رمضان المبارک کا بابرکت آخری عشرہ۔ دُعاؤں کی قبولیت کے ایام
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
یہ دن زائد عبادات کے ہیں۔ اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ جہاں وہ اپنے لیے اپنے اعزہ واقرباء کیلئے
دعائیں کریں وہاں سلسلہ کی عظمت، اسلام کی ترقی اور اس کے دشمنوں پر غالب آنے کیلئے بھی دعائیں
کریں۔ اللہ تعالیٰ اسی رمضان کے ذکر کے قریب اور دراصل اسی تسلسل میں ایک بات بیان فرماتا ہے
اور وہ یہ کہ وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ یعنی تم جہاں سے بھی
نکلو اپنے مونہوں کو مسجد حرام کی طرف پھیر لیا کرو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بحیثیت سپاہی تم خواہ کسی کام
میں لگے ہوئے ہو، تمہاری توجہ کا مرکز تمہارا مقصود اعظم ہونا چاہئے ۔ اور ہمارے۔ ہئے ۔ اور ہمارے لئے مقصود اعظم
اشاعت اسلام قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے ہمارے روزے ، نمازیں ، حج ، زکوۃ ، سب میں اسلام کو
غالب کرنے کا جذبہ موجود ہونا چاہیے ۔ دشمن خوش ہے کہ اس نے اسلام کی جڑوں پر تبر رکھ دیا ہے اور اس
کی روح کو مٹا دینا چاہتا ہے۔ اس کے نزدیک اسلام کے نام لیوا موجود ہیں مگر عمل کرنے والا کوئی
نہیں ۔ وہ خوش ہے کہ اس نے ایسے بندھن اور ہتھکڑیاں تیار کر لی ہیں کہ جو اسلام کو ہمیشہ کیلئے جکڑ دیں
خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کی روح اور اُس سے محبت کے جذبہ کے متعلق جو سچے مذہب کے غلبہ کا
ذریعہ ہوتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مٹا دیا ہے۔ اور خیال کرتے ہیں کہ یورپ کی مادیت نے
اسلام کا ہمیشہ کیلئے جنازہ پڑھ دیا ہے۔ اس حالت میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو مبعوث کیا اور ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ اسلام کو پھر غلبہ دے اور دشمنوں کی خوشی کو ماتم سے
بدل دے۔ بیشک دشمن ظاہری سامانوں کے لحاظ سے بڑا ہے اور خوش ہے کہ عمدہ کھانے کھا کھا کر اس
قدر قوت پکڑ چکا ہے کہ اسلام کو مسل ڈالے۔ مگر خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ روزے رکھ کر اپنے آپ کو
دبلا کرنے والی قوم کو اس پر غلبہ دے۔
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام یوسف رکھا ہے اور اس کے ایک جانشین کا بھی ۔ اس
میں یہ بھی حکمت ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں بادشاہ نے خواب دیکھا تھا کہ دہلی گائیں موٹی
گائیوں کو کھا گئی ہیں۔ اس میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ عبادات سے اپنے آپ کو دبلا کرنے والے
مرغن اور مقوی اغذیہ کئی کئی وقت کھا کر موٹا ہونے والے دشمن پر غالب آجائیں گے اور مسیح کی ڈبلی گائیں
موٹی گائیوں کو کھا جائیں گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام گئو پال بھی رکھا گیا ہے۔ اور آپ کی
2
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جماعت کے لوگوں کو گائے قرار دیا گیا ہے۔ اور حضرت یوسف علیہ السلام نے بتایا ہے کہ دہلی گائیں پہلی
ہوئی گائیوں کو کھا جائیں گی ۔ تم روزے رکھ کر اپنے آپ کو ڈبلی گائیں بناتے ہو اور اس طرح حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یوسف اور گئو پال قرار دیتے ہو۔ اور اس طرح موقع پیدا کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ
اس رنگ میں اپنا جلال ظاہر کرے کہ موٹی کو ڈبلی گائیں کھا جائیں۔ پس مت گھبراؤ کہ روزے رکھ رکھ کر تم
ڈبلے ہو رہے ہو، کیونکہ یہ روز ازل سے مقدر ہے کہ دبلا بنا کر تمہیں موٹوں پر غالب کیا جائے۔ خدا تعالیٰ کی
شان یہی چاہتی ہے اور اس کے دبدبہ اور شوکت کا یہی تقاضا ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان پیشگوئیوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
وابستہ ہیں ہمارے حق میں پورا کرے، ہماری کمزوریوں کو دور کر کے اپنا قرب عطا کرے اور دشمن پر غلبہ
دے جو خواہ اندرونی ہو یا بیرونی ۔
ل البقرة : ١٥١
3
الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۳۳ء)
خطبات محمود
۲
رمضان المبارک کا بابرکت آخری عشرہ
دُعاؤں کی قبولیت کے ایام
فرموده ۲۰ جنوری ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
چونکہ کھانسی کی وجہ سے میرا گلا ابھی صاف نہیں ہوا اس لئے میں زیادہ تو بول نہیں سکتا لیکن چونکہ یہ
رمضان کا آخری عشرہ ہے اور خصوصیت کے ساتھ برکات کے دن ہیں اس لئے جماعت کے دوستوں کو
نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ جس حد تک ہو سکے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ نے
ہمارے تمام کاموں کی کامیابی کو دعاؤں پر مبنی کیا ہے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعہ مشکل سے مشکل
کام میں کامیابی ہو جاتی ہے۔ نادان اپنی نادانی سے بعض ایسی دعاؤں کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ کی مصلحت کے
ما تحت قبول نہیں ہوتیں یا بعض ایسی دعاؤں کی وجہ سے جن کی نسبت وہ خیال کر لیتا ہے کہ قبول نہیں ہوئیں ، اس غلط
فہمی میں مبتلاء ہو جاتا ہے کہ دعا ایک بے فائدہ چیز ہے۔ حالانکہ دعا ایسا زبردست آلہ اور زبردست ہتھیار ہے کہ
اس کے ذریعہ اگر پہاڑوں کو بھی ہلایا جائے تو وہ ہل جاتے ہیں۔ بڑے سے بڑے ہتھیار جو اس زمانہ میں
ایجاد ہوئے ہیں جن کو پہلے دنیا نہیں جانتی تھی وہ توپ اور ہم ہیں لیکن توپ کے گولہ کا گنا بھی یقینی نہیں ہوتا
اور توپ بھی کچھ میلوں پر جا کر آخر ختم ہو جاتی ہے۔ ہوائی جہاز کے بم بھی اکثر خطا جاتے ہیں۔ پھر ان سے بچنے کے
ذرائع بھی موجود ہیں۔ لیکن دعا ایک ایسی چیز ہے جس کے حملہ سے بچاؤ کسی کیلئے ممکن نہیں۔
4
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
رسول کریم صلی ال اسلام کے زمانہ میں یہود کی خفیہ ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ایران کے بادشاہ کو جو آج کل
کی انگریزی حکومت کی طرح نصف کرہ عالم پر قابض تھا اور تمام ایشیاء میں اس کی دھاک بیٹھی ہوئی
تھی ، اسے رسول کریم ملی ایم کے متعلق خیال پیدا ہوا کہ وہ میرے مخالف ہیں اور شاید میری سرحد پر فساد
کرنا چاہتے ہیں۔ اس نے اپنے یمن کے گورنر کے نام خط لکھا کہ میں نے سنا ہے عرب میں ایک ایسا شخص
پیدا ہوا ہے جو نبوت کا مدعی ہے، تم فورا اسے گرفتار کر کے میرے پاس بھیج دو۔ ایرانی حکومت کا جود بد بہ اور
رعب اُس زمانہ میں تھا اور جس قدر شوکت اسے حاصل تھی ، اس کو دیکھتے ہوئے یمن کے گورنر نے گرفتاری
کیلئے کوئی فوج بھیجنے کی ضرورت محسوس نہ کی بلکہ صرف تین آدمی بھیج دیئے اور انہیں حکم دیا کہ جا کر اس شخص کو
لے آؤ۔ ساتھ ہی نصیحت کی کہ شاید عرب کا باشندہ ہونے کی وجہ سے وہ کسری کی شان و شوکت سے ناواقف
ہو، اس لئے اسے کہنا کہ وہ بغیر کسی حجت اور قیل و قال کے آ جائے۔ میں کسری کے پاس اس کی سفارش
کروں گا اور کہوں گا کہ اگر اس کا قصور بھی ہے تو معاف کر دے۔ وہ لوگ رسول کریم صلی السلام کے پاس آئے
اور آکر اپنا یہ مقصد بیان کیا کہ ہم اس لئے آئے ہیں کہ تا آپ کو گورنر یمن کے پاس حاضر کیا جائے ۔ آپ
نے فرمایا :۔ میں تیسرے دن اس کا جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا ہم خیر خواہی سے آپ کو کہتے ہیں کہ کسی
نے کسری کے پاس آپ کی جھوٹی شکایت کر دی ہے۔ اگر آپ گورنریمن کے پاس حاضر ہو جائیں گے تو وہ
آپ کی سفارش کا وعدہ کرتے ہیں۔ آپ نے پھر وہی جواب دیا اور فرمایا میں تیسرے دن اس کا جواب
دوں گا۔ آپ مدینہ میں تھے اور کسری مدائن میں ۔ مدینہ اور مدائن کے درمیان بیسیوں مضبوط قلعے
تھے جن میں دس دس پندرہ پندرہ ہزار فوجی تھے ۔ مدائن کو فتح کرتے وقت باوجود اس کے کہ اسلامی
لشکر سیلاب کی طرح بڑھتا چلا جاتا تھا پھر بھی سالہا سال لگے ۔ اور ہزار ہا مسلمان ایک ایک لڑائی میں
شہید ہوئے۔ مگر باوجود اس کے کہ ہزاروں آدمیوں کے مارے جانے کے بعد مدائن فتح ہوا اور
باوجود اس کے کہ اس کو فتح کرنے میں سالہا سال لگے ، آج تک مسلمان اس فتح کو معجزہ قرار دیتے
ہیں اور یورپ اس کی توجیہیں کرتا ہے۔ پس اگر اس وقت رسول کریم صلی لا الہ تم کو وہی شوکت حاصل ہوتی جو
حضرت عمرؓ کے وقت مسلمانوں کو حاصل تھی ۔ اور اگر آپ اس گستاخی کے جواب میں کسری پر حملہ بھی
کرتے تو بھی مدائن کو فتح کرنے میں کئی سال لگتے ۔ اور ممکن تھا کہ اس فتح کے بعد کسری کسی اور علاقہ
5
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
میں بھاگ جاتا یا کہیں چھپ جاتا اور اس طرح مسلمانوں کے حملہ سے محفوظ رہتا۔ غرض انسانی تدابیر کے
ساتھ اگر یہ بات ممکن بھی ہوتی ، تب بھی اس کیلئے سالوں چاہئیں تھے۔ مگر رسول کریم صلی الیکم نے اللہ تعالیٰ
سے دعا کی اور جب تیسرے دن وہ لوگ جواب کیلئے حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا تم جاؤ۔ اُس زمانہ میں
کسری کی رعایا اسے خداوند کہہ کر یاد کیا کرتی تھی۔ گویا وہ ان کا مجازی خدا تھا۔ اور ہمیشہ بات کرتے وقت
وہ کسریٰ کو خداوند کہتے اور کہا کرتے تھے کہ ہمارا خداوند یوں کہتا ہے۔ آپ نے بھی اسی تلازمہ اے کو مد نظر رکھتے
ہوئے فرمایا۔ جاؤ! میرے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ آج کی رات اس نے تمہارے خداوند کو مار ڈالا ہے۔
وہ لوگ یہ الفاظ سن کر کانپ اُٹھے اور کہنے لگے شاید یہ دیوانہ ہو گیا ہے جو کسریٰ کی طاقت سے اس قدرنا
واقف ہے۔ انہوں نے کہا۔ آپ اپنے پر اور اپنے ملک پر رحم کریں کسری کی فوجیں عرب کی اینٹ سے
اینٹ بجادیں گی۔ آپ نے فرمایا۔ میں نے جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا۔ میرا وہی جواب ہے، جا کر گورنر سے کہہ
دو۔ وہ لوگ واپس چلے آئے۔ اور انہوں نے گورنر سے کہا کہ یا تو وہ شخص دیوانہ ہے اور یا خدا کا نبی ۔ گورنر
کہنے لگا ہم انتظار کریں گے۔ اگر اس کی یہ بات سچی نکلی تو وہ واقعہ میں خدا کا نبی ہوگا اور ہم اُس کی اطاعت
میں جلدی کریں گے۔ غرض اُس نے انتظار کیا، یہاں تک کہ ایران کے جہاز وہاں پہنچے اور ایران کے
بادشاہ کا خط گورنر یمن کے نام آیا۔
اُس زمانہ میں جیسا کہ دستور تھا گورنر چند قدم بڑھ کر آگے آیا۔ اس نے ایلچی سے خط لیتے ہوئے اسے
بوسہ دیا ، سینہ سے لگایا اور پھر اسے کھولا ۔ مگر جب اس نے خط اپنے ہاتھ میں لیا تو معا اُس کا رنگ متغیر ہو
گیا۔ کیونکہ اس پر اس بادشاہ کی مہر نہیں تھی جو اُس وقت حکمران تھا جبکہ وہ گورنر بنایا گیا تھا بلکہ اس کے بیٹے
کی مہر تھی۔ اس نے خط کھولا تو اس میں لکھا تھا ، ہم نے اپنے باپ کے ظلموں کو دیکھ کر اور یہ محسوس کر کے کہ
رعا یا اس سے سخت تنگ ہے، اسے فلاں دن قتل کر دیا ہے اور اب ہم تخت حکومت کے وارث ہیں ۔ گورنر دن دیا ۔
یمن نے جب حساب لگایا تو اسے معلوم ہوا کہ جس رات کسری قتل ہوا ، وہ وہی رات تھی جب رسول کریم
لا کہ سلیم نے بتلایا تھا کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خداوند کو مار ڈالا ہے۔ پھر آگے لکھا تھا۔ ہمارے
باپ نے عرب کے ایک مدعی نبوت کے متعلق بھی ایک ظالمانہ حکم جاری کیا تھا۔ ہم اسے بھی منسوخ کرتے
ہیں، اس بارے میں قطعا کوئی کارروائی نہ کی جائے ہے۔
6
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اب گجامد بینہ اور گجا مدائن سینکڑوں میلوں کا فاصلہ ہے۔ درمیان میں بیسیوں ایسی چھاؤنیاں ہیں جو
فوجوں سے پر ہیں اور جن کا مقابلہ متمدن حکومتوں سے بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ چنانچہ قیصر کی حکومت بھی اپنی
شوکت کے باوجود مدائن کو فتح کرنے سے قاصر رہی۔ اگر رسول کریم صلی السلام کے پاس تو ہیں بھی ہوتیں
تو کہاں تک مار کرتیں۔ مگر دعا تھی جو آسمان پر گئی اور وہاں سے مدائن پر بم گرا جس نے کسری کو ہلاک کر
دیا۔ ہوائی جہازوں کے ہم اِدھر اُدھر گر سکتے ہیں مگر دُعا کا ہم کبھی خطا نہیں کرتا اور ہمیشہ نشانہ پر بیٹھتا
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی یہی حال تھا۔ دشمنوں نے آپ کو گرفتار کرنا
چاہا مگر خدا نے ہمیشہ آپ کو محفوظ رکھا۔ ایک انگریز نما پادری تھا، اُس نے ایک شخص کو سکھلا دیا کہ وہ کہے
حضرت مرزا صاحب نے اس کے قتل کیلئے اسے بھیجا ہے۔ وہ زمانہ آج سے ۳۵ سال پہلے کا تھا جبکہ ہر
انگریز دنیا میں خدا کا بروز سمجھا جاتا تھا اور جبکہ بڑے سے بڑا نواب بھی اس کے سامنے کھڑا ہونے سے
ڈرتا اور کانپتا تھا۔ اُس وقت ایک پادری شکایت کرتا ہے کہ مرزا صاحب نے ایک شخص کو میرے قتل کیلئے
بھیجا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بغیر تحقیقات کے آپ کے نام وارنٹ جاری کر دیتا ہے۔ مخالف خوش ہوتے ہیں کہ
ابھی مرزا صاحب ہتھکڑی پہنے عدالت میں حاضر کئے جائیں گے۔ مگر ادھر ڈ پٹی کمشنر نے وارنٹ جاری
کیا، اُدھر بغیر کسی قسم کی زمینی اطلاع کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی
طرف سے ایک خطرہ ہے مگر وہ یونہی اُڑ جائے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس الہام کو اپنی
جماعت میں بیان کر دیتے ہیں۔ اُدھر عیسائی ، آریہ اور غیر احمدی مولوی تمام اکٹھے ہو جاتے ہیں اور
چاہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گرفتار کرائیں۔ چونکہ لیکھرام کا واقعہ ابھی تازہ
تھا ، اس لئے پنڈت رام به هجدت مشہور آریہ وکیل اپنی خدمات عیسائیوں کیلئے مفت پیش کرتا ہے۔ اور
کہتا ہے کہ وہ نہ صرف لاہور کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہے بلکہ بٹالہ آنے کیلئے بھی ہر وقت تیار ہے۔
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی عیسائیوں کی امداد کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ۔ اور کہتے
ہیں کہ میں عدالت میں مرزا صاحب کے خلاف گواہی دوں گا کہ یہ شخص واقعہ میں ایسا ہی مجرم
ہے۔ غرض سارے کے سارے دشمن مل کر عدالت میں اس امید کے ساتھ جاتے ہیں کہ
وارنٹ گیا ہوا ہے ، ابھی مرزا صاحب کو ہتھکڑی لگائے عدالت میں حاضر کیا جائے گا ۔ لیکن
7