اللہ تعالیٰ کے عفو کا صحیح مفہوم سمجھنے کی کوشش کرو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دی تھی۔ اس عمر میں تو صرف شوق ہوتا ہے جیسے بچے جب فٹ بال کھیلتے
ہیں تو ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تم نے کتنے گول کیے۔ اس طرح جب رمضان کے دنوں میں اکٹھے
بیٹھتے ہیں تو ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں تم نے کتنے روزے رکھے تم نے کتنے رکھے؟ اور اس شوق میں وہ
زیادہ رکھنا چاہتے ہیں مگر یہ ماں باپ کا کام ہے کہ انہیں روکیں۔ پھر ایک عمر ایسی ہوتی ہے کہ اس میں
چاہئے کہ بچوں کو جرات دلائیں کہ وہ کچھ کچھ روزے رکھیں۔ اور ساتھ ہی یہ بھی دیکھیں کہ زیادہ نہ
رکھیں۔ اور دیکھنے والوں کو بھی اس پر اعتراض نہ کرنا چاہئے کہ سارے روزے کیوں نہیں رکھتا۔ کیونکہ اگر
بچہ اس عمر میں سارے رکھے گا تو آئندہ نہیں رکھ سکے گا۔
عورتوں میں روزہ کی بلوغت اس سے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ اور وہ پندرہ سال کی عمر ہے کیونکہ لڑکی
پندرہ سال کی عمر میں اتنی طاقت حاصل کر لیتی ہے جتنی لڑکا اٹھارہ سال کی عمر میں۔ پھر بعض بچے طاقتور ہوتے
ہیں۔ اس لئے ان کی بلوغت پہلے بھی شروع ہو سکتی ہے کیونکہ روزہ کی بلوغت انسانی قوئی پر منحصر ہوتی
ہے۔ اسی طرح بعض بچے کمزور ہوتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ اپنے بچوں کو مجھ سے ملاتے ہیں
اور بتاتے ہیں کہ اس کی عمر پندرہ سال ہے مگر وہ دیکھنے میں سات آٹھ سال کا معلوم ہوتا ہے۔ ایسے بچے میں
سمجھتا ہوں روزہ کیلئے شاید اکیس سال کی عمر میں بالغ ہوں۔ روزہ کا اثر انسان کے جسم پر پڑتا ہے، شریعت
نے مختلف بلوغتیں رکھی ہیں۔ مال کی حفاظت کیلئے بلوغت چوبیس سال کی ہے۔ نماز کیلئے دس سال کی ہے
کیونکہ حکم ہے اگر اس عمر میں نہ پڑھے تو مار کر پڑھاؤ۔ حدیثوں میں الگ الگ بلوغتیں مقرر ہیں ۔ اور کسی امر
میں شریعت نے تنگ نہیں کیا بلکہ رعایت رکھی ہے۔ اور اگر کوئی اس سے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے تو اپنے دین کو
برباد کرتا ہے۔ ایک قوی آدمی پندرہ سال کی عمر میں ہی اٹھارہ سال کے برابر ہو سکتا ہے لیکن اگر وہ میرے ان
الفاظ کو ہی پکڑلے تو نہ وہ مجھ پر ظلم کرے گا اور نہ خدا پر بلکہ اپنی جان پر ظلم کرے گا۔ اسی طرح اگر کوئی چھوٹی
عمر کا پورے روزے نہ رکھے اور لوگ اس پر طعن کریں تو وہ اپنی جان پر ظلم کریں گے نہ اس پر نہ مجھ پر اور نہ
خدا تعالیٰ پر ۔ مگر ان باتوں میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جہاں شریعت روکتی ہے وہاں رکھنا چاہئیے ۔ اور
جہاں حکم دیتی ہے وہاں عمل کرنا چاہئیے ۔ اب رمضان تو گذر چکا ہے اور کوئی کہہ سکتا ہے کہ اب ان نصائح کا کیا
فائدہ ہے۔
13
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پنجابی میں کہتے ہیں عید دے بعد تنہا پھو کنا اے یعنی عید - کنا اے یعنی عید کے گزر جانے کے بعد پاد پا جانے کی کیا
ضرورت ہے اور کس کام آسکتا ہے۔ مگر یہ باتیں اب بھی کام آسکتی ہیں اور وہ اس طرح کہ جنہوں نے بغیر
کسی عذر کے روزے نہیں رکھے وہ عید کے بعد پھر رکھیں۔ شریعت نے اس کی بھی اجازت دی ہے کہ اگر
کوئی غلطی کر بیٹھا ہے تو معلوم ہونے پر اس کی اصلاح کرلے۔ کیونکہ عقل کی معذوری بھی تو دراصل
معذوری ہی ہے اور گو آج کا دن تھوڑا ہی باقی ہے مگر رمضان کی کچھ گھڑیاں ابھی باقی ہیں ۔ ان میں خوب
دعائیں کرو اور سورج غروب ہونے سے ایک منٹ پہلے بھی اگر کوئی اس بات کو سمجھ لے تو وہ محروم نہیں رہ سکتا
اور گھنٹوں میں تو ایسی زبردست دعا ئیں ہو سکتی ہیں جو زمین و آسمان کو ہلا سکتی ہیں۔ اور گو بظاہر یہ خطبہ بے ن دعا میں ہو یا
فائدہ نظر آتا ہے مگر حقیقتا ایسا نہیں ۔ ابھی کئی گھڑیاں اور کئی گھنٹے باقی ہیں ۔ پھر کئی منٹ اور کئی سیکنڈ ہوں گے
اور ایک سیکنڈ بلکہ اس کے بھی قلیل حصہ میں خدا تعالیٰ سے تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔ اُس کا جو سلوک اپنے
بندے سے ہوتا ہے، اس کیلئے نہ کسی لمبے عرصہ کی حد بندی ہوتی ہے اور نہ قلیل عرصہ کی ۔ یہ اوقات تو
ہمارے لئے ہیں۔ اس کے متعلق یہ خیال بھی کرنا کہ اس پر وقت کا کوئی اثر ہوتا ہے، اس کی تمام صفات کو
معطل قرار دے لینے کے مترادف ہے۔
ہلاسکتی
پس یہ گھڑیاں ضائع مت کرو۔ یہ بہت بڑی نعمت ہے جن دنوں میں قرآن مل سکتا ہے ان میں سب
کچھ مل سکتا ہے۔ جنت بھی مل سکتی ہے، بادشاہتیں اور حکومتیں بھی مل سکتی ہیں۔ قرآن جنت اور بادشاہوں
سے بہت بڑا ہے کیونکہ وہ خدا تعالی کا رب ہے اور جنت تواللہ تعالیٰ کے قرب کا نتیجہ ہے اور جن ایام
میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو سکے، ان میں اور کیا چیز ہے جو نہ مل سکتی ہو۔
الفضل ۲ فروری ۱۹۳۳ء)
ا بخاری کتاب الصوم باب هل يقول اني صائم اذا شتم
البقرة : ١٨٦
سے خوید: سرسبز کھیتی
14
خطبات محمود
لد
اللہ تعالیٰ کے عفو کا صحیح مفہوم سمجھنے کی کوشش کرو
فرموده ۱۷۔ فروری ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
ابھی تک میری آواز چونکہ ایسی نہیں کہ میں اس قدر اونچا بول سکوں کہ تمام دوست اسے بخوبی سن
سکیں۔ اس لئے مجبور اجس حد تک میری آواز اُٹھ سکتی ہے، اس حد تک اپنی طاقت کے مطابق بولوں
گا۔ اور اپنے مافی الضمیر کو جہاں تک اپنی آواز پہنچا سکوں، پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ مجھے ایک عجیب
کمزوری جماعت میں نظر آتی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحم ، اس کے عفو، اس کے فضل اور اس
کے کرم کا غلط مفہوم جماعت میں پیدا ہو رہا ہے بعض لوگ حقیقت کا اندازہ لگانے سے دانستہ یا نا دانستہ
ہچکچاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے عفو اور اس کی رحمت کے متعلق آیتوں کو غلط اور بے محل استعمال کرتے
ہیں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ بہت رحم کرنے والا اور بہت کرم کرنے والا ہے۔ لیکن ہم دنیا میں شبہ
اس کی دوسری صفات کو بھی ہر وقت ظاہر ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔ ہم روزانہ لوگوں کو بیمار ہوتا دیکھتے ہیں، روزانہ
اندھوں اور گونگوں اور لنگڑوں اور لولوں کو دیکھتے ہیں۔ ہم ماں باپ کے اکلوتے بچوں کو مرتے دیکھتے
ہیں ۔ ہم خاندان میں سے ایک ہی روزی کمانے والے مرد کو جان دیتے دیکھتے ہیں ۔ ہم دودھ پیتے بچہ کو
چھوڑ کر دنیا سے گزر جانے والی ماں کو دیکھتے ہیں ۔ آپس میں عشق و محبت رکھنے والوں کو ایک دوسرے سے جدا
ہوتے دیکھتے ہیں۔ غرض یہ نظارے ہم روزانہ دیکھتے ہیں۔ ہیں۔ اور خدا کے یہ افعال روزانہ افعال روزانہ ہماری آنکھوں کے سامنے
15
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آتے ہیں۔ باوجود اس کے ہم اللہ تعالیٰ کے رحم پر حرف گیری نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ کی جس صفت کے
ما تحت ان افعال کا ظہور ہوتا ہے، وہ بتاتی ہے کہ رحم اور عفو کا یہ مفہوم نہیں کہ ایک شخص کوئی فعل کرے اور پھر
کہہ دے میری تو بہ تو وہ اس کے اثرات و نتائج سے محفوظ ہو جائے ۔ اگر عفو اور رحم اور تو بہ کا یہی مفہوم ہوتا تو
نہ دنیا میں بیماریاں ہوتیں نہ موتیں ہوتیں ، نہ دوسری تکالیف پیش آتیں ، نہ خدا کی گرفت کسی اور صورت میں
ظاہر ہوتی اور نہ اگلے جہان کے عذاب باقی رہتے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مثال اس راجہ کی سی ہے
جس کے متعلق مشہور ہے کہ ”اندھیری نگری چوپٹ راجہ ۔ بلکہ اس کی طرف سے پیدائش اور فنا، گرفت اور
عقوبت ایک قانون کے ماتحت جاری ہے۔ اس کی طرف سے ہلاکت بھی ایک قانون کے ماتحت جاری ہے
اور اس کی طرف سے رحم بھی ایک قانون کے ماتحت جاری ہے۔
66
دیکھو رسول کریم علیہ السلام کے وقت ایک نو جوان انصاری کے منہ سے ایک بات نکلی جو رسول
کریم صلی سلیم تک پہنچ گئی ۔ باقی سب انصار نے اس سے بیزاری کا اظہار کیا، بڑوں اور چھوٹوں نے
، امراء اور غرباء نے غرض تمام کی تمام جماعت نے اس کے خیال سے نفرت کا اظہار کیا۔ اس کو رد کیا ، اسے
باطل قرار دیا اور اس بات کا اعلان کیا کہ ہم نہ کبھی اس خیال کو صحیح سمجھتے تھے نہ اب سمجھتے ہیں اور نہ آئندہ
سمجھیں گے۔ مگر باوجود اس کے کہ وہ قوم کا خیال نہ تھا، باوجود اس کے کہ وہ کسی ذمہ دار فرد کا قول نہ تھا اور
باوجود اس کے کہ وہ صرف ایک فرد کا قول تھا۔ اور پھر باوجود اس کے کہ تمام لوگ اس قول پر نادم بھی
ہوئے ، پھر بھی رسول کریم صلی السلام نے فرمایا اے انصار ! اپنا صلہ اب تم مجھ سے حوض کوثر پر ہی مانگنا ہے۔ کیا
کوئی خیال کر سکتا ہے کہ محمد صلیا ایلیم سے زیادہ رحم کر نیوالا کوئی شخص پیدا ہوا یا ہو۔ ایا ہو سکتا ہے یا آئندہ پیدا
ہوگا۔ یا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحم اُس وقت معطل ہو گئی تھی۔ نہیں بلکہ یہ سب چیزیں بعض
قوانین کے ماتحت ہوتی ہیں ۔ ایسے بار یک قوانین جن کو بہت سے انسان نہیں سمجھ سکتے ۔ اصل بات یہ ہے کہ
اکثر لوگوں کو بعض باتوں پر غور کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ انہیں میں سے ایک اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں ۔ اللہ
تعالیٰ کی صفات اتنی انواع کی ہیں کہ انہیں اپنے طور پر سمجھنے والا کبھی نا مکمل علم بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ چہ
جائیکہ اسے مکمل علم حاصل ہو سکے ۔ ہم جن گلیوں میں سے روزانہ گزرتے ہیں اگر کسی وقت انہیں میں سے
16
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ایک گلی میں چلتے چلتے یکدم رک جائیں اور پھر دیکھیں کہ اردگرد کیا چیزیں ہیں تو کئی چیزیں ایسی دکھائی
دیں گی جو پہلے کبھی خیال میں بھی نہیں آئی ہوں گی ، حالانکہ سالہا سال سے اس گلی میں سے گزر رہے
ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اتنی مختلف انواع کی چیزیں پیدا کی ہیں کہ انسان کو ان
سب پر غور کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا اور انسان جو کچھ دیکھتا ہے اس کے ہزارویں بلکہ لاکھویں
حصہ پر بھی عور نہیں کرتا ۔
اثر ضر
ہوا کا ہر جھونکا جو ہمارے جسم کو لگتا ہے، وہ ایک اچھا یا برا اثر ہمارے اندر ضرور پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح
ہر ہوا کا کش جو ہم ناک سے لگاتے ہیں ، وہ اچھی یا بری کیفیت پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح ہر دفعہ جب ہم اپنی وہ یا کرتا
آنکھ جھپکتے ہیں اور نور کی شعاعوں یا ظلمت کی تاریکی کو دیکھتے ہیں تو دل اور دماغ اور جسم اور روح پر اچھا یا برا
مرور قائم ہوتا ہے مگر ہم کتنی دفعہ اس اثر کومحسوس کرتے ہیں۔ وہ ہوا کا جھونکا جو ہمارے اندر بیماری کے
جرمز پیدا کر دیتا ہے یا نمونیہ کی طرف جسم کو راغب کر دیتا ہے یا وہ پانی کا قطرہ جس کے پیتے ہی ہیضے کی طرف
طبیعت مائل ہو جاتی ہے یا وہ سیدھا سادھا سانس جو سل کے جراثیم لے کر ہمارے جسم میں داخل ہوتا
ہے۔ ہم کب اس کے اثرات محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں تو یہ پتہ بھی نہیں لگتا کہ ہم نے ایسا سانس لیا ہے جو کل
ہمیں بد ہضمی کا شکار بنادے گا۔ یا ایسا قطرہ پانی کا پیا ہے جو ہیضہ کا شکار کر دے گا۔ پس اگر ہم غور وفکر سے کام
لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ کتنی ہی ایسی چیزیں ہیں جن پر غور کرنے کا ہمیں موقع نہیں ملتا۔ تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ
غافل انسان ادھر توجہ نہیں کرتا ۔ اگر تم یہ کہو گے تو یہ تمہاری بیوقوفی ہوگی ۔ کیونکہ اگر انسان تمام کی تمام چیزوں پر
غور کرنے لگے تو نہ صرف یہ کہ اس کا علم نہ بڑھے بلکہ اور بھی کم ہو جائے ۔ مثلاً اگر وہ یہی سوچنے لگے کہ ہوا کا
جھونکا جو مجھے لگا ہے، اس نے اچھا اثر پیدا کیا ہے یا بُرا۔ اور اُٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے ہوتے جاگتے ، چلتے
پھرتے یہی ایک خیال اس پر سوار رہے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ نہ وہ تجارت کر سکے گا، نہ زراعت نہ ملازمت کر سکے گا
نہ کوئی اور کاروبار ۔ وہ یہی سوچتا ر ہے گا کہ یہ ہوا کا جھونکا جو مجھے لگا تھا، اچھا تھا یا برا تھا۔
اب غور کرو ! اس طرح سوچتے رہنے سے اس کا علم بڑھے گا یا کم ہوگا ۔ اسی طرح اگر ہم
ہر پانی کے قطرہ کے متعلق یہ سوچنے لگیں کہ اس نے ہمارے جسم پر اچھا اثر پیدا کیا ہے یا برا تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم بجائے علم میں ترقی کرنے کے علم سے محروم رہ جائیں گے۔ پس جو
17
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
شخص یہ کہتا ہے کہ آہ غافل انسان اپنے اردگرد کی تمام چیزوں کو نہیں دیکھتا اور ان پر غور نہیں کرتا ، وہ خود اپنی جہالت
کا اظہار کرتا ہے۔ کیونکہ کوئی انسان تمام کی تمام چیزوں کو دیکھ سکتا ہی نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے اسے ایسا بنا یا ہی نہیں
کہ وہ ارد گرد کی تمام چیزوں پر غور کر سکے۔ پھر کیا طریق ہے جس سے اس کا پتہ لگتا ہے۔ اس کا پتہ الہام سے لگتا
ہے جو ایک ساعت میں نازل ہوتا اور علوم کا دروازہ انسان کیلئے کھول دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی لا تعداد صفات ہیں جن
میں سے ایک صفت اس کی ربوبیت ہے۔ اس کی ربوبیت کے اربوں ارب حصوں میں سے ایک پانی اور روٹی
ہے۔ پھر وہ صفار روہ صفات ہیں جو دوسری مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں یا وہ ؟ ہیں یا وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات سے تعلق رکھتی ہیں یا وہ
صفات ہیں۔ ہیں جن کا ہمیں علم نہیں ۔ یا کئی ہیں جو اگلے جہاں سے تعلق رکھتی ہیں مثلاً قرآن کریم میں ہی اشارہ کیا
گیا ہے کہ قیامت میں اللہ تعالیٰ کی دوگنی صفات کام کریں گی۔ اور رسول کریم صلی الی تم نے فرمایا ہے کہ
مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ہے تو وہی صفات جو کل ہمارے سامنے آنے
والی ہیں ، آج ہماری طاقتیں ایسی کمزور ہیں کہ ہم انہیں خیال میں بھی نہیں لا سکتے ۔ جب ہم ان کو بھی خیال میں
نہیں لا سکتے جو کل ہمارے سامنے آنے والی ہیں تو دوسرے مخلوق سے جو صفات تعلق رکھتی ہیں یا جو خدا کی ذات
سے تعلق رکھتی ہیں ان کو خیال میں کیونکر لا سکتے ہیں۔ پس یہ بات نہیں کہ ہم غافل ہیں ۔ ہاں ایسے لوگ بھی
ہوتے ہیں جو غافل ہوں۔ جیسا کہ قرآن کریم میں بعض لوگوں کے متعلق آتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آیات
سے گزر جاتے ہیں مگر ان کی طرف توجہ نہیں کرتے لیکن وہ لوگ محدود دائرہ کے اندر ہیں ۔ اکثر حصہ لوگوں کا
ایسا ہوتا ہے کہ اگر وہ ہر چیز کی حقیقت معلوم کرنا چاہیں تو بھی نہیں کر سکتے ۔ اور اگر کریں تو ایسے چکر میں پھنس جائیں
گے جس سے نکلنے کی کوئی صورت نہ ہوگی ۔ غرض ان چیزوں کو انسانی علم دریافت نہیں کر سکتا، صرف اللہ تعالیٰ کا
الہام ہی ہے جو ان کا علم دیتا ہے۔ انہی چیزوں میں سے صفات الہیہ ہیں۔ صفات الہیہ کا علم بھی الہام کے
ذریعہ ملتا ہے ، عقل کے ذریعہ نہیں ۔ الہام جتنا جتنا پردہ اٹھاتا جاتا ہے اتنا اتنا علم ہوتا جاتا ہے۔ پس میں کہتا
ہوں تم میں سے کئی عالم بھی نہیں سمجھ سکتے کہ اللہ تعالیٰ کا رحم کس طرح نازل ہوتا ہے اور نہ کوئی دعویٰ کر سکتا ہے
کہ وہ اس امر کو سمجھتا ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ کا الہام بتا دیتا ہے۔ اور جن کو تجربہ ہو وہ جانتے ہیں کہ کس طرح بڑے
بڑے وسیع مضامین جن کو سوچ کر نکالنا تو الگ رہا، جن کو سوچنا بھی کئی مہینوں کی محنت
18
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
چاہتا ہے، سیکنڈ سے بھی تھوڑے عرصہ میں انسانی قلب پر نازل ہو جاتے ہیں ۔ پس جتنا حصہ معلوم ہو اس
سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے اور جو نہ معلوم ہو ، بجائے اس کے کہ اس پر حاوی ہونے کی کوشش کرو اسے
اپنے حال پر رہنے دو۔
مجھے افسوس سے معلوم ہوا ہے کہ رحم اور گناہ کی کیفیت کے متعلق ہماری جماعت کے لوگوں کا علم نہایت
کوتاہ ہے۔ کئی سمجھتے ہیں ان کے جو جی میں آئے کہہ دیں اور پھر زبان سے یہ کہنے پر کہ ہم معافی مانگتے
ہیں، انہیں کوئی گرفت نہ ہونی چاہئے اور معافی مل جانی چاہئے ۔ وہ سمجھتے ہیں ان کا یہ پہلو اختیار کرنا صحیح
ہے، حالانکہ ایسی صورت میں وہ معافی نہیں مانگتے بلکہ عفو کا منہ چڑاتے ہیں اور بسا اوقات جب وہ رحم کیلئے
اپیل کر رہے ہوتے ہیں، رحم سے ہنسی کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو تو بہ کے قابل ظاہر نہیں بنا رہے
ہوتے بلکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بے صبر آدمی ہیں۔ صحابہ کرام میں ہم دیکھتے ہیں، ان میں سے چند لوگوں
میں ملیں۔ انہوں نے سزا کی حکمت کو سمجھا اور کم از کم مجھے کوئی ایسا حوالہ یاد نہیں جس میں یہ
ذکر ہو کہ انہوں نے رسول کریم صلی ایام سے معافی مانگی ہو۔ ممکن ہے ہو۔ بعض دفعہ انسان بھول بھی جاتا ہے
لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے سزا کے بعد انہوں نے عفو کی درخواست نہ کی۔ اور میں سمجھتا ہوں ان کیلئے ایسی
درخواست کرنا جائز بھی نہ تھا۔ سزا کیا ہوتی ہے؟ سزا بسا اوقات ندامت پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہوتی
ہے۔ سز ا بعض اوقات ایک دل کا زنگ دور کرنے کا باعث ہوتی ہے۔ پس کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ چاقو جسے تیز
کرنے کیلئے سان پر چڑھایا جائے اسے اگر زبان دی جائے اور وہ چلائے کہ مجھ پر رحم کرو۔ تو اس کی
درخواست اس قابل ہوگی کہ اسے قبول کر لیا جائے۔ چاقو کیلئے سان پر چڑھنا ضروری ہے تا کہ اس کا زنگ
دور ہو۔ پس کئی سزائیں دنیا میں رحمت ہوتی ہیں اور کئی سزا ئیں اظہار نا راضگی کا ایک ذریعہ ہوتی ہیں۔ جو
حصہ سزا کا اظہار ناراضگی سے تعلق رکھتا ہو ، اس میں عفو کی درخواست میں جلدی کرنی چاہئے۔ کیونکہ اپنے
پیارے اور محبوب کی ناراضگی کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ مگر جو حصہ خفگی یا ناراضگی کا غصے
پر دلالت نہیں کرتا بلکہ اصلاح کے پہلو پر حاوی ہو۔ اس میں اُس وقت تک معافی کی درخواست نہیں کرنی
چاہئے جب تک حقیقی ندامت پیدا نہ ہو یا جوسز از نگ کے دُور کرنے کیلئے جاری کی گئی ہو اس میں اُس وقت
تک عفو کی درخواست نہیں کرنی چاہئے جب تک زنگ ڈور نہ ہو جائے۔ ہاں جو قلبی ناراضگی سے تعلق
19
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
رکھتی ہو، اس میں جتنی جلدی عفو طلب کیا جائے اتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔ اور وہ سزا کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ
ناراضگی کے ساتھ وابستہ ہے۔ چاہے ناراضگی کے ساتھ سزا ہو یا نہ ہو۔ بسا اوقات انسان ناراض ہوتا ہے
لیکن سزا نہیں دیتا۔ اور جو حصہ ندامت پیدا کرنے کیلئے ہوتا ہے ، اس میں اُسی وقت عفو کا حق ہوتا ہے جب
ندامت پیدا ہو جائے ۔ اُس وقت کسی کا یہ کہنا کہ میرا قصور تو کوئی نہیں لیکن مجھے معاف کر دو ۔ در حقیقت اُس
حقیقت کا انکار ہے جس کیلئے سزادی گئی تھی۔ اور اس حالت میں معاف کر دینے کے معنے یہ ہیں کہ اس کو اسی
مقام پر کھڑا رہنے دیا جائے جس پر وہ پہلے کھڑا تھا۔
جب مجرم کا احساس ہی کسی کے دل میں پیدا نہیں ہوا اور جو غرض تھی یعنی یہ کہ اس سے ایک زیادہ سمجھنے
والی ہستی اور ایک ذمہ دار ہستی محسوس کرتی ہے کہ اس نے غلطی کی ، وہ اس پر ندامت کا اظہار کرے۔ جب وہ
غرض ہی پوری نہ ہوئی تو معافی طلب کرنے کے کیا معنی ۔ ناراضگی تو ایک روک ہوتی ہے جیسے ایک گھوڑے
کے گلے میں اس لئے رسی ڈال دی جائے کہ وہ کسی اور طرف نہ جاسکے۔ لیکن اگر وہ گھوڑا اسی طرف زبر دستی
چلا جائے جس طرف سے اسے روکا گیا ہو تو پھر اس روک کا کیا فائدہ ۔ اسی طرح اگر بغیر اصلاح ہونے کے
معاف کر دیا جائے تو ناراضگی کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ اگر خیالات میں یا ذہن میں کچھ تبدیلی پیدا نہیں
ہوئی اور ابھی تک کسی میں جرم کے سمجھنے کی قابلیت بھی پیدا نہیں ہوئی تو ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ اس کے
دل میں حقیقی ندامت پیدا ہوئی ہے۔ اُس نے تو ابھی تک اپنے جرم کو بھی نہیں سمجھا کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر کوئی
خدا تعالیٰ سے یہ کہے کہ اے خدا ! تیرا رسول خاتم النبیین ﷺ ہے تو جھوٹا مگر یہ کہنے سے تو مجھ پر
گرفت نہ کر، تو کیا ایسا شخص راستی پر ہوگا۔ بھلا اس سے زیادہ احمق اور کون ہو سکتا ہے جو ایک طرف تو جھوٹا
کہتا ہے اور دوسری طرف یہ کہتا ہے کہ مجھ پر گرفت نہ کیجیئوں یا کوئی یہ دعا کرے کہ اے خدا تیرا نبی
ہے تو جھوٹا مگر تو کہتا ہے اس لئے مان لیتا ہوں ۔ ایک طرف جھوٹا کہنا اور دوسری طرف یہ کہنا کہ تو کہتا ہے اس
لئے مان لیتا ہوں ، ایک پاگل کی بڑ سے زیادہ اس کی حقیقت کیا ہوگی۔ نبی کے بھیجنے کی غرض وغایت یہ ہوتی
ہے کہ وہ معلم ہو۔ اور جب کوئی اسے معلم سمجھتا ہی نہیں اور یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار ہی نہیں کہ وہ کوئی تعلیم
دے سکتا ہے تو اس سے وابستگی کیا معنی رکھتی ہے۔
20
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پس یہ ایسی ہنسی کے قابل بات ہے کہ میں حیران ہو جاتا ہوں ہماری جماعت جسے صفات الہیہ کا علم
ہونا چاہئے تھا ، اس کے بہت سے افراد اس علم سے بالکل کورے ہیں ۔ کئی ہیں جو منہ سے تو دمنہ سے تو دعوی بیعت
کرتے ہیں مگر حرام ہے کہ وہ کسی بات میں اطاعت کریں۔ یہ تو ہوگا کہ مثلاً میں چندہ مانگوں تو وہ کسی کے
مقابلہ میں بڑھ کر چندہ دے دیں مگر ان کی ذہنی کیفیت نہیں بدلے گی۔ اور یہی کہیں گے کہ جو وہ سمجھتے ہیں
وہی صحیح ہے۔ ایسا انسان در حقیقت معلم کو نہیں سمجھتا۔ معلم اور متعلم میں فرق ہوتا ہے۔ یوں تو بعض دفعہ شاگرد
بھی صحت پر ہو سکتا ہے اور استاد غلطی پر ۔ مگر سمجھا یہی جاتا ہے اور عام قاعدہ یہی قرار دیا جاتا ہے کہ جو معلم
کہتا ہے وہی صحیح ہے۔ اس نکتہ کو فرض کر کے آگے چلنا پڑتا ہے۔ اور وہ شخص جو اس امر کو مد نظر نہیں رکھتا
نقصان اُٹھاتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس قسم کی طبائع ہماری جماعت میں موجود ہیں۔ وہ مجھتی ہیں کہ جو
بات وہ کہتی ہیں وہی ٹھیک ہے۔ ایسے انسان کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ۔اگر یہاں ہوں تو قادیان کی
رہائش سے اور اگر باہر ہوں تو میری بیعت سے۔ اس لئے کہ جس دروازہ سے نور حاصل ہو سکتا ہے اس کو
انہوں نے اپنے اوپر بند کر رکھا ہے۔ اور جب دروازہ بند کیا ہوا ہو تو نو ر کہاں سے داخل ہو۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق ایک واقعہ آتا ہے۔ دیکھو وہ کس طرح سزا اور اس کی غرض
کی اہمیت کو سمجھتی تھیں۔ وہ اپنے بھانجے سے ایک دفعہ ناراض ہوئیں۔ کیونکہ اس نے کہا تھا کہ حضرت
عائشہ کا ہاتھ روکنا چاہئے ، وہ بہت صدقہ و خیرات کرتی ہیں۔ اور اگر اسی طرح کرتی رہیں تو رشتہ داروں
کیلئے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ سن کر قسم کھائی کہ میں اس کی شکل کبھی
نہیں دیکھوں گی۔ صحابہ کو اس سے بہت تکلیف ہوئی اور انہوں نے صلح کی کوشش شروع کی مگر کوئی
تدبیر کارگر نہ ہوئی۔ آخر سب صحابہؓ نے مل کر یہ تجویز کی کہ صحابہؓ کا ایک وفد حضرت عائشہ کے پاس
جائے۔ اور ان کے بھانجے کو بھی ساتھ لے لیا جائے اور لے جا کر خالہ سے بھانجے کی ملاقات کرادی
جائے۔ خالہ کی محبت بھی مادرانہ محبت کی طرح ہوتی ہے ۔ جب وہ اپنے بھانجے کو دیکھیں گی تو مادرانہ
محبت ان پر غالب آجائے گی اور وہ اس کا قصور معاف کر دیں گی۔ یہ تجویز سوچ کر چند
السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ صحابہؓ حضرت عائشہ کے دروازہ پر پہنچے اور اندر آنے کی اجازت طلب
کی۔ حضرت عائشہ نے اجازت دے دی۔ اب چونکہ سب کو اکٹھی اجازت مل گئی تھی اور اس میں ان
رض
رض
21
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
رم۔
کا بھانجا بھی شامل تھا اس لئے اسے بھی اجازت ہو گئی۔ اس پر صحابہ تو باہر ہی رہے اور وہ اندر چلے گئے اور
جا کر اپنی خالہ سے چمٹ گئے اور معافی مانگنے لگ گئے آخر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر رقت طاری ہو گئی
اور انہوں نے معاف کر دیا۔ لیکن معاف بھی کس لطیف رنگ میں کیا۔ ان پر اعتراض کیا گیا تھا کہ وہ بہت
صدقہ و خیرات کرتی ہیں اس لئے آپ نے فرمایا میں تمہیں معاف تو کرتی ہوں لیکن میں نے عہد کیا تھا کہ
اس قسم کو نہیں توڑوں گی اور اگر توڑوں تو پھر کچھ صدقہ و خیرات کروں گی ۔ اب ممکن ہے کچھ سے مراد میں جو
کچھ لوں وہ اللہ تعالیٰ کے حضور نہ ہو۔ اس لئے آئندہ میرے پاس جو چیز آیا کرے گی وہ میں صدقہ میں
دے دیا کروں گی سے ۔ تو وہی چیز جس سے روکنے کیلئے حضرت عائشہ رضی اللہ کے بھانجے نے اعتراض کیا
تھا، اسی کو انہوں نے اپنی زندگی کا جزو قرار دے لیا۔ ورنہ خود رسول کریم صلی ا لی ایم کا حکم ہے کہ صلہ رحمی
کرو۔ اور ایک دوسرے سے محبت و پیار رکھو۔ اور ایسے امور میں قسم کا کفارہ دے دینا نہ صرف یہ کہ جائز
ہے بلکہ اس کا حکم ہے۔
پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جو کچھ کیا ، اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کیا۔ لیکن باوجود اس کے چونکہ
خیال ہو سکتا تھا کہ شاید محبت کے غالب آنے کی وجہ سے آپ نے معاف کیا ہے ، اس وجہ سے آپ نے اس کی
تو بہ یہ قرار دی کہ جب تک میں زندہ رہوں گی صدقہ و خیرات کرتی رہوں گی ۔ کیسی لمبی تو بہ ہے اور کتنا چھوٹا فعل
تھا۔ کون ہے جو اس طرح ندامت کا اظہار نہیں کر سکتا کہ جب اس سے پوچھا جائے کہ تم نے یہ فعل کیا ؟ تو وہ
کہے ہاں جی میں نے کیا مگر میری توبہ ۔ اگر یہی تو بہ ہے تو خدا نے جو نظام قائم کیا ہے وہ کچھ حقیقت نہیں
رکھتا۔ اور وہ بالکل بے معنے ہو جاتا ہے۔ رسول کریم صلی السلام کے زمانہ میں وحشی ایک حبشی تھا۔ اس نے اپنے کفر
کے زمانہ میں ایک ایسی حرکت کی جس سے رسول کریم صل الله السلام کو سخت صدمہ پہنچا۔ پھر کچھ مدت کے بعد وہ
اسلام میں داخل ہو گیا۔ اسلام بذات خود تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ مگر رسول کریم صلی السلام نے اسے فرما یا تم
میرے سامنے نہ آیا کرو ۔ وہ تو بہ کر چکا تھا گناہ اس کے معاف ہو چکے تھے پھر بھی اس کا ایک فعل اس پر ایسا
داغ لگا چکا تھا جس کا مٹانا اس کیلئے زندگی میں قریباً ناممکن تھا۔ رسول کریم صلی ایلام جانتے تھے کہ میرا فرض ہے
کہ میں اس کیلئے دعائیں کروں لیکن ممکن ہے یہ میرے سامنے آ جائے اور اس کے آنے پر میری دعا میں
روک واقعہ ہو جائے کیونکہ اس نے ایک عظیم الشان خادمِ اسلام کو شہید کیا تھا۔ پس
22