دعوت الی اللہ
٩١١
71
دعوت الی الله
(فرموده ۲۱- اکتوبر ۱۹۳۲ء)
سال ۱۹۳۲ء
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
آٹھ اکتوبر کو مجلس شورٹی کے فیصلہ کے مطابق تمام جماعت نے تبلیغ کے لئے ہر فرد جماعت
سے کام لیا یا یوں کہو کہ جماعت نے جہاں تک اس سے ممکن ہو سکا اپنے افراد سے کام لیا کیونکہ ہم
یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ساری کی ساری جماعت یا تمام افراد نے کام کیا لیکن جو رپورٹیں ابھی تک
مجھے پہنچ سکی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ معتد بہ حصہ نے کم سے کم پنجاب کی جماعتوں کے
معتد بہ حصہ نے کام کیا ہے کیونکہ بیرون جات کی رپورٹیں ابھی مجھے نہیں مل سکیں اور میں نہیں
لینے
کہہ سکتا کہ انہوں نے کسی رنگ اور کس اسلوب پر کام کیا۔ مگر پنجاب میں اپنے افراد سے کام
کی کوشش جماعتوں نے ضرور کی ہے۔ تبلیغ کا جو مادی نتیجہ نکل سکتا ہے وہ لوگوں کی بیعت ہے ۔ مگر
ایک دن کی تبلیغ در حقیقت بہت سوں کی بیعت کا موجب نہیں ہو سکتی ۔ ہاں وہ لوگوں کے دلوں میں
سلسلہ احمدیہ کی باتیں سننے کا احساس پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا ہے۔ اس امر کا اندازہ لگانے میں
مدد دے سکتی ہے کہ عام لوگوں میں ہمارے متعلق کسی قسم کے خیالات پائے جاتے ہیں اس بات کا
اندازہ لگانے میں محمد ہو سکتی ہے کہ وہ لوگ جو ابھی تک داخل سلسلہ نہیں ان میں ہمارے لئے
کس حد تک زمین تیار ہو چکی ہے پھر اس امر کا اندازہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے کہ ہمارے اپنے
افراد نے کس حد تک سلسلہ کی معلومات حاصل کی ہیں اور انہیں کسی رنگ میں استعمال کرنے کی
ہیں۔ پھر اس سے ہم یہ بھی اندازہ کر سکتے ہیں کہ ؟ قابلیت وہ اپنے اندر پیدا کر چکے ہیں۔
سلسلہ کے لئے کس حد تک قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں پھر یہ ہمیں اس بات کا اندازہ لگانے میں
کہ جماعت کے لوگ
خطبات محمود
۶۱۲
سال ۱۹۳۲ء
بھی مدد دے سکتی ہے کہ ہم اپنے اخلاق کو سلسلہ کی تعلیم کے مطابق کہاں تک اپنے قبضہ تصرف
میں لے آئے ہیں کیونکہ تبلیغ کی سعی کے وقت بہت سی گالیاں بھی سننا پڑتی ہیں اور بہت دفعہ
حقارت کا سلوک بھی دیکھنا پڑتا ہے۔
پس یہ تبلیغ کا دون در حقیقت اس قدر مادی اور ظاہری نتائج کو مد نظر رکھ کر مقرر نہیں کیا گیا تھا
جسقدر کہ علمی اور اخلاقی نتائج کی اس سے امید کی جاسکتی ہے۔ اب مخالفوں کے دل یہ بات جان
چکے ہیں کہ احمدیت ایک تناور درخت ہے جسکی شاخیں اگر ایک طرف آسمان تک پہنچ چکی ہیں تو
دوسری طرف زمین کے دور دراز خطوں کو اپنے سایہ میں لینے کے لئے دائیں بائیں اور آگے
پیچھے بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ مخالفوں کے دل سمجھ چکے ہیں کہ احمدیت ایک ایسا درخت ہے
جسے انسانی ہاتھوں نے نہیں بویا بلکہ خود اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اس کا بونے والا ہے۔ تا اس کے بندے جو
شدید دھوپ سے تکلیف اٹھا رہے تھے اس کے فضل کے سایہ سے محروم نہ رہیں۔ اور اس سایہ
میں آکر اپنے رب کی نعمتوں سے لذت حاصل کر سکیں۔ لیکن جس طرح پہلے آدم کے زمانہ میں
باوجود یہ جاننے کے کہ خدا تعالٰی نے اسے ایک بڑے مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اس مقصد کے
حصول کے لئے اسے بہت سے علوم بخشتے ہیں اور اللہ تعالی کا منشاء ہے کہ اس عالم با عمل کی اطاعت
کی جائے ابلیس نے اسکی فرمانبرداری اور اس کے ساتھ تعاون سے انکار کیا اسی طرح ہمارے
مخالفوں نے بھی باوجود یہ جانتے کہ وہ خدا کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ اسلام کی ترقی
اسی سلسلہ کی ترقی سے وابستہ ہے فیصلہ کیا کہ اس مبارک سعی کے رستہ میں روکیں ڈالیں اور
جہاں تک ان کا بس چلا انہوں نے ہمارے رستے میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن جس
غرض کو پورا کرنے کے لئے یہ دن مقرر کیا گیا تھا اس وقت تک جس حد تک نتائج میرے سامنے
آئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت حد تک پوری ہو چکی ہیں اور مخالفوں کی مخالفت ہمارے
رستہ میں روک بننے کی بجائے کھاد کا موجب ہوتی ہے۔ بعض دوستوں نے لکھا اور بعض نے بیان
کیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس جا کر ہم نے دس پندرہ منٹ صرف اپنی آمد کی غرض بتانے میں
صرف کرنے تھے انہوں نے دیکھتے ہی کہہ دیا اچھا آپ آج ہمیں تبلیغ کرنے کے لئے آ۔ نے کے لئے آئے ہیں ہم
تو پہلے ہی سمجھتے تھے کہ آپ نے ہمیں چھوڑنا نہیں اچھا آئیے سنائیے ۔ گویا اس مخالفت سے وہ
ہزاروں لاکھوں آدمی جن تک ہماری آواز پہنچنا مشکل تھی یا جن کے گھروں پر جا کر دس پندرہ
منٹ اپنی آمد کی غرض سمجھانے میں ہمیں صرف کرنے پڑتے انہیں مخالفوں کی آواز نے پہلے ہی
خطبات محمود
۶۱۳
سال ۱۹۳۲ء
تیار کر دیا ۔ "زمیندار" " حریت " اور " اور مولوی ثناء اللہ صاحب وغیرہ معاندین نے انہا معاندین نے انہیں بتا دیا کہ
فلاں تاریخ کو احمدی تمہارے پاس آئیں گے ان کے پاس وقت چونکہ تھوڑا ہے اس لئے اسے
ضائع نہ کرنا۔ ان کی آمد کی غرض ہم تمہیں بتائے دیتے ہیں اور اس طرح وہ ہزار ہا گھنٹے جو احمد یوں
کے اپنے آنے کی تمہید میں ضائع ہونے تھے بچ گئے۔ پھر کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کیونکہ خدا
تعالٰی نے مختلف طبائع پیدا کی ہے کہ انہیں جس کام سے روکا جائے وہ کہتے ہیں اسے ضرور کریں
گے۔ اور مسلمانوں میں بھی ایسی طبائع کے لاکھوں آدمی ہوں گے اس لئے مخالفوں کے طرف سے
بار بار یہ تاکید ہونے پر کہ احمدیوں کی بات نہ سننا انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ ضرور سنیں گے۔ پھر کئی
ایسے ہوتے ہیں کہ مخالفت کا جتنا شور بلند ہو اتنی ہی زیادہ بیداری ان کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ ایسے
لوگ اپنے علماء کی مخالفت تو نہیں کرتے مگر تماشہ دیکھنے کے شائق ضرور ہوتے ہیں۔ وہ اسے ایک
تماشہ سمجھتے ہیں اور گو قریب نہیں آتے مگر دور سے جھانکتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی بالآخر قابو
آجایا کرتے ہیں کیونکہ اگر تماشہ دلچسپ ہو تو دور سے جھانکنے والے آہستہ آہستہ قریب آجاتے
ہیں اور کسی چیز کے خوشگوار نتائج دیکھ کر کسی نہ کسی بہانہ سے اس کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔
میں نے ۱۱-۱۲ سال کی عمر میں اس عمر کے مطابق ایک رؤیا دیکھا تھا جو یہ ہے کہ اس بازار میں جو
اب احمد یہ بازار کہلاتا ہے کبڑی ہو رہی ہے۔ ایک طرف احمدی اور دوسری طرف غیر احمدی ہیں
جن کے لیڈر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ہیں۔ کبڑی وہ ہے جسے پنجابی میں جھل کہتے ہیں۔ ان
کی طرف سے جو آدمی کبڈی دینے آتا ہے ، احمدی اسے پکڑ لیتے ہیں۔ اس کا دم ٹوٹ جاتا اور وہ
بیٹھ جاتا ہے۔ یہاں تک ان کی طرف صرف مولوی محمد حسین صاحب رہ گئے۔ اور باقی سب
احمدیوں نے پکڑ کر بٹھا لئے۔ کبڈی کا میدان وہ تھا جہاں ایک طرف مدرسہ احمدیہ کی دیوار اور
دوسری طرف دکانیں ہیں۔ آخر مولوی محمد حسین صاحب اکیلے رہ گئے۔ تو جس طرح بچے آنکھ
مچولی کھیلتے وقت دیوار کے ساتھ مونہہ رکھ کر دائیں بائیں ہاتھ رکھ دیتے ہیں اس طرح مولوی
صاحب نے رکھ بھی دیئے۔ اور پہلو پر چلنا شروع کر دیا حتی کہ جب حد فاصل پر پہنچ گئے تو کہنے لگے
اچھا سارے آگئے ہیں تو ہم بھی آجاتے ہیں۔ مولوی محمد حسین صاحب مخالفوں کے سردار اور
رئیس تھے اور خواب میں سردار اور رئیس سے مراد بسا اوقات ان کے نائب ہوتے ہیں۔ یوں تو
مولوی محمد حسین صاحب کے دل میں بھی آخر وقت میں صداقت بیٹھ گئی تھی وہ ملتے بھی رہتے تھے
اور پیغام وغیرہ بھی بھیجتے رہتے تھے۔ لیکن اگر اس کی عام تاویل کرائی جائے تب ان سے مرادان
خطبات محمود
اله
سال ۱۹۳۲ء
کے قائم مقام اور نائب ہوں گے ۔ اور مولوی محمد حسین صاحب کو ایمان نصیب ہونے کے یہ معنی
ہوں گے کہ ان لوگوں کو بھی ہدایت مل جائے گی جو دو سروں کو راہ صداقت سے روکتے ہیں۔
بہر حال مخالفوں کی مخالفت نے بھی میں فائدہ ہی پہنچایا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر یہ نہ ہوتی
تو شاید ہماری تبلیغ اس سے آدھی بھی نہ ہو سکتی جتنی کہ اب ہوئی ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا
کہ بعض احمد یوں نے جو شاید عام حالات میں سستی رکھاتے جب سنا کہ مخالف کہہ رہے ہیں کہ وہ
ہماری باتوں کو نہیں سننے دیں گے۔ تو ان کے دل میں بھی جوش پیدا ہوا کہ ہم بھی تبلیغ کریں گے۔
جماعت میں بیداری اور دوسروں میں دلچسپی پیدا ہوئی اس کے نتیجہ میں بیعتیں بھی ہوئیں اور
بہت سے لوگوں نے بیعت کی۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت بیعت اپنی ذات میں مقصود نہ تھی
بلکہ اس کے اصل نتائج دو چار ماہ تک انشاء اللہ تعالی نکلیں گے۔ اس سے ایک طرف تو جماعت
میں بیداری ہوگی اور زیادہ تبلیغ کا شوق بڑھے گا۔ اگر کسی کو مخالفوں کے سامنے ندامت اٹھانی پڑی
ہے تو وہ آئندہ کے لئے مطالعہ کر کے اپنی قابلیت بڑھائے گا اور جنہیں کامیابی ہوئی ان کے حوصلے
بڑھ گئے ہیں وہ اور زیادہ جوش سے کام کریں گے ۔ غرضیکہ بہت سے فوائد حاصل ہوں گے اور
کچھ تازہ بتازہ پھل بھی مل گئے ہیں۔ اس سے جماعت میں ایک عام احساس پیدا ہو گیا ہے کہ ہم
سے پہلے سستی ہوئی ہے اور آئندہ زیادہ توجہ سے وہ کام کریں گے۔ بعض نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
باقاعدہ ٹریکٹ شائع کیا کریں گے۔ غیر احمدیوں کی طرف سے ہمارے مبلغوں کو جو جواب ملے وہ بھی
بعض صورتوں میں حوصلہ افزا ہیں۔ کئی لوگوں نے انہیں آتے دیکھ کر کہا کہ ہم پہلے ہی انتظار میں
تھے اور دروازے کھول کر آپ کی آمد کے منتظر بیٹھے تھے۔ بعض جگہ لطائف بھی ہوئے ۔ ایک جگہ
ایک مولوی صاحب نے لوگوں سے کہا کہ اپنے دروازے بند رکھو تا کوئی احمدی تمہارے ہاں نہ
آسکے۔ لوگوں نے تو کیا بند کرنے تھے البتہ وہ خود دروازہ بند کر کے بیٹھا رہا اور جو بھی آکر اس کا
دروازہ کھٹکھٹاتا وہ یہ سمجھ کر کہ کوئی احمدی آیا ہے اندر سے گالیاں دینے لگ جاتا۔ آخر ایک
احمدی جو وہاں مدرس ہیں اس کے مکان پر گئے اور آواز دی اس نے آواز پہچان کر کہا معاف کرنا
آج تو تمام دن آپ کے احمدیوں نے ستا مارا ہے۔
میں سمجھتا ہوں ایک چوک ہوئی ۔ ہماری لاہور کی جماعت کے دوستوں کو چاہئے تھا کہ سب
سے پہلے تبلیغی وفد زمیندار اور حریت کے دفتر بھیجتے ۔ دوست جو صبح ہی صبح ان کے ہاں پہنچ جاتے
اور کہتے ہم اس لئے آئے ہیں کہ آپ نے آج ہمارے خلاف جلسہ کر کے تقریریں کرنی ہیں۔ پہلے
خطبات محمود
۶۱۵
سال ۱۹۳۲ء
آپ ہمارے خیالات سن لیں اور ان میں جو بات آپ کو قابل اعتراض نظر آئے اس پر بے شک
اعتراض کریں ۔ لاہور کے دوستوں کو چاہئے تھا کہ پہلے تبلیغ ان ہی لوگوں سے شروع کرتے ۔ جیسا
کہ میں نے ڈلہوزی کے ایک خطبہ میں بیان کیا تھا تبلیغ کے لئے تھوڑی سی دیوانگی بھی ضروری
ہے۔ کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں آیا جسے دیوانہ نہ کیا گیا ہو اور جب ہم نے ان کا ورثہ پایا ہے تو کوئی
وجہ نہیں کہ ہمیں دیوانہ نہ کیا جائے۔ دیوانگی ہی دراصل حقیقی فرزانگی عطا کرتی ہے اور جنون ہی
اللہ تعالیٰ کی محبت کو کھینچتا ہے۔ یہ ایک قسم کی دیوانگی ہی ہے کہ ایسے شدید دشمنوں کے پاس انسان
تبلیغ کے لئے جائے جو ممکن ہے ماریں یا کوئی جھوٹا مقدمہ ہی بنا دیں ۔ مگر بہر حال یہ دیوانگی ایسی
ہوتی ہے کہ دوسروں کے دلوں میں بھی بیداری پیدا کرتی ہے۔ بعض جگہ دوسرے لوگوں سے
دیوانگی ہوئی جو ہمارے لئے فائدہ کا موجب بن گئی۔ ایک جگہ ہمارے آدمی گئے تو ان میں سے ایک
نے اس مکان میں جہاں وہ جا کر بیٹھے باہر سے کنڈی لگادی تا دو سرے لوگ آکر ان کی باتوں کو نہ
سن سکیں۔ لیکن اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ان کے اپنے پانچ سات آدمی جو وہاں پہلے موجود تھے ان کو
خوب تبلیغ کی گئی۔ کنڈی باہر سے لگی رہی اور وہ مجبور ا بیٹھے سنتے رہے۔ میں سمجھتا ہوں اس وقت
کی تبلیغ بھی زیادہ مؤثر ہوئی ہوگی۔ اگر ہمارے آدمی کی طرف سے کنڈی لگائی جاتی تو ان پر اور قسم
کا اثر ہوتا۔ وہ اسے شرارت پر محمول کرتے اور بھڑک جاتے۔ لیکن جب ان کے اپنے آدمی کی
طرف سے ایسا ہوا تو ہمارے مبلغین پر غصہ نہیں ہو سکتے تھے بلکہ ان سے گونہ ہمدردی پیدا ہوئی
ہوگی۔ تو کچھ دیوانگی ہم سے بھی ہونی چاہئے تھی اور وہ یہ کہ شدید مخالفوں کے گھروں میں جاتے۔
مثلاً مولوی ظفر علی ، مولوی شاء الله ، مولوی اشرف علی تھانوی وغیرہ اور ایسے مخالفوں کے مکانوں
پر پہنچ کر انہیں تبلیغ کرتے۔ لیکن بہر حال اس سے جو نتائج نکلے ہیں وہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ بہت ہی
مفید چیز ہے۔ فی الحال یہ مشورہ تو قابل قبول نہیں کہ ماہوار یا سہ ماہی ایسا انتظام کیا جائے لیکن
ششماہی ضرور ہونا چاہئے۔ ہمیں اللہ تعالی نے دو عیدیں دی ہیں اور ان دونوں کے مقابلہ میں
شکریہ کے طور پر دو تبلیغی دن ہونے چاہئیں ۔ خدا تعالیٰ جب ہمیں عید دیتا ہے تو ہمیہ تو میں بھی چاہئے کہ
اس کے بدلہ میں اس کے بھولے اس کے بھولے بھٹکے بندوں کو راہ راست دکھائیں۔ اور اپنے عمل سے ظاہر
کریں کہ تو نے ہم پر رحم فرمایا اور خوشی بخشی ہے اس کے بدلہ میں ہم تیرے گمراہ بندوں کو تیرے
دربار میں حاضر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پس میرا منشاء ہے کہ ایک دن مارچ اپریل یا مئی میں
مشورہ کے بعد مقرر کیا جائے جبکہ زمینداروں کو وقت نہ ہو۔ پہلے بھی اگر چہ مشورہ کیا گیا تھا اور
خطبات محمود
414
سال ۱۹۳۲ء
مشاورت کے وقت زمینداروں کے نمائندے بھی موجود تھے لیکن پھر بھی انہیں شکایت ہے کہ یہ
ان کے بے حد مصروفیت کے دن تھے۔ اس لئے آئندہ کے لئے مشورہ سے ایسا دن مقرر کیا جائے گا
جب زمیندار بھی فارغ ہوں کیونکہ ہمارے زمیندار تو پھر بھی قربانی کر لیں گے لیکن سننے والے
نہیں کر سکتے ۔ پس فی الحال میں اس دن کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ
سال میں دو دن تبلیغ کے لئے مقرر کئے جائیں۔ اس سے جماعت میں سے بھی سستی دور ہو جائے
گی اور جلسہ پر جس طرح سینکڑوں لوگ بیعت کرتے ہیں اور اگر ان کے بیوی بچوں کو شامل کر لیا
جائے تو یہ تعداد ہزاروں تک پہنچ جاتی ہے۔ اسی طرح کچھ عرصہ کے بعد ان دنوں کے نتائج بھی
ایسے نکلنے لگ جائیں گے کہ یہ بھی ایام بیعت کہلانے لگیں گے ۔ اور ان میں جماعت میں کافی ترقی
ہونے لگ جائے گی حتی کہ خدا کے فضل سے ہم ایسے مقام پر پہنچ جائیں گے کہ ہماری ہر ترقی
ہماری طاقت میں نمایاں اضافہ کرنے والی ہو گی۔ جیسے بچہ یوں تو ترقی کرتا ہی ہے لیکن اڑھائی تین
سال کی عمر میں پہنچ کر اس میں نمایاں ترقی ہونے لگتی ہے اسی طرح ۱۱-۱۲ سال کی عمر پر پہنچ کر اور
۱۹- ۲۰ سال کی عمر میں اور زیادہ نمایاں ترقی ہو جاتی ہے ۔ ہمارے لئے بھی نمایاں ترقی کے دن
قریب آئے ہوئے ہیں اور میرے نزدیک ہمیں چاہئے کہ اس وقت کو ضائع نہ کریں بلکہ کوشش
کر کے اللہ تعالی کے فریضہ یعنی تبلیغ کو ادا کر کے اس کے فضلوں کے وارث بنیں۔ تا ان نعمتوں
سے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے مخصوص کر رکھی ہیں ، ہم محروم نہ رہ جائیں۔
(الفضل ۲۷- اکتوبر ۱۹۳۲ء)