدیت کو بھی دوسروں سے
علیحدہ قائم کروں گا ۔ چونکہ لوگوں نے اعتراض کرنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنی نمازیں ، شادی
بیاہ جنازہ وغیرہ کیوں علیحدہ کر لئے ؟ اس لئے اس الہام میں خدا بقالے نے اس کا ایک جواب
دیا ہے کہ انجیل کو بھی ابراہیم نے دوسروں سے بالکل علیحدہ کر دیا تھا ۔ اور یہ اور یہ ظلم، فساد
تفرقہ نہیں تھا بلکہ ضروری تھا تا محمدی نور ترقی کر سکے۔ اس زمانہ میں بھی محمدی نور مدھم ہو رہا تھا ،
اس لئے خدا تعالے نئے پھر احمدیت کے پودے کو علیحدہ کر کے لگایا اور اسماعیلی پودے کی طرح
اسے بھی وادی غیر زرع میں لگا یا معینی قادیان میں جو ترقی یافتہ اور متمدن دنیا سے بالکل الگ اور
علیحدہ مقام ہے ۔ پھر اس کی حفاظت بھی ایک بے کس اور ناتوان جماعت کے سپرد کی تا دنیا اس
کی طرف لانچ کی نگاہ سے نہ دیکھے اور محمدی نور پھر بنیا میں ترقی کرے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ ایک
نادان بوڑھا مالی جو اپنے پر اپنے درختوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے نئے درخت لگائے جانے کو اتنی
مہتا نہ سمجھتا ہے لیکن اسے کیا معلوم کہ اس کا بانغ تباہ ہونے والا ہے اور اگر پھل کو دنیا میں قائم
رکھنا ہے تو ضروری ہے کہ نئے نئے درخت لگائے جائیں ۔
فساد اور
ہماری جماعت کے بعین دوست دنیا کی مخالفت کو دیکھ کر گھبراتے ہیں۔ حالانکہ ساری دنیا
ہماری مخالف نہیں۔ فطرت صحیحہ ہماری تائید میں ہے کہ مخالفت ہمیشہ شیطانی وساوس سے ہوتی ہے

۱۳۷
سے
انسانیت کی طرف سے نہیں اور اشد ترین مخالفوں پر بھی جب کبھی انسانیت کا دور آتا ہے تو ان کا
دل ہماری تائید ہی کرتا ہے اگر چہ وہ اسے ظاہر نہ کر سکیں۔ دنیا میں جتنے بھی شریف لوگ ہیں
خواہ وہ ہندو ہوں یا عیسائی، یہودی پالیسی اور قوم سے تو اور قوم سے تعلق رکھتے ہوں وہ وہ ضرور ہماری تایید مرا
کرتے ہیں ۔ چند دن دن - ہوئے ایک ڈچ کا نسل ل یہاں یہاں آیا آیا ۔ ۔ وہ وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہے لیکن
یہاں کی زندگی کے متعلق اس نے کہا۔ لیکن بائیبل میں حواریوں کی زندگی کے حالات پڑھ کر حیران
ہوا کرتا تھا کہ کیا ایسی زندگی ممکن ہے لیکن یہاں آکر ان کی زندگی کا عملی نمونہ نظر آگیا ۔ وہ
عیسائی تھا اور سیاسیات سے تعلق رکھتا تھا لیکن یہاں جس چیز نے اسے سب سے زیادہ متاثر کیا
وہ یہ تھی کہ یہاں اسے حضرت اسے حضرت مسیح علیہ السلام اور آپ کے حواریوں کی زندگی کے متعلق بائیبل کے
بیانات کی جنہیں وہ نا ممکن سمجھا کرتا تھا تصدیق ہو گئی تو ایک شریف انسان خواہ کسی مذہب
تھا
تعلق رکھتا ہو وہ اس جدوجہد کو جو دنیا کی اصلاح کے لئے ہم کر رہے ہیں قدر کی نگاہ سے دیکھیگا ۔
ہاں جن کے دلوں پر زنگ لگ چکا ہے اور جن کی آنکھیں ہمیار ہیں وہ مجبور ہیں۔ انہیں ہمارے
اندر کوئی خوبی نظر نہیں آتی ۔ جس طرح یرقان کا مریض ہر چیز کو زرد ہی دیکھتا ہے ہے یا اور مختلف
بیماریوں میں مختلف رنگ نظر آتے ہیں یا بعض وقت بیماری کی وجہ سے ایک کے دو دو نظر آتے
ہیں۔ اسی طرح جن کی روحانی آنکھیں ہمیار اور دل مردہ ہوں ان کو بہر حال ہماری جماعت بھی
بری ہی نظر آئے گی جس شخص کی ناک میں پھوڑا ہو اسے ہر چیز اور ہر مقام سے بو ہی آئے گی ئے گی حالا مکہ
بو اس کی اپنی ناک میں ہوتی ہے اسی طرح جن کی ناک اور دل و دماغ میں بیماری ہے، انہیں
قرآن ، توریت، انجیل ہر جگہ برائی ہی برائی نظر آئے گی ۔ ممکن ہے مذہب کی پہنچ یا لوگوں کی
مخالفت کی وجہ سے وہ اس کا اظہار نہ کریں لیکن اگر انہیں کریدا جائے تو ایسا مسلمان قرآن پر
عیسائی انجیل پر یہودی توربیت پر اور سکھ گرنتھ پر معترض نظر آئے گا۔ اور جب وہ اپنی کتاب
پر یہی معترض ہو تو اس کی طرف سے دوسرے پر اعتراض تعجب انگیز نہیں۔ ایسے لوگوں کی طرف
کوئی توجہ نہیں کرنی چاہیئے ۔ صداقت ضرور لوگوں کے دلوں میں گھر کر کے رہتی ہے لیکن یہ ضروری
ہے کہ صداقت پر چلنے کا دعوی کرنے والے دنیا کو اپنا پھل دکھائیں ۔ دنیا میں کوئی درخت بغیر
پھل کے قیمت نہیں پاتا۔ اللہ تعا ۔ میں پاتا۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری حما اری جماعت کا نیا پودا وا اسی لئے علیحدہ لگایا ہے کہ
دنیا کو ہم اپنے شیریں ثمرات دیں ہے اور اگر نئے پودے پھیل نہ دیں تو مالی انہیں کاٹ کر نیا باغ
لگاتا ہے ۔ پس جہاں یہ اعتراض غلط ہے کہ ساری دنیا ہماری مخالف ہے وہاں اگر واقعہ میں
ہماری جماعت دنیا میں راحت و آسائش کے لئے مفید نہ ہو تو نا جائز سے ناجائز اعتراض بھی جائزہ
ہی ہوگا ۔ اس لئے ہماری جماعت کے لوگ اپنے وجودوں کو دنیا کے لئے مفید بنائیں اور اگر وہ ایسا
DUTCH COUNSEL

۱۳۸
نہیں کرتے تو گویا باغ کی اہمیت کو گرانے کے ساتھ ہی اپنے وجود کی ضرورت کو بھی کھوتے ہیں۔
اگر کوئی پودا پھل نہیں دیتا تو اس کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔ اسی طرح اگر کیسی احمدی
کا وجود دنیا کے لئے فائدہ رساں نہیں اور اگر وہ دنیا کی بھلائی کی خاطر ہر قربانی کے لئے آمادہ
نہیں تو پھر اس کے علیحدہ وجود کی بھی ضرورت نہیں ۔
یہ عید جہاں ہمیں یہ سبق سکھاتی ہے کہ خدا تعالے جب کسی قوم کو ترقی دینے کا ارادہ کرتا ہے
تو اسے علیحدہ کر کے ایسے مقام پر کھڑا کرتا ہے جہاں دوسرے اس سے نہ مل سکیں ۔ اور جہاں کھڑا
رہنا بظاہر اس کی تباہی کے مترادف ہو لیکن خدا تعالیٰ کی نصرت اسے بڑھاتی ہے وہاں بھی اسی
عید سے یہ سبق بھی حاصل ہوتا ہے کہ بغیر قربانی کے اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ اس عید کے موقعہ پر تمام
دنیا کے مسلمان ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں تا خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کریں ۔ اور اس کے بعنے
ہیں کہ قربانی کے بغیر نہ باہمی اتحاد ہو سکتا ہے اور نہ ہی خدا تعالے سے وصال آج کے دن بکر سے
کھانے کے لئے ذبح نہیں کئے جاتے بلکہ کھا نے کے لئے کئے جاتے ہیں جس کے یہ معنے ہیں کہ ہم
دوسروں کے لئے اپنا خون اور گوشت قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ہم نے کئی دفعہ ایسے لطیفے دیکھتے ہیں۔
کہ ایک شخص نے دوسرے کے ہاں گوشت بھیجا اس نے آگے کسی اور کے ہاں بھیج دیا ۔ اور اس طرح
دس بارہ گھروں میں پھر پھرا کر وہی گوشت اسی کے گھر آگیا۔ جس نے بھیجا تھا۔ اور اس نے اپنا
بھیجا ہوا گوشت پہچان لیا ۔ ہم اسے بے فائدہ کام نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس گوشت نے دس بارہ
آدمیوں سے اس بات کا اقرار لے لیا ہے کہ ہم اپنا خون اور گوشت پوست ایک دوسرے کے لئے
قربان کرنے کو تیار ہیں وہ اپنے ساتھ دس بارہ برکتیں لے کر آیا ، اب اگر وہی گوشت بھیجنے والے
کے گھر میں پچکے تو وہ اس کے لئے برکت کا موجب ہوگا کیونکہ وہ دس گھرانوں سے اتحاد کا اعترار
کر اچکا ہے ۔
آج کے دن جو قربانی کی جاتی ہے وہ اس بات کا اقرار ہوتا ہے کہ ہم دنیا کے لئے ہر قسم جو
کی قربانی کرنے کو تیار ہیں اور پھر یہ خدا کے سامنے اقرار ہوتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو تیرے لئے قربان
کرنے کو تیار ہیں، نیز یہ اتحاد کا دن ہے اور اس سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ پس اپنے دل میں
عہد کرو کہ ہم اپنے بھائی کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں اگر کسی کو تباہ ہوتا دیکھو تو ہر ممکن
قربانی کر کے اسے بچاؤ۔
میں دیکھتا ہوں کچھ عرصہ سے ہماری جماعت کے بعض دوستوں میں یا حساس ترقی کرتا جا رہا
کہ ہم نے اپنا حق ضرور لینا ہے ۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جو اپنا انتہائی حق لینے کے لئے کھڑا ہوتا ہے
وہ دوسرے کا حق سے کا حق ضرور مارتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں ۔ ہر بادشاہ کی رکھ ہوتی

۱۳۹
ہے جس کے کنارے مویشی پھرانا خطرہ سے خالی نہیں ہوتا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کی بھی کچھ رکھیں
ہیں ان کی حدود پر نہ جاؤ ملکہ پرے پرے ہو۔ کیونکہ رکھ کے آخر سرے پر پہنچ کر احتمال ہوتا ہے
کہ اس کی حدود میں بھی گھس جاؤ۔ اس لئے اس سے پرے پرے رہو تا تفرقہ کی صورت پیدا نہ ہو۔ دنیا
میں بھی قیام امن کا یہی طریق سمجھا جاتا ہے کہ سرحدوں پر فوجیں رکھنے کی بجائے دور رکھی جاتی
میں پسی انتہائی درجہ کے حقوق کا مطالبہ ضرور تباہ کر دنیا ہے ۔ اس لئے اگر تم قربانی کرتے ہو
تو انتہائی حقوق حاصل کرنے کے لئے کبھی اصرار نہ کر و ۔ اپنا حق ثابت ضرور کر دو اور پھر اصرار
نہ کرو بلکہ عفو سے کام لو۔ یہ بات پوری طرح واضح کر دو کہ یہ ہمارا حق ہے لیکن تفرقہ سے بچنے کے
لئے ہم اسے چھوڑتے ہیں۔ انتہائی حقوق کا مطالبہ کر کے کئی ایک نے دیکھا ہوگا کہ تفرقہ بڑھا ۔
اب یہ تجربہ کر کے بھی دیکھ لو کہ اپنا حق ثابت کر نیکے بعد اسے چھوڑ دو ۔ پھر دیکھو باہمی اتحاد ترقی کرتا
ہے یا نہیں اور جس طرح ایک بڑھیا پر دوبارہ جوانی آجائے اسی طرح تمہاری حالت میں نئی تبدیلی
نظر آئے گی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ دوزخ میں انسان جبل کو کوئلہ کی
طرح ہو جائے گا ۔ پھر خدا تعالیٰ کی رحمت کے پانی کا چھینٹا اس پر پڑے گا اور نئی روئیدگی اس
کے اندر پیدا ہو جائے گی کیا یہی حالت انسانی روح کی ہے جب وہ خدا تعالے کے لئے قربانی
کرتا ہے تو اس کے عضو کا پانی اسے شاداب کر دیتا ہے اور اس کے اندر ایک نئی زندگی پیدا
ہو جاتی ہے۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس بات کا تجربہ کریں کہ اپنا حق ثابت کرنے
کے بعد عفو اور درگزر سے کام لیں ۔ جس شخص کا حق ہو اسے چونکہ سوچنے سمجھنے کا کم موقعہ ملتا ہے اس نے
لئے اس کے دوستوں کا فرض ہے کہ اس وقت اسے سمجھائیں جو دوست اسے نہیں سمجھاتا وہ
بس القرین ہے دوست کا فرض کی ہے کہ جب اس کے دوست کی عقل ماری جائے تو اس کے
کان میں ایسی بات ڈالے جو اس کے لئے برکت کا موجب ہو نا جب اس پر بھی کوئی ایسا موقعہ آئے
کہ اس کی عقل ٹھکانے نہ رہے تو اسے بھی وہ اگر بھلائی کی بات سمجھائے۔
عرصہ ہوائیں نے ایک رؤیا دیکھا تھا کہ قیامت کا دن ہے اور اور ہم ہم سب سب الله اللہ اللہ کے کے حضور پیش میں
ہیں اس کے بہت سے نظارے تھے مگر میں تفصیلاً بیان نہیں کرتا ۔ میں نے دیکھا کہ خدا تعالئے
کی طرف سے حکم ہوا ہے کہ اپنی پیٹھوں کی طرف دیکھو جس کے پیچھے دیوا کچی ہوگی وہ دوزخی ہے اور
جس کے پیچھے بھی وہ جنتی ۔ یہ شنکر ہم سب پر اس قدر ہیبت طاری ہوئی کہ بہت عرصہ تک سب
چپ چاپ بیٹھے رہے اور کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھتا تھا۔ میرے پاس حضرت خلیفہ المسیح الاول بیٹھے
تھے ۔ انہوں نے مجھے کہا: تم میرے پیچھے دیکھو اور میں تمہارے پیچھے دیکھتا ہوں ۔ اس پر یکں نے انکے

۱۴۰
پیچھے دیکھا اور بے اختیار پکار اُٹھا ، آپ کے پیچھے کی دیوار بیچتی ہے ۔ اور انہوں نے کہا۔ تمہارے
پیچھے بھی کی ہے اور ہم بڑے خوش ہو گئے تو خطرات کے موقع پر آپس میں تعاون کرنا بہت
خیر و برکت کا موجب ہوا کرتا ہے ۔ جب تم اپنے بھائی کو اس وقت جبکہ اس کی عقل ماری جائے
نصیحت نہیں کرتے تو تم پر ایسا وقت آنے پر وہ بھی نہیں کرے گا۔ اور اگر تم اسے بُری راہ پر لگانے کی
کوشش کرتے ہو تو وہ بھی ایسا ہی کرے گا جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ دونوں تباہ ہو جاؤ گے پس جب تمہارے
کسی بھائی پر ایسی مصیبت آتے کہ وہ اپنا انتہائی حق مانگنے پر مصر ہو ، کسی احمدی سے یہ تو امید بھی نہیں
کی جا سکتی کہ وہ حق کے سوا بھی کچھ مانگے لیکن جب وہ اپنا حق لینے پر مصر ہو تو اسے سمجھاؤ کہ وہ تفرقہ
سے بچنے کے ا لئے قربانی کرے تا تم پر اگر ایسی حال حالت آئے تو تمہارا دوست یہ سوچ کر کہ اس نے مجھے
جنت کا راستہ دکھایا تھا میں بھی اسے دکھاؤں تمہاری مدد کو آئے۔ اور کسے مجھ پر بھی ایک وقت
ایسا آیا تھا جیسا اب تم پر ہے اس وقت تم نے میری دستگیری کی تھی اور صحیح راستہ دکھایا تھا
اب تم پر رہی مصیبت ہے اس لئے میں تمھیں بھی صیحت کرتا ہوں کہ بھائی کی رعایت کرو۔ یہی وہ
ذریعہ ہے جس سے قربانی کی روح پیدا ہو سکتی ہے ۔
پس یا د رکھو کہ حقیقی ترقی کی راہ یہی ہے کہ بھائی کو مصیبت کے وقت قربانی کی تلقین کرو۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ایسا کرنے کی توفیق دے۔ حقیقی تربانی وہی ہے جو
تقوی اللہ کی وجہ سے کی جائے اور جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور باہمی اتحاد کے لئے ہو ۔ اللہ تعالٰی
ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ تا وہ مقام جو ایک طرف اس سے ملاتا ہے اور دوسری
طرف تمام دنیا کو بھائی بھائی بناتا ہے، ہمیں حاصل ہو جائے ۔
والفضل و ارمنی ۱۹ مهنام
۱۸۶
گولٹری - ملفوظات جلد هم منشا های
ہے ۔ روحانی خزائن جلد ، ار ضمیمه تحفہ گولڑا دیم ۔
ہے ۔ تذکرہ طبع سوم ماه و مشوه
حاشیه
سے ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج نہ جس کی فطرت نیک ہے آئیگا وہ انجام کار را براہین احمدیہ حصہ نجم ندا
ہے۔ مسٹر سی انڈریا سا جو سماٹا میں ڈچ آفیسر تھے، جڈ میں ڈرح قونصل مقرر ہو تو وہاں جاتے ہوئے وہ ایریل نائٹ کو قادین بھی تشریف لیگئے
و الفضل مه را پریل - ۹ مینی دام
شه - علم الامراض " مصنفہ میرا شرف علی صال
ہے ۔ صحیح اسلام ۳۰ مطبوعہ لاہور سا ۱۹۵
شه - جامع ترمذی ابواب البيوع باب ما جاء في ترك الشبهات
شه - سنن دارمی الجزء الثانی ۳۳ مطبوعہ دمشق ۱۳۳۹ -

آج 10 میں سے 10 باقی