ہم سیاسیات میں کیوں دخل دیتے ہیں
خطبات محمود
۳۱۵
(۵۳)
سال ۱۹۳۰ء
ہم سیاسیات میں کیوں دخل دیتے ہیں
فرموده ۳۰ - مئی ۱۹۳۰ء)
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
چونکہ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور ہم نے اپنا مقصد اور اپنا مدعا تبلیغ اسلام
قرار دے رکھا ہے اور دوسری تمام ضرورتوں کو پیچھے ڈال رکھا ہے اس لئے براہ راست سیاسیات
سے ہمارا تعلق نہیں لیکن جب ملک میں کوئی و با آتی ہے تو وہ سب کو لپیٹ لیتی ہے خواہ کوئی جماعت
چھوٹی ہو یا بڑی اور خواہ وہ دوسرے لوگوں سے تعلق رکھنے والی ہو یا علیحدہ رہنے والی ۔ جب
آگ لگتی ہے تو دوست دشمن کے گھر کی کوئی تمیز روا نہیں رکھتی اس لئے وہ تغیرات جو اس وقت
سیاست میں پیدا ہو رہے ہیں اور وہ ہیجان جو اس وقت سیاسی لوگوں کے قلوب میں پایا جاتا ہے
ہماری جماعت پر اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور اگر ہماری ہماری جماعت کے لوگ خود متاثر نہ
ہوں تو بھی دوسرے لوگ انہیں خاموش نہیں بیٹھنے دیتے۔ جب ان کے آگے پیچھے اور
دائیں بائیں گھر میں اور باہر ان کے دوست اور عزیز واقارب ہر وقت ان کی توجہ اپنی طرف کھینچ
رہے ہوں اور انہیں ان سوالات سے تنگ کر رہے ہوں جو اس وقت سیاست میں پڑنے والے
لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو رہے ہیں تو پھر وہ کسی صورت میں بھی خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور انہیں
مجبوراً جواب دینا پڑتا ہے اور وجہ بتانی پڑتی ہے کہ وہ کیوں اس سے علیحدہ ہیں بلکہ بعض امور میں
اس کے خلاف عمل کرنے پر بھی آمادہ ہیں ۔
کہتے ہیں دو شخص نہر کے کنارے جا رہے تھے کہ نہر میں ایک ریچھ سردی کی وجہ سے ٹھٹھر اہوا
خطبات محمود
سال ۱۹۳۰ء
میں بھی
بہتا انہوں نے دیکھا۔ ایک شخص نے خیال کیا کہ لوئی ہے کیونکہ اس کے بال پانی میں سردی کی وجہ
سے سمٹ کر لوئی کی طرح تہہ بہ تہ ہو گئے تھے ۔ وہ شخص پانی میں گودا اور اسے پکڑ کر اپنی طرف
کھینچنے کی کوشش کی ۔ اس کی کھینچا تانی کی وجہ سے گرمی پیدا ہونے کے سبب ریچھ کے بدن میں
توانائی آگئی اور اس نے اس شخص کو اپنے قابو میں کرنے کے لئے زور لگانا شروع کیا۔ جب
زیادہ وقت گزر گیا تو اس کے ساتھی نے اسے آواز دی اگر کمبل کھینچا نہیں جا سکتا تو اسے چھوڑ کر آ
جاؤ ۔ اُس نے جواب دیا اب میرے چھوڑ دینے کا تو سوال ہی نہیں میں تو کمبل کو چھوڑتا ہوں لیکن
کمبل مجھے نہیں چھوڑتا۔ تو کئی مواقع انسان پرا ان پر ایسے آتے ہیں کہ وہ چاہتا ہے خاموش بیٹھا رہے
لیکن لوگ اسے نہیں بیٹھنے دیتے ۔ اگر دنیا ہمیں خاموشی سے اپنے کام میں مشغول رہنے دے تو ہم
بھی اپنے کام میں مشغول رہیں اور کسی دوسری بات کی طرف خیال بھی نہ کریں لیکن دنیا کبھی اس
بات کی اجازت نہیں دے سکتی۔ اگر ہم خاموش رہیں تو کہا جاتا ہے بولتے کیوں نہیں اور اگر
بولیں تو کہا جاتا ہے ہمارے خلاف رائے کیوں رکھتے ہو ۔ سوچتے نہیں کہ انہیں کس نے کہا تھا کہ
مجبور کر کے ہم سے رائے لیں ۔ ہم بالکل خاموش تھے لیکن اعتراض کیا جاتا تھا کہ یہ ملکی معاملات
میں دلچسپی نہیں لیتے لیکن جب بولیں تو یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہمارے خلاف رائے کیوں رکھتے
ہو۔ حالانکہ جب ہم سے دریافت کیا جاتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ دیانتداری سے اپنی رائے کا
اظہار کر دیں خواہ وہ غلط ہو یا صحیح ۔ پس اگر ہم بولیں گے تو ضرور ہے کہ وہی کہیں جو ہمارے
نزدیک صحیح
اور درست ہے۔ اور چونکہ اب زمانہ ایسا ہے کہ لوگ دوسرے کو خاموش نہیں رہنے
دیتے اس لئے ہم مجبور ہیں کہ اپنے خیالات ظاہر کر دیں ۔
لاوہ ازیں ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے دن بدن بڑھ رہی ہے اور ہر طبقہ کے
لوگ اس میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس میں صرف سرکاری ملازم ہی نہیں بلکہ زمیندار اور
آزاد پیشہ تاجر بھی ہیں اور وہ اپنے ارد گرد کے سیاسی خیالات سے ضرور کچھ نہ کچھ متاثر ہوتے ہیں
اس لئے بھی ہمارا فرض ہے کہ اپنی جماعت کی راہنمائی کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کر دیں اس
لئے کچھ عرصہ سے ہم پیش آمدہ اہم امور کے متعلق امور کے متعلق صحیح مسلک کا اعلان کر دیتے ہیں تا اپنی جماعت
کی راہنمائی ہو سکے اور وہ دق کرنے والوں کو صحیح جواب جواب در دے سکے ۔ اس کے علاوہ یہ بات ؟ بھی
ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے کہ تم جس بات کو صحیح سمجھو اسے دوسروں تک بھی پھیلاؤ۔ ہم
خطبات محمود
سال ۱۹۳۰ء
اپنے آپ کو تبلیغی جماعت کہتے ہیں اور تبلیغی جماعت کے معنے ہی یہ ہیں کہ جسے ہم صداقت سمجھیں
اسے دنیا میں پھیلائیں ۔ پس جب ہم تبلیغ بطور پیشہ اختیار کر چکے ہیں تو لازما جو بات ہمیں سچ نظر
ئے گی وہ دوسروں تک ضرور پہنچائیں گے۔ اگر ایک شخص کا کام ایسا ہو کہ اسے زیبا زیادہ عرصہ چُپ
ہی رہنا پڑے تو وہ بے شک خاموش رہے گا لیکن جس کا کام بولنے کا ہے وہ بعض اوقات بے موقع
بھی بول پڑے گا اور بر موقع خاموش تو وہ رہ ہی نہ سکے گا ۔ اسی طرح جس جماعت نے صداقت
پھیلانی ہو اپنے بھائیوں کو غلط راہ سے بچا کر سلامتی کی راہ پر چلانا ہو اُس کا صرف یہ ہی فرض نہیں
کہ مذہبی طور پر انہیں ہر قسم کے خطرات سے بچانے کی کوشش کرے بلکہ اُس کا یہ بھی فرض ہے کہ
اگر سیاسی طور پر اس کے بھائی تباہ ہو رہے ہیں تو اس میں بھی ان کی مدد کرے۔ پس ہم مجبور ہیں
کہ لوگوں سے تعلق رکھنے والے امور کے متعلق اپنا خیال ظاہر کریں ۔ جس مذہب میں ہم داخل
ہیں اور جس پر چلنے کا ہمیں فخر حاصل ہے وہ موقع پر خاموش رہنے والے کو شیطان ) آخرس قرا قرار دیتا
ہے یعنی جو شخص موقع پر حق بات کہنے سے باز رہے وہ شیطان اور پھر گونگا شیطان ہے پس یہ کیونکر
ممکن ہے کہ ہم حق اور بھلائی کی بات نہ کہیں اور اپنے بھائیوں کو تباہ ہونے دیں ۔ اگر زید کو یہ حق
ہے کہ وہ اپنی رائے جو ہمارے خلاف رکھتا ہے دنیا میں پھیلائے تو ہمیں کیوں یہ حق نہیں کہ اپنی
صحیح رائے جو اس کے خلاف ہے لوگوں تک پہنچائیں ۔ پس جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم سیاسیات میں
کیوں دخل دیتے ہیں ان کے لئے میرے تین جواب ہیں ۔
اوّل یہ کہ ہم اپنا کام کر رہے تھے تم نے ستایا دق کیا اور بار بار اعتراض گئے کہ تم کیوں
خاموش ہو اس لئے ہم مجبور ہو گئے کہ اپنی صحیح رائے کا اظہار کر دیں ۔
دوسرے یہ یہ کہ کہ ہماری ہمار جماعت خدا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان کے ہر حصہ اور بیرو بیرونی
ممالک میں بھی پھیلی ہوئی ہے اور ان میں سے کئی ایک ایسے دوست ہیں جنہیں سالہا سال
قادیان آنے کا اتفاق نہیں ہوتا اس لئے ضروری ہے کہ ان کی راہنمائی کے لئے ہم اپنے نیز
بیرونی پریس کے ذریعہ بھی ملکی امور کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں اور انہیں مناسب
ہدایات دیں ۔
تیسرے یہ کہ ہم مبلغ ہیں اور ہمارا پیشہ یہی ہے کہ جو بات حق سمجھیں اسے دنیا میں
پھیلائیں ۔ جس طرح کوئی شخص کسی ڈاکٹر کو نہیں کہہ سکتا کہ تم لوگوں کا علاج کیوں کرتے ہو کیونکہ
خطبات محمود
۲۱۸
سال ۱۹۳۰ء
اس کا کام ہی یہ ہے اسی طرح کوئی شخص حق کے اظہار کی وجہ سے ہم پر بھی اعتراض نہیں کر سکتا
کیونکہ یہ ہمارا پیشہ ہے اس لئے جسے ہم مفید سمجھیں فرضِ منصبی کے لحاظ سے ضروری ہے کہ اسے
دوسروں تک پہنچا دیں ۔
اگر ہماری باتیں غلط ہیں تو پھر ہمارے مخالفین کے لئے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ ان
باتوں کو سن کر لوگ خود ہی رد کر دیں گے۔ لیکن اس حق سے ہمیں محروم نہیں کیا جا سکتا کہ جس طرح
وہ اپنے خیالات کی اشاعت کرتے ہیں اس طرح ہم بھی کریں ۔ آزادی وطن حاصل کرنے
اسے محض
والے آزادی کو ہر چیز پر مقدم سمجھتے ہیں لیکن یہ امر آزادی کے منافی نہیں ہو گا کہ وہ ہم سے
اس وجہ سے جھگڑیں کہ ہماری رائے ان کے خلاف ہے انہیں تو چاہیئے کہ اعلان عام کر دیں کہ جو
شخص
ف ان کے خیالات کے خلاف رائے رکھتا ہو وہ آئے اور اسے پیش کر کر کے اس کی معقولیت
ثابت کرے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے مخالفین کو تحریک کی کہ ایسے جلسے منعقد کئے
جائیں جن میں ہر شخص اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے۔ آپ نے یہ نہیں کہا کہ چونکہ میں خدا
تعالیٰ کی طرف سے مامور ہوں اس لئے باقی سب لوگ اپنے اپنے مذہب کی تبلیغ بند کر
دیں۔ لیکن اگر آپ کانگریس کی پالیسی اختیار کرتے تو کہتے میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں
تم سب کو نگے ہو جاؤ مگر نہیں آپ نے ایسا نہیں کیا کیونکہ آپ جانتے تھے کہ باقی لوگوں کو بھی تبلیغ
کا ویسا ہی حق ہے جیسا مجھے۔ اس لئے آپ نے فرمایا کہ تم اپنی بات پیش کرو میں اپنی بات پیش
کرتا ہوں اور جب تک یہ طریق نہ پیش کیا جائے امن کبھی نہیں ہو سکتا اور حق نہیں پھیل سکتا۔ دنیا
میں کون ہے جو اپنے آپ کو حق پر نہیں سمجھتا لیکن جب خیالات میں اختلاف ہو تو ضروری ہے کہ
اسے ظاہر کرنے کا موقع دیا جائے ۔ پس کانگریس کو چاہئے کہ اعلان کرے کہ ہم ایسے جلسوں کا
انتظام کرتے ہیں اور مخالف رائے رکھنے والے آکر اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں ۔ ہم نے تو کئی
بار اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جو لوگ ہماری رائے کو غلط سمجھتے ہیں وہ آئیں اور ہمارے سٹیج پر
کھڑے ہو کر تقریریں کریں ۔ یہ نہیں کہ ہر ایرے غیرے کے لئے بلکہ اگر معقول اور بارسوخ
لیڈر آئیں تو ہم ان کی تقریر کے لئے جماعت کو اکٹھا بھی کر سکتے ہیں اور میں خود بھی ان کے
خیالات سنوں گا اور اگر ان کی بات معقول ہو گی تو ہمیں اس کے ماننے میں کوئی عذر نہ ہوگا۔ اور
اگر وہ ہمارے خیالات کو معقول سمجھیں تو ان کا بھی فرض ہے کہ آزادی کے ساتھ ہماری اتباع
خطبات محمود
کرنے لگ جائیں ۔
۱۹
سال ۱۹۳۰ء
یہ کہنا کہ تم ہمارے مخالف ہو اور دسم دشمن ہو یہ شکست خوردہ لوگوں کا طریق ہے۔ اور یہ ایسی ہی
بات ہے جیسے کسی کو سونٹے سے منوانے کی کوشش کرنا اور کوئی شریف اور باغیرت انسان سونٹے
سے کوئی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا ۔ یہ خیال غلط ہے کہ ہماری جماعت چونکہ بہت تھوڑی
ہے اس لئے اگر ایسی زبردست تحریک کے مقابلہ میں اُٹھے گی تو نقصان اُٹھائے گی جو قوم مر نے
کے لئے تیار ہو جاتی ہے اسے کوئی نہیں مار سکتا ۔ مرتی وہی قوم ہے جو زندگی سے پیار کرتی ہے جو
لوگ موت کو آسان سمجھتے ہیں انہیں دنیا سے کوئی نہیں مٹا سکتا ۔ وہ اپنے اندر ایسی طاقت رکھتے ہیں
جو بڑھتی ہے لیکن گھٹتی نہیں۔ پس ان حالات میں اگر ہم دخل دیتے ہیں تو کسی کا حق نہ نہیں کہ ہم سے
ناراض ہو بلکہ ملک کے امن کے لئے ضروری ہے کہ ہر قسم کے خیالات کا اظہار ہو۔ میں جب
ولایت سے آیا تو گاندھی جی سے تبادلہ خیالات کا انتظام کیا انہوں نے بڑی مہربانی کی ۔ وہ دتی
میں تھے لیکن بمبئی آ گئے ۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ کا نگریس کمیٹی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی
کہتے ہیں اور آل انڈیا میں ہم بھی شامل ہیں لیکن کانگریس میں ہمیں نہیں لیا جاتا۔ ہم بھی ویسے ہی
ہندوستانی ہیں جیسے آپ پھر کیوں ہمیں کا کانگریس میں شامل نہیں ہونے دیا جاتا اس صورت میں
کانگریس آل انڈیا نہیں کہلا سکتی اگر سو میں سے ننانوے شامل اور صرف ایک باہر ہو تو بھی یہ
آل انڈیا نہیں کہلا سکتی مگر یہاں تو یہ بات سرے سے ہی غلط ہے کہ اس میں ننانوے فیصدی شامل
ہیں۔ لیکن اگر ہوں تو بھی ایک فیصدی کا حق ہے کہ کہے جب تک مجھے شامل نہ کیا جائے یہ تمام ۔
ملک کی نمائندہ نہیں کہلا سکتی اس لئے ہر شخص کو کانگریس میں داخل ہونے کی اجازت ہونی چاہئے
اور معاملات کا تصفیہ کثرت رائے سے کیا جانا چاہئے ۔ اختلاف ہر ملک میں موجود ہوتا ہے اور ہر
قوم میں لوگ مختلف الخیال ہوتے ہیں۔ انگلستان میں ہی دیکھو کبھی کنزرویٹو
(CONSERVATIVE) اقتدار پکڑ جاتے ہیں کبھی لبرل اور کبھی لیبر ر لیکن یہ کبھی نہیں ہوا
کہ مقتدر جماعت دوسروں کو پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونے دے بلکہ وہ سب اکٹھے بیٹھ کر ہر
معاملہ پر غور کرتے ہیں اور کثرت رائے پر عمل کرتے ہیں۔ اور اس صورت میں جو پارٹی
بر سر اقتدار ہو وہ دوسری جماعتوں کے ٹیکس بھی اپنے حسب حسب منشاء وصول اور خرچ کرتی ہے اسی
طرح کانگریس میں بھی جن لوگوں کی اکثریت ہو وہ دوسروں کا روپیہ بھی اپنے حسب منشاء خرچ
خطبات محمود
۳۲۰
سال ۱۹۳۰ء
کریں لیکن انہیں شامل ضرور کریں اس صورت میں کانگریس آل انڈیا کہلا سکتی ہے۔ گاندھی جی
نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میری باتوں پر غور کریں گے ۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا تھا کہ آپ نے
کانگریس کی ممبری کے لئے کھڈر کی شرط رکھی ہے جو کھڈر نہ پہنے یا چرخہ نہ کاتے وہ مبر نہیں ہو سکتا
لیکن ہم جانتے ہیں کانگریس کے ممبروں کی کثیر تعداد ایسی ہے جو کبھی چرخہ کے نزدیک بھی نہیں
جاتی ایسے لوگ اپنے گھروں میں دوسرے کام کاج میں مصروف رہتے ہیں اور بہت تھوڑے ایسے
ہیں جو چرخہ کاتے ہیں ۔ اسی طرح وہ صرف کانگریس کے جلسہ میں جاتے ہوئے کھڈر پہن لیتے
ہیں۔ لیکن عام طور پر دوسرے کپڑے پہنتے ہیں بلکہ ایسی بھی مثالیں ملتی ہیں کہ کانگریس کے جلسہ
میں جاتے ہوئے کسی دوست کے گھر سے مانگ کر کھدر کے کپڑے پہن لئے ۔ لیکن
دیانتدار آدمی ایسے فریب نہیں کر سکتا نیز میرے نزدیک یہ تحریک ملک کی دولت و مال اور قوت کو
ضائع کرنے والی ہے اس لئے میں اگر چہ کھدر کا اپنی ذات میں مخالف نہیں لیکن اس تحریک سے
مجھے اختلاف ہے اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ مجھے کھدر پہنے کے لئے مجبور کیا جائے ۔ مجھے کانگریس
کے لئے چندہ دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے لیکن کھڈر پہننے کے لئے نہیں کیونکہ یہ دستور العمل غلط
یہ کبھی نہیں ہوا کہ کنزرویٹو پارٹی نے اپنا BADGE BA دوسروں سے للوا۔ سے لگوانے کی کوشش کی
ہو ۔ کھد را یک جماعتی حیثیت رکھتا ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ گاندھی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان
باتوں پر غور کریں گے اور مجھے بھی اس کے متعلق مزید خیالات کے اظہار کے لئے کہا تھا لیکن
اتفاق ایسا ہوا کہ نہ ہی میں غور کر سکا اور نہ ہی میرے خیال میں ان کو اس طرف توجہ ہوئی ۔
بہر حال میں نے ان سے یہ کہا تھا کہ کانگریس اُس وقت تک سارے ہندوستان کے ہندوستان کی نمائندہ نہیں ؟
سکتی جب تک ہر خیال کے لوگ اس میں شامل نہ ہوں ۔ ا اور جب تک سب کو اجازت ت نہ ہو
کانگریس کامیاب بھی نہیں ہوسکتی ۔ اگر ایک شخص دیانتداری سے یہ سمجھتا ہے کہ گورنمنٹ کی خوشامد
سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے تو اسے اجازت ہونی چاہئے کہ کانگریس میں شامل ہو اور دوسروں کو
اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کرے۔ اسی طرح ہمارا خیال ہے کہ گورنمنٹ سے نہ لڑائی جائز ہے
اور نہ خوشامد اس خیال کو بیوقوفی کا خیال کہہ لو حماقت اور جہالت کا خیال کہہ لولیکن ہمارا حق ہونا
چاہئے کہ کانگریس میں جا کر دوسروں کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں اور جب تک یہ آزادی
نہ حاصل ہو کانگریس کامیاب نہیں ہو سکتی ۔
ہے۔ یہ
ں ہو
خطبات محمود
۴۲۱
سال ۱۹۳۰ء
جس طرح گورنمنٹ ظلم کر کے کامیاب نہیں ہو سکتی اسی طرح رعایا بھی ظلم سے دوسروں کو
مجبور کر کے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔ لیکن اس وقت یہ حالت ہے کہ اگر گورنمنٹ پولیس کے
ذریعہ سختی کر رہی ہے تو کانگریس والنٹیئروں کے ذریعہ ۔ یہ کہاں کی شرافت ہے کہ کہا جائے کہ
اخبار بند کر دو وگرنہ ہم تمہارے دروازے کے آگے لیٹ جائیں گے حالانکہ جو کسی کے دروازے
کے سامنے آ کر لیٹتا ہے وہ خود مجبور کرتا ہے کہ اس کے اوپر سے گزرا جائے ۔ اگر کوئی آدمی
ہمارے مکان کے دروازہ کے آگے لیٹ جائے اور کہے میں تمہیں کھانے پینے کی اشیاء باہر سے
نہیں لانے دوں گا تو دوسرے الفاظ میں وہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم پانی پینے کے لئے اس کے
اوپر سے گزر جائیں ۔ کانگریس اس طریق کو جائز قرار دیتی ہے لیکن اگر گورنمنٹ بھی اور نہیں تو
مذاقاً ہی اس طریق کو اختیار کر لے تو کانگریس کو پتہ لگ جائے ۔ گاندھی جی کو پکڑنے کی کیا
ضرورت ہے ان کے دروازے کے سامنے پولیس کو لٹا دے جو کہے چونکہ تمہارا وجود ملک کے لئے
مضر ہے اس لئے ہم تمہیں باہر نہیں جانے دینا چاہتے اور اگر تم جانے پر مصر ہو تو ہمارے اوپر
سے گزر کر جاؤ۔ اگر تو گاندھی جی اوپر سے نہ گزریں تو معلوم ہو جائے گا کہ پالیسی صحیح ہے لیکن اگر
کانگریس کے والنٹیئر راستہ میں لیٹنے والوں کو مار کر بھگانا چاہیں تو معلوم ہو جائے گا کہ یہ پالیسی
بالکل غلط ہے۔ کیوں نہ گورنمنٹ بھی ایسا ہی کرے مثلاً کانگریسی لیڈروں میں سے اس وقت
پنڈت موتی لال نہرو آزاد ہیں ان کے مکان کے آگے پولیس کے آدمی کھڑے کر دیئے جائیں
جو کہیں چونکہ آپ کا گھر سے باہر نکلنا ملک کے لئے مضر ہے اس لئے آپ اندر ہی بیٹھے رہیں اور
اگر آپ باہر گے جانا چاہیں تو ہمارے اوپر سے گزر کر جائیں اس طرح معلوم ہو جائے کہ یہ لوگ خود
کیا طریق اختیار کرتے ہیں۔ پس یہ پالیسی نہایت غلط ہے اور میں نہیں سمجھتا کوئی عقلمند انسان اس
بات کو تسلیم کر سکے کہ یہ کہنا کہ اگر تم اپنا اخبار بند نہ کرو گے تو میں مر جاؤں گا جائز اور معقول بات
ہے۔ اسی طرح اگر کوئی یہ کہے کہ اگر کانگریس اپنی شورش بند نہ کرے گی تو میں مر جاؤں گا تو پھر
کانگریس کیا کرے گی ۔ اگر ایک شخص کے فاقہ کرنے سے دوسرے کو مجبور ہو جانا چاہئے کہ اپنا کام
کاج چھوڑ دے تو آج ہی کانگریس کا کام بند کرایا جا سکتا ہے۔ اصل میں تو یہ کوئی طریق نہیں ۔
پرانے زمانے کے ہندوؤں میں ایسا ہوتا تھا کیونکہ ان کے ہاں براہمن کی موت بہت بڑا پاپ
سمجھا جاتا تھا۔ چینی بالخصوص اس خیال کے ہیں حتی کہ کہتے ہیں کہ بر ہما جی سے جو خود خدا ہے ایک
خطبات محمود
۲۲
سال ۱۹۳۰ء
برہمن مر گیا تو اسے بھی اس گناہ کے ازالہ کے لئے بہت بڑی عبادت کرنی پڑی تھی۔ تو گائے اور
برہمن کی ان میں اس قدر عزت ہے کہ خدا کو بھی انہیں تکلیف پہنچانے کی وجہ سے سزا ملتی ہے۔
پرانے زمانے میں براہمن ٹاٹ پہن کر راجہ کے محل یا مندر کے دروازے پر بیٹھ جاتے تھے اور
کہتے تھے کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم مر جائیں گے اور چونکہ سمجھا جاتا تھا کہ براہمن کے
مرنے سے بہت بڑا پاپ ہوتا ہے اس لئے ان کی خواہش پوری کر دی جاتی تھی لیکن اس زمانہ
میں یہ بات نہایت نا معقول ہے۔ اگر کوئی انگریز کانگریس کا کام بند کرانے کے لئے فاقہ کرنا
شروع کر دے یا لنکا شائر کے پانچ سات سوداگران پارچہ کہہ دیں اگر گاندھی جی نے لنکا شائر
کے کپڑے کے استعمال کے لئے لوگوں کو ہدایت نہ کی اور اس کے لئے اعلانات شائع نہ کئے تو ہم
مرجائیں گے تو پھر کیا ہوگا ۔ پس یہ ایک ایسی لغو اور خلاف عقل بات ہے کہ اسے اگر وسیع کر کے
دیکھا جائے تو دنیا میں آفت آ جائے ۔ اس کے علاوہ یہ جبر ہے کہتے ہیں جس شخص نے دیال سنگھ
کالج بنوایا وہ مسلمان ہونے کے لئے بالکل تیار تھے وہ ایک مولوی صاحب کے اثر کے نیچے تھے۔
کسی نے ان سے کہا مولوی صاحب سے کہیں اگر آپ آج شراب پی لیں تو میں کل مسلمان ہو
جاؤں گا۔ اس نے مولوی صاحب سے اس طرح کہا اور ساتھ کچھ نقد روپیہ بھی دے دیا۔ مولوی
بیچارے نے لالچ میں آ کر شراب پی لی اس پر وہ اسلام سے بدظن ہو گیا اور تمام جائیداد
برہمو سماج کو دے دی ۔ اگر مولوی اسے کہتا کہ اگر تم مسلمان ہونا چاہتے ہو تو ہو جاؤ میں شراب
نہیں پی سکتا تو وہ اغلبا مسلمان ہو جاتا ۔ مگر وہ غریب دھوکا میں آ گیا تو اس قسم کا دباؤ ڈالنا سراسر
نا جائز اور فضول ہے کہ جیسے ہم کہتے ہیں کرو وگرنہ ہم یہاں تمہارے دروازے کے سامنے لیٹے
ہیں اور فاقہ کر کے مرجائیں گے یہ جبر کی ایک راہ ہے اور یہ طریق ملک کے لئے کبھی مفید نہیں ہو
سکتا۔ اور یہ روح اگر ملک کے اندر قائم ہو جائے تو ایسی خرابی پیدا ہو گی جس کا روکنا ناممکن ہو
جائے گا ۔ لوگ ذرا ذراسی بات پر یہ طریق اختیار کرنے لگ جائیں گے کہ یا تو ہمیں پامال کرو
اور یا ہمارے حسب منشاء کام کرو۔ اور اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ کسی سے کہا جائے یا تو
اندر بیٹھ کر مر جاؤ اور یا ظالم بنو ۔ اس طرح تو دنیا کا ایک بھی کام جاری نہیں رہ سکتا اس صورت
میں یہ ملک آدمیوں کا ملک نہیں بلکہ سانپوں کا ملک دکھائی دے گا ۔ جس طرح بعض پہاڑی
علاقوں میں جگہ بہ جگہ سانپ پڑے ہوتے ہیں اسی طرح یہاں ہوگا بازار سنسان ہوں گے کا روبار
خطبات محمود
۳۲۳
سال ۱۹۳۰ء
بند ہو گا لوگ خاموش اور جگہ بہ جگہ سڑکوں پر دروازوں کے سامنے دکانوں کے آگے لیٹے ہوں
گے اور جو جس سے ناراض ہوگا اس کی دکان یا مکان یا آفس کے سامنے لیٹا ہوا نظر آئے گا۔
اور یہ ایک ایسا بھیا تک نظارہ ہوگا جسے کوئی پسند نہیں کر سکتا۔ کانگریسیوں نے اس کی
کم سے کم حد بندی بھی تو کوئی نہیں کی کہ کہاں لیٹنا جائز ہے اور کہاں نہیں ۔ ہر چیز کی ایک حد بندی
ہوتی ہے مثلا کسی کو مارنے یا سزا دینے کی حد بندی یہ ہے کہ حکومت وقت کسی مجسٹریٹ کی عدالت
میں با قاعدہ مقدمہ چلا کر اسے سزا دلا سکتی ہے یا سکول کا ہیڈ ماسٹر طالب علم کو ایک حد کے اندر
رہتے ہوئے سزا دے سکتا ہے۔ اسی طرح اس کی بھی تو کوئی حد بندی ہونی چاہئے کہ کہاں لیٹنا
جائز ہے اور کہاں نا جائز ہے۔ مگر کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے لیٹنے میں کوئی حد بندی نہیں
جس سے پتہ لگ سکے کہ کون راستی پر ہے لیٹنے والا یا جس کے دروازے کے آگے لیٹا ہے۔ ابھی
ملک میں پوری پوری بیداری پیدا نہیں ہوئی اور لوگوں نے اس تحریک کو اچھی طرح سمجھا نہیں
وگر نہ تمام ملک میں آفت بچ جائے ۔ مثلاً جن اخباروں کو کانگریس بند کرا رہی ہے ان کے ایڈیٹر
کا تب، کلرک اور کارکنان مطابع اگر کانگریس کے دفتر کے آگے جا کر لیٹ جائیں اور کہیں
کانگریس کی جائداد ہمارے حوالے کر دو وگرنہ ہم یہیں مرجائیں گے تو کیا ہی عمدہ لطیفہ ہو غرض یہ
پالیسی نہایت غلط اور ملک کے لئے مضر ہے۔
باقی رہی کھدر کی تحریک تو دوستوں نے اس کے متعلق بھی دریافت کیا ہے اور اب بھی کر
رہے ہیں۔ میں نے کئی بار بیان کیا ہے کہ ملک کی تقویت کے لئے اگر کوئی کام کیا جائے تو بہت
اچھا ہے لیکن کھڈر کی تحریک ملک کو نقصان پہنچانے والی ہے۔ چرخہ پر وقت بہت زیادہ خرچ ہوتا
ہے کیونکہ ہاتھ کی نسبت مشینوں سے کام بہت جلد ہو جاتا ہے اور وقت ضائع کرنا گویا دولت کو
ضائع کرنا ہے۔ کھیتوں کو پانی نہروں سے بھی دیا جاتا ہے اور کنوؤں سے بھی ۔ اب اگر کوئی شخص
ان ذرائع کے بجائے یہ کہے کہ میں گھڑوں میں پانی بھر بھر کر لاؤں گا اور فصل کو سیراب کروں گا تو
یہ اس کی نادانی ہوگی اس سے کوئی ترقی نہیں بلکہ ملک کی دولت بر باد ہو گی اور کھڈ رکا ہاتھ سے بننا
بھی ایسا ہی ہے۔ جب تک آدھا ملک اس کام میں نہ لگ جائے ملک کی ضرورت کے لئے کپڑا
مہیا نہیں ہو سکتا ۔ یا کم از کم تیسرا چوتھا حصہ تو ضرور ہونا چاہئے تب کہیں جا کر ملک کو لباس کے لئے
کھد رمہیا ہو سکتا ہے۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ کم سے کم سات آٹھ کروڑ ہندوستانی اس کام میں لگ
خطبات محمود
۲۴
سال ۱۹۳۰ء
شتر
ہائیں اور بجائے کوئی اور مفید کام کرنے کے بیٹھے کھڈ رہنا کریں اور اس طرح ملک کی طاقت
ضائع ہوگی ۔ ہاں اگر یہ شرط ہو کہ ہندوستان کا بنا ہوا کپڑا پہنا جائے تو یہ بات قابل عمل ہو سکتی ہے
بشر طیکہ اس میں بائیکاٹ کی تحریک شامل نہ ہو۔ وہی کام انہ ہو۔ وہی کام درست ہو سکتا ہے جو اپنے فائدہ کیلئے کیا
جائے نہ کہ دوسرے کے نقصان کیلئے ۔ تو تحریک اگر یوں ہوتی کہ ہندوستان کا بنا ہوا کپڑا پہنا
جائے تو بہت اچھا ہوتا ۔ ہندوستان میں بھی بمبئی اور احمد آباد وغیرہ مقامات پر کپڑے کے بہت
بڑے کارخانے ہیں اور نئے کھل سکتے ہیں۔ پس ملکی کپڑا پہننے کی تحریک ہونی چاہئے تھی نہ کہ کھدر
کی ہاں جن کو کھد ر میسر آئے وہ ضرور کھڈ رہیں ۔ مثلاً زمیندار لوگ ہیں ان کی عورتیں سوت
کاتی ہیں اور وہ اپنے جلا ہوں سے کھد ر بنوا کر پہن لیتے ہیں ۔ ایسے لوگ ضرور پہنیں کیونکہ وہ
اگر اس کا پہننا چھوڑ دیں گے تو ان کی عورتیں بیکار رہیں گی ۔ مگر یہ خیال کہ تعلیم یافتہ لوگ جو
دوسرے مفید کام کر سکتے ہیں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کھڈ رہنا اور پہننا شروع کر دیں نہایت فضول
بات ہے۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک چوہڑے کا کام نمبردار کے سپرد کر دیا جائے اور
بجائے اس کے کہ وہ گاؤں کی نگرانی کرے اور جھگڑوں وغیرہ کا تصفیہ کرے اس سے کوڑا کرکٹ
اُٹھانے کا کام لیا جائے یا ڈپٹی کمشنر کو کسی اور ادنی کام پر لگا دیا جائے ۔ پس اس تحریک سے کوئی
فائدہ تو نہیں لیکن نقصان ضرور ہے۔ خلافت کے دنوں میں کہا جاتا تھا اس تحریک سے مسلمان
جولا ہوں کو فائدہ ہوگا لیکن وہ جولا ہے آج بھی ویسے ہی غریب ہیں جیسے پہلے تھے۔ ہندو تاجر
جاپان سے کھد ر منگوا لیتے ہیں اور انگریزی کپڑا اگر پانچ آنے گز پکتا ہے تو وہ جا پانی کھد ر آٹھ
آنے گز فروخت کرتے ہیں اور اس طرح پہلے سے بھی زیادہ فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور اس
تحریک کے ذریعہ پہلے سے بھی زیادہ مقدار میں روپیہ ہندو بنیوں کے ہاتھوں میں پہنچ رہا ہے۔
مسلمانوں کو تو اس سے کوئی فائدہ پہنچانہیں اور نہ ہی مسلمان جولا ہوں کی حالت میں کوئی تغیر ہوا
ہے ۔ اگر ہندوستان میں ہی سارا کھد ر تیار ہو اور وہ بھی پیشہ ور جو لا ہے تیار کریں تو البتہ مسلمان
جولا ہوں کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن اس بات کا پہلے ہی انتظام کر لیا گیا کہ ہندوؤں کا روپیہ مسلمان
جولا ہوں کے گھر میں نہ جائے اور یہ قرار دیا گیا کہ ہر شخص خود اپنے گھر میں کھد ربن لیا کرے۔
اس کے علاوہ ہندوستان میں کپڑے کے جو کارخانے ہیں ان میں لاکھوں ہندوستانی کام کر
رہے ہیں جن کی مزدوری عام جولا ہوں سے بہت زیادہ ہے اور اس تحریک سے وہ لوگ بھو کے مر
خطبات محمود
۴۲۵
سال ۱۹۳۰ء
جائیں گے اس سے بھی ملک کو نقصان ہی پہنچے گا۔ پھر مشینوں پر ہندوستان کا کروڑوں روپیہ خرچ
آچکا ہے یورپ والے تو یہ بات دل سے چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے کارخانے بند اور مشینیں
رڈی ہو جائیں اور اس کے مقابلہ میں انہیں اگر ایک دو سال کیلئے خود بھی نقصان اُٹھانا پڑے یعنی
ان کا مال ہندوستان میں نہ بک سکے تو اس کی انہیں پرواہ نہیں ہوگی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ سب
لوگ ہمیشہ کیلئے کھا رنہیں پہن سکتے ۔ اور اگر ہندوستان کے کارخانے تباہ ہو گئے تو پھر ہندوستان
ہم سے ہی کپڑا خریدنے پر مجبور ہوگا۔ پس اس تحریک سے سراسر نقصان ہی نقصان ہے۔
مسلمانوں کو بھی اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور ملک کو بھی نہیں ۔ ہاں سودیشی اشیاء کے
استعمال کی تحریک اگر کی جائے تو وہ مفید ہو سکتی ہے ۔
اس کے بعد میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں ۔ ایک دوست نے لکھا ہے کہ بعض لوگ
اعتراض کرتے ہیں احمدیوں نے بھی تو قادیان میں ہندوؤں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے مگر یہ بات
بالکل غلط ہے احمدیوں نے کبھی کسی کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ ہندوؤں نے ایک دفعہ کسی بات پر ناراض
ہو کر ایک دکان کا سامان باہر پھینک دیا ہڑتال کر دی اور کہہ دیا تھا کہ احمدیوں نے ہمیں لوٹ لیا
ہے۔ اس پر میں نے خیال کیا کہ اگر احمدی ان لوگوں سے خرید و فروخت کریں گے تو ایسے ہی کسی
اور جھگڑے کا احتمال ہے محض اس فتنہ کو روکنے کیلئے میں نے ان کی دُکانوں سے سودا وغیرہ لینے
سے منع کر دیا تا کہ نہ احمدی ان کی دکانوں پر جا کر کھڑے ہوں اور نہ انہیں اس قسم کا فتنہ کھڑا
کرنے کا موقع مل سکے۔ بس اتنی بات ہے وگر نہ ہندوؤں کا بائیکاٹ ہم نے کبھی نہیں کیا۔ اگر
بائیکاٹ کرنا ہوتا تو صرف قادیان میں ہی کیوں کرتے باہر لاہور اور امرتسر اور دیگر مقامات پر
ہندوؤں سے سو دا وغیرہ خریدنے کی ممانعت کیوں نہ کرتے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہرگز
بائیکاٹ نہیں ہے بلکہ محض جھگڑے سے بچنے کیلئے ایسا کیا گیا۔ کیونکہ میں نے محسوس کیا یہاں کے
ہندوؤں کی دماغی کے دماغی کیفیت ایسی ہو چکی ہے کہ وہ ہمار ہے کہ وہ ہمارے مقابلہ میں نا جائز ذرائع بھی ائز ذرائع بھی اختیار کر لیتے
ہیں اس لئے میں نے اعلان کر دیا کہ احمدی ان کی دکانوں پر نہ جائیں وگرنہ ہم بائیکاٹ نہیں
کرتے ۔ اب بھی اگر باہر کی ذمہ دار ہندو جماعتیں مجھے اطمینان دلا دیں کہ آئندہ یہاں کے
ہندوؤں کی طرف سے ایسی شرارت نہ ہوگی اور اس بات کی ضمانت دینے والے ہندو قوم کے
معززین ہوں تو میں اُسی وقت اعلان کر دوں گا کہ ان سے حسب سابق خرید و فروخت کی جائے ۔
XXXXXXX
خطبات محمود
۴۲۶
سال ۱۹۳۰ء
پہلے یہاں کے غیر احمدی مسلمانوں نے بھی ان کی تائید کی تھی اس لئے ہم نے ان کے متعلق بھی
یہی رویہ اختیار کر لیا لیکن اب انہوں نے اصلاح کر لی ہے ان کے متعلق یہ حکم منسوخ کر دیا گیا
ہے اور اسی طرح ہندوؤں کے متعلق بھی ہو سکتا ہے بشرطیکہ ذمہ دار معززین کی طرف سے اس امر
کا یقین دلایا جائے کہ آئندہ ایسی شرارت نہ ہوگی ۔ ہاں کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کی
اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ وہ چیزیں ہندو بھی ہم سے نہیں خرید تے ۔ اس طرح اگر انگریز بھی
یہ اعلان کر دیں کہ ہم ہندوستان سے کوئی چیز نہیں خریدیں گے تو ہم بھی ان سے ایسا ہی سلوک
کریں گے لیکن جب کہ وہ یہاں سے کئی اشیاء مثلاً غلہ روئی وغیرہ خریدتے ہیں تو ہم بھی ان کا
بائیکاٹ نہیں کر سکتے اور ہم تو بائیکاٹ کو نا جائز سمجھتے ہیں ۔ ہم نے یہاں جو کچھ کیا محض فتنہ سے بچنے
کیلئے کیا باقی معاملات میں ان سے ہمارے تعلقات بدستور ہیں ۔ ایسی صورت اگر انگریزوں
کے ساتھ پیش آ جائے تو ان سے بھی ایسا کرنا جائز ہوگا یا اگر ہندوستان کے کارخانہ دار گاندھی جی
کے آدمیوں کو جو کپڑا وغیرہ لینے جائیں پکڑ کر ان پر چوری کا الزام لگا دیں اور اس کے بعد
گاندھی جی کوئی ایسا اعلان کریں جس میں اپنے آدمیوں کو وہاں جانے سے روکیں تو یہ قابلِ
اعتراض امر نہیں ہو سکتا اور بعینہ یہی صورت ہماری ہے وگرنہ ہم نے کبھی بائیکاٹ نہیں کیا اور نہ ہی
اسے جائز سمجھتے ہیں اور یہاں کے متعلق اگر اب بھی ہندو لیڈ رضمانت دے دیں تو یہ بندش بھی
اُٹھائی جاسکتی ہے۔ پس اس قسم کی مثال کو بیچ میں لانا کسی طرح بھی درست نہیں ہو سکتا۔ اس کے
علاوہ اور بھی بہت سی باتیں ہیں جنہیں کسی اور موقع پر اُٹھا رکھتا ہوں ۔ ہاں ایک خط کا ذکر کرنا
ضروری سمجھتا ہوں جو من جو منٹگمری سے آیا ہے وہاں سے ایک دوست نے لکھا ہے کہ یہاں بعض لوگ
کہتے ہیں کہ اگر ہم نے اس تحریک کی مخالفت علی الاعلان کی تو لوگ ناراض ہو جائیں گے اور
طرح طرح کی تکالیف پہنچائیں گے ۔ مجھے یہ خط پڑھ کر سخت حیرت ہوئی کیونکہ میں نہیں سمجھ سکتا
مومن بزدل بھی ہو سکتا ہے۔ اگر لوگوں کی مخالفت ہمارا اُس وقت کچھ نہ بگاڑ سکی جب ہم نہایت
قلیل تعداد میں تھے تو اب کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری تعداد بہت بڑھ چکی ہے کیا ہم بز دل
ہو جائیں گے۔ لیکن یہ کیفیت صرف ایک جگہ کی ہے اگر باقی مقامات پر بھی ایسا ہی ہوتا تو بے شک
مجھے مایوسی ہوتی لیکن ایسا نہیں ۔ باقی جہاں ایک ایک دو دو دوست بھی ہیں وہ بھی خوب کام کر
رہے ہیں ۔ حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی ستر سالہ بوڑھے ہیں حتی کہ ان کے منہ میں
XXXXXXXYX
خطبات محمود
۴۲۷
سال ۱۹۳۰ء
دانت بھی نہیں رہے لیکن جس دن وہاں ہڑتال ہوئی وہ اکیلے گئے اور لوگوں کی دُکانیں کھلواتے
رہے حالانکہ وہ پہلے قید بھی ہو چکے تھے اور انہیں ایسے موقع پر دخل دینے کے باعث ہاتھ لگ چکے
تھے لیکن انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی اور پوری کوشش سے کام لیکرڈ کا نیں کھلواتے رہے اور ان
کی تحریک پر کئی مسلمانوں نے اپنی دُکانیں کھول بھی دیں اور بھی کئی ایک مقامات پر ایسے ہی
واقعات پیش آئے ہیں جن کی وجہ سے میں قیاس بھی نہیں کر سکتا کہ احمدی بر دل ہو گئے ہیں ۔
کس قدر شرم اور افسوس کی بات ہے کہ ہماری آنکھوں کے سامنے جبر و تشد داور ظلم ہور ہے رہا ہو
مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے منصوبے عملی صورت اختیار کر رہے ہوں اور ہم اس وجہ سے
چپ چاپ بیٹھے رہیں کہ لوگ ناراض ہو جائیں گے ۔ لوگ ہمارے دوست کس دن ہوئے تھے
اور پھر ہم نے کب لوگوں کی پوجا کی کہ یہ خیال کریں آج وہ ہمارے دوست ہیں ایسا نہ ہو کل
دشمن ہو جائیں ۔ کوئی نہ کوئی جماعت تو ہمارے مقابلہ پر ضرور ہی رہتی آئی ہے اور نبیوں کی
جماعتوں کے متعلق ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔ ہمارے ساتھ بھی ایسے ہی ہوتا رہے گا جب تک کہ
ساری دنیا احمدی نہ ہو جائے ۔ یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو جماعت سست ہو
جائے ۔ کیا منٹگمری کے مسلمانوں او اں اور ہندوؤں میں یہ طاقت ہے کہ وہ احمد ! ہے کہ وہ احمدیوں کیلئے امن پیدا کر
دیں۔ احمدیوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے کام میں سستی کر کے مقامی ہندو مسلمانوں کی
مخالفت سے بچ بھی گئے تو اللہ تعالیٰ ان کیلئے کوئی اور دُکھ پیدا کر دے گا تا وہ غافل نہ ہو جائیں ۔
مومن کبھی بر دل نہیں ہوتا اس لئے ایسے خیالات دل میں نہ لانے چاہئیں۔ اس تحریک سے
مسلمانوں کا صریح نقصان ہو رہا ہے اور اگر اسی طرح ہوتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب ان کی وہی
حالت ہوگی جو سپین میں ہوئی ۔ کیا تم اس نظارہ کو محض اس لئے برداشت کرنے کیلئے آمادہ ہو کہ
کوئی تمہیں گالی نہ دے یا پتھر نہ مارے۔ کیا تمہارے بھائیوں نے کابل میں پتھر نہیں کھائے ۔
جب انہوں نے پتھر کھا کھا کر اپنی جان دے دی اور پتھر مارنے والوں کو دعائیں دیتے اور تبلیغ
کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے تو تم میں سے کوئی کیوں بزدلانہ خیالات کو دل میں جگہ
دے۔ یاد رکھو ہر وہ پتھر جو خدا تعالیٰ کی بات منوانے اور مسلمانوں کی ہمدردی کرنے کی وجہ سے
پڑتا ہے وہ پتھر نہیں پھول ہے ایسے پتھر مبارکبادی کے پھول ہیں جو خدا تعالیٰ پھینکتا ہے۔ اس لئے
ان سے ڈرنا نہیں بلکہ خوش ہونا چاہئے کہ ان کے ذریعہ خدا تعالیٰ اپنے بندے کو عزت دیتا ہے ۔
خطبات محمود
۴۲۸
سال ۱۹۳۰ء
میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں ایسا نمونہ نہ دکھا ئیں گی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہے
بھی نہیں ۔ جہاں ایک دو احمدی بھی ہیں وہ بھی پوری ہمت اور جرات سے کام کر رہے ہیں حتی کہ
سرحد میں بھی جہاں شورش اس قدر زیادہ ہے دوست کام کر رہے ہیں ۔ ہم جو کچھ کرتے ہیں محض
مسلمانوں کے فائدہ کیلئے کرتے ہیں ۔ اگر وہ آج اس بات کو نہیں سمجھتے تو آئندہ نسلیں یقینا یہ کہنے
پر مجبور ہوں گی کہ ایسے نازک موقع پر احمدیوں نے ان کی حفاظت کی پوری پوری کوشش کی ۔
چلا سکیں
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں توفیق دے کہ اس کے قائم کردہ مشن کو اچھی طرح
ہیں اور اس سے وابستہ چیزیں چیزیں یعنی یعنی امن امن و وامان امان کی حفاظت کر سکیں اور دنیا کی مذمت ہمیں سچائی
( الفضل نے جون ۱۹۳۰ء )
کی تبلیغ سے نہ روک سکے ۔ آمین