اپنی دوستیاں خدا تعالیٰ کے مقررہ کردہ اصول کے ماتحت رکھو
خطبات محمود
22
سال ۱۹۳۱ء
اپنی دوستیاں خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ اصول کے ماتحت رکھو
(فرموده ۲۶- جون ۱۹۳۱ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
رسول کریم می فرماتے ہیں قیامت کے دن چند قسم کے آدمیوں پر اللہ تعالیٰ کا سایہ ہو گا
اور ان آدمیوں میں میوں میں سے ایک وہ دو شخص ہوں گے جو اللہ تعالی کے لئے آپس میں محبت کرتے
ہوں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اسی لئے ان لوگوں کو جو ابتدائی زمانہ میں بیعت
کرتے تھے حُبّی فی اللہ لکھا کرتے تھے۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہوتا تھا کہ آپ نے
اللہ تعالی کے لئے مجھ سے تعلق پیدا کیا ہے اور قیامت کے روز آپ اللہ تعالیٰ کے سایہ کے نیچے
ہوں گے۔ لیکن جہاں دوستی اور محبت ایسی اعلیٰ چیز ہے کہ انسانوں کو اللہ تعالیٰ کے سایہ کا مستحق
بنا دیتی ہے وہاں میں دیکھتا ہوں میں بعض اوقات تباہی اور بربادی کا موجب بھی ہو جایا کرتی ہے۔
میرا روز مرہ کا مشاہدہ ہے اور قریباً ہر روز کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ میرے سامنے آجاتا ہے کہ ایک
شخص اچھا نیک دیندار و مخلص ہوتا ہے مگر ابھی ایسے اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچا ہو تا کہ اللہ تعالیٰ کی
خاص حفاظت میں ہو۔ وہ اپنی ذات میں خوبیاں رکھتا ہے مگر کسی دوست یا رشتہ دار کی وجہ سے
ٹھو کر کھا کر کہیں کا کہیں جا نکلتا ہے۔ اس کے اندر اپنی ذات میں تباہی کے سامان نہ تھے مگر اس کے
دوست نے اسے تباہ کر دیا ۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ ایسی دوستی کسی مصرف کی ہو سکتی ہے جو کسی
کو بچانا تو الگ رہا خود کو بھی تباہ کر دے ۔ دوستی کے معنی یہ ہیں کہ ایک انسان دوسرے دوست کے
کام آئے لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ اس کی عارضی تکلیف کو دائمی تکلیف پر مقدم کر دیا
جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک شخص کار بچھ سے دوستانہ
خطبات محمود
۲۰۵
سال ۶۱۹۳۱
تھا۔ اس نے اسے پالا تھا یا کسی مصیبت کے وقت اس پر احسان کیا تھا۔ اس وجہ سے وہ اس کے پاس
بیٹھا کرتا تھا۔ یہ گویا ایک حکایت ہے جو حقیقت بیان کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے۔ اگر چہ ایسا بھی
ہو جاتا ہے کہ آدمی ریچھ وغیرہ جانوروں کو پال کر اپنے ساتھ ہلا لیتا ہے۔ مگر جب میں حضرت مسیح
موعود عليه الصلوة والسلام سے کوئی حکایت روایت کرتا ہوں تو اس کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ یہ
حقیقت بیان کرنے کی غرض سے ایک قصہ ہے یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ تا دشمن یہ اعتراض
نہ کرے کہ یہ ایسے بے وقوف لوگ ہیں کہ سمجھتے ہیں ریچھ انسانوں کے پاس آکر بیٹھتے ہیں۔ یہ
پرانی حکایتیں سبق حاصل کرنے کے لئے ہوتی ہیں اور ان سے مراد ایسے خصائل رکھنے والے
انسان ہوتے ہیں۔ مثلا پرانی حکایتوں میں بادشاہ کے دربار کو شیر کا دربار اور اس کے امراء ووزراء
کو دوسرے جانوروں کی صورت میں پیش کیا جاتا تھا اور اس طرح وہ بادشاہ بھی جس کے متعلق
بات ہوتی نہایت مزے لے لے کر پڑھتا۔ خیر تور پیچھے اس آدمی کا دوست تھا اور اس کے پاس آتا
تھا۔ ایک دن اس کی والدہ بیمار پڑی تھی اور وہ پاس بیٹھا پنکھ ہلا رہا اور لکھیاں اُڑا رہا رہاتھ تھا۔ اتفاق سے
کسی ضرورت کے لئے باہر جانا پڑا اور اس نے ریچھ کو اشارہ کیا کہ تم ذرا لکھیاں اُڑاؤ میں باہر ہو
آؤں۔ ریچھ نے اخلاص سے یہ کام شروع تو کر دیا مگر انسان اور حیوان کے ہاتھ میں فرق ہوتا ہے۔
اور حیوان ایسی آسانی سے ہاتھ نہیں ہلا سکتا جتنی آسانی سے انسان بلا سکتا ہے۔ وہ مکھی اُڑائے
لیکن وہ پھر آبیٹھے پھر اُڑائے پھر آبیٹھے۔ اس نے خیال کیا مکھی کا بار بار آکر بیٹھنا میرے دوست کی
ماں کی طبیعت پر بہت گراں گزرتا ہو گا۔ چنانچہ اس کا علاج کرنے کے لئے اس نے ایک بڑا سا پتھر
اٹھایا اور اسے دے مارا تا مکھی مر جائے۔ مکھی تو مرگئی مگر ساتھ ہی اس کے دوست کی ماں بھی کچلی
گئی۔ یہ ایک مثال ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بعض نادان کسی سے دوستی کرتے ہیں مگر دوستی
کرنے کا ڈھنگ نہیں جانتے۔ وہ بعض دفعہ خیر خواہی کرتے ہیں مگر ہوتی دراصل تباہی ہے۔ اگر
اپنے دوست کے سچے خیر خواہ ہوتے تو بے ایمانی کی طرف نہ لے جاتے بلکہ اگر اسے اس طرف
مائل بھی دیکھتے تو اسے روکتے ۔ رسول کریم میں ہم نے دوستی کا نقشہ کیا خوب کھینچا ہے۔ فرمایا اپنے
بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم - صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ملی ہم یہ کیا بات ہے کیا
ہم ظالم کی مد بھی کیا کریں۔ آپ نے فرمایا جب تو الم کا ہاتھ ظلم سے روکے تو تواس کی مدد کرتا
ہے کہ گویا فرمایا اصل مدد کے معنی یہ نہیں کہ کسی کی منشاء کے مطابق چلتے جاؤ بلکہ یہ ہیں کہ اس
کے فائدہ کے لئے اس کے خلاف بھی چلنا پڑے تو چلو اور بجائے اس کے کہ اس کے ساتھ مل کر
ہے
ظا
خطبات محمود
۲۰۶
سال ۱۹۳۱ء
ظلم کرو۔ اسے بھی اس سے روکو۔ اگر تم ایسا نہیں کرتے تو اسے تباہ کرتے ہو۔ پر صحیح دوستی وہی
ہے جو سمجھ اور عقل سے ہو۔ اگر انسان دیکھے کہ اس کا دوست فتنہ و فساد اور منافقت کی راہوں پر
چلتا ہے تو اس کا فرض ہے اس سے اسے رو کے مگر میں افسوس سے دیکھتا ہوں کہ کئی ایک ایسے
لوگ ہیں کہ اگر انہیں شیطان سے دوستی کا موقع نہ ملتا تو ایسی حالت میں مرتے کہ خدا تعالٰی کی
رحمت کے فرشتے لیے ہاتھ کر کے ان کا استقبال کرتے بعض دوستوں کی بیچ کے لئے تباہ ہو گئے۔
ایک شخص کا کسی سے جھگڑا ہوا اس کے ایک دوست نے ناحق دوستی ادا کرنے کے دھوکا میں اس
جھگڑے میں خوب حصہ لیا۔ وہ پہلا شخص تو اپنی فطرتی نیکی کی وجہ سے تو بہ کر کے پھر اپنی جگہ پر آگیا
مگر وہ دوست جس نے اس کی خاطر اس میں حصہ لیا تھا مرتد ہو گیا۔
پس یا د رکھو دوستیاں جہاں اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہیں وہاں بعض اوقات تباہی و بربادی کا
موجب بھی ہو جاتی ہیں اس لئے دوستوں کو ہمیشہ چاہئے کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ دوستی تقوی
اور سلسلہ کی خدمات کا موجب ہو نہ کہ راہ حق و صداقت سے دور لے جانے کا باعث۔ انسان
بعض اوقات دوست کی حمایت کر کے نقصان اٹھا لیتا ہے اور کبھی دوست اسے تباہ کر دیتا ہے۔
انسان کی دوستی ایک عارضی شے ہے اصل دوستی اللہ تعالیٰ سے ہی ہے۔ وہ بے شک ہمارا خالق
ہے اور ہم اس کی مخلوق ہیں۔ لیکن جب وہ خود فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی مومنوں کا ولی ہے تو جو
انعام اس نے خود ہمیں دیا ہے باوجود یکہ ہم اس کے مستحق نہیں مگر اس کی عنایت کو ہم رد بھی
نہیں کر سکتے ہیں یہ خطاب ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنوں کو دیا گیا ہے۔ یہ اس لئے فرمایا کہ
اسلام نے دوستی پر اتنا زور دیا ہے کہ ممکن تھا بعض لوگ اسی کی وجہ سے تباہ ہو جاتے اس لئے اس
کی صراحت کردی کہ مومنوں کا اصل دوست اللہ تعالیٰ ہی ہونا چاہئے ۔ الیکشن وغیرہ کے موقع پر
بعض لوگ لکھتے ہیں ہم اپنے فلاں دوست کو روٹ دینے کا وعدہ کر چکے ہیں اب اس وعدے کو
کیسے توڑ سکتے ہیں۔ میں ہمیشہ ایسے لوگوں کو یہی جواب لکھوایا کرتا ہوں کہ تمہاری اصل دوستی اللہ
تعالٰی سے ہے۔ انبیاء کی جماعت حزب الله ہوتی ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے کوئی عہد کرتا ہے
وہ گویا اس جماعت سے کرتا ہے۔ اور جس طرح ایک شخص اگر کسی کا دوست ہو تو اس کے بیوی
بچوں، بھائی، بہنوں ، ماں باپ سب سے ہی وہ خیر خواہی کرتا ہے۔ اسی طرح جو شخص اللہ تعالی سے
دوستی کرتا ہے وہ اس کے حزب سے بھی کرتا ہے۔ پس جو شخص یہ اقرار کرتا ہے کہ میں مومن
ہوں اس کا پہلا عبد اللہ تعالٰی سے ہوتا ہے اور اس عہد کی موجودگی میں وہ کسی اور سے عہد کر ہی
خطبات محمود
۲۰۷
سال ۶۱۹۳۱
نہیں سکتا۔ میری اگر ایک چیز ہے اور میں اسے دینے کا وعدہ ایک شخص سے کر چکا ہوں تو دو گھنٹہ
بعد اگر کسی اور کو دینے کا وعدہ کرلوں اور پھر کہوں کہ میں اسے کیسے توڑ دوں تو یہ نا معقول بات
ہے۔ دوسرا وعدہ تو وعدہ ہو ہی نہیں سکتا جب کسی اور کو دینے کا وعدہ پہلے کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح
اگر ایک شخص اللہ تعالیٰ کو سارے حقوق دے دیتا ہے تو اس کے باقی تمام وعدے اللہ تعالیٰ کی
مرضی کے تابع ہو جائیں گے۔ اور اگر وہ پہلے عہد کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو وہ معاہدہ کہلاہی
نہیں سکتا۔ اصل دوستی مومن کی اللہ تعالیٰ سے ہوتی ہے باقی باتیں سب اس کے تابع ہیں اور
انہیں اس پر قربان کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی دوستی یہ نہیں کہ وہ خود دنیا میں آئے اور انسان سے
تعلق پیدا کرے اس کی دوستی یہی ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ جو جماعت کی اصلاح کا کام کرتے ہیں
وہ خواہ نبی ہوں یا غیر نبی خلیفہ ہوں یا غیر خلیفہ مامور ہوں یا غیر مامور ان سے دوستی کی جائے۔
ایک جگہ اگر ایک شخص کی کوشش سے چند ایک لوگوں کو ہدایت ہو جاتی ہے تو گو وہ نہ خلیفہ ہے
اور نہ پریذیڈنٹ یا سیکرٹری مگر اس جگہ وہ خدا کا نمائندہ ہے بلکہ جہاں کوئی مومن نہ ہو وہاں غریب
اللہ تعالیٰ کا دوست ہے۔ چنانچہ بائبل میں لکھا ہے
پھر وہ بائیں طرف والوں سے کہے گا اے ملعونو! میرے سامنے سے اس ہمیشہ کی
آگ میں چلے جاؤ جو ابلیس اور اس کے فرشتوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ کیونکہ میں
بھو کا تھا تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔ پیاسا تھا تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔ پر دیسی تھا تم نے مجھے گھر
میں نہ اتارا - نگا تھا تم نے مجھے کپڑا نہ پہنایا۔ بیمار اور قید میں تھا تم نے میری خبر نہ لی۔ تب
وہ اسے جواب میں کہیں گے اے خداوند ! ہم نے کب تجھے بھو کا یا پیا سایا پر دیسی یا ننگایا
بیمار یا قید میں دیکھ کر تیری خدمت نہ کی۔ اس وقت وہ ان سے جواب میں کہے گا۔ میں تم
سے سچ کہتا ہوں چونکہ تم نے ان سب چھوٹوں میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ نہ کیا اس
لئے میرے ساتھ نہ کیا۔ اور یہ ہمیشہ کی سزا پائیں گے ۔ مگر راستباز ہمیشہ کی زندگی ۔ "
تو جس جگہ ایمان کا سوال نہ ہو وہاں غریب ہی خدا کا دوست ہوتا ہے اور اس سے تعلق خدا
تعالی سے تعلق ہوتا ہے۔ پس مومنوں کو چاہئے کہ اپنی دوستیوں کو کسی اصول کے ماتحت رکھا
کریں اس کے بغیر دوستی نہیں بلکہ دشمنی ہے اور ایسا شخص قیامت کے دن کہے گا کاش ! یہ میرا
دوست نہ ہوتا۔ تانہ مجھے تباہ کرتا اور نہ خود تباہ ہوتا۔
(الفضل ۲- جولائی ۱۹۳۱ء)
خطبات محمود
سال ۱۹۳۱ء
ا بخاری کتاب الايمان باب قول النبى صلى الله عليه وسلم بنى الاسلام على
خمس
بخاری ابواب المظالم والقصاص بابا عن اخاک ظالما او مظلوما
همتی باب ۲۵ آیت ۴۱ تا ۴۵ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء