رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کا قُرب حاصل ہوسکتا ہے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
الہی تصرف اور خدائی سامان جن کے سامنے انسانی تدابیر باطل ہو جاتی ہیں، ان کے نتیجہ میں ہوتا یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بالکل آزادی کے ساتھ عدالت میں پہنچتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آپ کو نہایت اعزاز سے
کرسی پر بٹھاتا ہے۔ یہ دیکھ کر دشمن حیران ہو جاتا ہے کہ جاری تو وارنٹ ہوئے تھے مگر یہ آزادانہ طور پر یہاں
کس طرح پہنچ گئے ۔ مگر ان کو کیا معلوم کہ الہی تصرف نے وارنٹ کے ساتھ کیا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وارنٹ تو
جاری کر دیا لیکن اس کی تعمیل میں التواء ہو گیا۔ وارنٹ کہیں کاغذوں کے نیچے دب گیا۔ تیسرے دن اسے خیال
آیا میں نے جو وارنٹ جاری کیا ہے مجھے اس کے جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ وہ فورا گورداسپور تار دیتا ہے کہ
کے کی میں نے جو مرزا صاحب کے متعلق وارنٹ جاری کیا ہے اس کی تعمیل نہ کی جائے۔ گورداسپور کی عدالت والے
حیران ہوتے ہیں کہ ایسا وارنٹ تو کوئی آیا نہیں۔ وہ لکھتے ہیں ایسا وارنٹ ہمیں نہیں ملا۔ آخر وارنٹ جاری کرنے
والے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے کاغذات میں ہی پڑا رہتا ہے اور اُسے بھیجنے کی بھی توفیق نہیں ملتی۔
گورداسپور کا ڈپٹی کمشنر جو اب تک زندہ ہے، ڈگلس اس کا نام تھا۔ وہ سخت متعصب عیسائی تھا
اس کے تعصب کی یہ ایک مثال ہے کہ جب وہ آیا تو اس نے آتے ہی کہا کہ میں سنتا ہوں یہاں ایک
شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، کیا ابھی تک اس کو سز انہیں ملی ۔ یہ حالات تھے مگر مقدمہ کے دوران
میں اس کے دل میں یہ بات میخ کی طرح گڑ جاتی ہے کہ مرزا صاحب پر جھوٹا الزام لگایا گیا
ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بیان کیا۔ میں نے دیکھا بٹالہ کے سٹیشن پر ڈگلس صاحب گھبرائے ہوئے
پھر رہے ہیں کبھی ادھر جاتے ہیں اور کبھی اُدھر ۔ میں نے ان کیلئے کرسی بچھائی مگر وہ نہ بیٹھے۔ میں نے کہا
آپ بیٹھ جائیں ۔ وہ کہنے لگے میری طبیعت خراب ہے اتنا کہ کر پھر ان پر گھبراہٹ غالب آگئی اور وہ
مضطر بانہ حالت میں ٹہلنے لگ گئے ۔ میں نے کہا صاحب ! آخر بات کیا ہے انہوں نے کہا میں حیران
ہوں کہ کیا کروں؟ ایک طرف مجھ پر زور دیا جا رہا ہے کہ مرزا صاحب پہلی دفعہ قابو آئے ہیں ، انہیں
اچھی طرح سزا دی جائے ۔ دوسری طرف میری یہ حالت ہے کہ میں جدھر جاتا ہوں مرزا صاحب کی
صورت میرے سامنے آجاتی ہے۔ اور وہ یہ کہتی مجھے نظر آتی ہے کہ الزام بالکل جھوٹا ہے۔ اتنا کہہ کر
ڈگلس صاحب بیٹھ گئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مجھے بتایا میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں، یہ شخص سچا
ہے۔ اور جو مقدمہ کھڑا کیا گیا ہے محض جھوٹا اور بناوٹی ہے۔ وہ پوچھنے لگے پھر اس کیلئے کیا
8
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تدبیر اختیار کی جائے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا تدبیر یہ ہے کہ گواہ کو عیسائیوں کے قبضہ سے نکالا جائے اور اس
سے صحیح صحیح واقعہ پوچھا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فورا آرڈر دے دیا۔ اور سپر انٹنڈنٹ صاحب پولیس نے اس شخص کو
اپنی حراست میں لے لیا اور اس سے اصل واقعہ پوچھا۔ چونکہ وہ بہت ڈرا ہوا تھا اور عیسائیوں نے اسے دھمکایا
تھا۔ اس لئے پہلے تو اس نے یہی کہا کہ مرزا صاحب نے مجھے فلاں پادری کو قتل کرنے کیلئے بھیجا۔ مگر جب اسے تسلی
دے کر پوچھا گیا اور کہا گیا کہ اگر وہ سچ بول دے گا تو اسے کسی قسم کی سزا نہیں دی جائے گی تو وہ روتا ہوا
سپر انٹنڈنٹ صاحب پولیس کے قدموں پر گر پڑا۔ اور کہنے لگا مجھے عیسائیوں نے یہ سکھلایا تھا کہ میں مرزا صاحب
پر یہ الزام لگاؤں اور مجھے کہا گیا تھا کہ اگر تم الزام نہیں لگاؤ گے تو تمہیں چوری کے جرم میں ہم سزا دلوادیں
گے۔ سپر انٹنڈنٹ صاحب نے یہ سارا واقعہ ڈپٹی کمشنر صاحب کو بتلا دیا۔ جس سے ان کی تسلی ہو گئی اور دو تین معمولی
پیشیوں کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بری کر دیا گیا۔
ڈگلس آج تک زندہ ہے اور وہ بیان کیا کرتا ہے کہ میری زندگی میں یہ ایک عجیب واقعہ ہوا۔ کئی انگریزوں کو
وہ یہ واقعہ سنا چکا ہے اور جب اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ اپنی زندگی کا کوئی عجیب واقعہ سناؤ تو وہ یہی قصہ بیان کیا
کرتا ہے۔ غرض یا د رکھو جو کام دعا کر سکتی ہے وہ نہ توپ کر سکتی ہے، نہ بندوق کر سکتی ہے، نہ تلوار کر سکتی ہے، نہ گولہ
بارود کر سکتا ہے، نہ تیر و تفنگ کر سکتا ہے، نہ فوجیں کر سکتی ہیں۔ وہ خدا کی حفاظت میں آجاتا ہے اور یاد رکھو کہ یہ وہ
دن ہیں جن میں خدا کہتا ہے کہ مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا۔
پس ان دنوں میں دعائیں کرونہ صرف اپنے لئے بلکہ سلسلہ اور اسلام کی ترقی اور جماعت کی اصلاح
کیلئے بھی ۔ اور دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرما کر قلوب میں وہ نور پیدا کرے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا
ہے۔ دنیا پر کفر غالب آ رہا ہے، دہریت پھیلی ہوئی ہے اور عقائد میں تزلزل واقعہ ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ :
کرے کہ وہ دن جن کے متعلق کفر اور فلسفہ کہتا ہے کہ نہیں آئیں گے، جلد از جلد آئیں دنیا میں اسلام کی
شوکت ظاہر ہو اور دین کا جلال چمکے ۔
ا تلازمہ زمہ: مضمون کی رعایت سے الفاظ کا استعمال۔ رعایت لفظی ۔
طبری جلد ۳ صفحه ۲۴۷ تا ۲۴۹ مطبوعہ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء
( الفضل ۲۶ جنوری ۱۹۳۳ء)
9
خطبات محمود
۳
رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو سکتا ہے
فرموده ۲۷ جنوری ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
آج غالبا رمضان کا آخری روزہ ہے۔ چونکہ سنا گیا ہے کہ بعض جگہوں پر قادیان سے ایک دن پہلے روزہ رکھا
گیا ہے، اس حساب سے اگر وہ روایت صحیح ہے تو آج تیسواں روزہ ہے۔ رمضان جن برکات کا حامل ہے، ان میں
سے سب سے بڑی برکت قرآن کریم ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی السلام نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہر ایک نیکی کے کام کا انعام الگ الگ ہے لیکن رمضان کا انعام میں خود ہوں اے اس کے معنی یہی ہیں کہ
ہر رمضان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ اور دوسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ قرآن رمضان
میں نازل ہوا اور یہ خدا تعالیٰ کا نور ہے۔ گویا رمضان کے ذریعہ دنیا کو خدا تعالیٰ ملا ۔ قرآن کریم میں ہے
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ ۔
پس یہ وہ با برکت مہینہ ہے جس نے قرآن کریم حاصل کیا اور اس کے ذریعہ بندوں کو خدا
سے ملا دیا۔ رمضان کے دن آئے اور چلے گئے ۔ کئی ایسے ہیں جنہیں اس کی برکات سے پورا
فائدہ اٹھانے کا موقع ملا ۔ اور کئی ایسے ہیں جنہوں نے بوجہ بیماری یا سفر کے یا بوجہ بڑھاپے کے
یا عورتوں نے بعض ایسے ایام کے جن میں شریعت نے خود روزہ رکھنے سے منع کر دیا ہے یا ایام
حمل یا رضاعت کے جو بچہ کو دودھ پلانے کے دن ہوتے ہیں اور روزہ رکھنے سے بچہ کو ضرر پہنچتا
ہے، شریعت کی اجازت کے مطابق رمضان سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا اور روزے
10
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نہیں رکھے۔ مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ بھی ان میں ہی شامل ہیں جنہوں نے کہ پورا فائدہ اٹھایا۔ کیونکہ
انہوں نے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کی لیکن کئی ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے استطاعت کے باوجود
روزے نہیں رکھے یا پوری طرح نہیں رکھے۔ یہ لوگ جسمانی بیماروں کی طرح معذور نہ تھے کیونکہ روحانی
بیماریوں میں عذر قبول نہیں کیا جاتا۔ میں نے کئی دفعہ بیان کیا ہے کہ روزوں میں شدت نا جائز ہے۔ مسافر
اور بیمار کیلئے روزہ رکھنا ایسا ہی بیہودہ ہے جیسا حائضہ کیلئے روزہ رکھنا اور کون نہیں جانتا کہ حائضہ کا
روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں بلکہ بیوقوفی اور جہالت ہے۔ اور بعض تو شاید اس بات پر ناراض ہی ہو جائیں کہ
دین کا استخفاف کیا جا رہا ہے۔
بعینہ یہی حال بیمار اور مسافر کا ہے، اس کیلئے بھی روزہ رکھنا نیکی نہیں ۔ اسی طرح وہ بوڑھا جس کے قومی
مضمحل ہو چکے ہیں اور روزہ اسے زندگی کے باقی اشغال سے محروم کر دیتا ہے، اس کیلئے بھی روزہ رکھنا نیکی
نہیں۔ پھر وہ بچہ جس کے قومی نشو نما پا رہے ہیں اور آئندہ پچاس ساٹھ سال کیلئے طاقت کا ذخیرہ جمع کر رہے
ہیں ، اس کیلئے بھی روزہ رکھنا نیکی نہیں ہو سکتا۔ مگر جس میں طاقت ہے اور جو رمضان کا مخاطب ہے، وہ
اگر روزہ نہیں رکھتا تو گناہ کا کا مرتکب ہوتا ہے۔ بعض ا ایسے بیوقوف بھی ہیں جو سارا سال نماز کے قریب
نہیں جاتے مگر روزہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتے اور رمضان کے آخری جمعہ کی نماز کو ہی کافی سمجھتے
ہیں ۔ ان کی مثال اس بیوقوف اور پاگل کی سی ہے جو کنکر جمع کر کے انہیں موتی سمجھ لے یا طشتریوں
کے ٹکڑے اکٹھے کر کے یہ سمجھ لے کہ اس کے پاس روپے ہیں ۔ ایسا ہی وہ شخص بھی جاہل ہے جو نماز تو ہیں۔ ایسای و جو
پڑھتا ہے مگر روزے چھوڑ دیتا ہے۔ یا د رکھنا چاہئے کہ یہ بھی اہم احکام میں سے ہے۔ مجھے بتایا گیا
ہے کہ میرے ان خطبات سے جو کچھ عرصہ ہوا میں نے روزہ کی بلوغت کے متعلق پڑھے تھے، یہ
خیال کر لیا گیا ہے کہ میں نے روزہ سے روکا ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ ایسا خیال کرنے والے کتنے لوگ
ہیں اور یہ خبر صحیح بھی ہے یا نہیں ۔ میں نے اس کی تحقیقات نہیں کی اور نہ ہی کرنا پسند کرتا ہوں لیکن
اگر کوئی یہ خیال کرنے والے لوگ ہیں تو میں سمجھتا ہوں انہوں نے اپنے پر بھی ظلم کیا اور دوسروں پر
بھی ۔ دوسروں پر اس لئے کہ ان کی دیکھا دیکھی ان میں بھی روزہ رکھنے کے متعلق سستی پیدا ہو گئی۔ اور اپنے
پر اس لئے کہ خدا کے حکم کو نہ مانا۔ وہ جاہل ہے جو ایسے امکان میں سوتا ہے جس کی ایک دیوار ہی نہیں ، اس کا
11
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
قیمتی مال کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا ۔ نامکمل دیواروں والے مکان میں اپنے قیمتی مال کو رکھ کر بے فکر سو جانے
والے سے زیادہ بیوقوف کوئی نہیں ہو سکتا۔ ایسے شخص کی مثال جو نماز پڑھتا ہے اور روزہ نہیں رکھتا، ان
تینوں بیوقوفوں کی سی ہوگی جو کہ ایک امام کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے کہ کوئی پیچھے سے آیا اور اس نے
کہا ۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ۔ ایک نے کہا وَ عَلَيْكُمُ السّلام دوسرے نے کہا تجھے پتہ نہیں نماز میں نہیں
بولا کرتے۔ تیسرا بولا تو کتنا بیوقوف ہے خود بولتا ہے اور اسے منع کرتا ہے۔ امام صاحب بھی عقل میں ان
سے کم نہ تھے ۔ کہنے لگے الْحَمْدُ لِله ہم نہیں بولے ۔ اس طرح ان سب نے ایک دروازہ کھول کر نماز کو
باطل کرلیا۔
تو یاد رکھو ہر چیز کی حدود ہوتی ہیں ۔ انہیں اگر چھوڑ دو تو وہ چیز ہی باقی نہیں رہے گی بلکہ اور
دروازے کھلتے جائیں گے۔ پس ایسے لوگ جن میں طاقت تھی مگر انہوں نے روزے نہیں رکھے، انہوں
نے گناہ کیا ، مجھ سے بھی کسی نے مسئلہ دریافت کیا تھا کہ روزہ سے ضعف ہو جاتا ہے کیا ایسی حالت میں
روزہ نہیں رکھنا چاہئے؟ میں نے جواب دیا۔ روزہ ہے ہی اسی لئے ۔ شریعت اسے تو روزہ نہ رکھنے کی
اجازت دیتی ہے جو ضعیف ہو چکا۔ مگر اسے اجازت نہیں دیتی جسے روزہ کے نتیجہ میں ضعف ہوتا
ہے۔ کون ہے جو روزہ رکھنے سے یہ سمجھے کہ گھوڑا خوید ۳ میں ڈالا جا رہا ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ موٹا
ہو جائے گا۔ روزہ سے کمزور ہو جانے کا عذر بیہودہ ۔ ہ ہے ہاں شریعت نے چھوٹی عمر کے بچوں کو روزہ رکھنے
سے منع کیا ہے۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ بلوغت کے قریب کچھ مشق ضرور کرانی چاہئے ۔ مجھے جہاں تک
یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے پہلا روزہ رکھنے کی اجازت بارہ یا تیرہ سال کی عمر
میں دی تھی۔ لیکن بعض بیوقوف چھ سات سال کے بچوں سے روزے رکھواتے ہیں اور سمجھتے ہیں اس کا
ثواب ہمیں ہوگا۔ یہ ثواب کا کام نہیں بلکہ ظلم ہے کیونکہ یہ عمر نشو ونما کی ہوتی ہے۔ ہاں ایک عمر وہ ہوتی
ہے کہ بلوغت کے دن قریب ہوتے ہیں اور روزہ فرض ہونے والا ہی ہوتا ہے۔ اُس وقت کچھ مشق کرانی
چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اجازت اور سنت کو اگر دیکھا جائے تو بارہ تیرہ سال کے قریب
کچھ کچھ مشق شروع کرانی چاہئے ۔ مگر سارے روزے رکھوانے نہیں چاہئیں حتی کہ اٹھارہ سال کی عمر ہو جائے
جو میرے نزدیک روزہ کیلئے بلوغت کی عمر ہے۔ مجھے پہلے سال صرف ایک روزہ رکھنے کی اجازت حضرت
12