تبلیغی جدوجہد کے ساتھ دُعائیں بھی کرو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
شکست کھائی ہو۔ مگر دشمن جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ بول بول کر لوگوں کو ورغلاتا اور انہیں جماعت کے
خلاف اکساتا ہے۔
تم یا درکھو جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ قرآن مجید میں آتا ہے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ
الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا لحق آگیا اور باطل بھاگ گیا۔ اور اس میں تعجب کی کون سی بات ہے۔ باطل
ہمیشہ بھاگا ہی کرتا ہے۔ پس بیشک وہ جھوٹ سے کچھ عرصہ تک لوگوں کو ورغلا لیں مگر وہ جھوٹ نہیں جو بھاگے
نہیں اور وہ سچ نہیں جو پھیلے نہیں ۔ پس ان دنوں زیادہ جوش سے تبلیغ پر کمر بستہ ہو جاؤ۔ پرسوں پھر تبلیغ کا دن
ہے اور یہ دن خصوصیت سے ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے ہے۔ بیرونی جماعتیں تو زور شور سے تیاری کر رہی
ہیں مگر قادیان میں سستی معلوم ہوتی ہے۔ ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس دن تبلیغ کرے۔ چاہے تقریر کے
ذریعہ اور چاہے تحریر کے ذریعہ۔ بہر حال تبلیغ کرنی ہے۔ اور جو باہر کی جماعتیں ہیں مثلاً لا ہور اور گجرات
جہاں کہ آج کل بہت زیادہ مخالفت ہو رہی ہے۔ وہ میرے اس خطبہ کو یاد رکھیں اور سمجھ لیں کہ جب تک وہ
خدا کے منشاء کے مطابق کام نہیں کریں گی ، کامیاب نہیں ہوں گی ۔ ہمارے دل میں بیشک ان کی محبت ہے
مگر ہماری محبت ان کے کام نہیں آسکتی ۔ آج خدا چاہتا ہے کہ ہر انسان کو خود مدد دے۔
پس خدا کی محبت دل میں پیدا کرو تا که خود زمین و آسمان کا خدا تمہاری مدد کرے۔ آج سے تیرہ سو سال پہلے
جب محمد صلی السلام دنیا میں آئے اور خدا نے تلوار کے ذریعہ اسلام کی مدد کی تو دشمن نے اعتراض کیا اور کہا کہ اسلام تلوار
کے زور سے پھیلا۔ تب خدا کی غیرت نے تقاضا کیا کہ وہ ایک دوسرے زمانہ میں تلوار مسلمانوں سے لے لے اور
پھر ادیان باطلہ پر اسلام غالب کر کے ثابت کرے کہ اسلام دلائل کی رو سے غالب ہوا کرتا ہے نہ کہ تلوار کے
ذریعہ ۔ پس تم جاؤ اور دلائل کی تلوار سے مخالفین کو اسلام کے قدموں میں ڈال دو۔ اور یا درکھو کہ آج اگر کوئی شخص
اسلام کے نام پر تلوار چلاتا ہے تو وہ اسلام کا ازلی دشمن ہے کیونکہ وہ اس زبردست دلیل صداقت کو باطل کرنا چاہتا
ہے جس کے متعلق خدا کا ارادہ ہے کہ دنیا پر ظاہر کرے ۔ تم اگر اس وقت ایک زبردست آدمی پر انگلی بھی رکھتے ہو
اور وہ گر جاتا ہے تو وہ شور مچا سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے میں اس کی اُنگلی سے گرا۔ اس طرح وہ دلیل جو خدا د نیا میں قائم
کرنی چاہتا ہے، کمزور ہو جاتی ہے۔
41
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پس جاؤ اور گالیاں کھاؤ کہ اسی میں برکت ہے۔ ماریں کھاؤ کہ اسی میں برکت ہے۔ اپنے ہاتھوں کو
روکو اور غیرت کا بر محل استعمال کرنا سیکھو ۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس نعمت کی قدر
کرے جو خدا نے اسے دی۔ اور ان ہتھیاروں سے مسلح ہو کر جو خدا نے نازل فرمائے دنیا کے دلوں کو اسلام
کیلئے مسخر کرے۔
الفضل ۹ مارچ ۱۹۳۳ء)
ل المتفقون : بخارى كتاب التفسير تفسير سورة المنافقون باب يقولون لأن رجعنا الى المدينة
ليخرجن الأعز منها الاذل
الرعد: ٤٢
الطبقات الكبرى لابن سعد جلد ۳ صفحه ۲۶۷ تا ۲۶۹ مطبوعہ دار صادر بیروت ۱۹۸۵ء - الكامل في
التاريخ لا بن الاثير جلد ۲ صفحه ۸۶ مطبوعہ دار صادر بیروت ۱۹۶۵ء
ه فتوح الشام للواقدى صفحه ۲۹۹ مطبوعه نولکشور
بنی اسرائیل : ۸۲
42
خطبات محمود
تبلیغی جد و جہد کے ساتھ دُعائیں بھی کرو
فرموده ۱۰۔ مارچ ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
اس ہفتہ میں ہمارے دوسرے یوم التبلیغ کی تاریخ تھی اور جور پورٹیں باہر سے آئی ہیں اور جو کام اس
جگہ ہوا ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریک بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کچھ برکت کے سامان اپنے
اندر رکھتی ہے اور اس کے نتیجہ میں دنیا کی اصلاح کی بہت کچھ امید کی جا سکتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کا نام اللہ تعالیٰ کے کلام میں جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ لے رکھا گیا ہے۔ یعنی وہ اللہ تعالیٰ کا
بہادر جرنیل جو تمام انبیاء کے لباس پہن کر آیا ہے۔ ہر نبی کا خلعت ، وہ خلعت جو حضرت موسی کو دیا گیا ، وہ
خلعت جو حضرت عیسی کو دیا گیا ، وہ خلعت جو حضرت کرشن ، حضرت رام چندر ، حضرت بدھ ، حضرت
زرتشت، کو دیا گیا غرض کہ جو کسی بھی ملک اور کسی بھی قوم کے نبی یا اوتار کو دیا گیا وہ سارے کے سارے جمع
کر کے اللہ تعالیٰ نے اپنے اس جرنیل کو پہنا دیئے ہیں۔
یہ کوئی معمولی الہام نہیں ، کوئی معمولی دعوی نہیں ۔ محلل سے مراد اور خلعتوں کے معنی وہ
کپڑوں کا لباس نہیں جو انبیاء اپنے اپنے زمانوں میں پہنتے تھے۔ یہ معنے تو بالبداہت غلط
ہیں ۔ محلل سے مراد یقینا وہی لباس ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کو پہنائے تھے ۔ یعنی تقویٰ کا لباس
مراد ہے، جسے قرآن کریم نے حقیقی لباس قرار دیا ہے ۔ یا وہ انعامات الہی کا لباس مراد ہے جو کہ
ان کی ترقیات کا معیار ہوتا ہے۔ اس کے ذریعہ انسان کے مدارج کو پہچانا جاتا ہے۔اور
43
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
عظمت کو شناخت کیا جاتا ہے۔ ان دونوں میں سے کوئی لباس مراد لے لو، یہ دعویٰ بہت عظیم الشان بنتا ہے
اور کوئی جھوٹا شخص ایسا دعویٰ نہیں کر سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک احمدی کے دماغ میں نقص ہو گیا اُس نے یہ
دعوی کیا کہ مجھے الہام ہوتا ہے اور مجھے اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ " ، حضرت عیسی اور محمد صلی لا الہ سلیم کا نام دیتا
ہے۔ وہ شخص یہاں آیا تو آپ کے سامنے اس کا ذکر کیا گیا ۔ آپ نے اسے نصیحت کی اور فرمایا دیکھو جب
ہے۔
تمہیں الہام ہوتا ہے کہ تو موسیٰ ہے تو کیا حضرت موسیٰ والے معجزے اور نشان بھی دیئے جاتے ہیں۔ جب
تمہیں ابراہیم کہا جاتا ہے تو کیا حضرت ابراہیم کی سی تائید اور نصرت بھی حاصل ہوتی ہے اور آئندہ نسلوں
کے متعلق انہی برکات کا وعدہ دیا جاتا ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دی گئیں ۔ جب عیسی کہا جاتا ہے تو
کیا دعاؤں کی قبولیت کے معجزات بھی دیئے جاتے ہیں جو حضرت عیسیٰ سے وابستہ ہیں۔ اس نے جواب دیا
کہ نہیں ملتا تو کچھ نہیں۔ آپ نے فرمایا بس پھر وہ شیطان ہے جو آپ کے ساتھ کھیلتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے جو وعدے کئے جاتے ہیں ان کے ثبوت بھی ہوتے ہیں لیکن شیطان جھوٹ بولتا اور بندے
سے کھیلتا ہے۔ یہ دعوی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا کوئی معمولی دعویٰ نہیں ۔ پھر جب کوئی
شخص دعوی کرے تو اس کیلئے ثبوت چاہئیں۔ اور یہ ثبوت دو قسم کے ہوتے ہیں ایک مادی اور دوسرا
روحانی۔ روحانی ثبوتوں کا مہیا کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہوتا ہے اور مادی ثبوتوں کا مہیا کرنا بندوں کا۔ جب اللہ
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ فرما دیا کہ تو ابراہیم ، موسیٰ علیسی ، کرشن ہے۔ اور
جب کہ اس نے فرما دیا کہ سب انبیاء کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔ تُوجَرِ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ
یعنی تو وہ جرنیل ہے جو سب انبیاء کے لباس پہن کر آیا ہے۔
تو اس دعوی کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر بھی ایک ذمہ داری عائد ہوتی تھی اور وہ یہ کہ جب اس نے آپ کو موسیٰ
کہا تو اس کی کوئی علامت بھی دیتا۔ اور اُس نے دی، چنانچہ آپ کو موسیٰ قرار دینے کے ساتھ اس نے یہ بھی فرمایا
کہ موسیٰ کی طرح عصا بھی تجھے دیا گیا ہے۔ جو دشمن کے بنائے ہوئے سانپوں کو کھا جائے گا۔ جتنے سحر لوگ
کریں گے، وہ سب ان کو باطل کر دے گا ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو صرف موسیٰ ہی نہیں کہا بلکہ ساتھ یہ بھی فرمایا گا۔ پھر ہی
کہ تیرے خلاف تیرے دشمنوں کے منصوبے خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔ اسی طرح آپ کو عیسیٰ کہا گیا تو
44
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
حضرت عیسیٰ کو دعاؤں کی قبولیت کا جو معجزہ دیا گیا تھا، وہ بھی آپ کو دیا گیا۔ حضرت عیسیٰ بیماروں کیلئے دعا
کرتے اور وہ شفایاب ہو جاتے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی فرمایا کہ تیری دعائیں قبول کرنے کا ہم نے فیصلہ
کر لیا ہے - أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ سے سوائے ان بعض دعاؤں کے جو تو نے اپنے شرکاء
کے متعلق کی ہیں باقی تیری دعائیں قبول کی جائیں گی ۔ گویا آپ سے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ سے بھی
بڑھ کر وعدہ کیا۔وہ تو صرف دعا کے ساتھ بیماروں کو اچھا کرتے تھے لیکن یہاں فرمایا کہ ہم
بیماروں ، تندرستوں ، غریبوں ، بے اولادوں غرض کہ سب کے متعلق تیری دعا قبول کریں گے۔ اور اس طرح
آپ کو صرف حضرت عیسیٰ کا نام ہی نہیں دیا گیا بلکہ ساتھ نشان بھی دیئے گئے۔ پھر آپ کو کرشن اور رودر
گئو پال بھی کہا گیا اور ساتھ ہی وعدہ فرمایا کہ کرشن کی خوبیاں بھی تجھے عطا کریں گے۔ تیری جماعت میں
ایسے لوگ داخل کریں گے جو گائے کی طرح نفع رساں اور مسکین طبع ہوں گے۔ ایک طرف علوم کا سرچشمہ
ان سے پھوٹے گا ، دوسری طرف وہ سختی اور تشدد کے مقابلہ میں نرمی اور محبت کا اظہار کریں گے جس طرح
گائے دودھ دیتی ہے۔
پھر اس کے اندر اللہ تعالیٰ نے ایک جذبہ محبت بھی رکھا ہے۔ دوسرے جانوروں مثلاً
گھوڑے، اونٹ، بھینس، وغیرہ پالتو جانوروں میں سے کسی کو دیکھ لو، ان میں سے جس کی آنکھ میں سب سے
زیادہ محبت اور انکسار پایا جاتا ہے، وہ گائے ہے۔ اس کی آنکھ کو دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے جذبات
کو ہم تک پہنچانا چاہتی ہے۔ مگر زبان بند ہونے کی وجہ سے مجبور ہے۔ اسی سے شاید ہندوؤں کو خیال ہوا کہ گائے
ہماری ماں ہے۔ جو معنے گائے کی آنکھ میں نظر آتے ہیں وہ اور کسی حیوان کی آنکھ میں دکھائی نہیں دیتے۔ اس میں ایسا
معلوم ہوتا ہے جیسے اسے کوئی شناخت ہے اور کچھ بتانا چاہتی ہے۔ اس کے دل میں خیالات آتے ہیں مگر چونکہ
بولنے کیلئے زبان نہیں ۔ اس لئے سارا زور آنکھ پر ڈال کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے گائے کا ہے۔اس
مسکینی کانشان قرار دیا گیا ہے اور وہ با وجود فائدہ پہنچانے کے مسکینی کا نشان ہے۔ سو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ تیری جماعت میں ایسے لوگ ہوں گے جو اپنا خون دوسروں کو چوسوا ئیں گے مگر پھر
بھی مسکینی کے ساتھ رہیں گے۔ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کے جمال کے مظہر ہوں گے۔ وہ دنیا کے فائدہ کیلئے اپنا
سب کچھ قربان کر دیں گے مگر پھر بھی یہی سمجھیں گے کہ ہم نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ پھر آپ کو ابراہیم کہا
45
خطبات محمود
تدش
سال ۱۹۳۳ء
اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ میں تیری اولاد کو بڑھاؤں گا اور ترقی دوں گا۔ غرض آپ کو اللہ تعالیٰ نے جن انبیاء
کے نام دیئے ان کی روحانی تائیدیں بھی ساتھ دیں۔ صرف الفاظ ہی الفاظ نہیں ہیں ۔ یا مثلاً جامع کمالات
نبی کا نام آپ کو دیا گیا اور آپ کو ان کا شاگرد اور مظہر قرار دیا تو ان کے نشانات بھی آپ کو دیئے ۔ نبی
کریم صلی السلام کا سب سے بڑا معجزہ قرآن ہے کہ اس کا مثل کوئی کلام نہیں ۔ سو اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ
وعدہ کیا کہ ہم تجھ سے ایسا کلام لکھوائیں گے کہ دنیا اس کی مثل لانے سے قاصر رہے گی۔ چنانچہ آپ نے دنیا
کو یہ چیلنج دیا مگر کوئی مقابلہ پر نہ آسکا۔ رسول کریم سلیم کا دوسرا معجزہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے
کلام کی معرفت عطا کی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ایسے
معارف و حقائق سکھائے کہ اس میں بھی کسی کو بھی آپ کے مقابل پر آنے کی جرات نہ ہوئی۔
غرض اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو نام دیا اس کے ساتھ روحانی تائید بھی دی۔ مگر ہر چیز کا جس طرح ایک
روحانی پہلو ہوتا ہے، اسی طرح مادی بھی ہوتا ہے۔ جس طرح حضرت کرشن کا روحانی حلہ یہ ہے کہ گئو صفت
لوگ آپ کو دیئے گئے۔ اسی طرح اس کا مادی یا جسمانی حلہ یہ ہے کہ ان کی قوم آپ کو مان لے۔ جس
طرح حضرت عیسی کی دعاؤں کی قبولیت کا معجزہ روحانی حلہ ہے جو آپ کو دیا گیا۔ اسی طرح ان کا جسمانی
حلہ یہ ہے کہ ان کے ماننے والے آپ کی جماعت میں داخل ہو جائیں۔ پھر جس طرح حضرت موسیٰ کا
عصا اور ید بیضاء عطا کیا جو حضرت موسی کا روحانی حلہ ہے ان کا جسمانی حلہ یہ ہے کہ یہودی آپ پر
ایمان لائیں ۔ جس طرح زرتشت نبی کی تعلیم کی وسعت آپ کو دی گئی جو روحانی حلہ ہے اسی طرح اس کا
جسمانی پہلو یہ ہے کہ ان کو ماننے والے آپ کی جماعت میں شامل ہو جائیں۔ اور ایک شخص کا کسی کا وارث
ہو جانا اسی مقام پر اسے کھڑا کر دیتا ہے۔ جب ایک بادشاہ فوت ہو اور دوسرا اس کی مملکت کا حکمران مقرر ہو تو
وہی نام وہ اختیار کر لیتا ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کا کام تھا وہ اس نے کر دیا یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
حضرت عیسیٰ، حضرت کرشن اور دیگر انبیاء کے نام اور ان کے کمالات عطا کر دیئے اور ظالی
طور پر آپ کو محمد آپ کو محمدصلی السلام کا نام اور آپ کے کمالات بھی دیئے ۔ اب دوسرے حصہ کو پورا کرنا ہمارا کام ہے
اور وہ یہ ہے کہ ہر اُمت کے لوگوں کو لا کر آپ کی جماعت میں داخل کریں۔ ہمارا یہ یوم التبلیغ کیا تھا وہ
46
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاء کی پیشگوئی کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ تھا۔ اور اس ذریعہ سے جتنے لوگوں
کو ہم اسلام میں داخل کریں گے ، اتنے ہی زیادہ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہوں گے۔ ابھی مجھے
ساری رپورٹیں نہیں ملیں مگر جو ملی ہیں وہ بہت خوشکن ہیں ۔
غیر احمدیوں نے ہماری مخالفت کی اور مقابلے پر آمادہ ہو گئے ۔ مگر ہندوؤں نے جس محبت اور شرافت
سے باتیں سنیں اور جس روح کا اظہار کیا ، اس کا دسواں حصہ بھی مسلمانوں نے اس موقع پر نیز پچھلے یوم التبلیغ
کے موقع پر نہیں کیا تھا۔ سوائے شاذ کے ہر جگہ ہندوؤں نے احمدیوں کا تپاک کے ساتھ استقبال کیا۔ خوشی
کے ساتھ بٹھایا اور محبت کے ساتھ باتیں سنیں ۔ قادیان کے ایک دوست جو تبلیغ کیلئے باہر گئے ہوئے
تھے، انہوں نے سنایا کہ انہیں ایک ہندو نے جو موٹر میں بیٹھے تھے اپنے ساتھ بٹھا لیا کہ اپنی باتیں سناؤ اور
ساتھ لے جا کر ان کی باتیں سنتے رہے۔ پھر قادیان کے قریب آکر انہیں اُتار دیا۔ امرتسر میں ہمارے
ایک دوست ایک سکھ عالم کے پاس گئے تو انہوں نے نہایت تکریم کے ساتھ بٹھایا۔ اور اس امر پر افسوس کیا
کہ آپ تبلیغ تو ہم لوگوں کو کرتے ہیں اور ان مولویوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ آپ کی خواہ مخواہ مخالفت کر رہے
ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اسلام کا سخت مخالف تھا اور رسول کریم (صلی ال ای لیم) کو ڈا کو سمجھتا تھا مگر مرزا
صاحب کی کتب کے مطالعہ کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں سخت غلطی پر تھا اور اُس دن سے میں آپ کی بہت
عزت کرتا ہوں۔ خدا جانے ان مولویوں کو کیا ہو گیا اور یہ لوگوں کی مخالفت کیوں کرتے ہیں۔ میرے دل
میں اگر اسلام کی عزت ہے تو محض مرزا صاحب کے طفیل ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ غیر احمد یوں میں بھی
مخالفت کرنے والے بہت محدود ہیں۔ اور عام تعلیم یافتہ طبقہ جیسا کہ اخبارات وغیرہ سے پتہ لگتا ہے، ان کی
اس حرکت کو برا سمجھتا ہے اور یہ خوشکن تبدیلی ہے۔ مگر ہندوؤں کی بیداری مسلمانوں سے بہت زیادہ بڑھی
ہوتی ہے۔ بعض جگہ مسلمانوں نے ہمارے دوستوں کو گالیاں دیں اور کہا کہ یہاں سے نکل جاؤ لیکن
ہندوؤں نے ان کو بد زبانی سے روکا اور کہا یہ تو ہمیں تبلیغ کرتے ہیں تم کیوں منع کرتے ہو۔ پھر ان کو بٹھایا اور
ان کی باتیں سنیں لیکن غیر احمدیوں نے بعض جگہ احمدیوں کے مکانوں اور دکانوں پر جا کر سیاپے کئے ، گالیاں
دیں اور یہ نہ سوچا کہ ان باتوں سے بھلا کیا بنتا ہے۔ یہ تو جھوٹے اور شکست خوردہ کی علامات ہیں۔ جب کوئی
شکست کھاتا ہے تو گالیوں پر اتر آتا ہے۔ لیکن جو غالب ہوتا ہے وہ گالی نہیں دیتا۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایک تھپڑ
47
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
مار کر مخالف کے دانت باہر نکال دوں گا۔ دولڑ کے جب آپس میں لڑ رہے ہوں تو جو مارے وہ تو چپ چاپ
کھڑا ہو جاتا ہے۔ لیکن جو مار کھائے ، وہ روتا بھی ہے اور گالیاں بھی دیتا جاتا ہے۔ تو ان غیر احمدیوں کی ایسی
حرکات کو ہم کچھ نہیں سمجھتے۔ بہر حال ان دونوں ایام التبلیغ سے ہمیں معلوم ہو گیا ہے کہ دنیا میں شریف
انسانوں کی کمی نہیں۔
پہلے یوم التبلیغ پر یہ معلوم ہوا تھا کہ مسلمانوں میں شرفاء کی کمی نہیں ۔ اور دوسرے سے یہ ظاہر ہو گیا کہ
ہندوؤں میں ذاتی شرافت رکھنے والے لوگ مسلمانوں سے بھی زیادہ ہیں ۔ مسلمان مذہب کے لحاظ سے ان
سے زیادہ پر شوق ہیں ۔ مگر چونکہ یہ قاعدہ ہے کہ جب کوئی قوم گر رہی ہوتی ہے تو اس کے اخلاق بھی گر جاتے
ہیں۔ اس لئے ذاتی شرافت رکھنے والے ہندوؤں میں بہت زیادہ معلوم ہوتے ہیں کیونکہ ہند و قوم اب اُٹھ
رہی ہے۔ ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ اگر ہماری تبلیغی مساعی جاری رہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
الهام جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ اپنے مادی رنگ میں بھی بہت جلد پورا ہو جائے گا۔ یعنی ہر مذہب
کے لوگ سلسلہ میں داخل ہو جائیں گے۔ لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ اس کیلئے صرف تبلیغ کی ضرورت نہیں۔ اس
کیلئے صرف ایک دن کی تبلیغ کافی نہیں بلکہ مستقل تبلیغ اور ساتھ ہی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ دل انسانی
تدبیروں سے فتح نہیں ہو سکتے جس کیلئے اللہ تعالیٰ چاہے اسی کیلئے فتح ہو سکتے ہیں۔ اور اس کے راستہ میں
پھر کوئی روک نہیں ٹھہر سکتی۔ لیکن جس سے اللہ تعالیٰ دلوں کو پھیر دے، اس کے اخلاق بھی سب ہیچ ہو جاتے
ہیں۔ بعض اشخاص اچھے اخلاق رکھتے ہیں مگر لوگ پھر بھی ان سے بیزاری ہی ہوتے ہیں۔ اور بعض سخت
مزاج ہوتے ہیں مگر لوگ ان پر فریفتہ ہوتے ہیں۔ بعض لوگ راستباز ہوتے ہیں مگر لوگوں میں ان کا اعتبار
ا۔ اور بعض جھوٹ بھی بول لیتے ہیں مگر لوگوں کو ان پر اعتماد ہوتا ہے۔ اور ان کا جھوٹ ظاہر ہو
پر بھی کہہ دیتے ہیں کہ غلطی ہو ہی جاتی ہے۔ مگر اس کے مقابلہ میں ایک راستباز کی سچی بات کو بھی بناوٹ اور
فریب کہہ دیتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص بہت نمازیں پڑھا
کرتا تھا۔ مقصد اس کا یہ تھا کہ متقی مشہور ہو جائے اور لوگ اس کی عزت کریں۔ مگر اللہ تعالیٰ کو چونکہ اسے
ہدایت کا رستہ دکھانا اور اس سے خاص سلوک کرنا تھا اس لئے اس کی اس قدر عبادتوں کے باوجود لوگ اسے
منافق اور ریا کار ہی کہتے ۔ دس بارہ سال تک وہ کوشش کرتا رہا مگر کامیابی نہ ہوئی۔ ایک دن وہ
48