قربانیوں کی عید یہ سبق دیتی ہے کہ دینی مقاصد کے حصول کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے کبھی دریغ نہ کیا جائے۔
۱۴۲
۲۰
فرموده ها را پریل ۱۹۳۶ بمقام باغ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیا)
گلے کی خرابی اور بعض دیگر تکالیف کے باعث میں زیادہ دیر نہیں بول سکتا اور اسی طرح اونچی
آواز سے بھی نہیں بول سکتا۔ لیکن عید کا خطبہ چونکہ عبادت کا ایک جزو ہے ہے اس وقت بولٹ بھی
ضروری ہے ۔ اس لئے میں اختصار کے ساتھ دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ شریعت
کے بعض احکام بظاہر تھوے ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر بڑی حکمتیں پوشیدہ ہوتی ہیں۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ ایک شخص اس بات پر مجھ سے گفتگو کر رہا تھا کہ داڑھی رکھنا ضروری
ہے یا نہیں مختلف دلائل سننے کے بعد اس نے کہا۔ میں نہیں سمجھ سکتا روحانیت کی بنیاد چند
بالوں کے رکھنے یا نہ رکھنے پر کیونکر ہو سکتی ہے۔ بظاہر یہ نہایت ہی دھوکہ دینے والا فقرہ تھا۔ ہم
اس وقت علیحدہ گفتگو کر رہے تھے۔ ممکن ہے اگر مجلس میں یہ کہا جاتا ۔ تو بعض کو اس سے ٹھو کر بھی
لگتی ۔ میں نے اس وقت اسی رنگ میں ایک ہی فقرہ میں اسے جواب دیا۔ میں نے کہا میں سلیم کرتا ہوں
کہ روحانیت کی بنیاد چند بالوں کے رکھنے یا نہ رکھنے پر نہیں لیکن روحانیت کی بنیاد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت پر ضرور ہے جس سے میرا مطلب یہ تھا کہ داڑھی کا تعلق
براہ راست روحانیت سے بے شک نہیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت
کا تعلق براہ راست روحانیت سے ہے اور جب آپ کا ارشاد ہے کہ داڑھی رکھوگے تو گو داڑھی
اپنی ذات میں روحانیت کا موجب نہ ہو لیکن جب آپ کا حکم توڑا جائیگا تو یقینا ایسا انسان کردیا
سے محروم ہو جائے گا۔ اگر ۔ اس اس اعتراض ا کا میں تفصیلاً جواب دوں وں تو تو معلوم م ہوگا ہو۔ کہ یہ نہایت ہی
ودا ہے لیکن میں نے صرف یہاں اسے بطور مثال پیش کیا ہے کہ بعض چھوٹی باتیں بڑے اثرات
پیدا کرتی ہیں۔ نمازوں میں صفوں کی درستی بظاہر معمولی بات ہے اور یہ کوئی اہم بات نظر نہیں
آتی کہ ایک آدمی کچھ آگے کھڑا ہو جائے یا کچھ پیچھے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ صفوں کو درست کرو وگرنہ تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے تے بات کتنی معمولی تھی
لیکن نتیجه کلیسا عظیم الشان نکلا ۔
مجھے اس کے متعلق ایک واقعہ یاد آیا۔ حضر یاد آیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ میں کے
کچھ لوگوں میں روزوں کے متعلق بحث ہو رہی تھی کہ کس وقت روزہ رکھنا اور کس وقت افطار کرنا چاہیے۔
ایک شخص کا خیال تھا کہ جب ایک شخص خدا تعالے کے لئے سارا دن بھوکا رہتا ہے تو اگر اس نے
۱۴۳
تساب
پو پھٹنے کے بعد کھانا کھا لیا بلکہ اگر رویت آفتاب کے بعد بھی چند گھونٹ پانی پی لیا یا کچھ کھانا کھا لیا
تو اس میں کونسا حرج ہے ۔ یہ کہنے والے کسی ؟ سی زمانہ میں جوتا ہوں کا کام کا کام کیا کرتے تھے۔ انہوں نے
تورک
خواب دیکھا کہ تانی کو خشک کرنے کے لئے ایک کیلے کے ساتھ باندھا اور دوسری طرف دوسرے
کیلے سے باندھنے گیا لیکن تانی کیلئے سے دو انگل کے قریب کم رہ گئی لیکن کیلا کچھ دور تھا وہ بیان کرتے
ہیں کہ میں نے ہزار کوشش کی کہ کسی طرح تانی کیلئے تک پہنچ جائے۔ مگر اب بے سود آخر گھبرا کر میں نے
رشتہ داروں کو کو آواز دی کہ دوڑ کر آؤ ، دو انگل کی وجہ سے میری تافی خراب ہو جاتے ائے گی اس پر آنکھ
کھل گئی اور سمجھ آگئی کہ چند منٹ آگے پیچھے روزہ رکھنے یا انظار رہ رکھنے یا انظار کرنے کے متعلق مکن کے متعلق میں جو کچھے بیان
کر رہا تھا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے متعلق آگاہ کیا ہے ۔ تو بعض باتیں بظاہر چھوٹی ہوتی ہیں لیکن
بلحاظ انت سنج نہایت اہم ہوتی ہیں ۔ اہم ہوتی ہیں ۔ انہی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے اوقات کے لحاظ سے عبید الفطرانہ عید الاضحیٰ میں فرق کیا ہے ہے وہ دیر سے پڑھائی
جاتی ہے اور یہ جلدی کیونکہ اس کے متعلق حکم ہے کہ نماز کے بعد قربانی کی جائے، اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اپنا دستور یہ تھا کہ آپ قربانی کے گوشت سے ہی کھانا شروع فرماتے کلیہ
اس دن روزہ تو نہیں ہوتا تھا لیکن نیم روزہ ضرور ہو جاتا تھا آپ صبح کچھ نہیں کھاتے کتنے
اور پھر قربانی کے گوشت سے افطار کرتے توحید الاضحیٰ کی نماز جلد ادا کی جاتی۔ لیکن میں دیکھتا
ہوں ہماری جماعت میں اس حکم کے متعلق بہت کم توجہ ہے کمزوروں کا لحاظ کرنے کی وجہ سے کے مت
گویا یہ ایک قاعدہ بن گیا ہے کہ عید کی نماز ایسے وقت پر ہو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کے طریق کے مطابق نہیں ۔ اس میں شبہ نہیں کہ یہ باتیں معمولی ہیں اور جماعت کی تربیت کو مد نظر
رکھتے ہوئے ایسے امور میں ڈھیل دی جا سکتی ہے لیکن اس کا بھی ایک وقت اور ایک حمد ہونی
چاہئیے ۔ ہماری جماعت کی عمر ۲۲ سال ہو گئی ہے اور متوا نر بلاناغہ یہ ڈھیل چلی آتی ہے ۔ میں
سمجھتا ہوں اس وقت تک یہاں ایک نماز بھی اس وقت پر نہیں ہوئی ہوگی جو احادیث میں آتا
ہے ۔ آج ساڑھے آٹھ بجے کا وقت مقرر تھا مگرہ بجے نماز پڑھائی گئی ۔ اور اب کہ میں خطبہ پڑھا
رہا ہوں بلکہ خطبہ کا بھی ایک حصہ بیان کر چکا ہوں نہ صرف عورتیں ملکہ مرد بھی نماز پڑھنے کے
لئے چلے آرہے ہیں اس اندازہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ، انبجے وقت ہوا اور دس پنجے سورج وسط
کے قریب قریب پہنچ جاتا ہے۔ حالانکہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب سورج نیزہ بھر اونچا ہوتا
تو عید الاضحی کی نماز ادا کی جاتی ہے اور اس لحاظ سے اگر سوا چھ بجے سورج کا طلوع ہو تو نماز
سات بجے تک ہو جانی چاہیئے۔ لیکن پرانی عادت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے نو بجے پڑھی اور
اب بھی بعض لوگ عید پڑھنے کی خواہش سے برابر چلے آ رہے ہیں ۔
۱۴۴
میں سمجھتا ہوں اب ضروری ہے کہ یک لخت تو نہیں ، تھوڑا تھوڑا کم کرتے ہوئے ہمیں نماز کو ٹھیک
وقت پر لانا چاہئیے۔ عید کے ایام آپس میں ملنے جلنے کے لئے ہوتے ہیں۔ اگر عید کے دن صبح کی تیاری لمبی
ہو جائے اور پھر نماز اور خطبہ ہو تو آدھا دن تو اسی میں خرچ ہو جائے گا ۔ اور باقی وقت قربانی کرنے
اور کھانے پینے میں لگ جائے گا ۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منشاء یہ ہے کہ عید کے
دن باہمی تعلقات بڑھائے جائیں یے
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ عید در حقیقت اس بات کا نشان ہے کہ ہم میں اپنی
قربانیاں کسی مقصد کو مد نظر رکھ کر کرنی چاہئیں ۔ اور پھر جب کوئی خاص مقصد سامنے ہو توکسی قربانی سے
در یخ نہ کرنا چاہیئے ۔ دوسری چیزوں کی طرح اسلام نے قربانی میں بھی اصلاح کی ہے۔ بی اصلاح کی ہے۔ باقی مذاہب کی
بعض قربانیاں بظاہر بہت خوبصورت رت نظر آئیں گی لیکن وہ در حقیقت بالکل لغو اور بے فائدہ ہوگا
عبادت کے متعلق بعض قوموں میں ایسی قربانیاں پائی جاتی ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں مثلا بعض لوگ
الٹے لٹکے رہتے ہیں ہے۔ میں نے خود ایک شخص کو دیکھا جس کے متعلق کہا جاتا تھا کہ وہ گیارہ سال سے
مسلسل چھت سے ٹانگیں باندھ کر لٹکا ہوا ہے رات کے وقت وہ ہاتھ زمین پر یک لیتا تھا، اور
یہی اس کا سونا تھا۔ میں نے خود تو نہیں دیکھا لیکن کہتے تھے وہ اسی طرح آٹا گوندھتا اور روٹی بچاتا
ہے۔ جب ہم گئے اس وقت وہ آٹا گوندھنے کی تیاری کر رہا تھا۔ لوگ دور دور سے اس کی زیارت
کو آتے تھے اور وہ بہت بزرگ سمجھا جاتا تھا ۔ بظاہر تو یہ بہت بڑی قربانی ہے لیکن سوال یہ ہے
کہ اس کا فائدہ کیا ۔ اسی طرح بعض لوگ سورج کی طرف دیکھنا شروع کرتے ہیں اور برا بر دیا اور برابر دیکھتے رہتے
ہیں یہاں تک کہ وہ غائب ہو جائے نہیں پھر بھی سردیوں کے موسم میں سرد پانی میں کھڑے رہتے ہیں کہ
اور بعض گرمیوں میں ارد گرد آگ جلا کر بیٹھے رہتے ہیں کہ یہ سب کچھ کرتب اور تما شا تو بے شک بہتے
لیکن دنیا کو یا ایسی مشقت اٹھانے والے کی ذات کو اس سے کیا فائدہ ہوا ۔ اسلام ہمیں بتاتا ہے
کہ قربانی وہ ہے جس کا نفع تمہاری ذات کو یا دنیا کو پہنچے ۔ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ قربانی وہ ہے
جس نے خدا کو نفع پہنچے اور اسی خیال کے ماتحت لوگ ایسی تکالیف اُٹھاتے اور سمجھتے تھے کہ اس طرح خدا کو مزا آتا ہے ۔ وہ خدا کے مزے کو بھی ایسا ہی سمجھتے تھے جیسا کہ حضرت
اور
وہ
خليفة المسيح الاول رضی اللہ عنہ ایک امیر زادہ کا قصہ سنایا کرتے تھے کہ باپ کے مرنے کے بعد
جب اسے تین لاکھ روپیہ ملا تو وہ دوستوں میں بیٹھ کر مشورہ کرنے لگا کہ اسے کس طرح خرچ کیا جائے
وہ بازار میں گیا اور ہزار کو کپڑا پھاڑتے دیکھا۔ اس کے کان میں چر چیر کی آواز جو آئی تو اسے بہت
بھلی معلوم ہوئی ۔ اور اس نے دوستوں سے آکر کہا مجھے روپیہ خرچ کرنے کا بہت اچھا مصرف
معلوم ہو گیا ہے اور نوکروں کو حکم دے دیا کہ کپڑوں کے تھان لا لا کر انھیں پھاڑتے رہو، اور
اس طرح ایک دن میں وہ چار پانچ سو کا کپڑا دھجیاں کر کر کے ضائع کر دیا کہ ایسی تکالیف اُٹھانے
۱۴۵
والوں نے خدا تعالے کو بھی اس امیر زادہ کی طرح سمجھ رکھا تھا کہ انسان اگر اپنی دھجیاں اڑاتے
تو اسے مزا آتا ہے ۔ لیکن اسلام نے آکر بتایا کہ قربانی بندہ کے اپنے نفع کے لئے ہے نادر مال
بقاء کی کڑیوں میں سے ایک کڑی ہے تم اس لئے فنا نہیں ہوتے کہ خدا کو مزا آئے بلکہ اس لئے
کہ خود تمہارے اندر ایک نئی چیز پیدا ہو۔ اور اگر یہ نہیں ہوتی تو تم اپنے آپ کو ضائع کر رہے
ہو بلکہ خدا تعالی کے غضب کو بھڑکاتے ہو۔ اسے تمہیں ترقی دینا مقصود ہے نہ کہ دکھ دینا ۔
اللہ تعالیٰ کا مقصد یہ ہے کہ انسان ترقی کرتے کرتے اس مقام پر پہنچ جائے جس
کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ یہ عید در اصل اس بات کی یاد ہے کہ ہمیں لغو قربانیوں سے
پر ہیز کرنے کے ساتھ مفید قربانی سے کبھی بھی پہلوتہی نہ کرنی چاہیے۔ ایک طرف یہ ہمیں سبق
دیتی ہے کہ ہر ذرہ جو مائع ہوتا ہے وہ خدا تعالیے کی ناراضگی کا موجب ہوتا ہے اور دوسری
طرف یہ بتاتی ہے کہ اگر کسی مقصد کے لئے تمہیں اپنی قیمتی جان بھی دینی پڑے تو بلا تامل دید
گویا ایک طرف یہ عید ہمیں اپنے ذرہ ذرہ کو بچانے کا سبق دیتی ہے۔ اور دوسری طرف
بڑی سے بڑی چیز کی قربانی سکھاتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اجتہادی غلطی کے
ما تحت اللہ تعالٰے کی رضا حاصل کرنے کی خاطر حضرت اسمعیل علیہ السلام کو قربان کرنا چاہا
لیکن چونکہ یہ ایک ایسی قربانی تھی جو محض بے فائدہ تھی اور جس سے کوئی مقصد پورا
نہیں ہوتا تھا۔ اس سے نہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ذات کو کوئی فائدہ تھا اور نہ
حضرت اسمعیل علیہ السلام کی ذات کو اور نہ ہی دنیا کو ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس سے
روک دیا۔ اور فرمایا کہ یہ قربانی ہماری خوشی کا موجب نہیں مانا تم رویا۔ کے پورا کرنے
والے ہو لیکن یہ تخیل ہمار کے حکم کے مطابق نہیں۔ گویا بتایا کہ لغو قربانی آج سے مٹائی
باتی ہے۔ اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک اور قربانی قائم کی اور وہ اس اس را رویا کی
تعبیر تھی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے لخت جگر اور اس کی والدہ کو ایک بے آب وگیاہ
صحراء میں چھوڑ آئے اور اس غرض سے چھوڑ آئے کہ خدا تعالے کا گھر آباد ہو اور لوگ
اس کا ذکر کریں۔ تلوار سے اگر وہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کو ذبح کر دیتے تو یہ اتنی بڑی
قربانی نہ تھی اپنے ہاتھ سے اپنے بیٹے کو ذبح کرتے وقت اتنا تو لحاظ کرتے کہ تیز چھری سے کیام
کرتے ۔ اور یہ کام ایک منٹ میں ہو جاتا لیکن اسے ایک ایسے جنگل میں چھوڑ آنا جہاں سوسو
میل تک کھانا پانی نہ مل سکتا ہو اور جہاں حد نظر تک نہ کوئی قافلہ ہو اور نہ آبادی ۔ گویا
اسے ایسی موت میں مبتلا کرنا تھا جو چھری سے ذبح کر دینے کے مقابلہ میں بہت زیادہ کلیف دہ
تھی جس کے ساتھ بھوک اور پیاس بھی وابستہ تھی۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس قربانی سے حضرت
۱۴۶
اس سے
ابراہیم علیہ السلام کو نہیں روہ۔ وہی خدا جس نے تیز چھری سے ذبح کرنے کے وقت کہا تھا یہ لغو ہے،
فضول ہے ، اس کی ضرورت نہیں۔ اس سے زیادہ خطر ناک قربانی کرتے ہوئے دیکھ کر نہ صرف یہ کہ منع نہیں
کرتا۔ بلکہ فرماتا ہے۔ ہمارا منشا یہی ہے ۔ وہ وہ ریم و کریم و شفیق ہستی ہے جس جس نے حضرت برایم علیہ اسلم
کو حضرت اسمعیل علیہ السلام کے گلے پر چھری پھلانے سے روک دیا اس نے اُسے مکہ میں چھوڑنے
سے نہ روکا بلکہ خود اس کا حکم دیا ۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ چھری سے ذبح کر دینے کے کوئی معنے نہ تھے
اور اس کا کوئی فائدہ نہ تھا۔ لیکن غیر ذی زرع جنگل میں چھوڑ آنے کے معنے تھے ،
خدا تعالیٰ کی عبادت کو قائم کرنا مقصود تھا۔ اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت من خیل علیہ السلام
کو چھری سے ذبح کر دیتے تو اس کا کیا فائدہ تھا۔ زیادہ سے زیادہ ایماندار لوگ مزے سے لیکہ
یہ حکایت بیان کرتے۔ اور جو کمزور ایمان رامیان والے ہوتے ، وہ زیادہ سے زیادہ اسی نقطہ نگاہ سے والے۔
اسے دیکھتے جس سے فری تھنکر سوسائٹی کے بانی نے دیکھا۔ فرانس کا ایک لڑکا جو بعد میں دہریت
کا بانی ہوا ۔ وہ اپنے باپ اکلوتا بیٹا تھا۔ دس بارہ سال کی عمر میں وہ اپنے باپ کے ساتھ پہلی
دفعہ گر جائیں گیا ۔ وہ کہتا ہے خوش قسمتی سے الیکن ہم تو اسے بدقت ہم تو اسے بد قسمتی ہی کہیں گے، پادری فضان
نے اس وقت اسحاق کی قربانی پر وعظ کیا ۔ رعیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت اسحق کی قربانی کی گئی
تھی نہ کہ حضرت اسمعیل کی اور بتایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا کی رضا حاصل کرنے کے
لئے اپنے اکلوتے بیٹے کو ذبح کر دیا ۔ جوں جوں پادری صاحب یہ بیان کرتے مجھے خیال ہوتا کہ
میں بھی اپنے باپ کا اکلوتا بیٹا ہوں ۔ اگر میرا باپ بھی مجھے ذبح کر کے خدا کو خوش کرنا چاہئے
تو کیا ہو ۔ اس خیال کا مجھ پر اس قدر غلبہ ہوا کہ مجھے یقین ہو گیا کہ میرا باپ مجھے ضرور دیج
نام
رے
کر ڈالے گا۔ جونہی وعظ ختم ہوا ختم ہوا ، میں دوسرے دروازہ سے بھاگ گیا اور سمندر کے کنار
پہنچا ۔ امریکہ کو ایک جہاز جا رہا تھا اس میں سوار ہو گیا۔ ماں باپ کے لئے میرے دل میں
کوئی محبت نہ رہی اور میں نے خیال کیا کہ یہ ظالم ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی مجھے خدا سے بھی نفرت
ہو گئی اور میں نے دوسروں کو بھی اپنا ہم خیال بنانا شروع کر دیا ۔ آہستہ آہستہ دہریوں کی
ایک بڑی جماعت بن گئی ۔ یہ لوگ لاکھوں کی تعداد میں اختبار اور رسالے شائع کر رہے ہیں
جن کا مقصد یہ ہے کہ دنیا خدا کا انکار کر دیے۔ تو ممکن تھا کہ اگر حضرت ابراہیم حضرت سمعیل
کو ذبح کر دیتے تو اور بھی کئی لوگ کہہ اٹھتے کہ ہم ایسی ظالمانہ تعلیم اور ایسے خدا کو نہیں مانتے۔
لیکن جس قربانی کا خدا نے حکم دیا وہ کتنی زبردست ہے، اسی کا نتیجہ ہے کہ آج تک خدا تعالیٰ
کی عبادت اس گھر سے وابستہ ہے جس کا قیام حضرت اسمعیل علیہ السلام کے ذریعہ ہوا میگہ کی آبادی
اور اس بات کا علم کہ الہ تعالے کی توحید کا مرکز اور سر چشمہ مکہ ہے، یہ تمام باتیں حضرت سمعیل
۱۴۷
کی قربانی سے ہی وابستہ ہیں ۔
پیس یہ عید کا دن ہمیں دو سبق دیتا ہے ۔ ایک عدم قربانی کا اور دوسرا قربانی کا ۔ ایک
تو یہ کہ کوئی ایسی نشتربانی نہ کرو جس کا کوئی نتیجہ نہ ہو۔ اور دوسرے یہ کہ جب نتیجہ نکلنے والا ہو
تو عزیز سے عزیز چیز کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرو۔ اس زمانہ میں اس کی مثال یہ ہے کہ
جان کی قربانی اگرچہ اعلیٰ درجے کی قربانی سمجھی جاتی ہے لیکن اللہ تعالے نے حضرت مسیح موجود
عليه الصلوة والسلام کے ذریعہ اس سے روکے روک دیا۔ اور دوسری طرف اموال اور راورت کی قربانی
کا حکم دیا اور فرمایا جو اس سے پیچھے ہٹتا ہے وہ راندہ درگاہ الہی ہے۔ الی ہے۔ اور یہ بھی اسی عید
کی تشریح ہے کہ جو قربانی لغو اور بے نتیجہ ہے ، اس سے۔ سے بچہ اور مفید کو اختیار کرنے میں کسی
قسم کا پس و پیش نہ کرو۔
تر
علم
پس مومن کو ہمیشہ یہ امر مد نظر رکھنا چاہیے۔ نظر رکھنا چاہیے کہ کوئی کام ایسا نہ کرے جس سے اُسے
یا دنیا کو کوئی فائدہ نہ پہنچتا ہو ۔ اور جس سے کوئی سے کوئی فائدہ ہو اس سے ہرگز ہر گنہ دریغ نہ کرے یہی وہ
روح ہے جو اسلام پیدا
یدا
کرنا چاہتا ہے اور جس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ۔ افضل و ر ا پریل سے اور مال
1961ء
جومات تشد
زرقانی شرح موطا امام مالک جز اول هر ۳ - المنتقى من اخبار المصطفى هنا - نیل الاوطار جز ثالث ملنا۔ جيزة صفا، ص۱۹
ت سنن ابی داود کتاب الترحيل باب في اخذ الشارب - سله صحیح مسلم كتاب الصلاة باب تصوية الصفوف الخ
- اخبار نے قادیان را پریل سنشاه ۳۰
ه المصنف جز ثالث ما مطبر بيرت ۱۹ - نیل الاوطار حرز ثالث ما ل سنن کبری جز ثالث و
ہے۔ نیل الا دھار جبر ثالث ۔ شه المغني لابن قدامه جلد ۲ ص ۳۹۹ طبع دوم ۱۳۶۷
- انسائیکلو پیڈیا پلیس اینڈ ایتھکس فر - علی الملل و النحل امام شهرستانی جلد ۳ فن ۲۵ حاشیه
سائیکلونیڈ یا ٹیمیں اینڈ ایتھکس منت ہے ۔ الی الملل والنحل امام شهرستانی جلد ۳ هشت ۲۹۵
انسائکل
انسائیکلو پیڈیا میں اینڈ ایتھکس منہ سے
۲۵۵-۵۷
حاشیه
۵۳ - ابراهیم ۳۹۰۱۴
له
ه تبلیغ رسالت جلد ۱۰ م پر مندرجہ عبارت سے یہ مفہوم مستنبط ہوتا ہے۔