مسلمانانِ کشمیر کی مدد کرو اور فتنہ و فساد سے بچو

خطبات محمود
۳۴۸
(42)
مسلمانان کشمیر کی مدد کرو اور فتنہ و فساد سے بچو
فرموده ۵- فروری ۱۹۳۲ء)
سال ۱۹۳۲ء
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
یہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور آخری عشرہ میں آخری جمعہ اور ۲۷ تاریخ ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا ہے جب جمعہ اور رمضان المبارک کی ستائیسویں
تاریخ جمع ہوں تو لیلتہ القدر ہوتی ہے۔ پس یہ دن ایک نہایت ہی مبارک دن ہے اور ایک غنیمت
گھڑی ہے جس سے مؤمن جتنا بھی فائدہ اٹھا سکیں تھوڑا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ رمضان کے آخری
جمعہ میں لوگ کثرت سے شریک ہوتے ہیں حتی کہ جو لوگ سال بھر نماز کے قریب بھی نہیں آتے
وہ بھی اس میں شریک ہو جاتے ہیں ان کا خیال ہے کہ آج کی نماز سارے سال کی نمازوں کی قائم
مقام ہو جاتی ہے اور اس کا نام انہوں نے قضا عمری رکھا ہوا ہے۔ مجھے معلوم نہیں اس خیال کے
ماتحت یا کسی اور وجہ سے ہماری جماعت کے لوگ بھی اس دن کثرت سے شامل ہوتے ہیں۔ میرا یہ
مطلب نہیں کہ ہماری جماعت کے جو لوگ پہلے نمازوں میں نہیں آتے وہ بھی شامل ہوتے ہیں
کیونکہ سوائے چند ایک آوارہ لڑکوں کے یا بعض منافقوں کے یہاں کے لوگ پہلے ہی مسجدوں
میں باقاعدہ آتے ہیں میرا مطلب یہ ہے کہ اس دن باہر کی جماعتیں بھی شریک نماز ہوتی ہیں اور
اس وجہ سے ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے چنانچہ آج بھی آپ دیکھ رہے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کا
اس قدر ہجوم ہے کہ مسجد سے باہر کمروں میں اور مکانوں کی چھتوں پر بھی عورتیں مرد بیٹھے ہیں مگر
پھر بھی جگہ کی تنگی ہو رہی ہے اور مرد مسجدوں میں جس طرح ہجوم کر کے تنگی سے بیٹھے ہیں اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز نہیں پڑھی جاسکے گی ایک دوسرے کی پشت پر سجدہ کرنے کی جو اجازت

خطبات محمود
سال ۱۹۳۲ء
شریعت نے دی ہے آج اس پر عمل کر کے بھی شاید گزارہ نہ ہو سکے ۔ پس ان لوگوں کو جو آج نماز
میں شامل ہونے کے لئے جمع ہوئے ہیں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی ان میں سے قضائے
عمری کی نیت سے شامل ہوا ہے تو یہ ایک حقیر اور ذلیل چیز ہے جو اس کے پیش نظر ہے اور وہ
بجائے نیکی کے بدی کا مرتکب ہوتا اور گنہگار ٹھہرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس خیال سے آیا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس رات کو لیلتہ القدر قرار دیا ہے اور یہ مقام آپ کی
نزول گاہ ہے اور خدا تعالیٰ کے انوار یہاں نازل ہوتے ہیں۔ اس مسجد کا نام خدا تعالیٰ نے مسجد
اقصیٰ رکھا ہے اور اس کے متعلق فرمایا ہے کہ مُبَارَكُ وَمُبَارَكٌ كُلِّ أَمْرٍ مُبَارَكَ يُجْعَلُ
فیہ کے یعنی جو کام یہاں کیا جائے گاوہ بابرکت ہو گا۔ تو اس مسجد کی نماز اس کے لئے زیادہ ثواب کا
موجب ہو گی۔ پس اگر چہ نماز کے متعلق میں یہ کہنے سے تو ڈرتا ہوں کہ اس دن نہ آیا کرو لیکن یہ
ضرور کہوں گا کہ نیک نیت کے ساتھ آؤ اور قضا عمری کا خیال تک دل میں نہیں ہونا چاہئے ۔ ہاں
جو شخص نیک نیتی سے گھر کو چھوڑتا ہے اور پیدل چل کر یا سواری کے ذریعہ یہاں آتا ہے اللہ
تعالی اس کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا اور وہ ثواب سے محروم نہ رہے گا۔ پس جہاں میں یہ کہتا
ہوں کہ خصوصیت سے اس دن کو عبادت کا دن نہ بناؤ وہاں مسجد میں آنے سے بھی ہرگز نہیں
روکتا۔ نماز کے لئے ضرور آؤ مگر ثواب کی نیت سے آؤ اور یہ خیال لے کر آؤ کہ یہ مقدس جگہ
ہے۔
اس کے بعد میں احباب جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ مسجد جو کسی وقت
آدمیوں کی محتاج تھی اب ہمارے لئے تنگ ہو رہی ہے اب وہ دن آگیا ہے کہ ہم اسے بڑھانے
کی کوشش کریں اس کے جس طرف راستہ ہے ادھر تو بڑھائی نہیں جاسکتی اس لئے اس کے
بڑھانے کی صرف یہی صورت ہے کہ دوسری طرف کے مکانات خرید کر اس میں شامل کر لئے
جائیں۔ ایک مکان تو خرید بھی لیا گیا ہے اور اگر خدا نے چاہا تو کسی وقت مسجد میں شامل کیا جاسکے
گا۔ فی الحال اسے جنوبی پہلو میں بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ میں نے سنا ہے کہ ایک احمدی
دوست اپنا مکان فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ کارکنوں کو چاہئے کہ اگر وہ فروخت کریں تو اسے خرید
لیں اور اسکی تعمیر کو صرف قادیان والے اپنا فرض سمجھیں ۔ یہ غلط اصول ہے کہ ہم مقامی کاموں
میں بیرونی جماعتوں کی امداد امداد کے خواہشمند ہوا ما۔ یہ کم ہوتی ہے جسے جس قدر جلد ہو سکے دور کرنا
چاہئے ۔ اگر محلہ دار الفضل کے لوگ ڈیڑھ دو ہزار روپیہ خرچ کر کے اپنے لئے مسجد تیار کر سکتے
ہوں۔

خطبات محمود
۳۵۰
سال ۱۹۳۲ء
ہیں۔ اگر دار الرحمت کے لوگ اتنے ہی خرچ سے اپنے محلہ میں مسجد بنوائی نے ہیں تو کوئی وجہ نہیں
کہ قادیان کی ساری جماعت مل کر پانچ چھ ہزار روپیہ مرکزی مسجد کے لئے خرچ نہ کر سکے۔ میں
جانتا ہوں کہ بعض بیرونی مخلصین اس بات کو نا پسند کریں گے کہ اس مسجد کی توسیع میں جسے اللہ تعالٰی
نے مسجد اقصیٰ قرار دیا اور جو اس کے انوار کی جلوہ گاہ ہے اور جو در حقیقت ایک مرکزی حیثیت
رکھتی ہے حصہ لینے سے انہیں محروم کر دیا جائے۔ لیکن اس کی یہی صورت ہو سکتی ہے کہ اگر کوئی
حصہ لینا چاہے تو لے ہم کسی کو حکم نہیں دیں گے کہ وہ ضرور اس میں حصہ لے۔ یعنی اس میں
با قاعدہ چندوں کی طرح جماعت دار اس کو تحریک نہیں کی جائے گی ۔
یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی برکات جس وقت نازل ہونا شروع ہوتی ہیں تو وہ آثار سے
پہچانی جاتی ہیں۔ اگر وہ جماعت جسے دشمن چاہتے تھے کہ کچل دیں ، ہر سال یا دوسرے تیسرے
سال اپنی سابقہ عمارتوں کو اپنی وسعت کے مقابلہ میں میں تنگ محسوس کرنے ۔ س کرنے لگے تو یہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کا نشان ہے۔ لیکن یہ بھی اس کی سنت ہے کہ جب وہ کسی جماعت کو وسعت دینا چاہتا ہے
لیکن وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتی اور اللہ تعالی کے فضلوں کے ساتھ ساتھ ترقی کرنے کی
کوشش نہیں کرتی تو وہ پھر اسے تنگ کر دیتا ہے۔ پس پیشتر اس کے کہ خدا تعالیٰ کے جب یہ خود
وسعت نہیں چاہتے تو انہیں کیوں وسعت دی جائے اور اس رنگ میں اس کی نگاہ ہم پر
پڑے اس طرف توجہ کرو۔ اور جس قدر جلد ہو سکے مسجد کو وسیع کر دو اور دعائیں کرتے رہو کہ
خدا تعالیٰ اور بھی وسعت عطا فرمائے۔ سردست ہمیں یوں کرنا چاہئے کہ ممبر کو اور جنوب کی طرف
رکھ دیا جائے عورتوں والے حصہ کو بھی مردوں کے حصہ میں شامل کر دیا جائے ۔ اور ملحقہ عمارت
خرید کر عورتوں کے لئے مخصوص کر دی جائے۔ پھر اگر خدا تعالیٰ توفیق دے تو کسی وقت موجودہ
ڈاک خانہ والا مکان شامل کر کے اور گلی پر چھت ڈال کر مسجد کو دو گنا کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر چہ یہ
کچھ کرنے کے باوجود بھی ہماری ترقیات کے مقابلہ میں یہ کسی وقت تنگ ہی نظر آئے گی لیکن
مسجد کی طرف سے ایک جگہ جا کر اسے فی الحال ضرور رکنا پڑے گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام فرمایا کرتے تھے۔ کوئی وقت آئے گا کہ ہمارے گھر سے چل کر مسجد میں داخل ہو جایا
کریں گے اور راستہ میں سڑک پر نہیں چلنا پڑے گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے مکانات کے پاس پہنچ کر ضرور اس کی وسعت روکنی پڑے گی۔ ورنہ
وہ پیشگوئی پوری نہ ہو سکے گی۔ یا پھر شاید وہ وقت بھی آجائے کہ پاس کے سب مکانات اور دکانیں
سب چوکھ

خطبات محمود
۳۵۱
سال ۱۹۳۲ء
احمدیوں کے ہاتھ آجائیں۔ اور اس صورت میں ہم گلیوں کو بھی ان کی موجودہ جگہ سے ہٹا سکیں
اور مسجد شمال کی طرف بھی بڑھائی جاسکے۔ اس وقت جو تبدیلی کی جائے اس میں یہ بھی ضروری
ہے کہ اس بر آمدہ کی چھت اونچی کی جائے۔ مجھ سے کئی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ خطبہ کی آواز
نہیں پہنچتی۔ حالانکہ جلسہ کے موقع پر جبکہ مجمع بہت زیادہ ہوتا ہے ، سب لوگ میں سب لوگ میری آواز سن سکتے
ہیں۔ یہاں نہ سن سکنے کی وجہ صرف یہی ہے کہ بر آمدہ نیچا ہے اور ممبر پر کھڑے ہو کر بولنے سے
برآمدہ کی چھت سے آواز رک جاتی ہے۔ پس جب تبدیلی کی جائے تو اس امر کو بھی مد نظر رکھا
جائے کہ اس برآمدہ کی چھت اونچے ستونوں پر ڈالی جائے اور ا ئے اور اسے ڈرا اور پھیلا دیا جائے ۔ اس
سے خوبصورت بھی معلوم ہو گا اور آواز بھی صاف سنی جاسکے گی اور جگہ بھی زیادہ نکل آئے گی۔
اس کے بعد میں احباب کو اسی مضمون کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو چند روز قبل بیان کر چکا
ہوں یعنی مسئلہ کشمیر کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ آثار سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توجہ
اس طرف ہے۔ اس کے بعد کثرت سے دوستوں نے رڈیا اس کے متعلق سنائے ہیں جن کی تعداد
۵۰-۴۰ کے قریب ہے۔ بعض اس واقعہ سے قبل کے ہیں اور بعض بعد کے۔ اور ان سے معلوم
ہوتا ہے کہ میرا یہ استنباط بالکل صحیح تھا کہ اللہ تعالٰی کی اس طرف خاص توجہ ہے اور اس خطبہ کے
معابعد ریاست میں فساد پیدا ہو جانا اور حالات کا زیادہ بگڑ جانا ظاہر کرتا ہے کہ یہ مسئلہ خاص طور پر
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ہے۔ جب خدا تعالیٰ کسی کام کو کرنا چاہتا ہے تو ظاہری لحاظ سے اس میں
مشکلات اور خرابی بھی پیدا کر دیتا ہے تا جب اس میں کامیابی ہو تو دنیا کو معلوم ہو سکے کہ یہ خاص
اسی کا کام ہے۔ اور اس وقت چونکہ مسلمانان کشمیر پر سخت ظلم ہو رہا ہے اس لئے معلوم ہو تا ہے
کہ اللہ تعالٰی ضرور اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا چاہتا ہے ۔ مجھے تو مہاراجہ صاحب کشمیر پر بہت رحم آتا
ایسے باپ کے فرزند ہیں جسے اسلام سے محبت تھی۔ جس کے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک ایسے ہے
حضرت خلیفہ المسیح الاول کے ساتھ بھائی چارہ کے تعلقات تھے اور قادیان آجانے کے بعد بھی
برابر ان کے درمیان خط و کتابت جاری رہی رہی اور انہوں نے آپ سے ۱۵ سپارے قرآن شریف
کے بھی پڑھے تھے۔ ان وجوہات کی بناء پر مجھے شروع سے ہی مہاراجہ صاحب کشمیر کے ساتھ دلی
ہمدردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچے بغیر یہ
کام ہو جائے ۔ مگر ریاست کے غریب مسلمانوں پر جو مظالم روا رکھے جا رہے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ
لاکھوں آہیں ان کے خلاف اٹھ رہی ہیں جو یقینا خداتعالی کے غضب کو بھڑکانے کا موجب ہوں

خطبات محمود
۳۵۲
سال ۱۹۳۲ء
گی۔ پس جہاں دوست مظلومین کشمیر کے لئے دعا کریں وہاں یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مہا راجہ
صاحب کو اس وجہ سے کہ وہ ایک نیک باپ کے بیٹے ہیں اپنے غضب سے بچائے کیونکہ اس کی
سنت ہے کہ وہ نیکوں کی اولاد کو اپنے غضب سے بچاتا ہے۔ میری عادت ہے کہ میں کبھی کسی کے
لئے بد دعا نہیں کرتا لیکن ریاست کشمیر کی طرف سے غریب مسلمانوں پر اس قدر مظالم روا رکھے
جا رہے ہیں کہ کئی بار بد دعا کی طرف دل مائل ہو جاتا ہے اور چہرا روکنا پڑتا ہے۔ کیونکہ میں خدا
تعالٰی کے اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ رَحْمَتِی وَسِعَتْ كُلَّ شئے بد دعا سے پر ہیز کرتا
ہوں۔
میں احباب جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تمہیں لاکھ انسانوں کی قوم سینکڑوں
سال سے ظلم اور استبداد کے نیچے چلی آتی ہے۔ پھر وہ ہماری تحقیق کے مطابق بنی اسرائیل میں
سے ہے۔ وہی بنی اسرائیل جنہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ان کے
ذریعہ فرعون کے مظالم سے نجات دلائی تھی۔ اور کوئی تعجب نہیں کہ وہ پھر اس فرعونی حکومت
سے ان غریبوں کو بھی بچانا چاہتا ہو ۔ اس لئے اس معاملہ میں ہماری مدد اس کی خوشنودی کا موجب
ہوگی۔ پس جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ اس موقع سے محروم نہ رہیں۔ اور اس معاملہ میں یہ
کبھی خیال نہیں کرنا چاہئے کہ وہ لوگ ہماری جماعت سے تعلق نہیں رکھتے ، ہمیں ان کی مدد کی کیا
ضرورت ہے۔ جس طرح خدا تعالیٰ کا احسان اپنے پرائے میں کوئی فرق نہیں کرتا اسی طرح مومن
کے احسان میں بھی کوئی اس قسم کی تمیز نہ ہونی چاہئے ۔ قرآن کریم کی سورۃ نور میں مذکور ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا پر جن لوگوں نے بہتان لگایا ان میں سے بعض کے رشتہ داروں نے
آئندہ ان سے حسن سلوک کرنا بند کر دیا ۔ اس پر خدا تعالیٰ نے خاص طور پر حکم دیا کہ احسان کو
مت رو کو بلکہ بد ستور کرتے جاؤ ۔ پس یہ خدا تعالی کی تعلیم ہے جس پر ہمیں عمل کرنا چاہئے ۔ اور
ان بے چاروں کی تو ایسی مظلومی کی حالت ہے کہ اگر وہ مسلمان بھی نہ ہوتے تب بھی ان کی مدد
واجب تھی کیونکہ ہم دنیا میں خدا تعالیٰ کے نمائندے اور مظہر ہیں ۔ اور جس طرح خدا تعالی کی رحمت
ہر چیز پر حاوی ہے اسی طرح ہمارا احسان بھی عام ہونا چاہئے۔ اس لئے میں پھر تحریک کرتا ہوں کہ
رمضان المبارک کے آخری ایام کی مبارک دعاؤں اور صدقوں میں ان مظلومین کو نہ بھولو۔ اور
چونکہ رسول کریم مسلم نے فرمایا ہے کہ بہترین عبادت وہی ہے جس پر مداومت اختیار کی
جائے ۔ اس لئے آئندہ بھی جب تک یہ کام ختم نہ ہو اس سلسلہ کو جاری رکھو۔ میں نے اندازہ

خطبات محمود
۳۵۳
سال ۱۹۳۲ء
لگایا ہے کہ قلیل ترین اخراجات کے لئے اس تحریک پر دو ہزار روپیہ ماہوار خرچ آتا ہے۔ اور اگر
ہماری جماعت کے دوست ایک پائی کی روپیہ ماہوار چندہ اپنے اوپر مظلومین کشمیر کی امداد کے لئے
لازم کرلیں، تو بھی کافی رقم جمع ہو سکتی ہے اور جو لوگ بارہ چودہ بلکہ پچیس تیں پائی نی روپیہ چندہ
دینے کے عادی ہیں ان کے لئے ایک پائی کا اضافہ کوئی بڑی بات نہیں اور یہ کوئی بوجھ نہیں کیونکہ
وہ اس کے عادی ہو چکے ہیں۔ عام طور پر چندہ عام ایک آنہ فی روپیہ یعنی با یعنی بارہ پائی ادا کیا جاتا ہے۔ پھر
چندہ خاص چندہ جلسہ سالانہ اور مختلف عارضی تحریکات اسکے علاوہ ہیں۔ اور ان کو ملالیا جائے تو
جماعت کے چندہ کی اوسط ۱۵ پائی فی روپیہ کے قریب ہو جاتی ہے۔ اور اگر اس میں ایک پائی کا
اضافہ کر لیا جائے تو کوئی بوجھ نہیں ۔ پھر بعض لوگ زیادہ بھی دے سکتے ہیں۔ ایک دوست نے تو یہ
نمونہ دکھایا ہے کہ وہ موصی ہیں لیکن باوجو د دسواں حصہ دین کی راہ میں باقاعدہ ادا کرنے کے اب
وہ وعدہ کرتے ہیں کہ میں کشمیر کے لئے جب تک یہ کام ختم نہ ہو جائے اپنی آمد سے ایک آنہ فی
روپیہ چندہ دیتا رہوں گا جو پندرہ سولہ روپیہ ماہوار کے قریب ہو گا۔ غرض جو زیادہ دے سکتا ہو وہ
زیادہ دے لیکن کم از کم ایک پائی تو ہر شخص دے اور یہ کوئی بڑا بوجھ نہیں۔ جو شخص ماہوار سو
روپیہ تنخواہ پاتا ہے اسے سو پائی یعنی صرف سوا آٹھ آنہ ماہوار دینے ہوں گے اور یہ کوئی ناقابل
برداشت بوجھ نہیں۔ پچاس روپے والے کو چار آنہ اور ایک دھیلہ دینا پڑے گا۔ اس قسم کے
چندوں میں طالب علم بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ جو طالب علم پندرہ روپیہ ماہوار خرچ لیتا ہے وہ
نہایت آسانی کے ساتھ پندرہ پائیاں ادا کر سکتا ہے۔ پس اگر دوسرے لوگ سنتی دکھائیں اور
مخالفت کی وجہ سے اس میں حصہ نہ لیں اور جماعت کے دوست ہی ایک پائی فی روپیہ ادا کرنے
لگ جائیں تو بھی بہت کام ہو سکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ قادیان اور باہر کے دوست پوری تندہی
کے ساتھ اس طرف متوجہ ہوں گے ۔ مگر اس کے متعلق یہ ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ میں حکم نہیں
دیتا صرف ترغیب دلاتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں اگر میری اس ترغیب کو بھی کارکن با قاعدہ
دوستوں کے کانوں تک پہنچا دیں تو لوگ اس پر عمل کرنے لگ جائیں گے ۔ ہاں جسے ملال ہو اسے
چھوڑ دو۔ کیونکہ یہ خالص دینی کام نہیں کہ اس میں حکم دیا جا سکے ۔ مگر تحریک ضرور کرو۔
اس کے بعد میں ایک عظیم الشان ملکی معاملہ کی طرف جماعت کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ
ہندوستان کا سیاسی فتنہ ہے ۔ ہمارا جہاں یہ فرض ہے کہ ریاست کشمیر کے مسلمانوں کو مظالم سے
بچائیں وہارا یہ بھی ہے کہ اپنے ملک کو بھی ہر قسم کی فتنہ انگیزی سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔

خطبات محمود
۳۵۴
سال ۱۹۳۲ء
اس وقت یہاں بہت سے فتنے ہیں ایک تو مسلمانوں کی حق تلفی کا سوال ہے اور دوسرے حکومت
کے خلاف شورش ۔ اس حکومت کو خواہ غاصبانہ ظالمانہ یا غیر ملکی کہہ لو لیکن بہر حال ملک کا انتظام
اس کے ہاتھ میں ہے اسے ایسے طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ملک کے اخلاق
بگڑ جائیں اور عام بدامنی شروع ہو جائے اور یہ ایسی باتیں ہیں جن سے ملک کا کوئی حقیقی خیر خواہ
آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ ان دونوں فتنوں کا مسلمانوں کو ہوشیاری سے مقابلہ کرنا چاہئے ۔ بعض
نادان کہہ دیتے ہیں کہ حکومت چونکہ ہمارے جائز حقوق کو تسلیم نہیں کرتی اس لئے میں بھی اس
جھگڑے میں پڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ غیر جانبدار رہنا چاہئے اور کانگریس اور انگریز کو لڑنے دینا
چاہئے ۔ بلکہ بعض نادان تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ اگر حکومت ہمارے حقوق نہ دے تو ہمیں
کانگرس سے مل جانا چاہئے۔ بعض احمدیوں کو شکایت ہے کہ فساد کے موقع پر انہوں نے اپنی جانوں
کو خطرہ میں ڈال کر حکومت کی مدد کی لیکن جب تعزیری ٹیکس لگا تو احمدی بھی اس میں شامل کر لئے
گئے۔ میں مانتا ہوں کہ یہ سب کچھ درست ہے اور گورنمنٹ کے فرائض میں ہے کہ ایسا نہ کرے
لیکن اگر وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں سستی اور کو تاہی کرتی ہے تب بھی ہمیں اپنے فرض کو نہیں
چھوڑنا چاہئے۔ اگر انگریز ایک جرم کرتے ہیں تو اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم بھی بد اخلاق ہو
جائیں۔ اگر کوئی شخص ہماری چوری کرتا ہے تو ہمیں ہر گز اس کا مال چھرا کر نہیں کھا لینا چاہئے ۔ خدا
تعالٰی نے ہر چیز کے لئے راستے مقرر کئے ہیں اور حکم دیا ہے کہ ان کے ذریعہ اپنے حقوق حاصل
کرو - قرآن کریم میں حکم ہے کہ وَآتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَا بِهَا ہے یعنی ہر کام کے لئے اللہ تعالٰی
نے دروازے رکھے ہیں اور انہی کے راستہ اسے سرانجام دینا چاہئے۔ یہ نہیں کہ اپنا مکان سمجھ کر
جدھر سے مرضی ہو چلے آؤ بلکہ دروازہ کے راستے سے ہی آؤ ۔ یہ نادانی اور جہالت ہے کہ چونکہ
ہمارا حق ہے اس لئے جس طرح بھی لے سکیں لے لیں۔ کیونکہ باوجود حق ہونے کے اللہ تعالی نے
بعض رہتے مقرر کئے ہیں اور انہی کے ذریعہ حق لیا جا سکتا ہے۔ پس گو بعض دفعہ گور نمنٹ امن
قائم کرنے والوں کی تذلیل بھی کرتی ہے ان پر تعزیری ٹیکس بھی لگا دیتی ہے ہمیں اپنے فرض کو
فراموش نہ کرنا چاہئے ۔ اگر وہ جرم کرتی ہے تو خدا کے سامنے جوابدہ ہو گی۔ اور شاید اسی دنیا میں
حکومت کی کمزوری کی صورت میں وہ اپنی سزا پائے مگر اس کے یہ معنی نہ ہونے چاہئیں کہ ہم اپنے
فرائض ترک کر دیں۔ یہ تو وہی مثال ہو گی کہ کہتے ہیں کوئی شخص کسی کا بر تن عاریتا مانگ کر لے گیا
اور عرصہ تک واپس نہ کیا۔ ایک دن جو وہ واپس لینے کے لئے اسکے مکان پر گیا تو دیکھا کہ اس میں

خطبات محمود
۳۵۵
سال ۱۹۳۲ء
ساگ ڈال کر کھا رہا ہے۔ مالک یہ دیکھ کر سخت برہم ہوا اور کہنے لگا کہ دیکھو تم میرا برتن ایک دن
کے لئے مانگ کر لے آئے تھے لیکن آج تک واپس نہیں کیا اور اس وقت بڑے مزے سے اس
میں ساگ ڈال کر کھا رہے ہو۔ میں بھی دیکھنا تمہارا بر تن مانگ کر لے جاؤں گا اور اس میں کوئی
نجس چیز ڈال کر کھاؤں گا۔ اب بظاہر تو وہ بدلہ لینے کی دھمکی دیتا ہے لیکن نہایت ہی نامعقول
صورت کا بدلہ ہے۔ اس نے یہ بھی نہ سوچا کہ نجاست کھانے سے تو اس کا اپنا نقصان ہو گا۔ پس
انتقامی جذبات بھی انسان کو خراب کر دیتے ہیں۔ یہ اصول ٹھیک نہیں کہ چونکہ انگریز ناجائز کام
کرتے ہیں اس لئے ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔ حالانکہ ہمیں تو جو کرنا چاہئے خدا کے حکم کے
ماتحت کرنا چاہئے اور ملک میں قیام امن خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔ پس اگر انگریز خود امن نہ بھی قائم
کریں۔ جب بھی ہمیں چاہئے کہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر بھی اسے قائم کریں۔ اور یہ انگریز
کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالی کے حکم کے لئے اور اپنی اولادوں کو بد اخلاقی سے بچانے کے لئے ہے۔
اگر کسی وجہ سے ہم اس فرض سے دست کش ہو جائیں تو اس کے یہ معنی ! یہ معنی ہوں گے کہ نادانی کی
وجہ سے ہم اپنی اولادوں کو بگاڑتے ہیں اور اس میں انگریز کا نہیں بلکہ ہمارا اپنا نقصان ہے۔ اس
لئے میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ قتل و غارت گری جو بعض لوگ ملک میں کر رہے ہیں ، اس
کا مقابلہ کرنا اس کا فرض ہے۔ میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر کہا تھا کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے
میں عنقریب ایک سکیم پیش کروں گا جس کی تفصیلات اس وقت زیر غور ہیں۔ لیکن جب تک وہ
عمل میں نہ آئے جماعت کا فرض ہے کہ جس طرح ہمیشہ اپنی اپنی جگہ پر ایسی تحریکات کا مقابلہ کرتی
رہی ہے اسی طرح اس موقع پر بھی کرے۔ قطع نظر اس سے کہ حکومت ہماری ہتک کرتی
ہے ، تذلیل کرتی ہے ، ہمیں سزائیں دیتی ہے، جرمانے کرتی ہے ہمارا یہ فعل خدا تعالیٰ کی رضاء
کے لئے اس کے دین کے قیام کے لئے اسی طرح اپنے ملک اور اپنی اولادوں کی اصلاح کے لئے
ہونا چاہیے۔ ایسی شرارتیں بعض اوقات خود حکومتیں بھی کر دیا کرتی ہیں تا رعایا پر زیادہ تشدد اور
ظلم کا موقع مل سکے۔ اور میں کہوں گا اگر خود حکومت کی طرف سے بھی ایسی حرکات ہو رہی ہوں
تب بھی ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ ہم انگریز کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی رضاء دین
ملک اور اپنی اولادوں کی بہتری کے لئے ایسی تحریکات کے مخالف ہیں۔ اسی طرح ملک کے اندر
قانون شکنی کی جو روح پیدا ہو رہی ہے اسے بھی روکنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ آج جن بچوں کو کہا
جاتا ہے کہ جاؤ انگریزی قوانین توڑ دو وہ کل ضرور باپ سے کہیں گے کہ جاؤ میں تمہاری بات

خطبات محمود
۳۵۶
سال ۱۹۳۲ء
نہیں مانتا اور اسی طرح شاگرد استادوں کی نافرمانی کریں گے ۔ گویا یہ تحریک ہماری اہلی زندگی کو تباہ
اور اولاد کی تربیت کا ستیا ناس کرنے والی ہے۔ اگر آج بچوں کو انگریزی قانون توڑنے کا عادی بنایا
جائے گا تو یقینا کل شاگر د استاد کو بیٹی ماں کو اور لڑکا باپ کو جواب دے گا۔ اور یہ سلسلہ یہاں تک
پھیلے گا کہ ملک کی حالت بالکل خراب ہو جائے گی۔ دراصل حقوق حاصل کرنے کے لئے
صبر، تقوی ، نیکی ہمت اور صداقت سے کام کام لینا چاہئے ۔ جو قوم سچائی کے ساتھ اپنا حق لینا چاہے
اسے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔
صداقت خواہ ایک آدمی لے کر کھڑا ہو ، جھوٹ کو اس کے سامنے ضرور ذلت اٹھانی پڑتی ہے۔
بڑی سے بڑی حکومت بھی اس کے سامنے دب جاتی ہے۔ جائز حقوق حاصل کرنے کے لئے ناجائز
ذرائع اختیار کرنا کسی صورت میں بھی مناسب نہیں۔ جو قوم جائز ذرائع سے جد و جہد کرتی ہے اور
صداقت کے ساتھ اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے ساری دنیا کی حکومتیں مل کر بھی اسے محروم
نہیں کر سکتیں۔ جو حکومت رعایا کے بیدار جذبات کا لحاظ نہیں کرتی اور اسے خوش رکھنے کی
کوشش نہیں کرتی، وہ خود بخود تباہ ہو جائے گی۔ اس لئے گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں۔ پکٹنگ اور
سول نافرمانی و غیره تحریکات کا پورے زور کے ساتھ مقابلہ کرو۔ مگر انگریز کے فائدہ کے لئے نہیں
بلکہ اپنے دین کے فائدہ کے لئے ملک کے فائدہ کے لئے اور آئندہ نسلوں کے فائدہ کے لئے کسی
سے ہر گز مت ڈرو اور یاد رکھو کہ جو انسان سے ڈرتا ہے وہ مشرک ہے اور ہرگز مومن نہیں
کہلا سکتا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے پولیس میں رپورٹ کی مگر اس نے کوئی توجہ نہیں کی۔ یہ تو
ایسی ہی بات ہے جیسے اس قوم کے متعلق جو کبھی بزدلی میں ضرب المثل تھی مگر آج پوری دلیری کا
اظہار کر رہی ہے ، مشہور ہے کہ اسکی فوج نے کہا تھا ہم لڑائی پر تو جاتے ہیں مگر ہمارے ساتھ پولیس
کے سپاہی حفاظت کے لئے ضرور ہونے چاہئیں۔ اگر انگریز تمہارا پہریدار بن سکتا تو وہ خود اپنی
حفاظت ہی کیوں نہ کر لیتا۔ وہ آج خود فسادات کی کثرت کی وجہ سے ضعف و اختلال کا شکار ہو رہا
ہے۔ اور اگر ایسا نہ بھی ہو تب بھی ہر اک حکومت ملک میں نظام کو قائم رکھنے کے لئے رعایا کی
امداد کی محتاج ہوا کرتی ہے۔ پس یہ خیال نہ کرو کہ انگریزی پولیس توجہ نہیں کرتی۔ پولیس اس
وقت خود خطرہ ہیں۔ خطرہ میں ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ تمہارے مقابلہ میں اپنے مخالفوں کا ساتھ دینے لگ
جائے۔ پولیس کے اندر بھی غدار موجود ہیں ادھر ایک شخص کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے
کا مشورہ ہوتا ہے اور ادھر اسے اطلاع ہو جاتی ہے۔ پس یہ خیال مت کرو کہ پولیس مدد کرے گی۔

خطبات محمود
۳۵۷
سال ۱۹۳۲ء
بلکہ اگر سارے علاقہ میں تم اکیلے ہو تب بھی کسی سے خوف مت کھاؤ - آخر ڈر کس بات کا ہے؟
زیادہ سے زیادہ موت کا اور موت مؤمن کے جنت میں داخل ہونے کا دروازہ ہے۔ کیا اس کے
کھلنے پر غم کرنا چاہئے۔ کیا شادی کی دعوت پر کوئی شخص رویا کرتا ہے۔ ہے۔ اور کیا بادشاہ سے ملاقات
کا موقع حاصل ہونے پر کوئی ملول ہوا کرتا ہے۔ یاد رکھو جو شخص خدا تعالیٰ سے ملنے کی دعوت پر
روتا ہے وہ ہرگز مؤمن نہیں ہو سکتا۔ خدا اتعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اپنی جانوں کی حفاظت کرو اس
لئے ہم کرتے ہیں۔ اسلام نے خودکشی سے روکا ہے وگرنہ میں سمجھتا ہوں مؤمن خدا تعالی سے
ملنے کی آرزو میں خود کشیاں کر کے اپنی جانیں دے دیتے تا جلد خدا تعالیٰ کے پاس جا سکیں اور
جنت میں داخل ہوں۔ رسول کریم مسلم کے ایک صحابی حضرت ضرار کا واقعہ لکھا ہے کہ ایک
جنگ کے موقع پر ایک عیسائی پہلوان نے مسلمانوں کے بہت سے بہادر اور جنگجو شہید کر دیئے۔
اسکے مقابلے کے لئے نکلے لیکن جب اس کے سامنے ہوئے تو فورا بھاگ کے را بھاگ کر واپس آگئے۔
اس پر عیسائیوں نے فتح مندی کا نعرہ لگایا اور مسلمانوں پر افسردگی چھا گئی کہ اس قدر زبردست
سپاہی اور پھر صحابی میدان سے بھاگ نکلا۔ ایک دوسرے صحابی ان کے پیچھے گئے۔ جب خیمے کے
پاس پہنچے تو حضرت ضرار خیمہ سے باہر نکل رہے تھے۔ انہوں نے بھاگ آنے کی وجہ دریافت کی تو
آپ نے جواب دیا اصل بات یہ ہے کہ میں عام طور پر زرہ۔ طور پر زرہ کے بغیر لڑتا ہوں لیکن آج اتفاقاً
میرے بدن پر زرہ تھی۔ میں نے سوچا کہ اگر آج مارا گیا تو خدا تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا۔ کیا وہ یہ نہ
پوچھے گا کہ کیا تو نے اس واسطے زرہ پہن رکھی تھی کہ تیرا مخالف زبر دست اور طاقتور تھا۔ اور تو
ڈرتا تھا کہ کہیں اس کے ہاتھ سے مارا نہ جاؤں۔ اس خیال کے آنے پر میں بھاگا اور آکر زرہ
آخر یہ
اتار دی اور اب پھر میدان میں جا رہا ہوں
پس یاد رکھو جس دن تک تم انگریز کانگرس یا دوسرے مخالفین سے خواہ کس قدر زبر دست
کیوں نہ ہوں ڈرتے رہو گے اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے بلکہ مشرک رہو گے اور تمہارا
ٹھکانہ جنت نہیں جہنم ہوگا۔ لیکن جس دن تمہارے دلوں سے فوج، پولیس مالدار لوگوں اور
دوسرے فتنہ انگیز مفسد طبقات کا ڈر اور خوف نکل گیا اور جس دن تم اکیلے خدا تعالیٰ کی راہ میں
جان دینے کو خوش نصیبی اور موت کو راحت کا پیغام سمجھنے لگے اور نفس کی حفاظت صرف حکم
الہی کی تعمیل میں کرنے لگ گئے اس دن اور صرف اس دن تم ایمان کے رستہ پر چلنے والے
ہو گے۔ پس نہ کسی انسان سے ڈرو اور نہ کسی حکومت سے میں صرف یہی نہیں کہتا کہ کانگرس سے

خطبات محمود
۳۵۸
سال ۱۹۳۲ء
نہ ڈرو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ انگریزی حکومت سے بھی قطعا نہ ڈرو کیونکہ جو کسی حکومت سے بھی
ڈرتا ہے وہ بھی مشرک ہے اور ہرگز ہرگز بخشش کے قابل نہیں۔ مجھے اس بات کا سخت افسوس ہے
کہ احراریوں کی طرف سے پچھلے دنوں مخالفت اور ہمارے خلاف شرارت کی جو رو پیدا کی گئی
اس میں بعض لوگوں نے باوجود توجہ دلانے کے بزدلی کا اظہار کیا حالانکہ یہ سلسلہ کی عزت اور
وقار کی حفاظت کا سوال تھا۔ ان لوگوں کی طرف سے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰہ والسلام کو ناپاک گالیاں دی گئیں اور طرح طرح کی شرارتوں سے کام لیا گیا۔ لیکن
ہماری جماعت کے بعض لوگ خاموش رہے۔ حالانکہ چاہئے تھا کہ ان دنوں میں تبلیغ کو اور زیادہ
کر دیتے اور دشمنوں پر ثابت کر دیتے کہ ہم کسی کے ڈر یا خوف کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلواۃ و السلام کے نام کو ترک نہیں کر سکتے۔ اور جتنی زیادہ شرارت ان کی طرف سے ہوتی اتناہی
زیادہ ، حباب جماعت کو تبلیغ میں کوشش کرنی چاہئے تھی۔ مگر افسوس کہ بعض دوستوں نے اس
موقع پر اچھا نمونہ نہیں دکھایا۔ راولپنڈی میں بھی بہت شور تھا۔ مگر وہاں کی جماعت نے اچھا نمونہ
پیش کیا۔ لیکن جہلم کی جماعت کے ایک حصہ نے بزدلی دکھائی ۔ اور سیالکوٹ میں بھی بعض لوگوں
نے بزدلی سے کام لیا۔ مومن کا کام یہ ہے کہ جس قدر دشمن شرارت میں بڑھے وہ بھی اپنے مشن
کو پھیلانے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھائے ۔ جب وہ ماتمی جلوس نکالیں ہر احمدی کو چاہئے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا پیغام زیادہ جوش کے ساتھ پہنچانا شروع کر دے ۔ تا ان کو
معلوم ہو سکے کہ ہم کسی سے مرعوب ہونے اور دینے والے نہیں ہیں۔ ان جماعتوں کا فرض تھا کہ
ان دنوں بازاروں اور گلی کوچوں میں دیوانہ وار مصروف تبلیغ رہتے۔ انکے سر سے خون بہہ رہا
ہو تا بدن لہولہان ہوتا اور ہڈیاں چور چور ہوتیں مگر وہ برابر تبلیغ سلسلہ میں مصروف نظر آتے ۔ اور
اس طرح دشمنوں پر ثابت کر دیتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پہلوان بزدل
نہیں ہیں اگر پہلے سر پر پگڑیاں رکھ کر تبلیغ کرتے تھے تو ان دنوں ضرار کی طرح ننگے سر نکلتے۔ لیکن
اگر وہ پہلے واقف نہ تھے تو آج سن لیں کہ انہیں ایسا نمونہ دکھانا چاہئے۔ تاخد اتعالیٰ کے فضلوں
کے وارث ہو سکیں۔ مؤمن کو ہرگز کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے اور ہرگز یہ خیال بھی نہیں کرنا
چاہئے کہ کانگرسی زور والے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے حقوق کے حصول کا سوال ہے۔
جہاں ہمارا یہ فرض ہے کہ قیام امن کے لئے حکومت کو مدد دیں خواہ وہ ہمارے ساتھ کچھ کرے
اور اس خیال سے دیں کہ یہ خدا کا حکم ہے وہاں یہ بھی فرض ہے کہ مسلمانوں کی بھی خدمت

خطبات محمود
۳۵۹
سال ۱۹۳۲ء
سے رو
کریں جو اس وقت ذلیل ہو رہے ہیں۔ اور حصول حقوق کے لئے ہر قربانی کرنے پر آمادہ رہیں۔ یاد
رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے ہر فتنہ کو دور کرنے کے لئے راستے رکھتے ہیں۔ اور ایسے رستے موجود
ہیں کہ بغیر قانون شکنی کے ظالم سے ظالم انسان سے بھی اپنا حق انسان لے سکے۔ بعض قانون ایسے
ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ انہیں نہ مانا جائے مثلاً کوئی حکومت اگر یہ کہے کہ نماز نہ پڑھو تو
ہم ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔ مگر بعض ایسے مسائل ہیں جو جواز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان میں
مقابلہ تو کرنا چاہیے مگر نا فرمانی کی ضرورت نہیں۔ مثلاً حکومت اگر یہ فیصلہ کر دے کہ ایک سے
زیادہ شادیاں نہ کی جائیں تو ہمارا فرض ہے کہ اس کا مقابلہ کریں۔ لیکن یہ مناسب نہیں کہ ہم دو
شادیاں کر کے اس کی خلاف ورزی کریں۔ لیکن بعض احکام ایسے ہیں کہ ان کی ضرور نافرمانی کرنی
پڑتی ہے۔ مثلاً اگر کوئی حکومت حکم دے کہ روزہ نہ رکھو یا تبلیغ نہ کرو تو ہم اگرچہ اس سے لڑیں
گے نہیں لیکن اس حکم کی نافرمانی ضرور کریں گے ۔ مکہ والے رسول کریم کو عبادت الہی
روکتے تھے۔ اور اگرچہ آپ ان کا مقابلہ نہ کرتے لیکن نماز برابر پڑھتے۔ نماز برابر پڑھتے تھے۔ اسی طرح تبلیغ
ہے اگر حکومت اس سے روکے تو اگرچہ اس کے مقابل پر ہم تلواریں نہیں اٹھا ئیں گے لیکن
تبلیغ ضرور کرتے رہیں گے۔ اور ایسے احکام اگر انگریزی حکومت دے تو ہم ضرور اس کی نافرمانی
کریں گے۔ لیکن یہاں کوئی ایسا قانون نہیں کہ سول نافرمانی کو جائز سمجھا جا سکے ۔ ہاں کشمیر میں ایسے
قوانین ہیں مثلا یہ کہ انجمنیں نہ بناؤ۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کہا جائے کسی ایک شخص کے ہاتھ
پر بیعت مت کرو۔ پھر تقریر کی ممانعت ہے اور اس کے معنے دوسرے الفاظ میں ہی ہیں کہ تبلیغ نہ
کرو۔ پھر اخبارات نکالنے کی آزادی نہیں حالانکہ یہ بھی تبلیغ کا ذریعہ ہے۔ حکومت پابندیاں تو
عائد کر سکتی ہے جیسے مثلاً تقریر کرنی ہو تو اطلاع دے دی جائے تاکہ ہمارے آدمی وہاں موجود
ہوں یا یہ کہ شارع عام پر تقریر نہ کی جائے ۔ لیکن یہ نہیں کہ تقریر کرو ہی نہیں۔ یا یہ کہ اخبار جاری
ہی نہ کرو اور ایسے قوانین کی خلاف ورزی ہونی چاہئے۔ اور جب موقع آئے گا ہم کشمیر کے
لوگوں کو ایسا کرنے کا مشورہ دیں گے۔ لیکن انگریز حکومت میں چونکہ انسانی ابتدائی حقوق کے
خلاف کوئی قانون نہیں اس کے احکام کے خلاف سول نافرمانی جائز نہیں۔
کشمیر میں زمین کا لگان دینے کے متعلق ہمارا یہی خیال ہے کہ رعایا کو ضرور لگان دینا چاہئے اور
اس سے انکار کسی جگہ بھی جائز نہیں۔ لگان وصول کرنا ہر حکومت کا حق ہے۔ حضرت مسیح علیہ
السلام سے پوچھا گیا کہ جب آپ کہتے ہیں میں بادشاہ ہوں تو کیا ہم روم والوں کو واجبات دینا بند

خطبات محمود
۳۶۰
سال ۱۹۳۲ء
کر دیں۔ آپ نے فرمایا نہیں ۔ جو قیصر کا ہے وہ اسے دو اور جو میرا ہے مجھے دو۔ گویا آپ کی مراد یہ
تھی کہ زمین کالگان وغیرہ تو اہل روم ہی کو دو ۔ لیکن چندہ وغیرہ اور دین کی خاطر قربانیاں میرے
ذریعہ کرو۔ بلکہ انہوں نے لطیفہ کے طور پر کہا کہ سکہ پر کس کی تصویر ہے جواب دیا گیا روم کے
بادشاہ کی تو آپ نے فرمایا کہ پھر جو روم کا ہے اسے دو۔ پس مالیہ نہ دیتا نا جائز ہے۔ خواہ حکومت
کتنی
ہی ظالم کیوں نہ ہو۔ خوب یاد رکھو جو حکومت رعایا کا آخری پیسہ بھی وصول کر لیتی ہے وہ خود بھی
تباہ ہو جاتی ہے ۔ ہاں جس شخص سے حکومت آخری پیسہ لے لیتی ہے اور پھر دینے کے لئے اس کے
پاس کچھ نہیں رہتا تو لا يُكَلِّفُ الله نفسال کے ماتحت وہ معذور ہے اور تب اگر وہ دن آئے
کہ حکومت کپڑے اتارے اور بیل وغیرہ بیچ لے۔ جیسا کہ حکومت کشمیر نے میرپور کے علاقہ میں
کیا ہے تو وہ یقینا تباہ ہو کر رہے گی۔ وہ درندہ اور وحشی حکومت جو زمیندار کے بیل وغیرہ بھی چھین
ہے وہ ضرور تباہ ہو کر رہے گی۔ اور حکومت برطانیہ کی سیہ کی فوجیں تو ہیں اور ہوائی جہاز بلکہ تمام
دنیا کی حکومتیں مل کر بھی اسے بچا نہیں سکتیں۔ وہ ہرگز ہر گز دنیا میں رہنے کے قابل نہیں۔ اور اسی
وجہ سے اگر حکومت کشمیر اس وحشت اور ظلم سے باز نہ آئے گی تو یقینا اس کی رعایا برباد ہو کر خود
اسے بھی برباد کر دے گی۔ کون سا مہاراجہ ہے جو ویرانہ پر حکومت کر سکے۔
لیتی
پس باوجود یکہ ہمارا عقیدہ یہی ہے کہ کسی کا حق نہیں کہ حکومت کو ٹیکس نہ ادا کرے ۔ اور جو
ایسا کرتا ہے وہ باغی ہے ۔ دوسرے کاموں میں ہم اس سے ہمدردی کا اظہار کریں گے لیکن اس
معاملہ میں ہرگز اس کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔ میں یہ ضرور کہوں گا کہ مفلوک الحال اور
تلاش زمینداروں کو تنگ کرنا اپنی تباہی کا باعث ہے۔ ہندوستان کے لئے حقوق طلبی میں ہم کسی
سے پیچھے نہیں۔ اگر جائز طور پر حکومت کا مقابلہ کیا جائے تو ہم گاندھی جی کے دوش بدوش کام
کرنے کو تیار ہیں۔ لیکن ناجائز طریق اگر ہمارا بھائی بھی اختیار کرے تو ہم اسے صاف کہہ دیں گے
کہ تم بے شک ہمارے بھائی ہو لیکن اس معاملہ میں ہم تمہارا ساتھ نہیں دے سکتے۔ پس اس امتیاز
کو سمجھو اور دونوں فتنوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرو۔
پھر صوبہ سرحد میں معلوم ہوا ہے کہ بعض افسروں نے بہت زیادتیاں کی ہیں۔ حکومت ہند کے
وہ وزیر جو اس محکمہ کے انچارج ہیں ان سے میں ذاتی طور پر واقف ہوں اور میری ان سے متعدد
بار ملاقات ہو چکی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی ان کو کسی نقص کی طرف توجہ دلائی گئی
انہوں نے اس پر ضرور توجہ کی ہے۔ وہ غیر معمولی طور پر شریف آدمی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ

خطبات محمود
۳۶۱
سال ۱۹۳۲ء
اب بھی علم ہونے کے بعد وہ ضرور مظلوموں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کریں گے۔ اور ان کے
مصائب کے ازالہ کی کوشش کریں گے ۔ اور ہم خود بھی جائز و سائل سے اپنے سرحدی بھائیوں کی
ہر طرح امداد کے لئے تیار ہیں۔ خواہ سرخ پوشوں کے افعال و حرکات سے ہمیں اختلاف ہی کیوں
نہ ہو۔ ہمارے خیال کے مطابق سرخ پوش تحریک جائز نہیں۔ مگر پھر بھی وہاں کے مظلوموں کے
ساتھ ہمیں ہمدردی ہے۔
ا تذکرۃ صفحہ ۳۵۲- ایڈیشن چهارم
الاعراف: ۱۵۷
مشكوة كتاب الايمان باب القصد في العمل
البقرة : ١٩٠
ل البقرة : ۲۸۷
الفضل ۱۴- فروری ۱۹۳۲ء)

آج 10 میں سے 10 باقی