حقیقی بہادر بننے کی کوشش کریں

خطبات محمود
۵۱۹
60
سال ۱۹۳۲ء
حقیقی بہادر بننے کی کوشش کریں
فرموده ۲۹ - جولائی ۱۹۳۲ء بمقام ڈلہوزی)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
رسول کریم سی نے فرمایا ہے کہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے مومن ایک ایسے پل پر
سے گزریں گے جو اپنی باریکی اور تیزی میں تلوار کی دھار سے بھی زیادہ باریک اور تیز ہو گا۔
بظاہر یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے اور انسان تعجب کرتا ہے کہ اس قسم کے تماشہ کی کیا
ضرورت تھی لیکن اگر ہم حقیقت پر غور کریں تو معلوم ہو گا کہ تلوار کی طرح تیز ہونا ان مشکلات
کی طرف اشارہ ہے جن میں سے ہر ایک مؤمن کو گزرنا پڑتا ہے۔ دیکھو ہر ایک شئے میں افراط
تفریط اور وسط کا مقام ہوتا ہے۔ اس میں وسط کا مقام سب سے چھوٹا ہوتا ہے ۔ عام حالات ہی میں
دیکھ لو، ہم ایک سڑک پر سے گزرتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک سو پچاس فٹ چوڑی ہو گی لیکن
زمین کا محیط تقریباً پچیس ہزار میل ہے اور ہم اس راستہ سے قریباً ساڑھے بارہ ہزار میل دائیں
اور ساڑھے بارہ ہزار میل بائیں پھر سکتے ہیں۔ لیکن وہ سڑک جو منزل مقصود تک پہنچانے والی
ہوتی ہے وہ اس کے مقابلہ میں بہت ہی چھوٹی ہے ۔ یہ تو ظاہری سڑکوں کا حال ہے جو چوڑی بنائی
جایا کرتی ہیں مگر روحانی سڑک تو بہت زیادہ باریک ہوتی ہے۔
میں اس وقت وقت اس پل صراط میں سے ایک چیز کو لیتا ہوں جو ان دنوں میرے قلب پر خاص طور
پر اثر کر رہی ہے اور وہ جرأت اور بہادری ہے۔ جرات اور بہادری کا معاملہ بھی نہایت نازک
ہے اگر کوئی کسی سے یہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے سمجھ لوں گا تیرے ساتھ یوں کروں گاؤوں کروں
گا تو یہ فقرہ اسلام میں جائز نہیں ہے۔ اک ادنیٰ سے ادنی حیثیت کا انسان مثلاً چوہڑا بھی اگر ایک
مسلمان بادشاہ سے کہے کہ میں تمہارے ساتھ یوں کروں گاؤوں کروں گا تو وہ مسلمان بادشاہ اس

-
خطبات محمود
۵۲۰
سال ۱۹۳۲ء
کی کچھ پرواہ نہیں کرے گا کیونکہ وہ مسلمان ہے اور اس کا خدا پر ایمان ہے۔ اور اگر کوئی مسلمان
بادشاہ ہو کر ایک چوہڑے سے بھی کہے کہ میں تجھ سے سمجھ لوں گا تو ایسا کہنے پر وہ اسلام سے دور رایک چوڑے سے بھی کئے کہ میں چھ سے سمجھ لوں گا تو
جاپڑے گا۔ پس اسلام سے دور ہو کر ایک چوہڑا بھی کہہ سکتا ہے کہ میں یوں کروں گا لیکن اسلام
کے اندر رہ کر ایک بادشاہ بھی ایسی دھمکی نہیں دے سکتا۔ اور اگر وہ ایسا کرے گا تو اپنی ایمانی
کمزوری کو ظاہر کرنے والا ہو گا۔
آج کل قو میں ایک دوسرے کو دھمکا رہی ہیں۔ یہ دھمکی بعض اوقات تو حقیقی ہوتی ہے جیسے
ایک آدمی کسی بچے سے کہے کہ میں تم کو تھپڑ ماروں گا اور وہ ایسا کر بھی سکتا ہے اور بعض اوقات
بے حقیقت اور جھوٹی ہوتی ہے جیسے ایک بچہ کسی بڑے آدمی سے کہے کہ میں تم کو ماروں گا۔ یہ
جھوٹ ہو گا کیونکہ وہ ایسا نہیں کر سکتا۔ یا جیسے ایک طاقت رکھنے والا آدمی کسی برابر طاقت والے
آدمی کو مارنے کی دھمکی دے لیکن اس کا مقصد ہاتھ اٹھانا نہ ہو تو یہ فریب ہو گا۔ ان تینوں صورتوں
میں سے مسلمان اگر ایک بھی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ایمان کو چھوڑتا اور ضائع کرتا ہے کیونکہ
اسلام نے ہمیں یہ سکھلایا ہے کہ ہم اپنی طاقت سے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ سب کچھ خدا ہی کرتا
ہے۔ پس اگر کوئی مسلمان اپنی طاقت کے گھمنڈ میں ایسا کرتا ہے تو غلطی کرتا ہے کیونکہ اس طرح وہ
خدا کے احسان کی ناقدری کرتا ہے۔ اور اسی بات کو بھول جاتا ہے کہ یہ اس کی عطا کردہ چیز ہے جس
کو وہ اپنی طرف منسوب کر رہا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی آقا اپنے نوکر کو کسی کی مدد
کے لئے کچھ دے تو غلام جا کر کہے کہ یہ میں اپنی طرف سے دے رہا ہوں۔ اب ظاہر ہے کہ اگر وہ
ایسا کرے تو یہ اس کی غلطی ہوگی اور وہ جھوٹ بول رہا ہو گا۔ بہر حال ایسا دعوئی دو صورتوں سے
خالی نہیں ہو سکتا۔ اگر ایسا دعوی کرنے والے میں طاقت نہیں اور باوجود اسکے وہ دعوی کرتا ہے تو
وہ جھوٹا ہو گا۔ اور اگر اسے خدا تعالیٰ نے اسکی طاقت دی ہے اور وہ اسے اپنی طرف منسوب کر کے
یہ دعوی کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کا نا شکرا ہے۔ اور ان صورتوں کے مقابل پر ایک صورت یہ ہے کہ
انسان دو سرے سے دب کر بالکل بیٹھ جائے لیکن یہ بزدلی ہے جس کو اسلام جائز نہیں قرار دیتا۔
بزدل انسان ترقی نہیں کر سکتا۔ یہ وہ چیز ہے کہ اگر کوئی بادشاہ ہو کر بھی اسے اپنے اندر پیدا کرے تو
اس کی بادشاہت جاتی رہے گی۔ اور بزدلی تو کل کے بھی خلاف ہے۔ مومن کے لئے قوموں کے
مقابلہ پر پل صراط پر سے گزرنا ہے جس سے ادھر ادھر ہونا برباد کرنے والا ہو گا۔ آج بعض لوگ
ہمیں بھی دھمکی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تم کو کچل ڈالیں گے ۔ اگر ہم بھی اس کے جواب میں

خطبات محمود
۵۲۱
سال ۱۹۳۲ء
یہی کہیں تو یہ ایک جھوٹ اور فریب ہو گا۔ اور خدا کے فضلوں سے انکار ۔ اور اگر ہم ڈر جائیں اور
کچھ بھی نہ کہیں تو یہ بزدلی ہوگی۔
ابھی تھوڑے دنوں کا واقعہ ہے کہ احرار کے لیڈروں میں سے ایک لیڈر نے جو اپنے جذبات
پر قابو نہیں رکھ سکتے تھے ایک مجلس میں جو صلح کے لئے منعقد ہوئی تھی کہہ دیا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا
ہے کہ ہم احمدیوں کو کچل ڈالیں گے ۔ اب انسانی لحاظ سے ہم ان سے کہہ سکتے تھے کہ ہم تم کو کچل
ڈالیں گے اور اگر زیادہ نرمی اختیار کرتے تو کہہ دیتے کہ کچل کر تو دیکھو۔ تیسری حالت ڈر جانا تھی
کہ نہ معلوم کیا ہو گا۔ خدا جانے وہ کیا کر دیں گے۔ وہ اتنی بڑی تعداد میں ہیں اور ہم قلیل ہیں۔
لیکن صحیح بات وہی ہے جو میں نے کہہ دی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اگر یہ بندوں کی تحریک ہے تو
ضرور کچلی جائے گی۔ اور اگر خدا کی تحریک ہے تو ہم کو کیا ڈر ہے؟ وہ خود اس کی حفاظت کرے گا۔
آنحضرت مسیلم کے دادا عبد المطلب کا واقعہ بھی اسی قسم کا ہے۔ جب ابرہہ بادشاہ نے مکہ پر
حملہ کیا اور چاہا کہ خانہ کعبہ کو مسمار کر دے تو اس نے ان پر احسان رکھنے کے لئے چاہا کہ پہلے ان کو
گفتگو کرنے کا موقع دے ۔ اس پر اس نے مکہ والوں کو کہا کہ اپنا کوئی بڑا آدمی میرے پاس بھیجو۔
تب مکہ والوں نے آنحضرت مسلم کے دادا عبد المطلب کو اس کے پاس بھیجا۔ انہوں نے اس سے
گفتگو کی جس کا اس پر بہت اثر ہوا۔ اور اس نے اپنے دل میں خیال کیا کہ یہ بڑے سمجھدار معلوم
ہوتے ہیں ان سے اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ اس ارادہ سے اس نے ان سے پوچھا آپ کیا چاہتے
ہیں۔ انہوں نے کہا آپ کے آدمیوں نے میرے تو اونٹ پکڑ لئے ہیں، وہ واپس دلار بیجئے ۔ یہ سن
کر اس کی طبیعت پر بہت برا اثر ہوا اور وہ تمام اچھا اثر جو پہلے گفتگو کرنے سے اس پر ہوا تھا زائل
ہو گیا۔ اس نے کہا کہ میں آپ کو عظمند سمجھتا تھا اور امید کرتا تھا کہ آپ کوئی بڑی بڑی چیز طلب کریں
گے۔ اور میں چاہتا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میں آپ کو وہ دے بھی دوں ۔ لیکن آپ نے کیا مانگانہ انگانہ مکہ کی حفاظت نہ
خانہ کعبہ کا بچاؤ - بلکہ صرف اپنے اونٹ مانگے ہیں۔ آنحضرت مسلم کے دادا نے کہا میں نے سوچ
سمجھ کر جواب دیا ہے۔ یہ میرے اونٹ ہیں جن کی میرے نزدیک تو کیا قیمت ہو گی ایک معمولی
حیثیت کا عرب بھی کتنے ہی اونٹ ایک موقع پر ذبح کر دیتا ہے ۔ جب مجھ کو اپنی ایسی معمولی چیز کی
حفاظت کا خیال ہے تو کیا خدا تعالیٰ اپنے گھر کی جو اس کی بہت ہی پیاری چیز ہے خود حفاظت نہ کرے کا ہے تو اپنےگھر کی جواس ہی خود
گا
آج کل دنیا ایک دوسرے کو کچلنا چاہتی ہے لیکن ایسا کرتے وقت یا تو وہ تکبر کی حالت میں سے

خطبات محمود
۵۲۲
سال ۱۹۳۲ء
۱۲
گزر رہی ہوتی ہے یا بزدلی کی حالت میں ہے ۔ دیکھو سکھ جو پنجاب میں گیارہ بارہ لاکھ سے زیادہ
نہیں ، اس وقت کہہ رہے ہیں کہ اگر مسلمانوں کو ان کے حقوق دیئے گئے تو ہم ملک کو برباد کر دیں
گے ۔ اس پر ایک طرف بعض مسلمان تو تھرا رہے ہیں کہ خبر نہیں کیا ہو جائے گا اور سکھ کیا کر دیں
گے اور دوسری طرف بعض اور ہیں جو بالمقابل اسی قسم کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ دیکھو جو خدا
کی طاقت کو نظر انداز کر دیتا ہے وہ غلطی کرتا ہے اور ایسا شخص جلد تباہ ہو گا۔ اور اپنی تباہی کا آپ
ہی موجب ہو گا۔ اس کی تباہی انسان کے ہاتھ سے نہیں بلکہ خدا کے ہاتھ سے ہو گی۔ اگرچہ ہندوؤں
اور سکھوں کی دھمکیاں بھی جائے تعجب ہیں تاہم وہ انہیں عمل میں لانے کے لئے بھی کوشش کر
رہے ہیں۔ لیکن مسلمان خالی دھمکیاں دیتے ہیں اور کرتے کچھ بھی نہیں۔
کشمیر کی تحریک ہی کو دیکھ لو، شروع شروع میں کسی زور و شور سے اٹھی تھی۔ تمام ملک میں
ایک آگ سی لگ گئی تھی لیکن اب جب کہ مسلمانان کشمیر کو حقوق ملنے کا وقت آیا ہے سب
خاموش ہو کر بیٹھ گئے ہیں۔ جو پہلے شور مچارہے تھے اور دھمکیاں دیتے تھے کہ ہم ہندوستان سے
انگریزوں کو بھی نکال دیں گے وہ اب اعتدال پسند لیڈروں سے درخواستیں کر رہے ہیں کہ وہ
آگے کیوں نہیں آتے اور کیوں احرار کے لیڈروں کو جیلوں سے باہر نہیں نکلواتے ۔ ماڈریٹ تو ان
کے نزدیک بزدل تھے ۔ بزدل بھلا انہیں کیسے باہر نکال سکتے ہیں۔ اگر مؤمنانہ شیوہ اختیار کرتے اور
خدا تعالیٰ پر توکل کرتے۔ تو خدا تعالیٰ خود ہی ان کی طرف سے ان کے بد خواہوں کو دھمکی دیتا اور
خود ہی اسے پورا کر کے دکھاتا۔ مومن کا کام صرف کوشش کرنا ہے، دھمکی دینا خدا کا کام ہے ۔ اگر
یہ بات مسلمانوں میں پیدا ہو جاتی تو دو سری قوموں کو ہرگز جرأت نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں کو دھمکی
دیں۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ
یعنی اگر خدا تعالیٰ کی نصرت شامل حال ہو تو چھوٹی جماعت بڑی جماعت پر غالب آجاتی ہے۔ ایک
دفعہ آنحضرت سلیم نے حکم دیا کہ مردم شماری کی جائے جب کرائی گئی تو مسلمان سات سو نکلے ۔
اس پر صحابہ نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اب جب کہ ہم سات سو ہو گئے ہیں کیا
اب بھی ہم کو کوئی تباہ کر سکتا ہے ہے۔ یا تو وہ وقت تھا اور یا اب یہ وقت ہے کہ مسلمان نو کروڑ ہیں
اور ڈر رہے ہیں۔ یہ نتیجہ ہے اس بات کا کہ مسلمانوں میں خالی دھمکیاں ہی رہ گئی ہیں۔ اور ان
خالی دھمکیوں اور نرے دعووں نے مسلمانوں کے اندر بزدلی پیدا کر دی ہے۔ مثل مشہور ہے ” جو
گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ " بد قسمتی سے مسلمانوں کے اندر بھی یہ مرض پیدا ہو گیا ہے کہ وہ
९९

خطبات محمود
۵۲۳
سال ۱۹۳۲ء
گرجتے بہت ہیں لیکن برستے کم ہیں۔ وہ جھاگ کی طرح اٹھتے ہیں اور بھاگ کی طرح ہی بیٹھ جاتے
ہیں۔ مؤمن کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ پر توکل رکھے مٹانے والا بھی خدا ہے اور بڑھانے والا بھی خدا
ہے جس کو وہ چاہتا ہے مٹاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بڑھاتا ہے۔ دنیا میں اس بات کی بہت سی
مثالیں ملتی ہیں کہ ایک قوم دوسری قوم کو مٹانا چاہتی ہے لیکن جب تک خدا تعالی کی مدد شامل حال
نہ ہو کوئی قوم کسی قوم کو ہرگز مٹا نہیں سکتی۔ ترکوں کو مٹانے کی تمام مغربی طاقتوں نے کوشش کی
مگر وہ انہیں مٹا نہ سکیں کیونکہ الہی منشاء انہیں باقی رکھنے کا تھا۔ یورپ کی طاقتوں نے ترکوں کے
علاقے کو بانٹ لیا مگر پھر بھی ترک قائم رہے۔ مسٹرولسن نے ترکوں کو اپنے چودہ نقاط میں نہ رکھا مگر
پھر بھی وہ جیت گئے ۔ ناتواں ترکوں کو لوگوں نے مٹانا چاہا مگر خدا نے نہ چاہا کہ وہ مٹیں۔
غرض مادی دنیا میں ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں اور دین میں تو ایسی سینکڑوں نہیں ہزاروں
بلکہ لاکھوں مثالیں موجود ہیں۔ دنیا نے ہر ایک مامور اور ہر ایک رسول کو مٹانا چاہا لیکن خدا تعالیٰ
انہیں رکھنا چاہتا تھا لہذا وہ رہے۔ اور دنیا کے لوگ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ پس میں
اپنے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ حقیقی بہاد رہنے کی کوشش کریں اور دنیا کی دھمکیوں سے
نہ ڈریں کیونکہ اسلام یہی حکم دیتا ہے۔ بعض لوگ دھمکیاں دینے والوں سے بہت ڈرتے ہیں۔
ایسے لوگوں پر مجھے نہی آیا کرتی ہے۔ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں میں نے ایک
مضمون لکھا جس پر ظفر علی خاں ایڈیٹر زمیندار ناراض ہو گئے اور کہنے لگے کہ میں ایک ہی جنبش
قلم سے سو سو میل تک کے احمدیوں کو مٹاڈالوں گا۔ یہ پہلا موقع تھا مسٹر ظفر علی خاں میری مخالفت
پر اتر آئے ۔ ہمارے ایک دوست انکی اس بات سے ایسے گھبرائے کہ لاہو ر سے بھاگے بھا۔ بھاگے بھاگے آئے
اور آکر مجھے کہنے لگے یہ آ۔ کہنے لگے یہ آپ نے کیا غضب کر دیا ۔ میں نے کہا کہ کیا ہوا کہنے لگے آ۔ ہوا کہنے لگے آپ نے ایک ایسا
مضمون لکھ دیا ہے جس پر مسٹر ظفر علی خاں سخت ناراض ہو گئے ہیں۔ اور وہ کہتے ہیں کہ میں ایک
جنبش قلم سے تو سو سے تو سو میل تک کے احمدیوں کو مٹاڈالوں گا۔ میں نے ہنس کر کہا کہ ظفر علی خاں کیا چیز
ہے کہ احمدیت کو مٹائے۔ اس کی اپنی گردن خدا کے ہاتھ میں ہے۔ چنانچہ تھوڑے ہی دن گزرے
تھے کہ ان سے ضمانت لی گئی پھر وہ ضبط ہو گئی۔ اسکے بعد پریس رک گیا اور جلدی ہی اخبار بند ہو گیا۔
غرض کئی لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں اور مخالفوں کی جھوٹی دھمکیوں سے ڈر جاتے ہیں۔ لیکن مومن کو
ساری دنیا کی دھمکیوں سے بھی نہیں ڈرنا چاہئے۔ اور اس کے دل میں کبھی یہ خیال بھی پیدا نہ ہونا
چاہئے کہ کوئی قوم مجھ کو مٹا سکتی ہے ۔ ہاں اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس کی زبان تکبر اور
,

خطبات محمود
۵۲۴
سال ۱۹۳۲ء
خود پسندی کے وعدوں سے ملبوس نہ ہو۔ اپنی زبان سے مت کے کہ میں کسی کو مٹاڈالوں گا۔ مٹانا
خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ چھوٹے چھوٹے ذلیل آدمی اٹھتے ہیں اور بڑے بڑے
بادشاہوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ ہمایوں جب پٹھانوں کو شکست دے کر اپنے لشکر کے ساتھ واپس
آرہا تھا تو وہ اپنی فتح پر بہت نازاں تھا۔ اور بعض تو کہتے ہیں کہ اس وقت اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اب
خدا کو بھی اس لشکر کے مٹانے میں کچھ دیر ہی لگے گی۔ لیکن ابھی وہ اپنے مقام سے ہلا بھی نہ تھا کہ
پٹھانوں نے ایسا حملہ کیا کہ جان بچانی مشکل ہو گئی۔ اور اس واقعہ کو تو بچے بھی جانتے ہیں کہ کس
طرح ایک سقہ نے اس کی جان بچائی۔ یا تو تھوڑی دیر پہلے ہندوستان کا فاتح تھا یا اب یہ تھایا حالت ہو گئی
کہ جان بچا کر ہندوستان سے اس کو بھاگنا پڑا۔ غرض محض بڑائی اور تکبر کوئی چیز نہیں۔ ہم نے
بڑے بڑے خود پسندوں کو دیکھا ہے جن کی آخری حالت کے تصور سے رونا آتا ہے۔ نپولین نے
معمولی حیثیت سے ترقی کی۔ وہ ایک ایسے جزیرہ کا رہنے والا تھا جو اسی طرح فرانسیسیوں کے ماتحت
تھا جس طرح ہندوستان آج کل انگریزوں کے ماتحت ہے۔ جن دنوں وہ سکول میں پڑھا کرتا تھا
اس پر ہنسا کرتے تے تھے۔ اور اس کو an کو Small Corsican (چھوٹا کار میکن) کر کے پکارا
کرتے تھے۔ کیونکہ اس کا قد چھوٹا تھا اور صحت بھی معمولی ہی تھی۔ مگر وہی بچہ جوانی کی عمر میں بغیر
کسی سابقہ تجربہ کے بہت جلد اور بہت بڑی آسانی کے ساتھ بادشاہ ہو گیا۔ اس کے بعد وہ جلد ہی
غلام ہو کر مرا۔ اس کی ترقی بھی غیر معمولی ہی تھی اور اس کا تنزل بھی غیر معمولی تھا۔ اگر ابتدائی عمر
میں اس کو کوئی کہتا کہ تو بادشاہ بن جائے گا تو وہ کس طرح یقین کر سکتا تھا۔ یا وہ جب بادشاہ تھا اس
وقت کوئی کہتا کہ تو غلام بن جائے گا تو اس کو کیسے اعتبار آسکتا تھا۔
لڑکے اس
پس مومن کو چاہئے کہ ایک طرف تو ایسے مضبوط ایمان والا ہو کہ کسی سے نہ ڈرے اور نہ یہ
سمجھے کہ میں اکیلا ہوں۔ اور دوسری طرف طاقت حاصل ہونے پر اسے غرور بھی نہ ہو۔ اگر دشمن
کے مقابلہ میں ہم محض اپنے غصہ ہی کو نکالیں اور منہ سے دھمکی دے کر رہ جائیں تو اس سے کیا
فائدہ - ہماری دھمکی سے دشمن تو نہ مٹے گا مگر ہم بے جا فخر کی وجہ سے ضرور مٹ جائیں گے۔
کیونکہ اس طرح ہم خدا کو چھوڑنے والے ہوں گے۔ غرض ایک طرف جھوٹے دعووں اور
عامل باتوں سے مؤمن کو بچنا چاہئے اور دوسری طرف بزدلی کو بھی پاس نہ آنے دینا چاہئے۔
کیونکہ بزدل انسان کامیابی کی جنت کو نہیں پاسکتا۔ بچی بہادری ہی اپنے پیچھے فتح و نصرت کی جنت
لاتی ہے۔ اور یہی پل صراط ہے جس پرے ہر ایک کو گزرنا پڑے گا۔ پس دشمن کے ساتھ مقابلہ

خطبات محمود
۵۲۵
سال ۱۹۳۲ء
کرتے وقت نہ تو اپنی طرف سے دعوے کرنے چاہئیں کہ ہم یوں کر دیں گے ووں کر دیں گے اور
نہ ہی بزدلی دکھانی چاہئے۔ ورنہ اسکے نتیجہ میں تکلیف اٹھانی پڑے گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک ہندو مجسٹریٹ دوران مقدمہ بہت دکھ دیا کرتا
تھا۔ اور بعض آریوں نے اسے پڑھایا تھا کہ وہ آپ کو ضرور سزادے۔ ایک شریف ہندو نے
ہمارے ایک دوست کو بتایا کہ ہماری قوم میں ایک ایسا سمجھوتا ہوا ہے۔ اس کی اطلاع مرزا صاحب
کو کر دی جائے۔ ئے۔ میں میں۔ نے خود تو نہیں دیکھا لیکن جس دوست نے دیکھا وہ بیان کرتے ہیں یں کہ کہ جب
خواجہ کمال الدین صاحب یا کسی اور صاحب نے اس بات کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام سے کیا اور بڑی گھبراہٹ کا اظہار کیا تو ا مار کیا تو اس وقت آپ لیٹے ہوئے۔ ہوئے تھے۔ حضور اس بات کو
سنتے ہی فورا اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمانے لگے آپ گھبراتے کیوں ہیں کیا خدا کے شیر پر کوئی ہاتھ ڈال
سکتا ہے۔ اس واقعہ کے جلد ہی بعد ایک مجسٹریٹ تو سزا پا کر بدلا گیا اور دوسرا اس کی جگہ آیا۔ اس
نے بھی شرارت کرنی چاہی تب اس کے نوجوان بچے مر گئے ۔ اس کے بعد جب کبھی یہ مجسٹریٹ
احمدیوں میں سے کسی سے ملتا تو کہتا کہ مجھ پر تو یونہی شبہ کیا گیا تھا میرا ارادہ تو مرزا صاحب کو تکلیف
دینے کا نہ تھا۔ ان میں سے ایک مجسٹریٹ حضرت صاحب کو اس قدر تنگ کیا کرتا تھا کہ دوران
شہادت میں آپ کو پانی تک پینے کی اجازت نہ دیتا تھا۔ غرض وہ دونوں تباہ ہو گئے۔
پس چاہیے کہ مؤمن نہ بزدل ہے اور نہ متکبر ۔ ان دونوں چیزوں کے درمیان ہی پل صراط
ہے جس پر سے ہر ایک مؤمن کو گزرنا پڑتا ہے۔ اور جس کے بغیر وہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا
ہاں دوسروں کو شاید حاصل ہو جائے ۔ چاہیے کہ مؤمن میں انکسار ہو تو اتنا کہ اس سے بڑھ کر کوئی
منکسرنہ ہو اور جرأت ہو تو اس قدر کہ یوں معلوم ہو کہ اس سے زیادہ کوئی دلیر نہیں۔ تبھی ایمان
بھی کامل ہوتا ہے اور اسی صورت میں کچی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
الفضل ۹ - اگست ۱۹۳۲ء)
ا بخاری کتاب التوحيد باب قول الله: تعالى وجود جوه يومئذ ناضرة الى ربها ناظر
اظرة
سیرت ابن ہشام عربی جلد ا صفحه ۵۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
البقرة : ۲۵۰
مسلم کتاب الایمان باب جواز الاسترار بالايمان للخائف

آج 10 میں سے 10 باقی