اعمال کے ساتھ نیت کی درستی بھی ضروری ہے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
رحم اور عفو وسیع مضامین ہیں۔ خطبہ کی کوتاہی اس کے ایک حصہ کے بیان کرنے سے بھی قاصر ہے اور میں
اس کے ایک حصہ کی مثال کو بھی بیان نہیں کر سکتا۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے۔ بہر حال میں
بتانا چاہتا ہوں کہ تو بہ ، رحم اور عفو کو مضحکہ مت بناؤ، اس سے گناہوں پر دلیری اور جرات پیدا ہو جاتی
ہے۔ اگر انسان یہ سمجھ لے کہ میرا جو جی چاہے کرلوں بعد میں کہہ دوں گا ۔ معاف کر دو تو نتیجہ اس کا یہ ہوگا کہ
مجرم کی عظمت جاتی رہے گی اور قلبی سوزش جو گناہ کے بعد پیدا ہونی چاہئے ، وہ پیدا نہیں ہوگی۔ مومن کے دل
میں سوزش اور قلبی موت دونوں ہی حالتوں میں پیدا ہوتی ہے۔ اس وقت جب وہ گناہ کرتا ہے اور اُس وقت
بھی جب وہ گناہ نہیں کرتا۔ اور در حقیقت وہ قلبی موت نہیں جاتی جب تک آسمان سے اس پر زندگی کا پانی نہ
چھڑ کا جائے اور جب تک خدا اسے آپ موت سے نہ بچا لے۔ یا پھر یہ کہ اس پر جسمانی موت وارد ہو
جائے یہ دونوں موقعے ایسے ہیں جبکہ مومن زندہ ہو جاتا ہے۔ اس وقت بھی جب فرشتے اس کی جان نکالتے
ہیں اور لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مر گیا ہے اور اس وقت بھی جبکہ خدا کے فرشتے اس پر زندگی کا پانی چھڑکیں اور
وہ نازل ہو کر کہیں کہ ہم نے تجھے زندہ کر دیا۔ اب اگر تو اپنے آپ کو مردہ سمجھے گا تو یہ خدا پر بدظنی
ہوگی ۔ مومن سے جب گناہ سرزد ہوتا ہے تو پھر گناہ کی سوزش اسے زندہ کرتی ہے اور جب وہ گناہ نہیں کر رہا
ہوتا اُس وقت وہ گناہوں کی عظمت اور اپنی کمزوری سے غافل نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں ہر وقت
گناہ کے کنارے کھڑا ہوں ۔
میں سمجھتا ہوں خدا کے کئی گناہگار اور خطا کار بندے ایسے ہوں گے کہ وہ بھی اس بات کیلئے تیار
ہو جائیں گے کہ خدا تعالی بیشک ہمیں دوزخ میں ڈال دے مگر وہ ہم سے ناراض نہ ہو۔ یہ مت سمجھو کہ
کوئی دوزخی اپنے قلب میں خدا کی محبت نہیں رکھتا۔ کئی ایک انسانوں کے دلوں میں نیکی کا بیج ہوتا ہے
مگر اسے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا۔ آتا ہے کہ کوئی شخص تھا بڑا گناہ گار، اُس کا ایک بیٹا بھی تھا جو سخت نا
فرمان تھا اُس نے نیکی کبھی نہیں کی تھی اور نہ کبھی باپ کی فرمانبرداری کی تھی۔ دونوں باپ بیٹے کے
مرنے پر حکم ہوا کہ باپ اور بیٹا دونوں کو دوزخ میں ڈال دیا جائے ۔ اُس وقت وہ بیٹا جس نے کبھی
باپ کی فرمانبرداری نہیں کی تھی عاجزانہ طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور گر گیا اور کہنے لگا خدا یا۔ مجھے آج تک موقع نہیں ملا
کہ میں اپنے باپ کی فرمانبرداری کروں یا اس کے ساتھ کوئی حسن سلوک کروں میں تیرے حضور دعا
23
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کرتا ہوں کہ تو اس وقت میرے باپ کی سزا بھی مجھ پر ڈال دے اور مجھے زیادہ لمبے عرصہ کیلئے دوزخ میں
پھینک دے، تا کہ میں اپنے باپ کو تکلیف میں نہ دیکھ سکوں ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ دیکھو میرے
بندے کے دل میں محبت کا بیج موجود ہے ، جاؤ میں نے تم دونوں کو معاف کیا اس طرح وہ دوزخی جنتی بن
گیا۔ مگر اس لئے کہ اس کے دل میں اطاعت کا بیج موجود تھا جو آخری وقت میں پھوٹ پڑا۔ حالانکہ وہ ایسا
وقت ہوتا ہے کہ قرآن مجید میں آتا ہے اس وقت رشتہ دار ایک دوسرے پر اپنی سز ا ڈالنے کی کوشش کریں
گے اور چاہیں گے کہ کسی طرح ان کا چھٹکارا ہو جائے ہے ۔ ایسے موقع پر وہ جس نے ساری عمر نافرمانی میں
گزار دی ، اپنے باپ کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہو گیا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بدی خواہ کتنی بڑھ جائے سے
نیکی کے پیج کو نہیں مٹا سکتی۔ ایسے آدمی میرے نزدیک ہوں گے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ یقینا ہوں گے جن کو
قیامت کے دن دوزخ میں ڈالنے کا حکم ہوگا تو کہہ دیں گے کہ ہم بیشک سزا کو برداشت کریں گے اور دُگنے
یا لگنے عرصہ کیلئے جہنم میں پڑنا بھی گوارا کر لیں گے مگر اے خدا! تیری ناراضگی ہم برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ
سزا اصل چیز نہیں اصل چیز خفگی اور ناراضگی ہے جو محبت کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ شخص جو سزا کو اصل چیز
قرار دیتا ہے، وہ گویا محبت کا انکار کرتا ہے۔
( الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۳ء)
ا بخاری کتاب المغازی باب غزوة الطائف
أعين
بخاری کتاب التفسير تفسير - سورة السجدة زير آيت فلا تعلم نفس ما اخفى لهم من قرة
بخاری کتاب المناقب باب مناقب قريش
ت بخاری کتاب المغازی باب قتل حمزة
ه المعارج: ۱۲ تا ۱۴
24
خطبات محمود
♡
اعمال کے ساتھ نیت کی درستی بھی ضروری ہے
فرموده ۲۴ فروری ۱۹۳۳ء بمقام را جپوره )
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ ہر ایک ترقی کے ساتھ کچھ نہ کچھ قربانی ضرور رکھتا ہے زمیندار اس وقت
تک غلہ حاصل نہیں کر سکتا جب تک دانے اپنے گھر سے نکال کر باہر کھیت میں نہیں پھینک دیتا ۔ اسی طرح
علم حاصل کرنے کیلئے بھی انسان اپنی قوتوں کو خرچ کرتا ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اپنے بہت سے علم کو بھی
ضائع کرتا ہے۔ کیونکہ جن چیزوں کو وہ پہلے تسلیم کر رہا ہوتا ہے جب تک انہیں قربان نہیں کرتا علم حاصل نہیں
کر سکتا۔ معمولی سے معمولی نعمت کیلئے بھی انسان کو بڑی بڑی قیمتیں ادا کرنی پڑتی ہیں ، سوائے ایسی نعمتوں
کے جن کے بغیر انسان کی زندگی ناممکن ہے۔ انہیں خدا تعالیٰ نے مستثنیٰ رکھا ہے جیسے ہوا ہے، اس کیلئے کوئی
قربانی نہیں کرنی پڑتی۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر ایسی قوتیں رکھی ہیں کہ ہوا خود بخود ہی سانس کے ساتھ ا خود بخود ہی ساس کے ساتھ
اس کے اندر جاتی رہتی ہے۔ اس سے اُتر کر پانی ہے جو بہت سستی چیز ہے۔ مگر اس کیلئے بھی کہیں کنویں
کھودنے پڑتے ہیں اور کہیں سفر کر کے دوسری جگہ سے لانا پڑتا ہے۔
تو سب ترقيات قربانی چاہتی ہیں لیکن دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ترقی تو چاہتے
ہیں مگر قربانی نہیں کرتے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں عزت ، مال ، دولت وغیرہ سب کچھ مل جائے مگر
اس کے مقابلہ میں کسی قسم کی قربانی نہ کرنی پڑے۔ ایسے ہی لوگ ترقیات سے محروم رہتے
ہیں۔ ان کے دل مسرت سے پُر ہوتے ہیں کہ کاش یہ ملے وہ ملے مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے
25
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کیونکہ وہ کامیابی کا اصل طریق اختیار نہیں کرتے۔ جو نعمتیں پیشگوئیوں کے نتیجہ میں ملتی ہیں ان کیلئے بھی
قربانی ضروری ہوتی ہے۔
رسول کریم صلی الا الیتیم کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے کئے ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کیلئے
قربانی نہ کرنی پڑی ہو۔ مثلا فتح مکہ ہی ہے۔ اس کیلئے خود رسول کریم سی ایم اور آپ کے صحابہ کو پہلے اپنا ا
وطن ترک کرنا پڑا۔ پھر کئی جانیں ضائع ہوئیں، کئی مسلمانوں کے اعضاء ضائع ہو گئے۔ گویا جانیں دے
کر، اعضاء دے کر ، وطن اور جائیدادیں ترک کرنے کے بعد یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔ اسی طرح حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں ، ان کیلئے بھی قربانیاں کرنی پڑیں گی ۔ وہ بھی
اسی خدا کی طرف سے ہیں جس نے محمد صلی لا الہ تم کو وحی کی تھی۔ اور جب محمد صلی السلام کی پیشگوئیاں بغیر قربانی کے
پوری نہ ہوئیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کس طرح پوری ہو سکتی ہیں۔ ان کیلئے بھی یقینا قربانی ضروری
ہوگی اور اس قربانی میں ہر شخص کو کچھ نہ کچھ حصہ لینا پڑے گا۔ خصوصا زمیندار طبقہ کو اس طرف متوجہ کرتا
ہوں۔ اس طبقہ میں احمدیت پھیلتی تو جاتی ہے مگر جس قسم کی زندگی بسر کرنے کے قابل احمدیت بنانا چاہتی
ہے وہ ابھی ان کے اندر پیدا نہیں ہوئی۔ بہت ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کو مان لیا یا نماز پڑھ
لی ، روزے رکھ لئے، تو یہ کافی ہے۔ حالانکہ نماز روزے ایک اور غرض کیلئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کو اس سے کیا
غرض ہے کہ کوئی شخص ہاتھ ، منہ، پاؤں دھو کر اس کے آگے جھکے یا سجدہ کرے یا بیٹھ جائے۔ یہ چیزیں
دراصل انسان کے دماغ کو کھولنے اور اس کے اندر حس پیدا کرنے کیلئے ہیں۔ اور ان سے اسے یہ بتانا ۔
مقصود ہے کہ اسے کس وقت صبر کرنا چاہئیے ، کس موقع پر دوسروں کے ساتھ ہمدردی کرنی چاہئیے ، دوسروں
کیلئے قربانی کرنی چاہئیے ۔ انسانی پیدائش کی دو غرضیں ہیں۔ ایک یہ کہ بندوں میں باہم نیکی اور حُسنِ سلوک
پیدا ہو اور انسان دنیا میں خدا تعالیٰ کا نائب ہو کر رہے۔ یہ غرض تبھی پوری ہو سکتی ہے جب انسان دماغ سے
سوچے کہ خدا تعالیٰ نے اس کے اندر کیا طاقتیں رکھی ہیں لیکن خالی نماز سے یہ مقصد حاصل نہیں ۔
ہو
سکتا۔ جس شخص کے اندر تکلیف کے وقت دوسروں کی مدد کرنے ، مصیبت زدہ سے ہمدردی اور دوسروں کیلئے
کامل شفقت نہیں، اس کے صرف اٹھنے بیٹھنے سے اللہ تعالیٰ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔
دوسرا مقصد انسان کی پیدائش کا یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ سے مل جائے اور صرف نماز
26
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے یہ مقصد بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔ نماز بیشک اس کا ایک ذریعہ ہے مگر اس ذریعہ کو اگر صحیح طور پر استعمال
نہ کیا جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص گھوڑے پر چڑھ کر چکر ہی
کاٹتا رہے۔ ظاہر ہے کہ کولہو کے بیل کی طرح چکر کاٹتے رہنے سے کوئی منزل مقصود پر نہیں پہنچ
سکتا ۔ قرآن کریم ۔ کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز لڑائی جھگڑے اور فتنہ وفساد سے روکتی ہے۔ اب جو شخص نماز
پڑھنے کے باوجود ان باتوں سے باز نہیں رہتا تو معلوم ہوا اس نے ٹھیک طور پر نماز نہیں پڑھی ۔ اسی
طرح نماز کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قرب الہی کا ذریعہ ہے۔ مگر جس کے دل میں
محبت الہی پیدا نہیں ہوتی ، ایک نور اس کے قلب میں پیدا نہیں ہوتا ، وہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں نماز یدا ہوتا، وہ سکتا۔
پڑھتا ہوں ۔ محبت ایک ایسی چیز ہے جو اگرچہ الفاظ میں ادا نہیں ہو سکتی۔ لیکن ہر شخص اسے بخوبی محسوس کر
سکتا ہے اور پہچان سکتا ہے کہ اس کے اندر محبت ہے یا نہیں ۔ انسان کو اپنے بیوی بچوں سے محبت ہوتی
ہے، انہیں دیکھ کر اس کے دل میں ان کیلئے مسرت اور خیر خواہی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔اسی طرح
اگر خدا تعالیٰ کیلئے محبت اس کے دل میں جوش مارتی ہے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ کیونکہ جب تک دل میں
احساس نہ ہو اُس وقت تک اگر کوئی شخص زبان سے کہتا رہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے محبت ہے تو وہ اپنے
آپ کو بھی اور دوسروں کو بھی دھوکا دیتا ہے۔ لیکن اگر واقعی اللہ تعالیٰ کے ذکر پر اس کے دل میں محبت
جوش مارتی ہے، رقت ، درد اور سوز و گداز پیدا ہوتا ہے۔ جس طرح اگر کسی شخص کا بچہ کہیں ڈور گیا ہوا ہو
اور تم اس کے پاس اس کا ذکر کرو تو اس کے جسم میں ایک خاص احساس پیدا ہو جائے گا۔ اس کے بدن
کے روئیں کھڑے ہو جائیں گے اور طبیعت میں رقت اور نرمی کی کیفیت پیدا ہو جائے گی ۔ یا جس عورت
کا خاوند کہیں دور گیا ہوا ہو، اس کے سامنے یہ ذکر کرو کہ وہ آنے والا ہے تو اس کا چہرہ متغیر ہو جائے گا اور
اس کی شکل ظاہر کرے گی کہ اس کے اندر کوئی خاص احساس پیدا ہوا ہے۔ یہی حالت اگر اللہ تعالیٰ کے
ذکر پر انسان کے اندر پیدا ہو تو وہ خیال کر سکتا ہے کہ اس کے دل میں اللہ تعالیٰ سے کچھ محبت ہے۔ لیکن
جب منہ سے محبت محبت کہا جائے لیکن دل کے اندر کوئی تغیر نہ پیدا ہو تو یہ محبت محض لفظی ہوگی ۔ کیونکہ حقیقی
محبت ضرور انسان کے اندر تغیر پیدا کرتی ہے۔ یہ دو مقصد ہیں انسانی پیدائش کے اور ان کیلئے قربانی کی
ضرورت ہے۔ پھر قربانی کے ساتھ نیت کی بھی ضرورت ہے۔ اگر کوئی شخص کسی مسافر سے کہے کہ بارش
27
خطبات محمود
۔
سال ۱۹۳۳ء
ہو رہی ہے، چلو میرا مکان قریب ہی ہے۔ اس میں آرام کرو۔ مگر دل میں اسے لوٹنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ
نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اس سے ہمدردی کی اور میں دوسروں کیلئے قربانی کرتا ہوں۔ یا جس طرح لوگ
مچھلیوں کو آٹا ڈالتے ہیں مگر اس سے مقصد انہیں پکڑنا ہوتا ہے۔ اس لئے یہ قربانی نہیں کہلا سکتی کیونکہ اس
میں اپنا فائدہ ہے۔ اور قربانی وہ ہے جس میں دوسرے کو فائدہ پہنچے اور اپنا نقصان ہو۔ لیکن جب کوئی کام
اپنے فائدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یا ریاء کیلئے کیا جائے تو وہ قربانی نہیں کہلا سکتا۔ مثلاً اگر کوئی نماز اس لئے
پڑھتا ہے کہ مسلمانوں کے گھر پیدا ہوا ہوں اگر نہ پڑھی تو لوگ طعن کریں گے، تو یہ اس کیلئے ثواب کا
موجب نہیں ہو سکتی ۔ غرض جو کام اپنے فائدہ کیلئے یا دوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے یا ان سے اپنی تعریف
کرانے کیلئے کیا جائے ، اس کا کوئی ثواب نہیں مل سکتا۔ پھر جو کام عادنا کئے جاتے ہیں، ان کا بھی کوئی فائدہ
نہیں ہوتا ۔ دیکھو بعض لوگ گبڑے چلتے ہیں ۔ لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ انہوں نے بوجھ اُٹھایا ہوتا
ہے۔ اسی طرح بعض لوگ روزے محض اس لئے رکھتے ہیں کہ ان کے ماں باپ رکھتے تھے، اس سے انہیں
بھی عادت ہو گئی تو یہ کوئی ثواب کا کام نہیں۔
پس جو کام ریاء کیلئے یا ذاتی اغراض کے ماتحت یا عاد نا کیا جائے وہ قربانی نہیں کہلا سکتا۔ قربانی وہ ہے
کہ کوئی کام اس لئے کیا جائے کہ یا خدا راضی ہو جائے اور یا اس کے بندوں کو فائدہ پہنچے۔ اور نماز روزہ سے
یہ مقصود ہے کہ انسان کے اندر رقت اور درد پیدا ہو۔ اسی طرح صدقہ و خیرات اور چندوں کا یہ مقصد ہے کہ
بندوں کے ساتھ مہربان مہربانی کی عادت پید پیدا اولین ہو۔ لیکن اگر اگر یہ نیکیاں کسی عادت عادت کے کے ماتحت یاریا یا ریاء کے کے طور طور پر پر یا کسی
اور غرض کو مد نظر رکھ کر کرتا ہے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے مچھلی کو آٹا ڈالنا۔ ایک شخص بارش کے بعد مکان کی چھت پر
دانہ ڈالتا ہے تا چڑیاں اور پرندے وغیرہ سیر ہو سکیں لیکن چڑی مار بھی جانوروں کیلئے دانہ ڈالتا ہے جس کا
مقصد چڑیوں کو پھنسانا ہوتا ہے۔ ان دونوں میں کتنا فرق ہے۔ ایک کی غرض دوسروں کو فائدہ پہنچانا ہے مگر
دوسرے کی غرض اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اسی طرح ایک زمیندار اپنے کھیت میں دانہ ڈالتا ہے اور ایک
کو ٹھے پر پرندوں کے کھانے کیلئے ڈالتا ہے۔ ان دونوں میں بھی کتنا فرق ہے ایک اپنے نفع کیلئے ڈالتا ہے اور
دوسرا بظاہر ضائع کر رہا ہے لیکن خدا کی دوسری مخلوق کو فائدہ پہنچارہا ہے۔ تو یا د رکھنا چاہئے کہ اصل چیز نیت ہے۔ اگر نیت
درست ہو تو کام بھی اچھا ہوگا۔ رسول کریم صلی ای ایم نے فرمایا ہے الاعمال بالنیات کے ظاہری شکل پر نتائج
28