ہر کام میں ہمیں دوسروں سے نمایاں غلبہ حاصل ہونا چاہئے
خطبات محمود
۴۵۱
55
سال ۱۹۳۲ء
ہر کام میں ہمیں دوسروں سے نمایاں غلبہ حاصل ہونا چاہئے
(فرموده ۲۰- مئی ۱۹۳۲ء)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
مؤمن کی ذمہ داریاں اس قدر وسیع ہیں اور اس کے مقاصد اتنے اعلیٰ اور ارفع ہیں کہ
دوسرے لوگ ان کا اندازہ کرنے سے بھی قاصر ہیں اور انسانی طاقت ان کے شمار سے عاجز آجاتی
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے ہمارے لئے بجائے ہماری ذمہ داریوں کو تفصیل کے ساتھ گنانے
کے اجمال کے ساتھ ان کو ہمارے سامنے رکھ دیا ہے کیونکہ ہر انسان کی ذمہ داری دوسرے
انسان سے مختلف ہوتی ہے۔ ہر قوم کی ذمہ داری دوسری قوم سے مختلف ہوتی ہے ہر جماعت کی
ذمہ داری دوسری جماعت سے مختلف ہوتی ہے۔ ہر گاؤں کی ذمہ داری دوسرے گاؤں سے
مختلف ہوتی ہے اور ہر شہر کی ذمہ داری دوسرے شہر سے مختلف ہوتی ہے پس یہ ممکن ہی نہیں کہ
انسانی ذمہ داریوں کو تفصیل کے ساتھ انسانی فہم اور اور اک کے اندر رکھتے ہوئے بیان کیا جاسکے
بے شک اللہ تعالی عالم الغیب ہے اور وہ ہر فرد کی ذمہ داریوں کو جانتا ہے ہر جماعت کی ذمہ
داریوں کو جانتا ہے ہر قوم کی ذمہ داریوں کو جانتا ہے ہر گاؤں کی ذمہ داریوں کو جانتا ہے اور ہر شہر
کی ذمہ داریوں کو جانتا ہے مگر سوال یہ نہیں کہ اس عالم الغیب ہستی کے علم میں یہ تمام ذمہ
داریاں ہیں یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ کیا انسان کے لئے بھی ان تمام ذمہ داریوں کو یکجائی طور پر
سمجھنا ممکن ہے؟ ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی قوی اس قدر محدود ہیں کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی کام
کی طرف متوجہ ہو ہو سکتے ہیں اور جب وہ ایک کام کر رہے ہوتے ہیں تو دو دوسرے کو چھوڑ دیتے ہیں
اگر انسان غصے کی حالت میں ہو تو وہ رحم کے جذبات کو بھولا ہوا ہوتا ہے اور اگر وہ محبت کے
جذبات لئے ہوئے ہو تو وہ غصے کی کیفیت کو نظر انداز کر دیتا ہے اسی طرح جب حکومت کے جذبات
اس کے دل میں پیدا ہوتے ہیں تو انکساری کی حالت اس کے دل سے محو ہو جاتی ہے اور جب رحم
خطبات محمود
۴۵۲
سال ۱۹۳۲ء
اور انکساری کے جذبات غالب ہوں تو حکومت کے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالی
کی یہ شان نہیں وہ ایک ہی وقت میں عضو بھی کر رہا ہوتا ہے اور رحم بھی سزا بھی دے رہا ہوتا ہے
اور انعام بھی اسی وقت اور اسی لمحہ میں جب کہ اس کا ایک بندہ مصیبت اور دکھ میں مبتلاء ہوتا
ہے شفقت اور رافت کے جذبات جس چیز کا ہم نام رکھتے ہیں اس قسم کی صفت بھی اس کے لئے
ظاہر ہو رہی ہوتی ہے۔
پس ہم نہیں کہہ سکتے کہ جس وقت غضب خدا کی طرف سے نازل ہو رہا ہوتا ہے رحم نازل
نہیں ہو تا یا جس وقت رحم نازل ہو رہا ہوتا ہے غضب کی صفت کام نہیں کرتی بلکہ ایک ہی وقت
میں دونوں صفات پورے زور اور کامل جلال کے ساتھ ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں اور یہی نہیں کہ
مختلف وجودوں پر ان کا ظہور ہوتا ہے یعنی ایک پر اگر رحم کی صفت نازل ہو رہی ہوتی ہے تو
دوسرے کے لئے خدا کے غضب کی صفت کام کر رہی ہوتی ہے۔ بلکہ بسا اوقات ایک ہی انسان پر
ایک ہی وقت میں خدا تعالی کی دونوں صفات نازل ہو رہی ہوتی ہیں اور نازل بھی پورے زور اور
قوت کے ساتھ ہوتی ہیں۔ اگر ایک انسان پر خدا تعالیٰ کی صفت غضیہ کا نزول ہو رہا ہوتا ہے تو اس
پر اس کی قوت رحمت بھی نازل ہو رہی ہوتی ہے۔ مگر یہ بات اللہ تعالی کے ساتھ مخصوص ہے
کیونکہ وہ مجسم نہیں بلکہ غیر محدود ہے۔ جس قدر چیزیں مجسم ہوا کرتی ہیں۔ ان کی طاقتیں بھی
محدود ہوتی ہیں۔ پس گو اللہ تعالی کو تو ان چیزوں کا علم ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ تمام چیزیں بندوں
کے علم میں بھی لائی جاسکتی ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ انسان محدود ہے اور وہ طاقتیں بھی محدود لے کر
آیا ہے۔ پھر محدود وقت روقت میں وہ جس قدر باتیں کرتا اور مختلف کام سر انجام دیتا ہے ان کا پورے
طور پر سمجھنا بھی اس کے لئے ناممکن ہے۔ مثلاً نہایت ہی قلیل وقت ایک منٹ میں ایک انسان نے
اپنا ہاتھ ہلایا۔ اگر اس کے ہاتھ ہلانے کا اسے پورا علم دیا جائے اور اس کی اس حرکت سے جو جو
تغییرات ہوئے ان کا ایک ایک حصہ ا اس کے سامنے بیان کرنا شروع کر دیا جائے تو ایک لمبی تفصیل
کے بعد وہ اپنے ہاتھ ہلانے کی کیفیت اور اس کے ذریعہ پیدا ہونے والے تغیرات کو سمجھ سکے گا۔
لیکن اس نے صرف ہاتھ ہی نہیں ہلایا ہو گا بلکہ اسی لحمہ میں پاؤں بھی ہلایا ہو گا۔ اور اگر پاؤں کے
بلنے اور ایک ایک جوڑ کی حرکت کی تفصیل سامنے رکھی جائے تو ایک لمبا وقت درکار ہو گا۔ لیکن
یہیں پر بس نہیں ہو گی بلکہ اسی منٹ میں اس کے پھیپھڑ سے بھی کام کر رہے تھے۔ دماغ بھی کام
کر رہا تھا اور دل بھی کام کر رہا تھا۔ اور باقی اعضاء بھی کام کر رہے تھے۔ ان تمام کے ایک منٹ کے
خطبات محمود
۴۵۳
سال ۱۹۳۲ء
قرآن
کام کا علم بہت وقت چاہتا ہے ۔ اب اگر انسان اپنے تمام اعمال کا پتہ لگانا چاہے تو ایک انسان کی
پچاس سالہ زندگی کے تمام اعمال معلوم کرنے کے لئے بھی دس کروڑ یا دس میں ارب سال کی
زندگی در کار ہو گی تب جا کر وہ کتاب مکمل ہو گی جسے پڑھ کر وہ پتہ لگا سکے گا کہ اس نے پچاس سالہ
زندگی میں کیا کیا کام کئے۔ اور چونکہ کاموں کی وجہ سے ہی انسان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس
لئے اللہ تعالیٰ نے یہ انسانی کمزوری دور کرنے کا ذریعہ مقرر کر دیا ۔ یعنی نہایت ہی پاکیزہ الفاظ میں
اجمال کے ساتھ ایک ایسا قانون بنا دیا جسے اگر مد نظر رکھے تو اپنی زندگی کے لئے صحیح مقاصد مهیا
کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ وہ قانون قرآن مجید ہے جو یوں تو محمل ہے مگر ایک حصہ اس
اجمال کا بھی خلاصہ ہے۔ پھر ایک حصہ ایسا ہے جو اس خلاصے کا بھی خلاصہ ہے۔ مگر باوجود اس کے وہ
مفصل ہے اور اس میں تفصیل کے ساتھ تمام باتوں کو بیان کر دیا گیا ہے۔ پس ایک طرف تو ہم
ان مجید کا نام خلاصہ رہ کانا رکھتے ہیں اور دوسری طرف اسے مفصل کہتے ہیں۔ گویا قرآن مجید مفصل
بھی ہے اور خلاصہ بھی۔ خلاصہ اس لحاظ سے کہ اس کی ایک ایک آیت میں سینکڑوں مطالب پنہاں
ہیں اور ایسے مطالب جو ختم ہونے میں ہی نہ آئیں ایک آیت میں بیان کر دینا خلاصہ ہی کہلا سکتا
ہے تفصیل نہیں کہلا سکتا۔ لیکن وہ تفصیل بھی ہے یعنی اس میں الفاظ ایسی ترتیب کے ساتھ رکھے
گئے ہیں کہ وہ سوچنے والوں کو خود بخود تفصیل کی طرف لے جاتے ہیں بشرطیکہ ہم اپنی حالت کو
قرآن مجید کے مطابق بنالیں تو چونکہ تفصیل بھی اس میں سے نکلتی ہے باہر سے نہیں آتی اس لئے
وہ مفصل بھی ہے۔ پس خلاصہ ہے اور ایسا خلاصہ کہ اس جیسا کامل خلاصہ دنیا میں کبھی نہیں ہوا اور
وہ تفصیل ہے اور ایسی تفصیل کہ اس جیسی کامل تفصیل بھی دنیا میں کبھی پیش نہیں کی گئی۔ وہ
نہایت ہی مختصر الفاظ میں ہے اور اتنے مختصر الفاظ میں کہ اس سے کم الفاظ میں اتنے مضامین بیان
کرنا نا ممکن ہے۔ اور اور گروہ اتنا واضح ہے کہ اس سے زیادہ کسی بات کو کھولا نہیں جاسکتا۔ مگر وہ خدا
جس کی صنعتیں اور ظلمتیں عجیب و غریب ہیں ، اس نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے
قرآن مجید کا بھی خلاصہ کیا جس کا نام سورۃ فاتحہ ہے۔ سورۃ فاتحہ خلاصہ ہے تمام قرآن مجید کا لیکن
سورۃ فاتحہ قرآن مجید کی تفسیر بھی ہے۔ اس کی ہر آیت قرآن مجید کے لئے بمنزلہ کنجی ہے۔ اور اگر
سورۃ فاتحہ کی آیات سے باقی قرآن مجید کی آیتوں کو کھولنا شروع کیا جائے تو وہ یوں کھلتی نظر آتی
ہے جیسے بزاز کی دکان میں کپڑوں کے تھان کھولے جاتے ہیں۔ پس سورۃ فاتحہ خلاصہ ہے اور ایسا
خلاصہ کہ اس جیسا کامل خلاصہ کبھی نہیں ہوا۔ مگر اس سورۃ کا بھی ایک خلاصہ ہے۔ جس کے دو حصے
خطبات محمود
لدولد
سال ۱۹۳۲ء
دو
ہیں ان میں سے ایک حصہ تو قرآن مجید میں آیا ہے اور ایک حصہ قرآن مجید سے باہر ہے۔ سورۃ
فاتحہ کا خلاصہ جو قرآن مجید کے اندر آیا ہے وہ بشیم اللہ ہے ۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جو
سورۃ فاتحہ کا خلاصہ ہے لیکن یہ سورۃ فاتحہ کی کنجی بھی ہے۔ اور یہ بھی ایسا خلاصہ ہے جس سے بہتر
خلاصہ نا ممکن ہے۔ لیکن ساتھ ہی ایسی تفصیلات بھی اپنے اندر رکھتا ہے جس کی نظیر نا ممکن ہے۔
ایک بزرگ لکھتے ہیں میں ایک دفعہ بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ کی تفسیر لکھنے بیٹھا لیکن میں
ابھی بے پر ہی غور کر رہا تھا کہ مجھ پر اس قدر معارف کھلے کہ میں نے یقین کر لیا کہ اس کی تفسیر لکھنا
نا ممکن ہے۔ پھر اس سورۃ فاتحہ کا دوسرا خلاصہ جو قرآن مجید کے باہر آیا ہے اور جو بطور گر ہمیں
سکھایا گیا ہے۔ وہ لا اله الا الله ہے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا الله خلاصہ ہے سورۃ فاتحہ کا اور خلاصہ ہے قرآن
مجید کا۔ اس کے اندر ساری تفصیل ہے۔ اور اس کے اندر سارا اجمال بھی ہے یہی کلمہ ہے جو ہر
چیز کو انتصار کے ساتھ اپنے اندر لئے ہوئے ہے اور ہر چیز کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ رسول کریم مسلم نے فرمایا مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ ۚ جو شخص لَا إِلَهَ
الا اللہ کے گا جنت میں داخل ہو جائے گا ۔ اب اگر لا إِلَهَ إِلَّا الله اللہ اپنی ذات میں ایسا فقرہ ہوتا
جس کا پڑھ لینا انسان جنت میں داخل کر سکتا تو پھر سورۃ فاتحہ کی کیا ضرورت تھی۔ اور اگر ہم صرف
سورۃ فاتحہ پڑھنے سے جنت میں داخل ہو سکتے تو پھر باقی قرآن کی کچھ ضرورت نہیں رہتی۔ پس کا
اله الا اللہ کی اپنی ذات میں کوئی حیثیت ماننے اور اسے قرآن مجید یا سورۃ فاتحہ سے الگ خیال
کرتے ہوئے انسان کا جنت میں داخل ہو سکنا سورۃ فاتحہ کو بے کار قرار دے دیتا ہے۔ اور سورۃ
فاتحہ کو بے فائدہ ماننے سے باقی قرآن کو بے فائدہ ماننا پڑتا ہے۔ دراصل رسول کریم مسلم نے
جب یہ فرمایا مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ کہ جو شخص لا إِلَهَ إِلَّا اللہ کے وہ جنت میں
داخل ہو جاتا ہے۔ اور پھر کہا کہ قرآن مجید سے ہی انسان کی نجات وابستہ ہے۔ تو آپ نے یہ بتایا کہ
کلمہ کوئی مستقل چیز نہیں بلکہ قرآن اور سورۃ فاتحہ کا ایک خلاصہ ہے۔ اور یہ ایسا مکمل خلاصہ ہے
کہ جو اس پر عمل کرے گا۔ وہ قرآن پر عمل کرے گا۔ اور اس کے نتیجہ میں جنت میں داخل
ہو جائے گا۔ اگر مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ كي يه ۔ یہ معنے نہ لئے جائیں کہ یہ کلمہ خلاصہ
ہے تمام قرآن مجید کا تو قرآن باطل ہو جاتا ہے۔ اور اگر قرآن مجید کو ضروری مانیں تو اس حدیث
کو باطل مانا پڑتا ہے۔ تطبیق کی صورت یہی ہے کہ اسے قرآن مجید کا خلاصہ قرار دیا جائے اور
در اصل رسول کریم میں ہم نے جو کچھ فرمایا اس کا یہی مطلب ہے کہ قرآن مجید کے تمام مطالب
خطبات محمود
اس کے اندر آجاتے ہیں۔
۴۵۵
سال ۱۹۳۲ء
پس لا إله إلا الله وہ کلمہ ہے جس کو اسلام نے اجمال کے طور پر ہمارے پر ہمارے سامنے رکھا ہے۔
اس اجمال میں انسانی زندگی کے تمام مقاصد مخفی ہیں۔ اور ہم میں سے جتنی کسی کی سمجھ تیز ہوتی
ہے اتنی ہی اس میں سے مفید باتیں نکال لیتا ہے۔ اور جتنی کسی کی عقل کمزور ہوتی ہے اسی قدر
باتیں اس پر بند رہتی ہیں۔ اگر ہم اس کلمہ طیبہ کو اپنے سامنے رکھیں تو ہر قسم کی کمزوریوں اور
کو تاہیوں کے بد نتائج سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے بعض لوگ مختلف قسم کی برائیوں میں
بتلاء ہو چکے ہوں۔ ان کو بھی لا اله الا الله کام دے سکتا ہے اور اگر بعض روحانی تکالیف آنے
والی ہوں تو ان سے بھی انسان بچ جاتا ہے ۔ یہ ایک نہایت ہی مختصر فقرہ ہے۔ مگر اس کے اندر نہایت
ہی وسیع مطالب ہیں۔ اس کلمہ میں کہا گیا ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کے اور کوئی معبود
نہیں۔ بظاہر کتنی چھوٹی بات نظر آتی ہے اور ہم خیال کرتے ہیں کہ اس کا اتناہی مطلب ہے کہ اللہ
تعالیٰ کے سوا اور کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہئے اور ہم خیال کرتے ہیں کہ ہمارے بیوی اور
بچوں کے تعلقات دوستوں اور رشتہ داروں کے تعلقات ہمسایوں اور قرابت والوں کے
تعلقات استاد اور شاگرد کے تعلقات ، حکومت اور رعایا کے باہمی تعلقات کا اس لا إِلهَ إِلَّا اللهُ
سے کوئی تعلق نہیں۔ حالانکہ ہمارا کوئی کام نہیں خواہ وہ روحانی ہو یا جسمانی - اقتصادی ہو یا تمدنی
جس کا اس لا إِلهَ إِلَّا الله سے تعلق نہیں۔ کیونکہ عبودیت کا تعلق محض نماز سے نہیں ہوتا۔ اور
ہم صرف عبادت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے حضور عبودیت کا اظہار نہیں کرتے بلکہ ہم اپنے ہر فعل
سے اللہ تعالیٰ کی عبودیت بجالاتے ہیں اس لئے ہمارے ہر کام کا کلمہ طیبہ سے تعلق ہے۔ دنیا میں
جس قدر بھی انسانی کام ہوتے ہیں وہ دو رنگ کے ہوتے ہیں یا تو ان میں حکومت کا رنگ پایا
جاتا ہے یا تعبد کا یا بعض چیزوں میں حاکمانہ رنگ ہوتا ہے یا بعض میں محکومانہ یا ہم بعض چیزوں کے
لئے خود خدا بنتے ہیں یا بعض چیزوں کو اپنا خد ا بناتے ہیں۔ اگر ہم کسی کپڑے کے متعلق یہ خیال
کرتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں میسر نہ آیا تو ہماری زندگی تلخ ہو جائے گی تو دراصل اس کپڑے کو ہم اپنا
خدا بناتے ہیں۔ اسی طرح اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے اپنی بیوی کی فلاں بات نہ مانی تو وہ ہمیں
ذلیل کرے گی تو اس کو ہم اپنا خدا بناتے ہیں۔ اگر ایک افسر کے متعلق ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ
میں نقصان پہنچائے گا تو اس افسر کو اپنا خدا سمجھتے ہیں۔ اور اگر افسر یہ خیال کرتا ہے کہ اگر ماتحت
نے میری بات نہ مانی تو میں اسے نقصان پہنچاؤں گا تو وہ اپنے آپ کو اس کا خدا قرار دیتا ہے۔ اس
خطبات محمود
۴۵۶
سال ۱۹۳۲ء
طرح اگر تجارت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر فلاں چیز کی تجارت نہ کی تو اس دفعہ سخت نقصان
پہنچے گا تو دراصل اس چیز کو اپنا خدا سمجھتے ہیں۔ اور اگر ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ تجارت میں فائدہ
ہمیں اپنی عقل اور قابلیت سے ہوا تو ہم اپنی عقل کو خدا قرار دیتے ہیں۔ ایک طالب علم اگر یہ
سمجھتا ہے کہ مجھے اگر استاد نے نہ پڑھایا تو مجھے نقصان ہو گا تو وہ اپنے استاد کو خدا قرار دیتا ہے ۔ اور
اگر استاد کہتا ہے کہ میں ہی علم سکھاتا ہوں اور اگر نہ سکھاؤں تو لڑ کے جاہل ہی رہیں تو وہ اپنے آپ
کو ان کا خدا قرار دیتا ہے۔ غرض دنیا میں ہمارے جس قدر معاملات ہیں یا تو ان میں تعبد کا رنگ پایا
جاتا ہے یا حکومت کا۔ کومت کا۔ یا ہم دوسرے کو اپنا خدا بنا رہے ہوتے ہیں یا اپنے آپ کو دوسرے کا خدا
قرار دے رہے ہوتے ہیں۔ پس ہمارا ہر کام ہمارا ہر فعل اور ہماری ہر حرکت کا حرکت لا اله الا الله کے
ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ اور ان دونوں صورتوں میں یا تو ہم لا اله الا الله کا از اللہ کا اقرار کر رہے ہوتے
ہیں یا ہم لا اله الا اللہ کا انکار کر رہے ہوتے ہیں۔ جب ہم لا اله الا اللہ کہتے ہیں تو شرعی نقطہ
نگاہ سے اس کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ دنیا میں جو بھی معاملات پیش آئیں گے ان میں نہ ہم اپنے آپ
کو کسی کا خدا قرار دیں گے اور نہ کسی کو اپنا خدا سمجھیں گے ۔ اگر ہم افسر ہیں تو یہ خیال رکھیں گے
کہ ہم افسر نہیں بلکہ حقیقی افسر اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اور اگر ہم ما تحت ہیں تو خیال رکھیں گے کہ ہمارا
افسر کوئی انسان نہیں بلکہ خدا ہی افسر ہے۔ اس خیال کے ماتحت جب ہم کسی کام میں ہاتھ ڈالیں
گے تو اس میں بھلائی ہی ہی بھلائی بھلائی ہوگی۔ ہوگی۔ یہیں لا اله الا اللہ کا خلاصہ ہے۔ یہی خلاصہ سورۃ فاتحہ کا کا۔ ہے
اور یہی قرآن مجید کا خلاصہ ہے۔ قرآن اسی لئے نازل ہوا ہے کہ تا وہ بتائے کہ بے شک دنیا میں
کام کرو، مگر اللہ تعالٰی کی الوہیت کو نقصان نہ پہنچاؤ - آخر اللہ تعالی نے دنیا کو کیوں بنایا اس لئے کہ
اس کی الوہیت کا ظہور ہو۔ لیکن اگر ہم اپنے کاموں میں اپنے اسباب کو خدا بنا لیتے ہیں۔ بیوی اور
بچوں کو خدا بنا لیتے ہیں۔ افسروں کو خدا بنا لیتے ہیں۔ اور اسباب کو الوہیت پر غالب کر دیتے ہیں تو
ہم بجائے خدا کے ظہور کو قائم کرنے کے اس کے ظہور کو مٹانے والے ہوتے ہیں۔ اور ایسی
صورت میں ہم قطعا لا إِلهَ إِلَّا الله کہنے والے نہیں ہوتے ۔ پس مومن کو چاہئے کہ وہ اپنے
کاموں میں لا اله الا اللہ کو مقصود بنائے اور کوشش کرے کہ اللہ تعالیٰ کی الوہیت کا ظہور دنیا پر
ہو۔ اگر ہم اس مفہوم کو سمجھ لیں اور سچے دل سے لا اله الا اللہ پر عمل کریں تو میں یقین رکھتا
ہوں کہ ہمارے تمام کاموں میں برکت پیدا ہو جائے۔
مجھے نہایت ہی تعجب آتا ہے کہ ہماری جماعت جو اس لئے دنیا میں قائم کی گئی ہے کہ وہ اسلام کو
خطبات محمود
۴۵۷
سال ۱۹۳۲ء
زندہ مذہب ثابت کرے اور بھولی بھٹکی دنیا کو ہدایت کی طرف لائے۔ ابھی تک اس میں بہت ہیں
جو لا اله الا اللہ کے اس مفہوم کو مد نظر نہیں رکھتے ۔ اسی لئے ہماری جماعت کے کاموں میں مجھے
وہ برکت نظر نہیں آتی جو آئی چاہئے۔ اس میں شبہ نہیں کہ بحیثیت جماعت ہمارے کاموں میں
برکت ہوتی ہے اور اللہ تعالی کی تائید اور نصرت ہمارے شامل حال ہے لیکن انفرادی کاموں میں
ہمیں اس نصرت الہی کا مشاہدہ نہیں ہوتا۔ اور نہ انفرادی کاموں میں وہ برکت نظر آتی ہے جو اللہ
تعالٰی کے مقبولوں کے کاموں میں نظر آنی چاہئے۔ حالانکہ اس خیال کے ماتحت کہ ہم اللہ تعالی کے
جلال کے لئے دنیا سے تعلق رکھتے ہیں ہمیں اپنے دنیاوی کاموں میں بھی دوسروں پر نمایاں فوقیت
ہونی چاہئے۔ اور جس کام میں بھی ہم اپنا ہاتھ ڈالیں، ہمیں اس میں دوسروں پر غلبہ حاصل ہونا
چاہئے۔ کیونکہ لا الہ الا اللہ کا مقصود دنیا کو یہی بتاتا ہے کہ ساری دنیا کی گردنیں اللہ تعالی کے
ہاتھ میں ہیں۔ اور جب ساری دنیا کی گردنیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں تو جو اللہ تعالی سے تعلق
کے دعویدار ہوں ان کے ہاتھ میں بھی ساری دنیا کی گردنیں ہونی چاہئیں۔ لیکن اگر بجائے
دوسروں کی گردنیں ہمارے ہاتھ میں ہونے کے ہماری گردنیں ان کے ہاتھ میں ہوں تو کس طرح
کہا جا سکتا ہے کہ ہم لا اله الا اللہ کو مانتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ
وہ کبھی اپنے پیاروں پر دوسروں کو غلبہ نہیں دیتا۔ کیا کبھی تم نے دیکھا کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کے
پیچھے کتے ڈال دے۔ یا کسی ماں کو تم نے دیکھا کہ وہ شیر کے آگے اپنا بچہ پھینک دے۔ جب ایک
باپ اپنے بیٹے کے پیچھے کتے نہیں ڈالتا اور نہ ماں اپنے بچے کو شیر کے آگے ڈالتی ہے تو کس طرح
ممکن ہے کہ خدا جو ماں باپ سے بہت زیادہ شفقت کرنے والا ہے وہ اپنے بندوں پر دوسروں کو
مسلط کر دے اور انکی گردنیں اغیار کے ہاتھوں میں دیدے۔ اگر باوجود لا اله الا اللہ کہنے کے
کسی کی یہ حالت ہو تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ بظاہر وہ سمجھتا ہے کہ وہ لا الہ الا اللہ کہتا ہے لیکن
دراصل اس مقصد کے مطابق اپنے آپ کو بناتا نہیں جو لا اله الا اللہ کا ہے اور اسی لئے ان
فیوض اور برکات سے محروم رہتا ہے جو اس سے وابستہ ہیں۔ بیسیوں کام ہیں جن میں ہماری
جماعت سستی اور غفلت سے کام لے رہی ہے۔ لیکن وہ امر جس نے اس وقت مجھے یہ خطبہ پڑھنے
پر مجبور کیا ہے ہمارے سکولوں کی حالت ہے۔ مجھے تعجب اور افسوس آتا ہے کہ اس وقت ہمارا ہائی
سکول ایسے طالب علم پیدا نہیں کر رہا جو سلسلہ اور اسلام کی روح لے کر کھڑے ہونے والے
ہوں۔ اور جو کسی ٹھوس فلسفہ پر قائم ہوں۔ بالکل پاگلوں کی سی باتیں ہوتی ہیں نہ انہیں نیکی اور
خطبات محمود
۴۵۸
سال ۱۹۳۲ء
بدی میں موازنہ کرنا آتا ہے اور نہ ان کی تربیت ایسی اعلیٰ پیمانے پر کی جاتی ہے جس طرح کرنی
چاہئے ۔ ان پر جب دوسرے لوگ اعتراض کرتے ہیں تب پتہ لگتا ہے کہ انکی تربیت کیسی ناقص ہو
رہی ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض کرتے کہ یہ کیسے
نبی ہیں جبکہ یہ بادام روغن کھاتے ہیں۔ میرے سامنے بھی ، عضوں نے کہا کہ میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی ویسی نظر نہیں آتی جیسی انبیاء کی ہوتی ہے ۔ حالانکہ وہ نادان یہ
نہیں رکھتے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر شخص سے علیحدہ سلوک ہوتا ہے۔
سید عبد القادر صاحب جیلانی کے متعلق لکھا ہے کہ وہ نہایت ہی قیمتی لباس پہنا کرتے تھے۔
بعض دفعہ اڑھائی اڑھائی ہزار روپے کا ان کا ایک جوڑا ہوتا تھا۔ لوگ اعتراض کرتے تو آپ
فرماتے میں تو کوئی لباس نہیں پہنتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا اے عبد القادر ا تجھے میری ذات کی
قسم تو فلاں لباس پہن ہے۔ اب اگر خدا کے حکم کے ماتحت ایک شخص ہزاروں روپے کا بھی لباس
پہنتا ہے اور دوسرا اعتراض کرتا ہے تو معترض بیوقوف اور فلسفہ الہیات سے ناواقف ہے کوئی
بورڈر نہیں کہتا کہ ہمارا سپر نٹنڈنٹ جس وقت چاہے بورڈنگ سے چلا جاتا ہے اور جب چاہے
آجاتا ہے لیکن ہمیں کہتا ہے کہ باہر جانے پر اجازت لو آپ تو کبھی اجازت لیتا نہیں اور ہمیں
اجازت لینے کو کہتا ہے حالانکہ مساوات چاہئے ۔ ایک طالب علم کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہمارا استاد آکر
خود تو کرسی پر ڈٹ جاتا ہے لیکن ہمیں بیچ پر بیٹھنا پڑتا ہے اور ہمیں کہتا ہے سبق یاد کرو۔ ہر شخص کا
منصب الگ الگ ہوتا ہے۔ اور اس منصب کے مطابق ہر شخص کے کام مختلف ہوتے ہیں کسی کو
خدا کسی رنگ میں آزماتا ہے اور کسی کو کسی رنگ میں نادان ہے وہ جو اللہ تعالی کی حکمتوں پر
اعتراض کرتا ہے اور اپنی بیوقوفی کی وجہ سے یہ نہیں سمجھتا کہ میں کہاں اور وہ کہاں۔ کوئی دو آدمی
ایک ہی جیسی حالت کے نہیں ہوتے ایک شخص تو سیروں دودھ پی جاتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوتا
لیکن ایک میں ہوں کہ اگر دو تولہ دودھ بھی پی لوں تو بخار چڑھ جاتا ہے اب اگر میں کہوں کہ آدمی
تو ہم دونوں ہیں پھر وجہ کیا کہ وہ کئی سیر دودھ پی جاتا ہے اور میں دو تولہ بھی نہیں پی سکتا تو یہ صحیح
نہیں ہو گا بے شک ہم آدمی دونوں ہیں لیکن طاقتوں میں فرق ہے اسی طرح لوگ اس امتیاز کو
نہیں سمجھتے کہ اللہ تعالٰی بعضوں کو کھلاتا ہے اور بعض کو بھوکا رکھتا ہے پہلے ہمارے سکولوں میں
سے جو طالب علم نکلتے تھے وہ ایسے سوالوں کا بخوبی جواب دے لیا کرتے تھے لیکن اب میں دیکھتا
ہوں کہ ہمارے سکولوں میں سے جو طالب علم نکل رہے ہیں ان کے دماغ ایسے اعلیٰ نہیں جیسے
Iw
خطبات محمود
۴۵۹
سال ۱۹۳۲ء
ہونے چاہئیں بحیثیت جماعت اللہ تعالی کے فضل سے ہم دنیوی شعبوں میں بھی ترقی کر رہے ہیں
اور سوائے محکمہ پولیس کے کہ اس میں رشوت ستانی ہوتی ہے اور اس میں ہمارے آدمیوں کا
گزارہ کرنا مشکل ہے ہماری جماعت قریبا ہر محکمہ میں اپنی تعداد سے زیادہ حصہ لے رہی ہے اور
جس رنگ میں ہماری جماعت مختلف محکمہ جات میں ترقی کر رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے امید کی جاتی
ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں ہماری جماعت مختلف شعبوں میں بہت اچھا غلبہ حاصل کرلے گی یہ
غلبہ مجھے افراد میں نظر نہیں آتا اور یہ تربیت کا نقص ہے اگر صحیح رنگ میں لڑکوں کے دماغوں کی
تربیت کی جائے تو ان کے لئے دماغی ترقی کرنا اور مشکل سے مشکل مسائل کو سلجھ مسائل کو سلجھانا کچھ بھی مشکل
نہیں لیکن افسوس ہے کہ لڑکوں کی تربیت کی طرف بہت کم توجہ کی جاتی ہے اسی طرح میں اپنے
سکولوں کے نتائج کو دیکھتا ہوں کہ وہ نہایت ہی افسوسناک ہوتے ہیں بلکہ اس سال تو جو نتیجہ نکلا
اس کے لحاظ سے ہمارے سکول نے نہایت شرمناک نمونہ دکھایا ہے طالب علم شکایت کرتے
رہتے ہیں کہ استاد محنت نہیں کراتے اور جس قدر وقت دینا چاہئے وہ وقت صحیح طور پر تعلیم میں
استعمال نہیں کرتے ان کی نسبت باہر کے سکولوں کے استاد بہت زیادہ محنت کراتے اور مقررہ
اوقات سے زیادہ وقت دیتے ہیں چنانچہ ابھی پچھلے دنوں میرا ایک عزیز بچہ آیا ہوا تھا میں نے اس
سے دریافت کیا کہ تمہیں موسمی چھٹیاں کتنی ہوتی ہیں وہ کہنے لگا چونکہ اس دفعہ مجھے دسویں
جماعت کا امتحان دینا ہے اس لئے اس سال دس بارہ سے زیادہ چھٹیاں نہیں ہونگی کیونکہ چھٹیوں
کے ایام میں بھی استاد محنت کراتے ہیں غرض طالب علم تو یہ شکایت کرتے ہیں کہ استاد اتنا وقت
نہیں دیتے جتنا انہیں دینا چاہئے اور استاد شکایت کرتے ہیں کہ ان کے اوقات اتنے مصروف ہیں
کہ انہیں پڑھائی کے لئے مزید وقت نہیں ملتا اور یہ کہ ہم تو لڑکوں سے کہتے ہیں کہ وہ آکر پڑھیں
مگر وہ پڑھتے نہیں یہ اتنے متضاد بیان ہیں کہ ایک وقت میں قطعا صحیح سمجھے نہیں جاسکتے یہ کہنا کہ
استادوں کے وقت بہت لگے ہوئے ہیں اور انہیں زیادہ وقت دینا مشکل ہے اسے تو میں بالکل
باطل اور لغو سمجھتا ہوں جتنا وقت وہ اس وقت تعلیم پر صرف کر رہے ہیں میرے نزدیک اس سے
تین چوتھائی وقت بھی اگر وہ صحیح طور پر استعمال کریں تو اس سے نہایت اعلیٰ نتائج نکل سکتے ہیں اور
لڑکوں کی تعلیم بھی مکمل ہو سکتی ہے مگر شرط یہی ہے کہ وہ وقت کا صحیح استعمال کریں اسی طرح یہ
خیال کہ لڑکوں کے درس میں شریک ہونے کی وجہ سے ان کی پڑھائی کا حرج ہوتا ہے بالکل بیہودہ
ہے جس درس میں وہ شامل ہی نہیں ہوتے اس کا نقصان انہیں کیو نکر پہنچ سکتا ہے۔ قادیان کے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۲ء
لوگوں نے یہ طریق اختیار کیا ہوا ہے کہ جن دنوں میں درس دینے لگو ان دنوں میں کثرت سے
شامل ہونگے مگر جب کوئی اور درس دے تو اس وقت شامل ہونا ضروری نہیں سمجھتے اس پر میں
کہہ سکتا ہوں کہ میرے درس میں وہ مجھے سننے کے لئے آتے ہیں نہ کہ قرآن سننے کے لئے اگر
قرآن سننے کے لئے آئیں تو دوسرے کے درس میں بھی شامل ہوں۔ پس جس درس میں لڑکے
شامل ہی نہیں ہوتے اس کو وہ اپنے لئے آڑ کیونکر بنا سکتے ہیں۔ قرآن تو انہیں روز بلاتا ہے اور کہتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف آؤ مگر وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں تیری برکت منظور نہیں ہم بغیر
قرآن کے ہی اچھے ہیں
پس اول تو میری سمجھ میں یہ کبھی نہیں آیا کہ جس درس میں وہ شامل نہیں ہوتے اس سے ان
کی پڑھائی میں کیونکر حرج واقعہ ہو سکتا ہے اور اس سال تو میں نے درس نہیں دیا پس یہ سال تو
ان کے لئے اچھا تھا وہ بہت اچھی طرح محنت کر سکتے تھے مگر نتیجہ جیسا خراب نکلا وہ ظاہر ہے۔ پھر یہ
بات بھی میری سمجھ میں کبھی نہیں آئی کہ استاد کہتے ہیں ہم زیادہ وقت نہیں دے سکتے ۔ اگر یہ
درست ہے تو وہ کس منہ سے دوسروں پر اپنی فضیلت اور دینداری ثابت کر سکتے ہیں کیا وہ یہی کہا
کرتے ہیں کہ ہم لوگ بڑے دیندار اور نہایت خدا پرست ہیں کیونکہ ہم اپنی تنخواہ کی گھنٹیوں میں
ہی پڑھایا کرتے ہیں ان کے بعد کسی کو نہیں پڑھاتے ہم بڑے متقی اور خدارسیدہ ہیں کیونکہ ہمیں
اپنے طالب علموں کی تربیت کا کوئی خیال نہیں ہم بڑے پاک اور صاحب تقویٰ ہیں کیونکہ ہمیں
اپنی تنخواہوں کی وصولی کا ہی خیال ہوتا ہے لڑکوں کے اچھے یا برے ہونے کی کوئی پرواہ نہیں
ہوتی۔ اور ہم ہی دنیا میں مسلمان جماعت ہیں کیونکہ ہمیں کوئی خیال نہیں ہو تا کہ لڑکے پاس
ہوتے ہیں یا فیل۔ لیکن تم لوگ چونکہ اپنے طالب علموں کی تعلیم و تربیت پر بہت زور دیتے ہو اس
لئے خدا تم سے ناراض ہے تم قطعاً اس کے حضور مقبول نہیں کیونکہ تمہارے لڑکے نہایت اعلیٰ
نمبروں پر پاس ہوتے ہیں۔ کہیں جا کر ذرا یہ تقریر تو کرو کیسی نا معقول ہو گی۔ پس اگر استادوں کی یہ
حالت ہے تو نہایت ہی افسوسناک ہے۔ اور اگر استاد تو کہتے ہیں کہ ہم محنت کرانے کے لئے تیار ہیں
مگر ماں باپ اپنی بے جا محبت کی وجہ سے انہیں سکول کے اوقات کے بعد پڑھنے نہیں دیتے تو یہ
بھی افسوسناک ہے۔ اگر کسی کا بچہ ایک سال پڑھائی میں شامل ہونے کی وجہ سے موسمی چھٹیوں میں
گھر نہیں آسکتا تو اس سے انہیں کبیدہ خاطر نہیں ہونا چاہئے۔ آخر ایک انگریز ماں کا بھی ویسا ہی
کلیجہ ہوتا ہے جیسا ہندوستانی ماں کا۔ مگر وہ ایک سال کے لئے نہیں بلکہ بعض دفعہ سالہا سال کے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۲ء
لئے اپنے بچوں کو اپنے پاس سے اس لئے جدا کر دیتی ہیں کہ وہ تعلیم حاصل کریں۔ پس وہ ماں باپ
جو اپنی اولاد کے ایسے دشمن ہیں کہ کہتے ہیں۔ بچو! چھٹیوں میں ہمارے پاس آؤ ۔ ہم تمھیں کھلائیں
گے تمہیں محنت کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور وہ استاد جو لڑکوں کی تعلیم کی نگرانی نہیں کرتے۔ میں
نہیں سمجھ سکتا وہ کسی طرح لا اله الا اللہ کہنے والے ہو سکتے ہیں۔ لا اله الا اللہ کہنے کی تو ایک
ہی غرض ہے اور وہ یہ کہ تمہارا یہ مقصد ہو کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی الوہیت اور اس کی حکومت کو
قائم کرو لیکن وہ لوگ جو سستی اور غفلت کو دنیا میں قائم کرنا چاہے۔ وہ تو شیطان کی حکومت کو قائم
کرنا چاہتے ہیں نہ کہ اللہ تعالی کی حکومت کو ۔
میں اس نقطہ نگاہ سے اپنے سکول کے نتائج کو نہیں دیکھتا کہ ان میں سے کتنے لڑکے کامیاب
ہوئے اور کتنے فیل بلکہ میں اس نقطہ نگاہ کے ماتحت دیکھتا ہوں کہ ہم خدا تعالیٰ کی جماعت کہلاتے
ہیں اور ہماری ذلت اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہوتی ہے۔ میں انٹرنس کو انٹرنس کی حیثیت میں
ایف اے کو ایف اے کی حیثیت میں بی اے کو بی اے کی حیثیت میں اور مولوی فاضل کو مولوی
فاضل کی حیثیت میں نہیں دیکھتا بلکہ میں اسے اللہ تعالٰی سے وابستگی کے لحاظ سے دیکھتا ہوں اور میں
اس لحاظ سے دیکھتا ہوں کہ ان نتائج سے سلسلہ پر کیا اثر پڑتا ہے۔ میں صرف انٹرنس میں لڑکوں کے
فیل ہونے کو ہی ناپسند نہیں کرتا بلکہ میں تو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ ہمارے بچے کسی کھیل
میں ہار جائیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں جب کوئی قوم اپنے آپ کو اللہ تعالی کی طرف منسوب کرتی
ہے تو اس کے افراد اور دوسری جماعتوں کے افراد میں بہت نمایاں فرق ہوتا ہے۔ بہت نمایاں
فرق ہوتا ہے۔ بہت نمایاں فرق ہوتا ہے۔ کبھی کوئی شخص اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ ایک تار کا
بجلی کے ساتھ تعلق ہو اور پھر بھی اس میں کوئی اثر نہ ہو۔ اگر کسی تار میں واقعہ میں بجلی کا کوئی اثر
نہیں تو دو باتوں میں سے ایک کا ہونا ضروری ہے یا تو اس کا تعلق کبھی ہوا ہی نہیں اور اگر کبھی ہوا تھا
تو اب منقطع ہو چکا ہے۔ بعینہ اسی طرح بلکہ اس سے بھی بہت بڑھ کر اللہ تعالی کے تعلق کا اثر ہونا
چاہئے۔ اور اگر ایسا اثر دکھائی نہیں دیتا تو اس کا صاف طور پر یہ مطلب ہے کہ : ہے کہ ہمارا اللہ تعالٰی سے
کوئی تعلق نہیں بلکہ محض زبانی دعوی ہے۔
پس میں اپنے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے ان کی ناکامیاں بہت بری لگتی ہیں۔ دوستوں
کی ناکامیوں کا تو کیا ذکر میں تو دشمن کی ناکامی کو بھی نا پسند کرتا ہوں۔ پس جب میں دشمن کی ناکامی کو
بھی پسند نہیں کرتا تو اپنے دوستوں کی ناکامی کو کس طرح برداشت کر سکتا ہوں۔ اس وجہ سے میری
خطبات محمود
۳۶۲
سال ۱۹۳۲ء
ناراضگی ہوتی ہے۔ ورنہ میری ناراضگی کسی کی ذات سے نہیں ہوتی۔ پس اس اپنے دوستوں سے
کہتا ہوں کہ وہ لا الهَ إِلَّا الله ذرا غور سے پڑھا کریں۔ اس میں ان کے سامنے ایک مقصد رکھا گیا
ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں عزت حاصل ہو گی
اور اگر نہیں کریں گے تو اپنی عزت کو ضائع کرنے والے ہوں گے ۔ کئی ہیں جو نادانی سے کہہ دیا
کرتے ہیں کہ فلاں شخص یوں کرتا ہے ہم بھی اسی طرح کریں تو کیا حرج ہے۔ حالانکہ اگر کوئی
شخص ناپسندیدہ طریق اختیار کرتا ہے تو تمہیں اس سے کیا۔ تمہیں اپنے کام سے کام ہونا چاہئے ۔ اگر
تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور جنت کا دروازہ کھلا ہے تو کیا تم اس لئے اسے اپنے اوپر بند
کر لوگے کہ فلاں شخص دوزخ کی طرف جا رہا ہے ، میں کیوں جنت کی طرف جاؤں۔ پس تم کیوں
دوسروں کے کاموں کی طرف دیکھتے ہو ۔ تم لا إِلهَ إِلَّا اللہ کو اپنے سامنے رکھو اور اس میں جو
مقصد بتایا گیا ہے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ میں نے کئی لوگوں کو کہتے سنا ہے جب یہ کہا
جائے کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو تو وہ کہہ دیا کرتے ہیں سارے ایسا کرتے ہیں۔ میری سمجھ میں کبھی یہ
بات نہیں آئی کہ ساروں کے کرنے سے ایک کام تمہارے لئے کیونکر جائز ہو سکتا ہے۔ تمہار ابراہ
راست خدا تعالیٰ سے تعلق ہے۔ فرض کرو ساری دنیا میں کوئی روحانیت باقی نہیں رہتی اور نہ
دیانت وامانت پائی جاتی ہے تو کیا اس سے یہ جائز ہو گا کہ تم بھی دیانت وامانت کو جواب دے دو۔
مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ ریل میں سفر کر رہا تھا کہ ایک ریل کے ملازم سے جو بہت بوڑھا تھا
کسی نئے ملازم نے پوچھا کہ تمہاے زمانہ میں کیا کچھ ہوتا تھا۔ وہ کہنے لگا آج کل تو اس محکمہ میں
نہایت کمینے اور ذلیل لوگ آگئے ہیں۔ ہمارے زمانے میں بہت شریف لوگ ہوتے تھے۔ مجھے اس
کی اس بات سے نہایت خوشی ہوئی۔ اور مجھے شوق ہوا کہ میں اس کی تفصیل سنوں۔ مگر میری
حیرت کی کوئی انتہاء نہ رہی جب اگلے فقروں میں اس نے کہا کہ آج کل ایسے کمینے لوگ آگئے ہیں
کہ اگر پیسے کا بھی نقصان ہو جائے تو فورا شور مچا دیتے ہیں کہ غین ہو گیا۔ حالانکہ ہمارے زمانہ میں
گنگا بہہ رہی تھی۔ اگر ہزاروں کا مال بھی نکال لیا جاتا تو کوئی نہ پوچھتا۔ لاکھوں روپیہ کا مال روزانہ
سٹیشنوں پر سے گزرتا۔ اس میں سے اگر کچھ لے لیا تو کیا حرج ہو گیا۔ مگر اب ایسے شریف لوگ
کہاں ۔ اب تو سب بد معاش آگئے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ تمہارے نزدیک بھی نیکی اور بدی کا
معیار ہی رہ گیا ہے۔ اور کیا تم بھی اس قسم کی فضاء کو پسند کرتے ہو۔ تمہیں تو یہ خیال رکھنا چاہئے
کہ اگر ساری دنیا بھی بدی کرے تب بھی تم نیکیوں پر قائم رہو۔ تم سے دوسروں کے متعلق سوال
خطبات محمود
۶۳
سال ۱۹۳۲ء
نہیں ہو گا بلکہ تم سے یہی پوچھا جائے گا کہ تم نے کیا کیا۔ پس لوگوں کے پیچھے نہ چلو، بلکہ نیکی کے
پیچھے چلو ۔ اللہ تعالٰی نے بھی قرآن مجید میں یہی بتایا ہے کہ بندے اور خدا کے درمیان اور کوئی
واسطہ نہیں ہوتا۔ اللہ تعالی نے بے شک رسول کریم میں اسلام کو ہمارے لئے اسوہ حسنہ بنایا ۔ مگر
جواب دہی کے متعلق رسول کریم مسلم نے فرما دیا ہے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا آپ ذمہ دار
ہوگا ۔ سے
پس اپنے نفس کی اصلاح کرو اور اس کا طریق یہی ہے کہ تم دوسروں کے عیوب نہ دیکھو بلکہ
اپنے عیب دیکھو۔ تم دوسروں کے عیب دیکھنے کی وجہ سے قیامت کے دن بخشے نہیں جاؤ گے ۔ بلکہ
تمہاری خوبیاں ہی تمہارے کام آئیں گی۔ اگر تم اپنی یہ حالت بنالو کہ دوسرے کے عیب نہ دیکھو
بلکہ اس کی خوبیاں دیکھو اور اپنی خوبیاں نہ دیکھو بلکہ غیب دیکھو تو وہ دن تمہارے لئے عید کا دن
ہو گا۔ مگر جب تک تم دوسروں کے عیب دیکھتے رہو گے اور جب تک تم اپنے عیوب کو دیکھنا پسند
نہیں کروگے، اس وقت تک جنت کا دروازہ تمہارے لئے بند رہے گا۔ کیونکہ کوئی شخص اس
وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ دوسروں کے عیب دیکھتا رہتا ہے۔ اور کوئی
شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے عیوب کی اصلاح نہیں کرتا۔ پس تمہیں اپنے
عیوب نظر آنے چاہئیں اور دوسروں کی خوبیاں۔ اگر تم ایسا کر دو گے تو تمہارے مقاصد کی نوعیت
ہی بدل جائے گی۔ بے شک یہ کام آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہے۔ لیکن اگر ایک دفعہ انسان عزم
کرنے کہ میں نے دوسرے کی خوبیاں ہی دیکھتی ہیں تو یہ مشکل بھی آسان ہو جاتی ہے۔
میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنے کی
توفیق عطا فرمائے اور ہمارے بڑوں کو بھی اس امر کی توفیق دے کہ وہ اپنے پیچھے نیکیاں چھوڑ
جائیں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ نیکیاں تو اپنے ساتھ لے جائیں اور بدیوں کا بیج اپنی قوم کے لئے چھوڑ
جائیں۔
-
(الفضل ۲۶- مئی ۱۹۳۲ء)
ا ترمذی ابواب الإيمان باب فيمن يموت ولا يشهد ان لا اله الا الله
لسفينة الاولیاء مصنفه دارا شکوه صفحه ۷۳
بخاری کتاب النكاح باب المراة راعيه في بيت زوجها