دعوتِ الی اللہ پر زور دو اور مخالفین کا ڈر دل سے نکال دو

خطبات محمود
۳۶۲
43
دعوت الی اللہ پر زور دو اور مخالفین کا ڈر دل سے نکال دو
(فرموده ۱۲ فروری ۱۹۳۲ء)
سال ۱۹۳۲ء
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
اللہ تعالی پر ایمان جہاں انسان کے اندر اور بہت سی خوبیاں پیدا کر دیتا ہے وہاں ایک جرأت
اور بہادری بھی ہے جو ایمان کے ساتھ ہی انسان کے اندر پیدا ہو جاتی ہے۔ ایمان اور نفاق کبھی
ایک انسان کے اندر جمع نہیں ہو سکتے بلکہ جس شخص کے دل میں نفاق داخل ہو جائے ایمان اس
کے دل سے نکل جاتا ہے اور جس شخص کے دل میں ایمان داخل ہو جائے نفاق اس کے دل سے
نکل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں منافقوں کی نسبت فرماتا ہے کہ وہ بزدل
ہوتے ہیں لیکن مؤمنوں کی نسبت فرماتا ہے کہ وہ بہادر اور دلیر ہوتے ہیں۔ اور کافروں کی نسبت
فرماتا ہے کہ گو وہ بہادری تو دکھا سکتے ہیں لیکن چونکہ ان کے سامنے امید اور کوئی بڑا مقصد نہیں
ہوتا اس لئے ان کی بہادری دیر پا نہیں ہوتی۔ ان تینوں طبقوں کا اللہ تعالی نے قرآن مجید میں الگ
الگ نقشہ کھینچا ہے۔ مؤمن کے متعلق تو فرمایا کہ اگر معمولی ایمان رکھنے والا بھی ہو تو بھی ایک
مؤمن دو مخالفوں پر بھاری ہوتا ہے اور ام ہے اور اگر اس کا ایمان اور زیادہ پختہ اور مضبوط ہو جائے تو ایک
مؤمن دس مخالفوں پر بھاری ہو جاتا ہے اور اگر اس ۔ اس سے بھی زیادہ ایمان ہو تو اسی نسبت ۔
اور زیادہ دشمنوں پر بھاری ہوتا ہے۔ چنانچہ دیکھ اور سول کریم میں اکیلے تھے مگر باوجود اس کے
آپ ساری دنیا پر بھاری تھے آپکے سامنے ایک یا دو یا دس یا میں دشمنوں کا سوال نہ تھا بلکہ ساری
دنیا آپ کی مخالف تھی ساری دنیا آپ کی دشمن تھی اور ساری دنیا مل کر آپ کو اپنے مقاصد میں
نا کام رکھنا چاہتی تھی مگر باوجود اس کے کہ آپ اکیلے تھے اور باوجود اس کے کہ آپ ساری دنیا
وه

خطبات محمود
٣٦٣
سال ۱۹۳۲ء
کے مقابل پر کھڑے تھے پھر بھی آپ ہی غالب ہوئے اور آپکے مخالف ہمیشہ کے لئے مغلوب
ہو گئے یہ تو مومنوں کا ذکر تھا۔ کفار کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں بیان فرماتا ہے کہ گو وہ بھی
تکلیفیں برداشت کرتے ، مصیبتیں اور اذیتیں جھیلتے اور رنج والم سہتے ہیں اور وہی بلائیں انہیں
بھی پہنچتی ہیں جو مسلمانوں کو پہنچتی ہیں اور وہ ویسی ہی تکالیف برداشت کرتے ہیں جیسی مسلمان
برداشت کرتے ہیں گر مگر تَرْجُونَ تز مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ اے ، مؤمنو مومنو - - تم اللہ تعالیٰ کی طرف
سے جن انعامات اور فضلوں کے امیدوار ہو انکے وہ امیدوار نہیں اور چونکہ انکے کاموں کے
پیچھے کوئی امید کی شعاع روشن نہیں ہوتی اور نہ ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے وعدے
اور اس کے فضلوں کی بارش ہوتی ہے اس لئے باوجود اس کے کہ وہ بھی جرأت اور بہادری
دکھاتے ہیں وہ بھی تکالیف اور مصائب برداشت کرتے ہیں ، مگر ان کی بہادری دیر پا نہیں ہوتی ۔ وہ
وحشت اور تہور کے ساتھ تو کام کرتے ہیں لیکن شجاعت جو استقلال سے کام میں لگے رہنے اور
مردانہ وار بڑی سے بڑی مشکلات کا مسلسل مقابلہ کرنے کا نام ہے وہ ان میں مفقود ہوتی ہے ۔ اور
منافقوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ کفار سے وعدہ کرتے ہیں کہ جنگ کے موقع پر ہم تمہاری پشت
پناہ ہوں گے تمہاری مدد کریں گے اور تمہارے ساتھ مل کر مسلمانوں کو کچل دیں گے ۔ مگر ان کے
سب وعدے جھوٹے ہیں۔ کبھی منافق بھی بہادر ہو سکتا ہیں ؟ اگر انہوں نے تمہارا ساتھ نہیں دیا تو
ہم تمہیں بتائے دیتے ہیں کہ وقت آنے پر کافروں کا بھی ساتھ نہیں دیں گے کیونکہ وہ منافقت اور
دلیری بالکل متضاد چیزیں ہیں۔
پس اللہ تعالی نے ان تینوں درجہ کے لوگوں کا ذکر کر دیا ۔ یعنی مومن کافر اور منافق کے اخلاق
و عادات کا قرآن مجید میں ذکر فرمادیا ۔ مؤمن کے متعلق تو بتایا کہ ایک ایک مؤمن دس دس
کافروں پر بھی بھاری ہوتا ہے اور اگر اس کے ایمان میں مضبوطی اور زیادتی ہوتی چلی جائے تو اس
کیفیت سے وہ اور زیادہ کافروں پر بھاری ہو گا۔ کافروں کے متعلق فرمایا کہ گو ایک کافر بھی بہادر
ہو سکتا ہے لیکن اس کی بہادری دیر پا نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کے سامنے کوئی اعلیٰ مقصود نہیں ہوتا
جو اس کی بہادری کو قائم رکھ سکے۔ زیادہ سے زیادہ اسے تھور کہا جاسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ اسے
و حشت یا دیوانگی کا نام دیا جا سکتا ہے مگر شجاعت اور دلیری اسے نہیں کہا جا سکتا۔ اور منافقوں کے
متعلق فرمایا جو شخص منافق ہوتا ہے وہ بہادر ہوتا ہی نہیں ۔ یہ بالکل غلط ہے اور ہو نہیں سکتا کہ کوئی
شخص منافق ہو اور پھر بھی وہ دلیر بہادر اور نڈر ہو۔

خطبات محمود
سال ۱۹۳۲ء
پس ہماری جماعت کے لوگ اپنے ولوں میں غور کریں کہ کافر تو وہ ہو میں سکتے کیونکہ وہ اللہ
تعالی کے ایک مامور پر ایمان لا چکے اور ان کا دعوی ہے کہ وہ اس کے پیرو ہیں۔ پس اب دو ہی
باتیں ہیں یا تو وہ مومن ہیں اور اگر مؤمن نہیں تو منافق ہیں اور یاد رکھو کہ مؤمن اور منافق میں
یہ ایک امتیازی نشان ہے کہ مومن بہادر ہوتا ہے اور منافق بزدل - کبھی کسی مومن کے اندر تم
بزدلی کا مادہ نہیں پاؤ گے ۔ اور کبھی کسی منافق کے اندر شجاعت کا مادہ نہیں دیکھو گے ۔ پس جتنی جتنی
تم میں سے کوئی شخص اپنے اندر بزدلی محسوس کرتا ہے اسے سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اتنا ہی نفاق سے
حصہ رکھتا ہے۔ اور جتنا جتنا وہ اپنے آپ کو قربانی کے لئے تیار پاتا ہے اور یہ محسوس کرتا ہے کہ
لوگوں کا خوف و ہر اس اس کے دل میں نہیں اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اتناہی اس کے اندر ایمان
داخل ہے۔ اگر تم میں سے کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ خواہ اس کی ساری دنیا مخالف ہو جائے اپنے
اور بیگانے اسے چھوڑ جائیں ، مالی اور جانی نقصان پہنچا ئیں ، حکومت اسے قید خانہ میں ڈال دے
لوگ اسے ماریں اور پیٹیں بلکہ اس کے قتل پر آمادہ ہو جائیں تب بھی وہ ان کا خوف اپنے دل میں
تمحسوس نہیں کرے گا اور ان کی اذیتوں سے نہیں ڈرے گا اور ان کے دکھوں سے متزلزل نہیں
ہو گا بلکہ انکی تمام ایذاء ان کا تمام دکھ ان کی تمام مصیبت بخوشی برداشت کرے گا اور لمحہ بھر کے
لئے بھی لوگوں کا خوف اور رعب اپنے دل میں نہیں آنے دے گا تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس
کا دل سمجھتا ہے کہ وہ مومن ہے۔ اگر وہ کسی موقع پر اپنے آپ کو ایسا ثابت بھی کر دیتا ہے یعنی دنیا
کو اپنی دلیری اور مؤمنانہ شجاعت کا ثبوت بہم پہنچا دیتا ہے تب اسے یقین کر لینا چاہئے کہ وہ مومن
ہے لیکن اگر وہ اپنے آپ کو ان باتوں کے لئے تیار نہیں پاتا اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا موقع
پیش آئے تو اس پر دو سروں کا خوف غالب آجائے گا تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس شخص کا دل بھی
محسوس کرتا ہے کہ وہ منافق ہے اور اگر کسی موقع پر وہ ایسا ہی ثابت ہوتا ہے یعنی لوگوں سے ڈر
جاتا ہے تو اسے یقین کر لینا چاہئے کہ واقعہ میں وہ منافق ہے اگر چہ بظاہر اپنے آپ کا آپ کو مومن کہتا
ہے۔
میں نے بتایا ہے مؤمنوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑے بڑے انعامات کا وعدہ
ہے۔ ان وعدوں کو دیکھ کر ایک لحظہ کے لئے بھی کسی مؤمن کے دل میں بزدلی اور ڈر جگہ نہیں
پاسکتا۔ بھلا غور تو کرو کتنی عظیم الشان برکات کا پیغام ہے۔ جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں قرآن مجید میں دیا
ہے کہ تَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ تمہیں یاد رکھنا چاہئیے ۔ تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے

خطبات محمود
۳۶۵
سال ۱۹۳۲ء
انعامات کی وہ توقع ہے جو تمہارے مخالفوں کو نہیں۔ جب تمہارے لئے اللہ تعالی کے فضلوں کے
وعدے موجود ہیں تو تمہارے لئے ڈر کا کونسا مقام ہے۔ اگر ایک کافر بھی باوجود یہ نہ جاننے کے کہ
اسے دنیا میں فتح حاصل ہوگی یا شکست، پھر بھی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مصیبت کا مقابلہ کرتا
ہے تو وہ مؤمن جسے یقین ہو کہ اگر میں فتح سے پہلے مر گیا تو میرے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور جنت
مقدر ہے اور اگر فتح حاصل ہو گئی تو دونوں جہاں میں کامیابی اور فلاح ہے کیو نکر لوگوں کا خوف کھا
سکتا ہے اور کسی طرح اس پر بزدلی اور خوف غالب آسکتا ہے۔
پس ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا کریں اس میں دوسروں
سے ممتاز نمونہ ظاہر کیا کریں کیونکہ نمونہ کا ہی دوسروں پر اثر پڑتا ہے۔ اگر یہ ناممکن اور بالکل
نا ممکن ہے کہ تم آگ جلاؤ اور اس کی گرمی محسوس نہ ہو ، برف ہاتھ میں پکڑو اور اس کی خنکی
محسوس نہ ہو ، سورج چڑھے اور اس کی روشنی نظر نہ آئے یا وہ چھپ جائے اور اس کی روشنی
موجود رہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ تمہارے دلوں میں ایمان ہو مگر اس کے آثار نہ ہوں۔ اگر
تمہیں یقین ہے کہ تم واقعہ میں مؤمن ہو تو اس ایمان کے نشان بھی ہونے چاہئیں۔ مونہہ سے ہر
شخص کہہ سکتا ہے کہ میرے اندر ایمان ہے لیکن اگر وہ ایمان صرف دعوٹی ہی دعوی ہے اور
ایمان اپنی علامات اور نشانات کے ساتھ نظر نہیں آتا تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ وہ ایمان نہیں بلکہ
اس کے نفس کا دھوکا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا
اور اس نے آکر کہا کہ مجھے الہام ہوتا ہے۔ میں بھی اللہ تعالیٰ کا نبی ہوں اور مجھے یہ الہام ہوتا ہے
کہ میں محمد ہوں میں موسیٰ ہوں میں عیسیٰ ہوں اور میں تمام نبیوں کا مثیل ہوں۔ پس جس طرح
آپ کو الہام ہوتے ہیں اسی طرح مجھے بھی ہوتے ہیں۔ میں کس طرح مان لوں کہ میں اپنے
الہامات میں جھوٹا ہوں۔ مجھے تو روز خدا کہتا ہے کہ تو محمد ہے تو موسیٰ ہے تو عیسی ہے۔
میں نے خود تو نہیں سنا مگر جس دوست نے بیان کیا وہ سناتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اسے کہا جس وقت خدا تمہیں محمد کہتا ہے تو کیا تمہیں محمدیت کی شان بھی عطا
فرماتا ہے اور کیا جب وہ تمہیں موسیٰ کہتا ہے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام والی صفات بھی تم میں پیدا
ہو جاتی ہیں یا جب عیسی کرتا ہے تو حضرت عیسی علیہ السلام والا حلم اور ان جیسے معجزات بھی تمہیں
ملتے ہیں۔ کہنے لگا ملتا تو کچھ نہیں مگر خدا مجھے روز کہتا ہے کہ تو محمد ہے تو موسی ہے تو عیسی ہے۔
آپ نے فرمایا تب معلوم ہوا کہ شیطان تم سے کھیل رہا ہے کیونکہ خدا جب کسی کو کوئی نام دیتا ہے

خطبات محمود
سال ۱۹۳۲ء
تو وہ اس جیسی صفات بھی عطا فرماتا ہے۔ دنیاوی گور نمٹیں جب کسی کو خان بہادر کا خطاب دیتی ہیں
تو وہ اس کے دل کو بہادر نہیں بنا سکتیں ، صرف نام دے سکتی ہیں۔ مگر اس نام جیسی صفات دینے
سے قاصر رہتی ہیں۔ مگر جب خدا تعالیٰ کسی کو بہادر کہتا ہے تو اس کو بہادر بنا بھی دیتا ہے کیونکہ اس
کا کلام ہر قسم کے جھوٹ اور مبالغہ سے مبرا ہوتا ہے۔ اگر خدا تمہیں کہتا ہے کہ تم محمد ہو تو محمدی
انوار اور صفات بھی تمہیں عطا کرتا ہے۔ اگر خدا تمہیں کہتا کہ تم موئی اور عیسی ہو تو وہ تمہیں موسیٰ
والی برکات اور عیسی والے معجزات بھی عطا کرتا ہے لیکن جبکہ تمہیں کچھ ملتا نہیں تو صاف معلوم
ہو رہا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام نہیں ، شیطان کا کلام ہے۔ پس حقیقت یہ ہے کہ خدا کی طرف سے
جب کسی کا کوئی نام رکھا جاتا ہے تو اس نام کے ساتھ ویسی ہی قو تیں بھی اس میں رکھی جاتی ہیں جن
سے پتہ لگتا ہے کہ وہ خدا کا کلام ہے شیطان کا نہیں۔ جس وقت اللہ تعالی کسی شخص کا نام مومن
رکھتا ہے تو اس کے ساتھ ہی اس کے اندر ایمان کے آثار بھی پیدا کر دیتا ہے۔ اور جب کوئی شخص
مؤمن بن جاتا ہے تو اس کے اندر تمام ایمان کی صفات نظر آنے لگتی ہیں اور بچے ایمان کی علامت
اللہ تعالی نے یہ مقرر کی ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَئِكَةُ الَّا تَخَافُوا وَ لا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُ وا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ، یعنی جو لوگ
یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے وہی ہمارا محبوب ہے۔ اور پھر اس کے ساتھ ہی ایمان پر
استقامت بھی دکھاتے ہیں تو ملائکہ اس پیغام کے ساتھ ان پر نازل ہوتے ہیں کہ تم کسی قسم کا
خوف اور حزن مت کرو بلکہ اللہ تعالیٰ کے انعامات پر خوش ہو جاؤ ۔ اس سے ظاہر ہے کہ ایمان کی
علامت اللہ تعالیٰ نے یہ مقرر کی ہے کہ جب کوئی شخص مومن بن جاتا ہے تو خوف اور حزن اس
کے دل سے مٹادیا جاتا ہے اور خوف اور حزن یہ دونوں بزدلی کی علامتیں ہیں۔ ہمیشہ وہی بزدلی
دکھاتا ہے جو ڈرتا ہے کہ دشمن اسے ایذاء نہ پہنچادے یا وہ بزدل ہوتا ہے جو غمگین ہو ۔ غرض اس
آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ حقیقت بیان فرمائی ہے کہ ایمان لانے کے ساتھ ہی مؤمن پر ملائکہ کا
نزول ہوتا ہے اور وہ اس سے کہتے ہیں کہ اب تمہارے دل سے بزدلی مٹادی گئی۔ اب تم دلیر اور
بہادر ہو گئے اور دنیا کی کسی طاقت سے تم خوف نہیں کھا سکتے ۔ پس جب مؤمنوں کی یہ علامت ہے
کہ وہ بہادر اور دلیر ہوتے ہیں تو ہماری جماعت کو بھی چاہئے کہ انکے تمام کام دو دوسروں سے ممتاز
ہوں اور ان میں وہ جرات اور بہادری پائی جائے جس کی دوسروں میں نظیر نہ مل سکے ۔
میں نے ایک پچھلے جمعہ کے خطبہ میں افسوس کے ساتھ اس امر کا اظہار کیا تھا کہ بعض جماعتوں

خطبات محمود
۳۶۷
سال ۱۹۳۲ء
نے مخالفین کے مقابل پر کمزوری دکھائی اور انہوں نے تبلیغ میں کو تاہی کی ہے جو مومنانہ شان کے
خلاف ہے۔ اب پھر میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی اصلاح کریں اور جب بھی لوگوں کی
طرف سے مخالفت بڑھے، پہلے سے بھی زیادہ جوش اور اخلاص کے ساتھ تبلیغ میں لگ جائیں اور
اس امر کی ہمیشہ کوشش کریں کہ مقابلہ ہمیشہ مخالفت کی نسبت سے ہو۔ یعنی جتنی جتنی مخالفت زیادہ
ہو اتنے ہی زیادہ جوش سے تبلیغ کا کام کرو۔ اگر پہلے مکانوں اور جلسہ گاہوں میں تبلیغ کرتے تھے تو
پھر بازاروں اور کوچوں میں چلے جائیں اور دیوانہ وار لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
پیغام پہنچائیں اور دشمنوں پر ثابت کر دیں کہ ہم بزدل بزدل نہیں بلکہ جتنے زیادہ ہتھیاروں کے ساتھ
مسلح ہو کر دشمن ہمیں دبانے کے لئے نکلتا ہے ہم اتنے ہی زیادہ ابھرتے ہیں اور دکھا دیتے ہیں کہ
مومن کبھی بزدل نہیں ہوتا۔ آخر زیادہ سے زیادہ تمہیں کس بات کا خوف ہو سکتا ہے۔ یہی ہو گا کہ
لوگ تمہیں ماریں گے پیٹیں گے رکھ دیں گے۔ لیکن اگر تم خدا کی راہ میں ان باتوں کے لئے بھی
تیار نہیں اور اگر تم خدا کے لئے قید و بند کی مصیبتیں جھیلنے اور دشمنوں کی مار سننے کے لئے تیار
نہیں تو تم اپنے دعوئی ایمان میں بچے کس طرح ہو سکتے ہو۔ اس کے تو صاف معنے یہ ہیں کہ تم
مؤمن نہیں بلکہ منافق ہو ۔ لیکن سمجھتے ہو کہ تم مؤمن ہو۔ اور اس شخص کی حالت زیادہ خطرناک
ہوتی ہے جو بیمار ہو اور پھر یہ سمجھے کہ میں بیمار نہیں ہوں۔ ایک ایسا شخص جو واقعہ میں منافق ہے اور
جسے علم ہے کہ میں منافق ہوں ، بالکل ممکن ہے وہ ایک وقت اپنی اصلاح کرلے کیونکہ اسے اپنی
بیماری کا علم ہے لیکن وہ شخص جو منافق ہونے کے باوجود اپنے نفاق سے بے خبر ہے وہ اپنی بیماری کا
علاج نہیں کر سکتا وہ اسی حالت میں رہے گا اور ہدایت سے محروم ہو جائے گا۔ دیکھ لو ہر ایک بیمار
قابل رحم ہوتا ہے لیکن سب سے زیادہ قابل رحم پاگل ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی بیماری سے بے خبر
ہوتا ہے۔ ساری دنیا سمجھتی ہے کہ وہ بیمار ہے لیکن وہ اپنے آپ کو تندرست سمجھتا ہے اور خیال
کرتا ہے کہ ایک میں ہی تندرست ہوں باقی سب لوگ بیمار ہیں۔ چنانچہ کسی پاگل کو پاگل کہہ کر
دیکھو وہ سر پھوڑنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ پس سب سے زیادہ قابل رحم شخص پاگل ہوتا ہے
کیونکہ وہ اپنی بیماری کو محسوس نہیں کرتا۔ اسی طرح وہ امراض بھی خطرناک ہوتی ہیں جو اندرونی
تغیرات کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں جیسے سل اور دق ہے ۔ کیونکہ ان مرضوں کا اس وقت علم ہو تا
ہے جب مرض بیمار لو نڈھ مرض بیمار کو نڈھال کر دیتا ہے اور اس کا علاج نامملن ۔ کا علاج ناممکن ہو جاتا ہے۔ لیکن جو بیماریاں
ظاہر ہوں اور ان کا پتہ جلدی لگ سکے وہ ایسی خطرناک نہیں ہوتیں۔ مثلاً ملیریا ہے فوراہی جب

خطبات محمود
۳۶۸
سال ۱۹۳۲ء
حرارت تیز ہو جاتی ہے ہر شخص کو پتہ لگ جاتا ہے کہ اسے بخار ہے لیکن سل اور دق کا مریض
سالہا سال سے اپنے جسم میں میں کمزوری محسوس کرتا کرتا ہے مگر ہے مگر وہ خیال کرتا ہے ہے کہ کہ شاید شاید کھانا کھانا اج اچھا نہیں
ملتا۔ یا کام زیادہ کرتا ہوں جسکی وجہ سے کمزوری ہو رہی ہے۔ حالانکہ اندر ہی اندر مرض اپنا کام
کر رہا ہوتا ہے۔ اور اسے تب پتہ لگتا ہے جب اس کے پھیپھڑ سے زخمی ہو جاتے ہیں اور مرض
اپنا کام کر چکتا ہے۔ غرض ایسی بیماریاں جن کا مریض کو علم نہ ہو اور اندر ہی اندر اسے کھاتی چلی
جائیں زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔ بالکل اسی طرح وہ شخص جو اپنے دل میں نفاق کی بیماری رکھتا ہے
مگر اسے محسوس نہیں کرتا خطرے کے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے۔ پس اپنے نقائص کو محسوس کرو۔
اور ان کی اصلاح کی کوشش کرو۔ میں متواتر کئی سالوں سے جماعت کو تبلیغ کے لئے توجہ دلا رہا
ہوں اب پھر توجہ دلاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ تبلیغ کرو اور پورے زور سے کرو۔ یہ مت خیال کرو کہ
تم نے پچھلے سال کافی تبلیغ کرلی۔ اگر اس سال نہ کرو گے تو کیا حرج ہے۔ جب تمہاری صبح کی روٹی
شام کو کافی نہیں ہوتی تو کس طرح تمہارے پچھلے سال کی تبلیغی کوشش اس سال تمہیں سر خرد
کر سکتی ہے۔ جس طرح ایک منٹ پہلے کا سانس تمہارے لئے کافی نہیں بلکہ تمہارے لئے
دوسرے منٹ کے لئے ایک اور سانس اور نئی ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ایک منٹ پہلے
کا ایمان بھی تمہارے لئے کافی نہیں جب تک دوسرے منٹ نیا اور تازہ ایمان تمہارے اندر پیدا
نہیں ہوتا۔ اور اگر تم دیکھتے ہو کہ پہلے کسی وقت تم میں ایمان پیدا ہوا مگر اب نہیں تو یاد رکھو
تمہارے دل میں کفر تو آچکا اور تم پر روحانی طور پر موت وارد ہو چکی۔ پس اپنے ایمان کی فکر کرو
اور اس امر کو اچھی طرح سمجھ لو کہ جس طرح تمہیں جسمانی حیات کے لئے ہر لحجہ تازہ ہوا تازہ
کھانا اور تازہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح روحانی زندگی کے لئے تمہیں تازہ بتازہ نشانات
روحانیہ کی ضرورت ہوتی ہے اور جس طرح تمہاری جسمانی زندگی بغیر تازہ کھانے اور تازہ ہوا
کے قائم نہیں رہ سکتی اسی طرح تمہاری روحانی زندگی بھی بغیر تازہ نشانات کے قائم نہیں رہ سکتی۔
پس تبلیغ پر زور دو اور دشمنوں کاڈر اپنے دل سے نکال دو۔ زیادہ سے زیادہ انکی طرف سے تمہیں
جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ مگر یہ بھی تو سوچو کہ تم صحابہ کے مثیل ہو اور صحابہ تو شہادت کو ایسا عزیز
سمجھتے تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق لکھا ہے چونکہ آپ خلافت کی وجہ سے باہر جنگوں
پر جا نہیں سکتے تھے اس لئے آپ دعا مانگا کرتے ۔ پ دعا مانگا کرتے تھے کہ الہی مجھے مدینہ میں ہی شہادت کی موت عطا
فرماسی - آخر اللہ تعالی نے مدینہ میں ہی ان کی شہادت کا سامان کر دیا اور ایک شخص نے جو منافق یا

خطبات محمود
۳۶۹
سال ۶۱۹۳۲
غلط طور
کافر تھا آپ کو مسجد میں شہید کر دیا ہے۔ تو صحابہ کی تو یہ حالت تھی کہ وہ خدا کی راہ میں جان دینا اللہ
تعالٰی کا انعام اور اس کا خاص احسان سمجھتے تھے ۔ کیا تمہاری جانیں صحابہ سے زیادہ قیمتی ہیں جنہیں
اگر باہر شہادت کا موقع نہیں ملتا تھا تو وہ گھروں میں ہی شہادت کے لئے دعائیں کیا کرتے تھے۔
حالانکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی یہ دعا نہایت ہی خطرناک تھی۔ اس کا صاف طور پر یہ مطلب تھا
کہ یا تو جماعت میں ایسے منافق پیدا ہو جائیں جو مجھے شہید کر دیں یا بیرونی دشمن اتنا قوی ہو جائے
کہ وہ مدینہ پر حملہ کرے۔ اور اتنی کامیابی حاصل کرلے کہ وہ خلیفہ کو شہید کر دے، مگر جوش
اخلاص میں انہوں نے اس امر کا خیال نہیں کیا اور اللہ تعالی سے دعائیں کیں اور اللہ تعالیٰ نے
بھی ان کے اخلاص کو دیکھ کر مدینہ کو بیرونی حملوں سے تو بچا لیا لیکن ایک شخص مدینہ سے ہی کھڑا
ہوا جس نے آپ آپ کو کو شہید شہید کر دیا ۔ پس تبلیغ سلسلہ پر زور دو اور پہلے ۔ سے زیادہ جوش کے ساتھ کام
کرو۔ اور یاد رکھو کہ موت سے مت ڈرو کیونکہ مؤمن اور خوف دو متضاد چیزیں ہیں۔
دو سرا کام جو اس وقت ہمارے پیش نظر ہے وہ مظلومان کشمیر کی اما امداد کا ہے۔ اس وقت غلط
پر ریاست کشمیر سخت جوش میں آئی ہوئی ہے اور اس نے اسی جوش میں ہمارے آدمیوں کو جو
وہاں کام کر رہے تھے نکال دیا ہے اور خوش ہو رہی ہے کہ اس طرح اس نے ہمارے آدمیوں کو
نقصان پہنچا دیا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی حالانکہ ہمارے آدمی تو آسمان سے اترتے ہیں
اور اگر ایک نکال دیا جائے تو اس کے ہزاروں قائم مقام پیدا ہو جاتے ہیں۔ افغانستان کو ہی دیکھ لو
ہمارے آدمیوں کو وہاں سے نکالا گیا، انہیں مارا پیٹا اور قید کیا گیا۔ بعض کو سنگسار بھی کیا گیا مگر کیا ان
کی مخالفانہ تدابیر کے ذریعہ وہاں احمدیت مٹ گئی یا کیا ہمارے کام کو نقصان پہنچا۔ احمدیت کی تاریخ
بتلاتی ہے کہ اللہ کے فضل سے باوجود افغانستان میں احمدیوں کو شدید تکالیف دیئے جانے کے پھر
بھی احمدیت بڑھی۔ یہاں تک کہ جب امان اللہ خان افغانستان سے نکلا تو اس کے ایک درباری
نے مجھے خط لکھا کہ آپ خیال کرتے ہوں گے شاید افغانستان میں اب احمدی نہیں۔ اور ہم لوگ
آپ سے واقفیت نہیں رکھتے ۔ گو آپ ہمیں نہیں جانتے مگر ہم آپ سے واقف ہیں ۔ ہم امان اللہ
خان کے درباریوں میں سے تھے اور احمدی تھے ۔ ہم نے ایک خفیہ انجمن بنارکھی تھی اور ہمارا کام
یہ تھا کہ جب کسی کو دیکھتے کہ وہ سعید اور نیک فطرت رکھتا ہے تو اسے احمدیت کی تبلیغ کرتے تھے ۔
تو اللہ تعالیٰ نے ایسے ایسے علاقوں میں ہماری تبلیغ کو کامیاب کیا ہے جہاں ظاہری لحاظ سے سب
سے زیادہ مشکلات پیدا کی جارہی تھیں۔ پھر ہم کیونکر سمجھ لیں کہ اگر کشمیر سے ہمارے آدمیوں کو

خطبات محمود
٣٧٠
سال ۱۹۳۲ء
نکال دیا گیا یا انہیں کام کرنے سے روکا گیا ہے تو اس سے ہمارے کام کو نقصان پہنچے گا۔ کوئی کام
ہو خواہ دینی ہو یا دنیوی اللہ تعالی کا فضل ہمارے شامل حال ہے ! ہے اور وہ ہمیں ہر میدان میں کامیابی
عطا فرماتا ہے۔ پس یہ اس ریاست کی بیوقوفی ہے جو یہ خیال کرتی ہے کہ وہ ہمارے آدمیوں کو نکال
کر اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جائے گی۔ خواہ وہ ایک ایک کر کے ان تمام لوگوں کو ریاست کشمیر
سے نکال دے جو احمدیت پر قائم ہیں اور خواہ سب کے مونہوں کو بند کر دے پھر بھی ہم یقین رکھتے
ہیں کہ اللہ تعالٰی اس کام کو سرانجام دے گا اور احمدیوں کے علاوہ دوسروں کے دلوں میں تحریک
پیدا کرے گا اور وہ ہماری تجاویز کے مطابق کام کریں گے۔ اور ہم برابر دیکھ رہے ہیں کہ ادھر
ریاست ہمارے آدمیوں کو نکالتی ہے اور ادھر اور ایسے آدمی کھڑے ہو جاتے ہیں جو کام کو بند
ہونے نہیں دیتے۔
پس یہ ریاست کی غلطی ہے جو یہ خیال کرتی ہے کہ اس طرح آزادی کی جدوجہد میں وہ
رکاوٹیں پیدا کر دے گی۔ لیکن باوجود اس کے ہر قوم کا فرض ہے کہ جب اس کے نمائندوں کو کسی
ملک یا ریاست سے نکال دیا جائے تو وہ تمام کی تمام قوم ایک کامل عزم لے کر اٹھے اور یہ تہیہ
کرلے کہ اب خواہ کچھ ہو جائے اس کام سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ میں بتا چکا ہوں کہ یہ خیال کرنا کہ
اس کام کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں غلطی ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے علاوہ تو رات کے
نزول کے جو ایک مذہبی کام تھا اللہ تعالیٰ نے یہ کام؟ نے یہ کام بھی لیا کہ آپ کے ذریعہ فرعون کے رعون کے ظلم و تشدد
سے بنی اسرائیل کو نجات دلائی۔ یہی مثال اس وقت ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ اس وقت
کشمیری قوم بھی ابتدائی انسانی حقوق سے محروم ہے اور سالہا سال سے غلامی کی زنجیروں میں
جکڑی چلی آتی ہے۔ پس اس و اس وقت از ان کی حفاظت کرنا ہمار ا ند ہی فرض ہے۔ اور گو ایسا ند ہی کام
نہیں جیسے تبلیغ ہے مگر بہر حال اس کا مذہب سے تعلق ہے ۔ ہمارا ان مولویوں جیسا فتوی نہیں جو یہ
کہہ کر کہ یہ مذہبی کام ہے جہاد کا اعلان کر دیتے ہیں بلکہ ہمارا پہلے بھی یہ فتویٰ تھا اور اب بھی ہے
اور ہمیشہ یہی ہو گا کہ یہ ایسا نہ ہی معاملہ ہے جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مَنْ قُتِلَ دُونَ
مَالِهِ وَ عِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيده جو شخص اپنے مال اور عزت کی حفاظت میں مارا جاتا ہے، وہ
شہید ہوتا ہے۔ یہ اگر چہ ایسی شہادت نہیں ہوتی جو اسلامی جنگوں میں کسی مومن کو حاصل ہوتی
ہے۔ مگر پھر بھی اسے شہادت کا رنگ دے دیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ چونکہ میرے اس
بندہ نے اچھے اخلاق کے لئے اپنی جان دی ہے اس لئے شہید ہے ۔ مگر یہ اس قسم کی شہادت نہیں

خطبات محمود
۳۷۱
سال ۱۹۳۲ء
کہلا سکتی جیسے کوئی شخص اللہ تعالی کے راستہ میں اپنی جان دیتا ہے۔ بعینہ اسی طرح یہ بھی ایک
مذہبی اور دینی معاملہ کہلائے گا۔ مگر اس طرح نہیں جیسے تبلیغ اور حفاظت اسلام کا کام ہے وہ اور قسم
کا دینی کام ہے اور یہ اور قسم کا ۔ مگر بہر حال یہ بھی ایک رنگ میں مذہبی کام ں مذہبی کام ہے ۔ گو یہ ایسا نہیں جس
کے لئے جہاد کی ضرورت ہو ۔ ہر چیز کا خدا تعالیٰ نے ایک مرتبہ رکھا ہے اور اس مرتبہ کی حدود کے
اندرا سے دیکھنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر فرمایا کرتے تھے کہ
گر
حفظ
مراتب
کنی زندیقی
یہ قول اگر چہ ہے تو کسی اور کا مگر آپ اس کا بہت ذکر فرمایا کرتے تھے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ
جب تو ہر چیز کو اس کے دائرہ کے اندر نہیں رکھے گا بڑے کو بڑا اور چھوٹے کو چھوٹا نہیں سمجھے گا تو
اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تو زندیق ہو جائے گا۔ پس شہادت کے مختلف دائرے ہیں۔ ہو سکتا ہے ایک
شخص ہندو ہو یا عیسائی ہو اور وہ اپنے مال یا جان کی حفاظت میں مارا جائے وہ بھی اس حدیث کے
ماتحت شہید سمجھا جائے گا اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر ایک مسلمان اپنے مال یا جان کی حفاظت میں
مارا جائے تو اسے اللہ تعالیٰ کے حضور اور بھی زیادہ درجہ ملے گا۔ اور اگر ہند و یا عیسائی مارا جائے تو
بھی اللہ تعالی اسے اجر سے محروم نہیں رکھے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کی بزدلی کو سخت ناپسند
فرماتا ہے۔ پس یہ بھی ایک رنگ میں مذہبی معاملہ ہے اور اس میں ہماری جماعت کو خصوصیت سے
توجہ کرنی چاہئے ۔ ہم کشمیر میں عدل اور انصاف قائم کرنا چاہئے تھے مگر باوجود اس کے حکومت نے
نہایت ہی ظالمانہ اور غیر منصفانہ طریق پر ہمارے نمائندوں کو وہاں سے نکال دیا ہے۔ اگر یہ
حکومت کسی اور حکومت کے نمائندوں کو اپنے ملک سے نکال دیتی تو یقینا وہ حکومت جس کے
نمائندوں کو اس حکومت نے اپنے ملک سے نکالا ہوتا اس کے مقابل پر اعلان جنگ کر دیتی اور
اپنی اس تحقیر کا اس سے انتقام لیتی لیکن جبکہ حکومت ہمارے پاس نہیں اور حکومت نے بلا وجہ
ہمارے نمائندوں کو وہاں سے نکال دیا ہے۔ کم از کم میں اخلاقی جنگ کا اعلان ضرور کر دینا
چاہئے۔ ابھی ہمیں خدا نے تو ہیں اور بندوقیں نہیں دیں اور نہ خدا نے ہمیں آزاد اور با اختیار
حکومت عطا کی ہے۔ اگر ہمارے پاس بھی تو ہیں اور بندوقیں ہوتیں اور ہمیں بھی با اختیار حکومت
حاصل ہوتی تو یقینا ہم ریاست کے اس ظالمانہ فعل کے خلاف اعلان جنگ کر دیتے اور ہم صبر نہ
کرتے جب تک اس ہتک اور تذلیل کی اسے سزا نہ دے دیتے لیکن چونکہ اس جنگ کے سامان
ہمارے پاس موجود نہیں اور نہ ہمیں حکومت حاصل ہے اس لئے اب میں کم از کم دو سرے

خطبات محمود
۳۷۲
سال ۱۹۳۲ء
سامانوں کے ساتھ ریاست کے مقابلہ کا اعلان جنگ کر دینا چاہئے۔ اور وہ جنگ یہ ہے کہ ہماری
جماعت کے نوجوان اس مہم کے سر کرنے کے لئے اپنے آپ کو بطور وانٹیٹرز پیش کریں۔ اور وہ
اپنے عمل سے دکھا دیں کہ اگر ان کے بھائیوں کو ریاست سے نکال دیا گیا ہے تو وہ ان کی جگہ کام
کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگر ہماری جماعت ۔ ار ہیں۔ اگر ہماری جماعت کے نوجوان اس
طرف توجہ کریں جنہوں نے ابھی تک کوئی ملازمت اختیار نہیں کی یا کوئی کام شروع نہیں کیا اور
میں سمجھتا ہوں ایسے سینکڑوں نوجوان ہیں تو اس معاملہ میں ہمیں بہت جلدی کامیابی حاصل ہو سکتی
ہے ۔ کئی ہیں جو مہینوں سے اپنی تعلیم سے فارغ ہو چکے اور اب وہ ملازمت کے انتظار میں اپنے
اپنے گھروں میں بیٹھے روٹیاں توڑ رہے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے اوقات کو رائیگاں نہ
کھوئیں بلکہ اسے کسی اچھے کام پر لگائیں اور اس سے زیادہ اچھا کام اور کیا ہو سکتا ہے کہ انہیں
قوم اور ملک و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق ملے ۔ ایسے نوجوان جو تعلیم یافتہ ہوں خواہ مولوی
فاضل ہوں یا انٹرنس پاس ہوں یا ایف اے ہوں یا بی ۔ اے ہوں بشرطیکہ تعلیم سے فارغ ہو کر
اب کسی ملازمت کی تلاش میں ہوں ان کا فرض ہے کہ وہ قومی خدمات کے لئے اپنے آپ کو
پیش کریں۔ انہیں کیا معلوم کہ پیشتر اس کے کہ انہیں کوئی نوکری ملے ، وہ وفات پا جائیں۔ اور اسی
طرح بغیر کوئی مفید کام کئے وہ اس دنیا سے گزر جائیں۔ موت کا انسان کو پتہ نہیں اور نہ ہی یہ پتہ
ہے کہ کل اس پر کیا گزرے گی۔ پس بغیر کسی مزید انتظار کے انہیں چاہئے کہ وہ ایسا کام کریں جس
میں قوم کی بھی خدمت ہے اور اپنے نفس کا بھی فائدہ ایک نوجوان کے لئے اس سے زیادہ شرم
کی اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ وہ فارغ ہو کر اپنے ماں باپ کے لئے بوجھ بنا بیٹھا ہو اور وہ ان کو کچھ
کما کر کھلانے کی بجائے اپنے گزارے کے لئے ان پر بوجھ ڈالتا ہو ۔
پس نوجوانوں کے لئے یہ ایک نہایت ہی مبارک موقع ہے انہیں چاہئے کہ وہ جلد سے جلد
اپنے نام پیش کریں۔ میں پھر اپنی جماعت کے نوجوانوں کو کو خواہ وہ قادیان کے ہوں یا باہر - اں یا باہر کے تحریک
کرتا ہوں کہ وہ اس کام میں شریک ہوں اور جائز طور پر اپنی زندگیوں سے مفید کام لیں ۔ جائز طور
سے مراد میری یہ ہے کہ جنہیں ایسے کاموں میں حصہ لینا ممنوع نہ ہو گورنمنٹ کے جس قدر ملازم
ہیں انہیں حصہ نہیں لینا چاہئے کیونکہ ان کا گورنمنٹ سے معاہدہ ہے لیکن وہ جو ملازم نہیں یا اپنا
کوئی کام کرتے ہیں ایسے نوجوان قادیان میں بھی بہت ہیں اور باہر بھی انہیں اپنے نام پیش کرنے
چاہئیں۔ کئی ہیں جنہیں نوکریوں کی تلاش ہے۔ کئی ہیں جنہیں صنعت و حرفت کا اشتیاق ہے۔ اور

خطبات محمود
۳۷۳
سال ۱۹۳۲ء
کئی ہیں جو کوئی پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ابھی بے کار ہیں۔ میں ان سب سے کہتا ہوں کہ وہ
اپنے وقت کو ضائع نہ کریں اور جس قدر جلد ہو سکے اپنے نام متعلقہ دفتر میں بھجوا دیں تاکہ فورا
مناسب کار روائی شروع کی جائے ۔ ہم ایسے نوجوانوں کو تنخواہیں نہیں دیں گے ۔ صرف گزارہ کے وائی شروع کی جائے ہم ایسے نوجوانوں کو تنخواہیں نہیں دیں۔
لے معمولی رقم دیں گے ، رہائش کا انتظام کریں گے اور سفر خرچ دے سکیں گے۔ اور میں سمجھتا
ہوں قومی خدمات کے لئے تو اگر بجائے معاوضہ لینے کے خود جیب سے خرچ کیا جائے تو یہ اور بھی
زیادہ بہتر ہے۔ اور ایسی قربانی زیادہ شاندار ہو جاتی ہے
اللہ تعالی کے فضل سے ہماری جماعت کے وکلاء نے کشمیر کے معاملہ میں بہت بڑی قربانی کی
ہے۔ کئی ہیں جنہوں نے اپنی مفت خدمات پیش کیں۔ اور بغیر ایک پیسہ لینے کے انہوں نے کام کیا۔
کئی ہیں جنہوں نے اپنے پیٹے چھوڑ دیئے۔ دکانیں بند کر دیں اور بغیر کوئی معاوضہ لئے کام کرنے
لگ گئے۔ تو جہاں تمہارے بھائیوں ؟ بھائیوں میں سے بعض نے مفت کام کیا۔ بعضوں نے اپنی دکانیں بند
کر دیں اور قربانی کے نمونے دکھائے وہاں اگر تم جنہیں گزارہ بھی ملتا ہے کام کرنے کے لئے
اپنے آپ کو پیش کرو تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔
پس میں چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے دوست فوری طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔ پنجاب
اور صوبہ سرحد کے رہنے والے لوگ زیادہ اچھا کام کر سکتے ہیں۔ ان سب کو یہ سمجھ کر اپنا نام پیش
کرنا چاہئے کہ ریاست کی طرف سے انہیں جو بھی تکلیف پہنچے گی اسے وہ خوشی سے برداشت
کریں گے اور قید و بند کی مصیبتیں جھیلنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے کیونکہ اس کام میں
خطرات ضرور ہیں اور سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ تکلیف کے وقت کوئی ہمارا آدمی اپنے نفس پر
قابو چھوڑ بیٹھے اور کوئی بات خلاف شریعت اور خلاف روایات سلسلہ کر بیٹھے ۔ ہماری جماعت کو
اللہ تعالی نے یہ موقع عطا فرمایا ہے کہ وہ بغیر اس کے کہ قانون شکنی کرے اور بغیر اس کے کہ
سلسلہ کی سابقہ پالیسی کو صدمہ پہنچائے قید و بند کی مصیبتیں جھیل کر مظلوموں کی امداد کر سکتی ہے۔
در اصل جب کسی قوم پر ایک لمبے عرصہ تک مصیبتیں نہیں آئیں تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس قوم
کے لوگوں کے دلوں میں بزدلی پیدا ہو جاتی ہے۔ مگر اللہ تعالٰی بزدلی کو کبھی پسند نہیں کرتا۔ پس اللہ
تعالی نے ہماری جماعت کے سامنے یہ موقع رکھا ہے تا اس کی بہادری اور شجاعت کا سکہ لوگوں
کے دلوں پر بیٹھے اور لوگ سمجھ لیں کہ مؤمن بزدل نہیں ہوتا۔ میں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی
ضرورت کا اظہار کیا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ صرف تعلیم یافتہ لوگ ہی اپنا نام پیش کریں۔ میں

خطبات محمود
۳۷
سال ۱۹۳۲ء
نے صرف خاص خاص کاموں کی وجہ سے تعلیم کو ضروری قرار دیا ہے۔ لیکن غیر تعلیم یافتہ لوگ
بھی کئی کام کر سکتے ہیں۔ پس ہر قسم کے لوگوں کو اپنے نام پیش کرنے چاہئیں۔ کئی ایسے ہو سکتے ہیں جو
لمبے عرصہ کے لئے اپنے نام : اپنے نام پیش نہ کر سکیں مثلا یہ کہ وہ کسی تاجر کے ملازم ہوں۔ ایسے لوگوں کو
چاہئے کہ وہ جتنے عرصہ کے لئے بھی اپنے نام پیش کر سکیں پیش کر دیں مثلاً لکھ دیں کہ وہ ایک ماہ
کے لئے یا دو ماہ کے لئے یا تین ماہ کے لئے یا چار ماہ کے لئے پانچ ماہ کے لئے یا چھ ماہ کے لئے کام
کرنے کے لئے تیار ہیں اور اتنے عرصہ کے لئے وہ اپنا وقت فارغ کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے اتنا
ہی عرصہ کام لیا جائے گا۔ مگر ضرورت یہ ہے کہ ایسے ہی لوگ اپنے نام پیش کریں جو بہادر ہوں اور
فرمانبرداری سے کام کرنے والے ہوں۔ جیسے ملکانا کے علاقہ میں ارتداد کے ایام میں ہم نے حکم
دے رکھا تھا کہ افسر کی اطاعت ضروری ہے خواہ وہ کوئی حکم دے ۔ اطاعت اور فرمانبرداری ہمیشہ
ہی ضروری ہوتی ہے مگر لڑائی کے میدان میں اس کی اور بھی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ پس
جماعت کے نوجوان آگے بڑھیں اور اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔ نوجوانوں سے
مراد صرف جوان عمر ہی نہیں بلکہ جو ان دل والے بھی ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پوری
فرمانبرداری سے کام ، کام کریں گے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے نام پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں یا کسی
صیغہ میں جس کی طرف وہ خط لکھ رہے ہوں بھیج دیں۔
میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اس معاملہ میں چندہ کی ضرورت ہے۔ پس چندے اکٹھے کرو اور
دعاؤں سے کام لو۔ ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ اس معاملہ میں خدا تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔ اور وہ
ظلم کا نشان تک کشمیر سے مٹادے گا۔ اللہ تعالیٰ عظیم الشان طاقتوں کا مالک ہے اور وہ جس کام کے
کرنے کا ارادہ کرتا ہے کوئی نہیں جو اسے روک سکے خواہ حکومت ہو یا راجہ اور مہاراجہ ہو ۔ اللہ
تعالٰی کی مثیت میں کوئی روک نہیں بن سکتا اور جو روک بنتا ہے وہ کاٹا جاتا اور ہلاک کیا جاتا ہے۔
اپس ہمیں تو یہ یقین ہے کہ یہ کام ہو کر رہے گا۔ ایک نہیں ہزار ریاستیں اپنے ظلم و ستم سے روک
ڈالیں پھر بھی اللہ تعالی انہیں شکست دے گا۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی سنت اور اس کی صفات کے
خلاف ہے کہ وہ اتنے لمبے عرصہ تک ایک قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑا رہنے دے ۔ پس کوئی
گورنمنٹ اس کام کو روک نہیں سکتی۔ نہ کوئی حکومت ہے جو اس کام کو ضعف پہنچا سکے ۔ یہ خدا کا
کام ہے جو ہو کر رہے گا۔ آج سے سینکڑوں سال پہلے فرعون نے بنی اسرائیل پر مد رائیل پر مدتوں ظلم توڑے
لاکھوں اذیتیں اور تکالیف پہنچائیں۔ اس نے اپنے غرور میں سمجھا تھا کہ مجھے کوئی ہلاک نہیں
=

خطبات محمود
۳۷۵
سال ۱۹۳۲ء
کر سکتا۔ آخر خدا نے اسے ہلاک کر دیا اور بنی اسرائیل کو نجات دلائی ۔ پس ریاست کا ظلم بھی
ایک وقت تک ہے۔ آخر خدا کی غیرت اسکے بندوں کو نجات دلائے گی۔ یہ کہنا کہ اب کیا ہو گا
ریاست اس قدر تشدد پر اتر آئی ہے، بیوقوفی ہے۔ ہے۔ یہ خدا کا ارادہ اور اس کی مشیت ہے اور یہ کام
ہو کر رہے گا۔ پس ہمارا حصہ لینا تو محض خون لگا کر شہیدوں میں داخل ہوتا ہے۔ اس لئے گھبراؤ
نہیں۔ چندہ کی تحریک کو بدستور جاری رکھو ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں سے کام لو اور جنہیں اللہ
تعالی توفیق عطا فرمائے وہ اس مہم میں اپنا نام پیش کریں تا اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو سکیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے نوجوان ایسی دلیری اور ہوشیاری سے کام کریں گے
کہ ان کا مقصد انہیں بہت جلد حاصل ہو جائے گا۔ بغیر اس کے کہ وہ قانون شکنی کریں اور بغیر اسکے
کہ وہ اپنی روایات سلسلہ کے خلاف کریں انہیں جرات اور بہادری سے کام کرنا چاہئے ۔ ریاست
اس وقت خود قانون شکنی کر رہی ہے۔ اور اگر کسی عدالت میں معاملہ پیش ہو تو وہ یقینا ریاست کو
ہی باغی قرار دے گی۔ پس اس قانون شکنی کی روح کا مقابلہ کرنا ہے۔ جس کے لئے نہایت ہی دانائی
اور ہوشیاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تا ایسا ہو کہ ہم اگر ایک طرف اللہ تعالیٰ کے حضور
بری الذمہ ہو سکیں تو دوسری طرف اس کے بندوں کے شکریہ کے مستحق بھی ہو جائیں۔
( الفضل حکیم مئی ۱۹۳۲ء)
النساء : ۱۰۵
ل حم السجدة : ٣١
ه بخاری کتاب المظالم باب من قتل دون ماله

آج 10 میں سے 10 باقی