تبلیغ کے ساتھ دُعاؤں میں بھی لگے رہو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نے بتایا کہ میں نے جب مولوی محمد حسین صاحب کی تحریریں پڑھیں تو مجھے ان میں اس قدر غصہ
اور دیوانگی نظر آئی کہ جب تک حقیقی خطرہ سامنے نہ ہو اُس وقت تک وہ غصہ اور دیوانگی پیدا نہیں ہو
سکتی ۔
پس میں نے اُس وقت سمجھا کہ ضرور حضرت مرزا صاحب میں صداقت ہے۔ تب میں نے درثمین
وغیرہ پڑھی۔ اور مجھے معلوم ہو گیا کہ دشمن جو کچھ کہتے ہیں ، غلط ہے۔ میں حضور کی بیعت کیلئے قادیان آیا۔ تو
اللہ تعالیٰ اس ذریعہ سے بھی شریف الطبع لوگوں کو ہدایت دیتا ہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ ایک قوم جو اسلام کی
خدمت کر رہی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ اسے اس قدر گندی گالیاں دی جاتی ہیں۔ اور جب وہ سوچتے ہیں تو وجہ
انہیں ہدایت مل جاتی ہے۔ ابھی دیکھ لو، خواجہ حسن نظامی صاحب اور اخبار حقیقت لکھنو “ وغیرہ نے اعلان
وو
کر دیا ہے کہ ہم ان گالیوں سے بیزار ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شریف لوگوں کے دلوں پر یہ اثر ہو رہا
ہے کہ احمدیوں پر بلا وجہ ظلم کیا جا رہا ہے۔ پس یہ نیک اثر ہے اور اس اثر کو بڑھنے دو ۔ باقی ایک ہی ڈر ہو سکتا
ہے اور وہ یہ کہ دشمن ہمیں کہیں مار نہ ڈالیں ۔ مگر ایک ساعت کیلئے بلکہ ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصہ کیلئے بھی
جس شخص کے دل میں یہ خیال آتا ہے اس کے اندر ایمان کی ایک رائی کا کروڑواں حصہ بھی داخل
نہیں ہوا۔ میں تو یقین رکھتا ہوں کہ یہ دشمن کیا اگر انگریز اور جرمن اور چین اور جاپان اور روس اور اٹلی
وغیرہ تمام حکومتیں بھی مل جائیں تب بھی وہ ہمیں تباہ نہیں کر سکتیں اور اگر تباہ کر دیں تو یقینا ہمارا سلسلہ جھوٹا
ہے۔ بنی نوع انسان تمام کے تمام مل جائیں ، امراء، غرباء، علماء و ادباء بڑے اور چھوٹے ، عالم اور جاہل،
مرد اور عورتیں اجتماعی حیثیت میں بھی ہمارے سلسلہ کو مٹا دیں ۔ تو اس میں کوئی شبہ نہیں ہوگا اور یہ بات
یقینی ہوگی کہ حضرت مرزا صاحب کا دعویٰ نَعُوذُ باللہ جھوٹا اور ہم بھی اپنے دعوئی میں کاذب
ہیں۔ مشرق اور مغرب کے لوگ ، شمال اور جنوب کے باشندے بھی اگر مل جائیں تو وہ ایک تنکا کے برابر
بھی ہمیں اپنی جگہ سے ادھر ادھر نہیں کر سکتے ۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کا سلسلہ ہے اور وہ خود اس کا محافظ اور نگران ہے۔ تمہارا
کام ہے کہ تم محبت اور پیار سے لوگوں کو سمجھاؤ۔ اور اگر کوئی مخالفت میں بڑھتا چلا جاتا ہے تو تم اُس کیلئے دعاؤں
میں بڑھتے چلے جاؤ۔ کیونکہ برتن سے وہی ٹپکتا ہے جو اُس کے اندر ہو۔ اگر وہ گالیاں دیتے ہیں تو دیں
کیونکہ ان کے پاس گالیوں کے سوا اور کوئی چیز نہیں ۔ مگر تمہارا فرض ہے کہ تم نرمی اور محبت کا ثبوت پیش کرو
71
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کیونکہ تمہارے پاس یہی چیز ہے جس سے کامیابی ہوگی ۔ وہ اگر گالیاں بھی دیں تو جیسے شہد کے چھتے پر اگر
کوئی شخص پتھر مارے تو اُس سے شہد ہی ٹپکے گا۔ اسی طرح تمہارا فرض ہے کہ تم گالیوں کے جواب میں
دعائیں دو۔
یہ مت خیال کرو کہ نرمی سے کیا بنتا ہے۔ دل اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں۔ نرمی کا اثر ہوتا ہے اور آخر سخت دل سے کیا
بھی جھکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ پس تم ثابت کر دو کہ تمہارے اندر نیکی اور تقویٰ ہے۔ اگر مخالف پتھر مارتے ہیں تو
تم دعا ئیں دو۔ گالیاں دیتے ہیں تو انہیں برداشت کرو۔ اور اللہ تعالیٰ سے روروکر دعا ئیں کرو کہ ان لوگوں کو ہدایت
دے۔ اور یاد رکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو گے تو اس کی نصرت اور تائید ایسے رنگ میں ظاہر ہوگی کہ انسانی
تدابیر اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی ۔ باقی حکومت ہر جگہ ساتھ نہیں دے سکتی وہ جنگلوں اور پہاڑوں میں ہمارے
ساتھ نہیں ہو سکتی۔ چین، جاپان ، افغانستان ، مصر اور شام وغیرہ میں اس حکومت کی تائید ہمارا کچھ نہیں بنا سکتی۔ پس
ساری دنیا میں پھیلنے کا عزم رکھنے والی قوم کو کسی ایک جگہ کے آدمیوں کی دوستی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایسی ہستی
سے دوستی پیدا کرنی چاہئے جو ہر جگہ موجود ہے اور وہ خدا تعالیٰ ہے۔
링
ھے
بخاری کتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به
تر مذی ابواب الزهد باب في الصبر على البلاء
العنكبوت: ٢٣ الرعد : ١٨
انوار الاسلام صفحه ۲۳، ۲۴ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳، ۲۴
الفاتحة:ه
( الفضل ۲۳۔ مارچ ۱۹۳۳ء)
بخاری کتاب الاحكام باب ما ذكر ان النبي لم يكن له بواب ، بخارى كتاب الجنائز باب زيارة
القبور
يس : ٣١
بخارى باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله ﷺ
ن مسلم كتاب الجهاد والسير باب مالقى النبي من أذى المشركين والمنافقين
72
خطبات محمود
۹
تبلیغ کے ساتھ دُعاؤں میں بھی لگے رہو
فرموده ۲۴۔ مارچ ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں نے پچھلے جمعہ لاہور میں اس بات پر خطبہ پڑھا تھا کہ مومن کو ابتلاء آتے ہی رہتے ہیں اور اسے صبر سے
کام لینا چاہئیے ۔ اور ان دنوں ہماری جو مخالفت ہو رہی ہے بجائے اس کے کہ ہم اس سے گھبرائیں یا ڈریں یا لوگوں
پر تو گل کر کے حکومت یا اپنے ہم وطنوں سے اپیل کریں ہمیں چاہئیے کہ اس کے ازالہ کا صحیح طریق اختیار
کریں۔ یعنی تبلیغ کریں اور محبت میں اور ترقی کریں تا اللہ تعالیٰ ہمارے کام میں برکت دے۔ وگر نہ جب تک
مخالف موجود ہیں ، اُس وقت تک مخالفت ہوتی رہے گی ۔ اگر آج دب بھی گئی تو کل پھر شروع ہو جائے گی۔ لیکن تبلیغ
ایک ایسا ذریعہ ہے جو ہمیشہ کیلئے مخالفین کو بھی ہمارا ساتھی بنا دے گا۔ اس کے بغیر ہمارے سب تعلقات اور دوستی
خواہ وہ حکومت سے ہو یا ہم وطنوں سے عارضی علاج ہے۔ جیسے شدید درد کے موقع پر بیمار کو افیون دے دی جاتی
ہے تا اُسے نیند آ جائے لیکن یہ اصل علاج نہیں ہوتا ۔ اصل علاج یہی ہے کہ تکلیف کے منبع کو دور کیا جائے ۔ اسی
طرح ہماری مخالفت کا منبع اختلاف ہے اور اس کا اصل علاج یہ ہے کہ اسے دور کیا جائے۔
آج میں اسی بات کے دوسرے حصہ کو بیان کرتا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ تبلیغ کے ساتھ ساتھ
اللہ تعالیٰ کے پاس جس کے ساتھ ہمارا حقیقی تو گل ہو سکتا ہے ہماری اپیل ہونی چاہئیے ۔ گورنمنٹ
خواہ کیسی ہی خیر خواہ کیوں نہ ہو ، وہ اپنی دوسری رعایا کا خیال رکھنے پر مجبور ہے۔ مجھے
73
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
خوب یاد ہے کہ پنجاب کے ایک گورنر نے مجھے کہا تھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم تمام اقلیتوں کے حقوق کی
حفاظت کر سکتے ہیں ۔ اُس وقت میں نے اسے یہی جواب دیا تھا کہ کم سے کم آپ کا یہ فرض ضرور ہے۔ لیکن
میں سمجھتا ہوں انسانی نقطہ نگاہ سے یہ بات حکومت کیلئے ناممکن ہے۔ اور اس کا ایک ثبوت نہایت واضح طور
پر ہمارے سامنے آچکا ہے۔ ایک دفعہ فوج میں ملازم احمدیوں کو کوئی شکایت تھی جس کے سلسلہ میں ایک
دوست چیف آف دی جنرل سٹاف سے ملے ۔ اُس نے اظہار ہمدردی کیا اور کہا ہم جانتے ہیں آپ مظلوم
ہیں۔ اور ناحق صرف مذہبی مخالفت کی وجہ سے آپ کو تکلیف دی جاتی ہے۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ
فادار ہیں اور ہرحال میں پر اعتاد کیاجاسکتا ہے لیکن آپ اگراپنے آپ کو میری جگہ رک کر رکھیں تو
یقینا آپ کے مد نظر یہی بات ہوگی کہ جو کام آپ کے سپرد ہے جس طرح بھی ہو سکے، وہ چلے ۔ یعنی فوجی
نظام درست رہے۔ اور اگر ہم آپ کی خاطر دوسروں کو ناراض کر لیں تو کیا آپ ہمیں پوری فوج دے سکیں
گے۔ مثلاً ہمیں دو لاکھ سپاہیوں کی ضرورت ہے، کیا آپ مہیا کر سکتے ہیں۔ اگر نہیں تو سمجھ لیں کہ ملک کی
حفاظت کیلئے ہمیں ان لوگوں کے ساتھ صلح رکھنی پڑتی ہے اور ان کے احساسات کا لحاظ ضرور رکھنا ہوتا
ہے۔ لیکن یہ بندوں کا حال ہے اور وہ مجبور بھی ہیں ۔
اس لئے ہماری حقیقی اپیل اللہ تعالیٰ کے پاس ہونی چاہئیے ۔ مگر اللہ تعالیٰ بھی یہ نہیں کیا کرتا کہ فرشتے
انسان کی صورت میں بھیج کر امداد کرے جو لوہے کی تلواروں سے لڑیں۔ اور نہ ہی آسمانوں سے
آوازیں آیا کرتی ہیں بلکہ وہ دلوں میں محبت پیدا کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سامان بھی بشری ہی وہ میں اللہ تعالیٰ کے
ہوتے ہیں لیکن لوگ سمجھتے نہیں ۔ ایک شخص ایک کام کیلئے چھ ماہ تک دعائیں کرتا ہے۔ آخر ایک آدمی
اُسے مل جاتا ہے جو ایک ہی دن میں اس کا کام کر دیتا ہے اور وہ اپنی ناسمجھی کی وجہ سے کہنے لگ جاتا
ہے کہ چھ ماہ تک دعا کرتا رہا تو کچھ نہ بنا۔ اور فلاں آدمی نے ایک ہی دن میں کام کر دیا۔ حالانکہ وہ
نادان نہیں جانتا کہ وہ آدمی ملا ہی دُعا کے نتیجہ میں تھا۔ اور اپنی نا واقفی کی وجہ سے وہ دعا کی قبولیت کے
نتیجہ کو اس کے خلاف سمجھ لیتا ہے ایک شخص کا کوئی عزیز یا وہ خود بیمار ہے، وہ صحت کیلئے دعا کرتا ہے اور
اسے کوئی اچھا ڈاکٹر مل جاتا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا کو قبول کر کے اس ڈاکٹر کو
بھیج دیا۔ یہ نہیں کہ دعا سے صحت نہ ہو سکی۔ اور اس ڈاکٹر نے بیمار کو اچھا کر دیا۔ اس ڈاکٹر کو مل جانا دعا
74