مؤمن کی نگاہ ہر طرف ہونی چاہئے

خطبات محمود
49
مؤمن کی نگاہ ہر طرف ہونی چاہئے
(فرموده یکم اپریل ۱۹۳۲ء)
سال ۱۹۳۲ء
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں نے سال کے شروع میں دوستوں کو نصیحت کی تھی کہ آپس کے تنازعات مٹاکر آپس میں
صلح اور محبت و الفت کی بنیاد قائم کریں ۔ اور جن دوستوں نے کسی کا کوئی قصور کیا ہو یا نہ بھی کیا ہو
اور دو سرا غلط فہمی کی وجہ سے ناراض ہو گیا ہو تو اس سے معافی مانگ لیں۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ
اس نے ہماری جماعت کے دوستوں کو اس نصیحت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور میں دیکھتا
ہوں ہزار ہا دوستوں نے ان ایام میں آپس میں صلح کی اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے
وارث بن گئے۔
جس طرح ایک دفتر کا آدمی یا ایک تاجر کم سے کم سال کے بعد اپنے حسابات صاف کرتا ہے،
اسی طرح اگر ہماری جماعت کے دوست بھی آپس کے حسابات صاف کر دیا کریں تو بہت سے
نقائص اور عیوب دوز ہو سکتے ہیں۔ ہم ہر سال بلکہ ہر ماہ اپنے قرض خواہوں کے قرض اتارنے کی
فکر کرتے ہیں۔ اور جس شخص میں شرافت کا احساس ہوتا ہے وہ کوشش کرتا ہے کہ لوگوں کے
اس پر جو حقوق ہیں ، انہیں ادا کر دے۔ مگر تعجب ہے کہ اللہ تعالی کا قرض ادا کرنے کا کوئی دن مقرر
نہیں کیا جاتا۔ حالانکہ اگر سالانہ حساب بھی کیا جائے تو کئی ایسے قرضے ہو سکتے ہیں جنہیں ادا کرنے
کی توفیق انسان کو مل سکتی ہے۔ مثلا یہی ایک قرض ہے کہ لوگ آپس میں محبت سے رہیں۔ اسے
اتارنے کی توفیق پانا کوئی مشکل امر نہیں۔ بسا اوقات عارضی جوش میں دو دوست لڑ پڑتے ہیں اور
خیال کرتے ہیں کہ اب ہم میں صلح نہیں ہو سکتی۔ مگر کچھ عرصہ کے بعد وہ کیفیت دور ہو جاتی ہے

خطبات محمود
۲۰۳
سال ۶۱۹۳۲
اور اگر چہ پھر بھی وہ شرم کی وجہ م کی وجہ سے صلح نہیں کرتے لیکن خواہش ضرور رکھتے ہیں کہ کاش کوئی
درمیان میں پڑ کر صلح کرادے۔ بظاہر وہ لڑے ہوئے ہوتے ہیں لیکن دل محبت کے جذبات سے
لبریز ہوتے ہیں۔ اور انہیں دنیا پر شکوہ ہوتا ہے کہ کیوں کوئی ہماری صلح نہیں کر ا دیتا۔ پس اس
قرض کی ادائیگی کوئی مشکل امر نہیں۔ بہت کم لوگ ہوں گے جن کے دلوں میں بغض اور کینہ اس
حد تک بھرا ہوا ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی خشیت کو ترک کر کے اس کے ذکر پر بھی صلح پر آمادہ نہ ہوں۔
لیکن چونکہ اس قرض کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں کی جاتی یہ جمع ہو تا رہتا ہے حتی کہ دل پر زنگ
لگ جاتا ہے اور انسان اللہ تعالیٰ کے فضل سے محروم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالی کے بندوں
کے اور بھی بہت سے قرضے ہیں جو آسانی سے ادا کئے جاسکتے ہیں ، مگر افسوس کہ اس طرف توجہ
نہیں کی جاتی۔ اسی سلسلہ میں دوستوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ مؤمن چوکس ہوتا ہے۔ اس کی نگاہ
ایک ہی طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہوتی ہے۔ مؤمن کو حکم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات
حاصل کرے اور اس سے اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ، کہ خدا تعالیٰ کی صفات اس رنگ میں انسان کے
اندر پیدا نہیں ہو سکتیں جس طرح خدا تعالیٰ کی ہیں۔ لیکن تمام بزرگان دین اس بات پر متفق ہیں
که اصل اسلام تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ الله ہے یعنی یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات اپنے اندر پیدا کرنا۔ اور پھر
اس پر بھی سب کا اتفاق ہے کہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَئ خدا تعالیٰ کی مانند کوئی چیز نہیں ۔ پس ایک
طرف تو یہ حکم ہے حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق پیدا کروا پیدا کرو اور دوسری طرف یہ ارشاد ہے کہ خدا جیسی
کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی۔ اور ان دونوں باتوں میں سے ایک بھی غلط نہیں کیونکہ ایک تو یہ خدا
تعالی کا کلام ہے اور دوسرے میں خدا تعالیٰ کے کلام سے مشابہ باتیں ہیں۔ اور اس صداقت کو
رسول کریم میں ہم نے قبول فرمایا ہے ۔ جب دونوں باتیں صحیح ہیں تو مانناپڑے گا کہ کوئی درمیانی
راہ موجود ہے جس میں انسان خدا تعالیٰ کی مانند ہو بھی جاتے ہیں اور پھر نہیں بھی ہوتے ۔ اللہ
تعالٰی سب کچھ دیکھتا ہے۔ دائیں بائیں آگے پیچھے اوپر نیچے ۔ ماضی، حال، مستقبل سب پر اس کی
نظر ہے۔ لیکن ہم نہ تو بغیر آنکھوں کے دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہماری آنکھیں سب طرف دیکھ سکتی
ہیں۔ ہاں ایک اور قسم کی آنکھیں ہیں جن سے ہم بھی ہر طرف دیکھ سکتے ہیں۔ اور وہ عقل کی
آنکھیں ہیں۔ ظاہری آنکھوں سے تو ہم تَخَلَّقُوا بِاخْلاقِ اللہ پر عمل نہیں کر سکتے مگر باطنی سے
سکتے
کر سکتے ہیں اور چاروں طرف دیکھ سکتے ہیں۔ پھر جب ہم کوئی کام خواہ وہ اچھا ہو یا برا اختیار کرے
ہیں۔ اور پھر اسی میں منہمک ہو جاتے ہیں۔ تو گویا خدا جیسا ہونے سے خود انکار کرتے ہیں۔ کیونکہ

خطبات محمود
سال ۶۱۹۳۲
خدا تعالی کی طرح ہماری نظر سب طرف نہیں ہوتی لیکن جب کوئی اچھا کام کرتے ہیں اور اس کے
ساتھ ہی دوسری طرف سے بھی غافل نہیں ہوتے ۔ یہ نہیں کہ روزہ رکھا تو ذکر الہی چھوڑ دیا یا ز کو
ۃ ادا کی تو حج نہ کیا۔ یا اگر حج کو گئے تو زکوۃ ادا نہ کی بلکہ دین کے مکان کی چاروں دیواریں بناتے ہیں
تو اس وقت ہم تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ الله پر عمل کرتے ہوئے چاروں طرف دیکھنے والے ہوتے
ہیں۔ پس میں جماعت کو جب ایک کام کی نصیحت کرتا ہوں تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ
دوسرے کام چھوڑ دیئے جائیں۔ اس سال ہماری جماعت سے ایک غلطی ہو رہی ہے ۔ اور وہ یہ کہ
تبلیغ کی طرف اتنی توجہ نہیں جتنی پچھلے سال تھی۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ میں نے اس سال
میں بعض اور امور کی طرف توجہ دلائی تھی۔ حالانکہ انہیں کرنے کے لئے کہنے سے میرا یہ مطلب
ہر گز نہ تھا کہ دوسرے چھوڑ دیئے جائیں ۔ ہمیں تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللہ کا حکم ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ
کی صفات اپنے اندر پیدا کریں۔ اور اللہ تعالیٰ جب ایک کام کرتا ہے تو دوسری طرف بھی اس کی
توجہ ہوتی ہے۔ میں مانتا ہوں کہ یہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے کہ ہم محبت سے رہیں۔ اور یہ بھی
تسلیم کرتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کے متعلق جو خطبات پڑھے ہیں وہ بھی ضروری ہیں۔ مگر اسکے یہ معنی
ہرگز نہیں کہ ہم اس اہم چیز کو چھوڑ دیں جس پر دنیا کی ترقی اور نجات کا دار و مدار ہے اور وہ تبلیغ
ہے۔
بہت سے لوگ غفلت اور نادانی کی وجہ سے یہ خیال کرتے ہیں کہ تربیت تبلیغ سے زیادہ اہم
ہے۔ مگر یہ غلط ہے۔ تربیت دراصل انسان کے اپنے نفس سے تعلق رکھتی ہے۔ مگر تبلیغ میں وہ
دوسرے کا محتاج ہوتا ہے۔ جب بھی کوئی شخص سچائی کو قبول کرے گا تو اس کا زیادہ باعث
دوسروں کی باتیں ہوں گی۔ ایک نو مسلم سے دریافت کرو تو معلوم ہو گا کہ اسے بہت سے لوگوں
نے تبلیغ کی لیکن تربیت کی خواہش اپنے نفس سے پیدا ہوتی ہے۔ اور جس عمدگی سے ایک انسان
اپنی تربیت خود کر سکتا ہے دوسرے نہیں کر سکتے۔ دوسرے صرف ایک ڈھانچہ تیار کرتے ہیں۔
ایک برتن مہیا کرتے ہیں لیکن اس میں رکھنے والی چیز انسان کے اپنے اندر سے آتی ہے۔ تربیت
کے احساسات انسانی قلب کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ پس تربیت کے لئے دوسروں کا یاد دلانا اتنا
ضروری نہیں جتنا تبلیغ کے لئے ضروری ہے۔ تبلیغ یہ ہے کہ اسے یقین دلا دیا جائے کہ دنیا میں ایک
سچا مذہب موجود ہے جو اسے نجات کی طرف لے جائے گا۔ اور جب وہ سچے مذہب میں داخل
ہو جائے گا تو تربیت کا احساس خود بخود پیدا ہونے لگے گا۔ اگر یہ اصول تسلیم کر لیا جائے کہ تربیت

خطبات محمود
۴۰۵
سال ۱۹۳۲ء
تبلیغ سے زیادہ اہم ہے تو پھر یہ سوال پیدا ہو گا کہ جو زیادہ قابل ہیں ان کی تربیت پہلے ہونی چاہئے
پھر کمزور تو رہ گئے۔ پھر قابلوں میں سے زیادہ قابلیت رکھنے والوں کو پہلے لیا جائے گا۔ اور پھر ان میں
سے بھی زیادہ موزوں آدمی علیحدہ کئے جائیں گے ۔ اور اس طرح ہوتے ہوتے ہم ایک آدمی پر
آجائیں گے۔ اور اس کی بھی پوری طرح تربیت نہ کر سکیں گے۔ آخر اسے بھی چھوڑ کر دنیا سے
کنارہ کش ہو جائیں گے۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ جو شخص ہماری نگاہ میں تربیت کے لئے بہترین ہو، وہ
ناقص نکلے۔ اور جسے ہم ناقص قرار دے کر علیحدہ کریں وہ فی الحقیقت زیادہ قابل ہو ۔ لیکن جب ہم
تبلیغ کرتے ہیں تو گویا ایسے قلوب تیار کرتے ہیں جن میں تربیت کا احساس موجود ہے اور جتنے لوگ
ہماری تبلیغ سے جماعت میں داخل ہوں گے ان سب میں تربیت کا جذبہ موجود ہو گا۔
دوسرا امر جو اس سلسلہ میں یاد رکھنا چاہئے یہ ہے کہ تربیت کبھی اکیلے نہیں ہو سکتی۔ انسان
اپنے گردو پیش کے حالات سے متاثر ہوتا ہے اور اس کے اعمال کا حصر ایمان پر ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ
نے یونہی ملائکہ مکتب رسل اور حشر نشر پر ایمان لانے پر اتنا زور نہیں دیا ۔ اور یہاں تک فرما دیا
ہے کہ ان پر ایمان لاؤ وگر نہ نجات نہ پاسکو گے ۔ ان - ان باتوں پر ایمان لانے کا حکم الانے کا حکم دینے میں حکمت
ہے۔ دراصل انسانی اعمال ایمان سے وابستہ ہیں۔ اور جب تک ایک انسان ایمان میں کامل نہ ہو ؟
اس کے اعمال درست نہیں ہو سکتے۔ اس لئے تبلیغ تربیت سے مقدم ہے۔ جب تک ہمارے
ہمسایہ کے گھر میں طاعون ہے ، ہم کبھی مامون نہیں ہو سکتے۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ آؤ ہمسایہ کے گھر
سے طاعون کو دور کریں تا ہمیں نہ آگے وہ تو بچ جائے گا۔ لیکن جو خود ہی دوائیاں وغیرہ استعمال
کرنے پر زور دیتا ہے اور ہمسایہ کے گھر سے اسے دور کرنے کی کوشش نہیں کرتاوہ ہر وقت خطرہ
میں ہے۔ تربیت پر بے شک زور دینا چاہئے۔ مگر اتنا نہیں کہ اسے تبلیغ سے زیادہ اہم قرار دے دیا
جائے۔ اور جو ایسا کرتا ہے اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے اس شخص کی جو ہمسایہ کے گھر سے طاعون
دور کرنے کی تو کوشش نہیں کرتا مگر خود دوائیوں کے استعمال پر زور دیتا ہے۔ تبلیغ بذات خود
تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے اپنے نفس کی بھی تربیت ہوتی ہے اور گناہ مٹتے ہیں۔ اور اگر
ہم تبلیغ کو بند کریں گے تو گویا تربیت کے ذرائع محدود کر دیں گے۔ پس تمام جماعتوں کو چاہئے کہ
زیادہ زور اور ہمت سے تبلیغ شروع کریں۔ یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ جس کام کے کرنے کی نصیحت کی
جائے اسے شروع کر کے باقی چھوڑ دیئے جائیں۔ ہر امر کی طرف ہر احمدی کی توجہ ہونی چاہئے۔
جس طرح آدمی گھر میں سب ضروریات کو دیکھتا ہے۔ بیوی کا خیال کرتے ہوئے ماں باپ کو

خطبات محمود
۴۰۶
سال ۱۹۳۲ء
فراموش نہیں کرتا اور ماں باپ کی طرف متوجہ ہو کر بیوی بچوں کو نہیں چھوڑ دیتا۔ اسی طرح دین
کی ساری ضرورتیں ہر وقت اس کے پیش نظر رہنی چاہئیں۔ جب جاکر اس کے ایمان کی تمام
دیواریں مکمل ہوں گی۔ پس گذشتہ تین ماہ میں تبلیغ میں جو سستی ہوئی ہے دوستوں کو چاہئے باقی نو
ماہ میں خوب زور دے کر تبلیغ کی اس کمی کو پورا کر دیں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو
توفیق دے کہ سب فرائض کی طرف ایک وقت میں توجہ کر کے تَخَلَقُوا بِاخْلَاقِ اللہ کے
مصداق بن سکیں۔
ر خطبہ ثانی میں فرمایا، بعض آداب ہوتے ہیں۔ کئی بار سمجھایا بھی جاتا ہے لیکن انسان بھول جاتا
ہے۔ اور بعض نئے لوگ بھی آجاتے ہیں۔ اس لئے پھر بتاتا ہوں کہ خطبہ کا وقت اس وقت تک
ہے جب تک امام مصلیٰ کی طرف نہ جائے ۔ اور اس وقت میں بولنا یا اشارہ کرنا بھی منع ہے ۔ اللہ
ضرورت کے وقت یعنی دو سرا اگر شریعت کے کسی حکیم کو توڑ رہا ہو تو اسے اشارہ سے سمجھایا جا سکتا
ہے مگر بولنے کی اس صورت میں بھی اجازت نہیں دوسرے مسجد میں سوائے ذکر الہی یا دینی
اور قومی امور کے متعلق گفتگو کے ذاتی اور خانگی باتیں نہ کرنی چاہئیں ۔ رسول کریم ملی کہ مذہبی
قومی یا سیاسی باتیں تو کر لیتے تھے مگر ذاتی اور خانگی باتیں کرنا آپ کو سخت نا پسند تھا۔ حتی کہ آپ نے
فرمایا اگر کوئی مسجد میں سودا کر سودا کرے تو
உ
تو خدا اس میں برکت نہ دے یا کسی کی کوئی چیز با ہر گم ہو
باہر جائے
اور وہ مسجد میں آکر اعلان کر دے تو خدا اس میں برکت نہ دے ۔ پس اس بات کا خیال رکھنا
چاہئے کہ مسجد میں ذاتی باتیں منع ہیں۔
↓
1
(الفضل ۷ ۔ اپریل ۱۹۳۲ء)
الشورى : ۱۲
بخارى كتاب الجمعة باب انصات يوم الجمعة والامام يخطب
ه ابو داود كتاب الصلوة باب التحلق يوم الجمعه
مسلم كتاب الصلوة باب النهي عن نشد الضاله في المسجد

آج 10 میں سے 10 باقی